حضرت مصلح موعودؓ کے تحریر کردہ اپنی بعض نظموں پر نوتس

کلام محمود مع فرہنگ

حضرت صاحبزادہ مرزا بشیرالدین محمد احمد خليفة السیح الثانی
کے اپنی بعض نظموں کے بارے میں نوٹس
مثل ہوش اُڑ جائیں گے اُس زلزلہ آنے کے دن
نظم نمبر 5
جہاں چند آدمی مل کر بیٹھیں گے ضروری ہے کہ اُن میں کوئی بد روح بھی ہو کیونکہ جیسے نیکی کا اثر خدا کی
طرف سے بندہ پر پڑتا ہے ویسا ہی کچھ خبیث اثر بد روحوں کا بھی ہونا ضروری ہے۔بلکہ یہ زیادہ ہوتا ہے۔کیونکہ انسان کی فطرت کمزور ہے۔اس لئے جب اُسے کچھ سبز باغ دکھائے جائیں تو ظن غالب ہے کہ وہ
اپنے جامہ عقل و خرد کو چاک کر کے اُس آواز کی طرف جو کہ اس کو ایک تاریک گڑھے کی طرف بلاتی ہے
چلا جائے۔مگر جس کو خدا توفیق دے۔اور مشاہدہ ایسا ہی ثابت کرتا ہے۔کیونکہ ہمیشہ اور ہر زمانہ میں منافق
اور فاسق فاجر زیادہ ہوتے ہیں اور خدا کی پرستش کرنے والے اور بُری باتوں سے بچنے والے بہت ہی کم
ہوتے ہیں یہاں تک کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی جن کی قوت قدسیہ سب سے بڑھی ہوئی
ہے صرف ایک لاکھ چوبیس ہزار آدمی ہی ایسے نکلے جنہوں نے کہ خدا کی آواز کوشنا اور قبول کیا۔ہاں ! یہ ضروری
امر ہے کہ جب خدائی آواز آئے تو اُس کے مقابل میں ایک شیطانی آواز بھی آئے جو کہ انسان
کو اس نیک کام
کی طرف جس کو وہ اختیار کرنے والا ہو روکنے کی کوشش کرتی ہے اس وقت اُس کا تازہ نمونہ ہمارے سامنے پیش ہے
کیونکہ جب حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو نے ایک عظیم الشان زلزلہ کی خبر خدائے علیم وخبیر سے پاکر دنیا میں
شائع کی تاکہ پیشتر اس کے کہ عذاب آئے حجت قائم کر دی جائے تاکہ کفار کا قیامت کے دن یہ عذر نہ رہے کہ ہم
نے وہ آواز ہی نہیں سنی جس نے ہم کو نیکی کی طرف بلایا ہو اور تاکہ شاید کوئی نیک رُوح اُس سے متاثر ہو کہ اس عذاب
عظیم سے بچ جائے لیکن اس غم خواری و دل سوزی کا نتیجہ یہ ہو کہ اس روحانی آواز کے مقابلہ میں ایک شیطانی آواز
بھی اٹھی میں نے چاند پر غبار ڈالنے کی بہت کچھ کوشش کی لیکن کیا ممکن ہے۔کیا کبھی اس سے پہلے ایسا ہوا۔یہاں کیا
کوئی بتا سکتا ہے کہ اس سے کیا کرنا چاہتے ہیں یا کریں گے یا جنہوں نے اس زمانہ میں ایسا کیا ہے ضرور ضرور اپنے کئے
کو پہنچ گئے اور وہ خدا جس کے ہاتھ میں سب کچھ ہے اُن کو مستزاد یے بغیر نہیں رہے گا۔کیونکہ انہوں نے اس کے ناموروں
374

کی مخالفت کی۔پس وہ غیور خدا اپنے دوستوں کی بہتک گوارا نہیں کرے گا۔میرا مطلب اس وقت اُس شخص سے
ہے جس نے پچھلے دنوں زلزلہ کی پیش گوئی کی مخالفت میں اُسی طرح پر کہ جس پر حضرت صاحب نے شعر کہے تھے
