انڈیکس
کلامِ طاہر, حصہ 3
پھر کس گن
پر
میں
اتراؤں
اس میں لفظ میں زائد کرنے کے باوجود وزن دونوں کا ایک ہے۔بہر حال انداز قراءت نہ سمجھنے
کی وجہ سے بعض اوقات نقص کا گمان ہوتا ہے۔پڑھنے والے کے انداز پر اس کی درستی یا سقم کا انحصار
ہے۔عام بول چال میں بھی اس کی مثالیں بہت ملتی ہیں۔چنانچہ بولنے والا حسب حالات' آ۔ائے
کہتا ہے اور کبھی soft 'آئے کہتا ہے۔جیسے کہتے ہیں۔کب
آؤ
گے پیتیم
پیارے
یہاں۔اؤ دو آوازیں ہیں اور آؤنا جب کہتے ہیں تو اس میں دو آواز میں نہیں نکلتیں اور
دوسری حرکت شدید نہیں پڑھی جاتی۔زیر نظر مصرع میں آپ کو کیوں آئے پر اعتراض ہے۔اگر آپ
اس کی ترتیب بدل لیں یا اس کی جگہ دوسر الفظ لانے پر مصر ہیں تو بے شک اس کو یوں کر لیں۔میں اس سے جدا ہوں مجھے کیوں آئے کہیں چین
"
نظم نمبر ۱۰
(مکتوب ۹۳-۵-۱۵ صفحه ۷ تا ۹)
اے میرے سانسوں میں بسنے والو
آپ نے میری سانسوں تجویز کیا ہے۔ہم نے تو سانس کا لفظ ہمیشہ مذکر ہی استعمال کیا ہے۔اور بالعموم اس کا مذکر استعمال ہی سنا ہے۔آپ کی اس تجویز پر میں نے لغت بھی چیک کی ہے اس میں
اس کا استعمال مذکر اور مؤنث دونوں طرح سے آیا ہے۔جامع اللغات میں لکھا ہے سانس اندر کا اندر
باہر کا باہر۔سانس پورے کرتا ہے۔سانس کا روگ وغیرہ وغیرہ۔بہر حال اگر چہ مؤنث استعمال
ہوسکتا ہے اور شاید لکھنوی زبان کی نزاکتوں اور لطافتوں کے تابع وہاں مونث کا استعمال رائج ہولیکن
میں نے گھر میں اسے کبھی مؤنث نہ استعمال کیا نہ سنا۔لغت بھی اس کے استعمال سے مانع نہیں اس
27
22
لئے اسی طرح رہنے دیں۔☆۔۔نظم نمبر۔مكتوب ١٦ جنوری ۱۹۹۳ء صفحه ۲۱)
کیا حال
تمہارا ہو گا جب شد او ملائک آئیں گے
آپ نے مسودہ میں شداد کے معانی کی وضاحت کرتے ہوئے حاشیہ میں سورۃ تحریم کی آیت
لائِكَةٌ غَلَاظٌ شِداد کا جو حوالہ دیا ہے وہ اطلاق نہیں پاتا، یہ آیت نہ لکھیں کیونکہ هند او پر شداد کی
مثال صادق نہیں آتی۔اگر اس کا حوالہ دینا ہے تو پھر لکھ دیں کہ اگر چہ آیت میں لفظ شداد ہے لیکن اُردو
میں یہی معنی لفظ شداد سے ادا ہوتا ہے۔خد ادقوم عاد کے اس بادشاہ کا نام ہے جس نے خدائی کا
دعوی کیا تھا اور شعر کہتے وقت یہی میرے پیش نظر تھا۔دوسرے لغوی لحاظ سے آیت میں جو لفظ شداد ہے
وہ شدید کی جمع ہے۔شدید کی جمع کی دوسری مثال قرآن کریم میں اشراء بھی آئی ہے جبکہ میں نے
لفظ شد اداستعمال کیا ہے جو کہ شدید سے مبالغہ کا صیغہ ہے اس لئے اگر چہ معنوی طور پر یہاں بھی مراد
وہی ہے لیکن بہتر ہے کہ آپ قرآن کریم کا حوالہ دینے کی بجائے لغت کا حوالہ دیں کہ یہ شدید سے
