انڈیکس

کلامِ طاہر, حصہ 4

تحتَ الثّرى درست نہیں۔یہ لفظ تَحتُ الشَّریٰ“ ہے۔فیروز اللغات میں بھی
اسے تحتُ الشَّریٰ“ ہی لکھا ہے۔۔۔☆
لفظ گرفتار نہیں اگر چہ عموماً بولا اسی طرح جاتا ہے۔لغت کی کتابیں چیک کی ہیں۔اس
کا صحیح تلفظ گرفتار ہے۔“
☆
جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ“۔اردو میں تو زُهَقَ الباطل ٹھیک ہے۔لیکن آیت
کریمہ میں اس پر پیش موجود ہے۔تا ہم عربی میں جس لفظ پر بھی قاری ٹھہرتا ہے وہ اس کی آخری حرکت
کو نہیں پڑھتا لیکن حرکت اسی طرح لکھی جاتی ہے۔صرف وقف کی وجہ سے پڑھنے میں نہیں آتی۔اس
لئے پیش ضرور ڈالیں۔لیکن نیچے نوٹ دے دیں کہ شعر میں چونکہ یہاں وقف کرنا ہے۔اس لئے حرکت
نہیں پڑھی جائے گی۔بلکہ باطل کی بجائے باطن پڑھا جائے گا۔“
☆
آپ نے مسودہ میں اویس کے نیچے تصحیح کرتے ہوئے الف کی زبر کے ساتھ اسے
اولیس لکھا ہے۔یہ لفظ اولیس ہے ، الف کی پیش کے ساتھ۔اسے اولیس لکھنا یا پڑھنا غلط ہے۔عربی
لغت کی کتابوں لسان العرب، القاموس المحیط اور المنجد وغیرہ میں اولیس ہی لکھا ہے۔“
مسودہ میں جاں لکھا ہے۔یہ جاں نہیں بلکہ نون کے ساتھ جان ہے۔ایسی چھوٹی چھوٹی غلطیوں
پر آپ کو گہری نظر رکھنی پڑے گی اور جہاں جہاں میں نے اعراب کو واضح کیا ہے۔وہاں آئندہ مسودہ
واضح کر کے لگوائیں۔ان میں سے کوئی حرکت زیر زبر چھوٹنے نہ پائے۔سب اعراب اس مقصد سے
لگائے جانے چاہئیں کہ آجکل کے اردو پڑھنے والے بھی عربی کی طرح اعراب کے محتاج ہو چکے
ہیں۔خصوصاً پاکستان سے باہر پیدا ہونے والے تو اس کے بہت محتاج ہیں۔“
لفظ خاتم کے معنی ختم کرنے والا درست نہیں۔ت کی زبر کے ساتھ اس کے معنی
انگوٹھی اور مہر کے ہوتے ہیں۔اور مرا دسب سے اعلیٰ ، سب سے افضل۔جس پر مقام ختم ہو جائے اور ہر
39
39

