منصبِ خلافت

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 2

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
(۳) الْحِكْمَةٌ - تَعْلِيمُ الْحِكْمَةِ کے لئے تجاویز اور تدابیر ہوں گی کیونکہ اس فرض
کے نیچے احکام شرائع کے اسرار سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔( ٢ ) يُزَكِّيهِمْ - يُزَکیھم کے معنوں پر غور کیا تو ایک تو یہی بات ہے جو میں بیان
کر چکا ہوں کہ دعاؤں کے دریعہ تزکیہ کرے۔پھر ابن عباس نے معنی کئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی
اطاعت اور اخلاص پیدا کرنا۔غرض ایک تو یہ معنی ہوئے کہ گناہوں سے بچانے کی کوشش
کرے۔اس لئے جماعت کو گناہوں سے بچانا ضروری ٹھہرا کہ وہ گنا ہوں میں نہ پڑے۔اور دوسرے معنوں کے لحاظ سے یہ کام ہوا کہ صرف گناہوں سے نہ بچائے بلکہ ان میں نیکی
پیدا کرے۔دوسرے الفاظ میں یوں کہو کہ ایک تو وہ ترا بیر اختیار کرے جن سے جماعت
کے گناہ دور کر دے۔دوسرے اُن کو خوبصورت بنا کر دکھاوے۔اعلیٰ مدارج کی طرف لے
جاوے اور اُن کے کاموں میں اخلاص اور اطاعت پیدا کرے۔پھر تیسرے معنی بھی
یزکیھم کے ہیں وہ یہ کہ ان کو بڑھائے۔ان معانی کے لحاظ سے دین و دنیا میں ترقی دینا
ضروری ہوا اور یہ ترقی ہر پہلو سے ہونی چاہیے۔دنیوی علوم میں دوسروں سے پیچھے ہوں تو
اس میں ان کو آگے لے جاوے، تعداد میں کم ہوں تو بڑھائے ، مالی حالت کمزور ہو تو اس
میں بڑھا دے۔غرض جس رنگ میں بھی کمی ہو بڑھاتا چلا جاوے۔اب ان معنوں کے لحاظ
سے جماعت کی ہر قسم کی ترقی نبی اور اس کے ماتحت اس کے خلیفہ کا فرض ہوا۔پھر جب میل
سے پاک کرنا اور ترقی کرانا اس کا کام ہوا تو اسی میں غرباء کی خبر گیری بھی آگئی کیونکہ وہ بھی
ایک دنیا وی میل سے لتھڑے ہوتے ہیں اُن کو پاک کرنا اس کا فرض ہے۔اس غرض کو پورا
کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے زکوۃ کا صیغہ رکھا ہے کیونکہ جماعت کے غرباء اور مساکین کا
انتظام کرنا بھی خلیفہ کا کام ہے اور اس کے لئے روپیہ کی ضرورت ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے
خود ہی اس کا بھی انتظام فرما دیا اور امراء پر ز کوۃ مقرر فرمائی۔پس یا د رکھو کہ یزکیھم کے معنی ہوئے پاک کرے، اخلاص پیدا کرے اور ہر رنگ
میں بڑھائے۔چہارم صدقات کا انتظام کر کے اصلاح کرے۔اب انجمن والے بھی بے شک
بولیں کیونکہ ان امور کے انتظام انجمن کو چاہتے ہیں۔مگر باوجود اس کے بھی یہ انجمن کا کام

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
نہیں بلکہ خلیفہ کا کام ہے۔اب تمہیں معلوم ہو گیا ہو گا کہ یہ سب باتیں اس کے نیچے ہیں اور
یہ خیالی طور پر نہیں ، ڈھکوسلہ کے رنگ میں نہیں بلکہ لغت اور صحابہ کے اقوال اس کی تائید
کرتے ہیں۔پس میں نے تمہیں وہ کام خلیفہ کے بتائے ہیں جو خدا تعالیٰ نے بیان کئے ہیں اور اس کی
حقیقت لغت عرب اور صحابہ کے مسلمہ معنوں کی رو سے بتائی ہے میرا کام اتنا ہے۔خدا تعالیٰ
نے مجموعی اور یکجائی طور پر مجھے اس سے آگاہ کر دیا اور محض اپنے فضل سے سورۃ بقرہ کی کلید
مجھے بتا دی۔میں اس راز اور حقیقت کو آج سمجھا کہ تین سال پیشتر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت بجلی
کی طرح میرے دل میں کیوں ڈالی ؟ قبل از وقت میں اس راز سے آگاہ نہیں ہوسکتا تھا مگر
آج حقیقت کھلی کہ ارادہ الہی میں یہ میرے ہی فرائض اور کام تھے اور ایک وقت آنے والا
تھا کہ مجھے ان کی تکمیل کے لئے کھڑا کیا جانا تھا۔پس جب یہ ظاہر ہو چکا کہ خلیفہ کے کیا کام
ہیں یا دوسرے لفظوں میں یہ کہو کہ میرے کیا فرائض ہیں تو اب سوال ہوتا ہے کہ ان کو کیونکر
کرنا ہے؟ اور اسی میں مجھے تم سے مشورہ کرنا ہے۔مقاصد خلافت کی تکمیل کی کیا صورت ہو ہے تو آپ کو معلوم ہو چکا کہ کی
خلافت کا پہلا اور ضروری
کام تبلیغ ہے اس لئے ہمیں سوچنا چاہیے کہ تبلیغ کی کیا صورتیں ہوں۔مگر میں ایک اور بات بھی
تمہیں بتانا چاہتا ہوں اور یہ بات ابھی میرے دل میں ڈالی گئی ہے کہ خلافت کے یہ
مقاصد از بعد حضرت خلیفہ آنے کی وصیت میں بھی بیان کئے گئے ہیں۔خلیفة امسیح کی وصیت اسی کی تشریح ہے میں اپنے جالین کیلئے فرمایا۔حضرت خلیفۃ المسیح نے اپنی وصیت
متقی ہو، ہر دلعزیز ہو، قرآن و حدیث کا درس جاری رہے، عالم باعمل ہو۔اس میں
يُعلّمُهُمُ الكتب والحكمة کی طرف اشارہ اس حکم میں ہے کہ قرآن وحدیث کا درس
جاری رہے کیونکہ الکتاب کے معنی قرآن شریف ہیں اور الحكمة کے معنی بعض آئمہ نے
حدیث کے کئے ہیں۔اس طرح ALONE الكتب و الحِكْمَة کے معنی ہوئے قرآن و

