پہلی اہم بات
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 3
خلافة على منهاج النبوة
۱۲۲
جلد اول
خاندان پر حملہ نہ کیا جاتا ( اور حضور کے ) اہل بیت کے مقابلہ میں بدزبانی کی تلوار نہ کھینچی
جاتی تو یہ الہام کہ اے میرے اہل بیت ! خدا تمہیں شر سے محفوظ رکھے۔۲۳ کس طرح
پورا ہوتا۔اگر کوئی شر کھڑا ہی نہیں ہونا تھا تو خدا تعالیٰ نے یہ کیوں کہا تھا ؟
66
(۹) پھر اگر ان کے چال چلن پر حملہ نہ کیا جاتا تو إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ
۲۴
الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِرَكُمْ تَطْهِيراً " اے اہلِ بیت ! خدا تعالیٰ نے تم سے ناپاکی
دور کرنے کا ارادہ کیا ہے اور تم کو ایسا پاک کرے گا جیسا کہ پاک کرنے کا حق ہے کس طرح
سچا ثابت ہوتا ؟
(۱۰) اگر بعض لوگ یہ نہ کہتے کہ حضرت اماں جان ) خلافت کے لئے منصوبے
باندھتی رہی ہیں اور عورتوں میں اس بات کو پھیلاتی رہی ہیں اور اُنہوں نے اپنی مرضی کے
لئے خدا تعالیٰ کی رضا کو چھوڑ دیا ہے تو یہ خواب کیونکر پوری ہوتی جو آپ نے ۱۹ / مارچ
۱۹۰۷ ء کو دیکھی اور فرمایا خواب میں میں نے دیکھا کہ میری بیوی مجھے کہتی ہے کہ ”میں نے
خدا کی مرضی کے لئے اپنی مرضی چھوڑ دی ہے اس پر میں نے اُن کو جواب میں یہ کہا۔اسی
سے تو تم پر 'سن چڑھا ہے۔۲۵
(11) ہاں اگر میری عداوت کی وجہ سے میرے ان چھوٹے بھائیوں پر حملے نہ کئے
جاتے جو ابھی تک عملی میدان میں داخل ہی نہیں ہوئے اور ابھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو
حضرت صاحب کی یہ خواب جو آپ نے ۲۱ / اگست ۱۹۰۶ء کو سنائی تھی کس طرح پوری ہوتی
فرمایا ”شب گزشتہ کو میں نے خواب میں دیکھا کہ اس قدر زنبور ہیں ( جن سے مراد کمینہ دشمن
ہیں ) کہ تمام سطح زمین اُن سے پُر ہے اور ٹڈی دل سے زیادہ ان کی کثرت ہے۔اس قدر
ہیں کہ زمین کو قریباً ڈھانک دیا ہے اور تھوڑے ان میں سے پرواز بھی کر رہے ہیں جو
نیش زنی کا ارادہ رکھتے ہیں مگر نا مرا در ہے اور میں اپنے لڑکوں شریف اور بشیر کو کہتا ہوں کہ
قرآن شریف کی یہ آیت پڑھو اور بدن پر پھونک لو کچھ نقصان نہیں کریں گے اور وہ آیت یہ
ہے وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِيْنَ
(۱۲) اگر قادیان کے رہنے والوں پر حملے نہ کئے جاتے تو خدا تعالیٰ کو یہ کہنے کی کیا
خلافة على منهاج النبوة
۱۲۳
جلد اول
ضرورت تھی کہ وَلَا تَسْتَمْ مِنَ النَّاسِ أَصْحَابُ الصُّفَّةِ وَمَا أَدْرَاكَ مَا أَصْحَابُ الصُّفَّةِ
تَرى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ۔(۱۳) اس وقت قادیان کو چھوڑ کر اگر لاہور کو مدینتہ امسیح نہ بنایا جانا ہوتا تو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو آج سے تیس سال پہلے یہ کیوں دکھایا جاتا کہ قادیان کا نام
قرآن شریف کے نصف میں لکھا ہوا ہے اور یہ دکھایا گیا کہ دنیا میں عزت والے تین گاؤں
ہیں ایک مکہ، دوسرامد بینہ اور تیسرا قادیان - ۲۸ جن کا ذکر قرآن کریم میں ہے۔پھر یہ الہام
کیوں ہوتا کہ ” خدا قادیان میں نازل ہوگا ۲۹ اگر لاہور کو قادیان کے مقابلہ میں نہ کھڑا
کیا جانا ہوتا تو اس طرح خصوصیت سے قادیان کا کیوں ذکر ہوتا۔66
(۱۴) اگر خاندانِ نبوت پر کوئی اعتراض کرنے والا نہ ہوتا تو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام الوصیت میں یہ کیوں تحریر فرماتے۔میری نسبت اور میرے اہل وعیال کی نسبت