قسم کے فیوض کا اجراء جس کی ذات سے وابستہ ہو جائے۔یہ معنی ہیں جو کھول کر بیان کرنے چاہئیں۔“
(مکتوب ۱۵۔۵۔۹۳ صفحه ۱۹)
حمد الفظ مہک کے متعلق آپ کی بات درست ہے۔یہ مہک اور مہک دونوں طرح آ جاتا ہے۔مگر
مجھے تو مہک سے زیادہ لگاؤ ہے اور ہمارے گھروں میں بھی مہک ہی پڑھا جاتا تھا۔لیکن اہل زبان
ح ، و ھ سے پہلے زبر آجائے تو اس میں امالہ بھی کرتے ہیں جیسے رہنا، کہنا سہنا وغیرہ۔اسی طرح
میں بھی مہک کو مہک کی بجائے امالہ کر کے مہک پڑھتا ہوں لیکن بعض شعراء جب ضرورت سے زیادہ
اپنی اردو جتاتے ہیں تو وہ مچل کے وزن پر مہک پڑھتے ہیں۔(مکتوب ۳ دسمبر ۱۹۹۳ء)
چاروں اور بچی شہنائی اور پر زبر نہیں ہے۔یہ لفظ اور ہے اور نہیں۔اور کا مطلب ہوتا ہے
☆
مزید جبکہ اور کا مطلب ہے سمت۔جس طرح چور کو چور پڑھنا جائز نہیں اسی طرح اور کو اور پڑھنا جائز
نہیں۔☆
(مکتوب ۵/ دسمبر ۱۹۹۳، صفحه ۸)
لفظ ضائع کا ایک تلفظ اگر چہ ضایا بھی چل پڑا ہے مگر جب ادبی کلام پڑھا جائے تو پھر
اس کو ضایا پڑھنا یا لکھنا غلط ہے اور اس کو پسند نہیں کیا گیا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اس سے بہت
الرجک تھے۔لیکن اب یہ عرف عام میں مستعمل ہو چکا ہے۔اس لئے اس کے اوپر کوئی گرائمیرین
دھونس ڈالنی مناسب نہیں۔زبان دانی کی دھونس لفظوں پر ضرور چلتی ہے لیکن جب کوئی لفظ غلط العام ہو
جائے تو پھر اس کے سامنے ادب کی ساری لگا میں ڈھیلی پڑ جاتی ہیں۔چنانچہ باوجود اس کے کہ حضرت
مصلح موعود کافی عرصہ لفظ ضایا کے خلاف احتجاج فرماتے رہے ہیں مگر پھر بھی ”ضایا راہ پاہی
گیا۔آپ اس ناپسندیدگی کا اظہار ا کثر ایسے پڑھنے والوں پر فرماتے تھے جو آپ کے کلام میں ”ضایا
میرا پیغام پڑھ دیا کرتے تھے۔اور ایسے اعلیٰ او بی کلام میں واقعی ضائع کو ضائع ہی پڑھنا چاہئے اور
ضایا نہیں کہنا چاہئے۔باقی جو عام درست الفاظ ہیں ان میں اگر کوئی غلط پڑھے تو بہت تکلیف دیتا ہے
مثلا نشان کو نشان پڑھنا۔۔۔(مکتوب ۵ اپریل ۱۹۹۵ء صفحه (۳)
40

درد۔ضمنا یاد آیا کہ شعروں میں تو در دلفظ مذکر استعمال ہی ملتا ہے جیسے:
در دمنت کش دوا نہ ہوا
دل میں اک در داٹھا آنکھوں میں آنسو بھر آئے
لیکن بول چال میں بسا اوقات سر درد ہو رہی ہے سننے میں آتا ہے۔یا مجھے درد ہورہی ہے
اس کو آپ کس مقام پر رکھیں گی۔غلط العام شمار ہوگا یا غلط شمار ہوگا ؟
(مکتوب ١٢ / نومبر ١٩٩١ء)
مشکل الفاظ کے معانی (Glossary) کی تیاری
متن کے بعد دوسرا مرحلہ مشکل الفاظ کے معانی اور تلفظ کو واضح کرنا تھا۔ابتدائی طور پر جو
گلاسری (Glossary) خاکسار نے بنا کر بھیجی اس کے متعلق آپ نے تحریر فرمایا تھا:
”جہاں تک حاشیہ میں الفاظ معانی دینے کا تعلق ہے یہ بہت اچھا خیال ہے اور ضرورت بھی ہے
لیکن ان کا انتخاب ہر قسم کے پڑھنے والوں کی پہنی اور علمی سطح کا خیال رکھتے ہوئے کرنا چاہئے۔بعض تو
بہت ہی عام فہم الفاظ کے معنی آپ نے دئے ہوئے ہیں۔لیکن بعض ایسے الفاظ جو روز مرہ مستعمل نہیں
اور بعض اوقات اچھے بھلے پڑھے لکھے شخص کے ذہن میں بھی متحضر نہیں ہوتے ان کے معانی نہیں دیئے
گئے۔اس لحاظ سے انتخاب کو Balance بنانے کی ضرورت ہے۔اردو میں تلفظ دینے کی بجائے
انگریزی میں تلفظ دیا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔کیونکہ اُردو میں جس طرح تلفظ دئے گئے ہیں ان سے
پڑھنے والوں کو الجھن پیدا ہو سکتی ہے۔مثلا منت کو مِن نَست، آئینہ خانے کو آئی نا خانے ، متسی
نصر الله کو متانص ژل لاہ، ٹیلہ کوئی لہ، نیر بد کی کوئی ہی رے دا وغیرہ وغیرہ۔اس میں کوئی شک
نہیں کہ اس میں بڑی محنت کی گئی ہے۔لیکن پڑھنے والوں کو اس سے الجھن بھی ہوسکتی ہے۔اسلئے ساتھ
انگریزی میں بھی تلفظ دیں اور اردو میں ساتھ یہ نوٹ دے دینا چاہئے کہ یہ لفظ ایک ہی ہے صرف پڑھتے
41

