منصبِ خلافت

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 3

خلافة على منهاج النبوة
۶۷
جلد اول
کے درمیان ہیں اس مقام کو نہ چھوڑے گا ؟ ایسا کرنا تجھ سے بعید ہے کہ نیک کو بد کے ساتھ
مار ڈالے اور نیک بد کے برابر ہو جاویں یہ تجھ سے بعید ہے۔کیا تمام دنیا کا انصاف کرنے
والا انصاف نہ کرے گا ؟ اور خداوند نے کہا کہ اگر میں سدوم میں شہر کے درمیان پچاس
صادق پاؤں تو میں ان کے واسطے تمام مکان کو چھوڑوں گا۔تب ابراہام نے جواب دیا اور
کہا کہ اب دیکھ میں نے خداوند سے بولنے میں جرات کی اگر چہ میں خاک اور راکھ ہوں۔شاید پچاس صادقوں سے پانچ کم ہوں۔کیا ان پانچ کے واسطے تو تمام شہر کو نیست کرے گا ؟
اور اس نے کہا اگر میں وہاں پنتالیس پاؤں تو نیست نہ کروں گا۔پھر اس نے اس سے کہا
شاید وہاں چالیس پائے جائیں۔تب اس نے کہا کہ میں چالیس کے واسطے بھی نہ کروں گا۔پھر اس نے کہا کہ میں منت کرتا ہوں کہ اگر خدا وند خفا نہ ہوں تو میں پھر کہوں شاید وہاں تھیں
پائے جائیں۔وہ بولا اگر میں وہاں تمہیں پاؤں تو میں یہ نہ کروں گا۔پھر اس نے کہا دیکھ میں
نے خداوند سے بات کرنے میں جرات کی شاید وہاں ہیں پائے جائیں۔وہ بولا میں ہیں
کے واسطے بھی اسے نیست نہ کروں گا۔تب اس نے کہا میں منت کرتا ہوں کہ خداوند خفا نہ
ہوں تب میں فقط اب کی بار پھر کہوں شاید وہاں دس پائے جائیں۔وہ بولا میں دس کے
واسطے بھی اسے نیست نہ کروں گا کہ۔قرآن شریف میں اس کی نسبت فرمایا فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتِ من
المُسلمين 1 غرض دس کے ذکر پر مجھے یہ واقعہ یاد آ گیا تو کس قدر افسوس کی بات
ہے کہ دس مولوی بھی نہ ملیں یہ بہت ہی رونے اور گڑ گڑانے اور دعاؤں کا مقام ہے کیونکہ
جب علماء نہ ہوں تو دین میں کمزوری آجاتی ہے میں تو بہت دعائیں کرتا ہوں کہ اللہ اس نقص
کو دور فرما دے۔یہ تجویز جو میں نے پیش کی ہے قرآن مجید نے ہی اس کو پیش کیا ہے چنانچہ فرمایا
فلولا نَفَرَ مِن كُلّ فرقة 19 سارے مومن تو ایک وقت اکٹھے نہیں ہو سکتے اس لئے یہ
فرمایا کہ ہر علاقہ سے کچھ لوگ آویں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور رہ کر دین حاصل
کر کے اپنی قوم میں جا کر انہیں سکھائیں۔یہ تو میری پہلی تجویز کی تائید قرآن مجید سے ہے یا

خلافة على منهاج النبوة
۶۸
جلد اول
یوں کہو کہ قرآن مجید کی ہدایت کے موافق میری پہلی تجویز ہے۔دوسری تجویز بھی قرآن مجید ہی کی ہے چنانچہ فرمایا وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ
يَدْعُونَ إلى الخير " یہ آیت واعظین کی ایک ایسی جماعت کی تائید کرتی ہے جس کا کام
ہی تبلیغ ہو۔تعلیم شرائع ان امور کے بعد پر تعلیم شرائع کا کام آ تا ہے جب تک قوم کو شریعت سے
واقفیت نہ ہو، انہیں معلوم نہ ہو کہ اُنہوں نے کیا کرنا ہے عملی حالت
کی اصلاح مشکل ہوتی ہے اس لئے خلیفہ کے کاموں میں تعلیم شرائع ضروری ہے۔میں
نے ایک شخص کو دیکھا جو بیعت کرنے لگا۔اُس کو کلمہ بھی نہیں آتا تھا۔اس لئے ضروری
ہے کہ ہماری جماعت کا کوئی فرد باقی نہ رہے جو ضروری باتیں دین کی نہ جانتا ہو۔پس
اس تعلیم شرائع کے انتظام کی ضرورت ہے۔یہ کام کچھ تو مبلغین اور واعظین سے لیا
جاوے۔وہ ضروری دینی مسائل سے قوم کو واقف کرتے رہیں۔میں نے ایسے آدمیوں
کو دیکھا ہے جو قوم میں لیڈ رکہلاتے ہیں وہ نماز نہیں پڑھنا جانتے اور بعض اوقات عجیب عجیب