خدا نے استثناء رکھا ہے۔باقی ہر ایک مرد ہو یا عورت ان کو شرائط کی پابندی لازم ہوگی اور
شکایت کرنے والا منافق ہوگا “۔۳۰
پس اس فتنہ کو کوئی روک نہیں سکتا تھا اور کیونکر کوئی روک سکتا جب کہ خدا نے مقدر کر رکھا
تھا اس لئے ایسا ہونا ضروری تھا اور ہوا۔مگر جس طرح کسی کا ہاتھ بیماری کی وجہ سے خراب ہو
جاتا ہے تو وہ مجبوراً اسے کٹا دیتا ہے لیکن اس ہاتھ کٹانے پر وہ خوش نہیں ہوتا ہاں اس کو اس
بات کی خوشی ہوتی ہے کہ ہاتھ کٹانے سے باقی جسم تو بیچ گیا ہے اسی طرح ہمیں بھی اس بات
کا در دتو ہے کہ ایک حصہ جماعت کا کٹ گیا ہے مگر خوشی بھی ہے کہ باقی جماعت تو اس کے مصر
اثر سے بچ گئی ہے۔اب میں وہ شہادتیں پیش کرتا ہوں جو خدا تعالیٰ نے مجھے اس معاملہ کے متعلق دی ہیں۔گو دل چاہتا تھا کہ یہ فتنہ نہ اُٹھتا مگر ان الہامات اور رؤیا کی صداقت کیونکر ظاہر ہوتی جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس فتنہ کی نسبت قبل از وقت دکھلائی گئی تھیں اور میرے لئے تو
ان تمام فسادات میں یہ الہامات ہی خضر راہ کا کام دینے کے لئے کافی تھے مگر میرے ربّ
نے مجھے خود بھی آگاہ کرنا پسند فرمایا اور یہ اس کا ایک ایسا احسان ہے جس کا شکر میں جس قدر
خلافة على منهاج النبوة
۱۲۴
جلد اول
بھی بجا لاؤں تھوڑا ہے۔اور میں چاہتا ہوں کہ ان لوگوں کے لئے جو صداقت کے قبول
کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں ان شہادتوں کو بیان کر دوں جو اللہ تعالیٰ نے ان تمام فتن کے
متعلق جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد ظاہر ہوئے میرے لئے ظاہر
فرمائیں جن سے میرے دل کو تسلی اور تسکین ہوئی کہ جو راہ میں اختیار کر رہا ہوں وہی درست
ہے اور بعض آئندہ کی خبر میں ایسی بتائیں جن کے پورا ہونے سے میرا ایمان تازہ ہوا۔خلافت کے متعلق جس قدر
خلافت کے جھگڑا کے متعلق آسمانی شہادت جھگڑے ہیں ان کی بنیا داسی
مسئلہ پر ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام کا خلیفہ ہونا چاہیے یا نہیں۔اگر یہ فیصلہ ہو جائے تو اصول
مباحث سب کے ہو جاتے ہیں اور صرف ذاتیات کا پردہ رہ جاتا ہے پس سب سے پہلے میں
اسی کے متعلق ایک آسمانی شہادت پیش کرتا ہوں جس کے بعد میں نہیں خیال کرتا کہ کوئی سعید
انسان خلافت کا انکار کرے۔۱۸ مارچ ۱۹۰۷ء کی بات ہے کہ رات کے وقت رؤیا میں مجھے ایک کاپی الہاموں کی
دکھائی گئی اس کی نسبت کسی نے کہا کہ یہ حضرت صاحب کے الہاموں کی کاپی ہے اور اس میں
موٹا لکھا ہوا ہے عَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ یعنی کچھ بعید نہیں کہ تم ایک بات کو
نا پسند کرو لیکن وہ تمہارے لئے خیر کا موجب ہو۔اس کے بعد نظارہ بدل گیا اور دیکھا کہ ایک مسجد ہے اس کے متولی کے برخلاف لوگوں
نے ہنگامہ کیا ہے اور میں ہنگامہ کرنے والوں میں سے ایک شخص کے ساتھ باتیں کرتا ہوں۔باتیں کرتے کرتے اس سے بھاگ کر الگ ہو گیا ہوں اور یہ کہا کہ اگر میں تمہارے ساتھ
ملوں گا تو مجھ سے شہزادہ خفا ہو جائے گا۔اتنے میں ایک شخص سفید رنگ آیا ہے اور اس نے
مجھے کہا کہ مسجد کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کے تین درجے ہیں۔ایک وہ جو صرف نماز پڑھ
لیں یہ لوگ بھی اچھے ہیں۔دوسرے وہ جو مسجد کی انجمن میں داخل ہو جا ئیں۔تیسرا متولی۔اس
کے ساتھ ایک اور خواب بھی دیکھی لیکن اس کے یہاں بیان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ان دونوں رویا پر اگر کوئی شخص غور کرے تو اُسے معلوم ہو جائے گا کہ حضرت مسیح موعود
