منصبِ خلافت

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 4

خلافة على منهاج النبوة
29
جلد اول
یہ شرم کرنے کا مقام ہے سوچو اور غور کرو۔میں تمہیں کھول کر کہتا ہوں کہ میرے دل میں
یہ خواہش نہ تھی اور کبھی نہ تھی۔پھر اگر تم نے مجھے گندہ سمجھ کر میری بیعت کی ہے تو یا درکھو کہ تم
ضرور پیر پرست ہو۔لیکن اگر خدا تعالیٰ نے تمہیں پکڑ کر جھکا دیا ہے تو پھر کسی کو کیا ؟
یہ کہنا کہ میں نے انجمن کا حق غصب کر لیا ہے بہت بڑا بول ہے۔کیا تم کو معلوم نہیں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ میں تیری ساری خواہشوں کو پورا
کروں گا۔اب ان لوگوں کے خیال کے موافق تو حضرت صاحب کا منشاء اور خواہش تو یہ تھی
کہ انجمن ہی وارث ہے اور خلیفہ ان کے خیال میں بھی نہ تھا تو اب بتاؤ کہ کیا اس بات کے
کہنے سے تم اپنے قول سے یہ ثابت نہیں کر رہے کہ نَعُوذُ باللہ خدا نے ان کے منشا کو پورا نہ
ہونے دیا۔سوچ کر بتاؤ کہ شیعہ کون ہوئے ؟ شیعہ بھی تو یہی کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کا منشا تھا کہ حضرت علی خلیفہ ہوں آپ کے خیال و و ہم میں بھی نہ تھا کہ ابو بکر، عمر، عثمان
خلیفہ ہوں۔تو جیسے ان کے اعتقاد کے موافق مسئلہ خلافت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے منشاء کو لوگوں نے بدل دیا اسی طرح یہاں بھی ہوا۔افسوس ! کیا حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی کوئی عزت اور عظمت تمہارے دلوں میں ہے کہ تم قرار دیتے ہو کہ وہ اپنے منشا میں
نَعُوذُ بِالله ناکام رہے۔خدا سے ڈرو اور تو بہ کرو۔پھر ایک تحریر لئے پھرتے ہیں اور اس کے فوٹو چھپوا کر شائع کئے جاتے ہیں یہ بھی وہی
شیعہ والے قرطاس کے اعتراض کا نمونہ ہے۔وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے قرطاس نہ لانے
دیا اگر قر طاس آ جاتا تو ضرور حضرت علی کی خلافت کا فیصلہ کر جاتے۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ
افسوس قرطاس لکھ کر بھی دیئے گئے پھر بھی کوئی نہیں مانتا بتاؤ شیعہ کون ہوا؟ میں کہتا ہوں کہ
اگر وہ قرطاس ہوتا تو کیا بنتا۔وہی کچھ ہونا تھا جو ہو گیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ
لکھوایا اور شیعہ کو خلیفہ ثانی پر اعتراض کا موقع ملا۔یہاں مسیح موعود علیہ السلام نے لکھ کر دیا
اور اب اس کے ذریعہ اس کے خلیفہ ثانی پر اعتراض کیا جاتا ہے۔یا درکھو کہ مسیح موعود علیہ السلام تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جس قدر اعتراض ہوتے