قسم کی غلطیاں کرتے ہیں اور نمازیں پڑھنی نہیں آتی ہیں اور یقینا نہیں آتی ہیں۔کوئی کہہ
دے گا کہ یہ (تعدیل ارکان) فضول ہیں میں کہتا ہوں کہ خدا نے کیوں فرمایا
يُعلّمُهُمُ الكتب والحكمة پس یہ ضروری چیز ہے اور میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر ایک
کی حکمت بیان کر سکتا ہوں۔میں نے حضرت صاحب کو دیکھا ہے کہ جراب میں ذرا سوراخ
ہو جاتا تو فوراً اُس کو تبدیل کر لیتے۔مگر اب میں دیکھتا ہوں کہ لوگ ایسی پھٹی ہوئی جرابوں پر
بھی جن کی ایڑی اور پنجہ دونوں نہیں ہوتے مسح کرتے چلے جاتے ہیں یہ کیوں ہوتا ہے؟
شریعت کے احکام کی واقفیت نہیں ہوتی۔اکثر لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ رخصت اور جواز کے
صحیح محل کو نہیں سمجھتے۔مجھے ایک دوست نے ایک لطیفہ سنایا کہ کسی مولوی نے ریشم کے کنارے والا تہ بند پہنا
ہوا تھا اور وہ کنارہ بہت بڑا تھا۔میں نے ان سے کہا کہ ریشم تو منع ہے۔مولوی صاحب نے
کہا کہ کہاں لکھا ہے؟ میں نے کہا کہ آپ لوگوں سے ہی سنا ہے کہ چار انگلیوں سے زیادہ نہ

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
ہو؟ مولوی صاحب نے کہا کہ چار انگلیاں ہماری تمہاری نہیں بلکہ حضرت عمر کی۔اُن کی چار
انگلیاں ہماری بالشت کے برابر تھیں۔اسی طرح انسان خیالی شریعتیں قائم کرتا ہے۔یہ خوف
کا مقام ہے ایسی باتوں سے پر ہیز کرنا چاہیے اور یہ اُسی وقت ہوسکتا ہے جب انسان
حدود شرائع سے واقف ہو اور خدا کا خوف دل میں ہو۔یہ مت سمجھو کہ چھوٹے چھوٹے احکام میں اگر پرواہ نہ کی جاوے تو کوئی حرج نہیں یہ
بڑی بھاری غلطی ہے جو شخص چھوٹے سے چھوٹے حکم کی پابندی نہیں کرتا وہ بڑے سے بڑے
حکم کی بھی پابندی نہیں کر سکتا۔خدا کے حکم سب بڑے ہیں بڑوں کی بات بڑی ہی ہوتی ہے
جن احکام کو لوگ چھوٹا سمجھتے ہیں ان سے غفلت اور بے پرواہی بعض اوقات گفر تک پہنچا دیتی
ہے۔خدا تعالیٰ نے بعض چھوٹے چھوٹے احکام بتائے ہیں مگر ان کی عظمت میں کمی نہیں آتی۔طالوت کا واقعہ قرآن مجید میں موجود ہے۔ایک نہر کے ذریعہ قوم کا امتحان ہو گیا۔سیر ہو کر
پینے والوں کو کہ دیا فليس مني " اب ایک سطحی خیال کا آدمی تو یہی کہے گا کہ پانی پی لینا
کونسا جرم تھا مگر نہیں اللہ تعالیٰ کو اطاعت سکھانا مقصود تھا۔وہ جنگ کے لئے جا رہے تھے اس
لئے یہ امتحان کا حکم دے دیا اگر وہ اس چھوٹے سے حکم کی اطاعت کرنے کے بھی قابل نہ
ہوں گے تو پھر میدانِ جنگ میں کہاں مانیں گے؟ بہر حال اللہ تعالیٰ کے تمام احکام میں
حکمتیں ہیں اور اگر انسان ان پر عمل کرتا رہے تو پھر اللہ تعالیٰ ایمان نصیب کر دیتا ہے اور
اپنے فضل کے دروازے کھول دیتا ہے۔چونکہ وقت زیادہ ہو گیا تھا آپ نے فرمایا کہ گھبرانا نہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو بھی بعض وقت لمبی تقریر کرنے کی ضرورت پیش آئی ہے آپ لوگوں کو جس غرض کے لئے
جمع کیا گیا ہے میں چاہتا ہوں کہ آپ پورے طور پر اس سے واقف ہو جاویں )
غرض شرائع میں حکمتیں ہیں اگر ان کی حقیقت معلوم نہ ہو تو بعض وقت اصل احکام بھی
جاتے رہتے ہیں اور پھر غفلت اور سستی پیدا ہو کر مٹ جاتے ہیں۔کسی جنٹلمین نے لکھ دیا کہ
نماز کسی بیچ یا کرسی پر بیٹھ کر ہونی چاہیے کیونکہ پتلون خراب ہو جاتی ہے۔دوسرے نے کہہ دیا