ہوئے صوتی لحاظ سے اس کی آواز جس طرح بننی چاہئے اس کی وضاحت کے لئے اس طرح لکھا گیا
ہے۔✰✰✰۔۔۔۔☆
( مكتوب ۹۳-۵-۱۵ صفحه ۱۱۸
خاکسار نے ان ہدایات کے مطابق الفاظ معنی کو Balance کیا۔انگریزی تلفظ اور معانی
دئے اور آپ کی خدمت اقدس میں روانہ کئے۔آپ نے ایک ایک لفظ کا جائزہ لیا۔آپ کے ساتھ
ایک ٹیم کام کرتی تھی۔جو اصلاحوں کو نوٹ کر کے کمپوز کر کے مجھے بھجوا دیتی۔الفاظ معنی کی درستی کے بعد
کمپوزنگ کا مسئلہ تھا اور کمپوزنگ سے بڑھ کر پروف ریڈنگ کا جس میں آخر تک کچھ نہ کچھ خامیاں
رہیں۔جولائی ۱۹۹۵ء میں جلسہ سالانہ پر کتاب بھیجنے کے جنون نے دن رات کام پر لگائے رکھا۔صفحہ
کے ڈیزائن اور سائز تک کی منظوری حضور سے لی۔طباعت کے کام میں سر دینے والے ہی اندازہ
کر سکتے ہیں کہ قدم قدم پر کیسی کیسی دشواریاں راستہ روک کر کھڑی ہو جاتی ہیں اور پھر کراچی کے مخصوص
حالات میں ایسی جگہوں پر صبر آزما د ریگتی رہی جو پہلے سوچا بھی نہیں تھا۔مولا کریم کے فضل و احسان سے
۱۹؍ جولائی ۱۹۹۵ء کو کتاب چھپ کر آ گئی۔اور جلسہ سالانہ پر حضور رحمہ اللہ کی خدمت میں ہماری قائم
مقام صدرامتہ الحفیظ بھٹی صاحبہ نے پیش کی حضور نے پسندیدگی کا اظہار فرمایا اور دعائیں دیں۔اس کام میں محترمہ سلیمہ میر صاحبہ صدر لجنہ کی سرپرستی حاصل رہی۔برکت ناصر صاحبہ نے کلام جمع کرنے میں مدد دی۔محترم سلیم شاہجہانپوری صاحب نے کلام اور
گلاسری(Glossary) دونوں کی نظر ثانی کی۔محترم عبید اللہ علیم صاحب نے قیمتی مشوروں سے نوازا
اور طباعت میں شیخ داؤ د احمد صاحب نے محنت کی۔فجزاهم الله تعالى الاحسن الجزك۔☆ ☆ ☆۔۔۔۔۔۔42