اور اس میں زلزلہ کی پیشگوئی کا اعلان کیا تھا اور لوگوں کو اُس عذاب کے دن سے بچنے کے لئے نصیحت کی تھی ایک
غزل زلزلہ کی مخالفت میں پیسہ اخبار میں شائع کرائی اور بڑے زور کے ساتھ اُس نے چاہا کہ یہ امت جو کہ کبھی
بڑے بڑے انعاموں کی متفق رہ چکی ہے۔اب اس عذاب
کو بھی بھگتے اور ایسا نہ ہو کہ اس دن سے پہلے یہ بیدار
ہو جائے خدا ان کے ارادے کو پورا ہونے نہ دے میرے چند دوستوں نے اس کا جواب لکھا ہے اور خوب لکھا
ہے۔میں نے بھی چند اشعار اس کی غزل کی رد میں کہے ہیں اور اس لئے
کہ شاید کسی کو اُن سے فائدہ پہنچے۔شائع کرتا
ہوں۔بہتر ہو کہ پیسہ اخبار بھی اس کو اپنے اخبار میں شائع کر دے۔والحكم۔24 جوان 1906 ء)
نظم نمبر 25 کیا جانئے کہ دل کو مرے آج کیا ہوا
یہ وہ نظم ہے کہ جو میری طرف سے ڈاکٹر احمد حسین صاحب لائل پوری نے جلسہ سالانہ کے موقعہ پر
پڑھی۔میں نے اُس وقت بھی حاضرین جلسہ کی خدمت میں عرض کر دی تھی کہ میں شاعری کے شوق میں نظم نہیں کہتا
بلکہ ایک خاص پوش جب تک پیدا نہ ہو نظم کہنا مکروہ سمجھتا ہوں اس لئے سامعین اسے شعر سمجھ کر نہیں بلکہ
درد دل سے نکلی ہوئی نصیحت سمجھ کر نہیں اور اب بھی میں گل ناظرین کی خدمت میں التماس کرتا ہوں کہ وہ اسے غور
سے پڑھیں اور پھر اس کے مطالب پر غور کریں اور کسی اوسع اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔وما توفیقی الا باللہ
تشحید الاذہان فروری
(1909
نظم نمبر 39
خدا سے چاہیے ہے کو لگانی
میری اور عزیزان بشیر احمد، شریف احمد مبارکہ کی آمین بنانے کے بعد حضرت صاحب کا ارادہ تھا کہ آئندہ
375

آمین کا مصرع فسبحان الذی اوفی الامانی ہو لیکن منشائے الہی کے ماتحت آپ تو اس کام
کو نہ کر سکے اب امتہ الحفیظ میری چھوٹی ہمشیرہ نے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے قرآن شریف ختم کیا ہے۔اس کے لئے میں نے یہ آمین تیار کی ہے اور حضرت صاحب کے منشاء کو پورا کرنے کے لئے اسی مصرع
کو مصرعہ آمین رکھا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کام کو بابرکت کرے۔آمین !
الحكم 14 جولائی 1911ء)
نظر نمبر 65 ہے رضائے ذات باری اب رضائے قادیاں
اس نظم میں کئی جگہ قادیان سے مراد خود قادیان یا قادیان کے احمدی نہیں ہیں۔بلکہ زیادہ تر قادیان سے
تعلق رکھنے والے لوگ ہیں یعینی احمدی ہیں خواہ کہیں کے رہنے والے ہوں۔قصبہ قادیان صرف اس جگہ
مراد لینا چاہیئے۔جہاں عبارت سے ظاہر ہو کہ قصبہ مراد ہے۔نظر نمبر 85
الفضل 25 جولائی 1924 ء)
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
اہلِ وفا کی زندگی کا ایک پہلو
ذیل میں ایک نظم ہے جس کی محرک ایک انگریزی نظم ہوئی ہے۔اس میں وفا کے اس پہلو کو جو ذیل میں بیان