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
ہیں اُن کو دور کرنے آئے تھے جیسے مثلاً اعتراض ہوتا تھا کہ اسلام تلوار کے ذریعہ پھیلایا گیا
ہے مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آکر دکھا دیا کہ اسلام تلوار کے ذریعہ نہیں پھیلا بلکہ وہ
اپنی روشن تعلیمات اور نشانات کے ذریعہ پھیلا ہے اسی طرح قرطاس کی حقیقت معلوم ہو گئی۔سن لو ! خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں قرطاس کی کیا حقیقت ہوتی ہے؟ اور میں یہ بھی تمہیں کھول کر
سناتا ہوں کہ قرطاس منشاء الہی کے خلاف بھی نہیں ہو سکتا۔حضرت خلیفہ المسیح فرمایا کرتے تھے کہ ایک شیعہ ہمارے اُستاد صاحب کے پاس آیا
اور ایک حدیث کی کتاب کھول کر ان کے سامنے رکھ دی۔آپ نے پڑھ کر پوچھا کیا ہے؟
شیعہ نے کہا کہ منشاء رسالت پنا ہی حضرت علی کی خلافت کے متعلق معلوم ہوتا ہے فرماتے تھے
میرے استاد صاحب نے نہایت متانت سے جواب دیا ہاں منشاء رسالت پنا ہی تو تھا مگر
منشاء الہی اس کے خلاف تھا اس لئے وہ منشاء پورا نہ ہو سکا۔میں اس قرطاس کے متعلق پھر کہتا
ہوں کہ اگر کوئی کہے تو یہ جواب دوں گا کہ حقیقۃ الوحی میں ایک جانشین کا وعدہ کیا ہے اور یہ
بھی فرما یا خَلِيفَةٌ مِنْ خُلَفَائِه پس غصب کی پکار بالکل بیہودہ اور عبث ہے۔حضرت صاحب
کو الہام ہوا تھا۔سپردم
ماية
خویش
را
تو دانی حساب کم و بیش را
ایک شریف آدمی بھی امانت میں خیانت نہیں کرتا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تو
اللہ تعالیٰ نے خود یہ دعا کرائی۔پھر کیا تم سمجھتے ہو کہ نَعُوذُ بِاللهِ خدا تعالیٰ نے خیانت کی ؟
تو بہ کرو تو بہ کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اتنا تو کل کہ وفات کے قریب یہ الہام ہوتا ہے پھر خدا
نے نَعُوذُ باللهِ یہ عجیب کام کیا کہ امانت غیر حقدار کو دے دی۔خدا تعالیٰ نے خلیفہ مقرر کر کے
دکھا دیا کہ سپردم بتو مایۂ خویش را کے الہام کے موافق کیا ضروری تھا۔پھر میں پوچھتا
ہوں کہ کیا خدا ( نَعُوذُ بِاللهِ ) گمراہی کرواتا ہے؟ ہرگز نہیں خدا تعالیٰ تو اپنے مرسلوں اور
خلفاء کو اس لئے بھیجتا ہے کہ وہ دنیا کو پاک کریں۔اس لئے انبیاء کی جماعت ضلالت پر قائم

خلافة على منهاج النبوة
ΔΙ
جلد اوّل
نہیں ہوتی۔اگر مسیح موعود علیہ السلام نے ایسی گندی جماعت پیدا کی جو ضلالت پر اکٹھی ہوگئی
تو پھر نَعُوذُ بِاللهِ اپنے منہ سے ان کو جھوٹا قرار دو گے ! تقویٰ کرو۔لیکن اگر مسیح موعود علیہ السلام خدا کی طرف سے تھے اور ضرور تھے تو پھر یاد کرو کہ یہ
جماعت ضلالت پراک
پر اکٹھی نہیں ہو سکتی۔قرآن شریف کو کوئی مسیح نہیں تو ڑسکتا۔میرا یقین ہے کہ
کوئی ایسا مسیح نہیں آسکتا۔جو آئے گا قرآن کا خادم ہو کر آئے گا اس پر حاکم ہو کر نہیں۔یہی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عقیدہ تھا یہی شرح ہے آپ کے اس قول کی
وہ ہے میں چیز کیا ہوں۔یہ تو دشمن پر حجت ہے مسیح موعود علیہ السلام قرآن کریم کی حقانیت ثابت کرنے کو آیا تھا۔اسے نَعُوذُ بِاللهِ باطل کرنے نہیں آیا تھا۔اس نے اپنے کام سے دکھا دیا کہ وہ قرآن مجید کا
غلبہ ثابت کرنے کے لئے آیا تھا۔قرآن مجید میں فرمایا ہے فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمْ وَلَوْ كُنْتَ فَقًا
غَلِيظَ الْقَلْبِ لَا انْفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْلَهُمْ وَ شَاوِرُهُمْ
في الأمر۔٢٥۔پھر کہتے ہیں کہ خلیفہ کا طریق حکومت کیا ہو؟
طریق حکومت کیا ہونا چاہیے؟ خدا تعالیٰ نے اس کا فیصلہ کر دیا ہے تمہیں۔ضرورت نہیں کہ تم خلیفہ کیلئے قواعد اور شرائط تجویز کرو یا اس کے فرائض بتا ؤ۔اللہ تعالیٰ
نے جہاں اس کے اغراض و مقاصد بتائے ہیں قرآن مجید میں اس کے کام کرنے کا طریق
بھی بتا دیا ہے وَشَاوِرُهُمْ في الأَمْرِ : فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ " ایک
مجلس شوری قائم کرو، ان سے مشورہ لے کر غور کرو پھر دعا کرو جس پر اللہ تعالیٰ تمہیں قائم کر
دے اس پر قائم ہو جاؤ۔خواہ وہ اس مجلس کے مشورہ کے خلاف بھی ہو تو خدا تعالی مدد کرے
گا۔خدا تعالیٰ تو کہتا ہے جب عزم کر لو تو اللہ پر توکل کرو۔گویا ڈرو نہیں اللہ تعالیٰ خود تمہاری
تائید اور نصرت کرے گا اور یہ لوگ چاہتے ہیں کہ خواہ خلیفہ کا منشاء کچھ ہوا اور خدا تعالیٰ اسے
کسی بات پر قائم کرے مگر وہ چند آدمیوں کی رائے کے خلاف نہ کرے۔حضرت صاحب