کہ وضو کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ اس سے کفیں وغیرہ خراب ہو جاتی ہیں۔جب یہاں تک

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
نوبت پہنچی تو رکوع اور سجدہ بھی ساتھ ہی گیا۔اگر کوئی شخص ان کو حکمت سکھانے والا ہوتا اور
انہیں بتا تا کہ نماز کی حقیقت یہ ہے، وضو کے یہ فوائد ہیں اور رکوع اور سجود میں یہ حکمتیں ہیں تو
یہ مصیبت کیوں آتی اور اس طرح وہ دین کو کیوں خیر باد کہتے۔مسلمانوں نے شرائع کی حکمتوں
کے سیکھنے کی کوشش نہیں کی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بہت لوگ مرتد ہو رہے ہیں اگر کوئی عالم ان کو
حکمتوں سے واقف کرتا تو کبھی دہریت اور ارتداد نہ پھیلتا۔یہاں اسی مسجد والے مکان کے مالک حضرت صاحب کے چا کا بیٹا مرزا امام الدین
دہر یہ تھا۔حضرت خلیفہ اسیح نے ایک مرتبہ ان سے پوچھا کہ مرزا صاحب! کبھی یہ خیال بھی
آیا ہے کہ اسلام کی طرف توجہ کرنی چاہیے؟ کہنے لگا کہ میری فطرت بچپن سے ہی سلیم تھی لوگ
جب نماز پڑھتے اور رکوع سجود کرتے تو مجھے ہنسی آتی تھی کہ یہ کیا کرتے ہیں۔یہ کیوں ہوا؟
اس لئے کہ انہیں کسی نے حکمت نہ سکھائی، شرائع اسلام کی حقیقت سے واقف نہ کیا نتیجہ یہ ہوا
کہ دہر یہ ہو گیا۔سو یہ کام خلیفہ کا ہے کہ حکمت سکھائے اور چونکہ وہ ہر جگہ تو جا نہیں سکتا اس
لئے ایک جماعت ہو جو اس کے پاس رہ کر ان حکمتوں اور شرائع کے حدود کو سیکھے پھر وہ اس
کے ماتحت لوگوں کو سکھائے تا کہ لوگ گمراہ نہ ہوں۔اس زمانہ میں اس کی خصوصیت۔ضرورت ہے کہ لوگ جدید علوم پڑھ کر ہوشیار ہو رہے ہیں۔عیسائیوں نے اسلام پر
اعتراض کیا ہے کہ عبادات کے ساتھ مادی امور کو شامل کیا ہے۔انہیں چونکہ شریعت کی
حقیقت کی خبر نہیں اس لئے دوسروں کو گمراہ کرتے ہیں پس ضرورت ہے کہ واعظ مقرر ہوں
جو شرائع کی تعلیم دیں اور ان کی حکمت سے لوگوں کو آگاہ کریں۔تعلیم العقائد کی کتاب اس کے سوا ایک اور ضروری بات ہے حضرت صاحب کو
اس کے متعلق بڑی توجہ تھی مگر لوگوں نے بھلا دی۔اس کے
إنا لله وإنا الیور جِعُون پھر حضرت خلیفہ اسیح نے توجہ دلائی مگر لوگوں نے پھر بھلا
دی۔میں اب پھر یاد دلاتا ہوں اور انشاء اللہ العزیز میں اس کو یا درکھوں گا اور یاد دلاتا
رہوں گا جب تک اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کی تکمیل کے کام سے سر خرو کر دے۔میں نے
حضرت صاحب سے بارہا یہ خواہش سنی تھی کہ ایسا رسالہ ہو جس میں عقائد احمد یہ ہوں۔اگر

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
ایسا رسالہ تیار ہو جائے تو آئے دن کے جھگڑے فیصل ہو جائیں اور پھر نزا میں برپا نہ ہوں۔میں چاہتا ہوں کہ علماء کی ایک مجلس قائم کروں اور وہ حضرت صاحب کی کتابوں کو پڑھ
کر اور آپ کی تقریروں کو زیر نظر رکھ کر عقائد احمدیہ پر ایک کتاب لکھیں اور اس کو شائع کیا
جاوے۔اس وقت جو بخشیں چھڑتی ہیں جیسے کفر و اسلام کی بحث کسی نے چھیڑ دی اس سے اس
قسم کی تمام بحثوں کا سد باب ہو جائے گا۔لیکن اب جب کہ کوئی ایسی مستند اور جامع کتاب
موجود نہیں مختلف جھگڑے آئے دن ہوتے رہتے ہیں۔کوئی کہتا ہے حضرت صاحب مسیح ناصری
سے افضل تھے دوسرا کہتا ہے نہیں۔اس کی جڑ یہی ہے کہ لوگوں کو واقفیت نہیں۔مگر جب ایسی
جامع کتاب علماء کی ایک مجلس کے کامل غور کے بعد شائع ہو جاوے گی تو سب کے سب اسے