خلافة على منهاج النبوة
۵۷
جلد اول
حدیث سکھائے عام ترجمہ ہے يَتْلُوا عَلَيْهِ مایت کا۔کیونکہ تبلیغ کے لئے علم کی ضرورت
ہے۔متقی اور باعمل ہونا اور ہر دلعزیز ہونا یہ یزکیھم کے لئے ضروری ہے کیونکہ جو متقی
ہے وہی تزکیہ کر سکتا ہے اور جو خود عمل نہ کرے گا اس کی بات پر اور لوگ عمل نہیں کر سکتے۔اسی طرح جو قوم کا مز کی ہو گا وہ ہر دلعزیز بھی ضرور ہوگا۔پھر کہو کہ وصیت میں ایک اور
بات بھی ہے کہ درگزر سے کام لے۔میں کہتا ہوں اس کا ذکر بھی اس آیت میں ہے۔إنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الحَ الله تعالى جو العزيز ہے اُس کو بھی معزز کرے گا اور غلبہ
دے گا۔جس کا لازمی نتیجہ درگزر ہوگا کیونکہ یہ ایک طاقت کو چاہتا ہے طاقت ملے تو درگزر
کرے۔پس اس دعا میں اللہ تعالیٰ کے ان اسماء کا ذکر کرنے کے یہی معنی ہیں۔پھر یہ بتایا کہ
درگزر نَعُوذُ بِاللهِ لغو نہیں بلکہ ایم کے خیال کے نیچے ہو گا۔پس یا درکھو کہ حضرت
خلیفة امسیح ( خدا تعالیٰ کے بڑے بڑے فضل اُن پر ہوں ) کی وصیت بھی اسی آیت کی تشریح
ہے۔اب جب کہ یہ ظاہر ہے کہ قرآن مجید نے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اور خود
حضرت خلیفہ اسیح نے خلیفہ کے کام پہلے سے بتا دیئے تو اب جدید شرائط کا کسی کو کیا حق ہے۔گورنمنٹ کی شرائط کے بعد کسی اور کو کوئی حق نہیں ہوتا کہ اپنی خود ساختہ باتیں پیش
کرے۔خلیفہ تو خداوند مقرر کرتا ہے پھر تمہارا کیا حق ہے کہ تم شرائط پیش کرو۔خدا سے ڈرو اور
ایسی باتوں سے تو بہ کرو یہ ادب سے دور ہیں۔خدا تعالیٰ نے خود خلیفہ کے کام مقرر کر دیئے
ہیں اب
کوئی نہیں جو ان میں تبدیلی کر سکے یا ان کے خلاف کچھ اور کہہ سکے۔پھر کہتا ہوں کہ
حضرت خلیفۃ اسیح ( خدا کی ہزاروں ہزار رحمتیں اُن پر ہوں ) نے بھی وہی باتیں پیش کیں جو
اس آیت میں خدا نے بیان کی تھیں گویا ان کی وصیت اس آیت کا ترجمہ ہے۔اب میں چاہتا
ہوں کہ اور تشریح کروں۔پہلا فرض خلیفہ کا تبلیغ ہے جہاں تک میں نے غور کیا ہے میں نہیں جانتا کیوں بچپن ہی
سے میری طبیعت میں تبلیغ کا شوق رہا ہے اور تبلیغ سے ایسا انس رہا ہے کہ میں سمجھ ہی نہیں
سکتا۔میں چھوٹی سی عمر میں بھی ایسی دعائیں کرتا تھا اور مجھے ایسی حرص تھی کہ اسلام کا جو کام
تبلیغ