کیا گیا ہے۔نہایت لطیف پیرایہ میں بیان کیا گیا تھا۔اس نظم کا میرے دل پر اس قدر اثر ہوا کہ اسی وقت مغرب
و عشاء کے درمیان کے عرصہ میں یہ نظم کہی گئی۔گو اس نظم کا طریق اردو کے عام متداول طریقوں کے خلاف
ہے۔لیکن اب چونکہ اس کی رو چل گئی ہے۔اس لئے میں نے بھی خیالات کی رو کے ماتحت اسے معیوب نہیں
سمجھا۔اس میں بتایا یہ گیا ہے کہ کس طرح مخالف حالات میں وفادار محب اپنے محبوب کی ناراضگی کو برداشت
کرتا ہے اور اس کی ناراضگی سے چڑ کر علیحدہ نہیں ہوتا۔بلکہ محبت کی باریک در باریک راہوں سے چل کر
اس کے دل تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے وہ یقین رکھتا ہے کہ میرا رب مجھ سے ناراض نہیں ہو سکتا۔اور پہلے
اس کی ناراضگی کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں دیکھتا۔لیکن پھر اس کا دل عاشقانہ بے اعتباری سے کام لیتا ہے۔376

اور سنجیدگی سے اس امر کو ظاہر کرنے لگتا ہے۔کہ اس کے تعلقات ہی ایسے ہیں کہ وہ بد نہیں ہو سکتا مگر اس
اصرار کی حالت میں پھر اس کے دل میں اپنی محبت کے جذبات ترقی کر کے اُسے شہد میں ڈال دیتے ہیں۔اور وہ
اپنی خیالی جنت میں کھڑا ہو کہ ناراضگی کو صرف بناوٹ خیال کرنے لگتا ہے۔مگر عاشقانہ بیتابی اسے اس حالت
پر بھی کھڑا رہنے نہیں دیتی۔اور پھر ناراضگی کو حقیقی سمجھنے گتا ہے۔اسی طرح اس کے خیالات کئی پلٹے کھاتے ہیں۔اور آخر وہ والہانہ طور پر معشوق سے اپیل کرتا ہے کہ اگر کچھ وجہ بھی ہے تو جانے دو۔اور اپنے قرب سے مجھے
محروم نہ کرو۔کیا خداتعالی کی سی تی سی اس التجا کا انکار کر سکتی ہے ہے ہر گز نہیں۔الفضل 10 فروری 1938 ء)
نظیم نمبر 89 مرا دل ہو گیا خوشیوں سے معمور
الحمد للہ کہ اس وقت میرے سات بچے قرآن کریم ختم کر چکے ہیں۔اور ایک اللہ تعالیٰ کے فضل سے
حافظ قرآن بھی ہے۔یہ محض اللہ تعالے کا فضل ہے اور میں اس کے فضل سے امید کرتا ہوں۔کہ دوسرے بچوں
کو بھی اس نعمت عظمی سے حصہ لینے کی توفیق دے گا اور خدمت دین کا موقع دے کر اور اپنے قرب
کی نعمت
بخش کر اپنے احسانوں کی زنجیر کو مکمل کرے گا۔میں نے کچھ شعر اسی خوشی میں بطور شکریہ و دعا کہے ہیں اور عزیزہ
امتہ السلام بنیم کو بھی جو ہم سب بہن بھائیوں کی اولاد میں صرف ایک ہی یاد گار حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلاتی ہو)
کے زمانہ کی ہے، اس آمین میں شامل کر لیا ہے۔اشعار درج ذیل ہیں۔الفضل 7 جولائی 1931 ء)
نظم نمبر 91 کر رحم اے رحیم مرے حال زار پر
ذیل میں چند اشعار دعائیہ و اظہار حال درج ہیں۔اس کے آخر میں میں احساس کا ذکر ہے۔اس کے
متعلق اس نظم کے بعد ایک رویا، دیکھی جس سے دل کو ایک حد تک تسلی ہوئی۔گو رویا اس رنگ میں نہ تھی کہ اس