مبالغہ کا صیغہ ہے جس کا مطلب ہے بہت زیادہ تختی کرنے والا یہ قوم عاد کے ایک بادشاہ کا نام بھی ہے
جس نے خدائی کا دعویٰ کیا تھا۔لغت کے حوالے سے بس یہ نوٹ دے دیں۔آزاد کہاں وہ ملک جہاں قابض ہو سیاست پر ملاں
خاکسار نے عرض کی کہ ملاں میں نون غنہ غیر ضروری ہے۔آپ نے تحریر فرمایا:
" آپ کی یہ تجویز کہ لفظ ملاں کی بجائے مثلاً ہونا چاہئے ں کی ضرورت نہیں۔آپ سے
اتفاق ہے۔نون غنہ کٹوا دیں۔آپ کی اس بہت عمدہ تجویز پر بے حد
جزاکم اللہ احسن الجزاء۔(مکتوب ۲۲ اکتوبر ۱۹۹۳ء)
28
☆۔۔۔۔
نظم نمبر ۱۴
تو میرے دل کی شش جہات بنے۔اس نظم میں تبدیلیاں اور ان کی حکمتیں ملاحظہ ہوں۔پیارے آقا
فرماتے ہیں:
وو
تیرے کی سبک سبک باتیں
تحریر
ول
کے
بھاری معاملات
بنے
پر نظر ثانی کی آپ نے خواہش کی ہے۔یہ مضمون در اصل حدیث كَلِمَتَانِ خَفِيفَتَانِ عَلَى
اللَّسَانِ ثَقِيْلَتَانِ فِی الْمِيزَانِ سے اخذ کیا گیا ہے اور مطلب یہ ہے کہ تیرے منہ کی ہلکی ہلکی
باتیں ہمارے دل کی بڑی وزنی باتیں بن جاتی ہیں۔آپ کی بات درست ہے کہ بنے کی ضمیر باتیں کی طرف جاتی ہے جو مونث ہے لہذا بنے
نہیں بلکہ بہنیں چاہئے تھا۔اس مصرع کو بدل کر میں نے یوں کر دیا ہے۔تیرے هند کے سبک سہانے بول
دل
کے
بھاری معاملات
بنے
اگر سہانے کی بجائے آپ ریلے پسند کریں تو اسے سبک رسیلے بول کر دیا جائے لیکن سبک
سہانے زبان پر زیادہ ہلکا ہلکا لگتا ہے۔“
کتنے کھنڈر محل بنائے گئے
( مكتوب ۱۰۔۹۳-۲۲ صفحه ۳)
کتنے محلوں کے کھنڈرات بنے
اکثر و بیشتر تو خاکسار کے بچگانہ بلکہ بیوقوفانہ مشوروں پر تبصروں میں معرفت کے سکتے حاصل
29
ہوئے۔دو مقامات ایسے بھی ہیں جہاں ڈھنگ سے توجہ نہ دلا سکنے کی وجہ سے وضاحت موصول
ہوئی۔مثلاً مندرجہ بالا شعر میں کھنڈر کے ان کی آواز نون غنہ ہوتی تو بہتر تھا۔خوف اس قدر مسلط تھا
کہ نہ جانے کیا لکھ دیا۔مناسب وضاحت نہ کی جواب موصول ہوا۔وو
دوسرے خط میں جو آپ نے کھنڈر لفظ پر نظر ثانی کے لئے بڑی ہی ملائمت سے توجہ دلائی ہے
اس کے لئے معذرت کی تو کوئی ضرورت نہیں تھی لیکن آپ نے وضاحت نہیں کی کہ اس پر اعتراض
کیا ہے۔مجھے ابھی سمجھ نہیں آئی کہ لفظ کھنڈر پر اعتراض کیا ہے۔اگر یہ وہم ہے کہ کبھی کھنڈر محل نہیں
بنائے گئے تو یہ درست نہیں۔تاریخ سے یہ ثابت ہے کہ بار ہا کئی شہر اجڑے اور پھر آباد کئے گئے اور
جومحل کبھی آباد تھے ان کے کھنڈروں کو آباد کیا گیا۔موہنجودڑو کے متعلق یہی ذکر آتا ہے۔ویسے بھی دنیا میں یہی ملتا ہے کہ بعض محل ویران ہوئے اور
پھر ان
