انڈیکس
کلامِ طاہر, حصہ 2
نظم اے شاہ مکی و مدنی سید الوری کے ایک مصرع -
اے میرے والے مصطفیٰ اے میرے مجتبی
کے متعلق پیارے آقا نے خاکسار کو اچھی طرح سمجھانے کے لئے وضاحت سے،
دلائل سے علمی وزن کے ساتھ ایک اچھوتا نقطہ بیان فرمایا ہے۔آپ تحریر فرماتے ہیں:
”آپ نے میرے والے مصطفی میں لفظ والے کو قتم سمجھتے ہوئے تو ہی تو مصطفیٰ ہے مرا تجویز
کیا ہے۔یہ دو وجوہات سے مجھے قبول نہیں۔ایک یہ کہ اس نظم کی شان نزول تو ایک رویا میں ہے جس
میں ایک شخص کو دیکھا جو بڑی پُر درد آواز میں حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کو مخاطب
کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کوئی کلام پڑھ رہا ہے۔ان شعروں کا عمومی
مضمون تو مجھے یا در ہا مگر الفاظ یاد نہیں رہے البتہ ایک مصرع جو غیر معمولی طور پر دل پر اثر کرنے والا تھا وہ
ان الفاظ پر
مشتمل تھا:
اے میرے والے مصطفی
خواب میں اس کا جو مفہوم سمجھ میں آیا وہ یہ تھا کہ لفظ والے نے بجائے اس کے کہ نقم پیدا کیا ہو اس میں
)
غیر معمولی اپنائیت بھر دی اور قرآن کریم کی بعض آیات کی بھی تشریح کر دی جن کی طرف پہلے میری
توجہ نہیں تھی۔عموما یہ تاثر ہے کہ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ہی مصطفیٰ ہیں حالانکہ قرآن
کریم میں حضرت آدم ، حضرت نوح ، حضرت ابراہیم اور آل ابراہیم (اسحق ، یعقوب ، اسمعیل )
حضرت موسیٰ اور حضرت مریم حتی کہ بنی آدم کے لئے بھی لفظ اصطفی استعمال ہوا ہے۔تو مصطفیٰ ایک
نہیں، کئی ہیں۔پس اگر یہ کہنا ہو کہ باقی بھی مصطفیٰ ہونگے مگر میرے والا مصطفیٰ یہ ہے تو اس کا اظہاران
الفاظ کے علاوہ دوسرے الفاظ میں ممکن نہیں۔یہ بات ایسی ہی ہوگی جیسے کوئی بچہ ضد کرے کہ مجھے
میرے والی چیز دو۔میرے والی کہنے سے مراد یہ ہوتی ہے کہ مجھے محض یہ چیز نہیں چاہئے بلکہ وہی چیز
15
چاہئے جو میری تھی۔اس طرز بیان میں اظہار عشق بھی محض میرے مصطفیٰ، کہنے کے مقابل پر بہت
زیادہ زور مارتا ہے۔پس رویا میں ہی میں یہ نہیں سمجھ رہا کہ اس میں کوئی نقص ہے بلکہ اس ظاہری نقص
میں مجھے فصاحت و بلاغت کی جولائی دکھائی دی اور مضمون میں مقابلہ بہت زیادہ گہرائی نظر آنے
لگی۔علاوہ ازیں چونکہ یہ طرز بیان محض ریڑھی والوں کی نہیں ہوا کرتی جو کہ ایک عامیانہ طرز ہے بلکہ
بچوں کی سی ادا بھی ہوا کرتی ہے جس میں معصومانہ پیار اور اپنائیت جوش مارتے ہیں۔پس اس پہلو سے
میں نے نہ صرف خواب میں ظاہر کردہ الفاظ کے ساتھ وفا کی بلکہ اسے ہر دوسری طرز بیان سے
