منصبِ خلافت
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)
خلافة على منهاج النبوة
۴۳
جلد اول
منصب خلافت
( نمائندگان جماعت سے ایک اہم خطاب فرموده ۱۲ / اپریل ۱۹۱۴ء )
أَشْهَدُ أَنْ لا إِلهُ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
أَمَّا بَعْدُ فَاَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ
الكتب والحكمة ويُزَكِّيهِمْ، إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
دعائے ابراہیم اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت
ایک پیشگوئی کا ذکر فرمایا جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا کے
رنگ میں ہے وہ دعا جو ابراہیم علیہ السلام نے تعمیر مکہ کے وقت کی۔رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ ابْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ
الكتب والحكمة ويُزَكِّيهِمْ، إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الحَکیمُ یہ دعا ایک جامع دعا ہے اس
میں اپنی ذریت میں سے ایک نبی کے مبعوث ہونے کی دعا کی۔پھر اسی دعا میں یہ ظاہر کیا کہ
انبیاء علیہم السلام کے کیا کام ہوتے ہیں، ان کے آنے کی کیا غرض ہوتی ہے؟ فرمایا الہی ! ان
میں ایک رسول ہو ، انہی میں سے ہو۔انبیاء کی بعثت کی غرض وہ رسول جو مبعوث ہواس کا کیا کام ہو؟ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ
ایت اس کا پہلا کام یہ ہو کہ وہ تیری آیات ان پر
پڑھے۔دوسرا كام وَيُعَلِّمُهُمُ الكتب والحكمة اُن کو کتاب سکھائے اور تیسرا کام یہ
ہو کہ حکمت سکھائے۔چوتھا کام دیزکیھم اُن کو پاک کرے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد میں مبعوث ہونے والے ایک رسول کے لئے
خلافة على منهاج النبوة
۴۴
جلد اول
دعا کی اور اس دعا ہی میں اُن اغراض کو عرض کیا جو انبیاء کی بعثت سے ہوتی ہیں اور یہ چار
کام ہیں۔میں نے غور کر کے دیکھا ہے کہ کوئی کام اصلاح عالم کا نہیں جو اس سے باہر رہ جاتا
ہو۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اصلاح دنیا کی تمام اصلاحوں کو اپنے اندر رکھتی ہے۔انبیاء علیہم السلام کے اغراض بعثت پر غور کرنے کے بعد یہ سمجھ لینا بہت
خلفاء کا کام
آسان ہے کہ خلفاء کا بھی یہی کام ہوتا ہے کیونکہ خلیفہ جو آتا ہے اس کی
غرض یہ ہوتی ہے کہ اپنے پیشرو کے کام کو جاری کرے پس جو کام نبی کا ہوگا وہی خلیفہ کا ہوگا۔اب اگر آپ غور اور تدبر سے اس آیت کو دیکھیں تو ایک طرف نبی کا کام اور دوسری طرف
خلیفہ کا کام بھل جائے گا۔میں نے دعا کی تھی کہ میں اس موقع پر کیا کہوں تو اللہ تعالیٰ نے میری توجہ اس آیت کی
طرف پھیر دی اور مجھے اسی آیت میں وہ تمام باتیں نظر آئیں جو میرے اغراض اور مقاصد کو
ظاہر کرتی ہیں اس لئے میں نے چاہا کہ اس موقع پر چند استدلال پیش کر دوں۔شکر ربانی بر جماعت حقانی مگر اس سے پہلے کہ میں استدلال کو پیش کروں میں
خدا تعالیٰ کا شکر کرنا چاہتا ہوں کہ اس نے ایک ایسی
جماعت پیدا کر دی جس کے دیئے جانے کا انبیاء سے وعدہ الہی ہوتا ہے اور میں دیکھتا ہوں
کہ چاروں طرف سے محض دین کی خاطر ، اسلام کی عزت کے لئے اپنا روپیہ خرچ کر کے اور
اپنے وقت کا حرج کر کے احباب آئے ہیں۔میں جانتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ
ایسے مخلص دوستوں کی محنت کو ضائع نہیں کرے گا وہ بہتر سے بہتر بدلے دے گا کیونکہ وہ اس
وعدہ کے موافق آئے ہیں جو خدا تعالیٰ نے مسیح موعود علیہ السلام سے کیا تھا۔اس لئے جب
کل میں نے درس میں ان دوستوں کو دیکھا تو میرا دل خدا تعالیٰ کی حمد اور شکر سے بھر گیا کہ یہ
لوگ ایسے شخص کے لئے آئے ہیں جس کی نسبت کہا جاتا ہے کہ وہ چالباز ہے ( نَعُوذُ بِاللهِ )
اور پھر میرے دل میں اور بھی جوش پیدا ہوا جب میں نے دیکھا کہ وہ میرے دوستوں کے
بُلا نے ہی پر جمع ہو گئے ہیں۔اس لئے آج رات کو میں نے بہت دعائیں کیں اور اپنے رب
سے یہ عرض کیا کہ الہی ! میں تو غریب ہوں میں ان لوگوں کو کیا دے سکتا ہوں حضور ! آپ ہی
خلافة على منهاج النبوة
۴۵
جلد اول
اپنے خزانوں کو کھول دیجئے اور ان لوگوں کو جو محض دین کی خاطر یہاں جمع ہوئے ہیں اپنے
فضل سے حصہ دیجئے۔اور مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ان دعاؤں کو ضرور قبول کرے گا کیونکہ
مجھے یاد نہیں میں نے کبھی دردِ دل اور بڑے اضطراب سے دعا کی ہوا اور وہ قبول نہ ہوئی ہو۔بچہ بھی جب درد سے چلاتا ہے تو ماں کی چھاتیوں میں دودھ جوش مارتا ہے۔پس جب ایک
چھوٹے بچے کے لئے باوجود ایک قلیل اور عارضی تعلق کے اس کے چلانے پر چھاتیوں میں
دودھ آ جاتا ہے تو یہ ناممکن ہے کہ خدا تعالیٰ کی مخلوق میں سے کوئی اضطراب اور درد سے دعا
کرے اور وہ قبول نہ ہو۔میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ وہ دعا ضرور قبول ہوتی ہے یہ معاملہ
میرے ساتھ ہی نہیں بلکہ ہر شخص کے ساتھ ہے چنانچہ فرماتا ہے۔وإذا سألكَ عِبَادِي عَنِّي فَانّي قريب أجيب دعوة الداع اذا
دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ جب میرے بندے
میری نسبت تجھ سے سوال کریں تو ان کو کہہ دے کہ میں قریب ہوں اور پکارنے والے کی پکار
سنتا ہوں اور اسے قبول کرتا ہوں۔یہاں اُجیب دعوة الداع فرمایا یہ نہیں کہا کہ
میں صرف مسلمان یا کسی خاص ملک اور قوم کے آدمی کی دعا سنتا ہوں ، کوئی ہو، کہیں کا ہو،
اور کہیں ہو۔اس قبولیت دعا کی غرض کیا ہوتی ہے؟ فلیشتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوابي مان لے
اور مسلمان ہو جاوے اور مسلمان اور مؤمن ہو تو اس ایمان میں ترقی کرے۔کافر کی
دعا ئیں اس لئے قبول کرتا ہوں کہ مجھ پر ایمان ہو اور وہ مؤمن بن جاوے۔اور مؤمن کی
اس لئے کہ رُشد اور یقین میں ترقی کرے۔خدا تعالیٰ کی معرفت اور شناخت کا بہترین طریق
دعا ہی ہے اور مؤمن کی امیدیں اسی سے وسیع ہوتی ہیں۔پس میں نے بھی بہت دعائیں کی
ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ قبول ہوں گی۔پھر میں نے اس کے حضور دعا کی کہ میں ان لوگوں کے سامنے کیا کہوں تو آپ مجھے تعلیم
کر اور آپ مجھے سمجھا۔میں نے اس فتنہ کو دیکھا جو اس وقت پیدا ہوا ہے میں نے اپنے آپ
کو اس قابل نہ پایا کہ اُس کی توفیق اور تائید کے بغیر اس کو دور کر سکوں میرا سہارا اُسی پر ہے
خلافة على منهاج النبوة
۴۶
جلد اول
اس لئے میں اُسی کے حضور جھکا اور درخواست کی کہ آپ ہی مجھے بتائیں اِن لوگوں کو جو جمع
ہوئے ہیں کیا کہوں۔اُس نے میرے قلب کو اسی آیت کی طرف متوجہ کیا اور مجھ پر ان حقائق
کو کھولا جو اس میں ہیں۔میں نے دیکھا کہ خلافت کے تمام فرائض اور کام اس آیت میں