کھنڈرات کو آباد کیا گیا۔اگر کوئی اور بات ہے تو بے تکلفی سے لکھیں۔قم کی طرف توجہ دلانا تو
قابل تحسین ہے۔بے شک مجھے بتائیں کیا کمزوری نظر آ رہی ہے اور اگر اس کا کوئی اچھا حل نظر آئے او
وہ بھی تجویز کر دیں۔غالباً دتی والے لفظ کھنڈر پڑھتے ہیں۔اگر یہ بات ہے تو شعر یوں کر لیں۔جو
کھنڈر
تھے
محل
بنائے
گئے
اور
محلوں
کے
کھنڈرات
بنے
مكتوب ١١ / دسمبر ۱۹۸۹ء)
☆۔۔30
نظم نمبر ۱۸
بلائے ناگہاں اک نت نیا مولا نا آتا ہے۔ہر مولانا فی ذاتہ بلائے ناگہاں ہے۔وہ کوئی خاص خاص مولا نا نہیں جو بلائے ناگہاں
ہوں۔بلکہ ہر مولا نا جب آتا ہے بلائے ناگہاں کی طرح ہی آتا ہے۔کبھی ایک ہی بار بار آتا ہے بھی نت
نیا۔میرے ذہن میں نت نئے مولانا کے آنے کا تصور تھا۔بن کر آنے کا محاورہ میرے دل کی بات ظاہر
نہیں کرتا۔میں تو ہر مولوی کو ہی بلائے ناگہاں سمجھتا ہوں۔اس لئے اسے اسی طرح رہنے دیا جائے 'نت
نیا “ کہہ کر تو ان کی روزانہ بڑھتی ہوئی تعداد کی طرف اشارہ مقصود ہے اور جتنے بھی آتے ہیں ہمیشہ
بلائے ناگہاں ہی ثابت ہوں گے۔66
☆
(مکتوب ۹۳-۱-۱۶ صفحه ۲۷،۲۶)
کچھ لوگ گنوا بیٹھے دن کو جو یار کما یا ساری رات۔آپ کی تجویز یہ ہے کہ 'لوگ گنوا بیٹھے سب دن کو جو بھی کمایا ساری رات۔لیکن اس میں عمومیت کی آگئی ہے کہ جو اچھا برا کمایا وہ دن کو گنوادیا۔جبکہ جو مضمون میرے پیش نظر ہے
اس میں خدا کمانے اور ساری رات اس کی عبادت میں گزارنے کا مضمون ہے۔اور مطلب یہ ہے کہ اگر
انسان راتیں تو ذکر الہی میں گزارے اور دن بھر دنیا کے پیچھے بھاگتا پھرے تو یہ اچھا عمل نہیں۔اگر
یار کمانے کے اظہار بیان پر اعتراض ہے۔تو یہی محاورہ تو اس شعر میں میری جان ہے اور شعر کی بھی۔یار یونہی نہیں مل جاتے ، کمانے پڑتے ہیں۔“
جو آنکھیں مند گئیں رو رو کر۔اور گھل گھل کر جو چراغ بجھے
مكتوب ۱۲۔۱۔۹۳ صفحه ۲۰)
اس مصرع کے بارہ میں آپ کا مشورہ درست ہے اور جو آنکھیں مندھ گئیں رو رو کر زیادہ بہتر
ہے لیکن پھر اس سے اگلے مصرع کا پہلا جزو آن پرختم ہو اور دوسرا حصہ اس طرح شروع
31
ہو کھیں گھل گھل کر جو چراغ بجھے۔تو پھر وزن درست رہتا ہے۔اگر چہ یہ کم ہے۔اس لئے اگر
اسے بدلنا ہے تو پھر اس سے اگلے حصہ مصرع کو بھی وزن کی درستی کے لئے بدلنا پڑے گا اور اس میں وہ یا
نیوں یا اور زائد ڈالنا پڑے گا۔آپ کے مجوزہ متبادل میں پہلا تو مکمل ہے۔لیکن دوسرے میں جوڑنے
کے لئے جو لفظ چاہئے وہ غائب ہے مثلاً یوں گھل گھل کر جو چراغ بجھے' کر دیا جائے تو پھر ٹھیک ہے۔پڑھنے کے انداز کے فرق سے جو تم سا پیدا ہوتا ہے اس کی مثالیں قادر الکلام شعراء کے حوالے سے بیان