بہتر بھی پایا۔ہاں اے میرے والے مجتبی اے میرے مصطفیٰ کے بعد پورا ستجتا نہیں۔ویسے بھی مصطفی
مجتبی ، مرتضی و غیرہ خدا کی طرف منسوب ہوتے ہیں اس کی جگہ میں سوچ رہا ہوں کہ یہ کردوں :
اے میرے والے مصطفیٰ ، اے میرے راہنما
یا پھر ”اے میرے والے مصطفیٰ میں ہو چکا ترا بھی کر سکتے ہیں۔لیکن اس شعر کے دوسرے مصرع
میں جو الفاظ ہیں رویا میں قریباً یہی الفاظ تھے جیسا کہ مجھے یاد پڑتا ہے مگر سو فیصد یقین سے نہیں کہہ سکتا۔اس میں لفظ ” تیری شامل ہوتا تو لفظ امت کی وضاحت تو ضرور ہو جاتی کہ کس کی امت مراد ہے مگر
ایسی اُمت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی طرف منسوب کرنا جو مہدی کو ہادی سے جدا سمجھے
پسندیدہ بات نہیں ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے بھی عُلَمَاءُ هُمْ کہہ کر ان علماء کو
اُن لوگوں کی طرف منسوب کر دیا جن کا ذکر سَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانُ۔۔۔۔کی حدیث میں مذکور
ہے۔اور ان کے لئے عُلَمَاءُ امنی نہیں فرمایا ہاں جہاں ربانی علماء کا ذکر فرمایا وہاں یہ فرمایا
کہ عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَانْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَآئِیل۔پس اگر چہ محض امت کا لفظ کچھ خلا کا سا احساس پیدا
کرتا ہے مگر اسے تیری امت کی بجائے کسی اور رنگ میں بدلا جا سکے تو بہتر ہو گا۔مثلاً اس طرح کہ اہل
16
دنیا
یا
علماء
سوء
ہمیں
جدا
جدا
نہ سمجھتے۔مگر یہ اظہار اس چھوٹے سے مصرع میں سمانا مشکل ہے۔بہر حال خواب میں جو کیفیات
تھیں میں اُن کے ساتھ وفاداری کرنا چاہتا ہوں۔ان میں درد کا مضمون تھا بحث کا نہیں۔آپ نے جو
یه تجویز دی امت تری سمجھتی نہیں کیوں یہ ماجرا۔اس کیوں میں تو بحث کا رنگ ہے جبکہ جداجدا میں
اظہار درد اور بیکسی ہے۔ایک متبادل یہ بھی زیر غور لایا جا سکتا ہے بلکہ یہی اختیار کرلیں۔اے
میرے والے مصطفیٰ اے
سید الوری
اے کاش ہمیں سمجھتے نہ ظالم جدا۔☆۔۔۔۔۔۔☆
اُڑتے ہوئے بڑھوں ،ترکی جانب سوئے حرم“
جدا
اس مصرع میں آپ نے اُڑتا ہوا، تجویز کیا ہے۔آپ کی یہ تجویز مجھے قبول تو ہے۔لیکن میں نے
اگر چہ اردو گرائمر زیادہ نہیں پڑھی پھر بھی مجھے لگتا ہے کہ اُڑتے ہوئے بھی ٹھیک ہے۔خصوصیت سے
یہ تخاطب کے وقت استعمال ہوتا ہے۔غائب میں اُڑتا ہوا پڑھتے ہیں لیکن مخاطب میں اُڑتے
ہوئے پڑھنا جائز ہے۔اس لئے میں تو اسے اُڑتے ہوئے پڑھوں تو مجھے زیادہ اچھا لگتا ہے۔مگر آپ
