حضرت مصلح موعودؓ کے تحریر کردہ اپنی بعض نظموں پر نوتس

کلام محمود مع فرہنگ, حصہ 2

تم مدیر ہو کہ جرنیل ہو یا عالم ہو
ہم نہ خوش ہوں گے کبھی تم میں گر اسلام نہ ہو
دنیاوی ترقی کے ساتھ اگر دین نہیں تو ہمیں کچھ خوشی نہیں ہو سکتی کیونکہ اگر یہ اصل مقصد ہوتی تو پھر ہیں اسلام
اختیار کرنے کی کیا ضرورت تھی پھر بیت جو اس وقت ہر قسم کے دنیاوی سامان رکھتی ہے اس کو کیوں نہ قبول
کرلیتے۔سیلف اسپکٹ کا بھی خیال رکھو تم بیشک
یہ نہ ہو پر کہ کسی شخص کا اکرام نہ ہو
آج کل لوگ سیلف ریسپکٹ کے نام سے بزرگوں کا ادب چھوڑ بیٹھے ہیں۔حالانکہ صحیح عزت کے
لئے ادب کا قائم رکھنا ضروری ہے۔اگر ادب نہ ہو تو تربیت بھی درست نہیں ہو سکتی۔سیلف ریسپکٹ کے تو
یہ معنی ہیں کہ انسان
کمینہ نہ بنے نہ کہ بے ادب ہو جائے۔عُسر بو ئیسر ہو تنگی ہو کہ آسائش ہو
کچھ بھی ہو بند مگر دعوت اسلام نہ ہو
کسی زمانہ ، کسی وقت کسی حالت میں اسلام کی تبلیغ کو نہ چھوڑو۔ایک دفعہ اس کے خطرناک نتائج دیکھ
چکے ہیں۔یہ تنگی تمھاری کوششوں کو سست کرے کہ ہر تکلیف سے نجات اسی کام سے وابستہ ہے اور نہ ترقی تم کو
شست کر دے کیونکہ جب تک ایک آدمی بھی اسلام سے باہر ہے تمھارا فرض ادا نہیں ہوا اور ممکن ہے کہ وہ
ایک آدمی کفر کا بیج بن کر ایک درخت اور درخت سے جنگل بن جائے۔تم نے دنیا بھی جو کی فتح تو کچھ بھی نہ کیا
نفس وحشی و جفا کیش اگر رام نہ ہو
سب سے پہلا فرض اصلاح نفس ہے اگر اس کے مکلم ہوتے رہیں اور ان کی اصلاح نہ ہو تو دوسروں کی
385

اصلاح
تم کو اس قدر نفع نہیں پہنچا سکتی۔من و احسان سے اعمال
کو کرنا نہ خراب
رشته وصل کہیں قطع سر بام نہ ہو
انسان نیکی کرتے کرتے کبھی خدا تعالے کا پیارا بنے والا ہوتا ہے کہ احسان جتا کر پھر وہیں اگر تا
ہے جہاں سے ترقی شروع کی تھی۔اور چوٹی پر پہنچ کر گر جاتا ہے اس
کی ہمیشہ احتیاط رکھنی چاہیے کیونکہ و
محنت جو ضائع ہو جاتی ہے حوصلہ پست کر دیتی ہے۔بھولیو مت کہ نزاکت سے نصیب نسواں
مرد وہ ہے جو جفا کش ہو گل اندام نہ ہو
صفائی اچھی چیز ہے مگر نازک بدنی اور جسم کے سنگار میں مشغول رہنا اور حسین ظاہری کی فکر میں رہنا یہ
مرد کا کام نہیں۔عورتوں کو خدا تعالے نے اسی لئے پیدا کیا ہے کہ وہ علاوہ دوسرے فرائض کی ادائیگی کے
جو بحیثیت انسان ہونے کے ان کے ذمہ ہیں مرد کی اس خواہش کو بھی پورا کریں۔مرد کے ذمہ جو کام لگائے
گئے ہیں وہ جفا کشی اور محنت کی برداشت کی عادت چاہتے ہیں میں جسم کو سختی برداشت کرنے کی عادت
ڈالنی چاہیئے اور چونکہ ظاہر کا اثر باطن پر پڑتا ہے اس لئے زینت اور سنگار میں اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہیئے۔شکل کے دیکھ کے گرنا نہ مگس کی مانند
دیکھ لینا کہ کہیں درد یہ جام نہ ہو
جس طرح بڑی چیز اچھی شکل میں پیش ہو جائے تو دھوکا لگ جاتا ہے اس طرح کبھی اچھی چیز کے اندر
بری مل جاتی ہے اور اس کے اللہ کو خراب
کر دیتی ہے پس ہر ایک کام کو کرتے وقت اور ہر ایک خیال کو قبول
کرتے وقت یہ بھی سوچ لینا چاہئے کہ اس کا کوئی پہلو با تو نہیں۔اگر منفی طور پر اس میں بڑائی ملی ہو تو اس سے
بچنا چاہیے۔386