بیان کر دیئے گئے ہیں تب میں نے اسی کو اس وقت تمہارے سامنے پڑھ دیا۔لَا خِلَافَةَ إِلَّا بِالْمَشْوَرَةِ میرا مذہب ہے لَا خِلَافَةَ إِلَّا بِالْمَشْوَرَةِ خلافت
جائز ہی نہیں جب تک اس میں شوری نہ ہو۔اسی
اصول پر تم لوگوں کو یہاں بلوایا گیا ہے اور میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اس پر قائم ہوں اور
دعا کرتا ہوں کہ اس پر قائم رہوں۔میں نے چاہا کہ مشورہ لوں مگر میں نہیں جانتا تھا کہ کیا
مشورہ لوں۔میرے دوستوں نے کہا کہ مشورہ ہونا چاہیے میں نے اس کی تصریح نہیں پوچھی۔میں چونکہ مشورہ کو پسند کرتا ہوں اس لئے ان سے اتفاق کیا اور انہوں نے آپ کو بلا لیا مگر
مجھے کل تک معلوم نہ تھا کہ میں کیا کہوں آخر جب میں نے خدا کے حضور توجہ کی تو یہ آیت
میرے دل میں ڈالی گئی کہ اسے پڑھو۔تفسیر دعائے ابراہیم اس آیت کی تلاوت سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی یا خلیفہ کا پہلا
کام یہ ہوتا ہے کہ وہ آیات اللہ لوگوں کو سنائے۔آیت کہتے ہیں نشان کو ، دلیل کو جس سے کسی چیز کا پتہ لگے۔پس نبی جو آیات اللہ پڑھتا ہے
اس سے یہ مراد ہے کہ وہ ایسے دلائل سناتا اور پیش کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی ہستی اور اُس کی
تو حید پر دلالت کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فرشتوں، رسولوں اور اس کی کتب کی تائید اور
تصدیق ان کے ذریعہ ہوتی ہے۔پس اس آیت میں یہ بتایا گیا ہے کہ وہ لوگوں کو ایسی باتیں
سنائے جن سے ان کو اللہ پر اور نبیوں اور کتب پر ایمان حاصل ہو۔اس سے معلوم ہوا کہ نبی اور اس کے جانشین خلیفہ کا پہلا کام تبلیغ الحق اور دعوت
اِلَى الخَیرِ ہوتی ہے۔وہ سچائی کی طرف لوگوں کو بلا تا ہے اور اپنی دعوت کو
پہلا کام
دلائل اور نشانات کے ذریعہ مضبوط کرتا ہے۔دوسرے لفظوں میں یہ کہو کہ وہ تبلیغ کرتا ہے۔۔
خلافة على منهاج النبوة
دوسرا کام
۴۷
جلد اول
پھر دوسرا فرض نبی یا خلیفہ کا اس آیت میں یہ بیان کیا گیا ہے ويُعَلِّمُهُمُ
الكتب ان کو کتاب سکھا دے۔انسان جب اس بات کو مان لے کہ
اللہ تعالیٰ ہے اور اس کی طرف سے دنیا میں رسول آتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے ملائکہ ان پر
اُترتے ہیں اور ان کے ذریعہ کتب الہیہ نازل ہوتی ہیں تو اس کے بعد دوسرا مرحلہ اعمال کا
آتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ پر ایمان لا کر دوسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسے آدمی کو اب کیا کرنا
چاہیے۔اس ضرورت کو پورا کرنے والی آسمانی شریعت ہوتی ہے اور نبی کا دوسرا کام یہ ہے
کہ ان کو مسلموں کو شریعت سکھائے۔ان ہدایات اور تعلیمات پر عمل ضروری ہوتا ہے جو
خدا تعالیٰ کے رسولوں کی معرفت آتی ہیں۔پس اس موقع پر دوسرا فرض نبی کا یہ بتایا گیا
ہے
کہ وہ انہیں فرائض کی تعلیم دے۔کتاب کے معنی شریعت اور فرض کے ہیں۔جیسے قرآن مجید میں یہ لفظ فرض کے معنوں
میں بھی استعمال ہوا ہے جیسے کتب عَلَيْكُمُ الصیام کے پس اس ترتیب کو خوب یا درکھو
کہ پہلا کام اسلام میں لانے کا تھا۔دوسرا ان کو شریعت سکھانے اور عامل بنانے کا۔عمل کے لئے ایک اور بات کی ضرورت ہے اُس وقت تک انسان کے اندر
تیسرا کام
کسی کام کے کرنے کے لئے جوش اور شوق پیدا نہیں ہوتا جب تک