کی یہ تجویز مان لیتا ہوں کیونکہ میرے مضمون پر اس کا اثر نہیں پڑے گا“۔نظم نمبر ۳
حضرت سید ولد آدم الله
(مكتوب ۹۳۔۱۱۔۱ صفحه ۱۲)
پیارے حضور نے ایک شفیق ماں کی طرح جو اپنے نادان بچے کو قریب تر کر کے زیادہ تفصیل سے
آسان الفاظ میں سمجھاتی ہے ایک ایک تبدیلی کی حکمت سمجھائی۔نبیوں کا سرتاج ابنائے آدم کا معراج محمد "
17
مجھے ڈر تھا کہ آپ دونوں کا معراج کو کئی میں بدل دیں گے کیونکہ مکرم سلیم شاہجہانپوری
صاحب نے اپنے کلام میں معراج کو کئی یعنی تانیشی نسبت سے باندھا ہے اور اُردو کتب لغات بھی
اسے تانیث میں ہی پیش کرتی ہیں۔مگر ہم نے قادیان میں ہمیشہ اس کو مذکر ہی سنا اور ذہنی طور پر
معراج کو تانیث کے ساتھ استعمال کرنے پر دل آمادہ نہیں ہوتا۔اس لئے میں نے عمد ایا یوں سمجھ لیں کہ
ضد کر کے اس غلطی پر اصرار کیا ہے۔نبیوں کا سرتاج کہنے کے بعد اگر یہ کہا جائے کہ ابنائے آدم
کی معراج تو گھٹیاسی ترکیب نظر آتی ہے جو معراج کی شان کے خلاف ہے۔پس مجھے تو آنحضرت
ہمیشہ ہی ابنائے آدم کا معراج دکھائی دیتے ہیں نہ کہ ابنائے آدم کی معراج۔پس بعض ایسے
مقامات بھی ہوتے ہیں کہ جہاں شاعر اپنا حق سمجھتا ہے کہ چاہے دنیا اس کے کسی استعمال کو غلط قرار
دے وہ اپنی مرضی سے عمدا کسی خاص مقصد کے پیش نظر اپنی غلطی پر مصر ہوں“۔صلى الله
(مکتوب ۱۲ جنوری ۱۹۹۳ء صفحه ۱۷۔۱۶
اس نظم میں بھی آپ نے نظر ثانی کے دوران کچھ تبدیلیاں فرمائیں اور ہر جگہ بات کو خوب کھول کر
بیان فرمایا مثلاً۔آپ نے ایک مصرع 'مٹ گئے مہر و ماہ و انجم صلی اللہ علیہ وسلم کو تبدیل فرمایا۔اور
مفہوم کو واضح کرتے ہوئے فرمایا: ” میں نے اس مصرع کو یوں کر دیا ہے۔مہر و ماہ نے توڑ دیا دم - صلی اللہ علیہ وسلم
اور
بھاگنے کے ساتھ دم کا ٹوٹنا ایک اور لطیف مناسبت بھی رکھتا ہے۔کسی پر شوکت جلوہ کے مقابل دم
تو ڑ دینا اور دوڑتے ہوئے دم تو ڑنا ہم آھنگ ہیں۔(مکتوب ۹۳-۱-۱۲ صفحه ۱۳)
اب اس شعر کو پڑھ کر زیادہ لطف آئے گا۔آپ کے جلوۂ حسن کے آگے۔شرم سے نوروں والے بھاگے
صلی اللہ علیہ وسلم
ماہ نے توڑ دیا دم
و
18
پہلے یہ مصرع یوں تھا :
متلاطم عرفان کا قلزم۔بہ نکلا عرفان کا قلزم صلی اللہ علیہ وسلم ، حضور رحمہ اللہ نے اس کو درست فرمایا۔سوچ کی گہرائی
کا اندازہ کیجئے۔درست کرنے کی وجہ اور مضمون سے وفا کا اندازہ لگائیے۔تحریر فرماتے ہیں:
یہ بھی ان جگہوں میں سے ایک ہے جس کو میں نے پہلے ہی نشان لگا رکھا تھا کہ وقت ملا تو ٹھیک