کلام طاھر کی طباعت پر اظہار خوشنودی اور دعائیں
پیارے حضور نے آپا سلیمہ صاحبہ کے نام مکتوب میں تحریر فرمایا:
"آپ کی سرپرستی میں کلام طاہر“ پر جو کام ہوا ہے وہ بہت ہی اعلیٰ ہے۔ماشاء اللہ بہت
خوبصورت پیشکش ہے۔جن کے نام آپ نے لکھے ہیں ان سب کا شکریہ اور میری طرف سے انہیں
محبت بھرا سلام اللہ تعالیٰ ان کے اموال نفوس اور اخلاص میں برکت دے اور اپنی رحمتوں سے
نوازے۔“
خاکسار کے نام آقا نے تحریر فرمایا:۔کلام طاہر کی خوبصورت دیدہ زیب طباعت پر بے حد شکریہ۔آپ نے اس پر بہت محنت کی۔ط
جزاکم اللہ احسن الجزاء اللہ آپ سب
کو علمی، ادبی، تعلیمی، تربیتی اور تبلیغی خدمات سرانجام دینے کی توفیق
دے اور سب بچوں کی طرف سے آنکھوں کی راحت عطا فرمائے۔سب کو بہت بہت محبت بھر اسلام“۔روز نامہ الفضل نے تبصرہ لکھا:
احمد یہ جماعت میں سب سے خوبصورت کتاب کاغذ ، پرنٹ ، جلد اور فلیپ کی خوبصورتی کو
مد نظر رکھتے ہوئے چھپنے والی کتاب کا اعزاز شعبہ اشاعت لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی کے حصہ میں آیا ہے۔“
( روزنامه الفضل ربوه ۱۶ اکتوبر ۱۹۹۵ء)
سب سے آخر میں حسین ترین بات کہ پیارے حضور نے کتب ملنے پر خاکسار کو کلام طاہر کا تحفہ
بھیجا اور اس پر دست مبارک سے تحریر فرمایا۔عزیزہ امتہ الباری ناصر سلمھا اللہ، یہ پہلا نسخہ ہے جو کسی کو پر خلوص دعاؤں کے
ساتھ بھجوا رہا ہوں ظاہر ہے آپ کا حق فائق ہے۔جزاک اللہ احسن الجزاء فی الدنیا والآخرة۔دستخط (۹۵-۷ - ۲۵ لنڈن)
43

کس زباں سے میں کروں شکر کہاں ہے وہ زباں
کہ میں ناچیز ہوں اور رحم فراواں تیرا
☆۔۔نیم سیفی صاحب نے الفضل ۲۲ اگست 1990ء کے شمارے میں ایک دلچسپ قطعہ شائع کیا۔سلیمہ میر و باری کو
مبارک ہو
طاہر
دل
بہت شایانِ شان آیا کلام حضرت
کچھ ایسی دیدہ زیب اس کی کتابت و طباعت ہے
که از خود ہو گیا مفہوم اس کا ظاہر و
خاکسار نے جوابا لکھا:۔باہر
کلام حضرت طاہر کی خدمت اک سعادت ہے
اسے فصل خداوندی کا سارا سلسلہ کہہ دوں
اللہ کا احسان ہے اس کی عنایت ہے
ہے مجھ کو اک درویش کے دل کی دعا کہہ دوں
سلیمہ میز و باری تو ہیں اک تنظیم کا حصہ
میں سب لجنہ کراچی کی طرف سے شکریہ کہہ دوں
W
کلام طاھر کی لندن سے طباعت اور اضافے
اللہ تعالیٰ کے احسانات کا جتنا بھی شکر کروں کم ہے۔۲۰۰۱ء میں لندن سے کلام طاہر کا نیا ایڈیشن شائع
ہوا۔حضور پر نور کے ارشاد پر نئی شامل ہونے والی نظموں کی پروف ریڈنگ اور گلاسری کی تیاری کی
سعادت نصیب ہوئی۔لندن سے جو کتاب شائع ہوئی وہ بدرجہا خوبصورت ہے۔لجنہ کراچی کا
اشاعت کا اسلوب برقرار رکھا جس کی ہم سب کو بہت خوشی ہے۔کتاب موصول ہوئی جس پر پیارے آقا
کا دلکش نوٹ تھا :
44