خلافة على منهاج النبوة
۱۲۵
جلد اول
علیہ السلام کی وفات سے بھی ایک سال اور چند ماہ پہلے اللہ تعالیٰ نے مجھے اس فتنہ خلافت کے
متعلق خبر دے دی تھی اور یہ وہ زمانہ تھا کہ جب خلافت کا سوال ہی کسی کے ذہن میں نہیں
آ سکتا تھا اور انجمن کا کاروبار بھی ابھی نہیں چلا تھا۔بہت تھوڑی مدت اس کے قیام کو ہوئی تھی
اور کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ایک دن یہ نوزائیدہ انجمن مسیح موعود علیہ السلام کی
جانشین ہونے کا دعوی کرے گی بلکہ یہ وہ زمانہ تھا کہ احمدیوں کے دماغ میں وہم کے طور پر
بھی یہ خیال نہیں آتا تھا کہ حضرت صاحب فوت ہوں گے بلکہ ہر ایک شخص با وجود
اشاعت وصیت کے غالباً یہ خیال کرتا تھا کہ یہ واقعہ ہماری وفات کے بعد ہی ہوگا اور اس
میں شک ہی کیا ہے کہ عاشق اپنے معشوق کی موت کا وہم بھی نہیں کر سکتا اور یہی حال
جماعت احمدیہ کا تھا۔پس ایسے وقت میں خلافت کے جھگڑے کا اس وضاحت سے بتا دینا اور
اس خبر کا حرف بہ حرف پورا ہونا ایک ایسا ز بر دست نشان ہے کہ جس کے بعد متقی انسان کبھی
بھی خلافت کا انکار نہیں کر سکتا۔کیا کوئی انسان ایسا کر سکتا ہے کہ ایک واقعہ سے دو سال پہلے
اس کی خبر دے اور ایسے حالات میں دے کہ جب کوئی سامان موجود نہ ہو اور وہ خبر دوسال
بعد بالکل حرف بہ حرف پوری ہوا اور خبر بھی ایسی ہو جو ایک قوم کے ساتھ تعلق رکھتی ہو۔دیکھو ان دونوں رویا سے کس طرح ثابت ہوتا ہے کہ کوئی واقعہ ہوگا جو بظا ہر خطرناک
معلوم ہوگا لیکن در حقیقت نہایت نیک نتائج کا پیدا کرنے والا ہو گا چنانچہ خلافت کا جھگڑا جو
۱۹۰۹ء میں بر پا ہوا گو نہایت خطرناک معلوم ہوتا تھا مگر اس کا یہ عظیم الشان فائدہ ہوا کہ
آئندہ کے لئے جماعت کو خلافت کی حقیقت معلوم ہوگئی اور حضرت خلیفہ اسیح کو اس بات کا
علم ہو گیا کہ کچھ لوگ خلافت کے منکر ہیں اور آپ اپنی زندگی میں برابر اس امر پر زور دیتے
رہے کہ خلیفہ خدا بناتا ہے اور خلافت جماعت کے قیام کے لئے ضروری ہے اور ان نصائح
سے گو بانیانِ فساد کو فائدہ نہ ہوا ہو لیکن اس وقت سینکڑوں ایسے آدمی ہیں جن کو ان وعظوں
سے فائدہ ہوا اور وہ اس وقت ٹھوکر سے اس لئے بچ گئے کہ اُنہوں نے مُخْتَلَفٌ فِيهَا
مسائل کے متعلق بہت کچھ خلیفہ اول سے سنا ہوا تھا۔پھر دوسری رؤیا سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک مسجد ہے اس کے متولی کے خلاف کچھ لوگوں
خلافة على منهاج النبوة
۱۲۶
جلد اول
نے بغاوت کی ہے۔اب مسجد کی تعبیر جماعت لکھی ہے۔پس اس رؤیا سے معلوم ہوا کہ ایک
جماعت کا ایک متولی ہوگا۔( متولی اور خلیفہ بالکل ہم معنی الفاظ ہیں ) اور اس کے خلاف کچھ
لوگ بغاوت کریں گے اور ان میں سے کوئی مجھے بھی ورغلانے کی کوشش کرے گا مگر میں ان
کے پھندے میں نہیں آؤں گا اور ان کو صاف کہہ دوں گا کہ اگر میں تمہارے ساتھ ملوں گا تو
شہزادہ مجھ سے ناراض ہو جائے گا۔اور جب ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
الہامات دیکھتے ہیں تو آپ کا نام شہزادہ بھی رکھا گیا ہے۔پس اس کے معنی یہ ہوئے کہ جو
لوگ ان باغیوں کے ساتھ شامل ہوں گے ان سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام ناراض ہوں
گے ( یعنی ان کا یہ فعل مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم کے خلاف ہوگا ) یہ تو اس فتنہ کی