کرنا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کی تجویز موج میں تھا عرفان کا قلزم بہ نکلا عرفان کا قلزم
سے بہت بہتر ہے۔مگر پہلے جو مضمون بیان ہوا ہے اس کے ساتھ موج میں تھا۔۔۔مطابقت نہیں
رکھتا۔موج میں تھا' کا مضمون ایک ساکت جامد حالت کو پیش کر رہا ہے لیکن پہلی طرز بیان تقاضا
کرتی ہے کہ ایک چیز سے دوسری چیز ہو گئی کی طرز پر اس میں کچھ ہو جانے یا کسی تبدیلی کا ذکر پایا
جانا چاہئے جیسے عربی میں اصبح سات وغیرہ کلمات سے ادا کیا جاتا ہے۔موج میں ہو گیا کا انداز ہونا
چاہئے تھا یا پھر فعل کا استعمال کلیۂ ختم کر کے اس مصرع کو صفت موصوف کی ترکیب میں پڑھا جائے تو
تب بھی کوئی حرج نہیں۔اس مجبوری کی وجہ سے میں نے موج میں تھا کی بجائے بہہ نکلا کے الفاظ
میں مضمون بیان کرنے کی کوشش کی لیکن دل میں یہ کھٹک تھی کہ بہہ نکلا۔۔۔قلزم کے متعلق کہنا جائز نہیں۔کیوں نہ اس مصرع کا تعلق پہلے بند کے جاری مضمون سے توڑ کر رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی
ذات سے باندھ دیا جائے۔اس صورت میں یہ مصرع یوں بنے گا:
لیتا ہے۔متلاطم عرفان
کا قلزم صلی اللہ علیہ وسلم
اس طرح مصرع کا پہلا نصف دوسرے نصف کے ساتھ نسبت توصیفی یا نسبت بدل اختیار کر
(مکتوب ١٦ جنوری ۱۹۹۳ء صفحه (۱۵)
19
نظم نمبر ۲
نظم آج کی رات میں ایک شعر ہے۔آنکھ اپنی ہی ترے ہجر میں پکاتی ہے
وہ لہو جس کا کوئی مول نہیں ، آج کی رات
اس کے پہلے مصرع کے متعلق حضور فرماتے ہیں۔اس کے متعلق تجویز ہے کہ اسے یوں بدل دیا جائے چشم عاشق ہی ترے ہجر میں ٹپکاتی
ہے۔مجوزہ مصرع دیکھنے میں تو بہت چست لگتا ہے مگر مشکل یہ ہے کہ ، آنکھ اپنی ہی ترے ہجر میں ٹپکاتی
ہے۔میں جو بات میں کہنی چاہتا ہوں وہ چشم عاشق میں آہی نہیں سکتی۔میں تو طعنہ آمیز دشمن کے مقابلہ
پر اپنی ہی آنکھ کی محبت کو نمایاں کرنا چاہتا ہوں، چشم عاشق نے تو اس مضمون کا کچھ رہنے ہی نہیں دیا جو
میں بیان کرنا چاہتا ہوں۔دوسرے میں نے عمداً ہجر کو چھوڑ کر عشق اختیار کیا تھا کیونکہ بحث یہ نہیں کہ ہم
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وصل سے محروم ہیں کہ نہیں۔بحث یہ ہے کہ ہمارا دل آپ کے عشق سے
خالی ہے یا لبالب بھرا ہوا ہے۔پس ہر چند کہ اس مصرع میں لفظ ہجر پڑھنا عشق پڑھنے کی نسبت زبان
پر ہلکا ہے۔مضمون کی مناسبت سے عشق ہی موزوں ہے۔پس یہ مصرع یوں ہی رہے گا ، آنکھ اپنی ہی
ترے عشق میں ٹپکاتی ہے۔“
☆۔۔۔۔۔( مكتوب ۱۶۔۱۔۹۳ صفحه (۸)