اسے اس کی حقیقت اور حکمت سمجھ میں نہ آ جائے۔اس لئے تیسرا کام یہاں یہ بیان کیا
والحكمة اور وہ ان کو حکمت کی تعلیم دے۔یعنی جب وہ اعمال ظاہری بجالانے لگیں تو پھر
ان اعمال کی حقیقت اور حکمت سے انہیں باخبر کرے جیسے ایک شخص ظاہری طور پر نماز پڑھتا
ہے۔نماز پڑھنے کی ہدایت اور تعلیم دینا یہ يُعَلِّمُهُمُ الکتب کے نیچے ہے۔اور نماز کیوں
فرض کی گئی ، اس کے کیا اغراض و مقاصد ہیں؟ اس کی حقیقت سے واقف کرنا یہ تعلیم الحکمۃ
ہے۔ان دونوں باتوں کی مثال خود قرآن شریف سے ہی دیتا ہوں۔قرآن شریف میں حکم
ب أَقِيمُوا الصلوة کے نمازیں پڑھو ، یہ حکم تو گویا يُعَلِّمُهُمُ الكتب کے ماتحت ہے۔ایک جگہ یہ فرماتا ہے۔اِنَّ الصَّلوة تنهى عَنِ الْفَحْشَاء وَالمُنكَرِ یعنی نماز بدیوں اور
نا پسند باتوں سے روکتی ہے۔یہ نماز کی حکمت بیان فرمائی کہ نماز کی غرض کیا ہے۔اسی طرح
خلافة على منهاج النبوة
۴۸
جلد اول
پھر رکوع ، سجود، قیام اور قعدہ کی حکمت بتائی جائے اور خدا کے فضل سے میں یہ سب بتا سکتا ہوں۔غرض تیسرا کام نبی یا اس کے خلیفہ کا یہ ہوتا ہے کہ وہ احکام شریعت کی حکمت سے لوگوں کو واقف کرتا
ہے۔غرض ایمان کے لئے يَتْلُوا عَلَيْهِم ايت فرمایا۔پھر ایمان کے بعد اعمال کے
لي يُعلّمُهُمُ الكتب۔پھر ان اعمال میں ایک جوش اور ذوق پیدا کرنے اور ان کی
حقیقت بتانے کے واسطے والحكمة فرمایا ، نماز کے متعلق میں نے ایک مثال دی ہے ورنہ
تمام احکام میں اللہ تعالیٰ نے حکمتیں رکھی ہیں۔پھر چوتھا کام فرمایا دیر کییہ حکمت کی تعلیم کے بعد انہیں پاک کرے۔چوتھا کام ترکیہ کا کام انسان کے اپنے اختیار میں نہیں بلکہ یہ للہ تعالی کے اپنے قبضہ اور
اختیار میں ہے۔اب سوال ہوتا ہے کہ جب یہ اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں ہے تو نبی کو کیوں کہا کہ وہ پاک
کرے؟ اس کی تفصیل میں آگے بیان کروں گا مختصر طور پر میں یہاں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس
کا ذریعہ بھی اللہ تعالیٰ نے آپ ہی بتا دیا ہے کہ پاک کرنے کا کیا طریق ہے اور وہ ذریعہ دعا
ہے، پس نبی کو جو حکم دیا گیا ہے کہ ان لوگوں کو پاک کرے تو اس سے مراد یہ ہے کہ ان کے
لیے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کرے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے بڑی بڑی حکمتیں مخفی رکھی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ یہ
آیت سورہ بقرہ کی ترتیب کا پتہ دیتی ہے لوگوں کو سورہ بقرہ کی ترتیب میں بڑی بڑی دقتیں
پیش آئی ہیں لوگ حیران ہوتے ہیں کہ کہیں کچھ ذکر ہے کہیں کچھ۔کہیں بنی اسرائیل کا ذکر آ جاتا ہے کہیں نماز روزہ کا ، کہیں طلاق کا ،کہیں ابراہیم
علیہ السلام کے مباحثات کا ، کہیں طالوت کا ، ان تمام واقعات کا آپس میں جوڑ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس آیت کے ذریعہ مجھے یہ سب کچھ سکھا دیا ہے۔سورۃ بقرہ کی ترتیب کس طرح سمجھائی گئی حضرت طلیقہ مسیح کی زندگی کا
واقعہ ہے کہ منشی فرزند علی صاحب
خلافة على منهاج النبوة
۴۹
جلد اول
نے مجھ سے کہا کہ میں تم سے قرآن مجید پڑھنا چاہتا ہوں۔اُس وقت اُن سے میری اس قدر
واقفیت بھی نہ تھی میں نے عذر کیا مگر انہوں نے اصرار کیا، میں نے سمجھا کہ کوئی منشاء الہی ہے
آخر میں نے ان کو شروع کرا دیا۔ایک دن میں پڑھا رہا تھا کہ میرے دل میں بجلی کی طرح