کیفیت ہے جو ہونے والا تھا لیکن ساتھ ہی یہ بتا دیا کہ یہ فتنہ کون کرے گا۔اور وہ اس طرح
کہ اس امر سے کہ متولی کے خلاف بغاوت کرنے والوں سے شہزادہ ناراض ہو جائے گا یہ
بتایا گیا ہے کہ متولی حق پر ہے اور باغی ناحق پر اور پھر یہ بتا کر کہ مسجد کے ساتھ تعلق رکھنے
والے دوسرے دو گروہوں یعنی عام نمازیوں اور انجمن والوں میں سے عام نمازی اچھے
ہیں ) بتا دیا کہ یہ فتنہ عام جماعت کی طرف سے نہ ہو گا۔اب ایک ہی گروہ رہ گیا یعنی انجمن
پس وہی باغی ہوئی۔لیکن میری علیحدگی سے یہ بتا دیا کہ میں باوجود ممبرانجمن ہونے کے ان
فتنہ پردازوں سے الگ رہوں گا۔یہ رویا ایسی کھلی اور صاف ہے کہ جس قدر غور کرو اس سے اللہ تعالیٰ کی عظمت اور
خلافت کی صداقت کا ثبوت ایسے کھلے طور پر ملتا ہے کہ کوئی شقی ہی انکار کرے تو کرے۔اس رؤیا کے گواہ شاید کوئی شخص کہہ دے کہ ہم نے مانا کہ یہ رویا نہایت واضح ہے
لیکن اس بات کا ثبوت کیا ہے کہ واقعہ میں آپ نے کوئی ایسی
رؤیا دیکھی بھی ہے یا نہیں اور جب تک اس بات کا ثبوت نہ ملے تو اس رؤیا کی کوئی
قدر و منزلت نہیں ہو سکتی اور اس کا کہنا بالکل بجا ہوگا اس لئے میں اپنی صداقت کے لئے گواہ
کے طور پر خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو پیش کرتا ہوں۔شاید بعض لوگوں کو تعجب ہو کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو فوت ہو چکے ہیں آپ کیونکر اس دنیا میں واپس آ کر میری
خلافة على منهاج النبوة
۱۲۷
جلد اول
صداقت کی گواہی دے سکتے ہیں تو میں ان کو بتاتا ہوں کہ گو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فوت ہو چکے ہیں لیکن پھر بھی وہ اس بات کی شہادت دے دیں گے کہ واقعہ میں ۸/ مارچ کو
میں نے یہ رویا دیکھی تھی اور وہ اس طرح کہ جس رات کو میں نے یہ رویا دیکھی اُسی صبح کو
حضرت والد ماجد کو سنایا۔آپ سن کر نہایت متفکر ہوئے اور فرمایا کہ مسجد سے مراد تو جماعت
ہوتی ہے شاید میری جماعت کے کچھ لوگ میری مخالفت کریں یہ رؤیا مجھے لکھوا دے۔چنانچہ
میں
لکھوا تا گیا اور آپ اپنی الہاموں کی کاپی میں لکھتے گئے۔پہلے تاریخ لکھی پھر یہ لکھا کہ
محمود کی رؤیا ، پھر تینوں رویا لکھیں۔ان تینوں رویا کے اردگرد اس سے پہلی اور پچھلی
تاریخوں کے الہام حضرت صاحب کے اپنے ہاتھ کے لکھے ہوئے موجود ہیں۔( کا پی لوگوں
کو دکھائی گئی ) اور یہ کاپی اب تک میرے پاس ہے اور ہر ایک طالب حق کو دکھائی جاسکتی ہے
جو لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دستخط پہچانتے ہیں وہ گواہی دے سکتے ہیں کہ یہ سب
کاپی حضرت صاحب کے اپنے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہے اور کئی سال کے الہام اس میں درج
ہیں اور یہ میری رویا بھی آپ ہی کے ہاتھ کی لکھی ہوئی اس میں موجود ہے۔یہ ایک ایسی
شہادت ہے کہ کوئی احمدی اس کا انکار نہیں کر سکتا کیونکہ ایسے کھلے کھلے نشان کا جو شخص انکار
کرے گا اسے ہر ایک صداقت کا انکار کرنا پڑے گا۔اس رؤیا کے معلوم کر لینے کے بعد ہر ایک شخص معلوم کر سکتا ہے کہ کیوں مجھے خلافت کے
مسئلہ میں اس قدر یقین اور تسلی ہے اور کیوں میں ہر ایک مقابلہ کی پرواہ نہ کر کے فتنہ کے وقت
خلافت کا مُمد و معاون رہا ہوں۔میں اس شک کو بھی دور کر دینا چاہتا ہوں کہ کیوں اس رؤیا کو شیطانی نہ خیال کیا جائے
اور وہ اس طرح کہ اوّل تو اس رویا کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قدر کی نگاہوں سے
