انڈیکس

کلامِ طاہر

صفحہ نمبر
۲۱
۲۱
۱۸
19
۱۲
۱۳
۱۴
۱۶
IA
= > > N
کام کا آغاز
عناوین
انڈیکس
شوکت مضمون اور کیفیات کی لطافت کی چند مثالیں
فلسفہ اصلاح
لفظوں کے حکیمانہ انتخاب میں جانکا ہی کی چند مثالیں
نظم نمبر۔ظہور خیر الانبیا ملے
i تار یکی پر تاریکی اندھیروں پر اندھیرے
ii۔آیا وہ فنی جس کو جو اپنی دعا پہنچی
iii۔اشعار میں اضافہ
نظم نمبر ۲۔اے شاہ مکی و مدنی سید الوری میں
ا۔اے میرے والے مصطفی و اے میرے رہنما
ii۔اڑتے ہوئے بڑھوں ، ترکی جانب سوئے حرم
نظم نمبر ۳۔حضرت سید ولد آدم صلی اللہ علیہ وسلم
ام نبیوں کا سرتاج ابنائے آدم کا معراج محمد ا ہے
ii۔مہر و ماہ نے توڑ دیا دم
ili۔تنا ا طم عرفان کا قلزم
نظم نمبر ۴۔آج کی رات
ا۔آنکھ اپنی ہی ترے ہجر میں ٹپکاتی ہے
ii۔کاش اتر آئیں یہ اُڑتے ہوئے سیمیں لمحات
نظم نمبرے۔موسیٰ پلٹ کر وادی ایمن اداس ہے
3

۲۱
۲۲
۲۳
۲۸
۲۹
۲۹
۳۰
۳۲
سم
۳۲
هم لم
ا۔برق تپاں ہے خندہ کہ خرمن اُداس ہے
نظم نمبر ۸۔اے مجھے اپنا پرستار بنانے والے
ا غم فرقت میں کبھی اتناز لانے والے
نظم نمبر ۹۔کیا موج تھی جب دل نے جے نام خدا کے
ا۔اک ذکر کی دھونی مرے سینے میں رما کے
ii۔میں ان سے جدا ہوں مجھے چین آئے تو کیوں آئے
نظم نمبر ۱۰۔دیار مغرب سے جانے والو دیار مشرق کے باسیوں کو
ا۔اے میرے سانسوں میں بسنے والو
نظم نمبر ۱۳۔پورب سے چلی پر نم پر نم باد روح و ریحان وطن
ا۔کیا حال تمہارا ہو گا جب شداد ملائک آئیں گے
ii۔آزاد کہاں وہ ملک جہاں قابض ہو سیاست پر ملاں
نظم نمبر ۱۴۔تو مرے دل کی شش جہات بنے
ا۔تیرے منہ کی سبک سبک باتیں
ii۔کتنے دل کھنڈر بنائے گئے
نظم نمبر ۱۸ تری راہوں میں کیا کیا ابتلاء روزانہ آتا ہے
ا۔بلائے ناگہاں اک نت نیا مولا آتا ہے
نظم نمبر ۲۔ان کو شکوہ ہے کہ ہجر میں کیوں تڑپایا ساری رات
ا۔کچھ لوگ گنوا بیٹھے دن کو جو یار کما یا ساری رات
نظم نمبر ۱۳ جائیں جائیں ہم روٹھ گئے اب آکر پیار جتائے ہیں
ا۔جو آنکھیں مند گئیں رو رو کر اور گھل گھل کر جو چراغ بجھے
ا۔ظالم نے اپنے ظلم سے خود اپنے ہی افق دھندلائے ہیں
نظیم نمبر ۱۳۔وقت کم ہے بہت ہیں کام چلو
i۔کہہ رہا ہے خرام بادصبا
4