سے ليطمئن قلبی کا مفہوم پورا ہوتا ہو لیکن پھر بھی دعا کی قبولیت کا ایک ظاہری نشان ضرور تھی مگر میں
رویات کے معاملہ کو اپنے مضمون کے تمہ کے لئے اٹھا رکھتا ہوں جسے نمبر ۲ کی صورت میں انشاء اللہ بعد میں کسی
377

وقت شائع کروں گا۔اس وقت صرف اس مختصر نوٹ کے ساتھ اس دعائیہ نظم کو شائع کرتا ہوں۔نظم نمبر 92
(الفضل 9 جولائی 1933 ء)
آہ پھر موسم بہار آیا
کئی سال ہوئے پرانے کاغذات دیکھتے ہوئے ایک کاغذ پر کچھ مصرعے اور شعر امتہ الحی مرحومہ کے
لکھے ہوئے ملے تھے۔نہ معلوم اُن کے تھے۔یا کسی کے شعر پسند کر کے نقل کئے تھے۔ان میں سے ایک شعر
پر میں نے ایک نظم کہی تھی۔جو شائع ہو چکی ہے۔ایک اور شعر پر چار بند کیے تھے لیکن وہ نظم نامکمل پڑی رہی۔کے ڈلہوزی کے سفر میں وہ بند لکھے گئے ، اور اس کے بعد طبیعت اس طرف سے ہٹ گئی کئی دفعہ
کوشش کی لیکن مضمون بالکل بند معلوم ہوتا تھا۔اس دفعہ پالم پور میں اس طرف طبیعت میں رغبت پیدا ہوئی۔اور میں نے اس نظم کو پورا کیا۔اب مجھے یہ بھی یاد نہیں رہا کہ وہ کون سا شعر یا مصرع تھا۔جو امتہ المی مرحومہ کا لکھا ہوا مجھے ملا تھا۔نہ
یہ کہ اسے میں نے پورا نقل کیا ہے یا تصرف کے ساتھ اسے استعمال کیا ہے۔بہر حال اس قدر یقینی بات ہے کہ
ان
کا منتخب شدہ یا کہا ہوا شعر غالبا به تصرف اس نظم کے پہلے بند میں موجود ہے۔اور وہی اس نظم کا محرک ہے۔اللہ تعالیٰ رحم کرے اس مرنے والی پر اور اپنے قرب میں جگہ دے۔اس نظم میں سالک کے قرب کی اس کیفیت
کو بیان کیا گیا ہے۔جب اسے معشوق کے سوا کچھ اور نظر نہیں آتا۔جب ہر ذرہ اسے اپنی طرف متوجہ کرتا اور
پھر اس توجہ کو حسن ازل کی طرف منتقل کر دیتا ہے جب ہر اچھی چیز اسے درد ہجر سے آشنا کرتی۔اور ہر حلو حسن
جدائی کی تکلیف کو تیز کر دیتا ہے۔جب آرام اس کے لئے مصیبت اور خوشی اس کے لئے افسردگی پیدا کرنے کا موجب
ہو جاتی ہے۔وہ ہر شے میں خدا تعالے کو دیکھتا۔لیکن پھر اس سے اپنے کو دور پاتا ہے۔درحقیقت یہی اس کی پہلی
منزل کی آخری گھڑیاں ہوتی ہیں۔اس حالت کو لمبا اس کے دل کی صفائی کے لئے کیا جاتا ہے ورنہ در اصل اس وقت
دونوں طرف آگ برابریگی ہوئی ہوتی ہے۔خدا کی محبت اس کے بندہ کے دل پر گرنے کے لئے اسی طرح بے چین ہو رہی
ہوتی ہے جس طرح کہ بندہ کا عشق اس کے دل کو بے تاب کر رہا ہوتا ہے۔الفضل 25 جولائی 1933 ء)
378

نظم نمبر 113 ابكي عليك كل يوم وليلة
ساری جماعت کے لئے جامع دعا
اے میرے رب تو کتنا پیارا ہے۔نہ معلوم میری موت کب آنے والی ہے۔اس لئے میں آج ہی اپنی ساری
اولاد اور اپنے سارے عزیز و اقارب اور ساری احمدیہ جماعت تیرے سپرد کرتا ہوں۔اے میرے رب تو ان کا
ہو جا اور یہ تیرے ہو جائیں۔میری آنکھیں اور میری روح ان کی تکلیف نہ دیکھیں۔یہ پڑھیں اور پھلیں اور کھولیں