ڈالا گیا کہ آیت رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُم سورۃ بقرہ کی ترتیب پورے
طور میری سمجھ میں آ گئی، اب آپ اس کو مد نظر رکھ کر سورۃ بقرہ کی ترتیب پر غور کریں تو
حقیقت معلوم ہو جائے گی۔ترتیب سورۃ بقرہ اب
غور کروا پہلے بتایا کہ قرآن کریم کا نازل کرنے والا عالم خدا
ہے پھر بتایا کہ قرآن مجید کی کیا ضرورت ہے کیونکہ سوال ہوتا تھا
کہ مختلف مذا ہب کی موجودگی میں اس مذہب کی کیا ضرورت پیش آئی اور یہ کتاب خدا تعالیٰ
نے کیوں نازل کی ، اس کی غرض و غایت بتائی۔ھدى لِلْمُتَّقِينَ یعنی سب مذاہب تو
صرف متقی بنانے کا دعوی کرتے ہیں اور یہ کتاب ایسی ہے جو متقی کو بھی آگے لے جاتی ہے۔متقی تو اسے کہتے ہیں جو انسانی کوشش کو پورا کرے پس اسے آگے لے جانے کے یہ معنی ہیں
کہ خدا تعالیٰ اب خود اس سے ہمکلام ہو۔پھر متقین کے اعمال اور کام بتائے پھر بتایا کہ اس
کتاب کے ماننے والوں اور منکروں میں کیا امتیاز ہوگا۔پھر بتایا کہ انسان چونکہ عبادتِ الہی
کے لیے پیدا ہوا ہے اس لیے اس کے لیے کوئی ہدایت نامہ چاہیے اور وہ ہدایت نامہ خدا کی
طرف سے آنا چاہیے۔پھر بتایا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہدایت آتی بھی رہی ہے جیسے کہ
ابتدائے عالم میں آدم کی بعثت ہوئی ، اس کے بعد اس کو اور کھولا اور آدم کی مثال پیش کر
کے بتایا کہ یہ سلسلہ و ہیں ختم نہ ہو گیا بلکہ ایک لمبا سلسلہ انبیاء کا بنی اسرائیل میں ہوا۔جو موجود
ہیں ان سے پوچھو ہم نے ان پر کس قدر نعمتیں کی ہیں اور یہ بھی فرمایا کہ ظالم ہمارے کلام کے
مستحق نہیں ہو سکتے اب جب کہ یہ ظالم ہو گئے ہیں ان کو ہمارا کلام سننے کا حق نہیں اب ہم کسی
اور خاندان سے تعلق کریں گے اور وہ بنی اسماعیل کے سوا کوئی نہیں ہوسکتا کیونکہ ابراہیم
علیہ السلام سے خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ دونوں بیٹوں کے ساتھ نیک سلوک کروں گا ج
ایک سے وہ وعدہ پورا ہوا ، تو ضرور تھا کہ دوسرے سے بھی پورا ہو چنانچہ بتایا کہ ابراہیم
خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
علیہ السلام نے تعمیر کعبہ کے وقت اس طرح دعا کی تھی جو اب پوری ہونے لگی ہے۔بار بار
يبني اسراءيلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِي الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ فرما کر
یہ بتایا کہ بنی اسرائیل کا حق شکایت کا کوئی نہیں ان سے وعدہ پورا ہو چکا ہے اور جس خدا نے
ان کا وعدہ پورا کیا ضرور تھا کہ بنی اسماعیل کا وعدہ بھی پورا کرتا۔اور اس طرح پر بنی اسرائیل پر
بھی اتمام حجت کیا کہ باوجود انعام الہیہ کے تم نے نافرمانی کی اور مختلف قسم کی بدیوں میں
مبتلا ہو کر اپنے آپ کو تم نے محروم کرنے کا مستحق ٹھہرا لیا ہے تم میں نبی آئے ، بادشاہ ہوئے
اب وہی انعام بنی اسماعیل پر ہوں گے۔اور
اس کے بعد یہ سوال
پیدا ہوتا تھا کہ یہ دعا تو تھی ہم کیونکر ما نہیں کہ یہ شخص وہی موعود ہے
اس کا ثبوت ہونا چاہیے۔اس کے لئے فرمایا کہ موعود ہونے کا یہ ثبوت ہے کہ اس دعا میں جو
باتیں بیان کی گئی تھیں وہ سب اس کے اندر پائی جاتی ہیں اور چونکہ اس نے ان سب وعدوں
کو پورا کر دیا ہے اس لئے یہی وہ شخص ہے۔گو سارا قرآن شریف ان چار ضرورتوں کو پورا