خلافة على منهاج النبوة
۵۸
جلد اول
بھی ہو میرے ہی ہاتھ سے ہو۔میں اپنی اس خواہش کے زمانہ سے واقف نہیں کہ کب سے
ہے۔میں جب دیکھتا تھا اپنے اندر اس جوش کو پاتا تھا اور دعائیں کرتا تھا کہ اسلام کا جو کام
ہو میرے ہی ہاتھ سے ہو پھر اتنا ہو اتنا ہو کہ قیامت تک کوئی زمانہ ایسا نہ ہو جس میں اسلام کی
خدمت کرنے والے میرے شاگرد نہ ہوں۔میں نہیں سمجھتا تھا اور نہیں سمجھتا ہوں کہ یہ جوش
اسلام کی خدمت کا میری فطرت میں کیوں ڈالا گیا۔ہاں اتنا جانتا ہوں کہ یہ جوش بہت
پر ا نا رہا ہے۔غرض اسی جوش اور خواہش کی بناء پر میں نے خدا تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ
میرے ہاتھ سے تبلیغ اسلام کا کام ہوا اور میں خدا تعالیٰ کا شکر کرتا ہوں کہ اُس نے میری اِن
دعاؤں کے جواب میں بڑی بڑی بشارتیں دی ہیں۔غرض تبلیغ کے کام سے مجھے بڑی دلچسپی
ہے۔یہ میں جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ دعاؤں کو قبول کرتا ہے اور یہ بھی جانتا ہوں کہ سب دنیا
ایک مذہب پر جمع نہیں ہو سکتی۔اور یہ بھی سچ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جس کام کو نہیں
کر سکے اور کون ہے جو اسے کر سکے یا اس کا نام بھی لے لیکن اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
کوئی خادم اور غلام توفیق دیا جاوے کہ ایک حد تک تبلیغ اسلام کے کام کو کرے تو یہ اس کی
اپنی کوئی خوبی اور کمال نہیں بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا کام ہے۔میرے دل میں تبلیغ
کے لئے اتنی تڑپ تھی کہ میں حیران تھا اور سامان کے لحاظ سے بالکل قاصر۔پس میں اس کے
حضور ہی جھکا اور دعائیں کیں اور میرے پاس تھا ہی کیا ؟ میں نے بار بارعرض کی کہ میرے
پاس نہ علم ہے ، نہ دولت ، نہ کوئی جماعت ہے ، نہ کچھ اور ہے جس سے میں خدمت کرسکوں۔مگر اب میں دیکھتا ہوں کہ اس نے میری دعاؤں کو سنا اور آپ ہی سامان کر دیئے اور تمہیں
کھڑا کر دیا کہ میرے ساتھ ہو جاؤ۔پس آپ وہ قوم ہیں جس کو خدا نے چن لیا اور یہ میری دعاؤں کا ایک ثمرہ ہے جو اُس
نے مجھے دکھایا۔اس کو دیکھ کر میں یقین رکھتا ہوں کہ باقی ضروری سامان بھی وہ آپ ہی
کرے گا اور ان بشارتوں کو عملی رنگ میں دکھاوے گا۔اور اب میں یقین رکھتا ہوں کہ دنیا کو
ہدایت میرے ہی ذریعہ ہوگی اور قیامت تک کوئی زمانہ ایسا نہ گزرے گا جس میں میرے
شاگرد نہ ہوں گے۔کیونکہ آپ لوگ جو کام کریں گے وہ میرا ہی کام ہوگا۔

خلافة على منهاج النبوة
۵۹
جلد اول
اب تم یہ تو سمجھ سکتے ہو کہ میری دلچسپی تبلیغ کے کام سے آج پیدا نہیں ہوئی اس حالت
سے پہلے بھی جہاں تک مجھے موقع ملا مختلف رنگوں اور صورتوں میں تبلیغ کی تجویزیں کرتا رہا۔وہ
جوش اور دلچسپی جو فطرتا مجھے اس کام سے تھی اور اس راہ کے اختیار کرنے کی جو بے اختیار
کشش میرے دل میں ہوتی تھی اس کی حقیقت کو بھی اب میں سمجھتا ہوں کہ یہ میرے کام میں
داخل تھا ورنہ جب تک اللہ تعالیٰ ایک فطرتی جوش اس کے لئے میری روح میں نہ رکھ دیتا
میں کیونکر اسے سرانجام دے سکتا تھا۔اب میں آپ سے مشورہ چاہتا ہوں کہ تبلیغ کے لئے کیا
کیا جاوے۔میں جو کچھ اس کے متعلق ارادہ رکھتا ہوں وہ میں بتا دیتا ہوں مگر تم سوچو اور غور
کرو کہ اس کی تکمیل کی کیا صورتیں ہو سکتی ہیں اور ان تجاویز کو عملی رنگ میں لانے کے واسطے۔کیا کرنا چاہیے۔ہر زبان کے مبلغ ہوں میں چاہتا ہوں کہ ہم میں ایسے لوگ ہوں جو ہر ایک زبان
کے سیکھنے والے اور پھر جاننے والے ہوں تا کہ ہم ہر ایک
زبان میں آسانی کے ساتھ تبلیغ کر سکیں۔اس کے متعلق میرے بڑے بڑے ارادے اور
تجاویز ہیں اور میں اللہ تعالیٰ کے فضل پر یقین رکھتا ہوں کہ خدا نے زندگی دی اور توفیق دی
اور پھر اپنے فضل سے اسباب عطا کئے اور ان اسباب سے کام لینے کی توفیق ملی تو اپنے وقت
پر ظاہر ہو جاویں گے۔غرض میں تمام زبانوں اور تمام قوموں میں تبلیغ کا ارادہ رکھتا ہوں اس
لئے کہ یہ میرا کام ہے کہ تبلیغ کروں۔میں جانتا ہوں کہ یہ بڑا ارادہ ہے اور بہت کچھ چاہتا
ہے مگر اس کے ساتھ ہی میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا ہی کے حضور سے سب کچھ آوے گا۔میرا
خدا قادر ہے جس نے یہ کام میرے سپرد کیا ہے۔وہی مجھے اس سے عہدہ برآ ہونے کی توفیق
اور طاقت دے گا۔کیونکہ ساری طاقتوں کا مالک تو وہ آپ ہی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس
مقصد کے لئے بہت روپیہ کی ضرورت ہے بہت آدمیوں کی ضرورت ہے مگر اس کے خزانوں
میں کس چیز کی کمی ہے۔کیا اس سے پہلے ہم اس کے عجائبات قدرت کے تماشے دیکھ نہیں
چکے ؟ یہ جگہ جس کو کوئی جانتا بھی نہیں تھا اس کے مامور کے باعث دنیا میں شہرت یافتہ ہے
اور جس طرح پر خدا نے اس سے وعدہ کیا تھا ہزاروں نہیں لاکھوں لاکھ روپیہ اس کے کاموں