۳۵
۳۵
سم
۳۸
۳۸
سهام بهم
۴۵
iiبحر عالم میں اک بپا کر دو
نظم نمبر ۳۹۔اپنے دیس میں اپنی بستی میں اک اپنا بھی تو گھر تھا
ا۔آخر دم تک تجھ کو پکا را آس نہ ٹوٹی دل نہ ہارا
ا۔سب فانی اک وہی ہے باقی آج بھی ہے جو کل ایشر تھا
نظم نمبر ۱۹ تری بق کا سفر تھا قدم قدم اعجاز
نظم نمبر ۳۰۔ہے حسن میں ضو غم کے شراروں کے سہارے
اشعار میں اضافہ
اعراب اور تلفظ کے بارہ میں رہنمائی
فرهنگ GLOSSARY
کلام طاہر کی طباعت پر اظہار خوشنودی اور دعائیں
کلام طاھر میں اضافے اور لندن سے طباعت
اپنی جھولی کے چند لعل و جواہر
5

بسم الله الرحمن الرحيم
نحمده و نصلی علی رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود
آج جو شاہ کار آپ کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں وہ کچھ ٹکڑوں کو جوڑ کر بنا ہے۔ہرنکڑ اسیدی؛
آقائی حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی کی تخلیق ہے۔میں نے صرف انہیں ترتیب دے کر فریم
کیا ہے۔یہ میرے پاس ایک امانت تھی جو اس کے حقداروں یعنی ساری جماعت کو ادا کر رہی ہوں۔پس منظر یہ ہے کہ 1991ء میں کلام طاہر دیکھ کر خیال آیا کہ طباعت شایان شان نہیں ہے
چھوٹی سے پتلی سی کتاب ، کتابت کی غلطیاں نظمیں نامکمل سرورق پر دھندلی تصویر۔یہ کتاب تو اس
سے بہت بہتر طریق پر شائع ہونی چاہئے ، کیوں نہ لجنہ کراچی یہ کام کرلے۔اپنی رفیقہ کار مسز برکت
ناصر سے مشورہ کیا تو وہ اچھل پڑیں۔ہم نے دعا کی اور حضور پُر نور سے اجازت حاصل کرنے کے لئے
خط لکھ دیا۔۱۲ مارچ ۱۹۹۲ء کا تحریر کردہ مکتوب موصول ہوا:
' آپ نے جو کلام طاہر کے متعلق لکھا ہے اس پر آپ کا شکریہ۔اس میں کئی جگہیں ایسی ہیں جن
میں ابھی تک پوری تسلی نہیں۔شاید کسی وقت اصلاح کا موقع مل جائے۔لیکن آپ کے نزدیک کوئی خطی
رہ گئی ہے تو اس کی طرف بھی متوجہ کریں اس کو بھی ٹھیک کر لیں گے اور پھر انشاء اللہ چھپوانے کی
اجازت بھی دی جاسکتی ہے۔کچھ پرانی نظموں میں سے بھی ایک آدھ شامل کی جا سکتی ہے۔خاکسار نے سرخوشی میں چند کتابت کی غلطیاں لکھیں اور کچھ اشعار پر نظر ثانی کی
درخواست کی۔مقصد صرف یہ تھا کہ بات آگے بڑھے اور حضور اپنے کلام پر نظر ثانی کا کام
شروع فرما دیں۔حضور پر نور کا پذیرائی کا مکتوب ملا :
" آپ کا خط ملا۔نثر میں ایسے لطیف اور اعلیٰ پائے کے شعر بہت کم پڑھنے میں آتے ہیں جیسے
آپ کا یہ خط ہے۔بعض چھوٹے چھوٹے لطیف اشاروں کے ساتھ بعض مضامین پر ایسے عمدہ
تبصرے آپ نے کئے ہیں جیسے کسی خوبصورت سیرگاہ میں جاتے ہوئے انسان کبھی دائیں
کبھی بائیں
6