پیاری امتہ الباری ناصر صاحبہ
کلام طاہر کے تعلق میں آپ کے بہت ہی قیمتی مشورے ملتے رہے ہیں اور بڑی محنت سے آپ
نے اس کی گلوسری بنائی ہے۔اس کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے ، حق ادا نہیں ہوسکتا۔بہر حال میری
طرف سے یہ عید کا تحفہ، جس میں آپ کا بڑا دخل ہے ذرا تاخیر سے پیش ہے، قبول فرمائیں۔والسلام خاکسار دستخط ۱۸ دسمبر ۲۰۰۱ء
دستخط کر کے مجھے بھیجی کلام طاہر
آپ جیسا کوئی دلدار نہ دیکھا نہ سنا
اپنے عشاق سے یہ پیار نہ دیکھا نہ سنا
لطف اور ایسا طرحدار نہ دیکھا نہ سنا
میری جھولی کے لعل و جواھر
کلام ظاہر کی تیاری کے مہ و سال میری زندگی کا سنہری دور تھا کل تو ہوتے ہی حسین ہیں خار بھی
بہت حسین تھے۔حضور انور کی خدمت میں خط لکھنا:
چھیڑ خوباں سے چلی جائے اسد
والا معاملہ نہیں ہوتا۔جان و ایمان تھیلی پر رکھا ہوتا ہے۔آپ کی طرف سے جواب موصول ہوتا تو ہر
دفعہ یہ سوچ کر کھولتی کہ لکھا ہوگا۔عزیزہ ! اگر مبلغ علم کی کوتاہ قامتی کا یہ عالم ہے تو زحمت نہ ہی کریں جزاکم اللہ۔مگر آپ نے
بڑے تحمل و برداشت بلکہ صبر سے میری کوتاہیوں سے صرف نظر فرمایا۔اور سمجھا سمجھا کر حوصلہ بڑھاتے
رہے۔میری جھولی میں ایسے لعل و جواہر بھی ہیں جن پر مجھے بجا طور پر عاجزانہ فخر ہے۔یہ بھی کلیتہ
45

آپ کا حسن نظر ہے
صلى
الله
ظہور خیر الانبیا میل ۱۹۹۳ء کے جلسہ سالانہ لندن اور پھر جرمنی میں پڑھی گئی۔کچھ ترامیم و
اضافے کے بعد اس کا حسن دوبالا ہو گیا تھا۔میں نے حضور انور کی خدمت میں نظم سن کر اپنے تاثرات
لکھے۔میں نے تو کیا لکھا ہوگا ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں مگر آپ کا مکتوب آپ کے حسن و احسان کا مرقع
ہے۔آپ کی طرف سے لجنہ امریکہ سے خطاب کا اردو تر جمہ اور میرے کلام کا کتابت شدہ مسودد
موصول ہوا۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔اپنے خط میں آپ نے نعت ظہور خیر الانبیاء صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم کے حوالے سے جو تبصرہ کیا ہے اس میں دو باتیں قابل غور ہیں۔ایک تو یہ کہ ماشاء اللہ بہت ہی خوبصورت زبان میں تبصرہ کیا ہے اور جن جذبات کا اظہار کیا ہے وہ
بھی بہت لطیف ہیں۔اور یہ بھی بالکل درست ہے کہ اس نظم پر محض آپ کی یاد ہی نہیں آئی بلکہ جذبہ
احسان کے ساتھ یاد آتی رہی۔کیونکہ اس کے بہت سے شعر ایسے تھے جن کے متعلق مجھے خیال تھا کہ
اصلاح کے محتاج ہیں لیکن وقت نہیں ملتا تھا۔آپ نے درست طور پر ان کی نشان دہی کی اور اصلاح
کروا کے چھوڑی اور نہ میں کئی سال سے اسے ٹال رہا تھا اس لئے یہ نعت اور اس کے علاوہ کئی اور نظموں
پر آپ
کی توجہ کے نتیجہ میں جو وقت نکالا ہے یہ مواقع ہمیشہ جذبہ احسان کے ساتھ آپ کی یاد دلاتے
ہیں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء فی الدنیا والاخرة“۔☆☆☆۔۔۔۔(مکتوب ۲۲ اکتوبر ۱۹۹۳ء)
رکھتی نہیں ترتیب سے یا دیں کبھی لیکن
باندھا ہے ترے نام کا اک باب علیحدہ
میرے اس علیحدہ باب میں الگ باندھ کے رکھا ہوا ایک مکتوب مجھے بے حد عزیز ہے۔اس میں
46