یا د رکھنا کہ کبھی بھی نہیں پاتا عزت
یار کی راہ میں جب تک کوئی بدنام نہ ہو
بعض لوگ دینی کاموں میں حصہ لینے سے اس خیال سے ڈرتے ہیں کہ لوگ بڑا کہیں گے یا ہنسی کریں
گے حالانکہ خدا تعالیٰ کی راہ میں بدنام ہونا ہی اصل عزت ہے۔اور کبھی کسی نے دینی عزت حاصل نہیں کی جب
یک دُنیا میں پاگل اور قابل مہنسی نہیں سمجھا گیا۔کام مشکل ہے بہت منزل مقصود ہے دُور کے میرے اہل وفا شست کبھی کام نہ ہو
گامزن ہوگئے رہ صدق و صفا پر گر تم کوئی مشکل نہ رہے گی جو سر انجام نہ ہو
حشر کے روز نہ کرنا ہمیں رسواؤ خراب پیار و آموخته درس وفا خام نہ ہو
یعنی جو کچھ دین کی محبت اور خدا تعالے سے عشق کے متعلق ہم سے سیکھ چکے ہو اس کو خوب یاد کرو۔ایسا نہ ہو کہ یہ سبق کچار ہے اور قیامت کے دن کنانہ سکو اور ہمیں جنہیں اس سبق کے پڑھانے کا کام سپرد کیا ہے
شرمندگی اُٹھانی پڑے۔دوسروں کے شاگرد فرفرسنا جاویں اور تم یوں ہی رہ جاؤ۔والسلام مع الاکرام۔ہم تو جس طرح بنے کام کیے جاتے ہیں آپ کے وقت میں یہ سلسلہ بد نام نہ ہو
میری تو حق میں تمھارے یہ دُعا ہے پیار و سریہ اللہ کا سایہ رہے ناکام نہ ہو
ظلمت رنج و غم و درد سے محفوظ رہو
مہر انوار درخشندہ رہے شام نہ ہو
خاکسار
مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی
اوج الہدی۔انوار العلوم جلد صفحات 189 تا 194
387