قابل دید مقامات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ماشاء اللہ آپ کو یہ خوب فن عطا ہوا ہے۔اللہ آپ کی
ذہنی قلبی صلاحیتوں کو اور بھی چمکائے اور روشن تر فرمائے۔خلاصہ آخری بات کا یہی ہے کہ اگر آپ
متوجہ نہ کراتیں تو شاید اپنے کلام پر نظر ثانی کی توفیق ہی نہ ملتی۔اور ملتی بھی تو بہت محنت کرنی پڑتی۔آپ
نے تو ایک ایک جگہ جہاں ضرورت تھی کہ توجہ کی جائے ہاتھ لگا لگا کر دکھا دی۔امید ہے جب باقی مسودہ آئے گا تو پھر باقی کام بھی انشاء اللہ اسی طرح آسان ہو جائے گا۔اب تو اس کی شدت سے انتظار ہے۔ابھی تک تو آپ نے بھیجا ہی نہیں حالانکہ اب تک دیر کرنے کا
دوش مجھ پر رہا۔۔امید ہے جب آپ کلام شائع کرائیں گی تو وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مستند ہوگا
اور وہ لوگ جو اپنی طرف سے نئے نئے نمونے شائع کراتے رہتے ہیں وہ سلسلہ اب ختم ہو جائے گا۔اللہ
آپ کے ساتھ ہو۔(مكتوب ۲۸ فروری ۱۹۹۳)
شوکت مضمون اور کیفیات کی لطافت کی چند مثالیں
جو مشورے حضور پُر نور کو بھجوائے تھے ان میں محترم محمد سلیم صاحب شاہجہانپوری کی آراء بھی شامل
تھیں۔حضور نے ہمیں فن شعر اور فن اصلاح، خاص طور پر اشعار میں مضامین کے بیان کی اہمیت
سمجھائی۔یہ اس لائق ہے کہ اعلیٰ پائے کی تنقیدی کتب میں جگہ پائے۔آپ نے تحریر فرمایا:
وو
شعر کی دنیا اس سے زیادہ وسیع ہے کہ زبان درست ہو اور غلطیوں سے پاک ہو
اور محاورہ ٹکسالی کا ہو اور اوزان کے لحاظ سے اور لفظوں کے استعمال کے لحاظ سے کلام نوک زبان پر
بھاری نہ ہو۔بعض اوقات صحت زبان اور صحت محاورہ کے تقاضے جذبات کی شدت کے اظہار
اور اظہار حق سے متصادم ہو جاتے ہیں یعنی اظہار حق جس زبان میں ممکن ہو اس سے بہتر مرصع زبان
میں مگر حق سے کچھ ہٹ کر ایک بات کی جاسکتی ہے۔بعض دفعہ ممکن نہیں رہتا کہ بیک وقت کوئی اپنے
متموج جذبات اور سچائی اور گہرے درد کے تقاضے پورے کرتے ہوئے زبان کی صحت اور قاعدے
قانون کی پابندی کا بھی حق ادا کر سکے۔ایسی صورت میں کبھی کبھی کچھ نہ کچھ مروج قاعدوں کوتوڑنا
7

بھی پڑتا ہے اور استثناء کی نئی کھڑکیاں کھولی جاتی ہیں۔دنیا کے تمام چوٹی کے شعراء نے کیفیات کے
اعلی تقاضوں پر بار ہازبان دانی کی قیود کو قربان کیا ہے۔شیکسپیر میں بھی یہ بات ملتی ہے اور غالب میں بھی۔اور دیگر شعراء میں بھی اپنے اپنے مرتبہ اور اسلوب کے اعتبار سے کچھ نہ کچھ ایسی مثالیں دکھائی
دیتی ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اردو اور عربی کلام میں بھی یہی بالا اصول کارفرما ہے
که شوکت مضمون اور کیفیات کی لطافت پر زبان دانی کے نسبتا ادنی تقاضوں کو قربان کیا جائے۔66
(مكتوب ١٦ جنوری ۱۹۹۳ء صفحه ۱)
آئین سخن اور آئین حق
اس ٹھوس تحریر کے ساتھ اسی مکتوب سے ایک ہلکا پھلکا ٹکڑا بھی پیش کرتی ہوں۔انداز لطیف لیکن
سبق بہت ثقیل تحریر فرماتے ہیں:
مکرم محترم سلیم صاحب شاہجہانپوری نے خوب لکھا ہے کہ آئین سخن میں اصلاح تجویز کرنا
گستاخی شمار نہیں ہوتا ، یہ بالکل درست ہے۔اسی سے حوصلہ پاکر میں ان کی خدمت میں یہ بھی
گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ آئین سخن میں اصلاح قبول نہ کرنا بھی غالبا گستاخی شمار نہیں ہوگا۔خصوصاً جبکہ پاسِ ادب رکھتے ہوئے احترام اور معذرت کے ساتھ ایسا کیا جائے۔دوسری بات یہ ہے کہ آئین سخن ہی کی بات نہیں، آئین حق یعنی سچائی کے آئین میں بھی تو ازل
سے یہی دستور چلا آ رہا ہے کہ صحیح گستاخی شمار نہیں ہوتی۔نماز با جماعت میں بھی اللہ تعالیٰ نے یہی
سبق ہمیں دیا ہے۔سبحان اللہ ! کیا پاکیزہ طریق اصلاح کا سکھایا۔سبحان صرف اللہ ہی کی ذات
ہے۔(مکتوب ۱۶ جنوری ۱۹۹۳ء صفحه ۲)
فلسفہ اصلاح