اور تیری بادشاہت کو دنیا میں قائم کر دیں۔اور نیک نسلیں چھوڑ کر جوان سے کم دین کی خادم نہ ہوں تیرے
پاس واپس آئیں۔خدا یا صدیوں تک تو مجھے ان کا دکھ نہ دکھائی اور میری روح کو ان کے لئے غمگین نہ کیجیو۔اور اے
میرے رب میری امتہ الھی اور میری سارہ اور میری مریم پر بھی اپنے فضل کر اور ان کا حافظ و ناصر ہوجا۔اور ان
کی ارواح کو اگلے جہان کی ہر وحشت سے محفوظ رکھ۔اللهم آمین۔آخری درد بھرا پیغام
اے مریم کی روح اگر خدا تعالے تم تک میری آواز پہنچا دے تولو یہ میرا آخری درد بھرا پیغام سن لو
اور جاؤ خدا تعالیٰ کی رحمتوں میں جہاں غم کا نام کوئی نہیں جانتا۔جہاں درد کا لفظ کسی کی زبان پر نہیں آتا۔جہاں
سم ساکنان ارض کی یاد کسی کو نہیں ستاتی۔والسلام - واخر دعوانا ودعوبكم ان الحمد لله رب
العالمين۔اس دنیا کی سب محبتیں عارضی ہیں اور صدمے بھی۔اصل محبت اللہ تعالے کی ہے۔اس میں ہو کر ہم اپنے
مادی عزیزوں سے مل سکتے ہیں۔اور اس سے جدا ہو کہ ہم سب کچھ کھو بیٹھے ہیں ہماری ناقص عقلیں جن امور کو
اپنے لئے تکلیف کا موجب سمجھتی ہیں۔بسا اوقات ان میں اللہ تعالیٰ کا کوئی احسان پوشیدہ ہوتا ہے بس میں تو
ہی کہتا ہوں کہ میرا دل جھوٹا ہے اور میرا خدا سچا ہے۔وَالْحَمدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالَ۔خدا تعالیٰ کے فضل کا طالب مرزا محمود احمد
الفضل 12 جولائی 1944ء)
379

نونہالان جماعت مجھے کیا کہنا ہے
اسے نوجوانان جماعت احمدیہ
ہر قوم کی زندگی اس کے نوجوانوں سے وابستہ ہے کس قدر ہی محنت سے کوئی کام چلایا جائے اگر آگے
اس کے جاری رکھنے والے لوگ نہ ہوں توسب محنت غارت جاتی ہے اور اس کام کا انجام ناکامی ہوتا ہے گو ہمارا
سلسلہ روحانی ہے مگر چونکہ مذکورہ بالا قانون بھی الہی ہے اس لئے وہ بھی اس کی زد سے بچ نہیں سکتا۔پس
اس
کا خیال رکھنا ہمارے لئے ضروری ہے۔ہم پر واجب ہے کہ آپ لوگوں کو ان فرائض پر آگاہ کر دیں جو آپ
پر عائد ہونے والے ہیں اور ان راہوں سے واقف کر دیں جن پر چل کر آپ منزل مقصود پر پہنچ سکتے ہیں اور آپ پر
فرض ہے کہ آپ گوش ہوش سے ہماری باتوں کو نہیں اور ان
پر عمل کرنے کی کوشش کریں تا خدا تعالے کی طرف
سے جو امانت ہم لوگوں کے سپر دہوئی ہے اس کے کماحقہ ادا کرنے کی توفیق نہیں بھی اور آپ لوگوں کو بھی ملے۔اس غرض کو مد نظر رکھتے ہوئے ہیں نے مندرجہ ذیل نظم لکھی ہے جس میں حتی الوسخ وہ تمام نصیحتیں جمع کردی ہیں
جن پر عمل کرنا سلسلہ کی ترقی کے لئے ضروری ہے گو نظم میں اختصار ہوتا ہے مگر یہ اختصار ہی میرے مدعا کے
لئے مفید ہے کیو نکہ اگر رسالہ لکھا جاتا تواس کو بار بار پڑھنا وقت چاہتا جو ہر شخص کو میسر نہ ہوسکتا مگر نظم میں