یوں اندھیری رات میں اسے چاند تو چپ کا نہ کر
و
سمندر کے کنارے چاند کی سیر نہایت پر لطف ہوتی ہے۔اس سفر کراچی میں ایک دن ہم رات کو کلفٹن
کی سیر کے لئے گئے۔میری چھوٹی بیوی صدیقہ بیگم سلمہا اللہ تعالیٰ ، میری تینوں لڑکیاں ناصرہ بیگم کلمہا اللہ تعالی
امته الرشید بیگم سلمها الله تعالی، امتہ العزیز سلمها الله تعالی ، امتہ الودود مرحومہ اور عزیزم منصور احمد سلمه الله
تعالیٰ میرے ساتھ تھے۔رات کے گیارہ بجے چاند سمندر کی لہروں میں ملتا ہوا بہت ہی بھلا معلوم دیتا تھا اور
اوپر آسمان پر وہ اور بھی اچھا معلوم دیتا تھا۔جوں جوں ریت کے ہموار کنارہ پر ہم پھرتے تھے نطف بڑھتا جاتا تھا
اور اللہ تعالیٰ کی قدرت نظر آتی تھی۔تھوڑی دیر ادھر ادھر ٹہلنے کے بعد ناصرہ بیگم سلمہا اللہ اور صدیقہ بیگم جن
دونوں
کی طبیعت خراب تھی تھک کر ایک طرف ان چٹائیوں پر بیٹھ گئیں جو ہم ساتھ لے گئے تھے۔ان کے ساتھ
عزیزم منصور احمد سلمہ اللہ تعالے بھی جاکھڑے ہوئے اور پھر عزیزہ امتہ العزیز بیگم سلمہا اللہ تعالی بھی وہاں
چلی گئی۔اب صرف میں، عزیزہ امتہ الرشید بیگم سلمہا اللہ تعالیٰ اور عزیزہ امتہ الودود مرحومہ پانی کے
کنارے پر کھڑے رہ گئے میری نظر ایک بار پھر آسمان کی طرف اُٹھی اور میں نے چاند کو دیکھا جو رات کی
تاریخی میں عجیب انداز سے اپنی چمک دکھا رہا تھا۔اس وقت قریباً پچاس سال پہلے کی ایک رات میری آنکون
میں پھر گئی جب ایک عارف باللہ محبوب ربانی نے چاند کو دیکھ کر ایک سرد آہ کھینچی تھی اور پھر اس کی یاد میں
دوسرے دن دنیا کو یہ پیغام سنایا تھا۔چاند کو کل دیکھ کر میں سخت بے کل ہو گیا
کیونکہ کچھ کچھ تھا نشاں اس میں جمالِ یار کا
پہلے تو تھوڑی دیر میں یہ شعر پڑھتار ہا پھر میں نے چاند کو مخاطب کر کے اسی جمالِ یار والے محبوب کی
یاد میں کچھ شعر خود کہے۔جو یہ ہیں :-
یوں
اندھیری رات میں اسے چاند تو چپکا نہ کر
حشر اک سیمیں بدن کی یاد میں برپا نہ کر
388

و کیا لب دریا میری بے تابیاں کافی نہیں
تو جگر کو چاک کر کے اپنے یوں تڑیا نہ کر
اس کے بعد میری توجہ براہ راست اس محبوب حقیقی کی طرف پھر گئی جس کے حُسن کی طرف حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے شعر میں اشارہ کیا گیا ہے اور میں نے اسے مخاطب کر کے چند شعر کہے جو یہ ہیں :
دُور رہنا اپنے عاشق سے نہیں دیتا ہے زیب
آسمان
پر بیٹھ کر تو یوں مجھے دیکھا نہ کر
وہ
بے شک چاند میں سے کسی وقت اللہ تعالیٰ کا حسن نظر آتا ہے مگر ایک عاشق کے لئے وہ کافی نہیں۔"
چاہتا ہے کہ اس کا محبوب چاند میں سے اُسے نہ جھانکے بلکہ اس کے دل میں آئے اس کے عرفان کی آنکھوں کے
سامنے قریب سے جلوہ دکھائے، اس کے زخمی دل پر مرہم لگائے اور اس کے دُکھ کی دواخود ہی بن جائے کہ
اس دوا کے سوا اس کا کوئی علاج نہیں مگر کبھی تو ایسا ہوتا ہے کہ اس محبوب حقیقی کا عاشق چاند میں بھی اس
کا جلوہ نہیں دیکھتا۔چاند میں ایک چھپکی ٹکیہ سے زیادہ کچھ بھی تو نظر نہیں آتا۔یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس محبوب
نے اپنا چہرہ اس سے بھی چھپارکھا ہے کہ کہیں اس میں سے اس کا عاشق اس
کا چہرہ نہ دیکھ لے اور وہ
کہتا ہے کہ کاش چاند کے پردہ پر سہی اس کا عکس نظر آجائے اور میں نے کہا۔مکش تیرا چاند میں گھر دیکھ لوں کیا عیب ہے
راس طرح تو چاند سے اسے میری جاں پردہ نہ کر
پھر میری نظر سمندر کی لہروں پر پڑی جن میں چاند کا عکس نظر آتا تھا اور میں اس کے قریب ہوا اور
چاند کا عکس اور کیسے ہو گیا۔میں اور بڑھا اور مکس اور دُور ہو گیا اور میرے دل میں ایک درد اٹھا اور میں نے
کہا۔بالکل اسی طرح کبھی سالک سے سلوک ہوتا ہے۔وہ اللہ تعالیٰ کی ملاقات کے لئے کوشش کرتا ہے مگر
بظاہر اس
کی کوششیں ناکامی کا منہ دیکھیتی ہیں، اس کی عبادتیں، اس کی قربانیاں ، اس کا ذکر، اس کی آہیں
ئی نتیجہ پیدا نہیں کرتیں کیونکہ اللہ تعالے اس کے استقلال کا امتحان لیتا ہے اور سالک اپنی کوششوں کو
بے اثر پاتا ہے۔کئی تھوڑے دل والے مایوس ہو جاتے ہیں اور کئی ہمت والے کوشش میں لگے رہتے ہیں یہاں
تک کہ ان کی مراد پوری ہو جاتی ہے مگر یہ دن بڑے ابتلاء کے دن ہوتے ہیں اور سالک کا دل ہر لحظہ مرجھایا
389