و
کاش اُتر آئیں یہ اڑتے ہوئے سیمیں لمحات
کا متبادل آپ نے یہ تجویز کیا ہے۔کاش رُک جائیں یہ اڑتے ہوئے سیمیں لمحات
یہ تو بڑا خطرناک مشورہ ہے کیونکہ اڑتے ہوئے رکیں گے تو مریں گے گر کر۔میرا جو تصور ہے وہ
تو یہ ہے کہ جس طرح پرندے اترتے ہیں اسی طرح یہ روحانی لمحات نور کے پرندوں کی طرح اتر
20
آئیں۔آپ نے دو مضامین کو دو مصرعوں میں Repeat کیا ہے یعنی رُک جائے اور ٹھہر جائے۔جبکہ میں نے پہلے مصرع میں اڑتے ہوئے لمحات پرندوں کی طرح اترنے کا مضمون باندھا ہے۔پرواز
میں رک کر دھڑام سے گرنے کی بات نہیں کی۔میرے تصور پر میرا زیادہ حق ہے۔براہ کرم اس کے
پر نہ باندھیں۔اس بیچارے کو تسلی سے اڑنے دیں“۔نظم نمبرے
(مكتوب د ارمنی ١٩٩٣ء صفحه ۲)
” برق تپاں ہے خندہ کہ خرمن اداس ہے
معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے یہ نظم پہلی اشاعت سے نقل کی ہے۔میں نے تو پرائیویٹ سیکرٹری
صاحب کو ان کے یہ نظم بھجوانے کے بعد یہ ہدایت کی تھی کہ برق تپاں ہے خنده۔۔۔۔۔۔مصرع کی فوری
اصلاح بھجوادیں اور غالباوہ الفضل میں چھپ بھی گئی ہوگی۔لیکن اس کے باوجود آپ کو سہو کتابت والی
نظم ہی مل سکی بہر حال اس کی دوصورتیں میرے سامنے آتی ہیں۔(۱) برق ، تپاں ہے خندہ زن۔خرمن اداس ہے مگر اس میں یہ سقم ہے کہ وزن کی تال کے لحاظ سے خندہ زن تک کے مضمون کو پہلے
نصف مصرع میں ہی سما جانا چاہئے تھا۔کیونکہ اس نظم کا ہر مصرع دو حصوں میں بٹا ہوا ہے۔گویا ” برق
تپاں ہے خندہ پر ایک ضرب ختم ہوتی ہے اور " کہ خرمن اداس ہے‘ پر دوسری۔مگر خندہ زن کر دیا جائے
تو زن کا قدم اپنے نصف مصرع کی حدود میں رہنے کی بجائے دوسرے نامحرم نصف پر جاپڑتا ہے۔اسی خیال سے میں نے اسے یوں کر دیا تھا۔برق تپاں نہال۔کہ خرمن اداس ہے
غالباً یہی بہتر رہے گا۔خنداں اس لئے جائز نہیں کہ یہاں خندہ صرف زبر کا متحمل ہے الف کا
متحمل نہیں۔21
(مکتوب ۹۳ - ۱- ۱۶ صفحه ۱۸)
نظم نمبر ۸
حضور ایدہ اللہ تحریر فرماتے ہیں:
دو غم فرقت میں کبھی انتشار لانے والے
اس میں اصلاح یہ تجویز ہوئی ہے۔غم فرقت میں کبھی خوب رلانے والے۔لفظ خوب بہت خوب
ہے۔مگر لفظ اتنا میں جو اپنائیت اور شکوہ پایا جاتا ہے وہ خوب میں ہرگز نہیں۔غالبا یہ اصلاح اس
لئے تجویز کی گئی ہے کہ اتنا کے بعد اس کا جواب آنا چاہیئے۔حالانکہ یہ ضروری نہیں ہوا کرتا۔بعض دفعہ
بغیر جواب کے ہی شرطیہ حصہ پر کلام ختم ہو جاتا ہے اور قرآن کریم میں اس کی بہت ہی پیاری مثالیں