خلافة على منهاج النبوة
۶۰
جلد اول
کی تکمیل کے لئے اس نے آپ بھیج دیا۔اس نے وعدہ کیا تھا يَنصُرُكَ رِجَالٌ نُّوحِى
تیری مدد ایسے لوگ کریں گے جن کو ہم خود وحی کریں گے۔پس میں جب کہ جانتا
ہوں کہ جو کام میرے سپرد ہوا ہے یہ اُسی کا کام ہے اور میں نے یہ کام خود اس سے طلب نہیں
کیا خدا نے خود دیا ہے تو وہ انہی دجال کو وحی کرے گا جو مسیح موعود علیہ السلام کے وقت وحی
کئے جاتے تھے۔پس میرے دوستو ! روپیہ کے معاملہ میں گھبرانے اور فکر کرنے کی کوئی بات نہیں۔وہ
آپ سامان کرے گا۔آپ اُن سعادت مند روحوں کو میرے پاس لائے گا جو اِن کا موں
میں میری مددگار ہوں گی۔میں خیالی طور پر نہیں کامل یقین اور بصیرت سے کہتا ہوں کہ ان کاموں کی تکمیل و اجراء
کے لئے کسی محاسب کی تحریکیں کام نہیں دیں گی۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود علیہ السلام
سے خود وعدہ کیا ہے کہ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِی إِلَيْهِم تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کو
ہم وحی کریں گے۔پس ہمارے محاسب کا عہدہ خود خدا تعالیٰ نے اپنے ذمہ لے لیا ہے اور
وعدہ فرمایا ہے کہ روپیہ دینے کی تحریک ہم خود لوگوں کے دلوں میں کریں گے۔ہاں جمع کا لفظ
استعمال کر کے بتایا کہ بعض انسان بھی ہماری اس تحریک کو پھیلا کر ثواب حاصل کر سکتے ہیں۔پس خدا آپ ہی ہمارا محاسب اور محصل ہو گا۔اُسی کے پاس ہمارے سب خزانے ہیں۔اس
نے آپ ہی وعدہ کیا ہے يَنصُرُكَ رِجَالٌ نُّوحِی إِلَيْهِمْ پھر ہمیں کیا فکر ہے؟ ہاں ثواب کا
ایک موقع ہے۔مبارک وہ جو اس سے فائدہ اُٹھاتا ہے۔ہندوستان میں تبلیغ تبلیغ کے سلسلہ میں میں چاہتا ہوں کہ ہندوستان کا کوئی قصبہ یا
گاؤں باقی نہ رہے جہاں ہماری تبلیغ نہ ہو۔ایک بھی بستی باقی نہ
رہ جاوے جہاں ہمارے مبلغ پہنچ کر خدا تعالیٰ کے اس سلسلہ کا پیغام نہ پہنچا دیں اور خوب
کھول کھول کر انہیں سنا دیں۔یہ کام معمولی نہیں اور آسان بھی نہیں ہاں اس کو آسان بنا
دینا اور معمولی کر دینا خدا تعالیٰ کی قدرت کا ایک ادنیٰ کرشمہ ہے۔ہمارا یہ کام نہیں کہ ہم
لوگوں کو منوا د یں البتہ یہ کام ہمارا ہے اور ہونا چاہیے کہ ہم انہیں حق پہنچا دیں وہ مانیں نہ