رہتا ہے اور اس کا حوصلہ پست ہو جاتا ہے۔چونکہ چاند کے عکس کا اس طرح آگے آگے دوڑتے چلے جانے
کا بہترین نظارہ کشتی میں بیٹھ کر نظر آتا ہے جو میلوں کا فاصلہ طے کرتی جاتی ہے مگر چاند کا عکس آگے ہی آگے
بھاگا چلا جاتا ہے۔اس لئے میں نے کہا۔بیٹھ کر جب عشق کی کشتی میں آؤں تیرے پاس
آگے آگے چاند کی مانند تو بھاگا نہ کر
یکس نے اس شعر کا مفہوم دونوں بچیوں کو سمجھانے کے لئے ان سے کہا کہ آؤ ذرا میرے ساتھ سمندر کے پانی
میں چلو اور میں انہیں لے کر کوئی پچاس ساٹھ گز سمندر کے پانی میں گیا اور میں نے کہا دیکھو چاند کا عکس کس طرح
آگے آگے بھاگا جاتا ہے اسی طرح
کبھی کبھی بندہ کی کوششیں اللہ تعالے کی ملاقات کے لئے بیکار جاتی ہیں اور
وہ جتنا بڑھتا ہے اتنا ہی اللہ تعالیٰ مجھے بہٹ جاتا ہے اور اس وقت سوائے اس کے کوئی علاج نہیں ہوتا کہ
انسان اللہ تعالیٰ ہی سے رحم کی درخواست کرے اور اسی کے کرم کو چاہیے تاکہ وہ اس ابتلاء کے سلسلہ کو بند کر
دے اور اپنی ملاقات کا شرف اسے عطا کرے۔اس کے بعد میری نظر چاند کی روشنی پر پڑھی، کچھ اور لوگ اس وقت کہ رات کے بارہ بجے تھے میر کے
لئے سمندر پر آگئے ہوا تیز میل رہی تھی لڑکیوں کے برقعوں کی ٹوپیاں ہوا سے اڑی جارہی تھیں اور وہ زور سے
ان کو پکڑ کہ اپنی جگہ پر رکھ رہی تھیں۔وہ لوگ گو ہم سے دور تھے مگر میں لڑکیوں کولے کر اور دُور ہو گیا اور مجھے
خیال آیا کہ چاند کی روشنی جہاں دکشی کے سامان رکھتی ہے وہاں پر وہ بھی اٹھا دیتی ہے اور میرا خیال اس طرف
گیا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کبھی بندہ کی کمزوریوں کو بھی ظاہر کر دیتے ہیں اور دشمن انہیں دیکھ کر مہنتا ہے اور میں
نے اللہ تعالے کو مخاطب کر کے کہا۔اسے شعاع نور یوں ظاہر نہ کر میرے عیوب
غیر میں چاروں طرف ان میں مجھے رسوا نہ کر
اس کے بعد میری نظر بندوں کی طرف اٹھ گئی اور میں نے سوچا کہ محبت جو ایک نہایت پاکیزہ جذبہ ہے
اسے کس طرح بعض لوگ ضائع کر دیتے ہیں اور اس کی بے پناہ طاقت کو محبوب حقیقی کی ملاقات کے لئے خرچ کرنے
کی جگہ اپنے لئے وبال جان بنا لیتے ہیں اور میں نے اپنے دوستوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔390