اصلاح کے مشورے اور اصلاح قبول کرنے کے اختیار کے ساتھ آپ نے فلسفہ اصلاح
بھی سمجھایا۔فرماتے ہیں:
رہا فلسفہ اصلاح تو میرے نزدیک ہر قادر الکلام استاد کا یہ حق تو ہے کہ کسی دوسرے کے شعر کی
اصلاح کرے لیکن اصلاح کا حق صرف اتنا ہی ہے کہ اس مضمون کو تبدیل کئے بغیر جو شاعر بیان کرنا
چاہتا ہے۔بہتر الفاظ میں (زبان کے سقم کو دور کر کے ) بیان کرنے میں اس کی مدد کرے یا اگر
طرز بیان بے جان ہے تو الفاظ کے تغیر و تبدل سے اسی مضمون میں جان ڈال دے مگر نیا مضمون داخل
کرنے کو میں اصلاح نہیں سمجھتا ، نہ ہی زبان کی اصلاح کرتے کرتے مضمون کا حلیہ بگاڑ دینا میرے
نزدیک اصلاح میں داخل ہے۔(مکتوب ۱۶ جنوری ۱۹۹۳ء صفحه ۳)
خاکسار تسلیم کرتی ہے کہ اپنی کم فہمی کی وجہ سے ذوقِ سلیم کی بلندیوں پر متمکن پیارے حضور کی
کوفت کا سامان کیا۔مگر یہ تو دیکھئے کہ اس معدن علم پر ہلکی سی دستک سے کیا کیا خزائن ابل پڑے، کیسے
کیسے ٹھنڈے میٹھے پانیوں کے چشمے جاری ہو گئے۔ایک کوہ وقار کے نہاں خانہ دل کی کچھ کھڑکیاں کھل
گئیں۔پس میری کوتاہیوں سے صرف نظر کر کے اس سدا بہار گلستان کی سیر کیجئے۔فرماتے ہیں:
جو کام سالہا سال سے کرنے کو پڑا تھا مگر نہ وقت ملتا تھا نہ دماغ میسر آتا تھا وہ آپ
نے آسان کر دیا۔نشان لگا کر بھیج دئے اور پیچھے پڑ کر مجبور کر دیا کہ اب اس کام کو نہ ٹالو حسنِ اتفاق
سے مسودہ ملنے کا وقت بھی نہایت موزوں ثابت ہوا۔چنانچہ کینیڈا سے واپسی پر ہالینڈ میں قیام کے
دوران کچھ فرصت میسر آگئی اور اللہ کے فضل سے دو دن کے اندر ہی ان مقامات کی تصحیح کی توفیق مل گئی
جن کے متعلق دیرینہ خلش تو تھی مگر وقت کے ہاتھوں مجبور تھا۔یہی روک تھی کہ کبھی کسی کو کلام شائع کرنے
کی اجازت نہیں دی اور جنہوں نے بلا اجازت شائع کیا انہوں نے نہ صرف اس حصے کو اسی طرح غلط
شائع کر دیا جس پر میں نظر ثانی کرنا چاہتا تھا بلکہ ہو کتابت کی وجہ سے سو نہم کی بناء پر کلام میں
مزید بہت سے سقم پیدا کر دئے۔مثلاً اضافت کا غلط استعمال، الفاظ کی بے جا تکرار وغیرہ۔جس نے
9