لبا مضمون تھوڑی عبارت میں آجانے کے باعث مہر ایک شخص آسانی سے اس کا روزانہ مطالعہ بھی کر سکتا ہے اور
اس کو ایسی جگہ بھی لٹکا سکتا ہے جہاں اس
کی نظر اکثر اوقات پڑتی رہے اور اس طرح اپنی یاد کو تازہ رکھ سکتا ہے۔خوب یاد رکھو کہ بعض باتیں چھوٹی معلوم ہوتی ہیں مگر ان کے اثر بڑے ہوتے ہیں پس اس میں لکھی ہوئی کوئی بات چھوٹی
بیسمجھو اور ہر ایک بات پر عمل کرنے کی کوشش کر وہ تھوڑے ہی دن میں اپنے اندر تبدیلی محسوس کرو گے اور کچھ ہی
عرصہ کے بعد اپنے آپ میں اس کام کی اہلیت پیدا ہوتی دیکھو گے جو ایک دن تمھارے سپرد ہونے والا ہے۔یہ بھی یاد
رکھو کہ تمہارا ہی فرض نہیں کہ اپنی اصلاح کرو بلکہ یہ بھی فرض ہے کہ اپنے بعد میں آنے والی نسلوں کی سبھی اصلاح کی
380

فکر رکھو اور ان
کو نصیحت کر کہ وہ اگلوں کی فکر رکھیں اور اسی طرح یہ سلسلہ ادائے امانت کا ایک نسل سے دوسری
نسل کی طرف منتقل ہوتا چلا جاوے تاکہ یہ دریائے فیض جو خدا تعالیٰ کی طرف سے جاری ہوا ہے ہمیشہ جاری رہے
اور ہم اس کام کے پورا کرنے والے ہوں جس کے لئے آدم اور اس کی اولاد پیدا کی گئی ہے۔خدا تمھارے ساتھ ہو۔اللهم آمين
کو نہالان جماعت مجھے کچھ کہنا ہے پر ہے یہ شرط کہ ضائع میرا پیغام نہ ہو
چاہتا ہوں کہ کروں چند نصائح تم کو تاکہ پھر بعد میں مجھ پر کوئی اندام نہ ہو
جب گزر جائیں گے ہم تم پہ پڑے گا سب بار شہستیاں ترک
کر وطالب آرام نہ ہو
جب تک انسان کسی کام کا عادی اپنے آپ کو نہ بنائے اس کا کرنا دو بھر ہو جاتا ہے۔لیس یہ غلط خیال ہے
کہ جب ذمہ داری پڑے گی دیکھا جائے گا۔آج ہی سے اپنے آپ کو خدمت دین کی عادت ڈالنی چاہیئے۔خدمت دین کو اک فضل الہی جانو
اس کے بدلے میں کبھی طلب انعام نہ ہو
کبھی خدمت دین کر کے اس پر فخر نہیں کہنا چاہیئے یہ خدا کا فضل ہوتا ہے کہ وہ کسی کو خدمت دین کی توفیق
دے نہ بندہ کا احسان کہ وہ خدمت دین کرتا ہے۔اور یہ تو حد درجہ کی بیوقوفی ہے کہ خدمت دین کر کے کسی بندہ
پر احسان رکھے یا اس سے کسی خاص سلوک کی امید رکھے۔ول میں ہو سوز تو آنکھوں سے واں ہوں آنسو تم میں اسلام کا ہو مغز ، فقط نام نہ ہو
سری نخوت نہ ہو آنکھوںمیں نہ ورق نیت دل میں کینہ نہ ہول کبھی دشنام نہ ہو
381

غیر ممکن کو ممکن ہی بدل دیتی ہے
اے مرفلسفہوا زور دعا دیکھو تو

اس زمانہ کا اثر اس قسم کا ہے کہ لوگ اللہ تعالیٰ کے سامنے عجز ونیاز کرنے کو بھی وضع کے خلاف سمجھتے
ہیں اور خدا کے حضور میں ماتھے کا خاک آلود ہوتا نہیں ذلت معلوم ہوتا ہے حالانکہ اس کے حضور میں تذل
ہی اصل عزت ہے۔خیر اندیشی احباب رہے مد نظر عیب چینی نہ کرو مفید و نام نہ ہو