اپنے پاس رکھیں گے اور اس طرح پر عقائد میں انشَاءَ اللہ اختلاف نہیں ہوگا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق وعظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
طریق یہ تھا کہ آپ بہت ہی
مختصر وعظ فرماتے لیکن کبھی ایسا بھی ہوا کہ آپ وعظ فرما رہے ہیں اور ظہر کا وقت آ گیا۔پھر
نماز پڑھ لی۔پھر وعظ کرنے لگے اور عصر کا وقت آ گیا پھر نماز پڑھ لی۔پس آج کا وعظ اِسی
سنت پر عمل معلوم ہوتا ہے۔میں جب یہاں آیا ہوں تو بیت الدعا میں دعا کر کے آیا تھا کہ
میرے منہ سے کوئی بات ایسی نہ نکلے جو ہدایت کی بات نہ ہو۔ہدایت ہوا اور لوگ ہدایت سمجھ
کر مانیں۔میں دیکھتا ہوں کہ وقت زیادہ ہو گیا ہے اور میں اپنے آپ کو روکنا چاہتا ہوں مگر
با تیں آ رہی ہیں اور مجھے بولنا پڑتا ہے۔پس میں انہیں ربانی تحریک سمجھ کر اور اپنی دعا کا نتیجہ
یقین کر کے بولنے پر مجبور ہوں۔غرض تعلیم العقائد کیلئے ایک ایسے رسالہ یا ٹریکٹ کی
ضرورت ہے۔اس کے نہ ہونے کی وجہ سے یہ وقت آ رہی ہے کہ کسی نے صرف تریاق القلوب
کو پڑھا اور اس سے ایک نتیجہ نکال کر اس پر قائم ہو گیا حقیقۃ الوحی کو نہ دیکھا۔اب دوسرا آیا
اس نے حقیقۃ الوحی کو پڑھا اور سمجھا ہے وہ اس کی بناء پر اس سے بحث کرتا ہے اور تیسرا آتا
ہے اس نے حضرت صاحب کے تمام اشتہارات کو بھی جن کی تعداد ۱۸۰ سے زیادہ ہے پڑھا ہے
وہ اپنے علم کے موافق کلام کرتا ہے۔مثلاً مجھے اب تک معلوم نہ تھا کہ اشتہارات کی اس قدر

خلافة على منهاج النبوة
۷۲
جلد اول
تعداد ہے آج ہی معلوم ہوا ہے اور اب اِنشَاءَ اللہ میں خود بھی ان تمام اشتہارات کو
پڑھوں گا۔پس ضرورت ہے کہ علماء کی ایک جماعت ہو وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں
پڑھ کر عقائد کے متعلق ایک نتیجہ نکال کر ایک رسالہ میں انہیں جمع کریں۔وہ تمام عقائد
جماعت کو دیے جاویں اور سب انہیں پڑھیں اور یاد رکھیں۔یہ اختلاف جو عقائد کے متعلق
پیدا ہوتا ہے انشاء الله بالکل مٹ جاوے گا۔سب کا ایک ہی عقیدہ ہوگا اور اگر پھر
اختلاف ہوگا بھی تو نہایت ہی خفیف ہوگا۔تفرقہ نہ ہوگا جیسے اب ہوا۔میں یہ بھی کہتا ہوں کہ
اس وقت بھی جو اختلاف ہوا وہ عقائد کی وجہ سے نہیں کفر و اسلام کا بہانہ ہے۔احمدی اور
غیر احمدی کے سوال کو خلافت سے کیا تعلق۔اگر یہ سوال حل ہو جائے تو کیا یہ معترض خلافت کو
مانیں گے؟ کبھی نہیں۔یہ تو غیر احمدیوں کی ہمدردی کو حاصل کرنے اور بعض احمد یوں کو
بھڑ کانے کے لئے ہے بھلا خیال تو کرو کہ دو میاں بیوی یا بھائی بھائی اگر آپس میں لڑ کر ایک
دوسرے سے جدا ہو جائیں کہ ہمارے ہمسایہ کا کیا مذہب ہے تو یہ عقلمندی ہوگی ؟ نہیں یہ مسئلہ
صرف ایک آڑ ہے۔میری خواہش میرا دل چاہتا ہے کہ ان خواہشوں کی تکمیل میرے وقت میں ہو جاوے
یہ اتحاد کے لئے بڑی ضروری ہیں اگر خدا تعالیٰ نے چاہا جیسا کہ
میں اپنے خدا پر بڑی بڑی امیدیں رکھتا ہوں تو سب کچھ ہو جائے گا۔تعلیم شرائع کا انتظام بھی
ہو جاوے گا اور حکمت بھی سکھائیں گے اور یہ ساری باتیں قرآن شریف سے ہی إِنْشَاءَ الله
بتا دیں گے۔تزکیه نفوس
ان امور کے بعد اب تزکیہ نفس ہے میں نے کہا ہے کہ قرآن مجید سے اور
سورہ بقرہ کی ترتیب سے معلوم ہوتا ہے کہ تزکیہ نفوس کے لئے
سے بڑا ہتھیار ، نا قابل خطا ہتھیار دعا ہے۔نماز بھی دعا ہے۔سورہ بقرہ جس میں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کا کام تزکیہ بتایا ہے اسے بھی دعا پر ہی ختم کیا ہے اور نماز کے آخری حصہ میں