کر چکا ہوں جو مکروہ نہیں کبھی جاتیں۔اس لئے وزن ٹھیک رکھنے کی خاطر اگر نصف مصرع کا کچھ آخرکی
ٹکڑا دوسرے نصف مصرع کو شروع میں مستعار بھی دینا پڑے تو کوئی حرج نہیں۔بہر حال اس مصرع کی
شکل دو طرح بن سکتی ہے پہلی تجویز میں یوں اگر زائد لگتا ہو تو اسے اور کرلیں۔ہیں۔ا۔جو آنکھیں مند گئیں رو رو کر۔یوں گھل گھل کر جو چراغ بجھے
۲۔جو مند گئیں آنکھیں روتے روتے۔گھل گھل جو چراغ بجھے
مجھے تو پہلی تجویز کیوں کی بجائے اور کے ساتھ اچھی لگ رہی ہے۔آپ کو جو پسند ہو وہ رکھ
(مکتوب ۱۵ مئی ۱۹۹۳ء صفحه ۱۱)
ظالم نے اپنے ظلم سے خود اپنے ہی افق دھندلائے ہیں
کے متعلق آپ نے تجویز دی ہے کہ آپ کی بجائے خود بھی ہو سکتا ہے۔آپ کی تجویز منظور
ہے۔بہت اچھی ہے۔جزاکم اللہ تعالی۔ٹھیک ہے اس کے مطابق اب اسے یوں کر دیں:
ظالم نے اپنے ظلم سے خود اپنے ہی افق دھند لائے ہیں
(مكتوب ٫۵دسمبر ۱۹۹۳ء)
الله
32
نظم نمبر ۲۳
کہہ رہا ہے خرام بادصبا جب تلک دم چلے مُدام چلو
خرام مندرجہ بالا شعر میں پہلی اشاعت میں مؤنث باندھا گیا تھا۔نظر ثانی کی مؤدبانہ
درخواست پر نه برامانا ، نہ گستاخی پر محمول سمجھا۔کھلے لفظوں میں حقیقت حال بیان فرمائی۔اعلیٰ ظرفی
اور وسیع القلمی کا ایسا مظاہرہ دنیا کے بڑوں میں کہاں دیکھنے کو ملتا ہے۔یہ حصہ صرف اس سبق کے لئے
بھی بہت اہمیت رکھتا ہے کہ بڑا دل دکھانے سے کوئی چھوٹا نہیں ہو جاتا۔وضاحت سے تحریر فرمایا:
دیگرام کے متعلق میری غلط فہمی ان شعروں کی وجہ سے ہے جن میں لفظ خرام استعمال ہوا اور
جہاں ضمیر لفظ خرام کی طرف نہیں بلکہ مضاف کی طرف جاتی ہے جیسے :
موج خرام ناز بھی کیا گل کتر گئی
اسی طرح میرے علم میں خرام کے معنوں میں جتنے لفظ مستعمل ہیں وہ سب چونکہ تانیث کا مرتبہ
رکھتے ہیں جیسے چال ورفتار وغیرہ۔اس لئے اس خیال سے بھی ہمیشہ اس لفظ کو تانیث کے درجہ پر رکھتا
رہا۔اب آپ نے توجہ دلائی تو لغات اٹھا کر دیکھیں جس سے معلوم ہوا کہ اہل ادب کے ہاں اسکو
مؤنث استعمال کی کوئی سند نہیں۔ویسے بھی یہ شعر کچھ کمزور تھا کیونکہ صبا تو صبح کی ہوا کو کہتے ہیں شام کی
ہوا کو نہیں اور صبا کا پیغام صبح چلنے کا تو ہوسکتا ہے ، شام چلنے کا نہیں۔لیکن چونکہ یہ دونوں نظمیں جو جلسہ
میں پڑھی گئیں جلسے سے چند دن پہلے شروع ہوئیں اور جلسہ کے ہنگامے کے دنوں میں مکمل ہوئیں
اس لئے پوری طرح نظر ثانی نہیں ہو سکتی تھی۔اگر خرام لفظ استعمال ہوتا تو پھر بھی مؤنث میں ہی ہونا تھا۔لیکن ہو سکتا ہے کہ متبادل شعر میں یہ لفظ آتا ہی نہ۔اس لئے اگر وقت ملا تو پہلا مصرع تبدیل کر کے