موجود ہیں۔ایک کہنے والا یہ بھی کہ دیتا ہے کہ آپ نے مجھے اتنا لایا ہے۔ضروری نہیں کہ بعد میں وہ
یہ بھی کہے کہ آنسو پونچھ پونچھ کر میری آنکھیں سرخ ہو گئیں۔اس کے مقابل پر آپ نے مجھے خوب رلا یہ
ہے میں لگتا ہے کہ بات ختم ہو گئی اور اپنی ذات میں یہ مضمون و ہیں مکمل ہو گیا۔لیکن لفظ اتنا ایک تشنگی باقی
چھوڑ دیتا ہے۔وہ خواہ شکوے کی ہو یا کسی اور چیز کی۔پھر یہ تشنگی مضمون کو اور بھی رفعت عطا کرتی ہے۔اس لئے میرے نزدیک یہاں بھی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔“ (مکتوب ۱۔۹۳۔۱۲ صفحه ۱۷)
نظم نمبر 1
اک ذکر کی دھونی مرے سینے میں رما کے
پہلے اس مصرع میں لفظ بھبا کے آتا تھا۔جس پر نظر ثانی کی درخواست پر حضور انور نے تحریر فرمایا:
لفظ بھیا کے سے متعلق آپ کی بات درست ہے کیونکہ بھیک سے بھیا کا کسی ڈکشنری میں نہیں ملا۔یہ دراصل ہماری بچپن کی Slang تھی۔خوشبو کے لئے ہمارے ذہن میں قادیان میں جو تصور پیدا
ہوتا تھا وہ گویا اس طرح تھا کہ چھوٹا سا خوشبو کا جھونکا ہو تو اسے بھی کا' کہتے مگر خوشبو کا ایسا بھب کا کہ گویا
اس طرح تھا کہ چھوٹا سا خوشبو کا جھونکا ہو تو اسے اس کو ہم بچپن کی Slang میں 'بھیا کا' کہا کرتے تھے۔22
اسی طرح اگر شدید بد بو کا ذکر کرنا ہوتا تو اس کو ہم اس طرح بیان کیا کرتے تھے کہ فلاں شخص یا جگہ
سے تو بد بو کے بھبا کے اٹھ رہے ہیں۔پس ایسی Slangs مختلف علاقوں میں رائج ہو جاتی ہیں جو
ڈکشنریوں میں راہ پانے کے لئے لمبا عرصہ لیتی ہیں۔اس لئے میں آپ کی بات مانتا ہوں۔یہ لفظ
ابھی تک عرف عام کی سند نہیں پاسکا لیکن ممکن ہے ہمارے گھر کی حد تک محدود رہا ہو۔پس اس مصرع
کو اب اس طرح تبدیل کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔سینے میں مرے ذکر کی اک دھونی رما کے
بیٹھا رہا وہ ذکر کی اک دھونی رما کے
اک ذکر کی دھونی مرے سینے میں رہا کے
غالباً یہ آخری بہتر ہے۔مگر تینوں میں سے جو آپ پسند کر لیں۔اس معاملہ میں آپ کی پسند پر
اعتماد کرتا ہوں۔اگر تینوں ہی دل کو نہ لگیں تو مجھے ایک اور موقع دیں۔(مکتوب (مکتوب ۵/ دسمبر
" کیا مون تھی جب دل نے جسے نام خدا کے"
اس نظم کے ایک شعر سے
میں ان سے جدا ہوں مجھے چین آئے تو کیوں آئے
دل منتظر اس دن کا کہ ناچے انہیں پاکے
اس کے پہلے مصرع پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی۔پہلے تو ایسی جسارتوں پر بہت نادم ہوتی
تھی۔مگر اب اس کے نتیجے میں خاکسار کو سمجھانے کے لئے جو شعر میں زبان و بیان کے متعلق علم کے