دیکھا اور لکھ لیا اور اپنے الہاموں کی کاپی میں لکھا۔پھر یہ رؤیا دوسال بعد حرف بہ حرف پوری
ہوئی اور جو رؤیا اس شان کے ساتھ پوری ہو وہ شیطانی نہیں ہوسکتی کیونکہ پھر شیطان اور رحمن
کے کلام میں کیا فرق رہ جائے گا؟ اور کیوں نہ لوگ ہر ایک الہام کو شیطانی کہہ دیں گے۔
خلافة على منهاج النبوة
۱۲۸
جلد اول
مسئلہ خلافت کے متعلق دوسری آسمانی شہادت ۱۹۰۹ء کی بات ہے ابھی
مجھے خلافت کے متعلق
کسی جھگڑے کا علم نہ تھا صرف ایک صاحب نے مجھ سے حضرت خلیفہ امسیح خلیفہ اول کی
خلافت کے قریباً پندرہویں دن کہا تھا کہ میاں صاحب اب خلیفہ کے اختیارات کے متعلق
کچھ غور کرنا چاہیے جس کے جواب میں میں نے اُن سے کہا کہ یہ وقت وہ تھا کہ سلسلہ خلافت
قائم نہ ہوا تھا جب کہ ہم نے بیعت کر لی تو اب خادم مخدوم کے اختیارات کیا مقرر کریں
گے۔جس کی بیعت کی اُس کے اختیارات ہم کیونکر مقرر کر سکتے ہیں۔اس واقعہ کے بعد کبھی
مجھ سے اس معاملہ کے متعلق کسی نے گفتگو نہ کی تھی اور میرے ذہن سے یہ واقعہ اُتر چکا تھا کہ
جنوری ۱۹۰۹ء میں میں نے یہ رویا دیکھی کہ ایک مکان ہے بڑا عالیشان سب تیار ہے لیکن
اُس کی چھت ابھی پڑنی باقی ہے۔کڑیاں پڑ چکی ہیں ان پر اینٹیں رکھ کر مٹی ڈال کر کوٹنی باقی
ہے۔ان کڑیوں پر کچھ پھونس پڑا ہے اور اس کے پاس میر محمد اسحق صاحب کھڑے ہیں اور
ان کے پاس میاں بشیر احمد اور شار احمد مرحوم ( جو پیر افتخار احمد صاحب لدھیانوی کا
صاحبزادہ تھا ) کھڑے ہیں۔میر محمد اسحق صاحب کے ہاتھ میں ایک ڈبیہ دیا سلائیوں کی ہے
اور وہ اس پھونس کو آگ لگانی چاہتے ہیں۔میں انہیں منع کرتا ہوں کہ ابھی آگ نہ لگائیں
نہیں تو کڑیوں کو آگ لگنے کا خطرہ ہے۔ایک دن اس پھونس کو جلایا تو جائے گا ہی لیکن ابھی
وقت نہیں۔بڑے زور سے منع کر کے اور اپنی تسلی کر کے میں وہاں سے کو ٹا ہوں لیکن تھوڑی
دُور جا کر میں نے پیچھے سے کچھ آہٹ سنی اور منہ پھیر کر کیا دیکھتا ہوں کہ میر محمد اسحق صاحب
دیا سلائی کی تیلیاں نکال کر اس کی ڈبیہ سے جلدی جلدی رگڑتے ہیں وہ نہیں جلتیں پھر اور
نکال کر ایسا ہی کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جلد اس پھونس کو آگ لگا دیں۔میں اس بات کو
دیکھ کر واپس بھا گا کہ ان کو روکوں لیکن میرے پہنچتے پہنچتے انہوں نے آگ لگا دی تھی۔میں
اس آگ میں کود پڑا اور اسے میں نے بجھا دیا لیکن تین کڑیوں کے سرے جل گئے۔یہ
خواب میں نے اُسی دن دو پہر کے وقت مولوی سید سرور شاہ صاحب کو سنائی جوسن کر ہنس
پڑے اور کہنے لگے کہ یہ خواب تو پوری ہوگئی ہے اور اُنہوں نے مجھے بتایا کہ میر محمد اسحق
خلافة على منهاج النبوة
۱۲۹
جلد اول
صاحب نے چند سوالات لکھ کر حضرت خلیفہ ایچ کو دیے ہیں جن سے ایک شور پڑ گیا ہے۔اس کے بعد میں نے حضرت خلیفتہ امیج کو یہ رویا لکھ کر دی اور آپ نے وہ رقعہ پڑھ کر فرمایا
کہ خواب پوری ہو گئی ہے اور ایک کاغذ پر مفصل واقعہ لکھ کر مجھے دیا کہ پڑھ لو۔جب میں نے
پڑھ لیا تو لے کر پھاڑ دیا۔اس رؤیا کے گواہ مولوی سید سرور شاہ صاحب ہیں ان سے
دریافت کیا جا سکتا ہے۔چنانچہ یہ رویا حرف بہ حرف پوری ہوئی اور ان سوالات کے جواب
میں بعض آدمیوں کا نفاق ظاہر ہو گیا اور ایک خطر ناک آگ لگنے والی تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے
اُس وقت اپنے فضل سے بجھا دی۔ہاں کچھ کڑیوں کے سرے جل گئے اور ان کے اندر ہی