خلافة على منهاج النبوة
۶۱
جلد اول
مانیں یہ اُن کا کام ہے۔وہ اگر اپنا فرض پورا نہیں کرتے تو اس کے یہ معنے نہیں کہ ہم بھی اپنا
فرض پورا نہ کریں۔اس موقع پر مجھے ایک بزرگ کا واقعہ یاد آیا۔کہتے ہیں کہ ایک بزرگ بیس برس سے دعا
کر رہے تھے وہ ہر روز دعا کرتے اور صبح کے قریب اُن کو جواب ملتا مانگتے رہو کہ میں تو کبھی
بھی تمہاری دعا قبول نہیں کروں گا۔ہمیں برس گزرنے پر ایک دن ان کا کوئی مرید بھی ان
کے ہاں مہمان آیا ہوا تھا۔اس نے دیکھا کہ پیر صاحب رات بھر دعا کرتے ہیں اور صبح کے
قریب ان کو یہ آواز آتی ہے۔یہ آواز اس مرید نے بھی سنی۔تیسرے دن اس نے عرض کیا
کہ جب اس قسم کا سخت جواب آپ کو ملتا ہے تو پھر آپ کیوں دعا کرتے رہتے ہیں؟ انہوں
نے جواب دیا کہ تو بہت بے استقلال معلوم ہوتا ہے بندے کا کام ہے دعا کرنا خدا تعالیٰ کا
کام ہے قبول کرنا۔مجھے اس سے کیا غرض کہ وہ قبول کرتا ہے یا نہیں۔میرا کام دعا کرنا ہے سو
میں کرتا رہتا ہوں میں تو ہمیں سال سے ایسی آوازیں سن رہا ہوں میں تو کبھی نہیں گھبرا یا تو تین
دن میں گھبرا گیا۔دوسرے دن خدا تعالیٰ نے اسے فرمایا کہ میں نے تیری وہ ساری دعائیں
قبول کر لیں جو تو نے بیس سال کے اندر کی ہیں۔غرض ہمارا کام پہنچا دینا ہے اور محض اس وجہ سے کہ کوئی قبول نہیں کرتا ہمیں تھکنا اور رکنا
نہیں چاہئے۔کیونکہ ہمارا کام منوانا نہیں ہم کو تو اپنا فرض ادا کرنا چاہیے تا کہ اللہ تعالیٰ کے
حضور ہم کہ سکیں کہ ہم نے پہنچا دیا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا تست عَلَيْهِمْ بِمُصيطر ٣ لااكراة في الدين ١٢
اور آپ کا کام اتنا ہی فرمایا بلغ ما أنزل إليك ها جو تم پر نازل ہوا اُسے پہنچاؤ۔پس
ہمیں اپنا کام کرنا چاہیے۔جب منوانا ہمارا کام نہیں تو دوسرے کے کام پر ناراض ہو کر اپنا
کام کیوں چھوڑیں؟ ہم کو اللہ تعالیٰ کے حضور سُرخرو ہونے کے لئے پیغام حق پہنچا
چاہیے۔پس ایسی تجویز کرو کہ ہر قصبہ اور شہر اور گاؤں میں ہمارے مبلغ پہنچ جاویں اور
زمین و آسمان گواہی دے دیں کہ تم نے اپنا فرض ادا کر دیا اور پہنچا دیا۔دوم ہندوستان سے باہر ہر ایک ملک میں ہم اپنے واعظ بھیجیں۔مگر میں اس بات کے

خلافة على منهاج النبوة
۶۲
جلد اول
کہنے سے نہیں ڈرتا کہ اس تبلیغ سے ہماری غرض سلسلہ احمدیہ کی صورت میں اسلام کی تبلیغ ہو۔میرا یہی مذہب ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس رہ کر اندر باہر ان سے بھی یہی
سنا ہے کہ آپ فرماتے تھے کہ اسلام کی تبلیغ یہی میری تبلیغ ہے پس اس اسلام کی تبلیغ کر و جو
مسیح موعود علیہ السلام لایا۔حضرت صاحب اپنی ہر ایک تحریر میں اپنا ذکر فرماتے تھے اور ہم
مسیح موعود علیہ السلام کے ذکر کے بغیر زندہ اسلام پیش کر بھی کب سکتے ہیں۔پس جو لوگ
مسیح موعود علیہ السلام کی تبلیغ کا طریق چھوڑتے ہیں یہ ان کی غلطی ہے ، کمزوری ہے ان پر محبت
پوری ہو چکی ہے۔حضرت صاحب کی ایک تحریر ملی ہے جو مولوی محمد علی صاحب کو ہی مخاطب کر
کے فرمائی تھی۔اور وہ یہ ہے۔اخبار بدر جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۱۲۱ / فروری ۱۹۰۷ء صفحه ۴ ۱۳ / فروری ۱۹۰۷ء مولوی
محمد علی صاحب کو بلا کر حضرت اقدس نے فرمایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یورپ امریکہ کے لوگوں
پر تبلیغ کا حق ادا کرنے کے واسطے ایک کتاب انگریزی زبان میں لکھی جائے اور یہ آپ کا
کام ہے۔آجکل ان ملکوں میں جو اسلام نہیں پھیلتا اور اگر کوئی مسلمان ہوتا بھی ہے تو وہ
بہت کمزوری کی حالت میں رہتا ہے۔اس کا سبب یہی ہے کہ وہ لوگ اسلام کی اصل حقیقت
سے واقف نہیں ہیں اور نہ ان کے سامنے اصل حقیقت کو پیش کیا گیا ہے۔ان لوگوں کا حق ہے
کہ ان کو حقیقی اسلام دکھلایا جائے جو خدا تعالیٰ نے ہم پر ظاہر کیا ہے۔وہ امتیازی باتیں جو
خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ میں رکھی ہیں وہ ان پر ظاہر کرنی چاہئیں اور خدا تعالیٰ کے مکالمات
اور مخاطبات کا سلسلہ ان کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور ان سب باتوں کو جمع کیا جائے جن
کے ساتھ اسلام کی عزت اس زمانہ میں وابستہ ہے۔ان تمام دلائل کو ایک جگہ جمع کیا جائے
جو اسلام کی صداقت کے واسطے خدا تعالیٰ نے ہم کو سمجھائے ہیں۔اس طرح ایک جامع
کتاب تیار ہو جائے تو امید ہے کہ اس سے ان لوگوں کو بہت فائدہ حاصل ہو۔اب بتاؤ کہ جب مسیح موعود علیہ السلام نے خود یورپ میں تبلیغ اسلام کا طریق بتا دیا ہے
تو پھر کسی نئے طریق اختیار کرنے کی کیا وجہ ہے۔افسوس ہے جن کو اس کام کے لائق سمجھ کر
ہدایت کی گئی تھی وہی اور راہ اختیار کر رہے ہیں۔یہ غلط ہے کہ لوگ وہاں سلسلہ کی باتیں سننے

