کیا سبب میں ہو گیا ہوں اس طرح زار و نزار
کلام محمود مع فرہنگ, حصہ 2
درد میں لذت ملے گی دُکھ میں پاؤ گے سرور
بے قراری بھی اگر ہو گی تو آئے گا قرار
سرنگوں ہو جائیں گے دُشمن تمہارے سامنے
منتجی ہوں گے برائے عفو وہ با حالِ زار
الْغَرضُ یہ عشق مولی بھی عجب اک چیز ہے
جو گداگر کو بنا دیتا ہے دم میں شہر یار
بس یہی اک راہ ہے جس سے کہ ملتی ہے نجات
بس یہی ہے اک طریقہ جس سے ہو عز و وقار
اخبار الحكم جلد 16 - 7 جنوری 1912ء
109
آج 10 میں سے 10 باقی