چھوڑ دو حرص کرو زہد و قناعت پیدا کر نہ محبوب بنے سیم دل آرام نہ ہو
اس زمانہ میں مادی ترقی کے اثر سے روپے کی محبت بہت بڑھ گئی ہے اور لوگوں کو ہر ایک معاملہ میں
روپے کا خیال زیادہ رہتا ہے۔روپے کمانا برا نہیں لیکن اس کی محبت خدا تعالیٰ کی محبت کے ساتھ مل کر نہیں رہ
سکتی۔جو شخص رات دن اپنی تنخواہ کی زیادتی اور آمد کی ترقی کی فکر میں لگا رہتا ہے اس کو خدا تعالے کے قرب
کے حاصل کرنے اور بنی نوع انسان کی ہمدردی کا موقع کب مل سکتا ہے۔مومن کا دل قالع ہونا چاہیے۔ایک
حد تک کوشش کرے پھر جو کچھ ملتا ہے اس پر خوش ہو کہ خدا تعالیٰ کی نعمت کی قدر کرے۔اس بڑھی ہوئی
حرص
کا نتیجہ اب یہ نکل رہا ہے کہ لوگ خدمت دین کی طرف بھی پوری توجہ نہیں کر سکتے اور دینی کاموں کے متعلق
بھی ان کا یہی سوال رہتا ہے کہ ہمیں کیا ملے گا اور مقابلہ کرتے رہتے ہیں کہ اگر فلاں دنیا کا کام کریں تو یہ ملتا ہے
اس دینی کام پر یہ ملتا ہے ہمارا کس میں فائدہ ہے۔گویا وہ دینی کام کسی کا ذاتی کام ہے جس کے بدلہ میں یہ
معاوضہ کے خواہاں ہیں۔حالانکہ وہ کام ان
کا بھی کام ہے اور جو کچھ ان کو مل جاتا ہے وہ اللہ تعالے کے فضلوں
میں سے ہے۔اور اس مال کی محبت کا ہی نتیجہ ہے کہ دنیا کا ان اُٹھ رہا ہے۔ضروریات ایسی شے ہیں کہ ان
کو جس قدر بڑھاؤ بڑھتی جاتی ہیں۔پس قناعت کی حد بندی توڑ کر پھر کوئی جگہ نہیں رہتی جہاں انسان قدم لگا سکے۔کروڑوں کے مالک بھی تنگی کے شاکی نظر آتے ہیں۔جس کے ہاتھ سے قناعت گئی اور مال کی محبت اس کے دل
میں پیدا ہوئی وہ خود بھی دُکھ میں رہتا ہے اور دوسروں کو بھی دُکھ دیتا ہے اور خدا تعالیٰ سے تو اس کا تعلق ہو ہی نہیں
سکتا۔رغبت دل سے ہو پابند نماز و روزہ نظر انداز کوئی حصہ احکام نہ ہو
ہو
پاس ہو مال تو دو اس سے زکوۃ وصدقہ فکر من کہیں رہے تم کو غم ایام نہ ہو
فکر مشکلی اسے یعنی یہ غم نہ ہو کہ اگر مغرب کی مدد کریں گے تو ہمارا روسیہ کم ہو جائے گا میر ضرورت کے

وقت کیا کریں گے جو اس وقت محتاج ہے اس کی دستگیری کرو اور آئندہ ضروریات کو خدا پر چھوڑ دو۔حُسن اس
کا نہیں گھلتا تمہیں یہ یاد رہے
دوش مسلم پر اگر چادر احرام نہ ہو
حج ایک نہایت ضروری فرض ہے نئی تعلیم کے دلدادہ اس کی طرف سے بہت غافل ہیں حالانکہ اسلام
کی ترقی کے اسباب میں سے یہ ایک بڑا سبب ہے۔طاقت حج سے یہ مراد نہیں کہ کروڑوں روپیہ پاس ہو۔ایک
معمولی حیثیت کا آدمی بھی اگر اخلاص سے کام لے تو جج کے سامان مہیا کر سکتا ہے۔عادت ذکر بھی ڈالو کہ یہ ممکن ہی نہیں
دل میں ہو عشق صنم لب پہ مگر نام نہ ہو
نماز کے علاوہ ایک جگہ بیٹھ کر تسبیح و تحمید و تکبیر کرنا یا کاموں سے فراغت کے وقت تسبیح وتحمید تکبیر