خلافة على منهاج النبوة
۶۳
جلد اول
کو تیار نہیں۔ایک دوست کا خط آیا ہے کہ لوگ سلسلہ کی باتیں سننے کو تیار ہیں کیونکہ ایسی
جماعتیں وہاں پائی جاتی ہیں جو مسیح کی آمد کی انہی دنوں میں منتظر ہیں۔ایسا ہی ریو یوکو پڑھ کر
بعض خطوط آتے ہیں۔سویڈن اور انگلستان سے بھی آتے ہیں۔ایک شخص نے مسیح کے کشمیر
آنے کا مضمون پڑھ کر لکھا ہے کہ اسے الگ چھپوایا جائے اور دو ہزار مجھے بھیجا جائے میں اسے
شائع کروں گا یہ ایک جرمن یا انگریز کا خط ہے۔ایسی سعادت مند روحیں ہیں جو سنے کو موجود
ہیں مگر ضرورت ہے سنانے والوں کی۔میں یورپ میں تبلیغ کے سوال پر آج تک خاموش رہا اس کی یہ وجہ نہ تھی کہ میں اس
سوال کا فیصلہ نہیں کر سکتا تھا ، نہیں بلکہ میں نے احتیاط سے کام لیا کہ جو لوگ وہاں گئے ہیں وہ
وہاں کے حالات کا بہترین علم رکھتے ہیں میں چونکہ وہاں نہیں گیا اس لئے مجھے خاموش رہنا
چاہیے لیکن جو لوگ وہاں گئے ان میں سے بعض نے لکھا ہے کہ حضرت صاحب کا ذکر لوگ
سنتے ہیں اور ہماری تبلیغ میں حضرت صاحب کا ذکر ہونا چاہیے۔اس کے علاوہ خود حضرت
صاحب نے یورپ میں تبلیغ کے لئے یہی فرمایا کہ اس سلسلہ کو پیش کیا جاوے۔اور جو کشف
آپ نے دیکھا تھا اس کے بھی یہی معنی کئے کہ میری تحریریں وہاں پہنچیں گی۔ان تمام امور پر
غور کر کے میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ممالک غیر اور یورپ میں بھی اس سلسلہ کی اشاعت ہو
اور ہمارے مبلغ وہاں جا کر انہیں بتائیں کہ تمہارا مذہب مردہ ہے اس میں زندگی کی روح
نہیں ہے زندہ مذہب صرف اسلام ہے جس کی زندگی کا ثبوت اس زمانہ میں بھی ملتا ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نازل ہوئے۔غرض وہاں بھی سلسلہ کا پیغام پہنچایا جاوے اور
جہاں ہم سر دست واعظ نہیں بھیج سکتے وہاں ٹریکٹ اور چھوٹے چھوٹے رسالے چھپوا کر
تقسیم کریں۔۔اشتہاری تبلیغ کا جوش چونکہ مھے تبلیغ کے لئے خاص دلچی ہی رہی ہے اس دلچسپی کے
ساتھ عجیب عجیب ولولے اور جوش پیدا ہوتے رہے ہیں اور
اس تبلیغی عشق نے عجیب عجیب ترکیبیں میرے دماغ میں پیدا کی ہیں۔ایک بار خیال آیا کہ
جس طرح پر اشتہاری تاجر اخبارات میں اپنا اشتہار دیتے ہیں میں بھی چین کے اخبارات