اندر یہ آگ دہکتی رہی۔اس خواب میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ یہ پھونس آخر جلا ہی دیا جائے گا
اور بعد میں ایسا ہی ہوا۔مسئلہ خلافت کے متعلق تیسری آسمانی شہادت ابھی کسی جلسہ وغیرہ کی
تجویز نہ تھی ہاں خلافت
کے متعلق فتنہ ہو چکا تھا کہ میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک جلسہ ہے اور اس میں حضرت
خلیفہ اول کھڑے تقریر کر رہے ہیں اور تقریر مسئلہ خلافت پر ہے اور جو لوگ آپ کے سامنے
بیٹھے ہیں ان میں سے کچھ مخالف بھی ہیں۔میں آیا اور آپ کے دہنے کھڑا ہو گیا اور کہا کہ
حضور کوئی فکر نہ کریں ہم لوگ پہلے مارے جائیں گے تو پھر کو ئی شخص حضور تک پہنچ سکے گا ہم
آپ کے خادم ہیں۔چنانچہ یہ خواب حضرت خلیفہ اول کو سنائی جب جلسہ کی تجویز ہوئی اور
احباب بیرون جات سے مسئلہ خلافت پر مشورہ کے لئے جمع ہوئے اور چھوٹی مسجد کے صحن میں
حضرت خلیفہ اول کھڑے ہوئے کہ تقریر فرمائیں تو میں آپ کے بائیں طرف بیٹھا تھا آپ
نے اس رؤیا کی بناء پر مجھے وہاں سے اُٹھا کر دوسری طرف بیٹھنے کا حکم دیا اور اپنی تقریر کے
بعد مجھے بھی کچھ بولنے کے لئے فرمایا اور میں نے ایک مضمون جس کا مطلب اس قسم کا تھا کہ
ہم تو آپ کے بالکل فرمانبردار ہیں بیان کیا۔مسئلہ خلافت پر چوتھی آسمانی شہادت جب خلافت
کا جھگڑا شروع ہوا تو گو
مجھے وہ رویا بھی ہو چکی تھی جس کا ذکر
خلافة على منهاج النبوة
۱۳۰
جلد اول
میں پہلے کر چکا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ کی لکھی ہوئی موجود ہے
اور وہ دوسری رؤیا بھی دیکھ چکا تھا جس میں میر محمد الحق صاحب کے سوالات سے منافقوں
کے سر جلنے کا پتہ دیا گیا تھا لیکن پھر بھی طبیعت پر ایک بوجھ تھا اور میں چاہتا تھا کہ زیادہ
وضاحت سے مجھے اس مسئلہ کی نسبت کچھ بتایا جائے اور میں نے اپنے رب کے حضور میں بار
بار عرض کی کہ الہی ! مجھے حق کا پتہ دیا جائے اور صداقت مجھ پر کھول دی جائے اور جو بات سچ
ہو وہ مجھے بتا دی جائے کیونکہ مجھے کسی پارٹی سے تعلق نہیں بلکہ صرف حضور کی رضا حاصل کرنے
کا شوق ہے۔جس قدردن جلسہ میں باقی تھے ان میں میں برابر یہ دعا کرتا رہا لیکن مجھے کچھ نہ
بتایا گیا حتی کہ وہ رات آگئی جس دن صبح کو وہ جلسہ تھا جس میں یہ سوالات پیش ہونے تھے
اور اُس رات میرا کرب بڑھ گیا اور میرا دل دھڑ کنے لگا اور میں گھبرا گیا کہ اب میں کیا
کروں۔اُس رات میں بہت ہی گڑ گڑایا اور عرض کیا کہ الہی ! صبح کو یہ معاملہ پیش ہوگا حضور
مجھے بتائیں کہ میں کس طرف ہوں۔اس وقت تک تو میں خلافت کو حق سمجھتا ہوں لیکن مجھے
حضور کی رضا مطلوب ہے کسی اپنے اعتقاد پر اصرار نہیں میں حضور سے ہی اس مسئلہ کا حل چاہتا
ہوں تا میرے دل کو تسلی ہو۔پس صبح کے وقت میری زبان پر یہ الفاظ جو قرآن کریم کی ایک
آیت ہے جاری کئے گئے قُل مَا يَحْبُوا بِكُم ربي لولا دُعا دعم اسے کہہ دے کہ میرا
رب تمہاری پر واہ ہی کیا کرتا ہے۔اس کے بعد مجھے تسلی ہوگئی اور میں نے خیال کیا کہ میں
حق پر ہوں کیونکہ لفظ محمل نے بتا دیا ہے کہ میرا خیال درست ہے تبھی تو مجھے حکم ہوا کہ میں
لوگوں کو حکم الہی سنا دوں اور اگر میرا عقیدہ غلط ہوتا تو یہ الفاظ ہوتے کہ
قُل مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَتي لَولا دُعَاؤُكُمْ میں نے یہ الفاظ کئی لوگوں کو سنا دیئے تھے مگر اب
یا دنہیں کہ کس کس کو سنائے تھے۔مسئلہ خلافت پر پانچویں آسمانی شہادت میں نے حضرت علیہ اسی کی