الفضل کو ترمیم کے لئے لکھ دوں گاور نہ اس شعر کو حذف کرنے کے لئے اعلان کروایا جا سکتا ہے۔(مكتوب ١٢ / نومبر ١٩٩١ء )
33
بحر عالم میں اک بپا کر دو پیار کا غلغلہ تلاطم عشق
خاکسار نے پہلے مصرع میں اک کی جگہ "تم تجویز کیا جو حضور نے از راہ شفقت منظور فرمالیا مگر
جب مسودہ اصلاح کے لئے گیا تو تم کو پھر اک ہی تحریر کروایا۔میرے توجہ دلانے پر آپ نے بڑا
دلچسپ جملہ لکھا:
بحر عالم میں اک بپا کر دو والے مصرع میں اک کی بجائے ”تم کی اجازت دی ہو گی لیکن
بادل نخواستہ دی ہو گی کہ آپ کی ہر بات کا تو انکار نہیں ہوسکتا۔ویسے مجھے تو اک زیادہ پسند ہے“۔☆ ☆ ☆۔۔۔۔۔(مکتوب ۵/ دسمبر ۱۹۹۳ء)
اپنے دیس میں اپنی بستی میں اک اپنا بھی تو گھر تھا
اس نظم میں انیسواں شعر ہے۔آخر دم تک تجھ کو پکارا۔آس نہ ٹوٹی دل نہ ہارا مصلح عالم باپ ہمارا۔پیکر صبر ورضار ہبر تھا
خاکسار کی معمولی سی ترمیم کی درخواست پر آپ نے اصولی بحث کے ساتھ اچھی طرح
سمجھایا تحریر فرماتے ہیں۔ول نہ ہارا کی بجائے آپ نے دل بھی نہ ہارا کی تجویز دی ہے۔وزن تو اس میں بھی نہیں
ٹوٹتا۔صرف پڑھنے کے انداز کا فرق ہے۔کسی لفظ پر زیادہ زور دے کر پڑھا جائے یا کم زور دے کر پڑھا
جائے۔تو اس سے بعض اوقات شعر کا وزن ٹوٹتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔مثلاً اس نظم کا پہلا مصرع ہے
اپنے دیس میں اپنی بستی میں اک اپنا بھی تو گھر تھا
لفظ میں اس مصرع کے دوسرے نصف میں واقع ہے۔لیکن جو اسے پہلے حصہ کے ساتھ ملاتے
ہیں وہ وزن تو ڑ دیتے ہیں۔جیسا کہ قادیان میں پڑھنے والے نے یہ مصرع پڑھا ہے۔اور جس جگہ
زور آنا چاہیئے اس سے ہٹا کر دوسرے لفظ پر منتقل کرنے کے نتیجہ میں بالکل بے وزن مصرع لگ رہا ہے
34
پہلے مصرع کے نصف کے آخری حرف کا قدم دوسرے نصف کے شروع میں جاپڑنے کے بہت سے
نمونے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عربی فارسی کلام میں ملتے ہیں۔اور شعراء کے
نزدیک ایسا کرنا جائز ہے۔ایسی صورت میں اگر اس کو پہلے حصے سے ملا کر پڑھیں تو وزن ٹوٹ جائے
گا ورنہ نہیں۔بیسویں شعر میں لفظ انوار کے بارے میں آپ نے لکھا ہے کہ ہندی تسلسل میں اجنبی لگ رہا
ہے۔اس وجہ سے دوسرے مصرع کو یوں ہونا چاہئے۔جس سے نور کے سوتے پھوٹے۔روشنیوں کا جو سا گر تھا
اس نظم کا مزاج ملا جلا ہے۔یہ صرف سکھوں اور ہندوؤں کے لئے ہی نہیں بلکہ پاکستانیوں کے
لئے بھی تھی۔اس لئے میں نے اس نظم میں بعض جگہ عربی اور فارسی الفاظ استعمال کرنے سے گریز نہیں