پیارے
آقا کی شخصیت کے کئی روپ کھلتے ہیں۔دست مبارک سے تحریر فرمایا:
۹-۹۰ - ۱۹ عزیزه مکرمه امته الباری ناصر السلام علیکم ورحمۃ اللہ و بر کانت۔جلسہ پر پڑھی جانے والی نظموں کے متعلق محبت بھرے رنگا رنگ خطوط ملتے ہیں لیکن سب پر
محبت کا رنگ غالب رہتا ہے اس لئے پوری طرح اطمینان نہیں ہوتا کہ کسی نے متوازن تنقیدی نظر سے
بھی جائزہ لیایا نہیں۔کبھی کبھی سلسلہ کے بعض چوٹی کے شعراء اور ادیب بھی جب اپنی پسند کا اظہار کرتے
ہیں تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ تعریف تو سچی کر رہے ہیں لیکن خامیوں کے متعلق صرف نظر کر جاتے ہیں
آپ کا آج کا خط مستثنیٰ ہے۔پہلی بات تو یہ نمایاں ہے کہ تمام تریج ہے اور سچ کے سوا کچھ نہیں۔جہاں کچھ اصلاح کی گنجائش دیکھی وہ بڑے علائم دلپسند الفاظ میں تجویز کر دی۔انکسار کی آمیزش نے ان
الفاظ کو اور بھی شائستہ بنا دیا۔دوسری نمایاں بات یہ ہے کہ آپ کے تبصرہ میں بھنورے کا سا رنگ پایا جاتا ہے۔دور ہی سے
دیکھا اور سونگھا نہیں بلکہ بھنورے کی طرح ہر شعر کے دل میں ڈوب کر پردوں میں لپٹی ہوئی روح سے
شناسائی کے بعد لب کشائی کی ہے۔یہ تو میں نہیں کہتا کہ میرے دل کی سب باتوں تک آپ اتر گئیں
لیکن یہ ضرور کہ سکتا ہوں کہ بند کواڑوں والے گھر کو راستہ چلتے ٹھہر کر نہیں دیکھا بلکہ کواڑ کھول کر اندر
سے بھی جائزہ لیا۔ایک اور بات یہ بھی کہہ سکتا ہوں کواڑ کھلوائے نہیں خود کھولے ہیں یعنی آپ کی اپنی چابی ہی
سے تالے کھل گئے۔جہاں تک اصلاح کے اشاروں کا تعلق ہے ذوق لطافت سے تو انکار نہیں لیکن میری سوچیں جن
راہوں سے گزر چکی ہیں ان کا آپ
کو علم نہیں۔۔47