مضمون بھی بگاڑا اور وزن بھی تو ڑا۔علاوہ ازیں بعض الفاظ کا چھٹ جانا وغیرہ وغیرہ۔اب ان سب
جگہوں پر میں نے درستی کر دی ہے مگر یہ غلطیاں نہیں تھیں بلکہ کتابت یا ناشر کے فہم کا قصور تھا۔لیکن اس
قبیل کے قابل اصلاح شعروں کے علاوہ بھی متعدد ایسے اشعار تھے جو کئی طرح کے ستم رکھتے تھے
جن کے لئے دماغ اور وقت کا میسر آنا ایک مسئلہ بنا ہوا تھا۔مدت سے ذہن یہی بات سوچتا اور
ٹالتا رہا کہ کسی وقت تسلی سے ٹھیک کر کے زبان کے تقاضے قربان کئے بغیر مضمون کا حق ادا کرنے
کی کوشش کروں گا۔اور اگر آپ اس طرح مستقل مزاجی اور صبر کے ساتھ مجھے بار بار تنگ نہ کرتیں تو
شاید یہ کام کبھی بھی نہ ہوتا۔کا کا
☆۔۔۔۔۔۔✰
(مكتوب ١٦ جنوری ۱۹۹۳، صفحه (۳)
لفظوں کے حکیمانہ انتخاب میں جانکاہی کی چند مثالیں
پیارے حضور نے نظموں کی اصلاح کرتے ہوئے جو حکمتیں سمجھائی ہیں وہ علوم کا ایک خزانہ
ہیں۔جن کے مطالعہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کسی چیز کو سرسری نظر سے نہیں دیکھتے بلکہ حرف
حرف اور لفظ لفظ کے مزاج کی تہ میں اترتے ہوئے مناسب جگہ پر استعمال فرماتے ہیں۔اور اس کے
ساتھ ایک مربوط فکری پس منظر ہوتا ہے۔آپ فرماتے ہیں:
آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ میں جو شعر کہتا ہوں وہ صرف اکیلا ہی نہیں بلکہ بعض دفعہ اس کی دس
دس اور پندرہ پندرہ متبادل صورتیں ذہن میں آئی ہوتی ہیں اور پھر ان میں سے ایک کو کسی وجہ سے
چتا ہوں۔تو اب میں آپ کو اپنے ساتھ وہ سارا سفر کس طرح کرواؤں کہ کیوں بالآخر متعدد امکانی
صورتوں میں سے ایک کو اختیار کیا۔(مکتوب محرره ۲۲/اکتوبر ۱۹۹۳ء صفحه ۱۳)
☆
اب حضور پر نور کے مکاتیب سے لفظوں کے چناؤ میں جانکاہی کی کچھ مثالیں پیش کرتی ہوں۔نظم نمبر ا
10