کیا تاکہ ہم اپنا حق بھی قائم رکھیں۔جہاں تک انوار کے لفظ کا تعلق ہے، نور کی یہ جمع شاید زیادہ اجنبی
لگ رہی ہو۔لیکن اس کو روشنیوں کی بجائے نوروں میں تبدیل کر دیا جائے تو اور کسی تبدیلی کی ضرورت
نہیں۔کیونکہ لفظ نور جو پہلے آیا ہوا ہے وہ تو پھر بھی موجود رہے گا۔جس کو نور کی سمجھ آ جائے گی وہ نوروں کو
بھی سمجھ جائے گا۔پس یہ شعر یوں بن جائے گا۔سیرا سہاگن رہے یہ بستی جس میں پیدا ہوئی وہ ہستی
جس سے نور کے سوتے پھوٹے جو نوروں کا اک ساگر تھا
اس
نظم کا آخری شعر ہے۔ہیں سب نام خدا کے سندر۔(مكتوب ۱۵۔۵۔۹۳ صفحه ۵،۴)
وا ہے گرد۔اللہ اکبر
سب فانی۔اک وہی ہے باقی۔آج بھی ہے جو کل ایشر تھا
خاکسار کی پہنچ محض لغت تک تھی۔لغت دیکھ کر تجویز کر دیا کہ ایشر کی جگہ ایشور ہو تو وزن نہیں ٹوٹتا۔35
حضور پر نور کی لفظوں پر تحقیقات کے دائروں
کا اندازہ لگائیے۔آپ نے تحریر فرمایا۔اول تو یہ درست نہیں کہ ایشور سے وزن نہیں ٹوٹتا۔دوسرے جہاں تک ایشر کا تعلق ہے بات
یہ ہے کہ قادیان میں ہندی دان احمدی سکالرز سے میں نے چیک کروا لیا تھا اور ان سب نے اس پر
صاد کیا۔لغوی لحاظ سے اس کا اصل ایش ہے۔جسے ایس بھی پڑھا جاتا ہے۔دونوں متبادل ہیں۔ہندی
اردو لغت میں ان دونوں کا مطلب مالک، خدا، حاکم، بادشاہ، خداوند تعالی دیا گیا ہے۔یہ لفظ ور یا محض در
کے اضافہ کے ساتھ بھی مستعمل ہے۔اردو لغت جامع اللغات میں لکھا ہے کہ ایسر دراصل وہ شہر ہے
-
جہاں سب سے بڑے دیوتا یعنی خدا کی عبادت ہوتی ہے۔چنانچہ یہ مضمون کھول کر جامع اللغات ایئر ،
ایشز اور ایشور تینوں لفظ متبادل کے طور پر پیش کرتی ہے۔جن کا مطلب بڑا دیوتا، خدا یا مالک یا خدا
تعالیٰ ہے۔اسی طرح ایسر میں ایشر لکھ کر آگے خدا، ایشور ، اللہ معانی دئے ہوئے ہیں۔گویا ایشور کا
دوسرا تلفظ ایئر اور ایشر ہے اس لئے کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں ایشر ہی ٹھیک ہے۔چند دن کے بعد آپ کا ایک مکتوب موصول ہوا۔( مكتوب ۲۲۔۱۰۔۹۳ صفحه (۸)
میرا گزشتہ خط آپ کو مل چکا ہو گا ایشر کے لفظ پر۔اس میں آپ
کی تجویز کی روشنی میں تبصرہ تو کر
چکا ہوں۔لیکن اس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ حضرت اقدس مسیح موعود نے اپنی دو نظموں بعنوان
شانِ اسلام میں کوئی ۶ دفعہ اور ہندوؤں سے خطاب میں ۵ مرتبہ لفظ ایشر استعمال فرمایا ہے۔اس
شہادت سے تو مزا ہی آگیا ہے۔اس کے بعد تو کسی اور سند کی ضرورت ہی نہیں آپ نے در یمشین کی اتنی
عمدہ کتابت کروائی ہے لیکن آپ نے بھی اسے نوٹ نہیں کیا۔(مکتوب ۱۔۱۱۔۹۳)
36
نظم نمبر