خلافة على منهاج النبوة
۶۴
جلد اول
میں ایک اشتہار تبلیغ سلسلہ کا دوں اور اس کی اُجرت دے دوں تا کہ ایک خاص عرصہ تک وہ
اشتہار چھپتا رہے۔مثلاً یہی اشتہار کہ مسیح موعود آ گیا “ بڑی موٹی قلم سے اس عنوان سے
ایک اشتہار چھپتا رہے۔غرض میں اِس جوش اور عشق کا نقشہ الفاظ میں نہیں کھینچ سکتا جو اس
مقصد کے لئے مجھے دیا گیا ہے یہ ایک نمونہ ہے اس جوش کے پورا کرنے کا۔ورنہ یہ ایک
لطیفہ ہی ہے۔اس تجویز کے ساتھ ہی مجھے بے اختیار ہنسی آئی کہ یہ اشتہاری تبلیغ بھی عجیب
ہو گی۔مگر یہ کوئی نئی بات نہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی تبلیغ سلسلہ کے لئے عجیب عجیب
خیال آتے تھے اور وہ دن رات اسی فکر میں رہتے تھے کہ یہ پیغام دنیا کے ہر کونے میں پہنچ
جاوے۔ایک مرتبہ آپ نے تجویز کی کہ ہماری جماعت کا لباس ہی الگ ہو تا کہ ہر شخص
بجائے خود ایک تبلیغ ہو سکے اور دوستوں کو ایک دوسرے کی ناواقفی میں شناخت آسان ہو۔اس پر مختلف تجویزیں ہوتی رہیں۔میں خیال کرتا ہوں کہ شاید اسی بناء پر لکھنؤ کے ایک
دوست نے اپنی ٹوپی پر احمدی لکھوا لیا۔غرض تبلیغ ہو اور کونہ کونہ میں ہو کوئی جگہ باقی نہ رہے۔یہ جوش ، یہ تجویزیں اور کوششیں ہماری نہیں یہ حضرت صاحب ہی کی ہیں اور سب کچھ انہیں کا
ہے ہمارا تو کچھ بھی نہیں۔مبلغ کہاں سے آویں جب ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کے ہر گوشہ اور ہر قوم اور
ہر زبان میں ہماری تبلیغ ہو تو دوسرا سوال جو قدرتاً پیدا
ہوتا ہے یہ ہوگا کہ تبلیغ کے لئے مبلغ کہاں سے آویں؟ یہ وہ سوال ہے جس نے ہمیشہ میرے
دل کو دُکھ میں رکھا ہے۔خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی یہ تڑپ رکھتے تھے کہ اخلاص کے
ساتھ تبلیغ کرنے والے ملیں۔حضرت خلیفہ المسیح کی بھی یہ آرزو ر ہی۔اسی خواہش نے اسی
جگہ اسی مسجد میں مدرسہ احمدیہ کی بنیاد مجھ سے رکھوائی اور اسی مسجد میں بڑے زور سے اس کی
مخالفت کی گئی۔لیکن میری کوئی ذاتی خواہش اور غرض نہ تھی محض اعلائے سلسلہ کی غرض سے
میں نے یہ تحریک کی تھی باوجود یکہ بڑے بڑے آدمیوں نے مخالفت کی آخر اللہ تعالیٰ نے اس
مدرسہ کو قائم کر ہی دیا۔اُس وقت سمجھنے والوں نے نہ سمجھا کہ اس مدرسہ کی کس قدرضرورت
ہے اور مخالفت میں حصہ لیا۔میں دیکھتا تھا کہ علماء کے قائم مقام پیدا نہیں ہوتے۔

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
میرے دوستو ! یہ معمولی مصیبت اور دکھ نہیں ہے۔کیا تم چاہتے ہو ، ہاں کیا تم چاہتے ہو
کہ فتویٰ پوچھنے کے لئے تم ندوہ اور دوسرے غیر احمدی مدرسوں یا علماء سے سوال کرتے پھر و
جو تم پر کفر کے فتوے دے رہے ہیں؟ دینی علوم کے بغیر قوم مُردہ ہوتی ہے پس اس خیال کو
مد نظر رکھ کر باوجود پُر جوش مخالفت کے میں نے مدرسہ احمدیہ کی تحریک کو اُٹھایا اور خدا کا فضل
ہے کہ وہ مدرسہ دن بدن ترقی کر رہا ہے لیکن ہمیں تو اس وقت واعظ اور معلموں کی ضرورت
ہے۔مدرسہ سے تعلیم یافتہ نکلیں گے اور اِنشَاءَ اللہ وہ مفید ثابت ہوں گے مگر ضرورتیں ایسی
ہیں کہ ابھی ملیں۔میرا اپنا دل تو چاہتا ہے کہ گاؤں گاؤں ہمارے علماء اور مفتی ہوں۔جن
کے ذریعہ علوم دینیہ کی تعلیم و تدریس کا سلسلہ جاری ہو اور کوئی بھی احمدی باقی نہ رہے جو
پڑھا لکھا نہ ہو اور علوم دینی سے واقف نہ ہو۔میرے دل میں اس غرض کے لئے بھی عجیب
عجیب تجویزیں ہیں جو خدا چاہے گا تو پوری ہو جائیں گی۔غرض یہ ضروری سوال ہے کہ مبلغ کہاں سے آویں ؟ اور پھر چونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر
قوم اور ہر زبان میں ہماری تبلیغ ہو اس لئے ضرورت ہے کہ مختلف زبانیں سکھائی جاویں۔حضرت خلیفۃ المسیح کی زندگی میں میں نے ارادہ کیا تھا کہ بعض ایسے طالبعلم ملیں جو سنسکرت
پڑھیں اور پھر وہ ہندوؤں کے گاؤں میں جا کر کوئی مدرسہ کھول دیں اور تعلیم کے ساتھ تبلیغ کا
سلسلہ بھی جاری رکھیں اور ایک عرصہ تک وہاں رہیں۔جب اسلام کا بیج بویا جائے تو مدرسہ
کسی شاگرد کے سپرد کر کے آپ دوسری جگہ جا کر کام کریں۔غرض جس رنگ میں تبلیغ آسانی
سے ہو سکے کر یں۔اس قسم کے لوگوں کی بہت بڑی ضرورت ہے جو خدمتِ دین کے لئے نکل کھڑے
ہوں۔یہ ضرورت کس طرح پوری ہو؟ ایک سہل طریق خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا
ہے اور وہ یہ ہے کہ یہاں ایک مدرسہ ہو۔تم باہم مل کر اس کے لئے مشورہ کرو پھر میں غور
کروں گا۔میں پھر کہتا ہوں کہ میں تم سے جو مشورہ کر رہا ہوں یہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے نیچے کر
رہا ہوں۔قرآن مجید میں اس نے فرمایا ہے و شاد رُهُمْ فِي الْأَمْرِ فَإِذَا عَزَمْتَ
فتوكل على الله " پس تم مشورہ کر کے مجھے بتاؤ۔پھر اللہ تعالیٰ جو کچھ میرے دل میں