دریا بہائے ہیں مجھے نازاں کر رہے ہیں۔جو بھی پڑھے گا اس کا عالم مجھ سے مختلف نہیں ہو گا۔ایسا لگتا
ہے ساری عمر صرف ادب کا مطالعہ فرمایا ہے۔تحریر ملاحظہ ہو:
میں ان سے جدا ہوں مجھے چین آئے تو کیوں آئے
23
اس مصرع کے بارے میں آپ نے ترتیب بدلنے یا کیوں آئے کی جگہ کوئی دوسر الفظ لانے کی
تجویز پیش کی ہے۔لیکن مجھے آپ کے اصرار کی سمجھ نہیں آئی کہ کیوں ترتیب بدلی جائے۔اسے اہلِ
کلام جب پڑھتے ہیں تو آئے دو آوازیں نہیں نکلتیں بلکہ دونوں آپس میں مدغم ہو جاتی ہیں۔جس
طرح غالب کے مرثیہ میں ہائے ہائے میں آخری ئے کی آواز نمایاں نہیں ہے۔آئے اور ہائے کی
آواز کبھی Soft پڑھی جاتی ہے اور کبھی ئے کر کے الگ پڑھی جاتی ہے جب soft پڑھی جاتی ہے تو
عملاً یہ اتنی خفیف ہو جاتی ہے کہ زبان پر بوجھ نہیں پڑتا اور اہل کلام اس کو نا گوار خاطر نہیں سمجھتے۔مکرم سلیم
صاحب کا غالبا یہ بھی اعتراض ہے کہ کیوں آ پر وزن کا دم ٹوٹ جاتا ہے۔انکو بتا دیں کہ یہ آ اور ائے
نہیں ہے یعنی ائے پر الگ زور نہیں۔معلوم ہوتا ہے کہ سلیم صاحب کو جسطرح آتش کے اس مصرع میں
آئے استعمال ہوا ہے صرف اسی طرح آئے کہنے کی عادت ہے اور وہ soft ' آئے پڑھ ہی نہیں سکتے
آتش
کا پورا شعر یوں ہے:
بجا کہتے آئے ہیں بیچ اس کو شاعر
کمر کا کوئی ہم
ނ
مضموں
نکلا
اب یہاں آ ئے پڑھنا پڑتا ہے اگر آئے Soft پڑھیں گے تو وزن ٹوٹ جائے گا۔اس کے مقابل
پر غالب کی نظم میں Soft پڑھنے کی مثال موجود ہے۔اسکی ہائے ہائے والی نظم میں آخری ہائے کو Soft
پڑھتے ہیں اور لمبا کر کے ہلائے نہیں پڑھتے بلکہ
ہا اے آؤ پر ہی بات ختم ہو جاتی ہے۔غالب کہتا ہے:
داد سے میرے ہے تجھ کو بے قراری ہائے ہائے
کیا ہوئی ظالم تری غفلت شعاری ہائے ہائے
اگر دوسرے ہائے کو بھی با ائے پڑھیں تو اس میں ائے کی آواز زائد ہے۔اصل میں ہائے ہا
24
24
ہونا چاہیے تھا۔اس کی یہ ساری نظم اسی طرح چلتی ہے۔پھر غالب کہتا ہے۔عمر بھر کا تو نے پیغام وفا باندھا تو کیا
ی بڑا چست مصرع ہے اس میں کچھ زائد نہیں ہے اس کے مطابق اگلا مصرع یوں ہونا چاہئے تھا
عمر کو بھی تو نہیں ہے پائداری ہائے ہا
اگر آپ پہلے کو کیائے کردیں تو جسطرح کیائے میں ائے زائد ہوتی ہے بالکل اسی طرح
آئے میں ئے زائد ہوئی ہے۔اور نہائے ہائے، میں آخری 'ئے زائد ہے۔صرف پڑھنے کے انداز کا
فرق ہے۔پس میرے اس مصرع کی تقطیح کا جہاں تک تعلق ہے اس میں غالب کی 'ہائے ہائے والی نظم