تاریکی یہ تاریکی اندھیروں پر اندھیرے
په
حضور انور نے تحریر فرمایا:
آپ کا خط ملا۔اندھیروں پر اندھیرے کے متعلق آپ نے لکھا ہے کہ اسے
ان دھیرا پڑھنا پڑتا ہے۔اس سے میں آپ کا جو مطلب سمجھا ہوں وہ یہ ہے کہ نون غنہ غائب سا
پڑھا جائے جو وزن میں اضافہ نہ کر سکے۔آپ کے نزدیک اگر نون غنہ پڑھا جائے تو سویروں پر
سویرے کی طرز اور وزن پر اندھیروں پر اندھیرے پڑھا جائے گا۔ورنہ ان اور دھیرا دو حصے پڑھنے
پڑیں گے۔آپ کی دلیل بڑی واضح ہے اور خلاصہ اس کا یہی نکلتا ہے کہ نون غنہ اس طرح ادا ہو کہ
گویا زائد لفظ موجود ہی نہیں۔اس طرح ادھیرے اور اندھیرے کا ایک ہی وزن ہوگا۔اسی اصول کو
مندرجہ ذیل مثالوں پر بھی چسپاں کر کے دکھا ئیں۔انگاروں پر انگارے اس میں آپ اُن گارہ پڑھیں گی یا نون غنہ کے ساتھ ان گارہ کر کے
پڑھیں گی۔اور اگر نون غنہ پڑھیں گی تو کیا نون کا لعدم سمجھا جائے گا اور اگارے اور انگارے کو ایک ہی
وزن پر پڑھا جائے گا ؟ صاف ظاہر ہے کہ جب نون غنہ آئے تو بعض دفعہ بہت خفیف پڑھا
جاتا ہے۔اور بعض دفعہ وہ بعد والے حرف میں مدغم ہو کر اس میں ایک قسم کی تشدید ( شد ) پیدا کر
دیتا ہے۔پس باوجود اس کے کہ انگارے کو ان گارے نہیں پڑھتے۔پھر بھی نون کے گاف میں ادغام کی
وجہ سے گاف میں ایک قسم کی تشدید آجاتی ہے۔لیکن واضح تشدید نہیں ہوتی۔پس اس کو اپنے ذہن میں
دہرائیں تو میری بات سمجھ میں آجائے گی کہ انگارے اور اگارے دونوں کا ایک وزن نہیں جبکہ آپ کے
بتائے ہوئے طریق سے دونوں کا ایک ہی وزن بنتا ہے جو سویرے کے وزن پر ہے۔اسی طرح
انگیخت لفظ ہے پھر انبار ہے انجام ہے نیز انگشت نہیں پڑھا جاتا۔اور نہ ہی ان گشت پڑھا
جاتا ہے انگشت پڑھا جاتا ہے۔میں آپ کو مصرع بتا تا ہوں :
انگشت نمائی سے کچھ بات نہیں بنتی
اس کو چاہئے ان گشت پڑھیں یا انگشت۔وزن پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔اسی طرح دندان ہے اس کو
11

نہ دن دان اور دں داں پڑھا جاتا ہے۔آپ کے اصرار نے تو مجھے انگشت بدنداں کر دیا ہے کہ آپ
اندھیروں پر اندھیرے کو سویروں پر سویرے کے وزن پر پڑھنا چاہتی ہیں جبکہ میں اسے قندیلوں پر
قندیلیں اور زنجیروں پر زنجیروں کے وزن پر پڑھتا ہوں نہ زن جیریں“۔بعد میں آپ نے اس مصرع کو تبدیل فرما دیا:
تاریکی په تاریکی گمراہی پر گمراہ
آیاد فنی جس کو جو اپنی دعا پہنچی
(مكتوب ۵/ دسمبر ۱۹۹۳ء)
چوتھے بند کے پہلے شعر آیا وہ غنی جس کو جو اپنی دعا پہنچی، میں آپ نے جو کو جب سے بدل
دیا ہے۔سمجھ نہیں آئی کہ کیوں جب سے بدلا گیا ہے اصل میں جو اور جب میں ایک بہت لطیف فرق
ہے جس کو وہی جان سکتا ہے جس نے جان کا ہی سے معنوں کی تہ میں اتر کر الفاظ کا چناؤ کیا ہو۔جب اپنی دعا پہنچی کا تو مطلب یہ ہے کہ بس ہماری دعا کی دیر تھی جیسے ہی پہنچی لگ گئی۔حالانکہ کلمہ طیبہ کے لئے یرفعه العمل الصالح بھی ہونا چاہئے۔یہ تو نہیں کہ جس کسی نے درود
شریف پڑھاوہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو جا پہنچا۔خاص کیفیات میں اٹھتی ہوئی دعا ہی ہے
جو رفعتوں کو پاتی ہے اور وہی ہے جو مقدر سنوارا کرتی ہے۔اس لئے جو ہی رہنے دیں۔وہی دعا
بخت سنوار سکتی ہے جو اس تک پہنچنے کی سعادت پا جائے۔جو میں جو انکسار ہے اس کا لطف جب میں
نہیں۔☆
(مکتوب ۱۶ جنوری ۱۹۹۳ء صفحه ۶)
نظم ” ظہور خیر الانبیاء سے خاکسار کو بے حد پیار تھا۔نظم حضور کی ہے اضافے بھی آپ نے خود
12