کرنے والا ہے لیکن اس سورۃ میں خلاصہ سب باتیں بیان فرمائیں تا معترض پر حجت ہو
يَتْلُوا عَلَيْهِمْ ايتك كے متعلق فرمایا اِنَّ في خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
آخر میں فرمایا لایت تقوم يَعْقِلُونَ اس میں عقل رکھنے والوں کے لئے کافی دلائل ہیں
جن سے اللہ تعالی ، ملائکہ ، کلام الہی اور نبوت کا ثبوت ملتا ہے یہ تو نمونہ دیا تلاوت آیات
کا۔اس کے بعد تھا يُعَلِّمُهُمُ الکتب اس کیلئے مختصر طور پر شریعت اسلام کے موٹے
موٹے احکام بیان فرمائے اور ان میں بار بار فرمایا کُتِبَ عَلَيْكُمْ ، كُتِبَ عَلَيْكُمْ
یہ بتایا کہ دیکھو اس پر کیسی بے عیب شریعت نازل ہوئی ہے۔پس یہ
يَتْلُوا عَلَيْهِمُ التِک کا بھی مصداق ہے اور يُعَلِّمُهُمُ الكِتب کا بھی۔تیسرا کام
بتایا تھا کہ لوگوں کو حکمت سکھائے۔اس لئے شریعت کے موٹے موٹے حکم بیان فرمانے کے
بعد قومی ترقی کے راز اور شرائع کی اغراض کا ذکر فرمایا اور حضرت ابراہیم علیہ السلام اور
طالوت کے واقعات سے بتایا کہ کس طرح قومیں ترقی کرتی ہیں اور کس طرح مُردہ
قومیں زندہ کی جاتی ہیں۔پس تم کو بھی ان راہوں کو اختیار کرنا چاہیے اور اس حصہ میں
جس
خلافة على منهاج النبوة
۵۱
جلد اول
وَمَن يُؤْتَ الحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيراً فرما کر یہ اشارہ فرما دیا کہ لو
تیسرا وعدہ بھی پورا ہو گیا۔اس رسول نے حکمت کی باتیں بھی سکھا دی ہیں۔مثلاً طالوت کا
واقعہ بیان فرمایا کہ اُنہوں نے حکم دیا کہ نہر سے کوئی پانی نہ پیئے اور پینے والے کو ایسی سزا دی
کہ اسے اپنے سے علیحدہ کر دیا اور بتایا کہ جب کوئی شخص چھوٹا حکم نہیں مان سکتا تو اس نے
بڑے بڑے حکم کہاں ماننے ہیں۔اور یہ بھی بتایا کہ جس وقت جنگ ہو اُس وقت حاکم کی کیسی
اطاعت کرنی چاہیے۔اس میں یہ بھی بتایا کہ خلفاء پر اعتراض ہوا ہی کرتا ہے اور آخر اللہ
تعالیٰ ان کو غلبہ دیتا ہے۔ان حکموں کے بتانے کے بعد تزکیہ رہ گیا تھا۔اس کے لئے یہ
انتظام فرمایا کہ اس سورۃ کو دعا پر ختم کیا ہے جس میں یہ بتایا ہے کہ تزکیہ کا طریق دعا ہے۔نبی
بھی دعا کرے اور جماعت کو بھی دعا کی تعلیم دے۔آپ لوگ اس سورۃ کو اب پڑھ کر
دیکھیں جس ترتیب سے آیت مذکورہ میں الفاظ ہیں اسی ترتیب سے اس سورۃ میں آیات اور
کتاب اور حکمت اور طریق تزکیہ بیان فرمایا ہے۔پس یہ آیت اس سورۃ کی کنجی ہے جو اللہ
تعالیٰ نے میرے ہاتھ میں دی ہے۔الغرض نبی کا کام بیان فرما یا تبلیغ کرنا ، کافروں کو مؤمن کرنا ، مؤمنوں کو شریعت پر قائم
کرنا، پھر بار یک در باریک راہوں کا بتانا ، پھر تزکیۂ نفس کرنا۔یہی کام خلیفہ کے ہوتے
ہیں۔اب یا درکھو کہ اللہ تعالیٰ نے یہی کام اس وقت میرے رکھے ہیں۔آیات اللہ کی تلاوت میں اللہ تعالیٰ کی ہستی پر دلائل ، ملائکہ پر دلائل ، ضرورتِ نبوت
اور نبوت محمدیہ کے دلائل ، قرآن مجید کی حقیت پر دلائل ، اور ضرورتِ الہام و وحی پر دلائل ،
جزاء وسزا اور مسئلہ تقدیر پر دلائل ، قیامت پر دلائل شامل ہیں۔یہ معمولی کام نہیں اس زمانہ
میں اس کی بہت بڑی ضرورت ہے اور یہ بہت بڑا سلسلہ ہے۔پھر يُعَلِّمُهُمُ الكتب دوسرا کام ہے بار بار شریعت پر توجہ دلائے اور احکام و
اوا مرالہی کی تعمیل کے لئے یاد دہانی کراتا ر ہے۔جہاں سستی ہو اس کا انتظام کرے۔اب تم