بھی دعائیں ہی ہیں۔

خلافة على منهاج النبوة
۷۳
جلد اوّل
پس تزکیہ نفوس کے لئے پہلی چیز دعا ہی ہے خدا کے محض فضل سے میں بہت دعائیں کرتا
ہوں اور بہت کرتا ہوں تم بھی دعاؤں سے کام لو۔خدا تعالی زیادہ توفیق دے۔یہ بھی یاد
رکھو کہ میری اور تمہاری دعاؤں میں فرق ہے جیسے ایک ضلع کے افسر کی رپورٹ کا اور اثر
ہوتا ہے ، لیفٹیننٹ گورنر کا اور ، اور وائسرائے کا اور۔اسی طرح پر اللہ تعالیٰ جس کسی کو
منصب خلافت پر سرفراز کرتا ہے تو اس کی دعاؤں کی قبولیت بڑھا دیتا ہے کیونکہ اگر اس کی
دعائیں قبول نہ ہوں تو پھر اس کے اپنے انتخاب کی ہتک ہوتی ہے۔تم میرے لئے دعا کرو کہ
مجھے تمہارے لئے زیادہ دعا کی توفیق ملے اور اللہ تعالیٰ ہماری ہر قسم کی سستی دور کر کے چستی
پیدا کرے۔میں جو دعا کروں گا وہ اِنشَاءَ الله فردا فردا ہر شخص کی دعا سے زیادہ طاقت
رکھے گی۔تزکیہ نفس کے متعلق کسی نے ایک لطیف بات بیان کی ہے اور وہ یہ ہے کہ ان تین باتوں کا
نتیجہ يزكيهم ہوتا ہے یعنی قرآن مجید کی تلاوت کرے اور تَعْلِيمُ الكتب والحكمة
کرے اس کے بعد اس جماعت میں تزکیہ پیدا ہو جائے گا۔پھر ایک اور بڑا ذریعہ تزکیہ نفوس کا ہے جو مسیح موعود علیہ السلام نے کہا ہے اور میرا یقین
ہے کہ وہ بالکل درست ہے۔ہر ہر حرف اس کا سچا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہر شخص جو قادیان نہیں
آتا یا کم از کم ہجرت کی خواہش نہیں رکھتا اس کی نسبت شبہ ہے کہ اس کا ایمان درست ہو۔عبد الحکیم کی نسبت یہی فرمایا کرتے تھے کہ وہ قادیان نہ آتا تھا۔قادیان کی نسبت اللہ تعالیٰ
ن إِنَّهُ أَوَى الْقَرْيَةَ؟ " فرمایا۔یہ بالکل درست ہے کہ یہاں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ والی
برکات نازل ہوتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی فرماتے ہیں۔زمین قادیاں اب محترم
ہجوم خلق ارض حرم ہے
ہے
جب خدا تعالیٰ نے یہ وعدہ فرمایا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے، ۲۲
تو پھر جہاں وہ پیدا ہوا ، جس زمین پر چلتا پھرتا رہا اور آخر دفن ہوا کیا وہاں برکت
نازل نہ ہوگی !

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
یہ جو اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ وعدہ دیا کہ مکہ میں دجال نہ
جائے گا کیا زمین کی وجہ سے نہیں جائے گا ؟ نہیں بلکہ اس لئے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
وہاں مبعوث ہوئے۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتا دیا ہے کہ قادیان کی زمین با برکت
ہے۔میں نے دیکھا کہ ایک شخص عبد الصمد کھڑا ہے اور کہتا ہے
ہیں۔”مبارک ہو قادیان کی غریب جماعت تم پر خلافت کی رحمتیں یا برکتیں نازل ہوتی
یہ بالکلد رست ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام کے مقامات دیکھنے سے ایک رقت پیدا
ہوتی ہے اور دعا کی تحریک ہوتی ہے اس لئے قادیان میں زیادہ آنا چاہیے۔پھر دعائوں کے لئے تعلق کی ضرورت ہے حضرت صاحب کو میں نے دیکھا ہے مگر
حضرت خلیفہ ایچ بچتے تھے اور میں خود بھی بچتا ہوں۔حضرت صاحب بعض لوگوں کو کہہ دیا۔کرتے تھے کہ تم ایک نذر مقرر کرو میں دعا کروں گا۔یہ طریق محض اس لئے اختیار کرتے تھے
کہ تعلق بڑھے۔اس کے لئے حضرت صاحب نے بارہا ایک حکایت سنائی ہے کہ ایک بزرگ