خلافة على منهاج النبوة
۶۶
جلد اول
ڈالے گا میں اس پر تَوَكُلاً عَلَى الله عزم کروں گا۔غرض ایک مدرسہ ہو اس میں ایک ایک
مہینے یا تین تین مہینے کے کورس ہوں۔اس عرصہ میں مختلف جگہ سے لوگ آجا دیں اور وہ کورس
پورا کر کے اپنے وطنوں کو چلے جاویں اور وہاں جا کر اپنے اس کورس کے موافق سلسلہ تبلیغ کا
جاری کریں۔پھر ان کی جگہ ایک اور جماعت آوے اور وہ بھی اسی طرح اپنا کورس پورا کر
کے چلی جاوے۔سال تک برابر اسی طرح ہوتا رہے پھر اسی طریق پر وہ لوگ جو پہلے سال
آئے تھے آتے رہیں۔اس طرح پر ان کی تکمیل ہو اور ساتھ ہی وہ تبلیغ کرتے رہیں۔میں
اس مقصد کے لئے خاص استاد مقرر کروں گا اور جو لوگ اس طرح پر آتے رہیں گے وہ برا بر
پڑھتے رہیں گے۔یہ تعلیم کا ایک ایسا ہی طریق ہے جیسا کہ میدانِ جنگ میں نماز کا ہے۔اس
وقت بھی دشمن سے جنگ ہے اب تیر و تفنگ کی لڑائی نہیں بلکہ دلائل اور براہین سے ہو رہی
ہے اس لئے انہیں ہتھیاروں سے ہم کو مسلح ہونا چاہیے اور اس کی یہ ایک صورت ہے۔غرض ایک سال کا کورس ختم ہونے کے بعد پھر پہلی جماعت آئے اور کورس ختم کرے۔ایک ایک سال کے لئے ذخیرہ موجود ہو گا حتی کہ چار پانچ چھ سات سال میں جب تک خدا
چاہے کام کرتے رہیں اتنے عرصہ میں مبلغ تیار ہو جاویں گے۔یہ ایک طریق ہے، یہ ایک
رنگ ہے پس تم غور کرو کہ ایک مدرسہ اس قسم کا چاہیے۔واعظین کا تقرر واعظین کے تقرر کی بھی ضرورت ہے اور میری رائے یہ ہے کہ کم از کم
دس تو ہوں۔ان کو مختلف جگہ بھیج دیا جاوے۔مثلاً ایک سیالکوٹ
چلا جا وے وہ وہاں جا کر درس دے اور تبلیغ کرے تین ماہ تک وہاں رہے اور پھر دوسری جگہ
چلا جاوے۔کسی جگہ ایک آدھ دن کے لیکچر یا وعظ کی بجائے یہ سلسلہ زیادہ مفید ہوسکتا ہے
واعظین کم از کم دس ہوں اور اگر یہ بھی نہ مل سکیں تو کم از کم پانچ ہی ہوں۔قوم لوط کا واقعہ اس موقع پر مجھے ایک خطر ناک واقعہ یاد آ گیا۔حضرت لوط علیہ السلام کی
قوم پر جب عذاب آیا تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دعا کی
تب ابراہام نزدیک جا کے بولا۔کیا تو نیک کو بد کے ساتھ ہلاک کرے گا ؟ شاید پچاس
صادق اس شہر میں ہوں۔کیا تو اسے ہلاک کرے گا اور ان پچاس صادقوں کی خاطر جو اس

·

آج 10 میں سے 10 باقی