وفات سے تین سال پہلے ایک
خواب دیکھا جس کی تعبیر یہ تھی کہ آپ کی وصیت سے نواب صاحب کا بھی کچھ تعلق۔چنانچہ تین سال بعد اللہ تعالیٰ نے اس رویا کو پورا کر کے دکھا دیا کہ وہ کیسا زبردست ہے۔ہے۔
خلافة على منهاج النبوة
۱۳۱
جلد اول
مسئلہ خلافت پر چھٹی آسمانی شہادت ۱۹۱۳ء میں میں ستمبر کے مہینہ میں چند
دن کے لئے شملہ گیا تھا۔جب میں
یہاں سے چلا ہوں تو حضرت خلیفہ المسیح کی طبیعت اچھی تھی لیکن وہاں پہنچ کر میں نے پہلی یا
دوسری رات دیکھا کہ رات کا وقت ہے اور قریباً دو بجے ہیں میں اپنے کمرہ میں ( قادیان
میں ) بیٹھا ہوں۔مرزا عبد الغفور صاحب ( جو کلانور کے رہنے والے ہیں ) میرے پاس
آئے اور نیچے سے آواز دی میں نے اُٹھ کر ان سے پوچھا کہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ
حضرت خلیفۃ اصبح کو سخت تکلیف ہے تپ کی شکایت ہے ایک سو دو کے قریب تپ ہو گیا تھا
آپ نے مجھے بھیجا ہے کہ میاں صاحب کو جا کر کہہ دو کہ ہم نے اپنی وصیت شائع کر دی ہے
مارچ کے مہینہ کے بدر میں دیکھ لیں۔جب میں نے یہ رؤیا دیکھی تو سخت گھبرایا اور میرا دل
چاہا کہ واپس لوٹ جاؤں لیکن میں نے مناسب خیال کیا کہ پہلے دریافت کرلوں کہ کیا آپ
واقع میں بیمار ہیں۔سو میں نے وہاں سے تار دیا کہ حضور کا کیا حال ہے؟ جس کے جواب
میں حضرت نے لکھا کہ اچھے ہیں۔یہ رویا میں نے اُسی وقت نواب محمد علی خان صاحب رئیس
مالیر کوٹلہ کو اور مولوی سید سرور شاہ صاحب کو سنا دی تھی اور غالباً نواب صاحب کے
صاحبزادگان میاں عبدالرحمن خان صاحب، میاں عبداللہ خان صاحب ، میاں عبدالرحیم
خان صاحب میں سے بھی کسی نے وہ رؤیا سنی ہوگی کیونکہ وہاں ایک مجلس میں میں نے اس
رؤیا کو بیان کر دیا تھا۔اب دیکھنا چاہیے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے قبل از وقت مجھے حضرت کی وفات کی خبر دی
اور چار باتیں ایسی بتائیں کہ جنہیں کوئی شخص اپنے خیال اور اندازہ سے دریافت نہیں کر
سکتا۔اول تو یہ کہ حضور کی وفات تپ سے ہو گی۔دوم یہ کہ آپ وفات سے پہلے وصیت کر جائیں گے۔سوم یہ کہ وہ وصیت مارچ کے مہینہ میں شائع ہوگی۔چہارم یہ کہ اس وصیت کا تعلق بدر کے ساتھ ہوگا۔
خلافة على منهاج النبوة
۱۳۲
جلد اول
اگر ان چاروں باتوں کے ساتھ میں یہ پانچویں بات بھی شامل کر دوں تو نا مناسب نہ ہوگا
کہ اس رؤیا سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اس وصیت کا تعلق مجھ سے بھی ہوگا کیونکہ اگر ایسا نہ
ہوتا تو میری طرف آدمی بھیج کر مجھے اطلاع دینے سے کیا مطلب ہوسکتا تھا اور یہ ایک ایسی
بات تھی کہ جسے قبل از وقت کوئی بھی نہیں سمجھ سکتا تھا لیکن جب واقعات اپنے اصل رنگ میں
پورے ہو گئے تو اب یہ بات صاف معلوم ہوتی ہے کہ اس رؤیا میں میری خلافت کی طرف بھی
اشارہ تھا لیکن چونکہ یہ بات وہم و گمان میں بھی نہ تھی اس لئے اُس وقت جب کہ یہ رویا
دکھلائی گئی تھی اس طرف خیال بھی نہیں جا سکتا تھا۔مندرجہ بالا پانچ نتائج جو اس رؤیا سے نکالے گئے ہیں ان سے چار تو صاف ہیں یعنی
تپ سے وفات کا ہونا چنا نچہ ایسا ہی ہوا۔وصیت کا کرنا وہ بھی صاف ہے کیونکہ آپ نے اپنی
وفات سے پہلے وصیت کر دی تھی۔تیسرے مارچ میں وصیت کا ہونا وہ بھی ایک بالکل واضح
ہے کیونکہ آپ نے مارچ ہی میں وصیت کی اور مارچ ہی میں وہ شائع ہوئی۔پانچواں امر بھی
صاف ہے کہ اس وصیت کا مجھ سے بھی کچھ تعلق تھا چنانچہ ایسا ہی ظاہر ہوا۔لیکن چوتھی بات کہ