سے کوئی شخص دعا کرانے گیا اس کے مکان کا قبالہ گم ہو گیا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ میں دعا
کروں گا مگر پہلے میرے لئے حلوہ لاؤ۔وہ شخص حیران تو ہوا مگر دعا کی ضرورت تھی حلوہ لینے
چلا گیا اور حلوائی کی دکان سے حلوہ لیا۔وہ جب حلوہ ایک کاغذ میں ڈال کر دینے لگا تو وہ
چلا یا کہ اس کو پھاڑ یو نہیں یہ تو میرے مکان کا قبالہ ہے اسی کے لئے وہ دعا کرانا چاہتا تھا۔غرض وہ حلوہ لے کر گیا اور بتایا کہ قبالہ مل گیا تو اس بزرگ نے کہا میری غرض حلوہ سے صرف
ی تھی کہ تعلق پیدا ہو۔غرض دعا کے لئے ایک تعلق کی ضرورت ہے اور میں اس کے لئے اتنا ہی
کہتا ہوں کہ خطوط کے ذریعہ یاد دلاتے رہوتا کہ تم مجھے یادر ہو۔اب يزكيهم کے دوسرے معنی لوجس میں غرباء
يُزَكِّيهِمْ کے دوسرے معنی
و مساکین کی خبر گیری داخل ہے۔لوگ یہ تو نہیں
جانتے کہ میرے پاس ہے یا نہیں مگر جب وہ جانتے ہیں کہ میں خلیفہ ہو گیا ہوں تو حاجت مند

خلافة على منهاج النبوة
۷۵
جلد اول
تو آتے ہیں اور یہ سیدھی بات ہے کہ جو شخص کسی قوم کا سردار بنے گا اس کے پاس حاجت مند
تو آئیں گے اس لئے شریعت نے زکوۃ کا انتظام خلیفہ کے سپرد کیا ہے تمام زکوۃ اُس کے
پاس آنی چاہیے تا کہ وہ حاجتمندوں کو دیتا رہے۔پس چونکہ یہ میرا ایک فرض اور کام ہے کہ
میں کمزور لوگوں کی کمزوریوں کو دور کروں اس لئے تمہارا فرض ہونا چاہیے کہ اس میں میرے
مددگار رہو۔ابھی تو جھگڑے ہی ختم نہیں ہوئے مگر پھر بھی کئی سو کی درخواستیں آچکی ہیں جن کا
مجھے انتظام کرنا پڑتا ہے جیسا کہ ابھی میں نے کہا ہے کہ یہ سلسلہ خلیفہ کے ذمہ رکھا ہے کہ ہر قسم
کی کمزوریاں دور کرے خواہ وہ جسمانی ہوں یا مالی ، ذہنی ہوں عملی یا علمی اور اس کے لئے
سامان چاہئے۔پس اس کے انتظام کے لئے زکوۃ کی مدکا
کے لئے زکوۃ کی مد کا انتظام ہونا ضروری ہے۔میں
نے اس کے انتظام کے لئے یہ تجویز کی ہے کہ زکوۃ سے اس قسم کے اخراجات ہوں۔حضرت
خلیفہ المسیح کی خدمت میں بھی یہ تجویز میں نے پیش کی تھی۔پہلے تو میں ان سے بے تکلف تھا
اور دو دو گھنٹہ تک مباحثہ کرتا رہتا تھا لیکن جب وہ خلیفہ ہو گئے تو کبھی میں ان کے سامنے
چوکڑی مار کر بھی نہیں بیٹھا کرتا تھا۔جاننے والے جانتے ہیں خواہ مجھے تکلیف بھی ہوتی مگر یہ
جرأت نہ کرتا اور نہ اونچی آواز سے کلام کرتا۔کسی ذریعہ سے میں نے انہیں کہلا بھیجا تھا کہ
زکوۃ خلیفہ کے پاس آنی چاہئے۔کسی زمانہ میں تو عشر آتے تھے اب وہ وقت نہیں۔آپ
نے فرمایا ٹھیک ہے۔اس شخص کو کہا کہ تم مجھے زکوۃ دے دیا کرو میرا یہی مذہب ہے۔اور میرا
بھی یہی عقیدہ ہے کہ زکوۃ خلیفہ کے پاس جمع ہو۔پس تمہیں چاہئے کہ اپنی انجمنوں میں زکوۃ کے رجسٹر رکھو اور ہر شخص کی آمدنی تشخیص کر
کے اس میں درج کرو اور جو لوگ صاحب نصاب ہوں وہ حساب کر کے پوری زکوۃ ادا
کریں اور وہ براہ راست انجمن مقامی کے رجسٹروں میں درج ہو کر میرے پاس آ جائے
اس کا با قاعدہ حساب کتاب رہے۔ہاں یہ بھی ضروری ہے کہ جن زکوٰۃ دینے والوں کے
بعض رشتہ دار مستحق زکوۃ ہوں کہ ان کی مدد ز کوۃ سے ہو سکتی ہو وہ ایک فہرست اس مطلب
کی یہاں بھیج دیں۔پھر ان کے لئے بھی مناسب مدد یا تو یہاں سے بھیج دی جایا کرے گی یا
وہاں ہی سے دے دیئے جانے کا حکم دیا جایا کرے گا۔بہر حال زکوۃ جمع ایک جگہ ہونی۔