ہم نے کوئلہ کوئلہ اپنا دل۔میں یہ امر مانع تھا کہ اول اس طرح ایک ایک کر کے کوئلے کے بعد دوسرے کو ملے کا تصورا بھرتا ہے جبکہ
موجودہ جگہ پر کوئلہ کی تکرار پہلے ہی سے جل جل کر کوئلہ ہوئے ہوئے دل کا تصور پیش کرتی ہے۔آنچل
لہرانے یا بکھرانے میں یہ روک پیش نظر تھی کہ دو تین شعر جو اس غزل میں پڑھے نہیں گئے اُن میں
ایک آنچل لہرانے والا شعر بھی تھا۔دوسرے یہ نہ بھی ہوتا تو شفق کے چہرے پر آنچل ہرانے یا بکھرانے
کی بجائے گیسو بکھرانے کا مضمون زیادہ بر حل معلوم ہوتا ہے۔آنچل سے یا پلو سے چہرہ چھپایا
تو جاتا ہے چہرے پر آنچل لہرایا یا بکھرایا نہیں جاتا۔جو شعر پڑھے نہیں گئے ان میں سے جو یاد ہیں وہ
لکھ دیتا ہوں۔سه
خالق کی طرح پر بت بھی ایک نئی شان ہر آن بدلتا ہے
موسم کے رقص وسرود نے جلووں کا دربار لگایا ہے
چمپئی ، کاسنی، اودے، پہلے پھول کھلے ہیں
بہکی بہکی مست ہواؤں نے آنچل لہکایا ہے
دور افق پر اور ہی رُت ہے چھائی ہے گھنگھور گھٹا
بادل نے بجلی نے گرج نے ایک کہرام مچایا ہے
اس طرح کے سچے اچھے خط آپ بے شک، بے جھجک لکھا کریں۔ایسے خطوں سے چلتے چلتے ،
ر کے بغیر سستانے کے سامان ہو جاتے ہیں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔آپ کی لجنہ کی مصروفیات کی رپورٹ دل سے دعا ئیں کومتی ہے جزاکم اللہ احسن الجزاء۔والسلام
48
خاکسار
( دستخط )

پیارے آقا کو خوشیاں بانٹنے کا عجیب ملکہ حاصل تھا۔یہ الفاظ اب بھی دماغ میں
گونجتے ہیں۔ایم ٹی اے کی نشریات کے بالکل آغاز میں ۱۴؍ جنوری ۱۹۹۴ء کو ملاقات پروگرام میں
حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ امتہ الباری ناصر یہ پروگرام سن رہی ہوں
تو یہ رباعی بھی کلام طاہر میں شامل
کرلیں۔بذل حق محمود میری کہانی کھوگئی
ނ
وہ
بذل حق سے روٹھ کر واصل حق ہوگئی
نذر راوی کی تھی میں نے کتنے ارمانوں کے ساتھ
ناؤ لیکن کاغذی تھی غرق راوتی
راوتی ہو گئی۔✰✰✰۔۔۔✰
وہ کرتے ہیں احسان احسان ہمیشہ وراثت میں پائی ہے شان کریمی
ہیں مرد خدا میں خدا کی ادائیں وگرنہ میں کیا میری ہستی ہی کیا ہے
ہے ناچیز ذروں کی خاطر شغف میرے سورج کا شعر و ادب میں
غنیمت
ہے
سایه
نگن آسماں معرفت کا زمیں
رو
بہت
آیا ہوا ہے
میں لاؤں کہاں سے وہ الفاظ جن میں ادا کرسکوں شکریہ جیسا حق ہے
ہے جا رہے ہیں تشکر کے آنسو مرا پگلا دل آج پگھلا ہوا ہے
بڑی عاجزی سے میں سر کو جھکائے خدا سے یہی اک دعا مانگتی ہوں
میرے آقا کی ساری دعائیں ہوں پوری ، علاوہ ازیں، چاہئے اور کیا ہے
☆☆☆۔۔۔۔۔49

آج 10 میں سے 10 باقی