خلافة على منهاج النبوة
۸۲
جلد اول
نے جو مصلح موعود کے متعلق فرمایا ہے۔وہ ہوگا ایک دن محبوب میرا
اس کا بھی یہی مطلب ہے کیونکہ خدا تعالیٰ متوکلین کو محبوب رکھتا ہے جو ڈرتا ہے وہ خلیفہ نہیں ہو
سکتا اسے تو گویا حکومت کی خواہش ہے کہ ایسا نہ ہو میں کسی آدمی کے خلاف کروں تو وہ
ناراض ہو جائے ایسا شخص تو مشرک ہوتا ہے اور یہ ایک لعنت ہے۔خلیفے خدا مقرر کرتا ہے اور
آپ اُن کے خوفوں کو دُور کرتا ہے جو شخص دوسروں کی مرضی کے موافق ہر وقت ایک نوکر کی
طرح کام کرتا ہے اُس کو خوف کیا اور اس میں موحد ہونے کی کونسی بات ہے۔حالانکہ خلفاء
کے لئے تو یہ ضروری ہے کہ خدا انہیں بناتا ہے اور ان کے خوف کوامن سے بدل دیتا ہے اور
وہ خدا ہی کی عبادت کرتے ہیں اور شرک نہیں کرتے۔اگر نبی کو ایک شخص بھی نہ مانے تو اس کی نبوت میں فرق نہیں آتا وہ نبی ہی رہتا ہے یہی
حال خلیفہ کا ہے اگر اُس کو سب چھوڑ دیں پھر بھی وہ خلیفہ ہی ہوتا ہے کیونکہ جوحکم اصل کا ہے
وہی فرع کا ہے۔خوب یاد رکھو کہ اگر کوئی شخص محض حکومت کے لئے خلیفہ بنا۔اور اگر اصلاح کے لئے خدا کی طرف سے کام کرتا ہے تو وہ خدا کا محبوب ہے خواہ ساری دنیا
اس کی دشمن ہو۔اس آیت مشورہ میں کیا لطیف حکم ہے۔اُس مشورہ کا کیا فائدہ جس پر عمل نہیں کرنا بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں
کہ اگر مشورہ لے کر اس پر عمل
کرنا ضروری نہیں تو اس مشورہ کا کیا فائدہ ہے وہ تو ایک لغو کام بن جاتا ہے اور انبیاء اور
اولیاء کی شان کے خلاف ہے کہ کوئی لغو کام کریں۔اس کا جواب یہ ہے کہ مشورہ لغو نہیں بلکہ
بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص ایک بات سوچتا ہے دوسرے کو اس سے بہتر سُو جھ جاتی
ہے۔پس مشورہ سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ مختلف لوگوں کے خیالات سن کر بہتر رائے قائم کرنے
کا انسان کو موقع ملتا ہے جب ایک آدمی چند آدمیوں سے رائے پوچھتا ہے تو بہت دفعہ ایسا
ہوتا ہے کہ ان میں سے کوئی ایسی تدبیر بتا دیتا ہے جو اسے نہیں معلوم تھی۔جیسا کہ عام طور ہے
لوگ اپنے دوستوں سے مشورہ کرتے ہیں کیا پھر اسے ضرور مان بھی لیا کرتے ہیں؟ پھر اگر