ہے محبت ایک پاکیزہ امانت اسے عزیز
رعشق کی عزت ہے واجب عشق سے کھیلا نہ کر
پھر میری نگاہ سمندر کی لہروں کی طرف اُٹھی جو چاند کی روشنی میں پہاڑوں کی طرح اٹھتی ہوئی نظر آتی تھیں
اور میری نظر سمندر کے اس پاران لوگوں کی طرف اُٹھی جو فرانس کے میدان میں ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں ہر روز
اپنی جائیں دے رہے تھے اور میں نے خیال کیا کہ ایک وہ بہادر ہیں جو اپنے ملکوں کی مرمت کے لئے یہ قربانیاں
کر رہے ہیں، ایک ہندوستانی ہیں جن کو اپنی تن آسانیوں سے ہی فرصت نہیں اور مجھے اپنی مستورات کا خیال
آیا کہ وہ کس طرح قوم کا بے کار عضو بن رہی ہیں اور حقیقی کوشش اور سعی سے محروم ہو چکی ہیں۔کاش کہ ہمارے
مردوں اور عورتوں میں بھی جوش عمل پیدا ہو اور انہیں یہ احساس ہو کہ آخر وہ بھی تو انسان ہیں جو سمندر کی لہروں
پر گواتے پھرتے ہیں اور اپنی قوم کی ترقی کے لئے جائیں دے رہے ہیں، جو میدانوں کو اپنے خون سے رنگ رہے
ہیں اور ذرہ بھی پرواہ نہیں کرتے کہ ہمارے مرجانے سے ہمارے پسماندگان کا کیا حال ہو گا۔اور میں نے کہا۔ہے عمل میں کامیابی موت میں ہے زندگی
مالیت جا لہر سے دریا کی۔کچھ پروا نہ کر
جب میں نے یہ شعر پڑھا میری لڑکی امتہ الرشید نے کہا ابا جان دیکھیں آپا دودی کو کیا ہو گیا ہے۔ہیں
نے کہا کیا ہوا ہے۔اس نے کہا اس کا جسم تھر تھر کانپنے لگ گیا ہے میں نے پوچھا دودی تم کو کیا ہوا ہے اس
نے جیسے بچیاں کہا کرتی ہیں کہا کچھ نہیں اور ہم سمندر کے پانی کے پاس سے ہٹ کر باقی ساتھیوں کے پاس آگئے
اور وہاں سے گھر کو واپس چل پڑے۔امتہ الودود کی وفات کے بعد میں ہی شعر پڑھ رہا تھا کہ صدیقہ بیگم نے مجھے بتایا کہ امتہ الودود نے مجھ سے
ذکر کیا کہ شاید چچا ابا نے یہ شعر میرے متعلق کہا تھا تب میں نے مرحومہ کے کانپنے کی وجہ کو سمجھ لیا۔وہ امتحان دے
تھی اور کا
چکی تھی اور تعلیم کا زمانہ ختم ہونے کے بعد اس کے عمل کا زمانہ شروع ہوتا تھا۔اس کی نیک فطرت نے اس شعر
سے
سمجھ لیا کہ میں اسے کہ رہا ہوں کہ اب تم کو عملی زندگی میں قدم رکھنا چاہیے اور ہر طرح کے خطرات برداشت کر کے
اسلام کے لئے کچھ کر کے دکھانا چاہیے۔خدا کی قدرت عمل میں کامیابی کا منہ دیکھنا اس کے مقدر میں نہ تھا۔موت میں زندگی اللہ تعالیٰ نے اُسے
دے دی وہ قادر ہے جس طرح چاہے اسے زندگی بخش دیتا ہے۔391