کرنا دل کو روشن کر دیتا ہے۔اس میں آج کل لوگ بہت سستی کرتے ہیں نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ روحانی صفائی بھی
حاصل نہیں ہوتی۔نمازوں کے پہلے یا بعد اس کا خاص موقع ہے۔عقل کو دین پر حاکم نہ بناؤ ہرگز
یہ تو خود آندھی ہے گر نیز الہام نہ ہو
ہر ایک شخص کا فرض ہے کہ مذہب کو سچا سمجھ کر مانے یوں ہی اگر سچے دین کو بھی مان لیا جائے تو کچھ فائدہ
نہیں لیکن جب پوری طرح یقین کر کے ایک بات
کو مانا جائے تو پھر کسی کا حق نہیں کہ اس کی تفصیلات اگر اس
کی عقل کے مطابق نہ ہوں تو ان پر محبت کرے، روحانیات کا سلسلہ تو خدا تعالے کی طرف سے قائم ہے بس
عقل اور مذہب کا مقابلہ نہیں بلکہ عقل کو مذہب پر حاکم بنانے سے یہ مطلب ہو گا کہ آیا ہماری معقل زیادہ معتبر
ہے یا خدا تعالیٰ کا علم۔نعوذ باللہ من ذالک۔ہاں یہ بات دریافت کرنی بھی ضروری ہے کہ جس چیز کو ہم
مذہب کی طرف منسوب کرتے ہیں وہ مذہب کا حصہ ہے بھی یا نہیں۔383

جو صداقت بھی ہو تم شوق سے مانو اس کو
علم کے نام سے پر تابع اوہام نہ ہو
آج کل یورپ سے جو آواز آوے اور وہ کسی فلاسفر اور سائنس دان کی طرف منسوب ہو تو جھٹ اس کا نام
علیم رکھ لیا جاتا ہے اور اس کے خلاف کہنے والوں
کو علم کا دشمن کہا جاتا ہے۔یہ نادانی ہے۔جو بات مشاہدوں
سے ثابت ہو اس کا انکار کرنا جہالت ہے لیکن بلا ثبوت صرف لبعض فاسفوں کی تھیوریوں کو علم سمجھ کر قبول کرنا
بھی کم عقلی ہے۔اس وقت بہت سے یورپ کے نو ایجاد علوم تصیور یوں (قیاسات سے بڑھ کر حقیقت نہیں
رکھتے ان کے اجزاء ثابت ہیں لیکن ان کو ملا کر جو نتیجہ نکالا جاتا ہے وہ بالکل غلط ہوتا ہے لیکن علوم جدیدہ کے
کے شیدائی اس امر پر غور کئے بغیر ان وہموں کی اتباع کرنے لگ جاتے ہیں۔دشمنی ہو نہ محبانِ محمد سے تمہیں
جو معاند ہیں تمہیں اُن سے کوئی کام نہ ہو
مومن کا فرض ہے کہ بجائے حقارت اور نفرت سے کام لینے کے محبت سے کام لے اور امن کو پھیلائے۔مومن دنیا اسے جہاں کن من و تمام راوی میں جائز اور پلے کرنے کی کاوش کے
مومن کا وطن سب دنیا ہے۔اس سے جہاں تک ممکن ہو تمام فریقوں میں جائز طور پر ضلع کرانے کی کوشش کرے
اور قانون کی پابندی کرے۔امن کے ساتھ رہو فتنوں میں حصہ میت کو باعث فکر و پریشانی حکام نہ ہو
اپنی اس عمر کو اک نعمت عظمی سمجھو بعد میں تاکہ تمھیں شکوہ انام نہ ہو
حُسن ہر رنگ میں اچھا ہے مگر خیال رہے دانہ سمجھے ہو جسے تم وہ کہیں دام نہ ہو
ہو
اچھی بات خواہ دین کے متعلق ہو خواہ دنیا کے متعلق ہو اچھی ہی ہوتی ہے مگر بہت دفعہ بڑی باتیں اچھی
شکل میں پیشیں کی جاتی ہیں اس کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔انگریزی کی مثل ہے
384

آج 10 میں سے 10 باقی