خلافة على منهاج النبوة
۸۳
جلد اول
مانتے نہیں تو کیوں پوچھتے ہیں؟ اس لئے کہ شائد کوئی بہتر بات معلوم ہو۔پس مشورہ سے یہ
غرض نہیں ہوتی کہ اس پر ضرور کار بند ہوں بلکہ یہ غرض ہوتی ہے کہ ممکن ہے کہ بہت سے
لوگوں کے خیالات سن کر کوئی اور مفید بات معلوم ہو سکے۔اور یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ
فاذا عزمت فتوكل على الله مشورہ لینے والا مخاطب ہے اگر فیصلہ مجلس شوریٰ کا ہوتا
تو یوں حکم ہوتا کہ فَإِذَا عَزَمْتُمْ فَتَوَكَّلُوا عَلَ الله اگر تم سب لوگ ایک بات پر قائم ہو
جاؤ تو اللہ پر توکل کر کے کام شروع کر دو۔مگر یہاں صرف اس مشورہ کرنے والے کو کہا کہ تُو
جس بات پر قائم ہو جائے اُسے تَوَكُلاً عَلَى اللهِ شروع کر دے۔دوسرے یہاں کسی
کثرتِ رائے کا ذکر ہی نہیں بلکہ یہ کہا ہے کہ لوگوں سے مشورہ لے یہ نہیں کہا کہ اُن کی کثرت
دیکھ اور جس پر کثرت ہو اُس کی مان لے یہ تو لوگ اپنی طرف سے ملا لیتے ہیں قرآن کریم
میں کہیں نہیں کہ پھر ووٹ لئے جائیں اور جس طرف کثرت ہو اُس رائے کے مطابق عمل
کرے بلکہ یوں فرمایا ہے کہ لوگوں سے پوچھ ، مختلف مشوروں کو سن کر جس بات کا تو قصد
کرے (عزمت کے معنی ہیں جس بات کا تو پختہ ارادہ کرے ) اُس پر عمل کر اور کسی سے نہ
ڈر بلکہ خدا تعالیٰ پر تو کل کر۔عجیب نکته
و شاد رحم کے لفظ پر غور کرو۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مشورہ لینے والا
ایک ہے دو بھی نہیں اور جن سے مشورہ لینا ہے وہ بہر حال تین یا تین سے
زیادہ ہوں۔پھر وہ اس مشورہ پر غور کرے پھر حکم ہے عَزَمْتَ فَتَوَكَّلُ عَل الله جس
بات پر عزم کرے اُس کو پورا کرے اور کسی کی پرواہ نہ کرے۔حضرت ابو بکر کے زمانہ میں اس عزم کی خوب نظیر ملتی ہے۔جب لوگ مرتد ہونے لگے تو
مشورہ دیا گیا کہ آپ اس لشکر کو روک لیں جو اسامہ کے زیر کمانڈ جانے والا تھا۔مگر اُنہوں
نے جواب دیا کہ جو لشکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا ہے میں اسے واپس نہیں کر سکتا۔ابو قحافہ کے بیٹے کی طاقت نہیں کہ ایسا کر سکے۔پھر بعض کو رکھ بھی لیا چنانچہ حضرت عمرؓ بھی
اسی لشکر میں جا رہے تھے اُن کو روک لیا گیا۔

آج 10 میں سے 10 باقی