فرمائے لیکن بہت دُور کھڑی میں اس بات سے لطف لیتی رہتی ہوں کہ ہو سکتا ہے اس تبدیلی میں
خاکسار کی تحریک کا کوئی دخل ہو۔جب یہ نظم جلسہ سالانہ جرمنی ۱۹۹۳ ء میں پڑھی گئی تو میں نے فون پر
سنی اور نوٹ کی۔آپ نے درج ذیل اشعار کا اضافہ فرمایا تھا۔مکتوب میں تحریر ہے:
" کہیں کہیں مضمون کو مزید اجاگر کرنے کے لئے بعض اشعار کا اضافہ بھی کرنا پڑا ہے مثلاً ظہور
خیر الانبیاء کے آخری بند کو تبدیل کرنے کے علاوہ ایک بند بڑھا بھی دیا ہے۔اب اس کی شکل یوں
بن جائے گی:
دل اس کی محبت میں ہر لحظہ تھا رام اس کا
اخلاص میں کامل تھا
مرزائے غلام احمد
-۔وہ
تھی
عاشق نام اس کا
جو بھی متاع جاں
کر بیٹھا نثار اس پر۔ہو بیٹھا تمام اس کا
اس دور کا ساقی - گھر سے تو نہ کچھ لایا
ئے خانہ اس کا تھا۔کے اُس کی تھی جام اُس کا
سازندہ تھا یہ اس کے۔سب ساجھی تھے میت اس کے
دُھن اُس کی تھی گیت اُس کے لب اس کے پیام اُس کا
اک میں بھی تو ہوں یارب۔صید نه دام اُس کا
دل گاتا ہے گن اس کے لب جیتے ہیں نام اُس کا
آنکھوں کو بھی دکھلا دے۔آنا لب بام اُس کا
کانوں میں بھی رس گھولے۔ہر گام۔خرام اس کا
خیرات ہو مجھ کو بھی۔اک جلوہ - عام اُس کا
سته
13

پھریوں ہو کہ ہو دل پر
-
الہام کلام اُس کا
اُس بام سے نور اترے نغمات میں ڈھل ڈھل کر
نغموں
سے اٹھے خوشبو۔ہو جائے سرود عنبر
(مکتوب ۱۲ جنوری ۱۹۹۳ء صفحه ۵۔۴)
شاعری جزویست از پیغمبری اس سے زیادہ کہیں اور صادق نہیں آتا۔کچھ ترامیم و اضافے کے بعد اس کا حسن دوبالا ہو گیا تھا۔میں نے حضور انور کی خدمت
میں نظم سن کر اپنے تاثرات لکھے۔میں نے تو کیا لکھا ہوگا ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں مگر آپ کا مکتوب آ
پ کے حسن و احسان کا مرقع ہے۔آپ کی طرف سے لجنہ امریکہ سے خطاب کا اردو ترجمہ اور میرے کلام کا کتابت شدہ مسودہ
موصول ہوا۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔اپنے خط میں آپ نے نعت ظہور خیر الانبیاء صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم کے حوالے سے جو تبصرہ کیا ہے اس میں دو باتیں قابل غور ہیں۔ایک تو یہ کہ ماشاء اللہ بہت ہی خوبصورت زبان میں تبصرہ کیا ہے اور جن جذبات کا اظہار کیا ہے
وہ بھی بہت لطیف ہیں۔اور یہ بھی بالکل درست ہے کہ اس نظم پر محض آپ کی یاد ہی نہیں آئی بلکہ جذبہ
احسان کے ساتھ یاد آتی رہی۔کیونکہ اس کے بہت سے شعر ایسے تھے جن کے متعلق مجھے خیال تھا کہ
اصلاح کے محتاج ہیں لیکن وقت نہیں ملتا تھا۔آپ نے درست طور پر ان کی نشان دہی کی اور اصلاح
کروا کے چھوڑی اور نہ میں کئی سال سے اسے ٹال رہا تھا اس لئے یہ نعت اور اس کے علاوہ کئی اور نظموں
پر آپ
کی توجہ کے نتیجہ میں جو وقت نکالا ہے یہ مواقع ہمیشہ جذ بہ احسان کے ساتھ آپ کی یاد دلاتے
ہیں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء فی الدنیا والاخرة “۔نظم نمبر ۲
(مکتوب ٢٢ أكتوبر ١٩٩٣ء)
14

آج 10 میں سے 10 باقی