خود غور کرو کہ یہ کام کیا چند کلرکوں کے ذریعہ ہو سکتے ہیں اور کیا خلیفہ کا اتنا ہی کام رہ جاتا ہے
کہ وہ چندوں کی نگرانی کرے؟ اور دیکھ لے کہ دفتر محاسب ہے، اس میں چندہ آتا ہے اور
خلافة على منهاج النبوة
۵۲
جلد اول
چند ممبر مل کر اسے خرچ کر دیں؟ انجمنیں دنیا میں بہت ہیں اور بڑی بڑی ہیں جہاں لاکھوں۔روپیہ سالانہ آتا ہے اور وہ خرچ کرتی ہیں مگر کیا وہ خلیفہ بن جاتی ہیں؟
خلیفہ کا کام کوئی معمولی اور رذیل کام نہیں یہ خدا تعالیٰ کا ایک خاص فضل اور امتیاز ہے
جو اُس شخص کو دیا جاتا ہے جو پسند کیا جاتا ہے۔تم خود غور کر کے دیکھو کہ یہ کام جو میں نے
بتائے ہیں میں نے نہیں خدا نے بتائے ہیں کیا کسی انجمن کا سیکرٹری اس کو کر سکتا ہے؟ ان
معاملات میں کوئی سیکر ٹری کی بات کو مان سکتا ہے؟ یا آج تک کہیں اس پر عمل ہوا ہے؟ اور
جگہ کو جانے دو یہاں ہی بتا دو کہ کبھی انجمن کے ذریعہ یہ کام ہوا ہو۔ہاں چندوں کی
یاد دہانیاں ہیں وہ ہوتی رہتی ہیں۔یہ پکی بات ہے کہ يُعلِّمُهُمُ الکتب کے لئے ضرور خلیفہ ہی ہوتا ہے۔کیونکہ کسی
انجمن کے سیکرٹری کے لئے یہ شرط کہاں ہے کہ وہ پاک بھی ہو۔ممکن ہے ضرور تا عیسائی رکھا
وے یا ہندو ہو جو دفاتر کا کام عمدگی سے کر سکے پھر وہ خلیفہ کیونکر ہوسکتا ہے؟
خلیفہ کے لئے تعلیم الکتاب ضروری ہے اس کے فرائض میں داخل ہے سیکرٹری کے
فرائض میں قواعد پڑھ کر دیکھ لو کہیں بھی داخل نہیں۔پھر خلیفہ کا کام ہے کہ خدا تعالیٰ کے احکام
کے اغراض و اسرار بیان کرے جن کے علم سے ان پر عمل کرنے کا شوق و رغبت پیدا ہوتی
ہے۔مجھے بتاؤ کہ کیا تمہاری انجمن کے سیکرٹری کے فرائض میں یہ بات ہے؟ کتنی مرتبہ
احکام الہیہ کی حقیقت اور فلاسفی انجمن کی طرف سے تمہیں سکھائی گئی کیا اس قسم کے سیکرٹری
رکھے جاسکتے ہیں؟ یا انجمنیں اس مخصوص کا م کو کرسکتی ہیں ؟ ہر گز نہیں۔انجمنیں محض اس غرض کے لئے ہوتی ہیں کہ وہ بہی کھاتے رکھیں اور خلیفہ کے احکام کے
نفاذ کے لئے کوشش کریں۔پھر خلیفہ کا کام ہے یزکیی قوم کا تزکیہ کرے۔کیا کوئی
سیکرٹری اس فرض کو ادا کر سکتا ہے؟ کسی انجمن کی طرف سے یہ ہدایت جاری ہوئی ؟ یا تم نے
سنا ہو کہ سیکرٹری نے کہا ہو کہ میں قوم کے تزکیہ کے لئے روروکر دعائیں کرتا ہوں؟
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ یہ کام سیکرٹری کا ہے ہی نہیں اور نہ کوئی سیکرٹری کہہ سکتا ہے کہ میں
دعائیں کرتا ہوں۔جھوٹا ہے جو کہتا ہے کہ انجمن اس کام کو کر سکتی ہے۔میں خدا کی قسم کھا کر کہتا
خلافة على منهاج النبوة
۵۳
جلد اول
ہوں کہ کوئی سیکرٹری یہ کام نہیں کر سکتا اور کوئی انجمن نبی کے کام نہیں کر سکتی۔اگر انجمنیں یہ کام
کر سکتیں تو خدا تعالیٰ دنیا میں مامور اور مرسل نہ بھیجتا بلکہ اس کی جگہ انجمنیں بنا تا مگر کسی ایک
انجمن کا پتہ دو جس نے کہا ہو کہ خدا نے ہمیں مامور کیا ہے۔کوئی دنیا کی انجمن نہیں ہے جو یہ کام کر سکے۔ممبر تو اکٹھے ہو کر چند امور پر فیصلہ کرتے
ہیں کیا کبھی کسی انجمن میں اس آیت پر بھی غور کیا گیا ہے۔یا درکھو خدا تعالیٰ جس کے سپر د کوئی
کام کرتا ہے اُسی کو بتاتا ہے کہ تیرے یہ کام ہیں۔یہ کام ہیں جو انبیاء اور خلفاء کے ہوتے ہیں۔رو پیدا کٹھا کرنا ادنی درجہ کا کام ہے۔خلفاء کا کام انسانی تربیت ہوتی ہے اور ان کو خدا تعالیٰ
کی معرفت اور یقین کے ساتھ پاک کرنا ہوتا ہے۔روپیہ تو آریوں اور عیسائیوں کی انجمنیں