کی طرح ہی آئے زائد ہے اور یہاں ائے کی اس طرز کی واضح آواز نہیں ہے کہ گویا آ' اور ائے دو
حرف ہیں۔بلکہ آ' کے ساتھ ائے کی آواز کو نرمی کے ساتھ مدغم کیا گیا ہے۔بہر حال یہ کوئی سقم
نہیں چوٹی کے شعراء کے کلام میں بھی اس کی مثالیں ملتی ہیں۔آپ دونوں بھی ماشاء اللہ ما ہرفن اور قادر
الکلام شعراء ہیں۔مجھے تو آپ کا کلام بھی اس سے خالی دکھائی نہیں دیتا اور پڑھتے وقت کئی مثالیں
سامنے آتی ہیں۔لیکن چونکہ اردو ادب میں اس کی اجازت سمجھی جاتی ہے اور اہل فن بھی استعمال کرتے
ہیں۔اس لئے میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا مثال کے طور پر مکرم سلیم صاحب کا یہ شعر ملاحظہ ہو۔زیست کیا ہے سکینت اگر نصیب نہ ہو
جو موت وجہ سکوں ہوتو کیا ہے کم اعجاز
اس میں اگر زیست پڑھیں گے تو کیا کا' کاف اور دی دونوں زائد ہیں۔کیونکہ فنی نکتہ نگاہ سے اس
کا وزن زیستا بنتا ہے۔گویا کاف اوری دونوں زائد ہیں۔لیکن اگر کیا پورا پڑھنا ہو تو پھر زیست کی ت
زائد بنتی ہے۔اب یہ دیکھ لیں کہ ماشاء اللہ یہ شعر چوٹی کا ہے۔لیکن پڑھنے کے انداز کے فرق سے وزن
25
پر اثر پڑتا ہے اور ستم نظر آتا ہے۔لیکن میرے نزدیک یہ ستم نہیں۔پھر سلیم صاحب کا یہ شعر دیکھیں۔ان بہتے آنسوؤں کا ہی تحفہ قبول
ہو
ہے اس کے پاس کیا جو یہ تیرا غلام ہے
اس کے پہلے مصرع میں ظاہر اوزن ٹوٹتا ہے۔اور بہتے میں زیر پڑھنی پڑتی ہے۔بڑی نے نہیں
پڑھی جاسکتی۔یا ساکن یا زیر کے ساتھ الگ سے ت آ سکتی ہے؟ ئے کی گنجائش ہی نہیں۔ان کی اس نظم
کا اس سے اگلا شعر۔پہرے بٹھا دے میری سماعت پر یا خدا
ہی اس کی مثال ہے۔حالانکہ بڑے قادر الکلام ہیں مگر یہ ستم ہے۔اور وزن کے اعتبار سے پہرے میں
صرف زیر پڑھنی پڑتی ہے۔اس پہلو سے اگر آپ اپنے کلام پر نظر ڈالیں تو اس میں بھی آپ کو اس کی کئی
مثالیں ملیں گی۔صرف کلام کی مجبوریاں سمجھانے کی خاطر ایک آدھ مثال بیان کر دیتا ہوں۔کیا خوب
مصرع ہے۔خشک آنکھوں سے نیر بہاؤں چہرے پر مسکان سجاؤں
لیکن اس میں صرف سجا پڑھا جا سکتا ہے۔'وں زائد ہے لیکن شعراء عملاً ایسا کرتے ہیں۔اجازت ہوتی
ہے۔ہرگز معیوب نہیں سمجھا جاتا۔پھر یہ مصرع ملا حظہ فرمائیں۔پھر کس گن پر اتر اؤں اور فخر و مباہات کروں
اب اس میں اگر پھر ہلکا پڑھیں تو پھر کسی گن پر اتراؤں میں، ہونا چاہئے یعنی ایک میں ڈالنا
پڑے گا۔اور اگر پھر زور سے پڑھیں تو آپ والا مصرع موزوں ہو جائے گا۔پس اس میں پڑھنے کے
انداز کے فرق کی وجہ سے دو صورتیں ممکن ہیں۔ایک ہے۔دپھر
کس گن
پر
اتراؤں
26