تری بقا کا سفر تھا قدم قدم اعجاز۔اس نظم کو پڑھتے ہوئے ایک شعر مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا۔ہو موت اس کی رضا
خوشی
پر
یہی کرامت ہے
سے اس کے کہے میں جو کھائیں سکھر ، اعجاز
میں نے پڑھتے ہوئے اس پر ایک سوالیہ نشان لگا دیا کہ مزید غور کروں گی۔پیارے آقا کی نظر
اس سوالیہ نشان پر پڑ گئی میری الجھن دور کرنے کے لئے وضاحت فرمائی:
اس نظم کے دسویں شعر کے دوسرے مصرع کے سامنے آپ نے سوالیہ نشان ڈالا ہے۔یہ مصرع
یوں ہے۔خوشی سے اُس کے کہے میں جو کھا ئیں سم اعجاز۔یہاں خدا تعالیٰ کا اعجاز مراد نہیں ہے بلکہ
انسان کی کرامت اور اس کا اعجاز مراد ہے۔یہی مضمون ہے جو پہلے مصرع نے واضح کر دیا ہے۔گویا اعجاز
تو یہ ہے کہ انسان اس کے کہے میں خوشی سے زہر بھی کھا جائے اور موت کی قطعا پر واہ نہ کرے۔پر واہ
ہو تو صرف اس کی رضا کی ہو اور اس کی خاطر انسان تلخ سے تلخ گھونٹ پینے پر ہرلمحہ مستعد رہے۔"
نظم نمبر ۳۰
(مكتوب ۱۵۔۵۔۹۳ صفحه ۳)
الفضل کے رمئی ۱۹۹۲ء کے شمارہ میں صفحہ اول پر میری ایک پرانی نظم بی بی کے وصال پر چسپاں ہونے
والے کچھ نئے اشعار اضافہ کے ساتھ شائع ہوئی ہے اس پر بھی میں نے نظر ثانی کی ہے۔اور اس کے
علاوہ آخر پر بعض مزید اشعار کا اضافہ کیا ہے وہ بھی شامل کر لیں۔تم جن کا وسیلہ تھیں وہ روتی ہیں کہ تم نے
دم توڑ کے توڑے ہیں ہزاروں کے سہارے
وه
آخری ایام
-
وہ
بہتے ہوئے خاموش
37
حرفوں کے بدن۔اشکوں کے دھاروں کے سہارے
بھیگی ہوئی بجھتی ہوئی۔مٹتی ہوئی آواز
اظہار
تمنا
وه اشاروں
کے
سہارے
وہ
ہاتھ جھٹکتے
ہوئے کہنا
رخصت
سہارے
میں نے نہیں جینا نگہداروں کے
وہ جن کو
نہ راس آئیں طبیبوں کے دلاسے
شاید کہ بہل جائیں۔نگاروں کے سہارے
T
بیٹھ
مرے
پاس مرا دست تہی تھام
چھوڑ کے جا درد کے ماروں کے سہارے
آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آخری دو اشعار کی طرف توجہ دلا دی کہ ان کے درمیان کچھ کمی تی
معلوم ہوتی ہے۔مجھے بھی لگ رہا تھا۔بہر حال آپ نے بہت اچھا کیا جو توجہ دلائی۔شروع میں ان سے
میں مخاطب ہوں مگر آخر پر وہ مجھ سے مخاطب ہیں۔اس لئے مضمون کو مزید کھولنے کے لئے میں نے چند
نئے شعروں کا اضافہ کر دیا ہے۔امید ہے اب اس سے بات واضح ہو جائے گی۔انشاء اللہ تعالٰی “
( مكتوب ۱۹۳-۱۲ صفحه ۲۹٬۲۸)
اعراب اور تلفظ کی غلطیوں کے بارہ میں راہنمائی
اعراب کی غلطیاں بھی آپ نے سمجھا سمجھا کر لغات کے حوالے سے بتائیں۔صرف چند مثالیں
ملاحظہ ہوں :۔☆
لفظ مناروں نہیں ، مناروں ہے۔مینار درست ہے جب 'ی' کے ساتھ آئے اور جب
66
دی کے بغیر ہو تو منا ر ہوتا ہے۔"
38