بلکہ دہریوں کی انجمنیں بھی جمع کر لیتی ہیں۔اگر کسی نبی یا اس کے خلیفہ کا بھی یہی کام ہو تو
نَعُوذُ بِالله یہ سخت ہتک اور بے ادبی ہے اُس نبی اور خلیفہ کی۔یہ سچ ہے کہ ان مقاصد اور اغراض کی تکمیل کے لئے جو اس کے سپر د ہوتے ہیں اس کو
بھی روپیہ کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ بھی من انصاري إلى الله " کہتا ہے مگر اس سے
اُس کی غرض روپیہ جمع کرنا نہیں بلکہ اس رنگ میں بھی اُس کی غرض وہی تکمیل اور تزکیہ ہوتی
ہے۔اور پھر بھی اس غرض کے لئے اس کی قائم مقام ایک انجمن یا شوری ہوتی ہے جو انتظام
کرے۔میں پھر کہتا ہوں کہ خلیفہ کا کام روپیہ جمع کرنا نہیں ہوتا اور نہ اس کے اغراض و
مقاصد کا دائرہ کسی مدرسے کے جاری کرنے تک محدود ہوتا ہے یہ کام دنیا کی دوسری قو میں
بھی کرتی ہیں۔خلیفہ کے اس قسم کے کاموں اور دوسری قوموں کے کاموں میں فرق ہوتا ہے وہ ان
امور کو بطور مبادی اور اسباب کے اختیار کرتا ہے یا اختیار کرنے کی ہدایت کرتا ہے دوسری
قو میں اس کو بطور ایک اصل مقصد اور غایت کے اختیار کرتی ہیں۔حضرت صاحب نے جو مدرسہ بنایا اس کی غرض وہ نہ تھی جو دوسری قوموں کے مدرسوں کی
ہے۔پس یا درکھو کہ خلیفہ کے جو کام ہوتے ہیں وہ کسی انجمن کے ذریعہ نہیں ہو سکتے۔
خلافة على منهاج النبوة
۵۴
جلد اول
اس قومی اجتماع کی کیا غرض ہے اب آپ کو جو بلایا گیا ہے تو خدا تعالیٰ نے
میرے دل میں ڈالا کہ میں ان کاموں کے
متعلق جو خدا نے میرے سپر د کر دیئے ہیں آپ سے مشورہ کروں کہ انہیں کس طرح کروں۔میں جانتا ہوں اور نہ صرف جانتا ہوں بلکہ یقین رکھتا ہوں کہ وہ آپ میری ہدایت اور
رہنمائی کرے گا کہ مجھے کس طرح ان کو سر انجام دینا چاہئے۔لیکن اُسی نے مشورہ کا بھی تو حکم
دیا ہے۔یہ کام اُس نے خود بتائے ہیں، اُس نے آپ میرے دل میں اس آیت کو ڈالا جو
میں نے پڑھی ہے۔پرسوں مغرب یا عصر کی نماز کے وقت یکدم میرے دل میں ڈالا۔میں
حیران تھا کہ بُلا تو لیا ہے کیا کہوں۔اس پر یہ آیت اُس نے میرے دل میں ڈالی۔پس یہ چار کام انبیاء اور ان کے خلفاء کے ہیں ان کے سرانجام دینے میں مجھے تم سے
مشورہ کرنا ہے میں اب ان کا موں کو اور وسیع کرتا ہوں۔چار نہیں بلکہ آٹھ میں اس آیت کی ایک اور تشریح کرتا ہوں جب ان پر میں نے
غور کیا تو معلوم ہوا کہ ان چار میں اور معنی پوشیدہ تھے اور اس
طرح پر یہ چار آٹھ بن جاتے ہیں۔(1) يَتْلُوا عَلَيْهِ آیتم اس کے معنی ایک یہ کرتا ہوں کہ کافروں کو مؤمن بنا دے یعنی
تبلیغ کرے۔دوسرے مؤمنوں کو آیات سنائے۔اس صورت میں ترقی ایمان یا درستی ایمان
بھی کام ہوگا یہ دو ہو گئے۔(۲) يُعَلِّمُهُمُ الكتب قرآن شریف کتاب موجود ہے اس لئے اس کی تعلیم میں
قرآن مجید کا پڑھنا پڑھانا ، قرآن مجید کا سمجھنا آ جائے گا۔کتاب تو لکھی ہوئی موجود ہے اس
لئے کام یہ ہوگا کہ ایسے مدارس ہوں جہاں قرآن مجید کی تعلیم ہو۔پھر اس کے سمجھانے کے
لئے ایسے مدارس ہوں جہاں قرآن مجید کا ترجمہ سکھایا جائے اور وہ علوم پڑھائے جائیں جو
اس کے خادم ہوں۔ایسی صورت میں دینی مدارس کا اجراء اور ان کی تکمیل کا م ہوگا۔( ب )
دوسرا کام اس لفظ کے ماتحت قرآن شریف پر عمل کرانا ہوگا کیونکہ تعلیم دو قسم کی ہوتی ہے ایک
کسی کتاب کا پڑھا دینا اور دوسرے اس پر عمل کروانا۔