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
چاہئے اور پھر خلیفہ کے حکم کے ماتحت وہ خرچ ہونی چاہیے۔میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر
با قاعدہ رجسٹر کھولے گئے اور اس کے جمع کرنے میں کوشش کی گئی تو اس مد میں ہزاروں روپیہ
جمع ہوسکتا ہے بلکہ میرا یقین ہے کہ تھوڑے ہی دنوں میں لاکھ سے بھی زیادہ آمدنی ہو سکتی ہے
اس طرف زور سے توجہ ہو۔میں یہ کروں گا کہ مسئلہ زکوۃ پر ایک ٹریکٹ لکھوا کر شائع کر دوں
گا جس میں زکوۃ کے تمام احکام ہوں گے مگر آپ کا یہ کام ہے کہ زکوۃ کے لئے با قاعدہ
رجسٹر کھول دیں اور نہایت احتیاط اور کوشش سے زکوۃ جمع کریں اور وہ زکوۃ با قاعدہ
میرے پاس آنی چاہیے یہ ایک تجویز ہے۔تعلیم
میں نے بتایا تھا کہ یزکیھم کے معنوں میں اُبھارنا اور بڑھانا بھی داخل
ہے اور اس کے مفہوم میں قومی ترقی داخل ہے اور اس ترقی میں علمی ترقی بھی
شامل ہے اور اسی میں انگریزی مدرسہ اشاعت اسلام وَغَيْرَهُمَا امور آ جاتے ہیں اس
سلسلہ میں میرا خیال ہے کہ ایک مدرسہ کافی نہیں ہے جو یہاں کھولا ہوا ہے اس مرکز ی سکول
کے علاوہ ضرورت ہے سچ مختلف مقامات پر مدر سے کھولے جائیں زمیندار اس مدرسہ میں
لڑکے کہاں بھیج سکتے ہیں۔زمینداروں کی تعلیم بھی تو مجھ پر فرض ہے پس میری یہ رائے ہے کہ
جہاں جہاں بڑی جماعت ہے وہاں سر دست پرائمری سکول کھولے جائیں ایسے مدارس
یہاں کے مرکزی سکول کے ماتحت ہوں گے۔ایسا ہونا چاہیے کہ جماعت کا کوئی فرد عورت ہو یا مرد باقی نہ رہے جو لکھنا پڑھنا نہ جانتا
ہو۔صحابہ نے تعلیم کے لئے بڑی بڑی کوششیں کی ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض
دفعہ جنگ کے قیدیوں کا فدیہ آزادی یہ مقرر فرمایا ہے کہ وہ مسلمان بچوں کو تعلیم دیں۔میں
جب دیکھتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کیا فضل لے کر آئے تھے تو جوشِ محبت سے
روح بھر جاتی ہے۔آپ نے کوئی بات نہیں چھوڑی ہر معاملہ میں ہماری راہنمائی کی ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفہ اسیح نے بھی اسی نقش قدم پر چل کر ہر ایسے
امر کی طرف توجہ دلائی ہے جو کسی بھی پہلو سے مفید ہو سکتا ہے۔غرض عام تعلیم کی ترقی کے لئے سردست پرائمری سکول کھولے جائیں۔ان تمام

خلافة على منهاج النبوة
22
جلد اول
مدارس میں قرآن مجید پڑھایا جائے اور عملی دین سکھایا جائے ،نماز کی پابندی کرائی جائے
مؤمن کسی معاملہ میں پیچھے نہیں رہتا۔پس تعلیم عامہ کے معاملہ میں ہمیں جماعت کو پیچھے نہیں
رکھنا چاہیے اگر اس مقصد کے ماتحت پرائمری سکول کھولے جائیں گے تو گورنمنٹ سے بھی
مددمل سکتی ہے۔جماعت کی دُنیوی ترقی تعلیم کے سوال کے ساتھ ہی یہ بھی قابل غور امر ہے کہ
جماعت کی دُنیوی ترقی ہو۔ان کو فقر اور سوال سے بچایا
جائے اور واعظین، تبلیغ اور تعلیم شرائع کے لئے جائیں۔ان کا یہ فرض ہونا چاہیے کہ وہ
جماعت کی مادی ترقی کا بھی خیال رکھیں اور یہاں رپورٹ کرتے رہیں کہ احمدی سست تو
نہیں۔اگر کسی جگہ کوئی شخص ست پایا جائے تو اُس کو کاروبار کی طرف متوجہ کیا جائے۔مختلف
حرفتوں اور صنعتوں کی طرف انہیں متوجہ کیا جائے اس قسم کی باقاعدہ اطلاعیں جب ملتی رہیں
گی تو جماعت کی اصلاح حال کی کوشش اور تدبیر ہو سکے گی۔عملی ضرورت ہے جب میں نے ان باتوں پر غور کیا تو میں نے دیکھا کہ یہ بہت بڑا