بدر میں دیکھ لیں تشریح طلب ہے کیونکہ آپ کی وصیت جہاں الفضل ، الحکم، نور میں شائع ہوئی
وہاں بدر میں شائع نہیں ہوئی کیونکہ وہ اُس وقت بند تھا۔پس اس کے کیا معنی ہوئے کہ بدر
میں دیکھ لیں۔سو اس امر کے سمجھنے کے لئے یا د رکھنا چاہیے کہ رؤیا اور کشوف کبھی بالکل اصل
شکل میں پورے ہوتے ہیں اور کبھی وہ تعبیر طلب ہوتے ہیں اور کبھی ان کا ایک حصہ تو اصل
رنگ میں ظاہر ہوتا ہے اور ایک حصہ تعبیر طلب ہوتا ہے سو یہ خواب بھی اسی طرح کی ہے اور
جہاں اس رویا میں سے چار امور بالکل صاف اور واضح طور پر پورے ہوئے ایک امر
تعبیر طلب بھی تھا لیکن رؤیا کی صداقت پر باقی چار امور نے مہر کر دی تھی اور اس چوتھے امر
کی تعبیر یہ تھی کہ بدر اصل میں پندرہویں رات کے چاند کو کہتے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے رویا
میں ایک قسم کا اخفاء رکھنے کے لئے مارچ کی چودھویں تاریخ کا نام چودھویں کی مشابہت کی
وجہ سے بدر رکھا اور یہ بتایا کہ یہ واقعہ چودہ تاریخ کو ہو گا۔چنانچہ وصیت با قاعدہ طور پر جو
شائع ہوئی یعنی اس کے امین نواب محمد علی خان صاحب نے پڑھ کر سنائی تو چودہ تاریخ کو ہی
خلافة على منهاج النبوة
۱۳۳
جلد اول
سنائی اور اسی تاریخ کو خلافت کا فیصلہ ہوا۔مسئلہ خلافت کے متعلق ساتویں آسمانی شہادت اس بات کوقریبا تین چار سال
کا عرصہ ہوا یا کچھ کم کہ
میں نے رویا میں دیکھا کہ میں گاڑی میں سوار ہوں اور گاڑی ہمارے گھر کی طرف جا رہی
ہے کہ راستہ میں کسی نے مجھے حضرت خلیفہ المسیح کی وفات کی خبر دی تو میں نے گاڑی والے کو
کہا کہ جلدی دوڑاؤ تا میں جلدی پہنچوں۔یہ رویا بھی میں نے حضرت کی وفات سے پہلے ہی
بہت سے دوستوں کو سنائی تھی (جن میں سے چند کے نام یاد ہیں۔نواب محمد علی خان صاحب ،
مولوی سید سرور شاہ صاحب ، شیخ یعقوب علی صاحب ، حافظ روشن علی صاحب اور غالباً
ماسٹر محمد شریف صاحب بی۔اے پلیڈر چیف کورٹ لاہور ) کہ مجھے ایک ضروری امر کے لئے
حضرت کی بیماری میں لاہور جانے کی ضرورت ہوئی اور چونکہ حضرت کی حالت نازک تھی
میں نے جانا مناسب نہ سمجھا اور دوستوں سے مشورہ کیا کہ میں کیا کروں؟ اور ان کو بتایا کہ
میں جانے سے اس لئے ڈرتا ہوں کہ میں نے رویا میں گاڑی میں سواری کی حالت میں
حضرت کی وفات دیکھی ہے۔پس ایسا نہ ہو کہ یہ واقعہ ابھی ہو جائے۔پس میں نے یہ تجویز کی
کہ ایک خاص آدمی بھیج کر اس ضرورت کو رفع کیا۔لیکن منشائے الہی کو کون روک سکتا ہے۔چونکہ حضرت ، نواب صاحب کے مکان پر رہتے تھے میں بھی وہیں رہتا تھا اور وہیں سے جمعہ
کے لئے قادیان آتا تھا۔جس دن حضور فوت ہوئے میں حسب معمول جمعہ پڑھانے قادیان
آیا اور جیسا کہ میری عادت تھی نماز کے بعد بازار کے راستہ سے واپس جانے کے لئے تیار
ہوا کہ اتنے میں نواب صاحب کی طرف سے پیغام آیا کہ وہ احمد یہ محلہ میں میرے منتظر ہیں
اور مجھے بلاتے ہیں کیونکہ اُنہوں نے مجھ سے کچھ بات کرنی ہے۔میں وہاں گیا تو ان کی
گاڑی تیار تھی اس میں وہ بھی بیٹھ گئے اور میں بھی اور ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب
اسٹنٹ سرجن بھی ہمارے ساتھ تھے۔گاڑی آپ کی کوٹھی کی طرف روانہ ہوئی اور جس
وقت اُس سڑک پر چڑھ گئی جو مدرسہ تعلیم الاسلام کی گراؤنڈ میں تیار کی گئی ہے تو آپ کا ایک
ملازم دوڑتا ہوا آیا کہ حضور فوت ہو گئے ہیں اُس وقت میں بے اختیار ہو کر آگے بڑھا اور
ا