ہے عمل میں کامیابی موت میں ہے زندگی
جا لیٹ جا لہر سے دریا کی کچھ پروا نہ کر
رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم فرماتے ہیں اُذْكُرُوا امَوْتُكُمْ بِالْخَيْرِ مُردوں کا نیک ذکر قائم
رکھو اسی لئے میں نے اس واقعہ کا ذکر کر دیا ہے کہ اس سے مرحومہ کی سعید طبیعت کا اظہار ہوتا ہے کس طرح
اس نے اس شعر کا اپنے آپ کو مخاطب سمجھا حالانکہ بہت ہیں جو نصیحت کو سنتے ہیں اور اندھوں کی طرح اس
پر سے گزر جاتے ہیں اور کوئی فائدہ نہیں اٹھاتے۔اس موقع پر ایک اور واقعہ مرحومہ کا مجھے یاد آگیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے کس طرح نصیحت پر
فوراً اعمل کرنے کا احساس تھا اور میرے لفظوں پر وہ کس طرح کان رکھتی تھی۔میں نے سفر میں دیکھا کہ عزیز منصور محمد
سلمہ اللہ تعالیٰ جرمن ریڈیو کی خبریں شوق سے سُنا کرتے تھے مجھ پر یہ اثر ہوا کہ شاید وہ ان خبروں
کو زیادہ درست
اور زیادہ سچا سمجھتے ہیں۔مجھے یہ بات کچھ بڑی معلوم ہوئی۔میری بیوی اور لڑکیاں ایک کمرہ میں بیٹھی ہوئی تھیں۔میں وہاں آیا اور میں نے افسوس کا اظہار کیا کہ حقیقت تو اللہ تعالے ہی جانتا ہے
کہ کون ظالم ہے اور کون مظلوم
مگر اس وقت تک جو ہمارا علم ہے وہ یہی ہے کہ انگریزوں
کی کامیابی میں دنیا کی بھلائی ہے۔پس جب تک ہمارا
علم یہ کہتا ہے ہمیں ان سے ہمدردی ہونی چاہیے اور ان کی تکلیف سے تکلیف اور ان کی کامیابی سے خوشی ہوئی
چاہیئے۔پھر نہ معلوم ہمارے بچے کیوں خوشی سے جرمن خبروں کی طرف دوڑتے ہیں۔میں بات کر رہا تھاکہ امتہ الود
مرقومہ وہاں سے اُٹھ کر چلی گئیں مجھے حیرت ہوئی کہ بات کے درمیان میں یہ کیوں اُٹھ گئیں اور مجھے خیال ہوا کہ
شاید اپنے بھائی کے متعلق بات سُن کر وہ برداشت نہیں کر سکیں۔تھوڑی ہی دیر کے بعد وہ واپس آئیں اور کہا
کہ میں نے بھائی سے کہا ہے کہ جب ابا اس امر کو پسند نہیں کرتے تو آپ کیوں اس طرح خبریں سنتے ہیں۔بھائی
نے جواب دیا کہ اگر وہ منع کریں تو میں کبھی یہ بات نہ کروں۔میں نے کہا بی بی منع کرنے کی کیا ضرورت ہے میرے
خیال
کا اظہار کیا کافی نہیں ؟ اس پر اس نے کہا کہ میں نے بھائی سے یہی کہا ہے کہ منع کرنے کا کیوں انتظار کرتے ہو
ان کی مرضی معلوم ہونے پر وہی کہ جس طرح وہ کہتے ہیں ( اس کے یہ معنی نہیں کہ عزیزم منصور احمد اطاعت میں کمزور
ہے ایسے امور میں لڑکیاں لڑکوں سے طبعا زیادہ زکی ہوتی ہیں ورنہ عزیز کا معاملہ میری لڑکی سے ایسا عمدہ
ہے کہ میرا دل اس سے نہایت خوش ہے اور کبھی بھی وہ میری لڑکی کے ذریعہ میرے لئے تکلیف کا باعث نہیں ہوا
392

بلکہ ہمیشہ میرادل ان دونوں کے معاملہ پر مطمئن رہا ہے اور یہ کوئی معمولی لیکن نہیں بلکہ اعلیٰ اخلاق سے ہی ایسے
عمل
کی توفیق ملتی ہے) میرے دل میں یہ سن کر اپنی اس بچی کی قدر کئی گئے بڑھ گئی کہ کس طرح اُس نے میری بات
سن کر فوراً میرے منشاء کو پورا کرنے کی کوشش کی اور بات ختم ہونے سے بھی پہلے اس پر عمل کروانے کے لئے
دوڑ گئی۔اللہ تعالیٰ کی ہزاروں رحمتیں اس پر ہوں اور اللہ تعالیٰ اس کی خوشی کے سامان ہمیشہ پیدا کرتا رہے۔میرزا محمود احمد
الفضل 6 جولائی 1940ء
ابوداؤد كتاب الادب باب في النهى عَن سَبَ الْمَوْتی میں یہ الفاظ آئے ہیں۔اذكُرُ وا مَحَاسِنَ مَوْتَاكُمْ وَكُفُّوا عَنْ مَسَاوِيْهِمْ »
393

آج 10 میں سے 10 باقی