میدان ہے۔میں نے غور کیا تو ڈر گیا کہ باتیں تو بہت کیں
اگر عمل میں سُستی ہو تو پھر کیا ہوگا اور دوسری طرف خیال آیا کہ اگر چستی ہو تو پھر اور قسم کی
مشکلات ہیں۔حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان کی خلافت پر غور کیا تو معلوم ہوا کہ حضرت عمرؓ
چل پھر کر خوب واقفیت پیدا کر لیتے تھے۔جو لوگ کہتے ہیں کہ حضرت عثمان کا قصور تھا وہ جھوٹے
ہیں۔حضرت عثمان بہت بوڑھے تھے اور چل پھر کر وہ کام نہیں کر سکتے تھے جو حضرت عمرؓ کر
لیتے تھے۔پھر میں نے خیال کیا کہ میرا اپنا تو کچھ بھی نہیں جس خدا نے یہ امور اصلاح جماعت
کے لئے میرے دل میں ڈالے ہیں وہی مجھے توفیق بھی دے دے گا۔مجھے دے گا تو میرے
ساتھ والوں کو بھی دے گا۔غرض دنیوی ترقی کے لئے مدارس قائم کئے جائیں اور واعظین اپنے دوروں میں اس
امر کو خصوصیت سے مدنظر رکھیں کہ جماعتیں بڑھ رہی ہیں یا گھٹ رہی ہیں؟ اور تعلیمی اور
ڈ نیوی حالت میں کیا ترقی ہو رہی ہے؟ عملی پابندیوں میں جماعت کی کیسی حالت ہے؟ با ہم

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
اخوت اور محبت کے لحاظ سے وہ کس قدر ترقی کر رہے ہیں؟ ان میں باہم نزا ئیں اور
جھگڑے تو نہیں؟ یہ تمام امور ہیں جن پر واعظوں کو نظر رکھنی ہوگی اور اس کے متعلق مفصل
رپورٹیں میرے پاس آتی رہیں۔کالج کی ضرورت جب مختلف مقامات پر مدرسے کھولے جائیں گے تو اس بات کی بھی
ضرورت ہے کہ ہمارا اپنا ایک کالج ہو۔حضرت خلیفہ المسیح کی بھی
یہ خواہش تھی۔کالج ہی کے دنوں میں کیرکٹر بنتا ہے۔سکول لائف میں تو چال چلن کا ایک
خاکہ کھینچا جاتا ہے اس پر دوبارہ سیاہی کالج لائف ہی میں ہوتی ہے پس ضرورت ہے کہ ہم
اپنے نوجوانوں کی زندگیوں کو مفید اور مؤثر بنانے کے لئے اپنا ایک کالج بنائیں۔پس تم اس
بات کو مدنظر رکھو میں بھی غور کر رہا ہوں۔یہ خلیفہ کے کام ہیں جن کو میں نے مختصر بیان کیا ہے
ان کو کھول کر دیکھو اور ان کے مختلف حصوں پر غور کرو تو معلوم ہو جائے گا کہ انجمن کی کیا
حقیقت ہے اور خلیفہ کی کیا۔میں یہ بڑے زور سے کہتا ہوں کہ نہ کوئی انجمن اس قسم کی ہے اور
نہ ایسا دعویٰ کر سکتی ہے نہ ہو سکتی ہے نہ خدا نے کبھی کوئی انجمن بھیجی۔انجمن اور خلیفہ کی بحث بعض کہتے ہیں کہ خلیفہ نے انجمن کا حق غصب کر لیا پھر کہتے
ہیں کہ یہ لوگ شیعہ ہیں۔میں جب ان باتوں کو سنتا ہوں
تو مجھے افسوس آتا ہے کہ ان لوگوں کو کیا ہو گیا۔کہتے ہیں بیٹے کو خلافت کیوں مل گئی ؟ میں
حیران ہوں کہ کیا کسی ولی یا نبی کا بیٹا ہونا ایسا نا قابلِ عفو مُجرم ہے کہ اس کو کوئی حصہ خدا کے
فضل سے نہ ملے اور کوئی عہدہ وہ نہ پائے ؟ اگر یہ درست ہے تو پھر نَعُوذُبِ اللہ کسی ولی یا نبی کا
بیٹا ہونا تو ایک لعنت ہوئی برکت نہ ہوئی۔پھر انبیاء علہیم السلام اولاد کی خواہش یونہی کرتے
تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کی اولاد کی پیشگوئی نَعُوذُ بِاللهِ لغو کی اور
خدا تعالیٰ نے مسیح موعود علیہ السلام سے جو وعدے کئے وہ برکت کے وعدے نہ تھے؟
نَعُوذُ باللهِ مِن ذلِكَ ) اور اگر یہ پیر پرستی ہے کہ کوئی بیٹا وارث ہو تو پھر اس کے معنی تو
یہ ہوئے کہ پیر کی اولا د کو ذلیل کیا جائے تا کہ پیر پرستی کا الزام نہ آئے پھر احترام اور
عزت و تکریم کے دعاوی کس حد تک درست سمجھے جائیں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی