پہلی اہم بات

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 4

خلافة على منهاج النبوة
۱۳۴
جلد اول
گاڑی والے کو کہا کہ گاڑی دوڑاؤ اور جلد پہنچاؤ۔اُسی وقت نواب صاحب کو وہ رؤیا یاد
آ گئی اور آپ نے کہا کہ وہ رویا پوری ہوگئی۔یہ رویا ہستی باری کا ایک ایسا زبر دست ثبوت ہے کہ سوائے کسی ایسے انسان کے جو
شقاوت کی وجہ سے صداقت نہ ماننے سے بالکل انکار کر دے ایک حق پسند کے لئے نہایت
رشد اور ہدایت کا موجب ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کے فیصلہ سے بچنے
کی لاکھ کوشش کرے تقدیر پوری ہو کر ہی رہتی ہے میں نے جس خوف سے لا ہور کا سفر ملتوی
کرنے کا ارادہ کیا تھا وہ امر قادیان ہی میں پورا ہوا۔:
حضرت کی وفات اور میری خلافت قریبا تین چار سال کا عرصہ ہوا جو میں
نے دیکھا کہ میں اور حافظ روشن علی
کے متعلق آٹھویں آسمانی شہادت صاحب ایک جگہ بیٹھے ہیں اور ایسا
معلوم ہوتا ہے کہ مجھے گورنمنٹ برطانیہ نے افواج کا کمانڈر ان چیف مقررفرمایا ہے اور میں
سرا و مور کرے سابق کمانڈر ان چیف افواج ہند کے بعد مقرر ہوا ہوں اور ان کی طرف سے
حافظ صاحب مجھے عہدہ کا چارج دے رہے ہیں۔چارج لیتے لیتے ایک امر پر میں نے کہا کہ
فلاں چیز میں تو نقص ہے میں چارج میں کیونکر لے لوں؟ میں نے یہ بات کہی ہی تھی کہ نیچے کی
چھت پھٹی ( ہم چھت پر تھے ) اور حضرت خلیفہ امسیح خلیفہ اول اس میں سے برآمد ہوئے
اور میں خیال کرتا ہوں کہ آپ سر او مور کرے کمانڈر ان چیف افواج ہند ہیں آپ نے
فرمایا کہ اس میں میرا کوئی قصور نہیں بلکہ لارڈ کچنر (KITCHENER) سے مجھے
چیز اسی طرح ملی تھی۔اس رویا پر مجھے ہمیشہ تعجب ہوا کرتا تھا کہ اس سے کیا مراد ہے؟ اور میں اپنے دوستوں کو
سنا کر حیرت کا اظہار کیا کرتا تھا کہ اس خواب سے کیا مراد ہوسکتی ہے ؟ مگر خدا تعالیٰ کی قدرت
ہے کہ واقعات کے ظہور پر معلوم ہوا کہ یہ رویا ایک نہایت ہی زبردست شہادت تھی اس بات
پر کہ حضرت خلیفہ اسیح کی وفات کے بعد جو فیصلہ ہوا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے منشاء اور اس کی رضا
کے ماتحت ہوا ہے۔چنانچہ حضرت مولوی صاحب کی وفات پر میری طبیعت اس طرف گئی کہ

خلافة على منهاج النبوة
۱۳۵
جلد اول
یہ رویا تو ایک عظیم الشان پیشگوئی تھی اور اس میں بتایا گیا تھا کہ مولوی صاحب کے بعد
خلافت کا کام میرے سپرد ہو گا اور یہی وجہ تھی کہ حضرت خلیفۃ المسیح مجھے بہ لباس سرا و مور کرے
کے دکھائے گئے اور افواج کی کمانڈ سے مراد جماعت کی سرداری تھی کیونکہ انبیاء کی جماعتیں
بھی ایک فوج ہوتی ہیں جن کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ دین کو غلبہ دیتا ہے۔اس رؤیا کی بناء پر
یہ بھی امید ہے کہ اِنْشَاءَ اللهُ تَعَالٰی تبلیغ کا کام جماعت احمدیہ کے ہاتھ سے ہوگا اور
غیر مبائعین احمدیوں کے ذریعہ نہ ہوگا۔اِلَّا مَا شَاءَ اللہ۔برکت مبائعین کے کام میں ہی
ہوگی۔اس رؤیا کا جب غور سے مطالعہ کیا جائے تو یہ ایک ایسی زبردست شہادت معلوم ہوتی
ہے کہ جس قد ر غور کریں اُسی قدر عظمتِ الہی کا اظہار ہوتا ہے اور وہ اس طرح کہ اس رویا
میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو لارڈ کے چند کے نام سے ظاہر کیا گیا ہے اور حضرت خلیفہ اول
کو سر او مور کرے کے نام سے۔اور جب ہم ان دونوں افسروں کے عہدہ کو دیکھتے ہیں تو
جس سال حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وفات پائی تھی اسی سال لارڈک چند ہندوستان
سے رخصت ہوئے تھے اور سر اومور کرے کمانڈر مقرر ہوئے مگر یہ بات تو پچھلی تھی۔عجیب
بات یہ ہے کہ جس سال اور جس مہینہ میں سرا ومور کرے ہندوستان سے راونہ ہوئے ہیں
اُسی سال اور اُسی مہینہ یعنی مارچ ۱۹۱۴ء میں حضرت خلیفتہ اسیح فوت ہوئے اور مجھے اللہ
تعالیٰ نے اس کام پر مقرر فرمایا۔کیا کوئی سعید الفطرت انسان کہہ سکتا ہے کہ یہ رویا شیطانی
ہوسکتی تھی یا کوئی انسان اس طرح دو تین سال قبل از وقوع ایک بات اپنے دل سے بنا کر بتا
سکتا ہے؟ کیا یہ ممکن تھا کہ میں دو سال پہلے یہ سب واقعات اپنے دل سے گھڑ کر لوگوں کو سُنا
دیتا اور پھر وہ صحیح بھی ہو جاتے ؟ یہ کون تھا جس نے مجھے یہ بتا دیا کہ حضرت مولوی صاحب
مارچ میں فوت ہوں گے ،۱۹۱۴ء میں ہوں گے اور آپ کے بعد آپ کا جانشین میں ہوں
گا۔کیا خدا تعالیٰ کے سوا کوئی اور بھی ایسا کر سکتا ہے؟ نہیں اور ہر گز نہیں۔اس رویا میں یہ جو دکھایا گیا کہ چارج میں ایک نقص ہے اور میں اس کے لینے سے انکار
کرتا ہوں تو وہ ان چند آدمیوں کی طرف اشارہ تھا کہ جنہوں نے اس وقت فساد کھڑا کیا اور

خلافة على منهاج النبوة
۱۳۶
جلد اول
اللہ تعالیٰ نے اس رویا کے ذریعہ سے حضرت مولوی صاحب پر سے یہ اعتراض دور کیا ہے جو
بعض لوگ آپ پر کرتے ہیں کہ اگر حضرت مولوی صاحب اپنے زمانہ میں ان لوگوں کے
اندرونہ سے لوگوں کو عَلَى الإعلان آگاہ کر دیتے اور اشارات پر ہی بات نہ رکھتے یا
جماعت سے خارج کر دیتے تو آج یہ فتنہ نہ ہوتا۔اور مولوی صاحب کی طرف سے قبل
از وقت یہ جواب دے دیا کہ یہ نقص میرے زمانہ کا نہیں بلکہ پہلے کا ہی ہے اور یہ لوگ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ہی بگڑ چکے تھے ان کے بگڑنے میں میرے کسی سلوک کا
دخل نہیں مجھ سے پہلے ہی ایسے تھے۔شاید کوئی شخص اعتراض کرے کہ یہ تعبیر تو آب بنائی جاتی ہے مگر یا درکھنا چاہیے کہ تعبیر کا
علم واقعہ کے بعد ہی ہوتا ہے یہ خواب صاف ہے اور اس میں کوئی بیچ نہیں۔ہر ایک شخص اس
نتیجہ پر پہنچ سکتا ہے کہ جو تعبیر میں نے کی ہے اس کے سوا کوئی درست تعبیر نہیں ہوسکتی۔یہ خواب
میں نے حافظ روشن علی صاحب کو قبل از وقت سنا دی تھی اور دوستوں کو بھی سنائی ہے لیکن ان
کے نام یا دنہیں۔پر
سئلہ خلافت پر نویں آسمانی شہادت جس طرح خلافت کے جھگڑے، حضرت
خلیفہ اسیح کی وفات، آپ کی وصیت،
میری جانشینی کے متعلق اللہ تعالیٰ نے قبل از وقت مجھے اطلاع دی تھی اسی طرح مجھے یہ بھی بتایا
گیا تھا کہ میرے مقابلہ پر کون ہو گا جو سخت فتنہ برپا کرے گا لیکن ناکام رہے گا۔اس بات کو قریباً سات سال ہو گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں
۱۹۰۲ء کے اکتوبر یا نومبر میں میں نے رؤیا دیکھی کہ میں بورڈنگ کے ایک کمرہ میں ہوں یا
ریویو آف ريليجنز کے دفتر میں وہاں ایک بڑے صندوق پر مولوی محمد علی صاحب بیٹھے
ہیں اور میں ذرا فاصلہ پر کھڑا ہوں اتنے میں ایک دروازہ سے شیخ رحمت اللہ صاحب تاجر
داخل ہوئے اور ہم دونوں کو دیکھ کر کہا کہ میاں صاحب ! آپ لمبے ہیں یا مولوی صاحب؟
مولوی صاحب نے کہا کہ میں لمبا ہوں۔میں نے کہا کہ میں لمبا ہوں۔شیخ صاحب نے کہا آؤ
دونوں کو نا ہیں۔مولوی صاحب صندوق پر سے اترنا چاہتے ہیں لیکن جس طرح بچے اونچی

خلافة على منهاج النبوة
۱۳۷
جلد اول
چار پائی پر سے مشکل سے اُترتے ہیں اس طرح بڑی مشکل سے اترتے ہیں اور جب شیخ
صاحب نے مجھے اور ان کو پاس کھڑا کیا تو وہ بے اختیار کہہ اٹھے ہیں ! میں تو سمجھتا تھا کہ
مولوی صاحب اونچے ہیں لیکن اونچے تو آپ نکلے۔میں نے کہا ہاں میں ہی اونچا ہوں۔اس پر اُنہوں نے کہا کہ اچھا میں مولوی صاحب کو اُٹھا کر آپ کے کندھوں کے برابر کرتا
ہوں دیکھیں ان کے پیر کہاں آتے ہیں اور یہ کہہ کر اُنہوں نے مولوی صاحب کو اُٹھا کر
میرے کندھوں کے برابر کرنا چاہا۔جتنا وہ اونچا کرتے جاتے اُسی قدر میں اونچا ہوتا جاتا
آخر بڑی دقت سے اُنہوں نے ان کے کندھے میرے کندھوں کے برابر کئے تو اُن کی لاتیں
میرے گھٹنوں تک بھی نہ پہنچ سکیں جس پر وہ سخت حیران ہوئے۔یہ خواب اُس وقت کی ہے
جب ان جھگڑوں کا وہم و گمان بھی نہ ہوسکتا تھا۔سات سال کے بعد کے واقعات بتانا انسان
کا کام نہیں۔میں نے یہ رویا اُسی وقت سید سرور شاہ صاحب، سید ولی اللہ شاہ صاحب کو جو
اس وقت بیروت (شام) میں ہیں اور سید حبیب اللہ شاہ صاحب کو جو میڈیکل کالج کی
آخری کلاس میں پڑھتے ہیں سنا دی تھی اور ان سے گواہی لی جاسکتی ہے۔میں امید کرتا ہوں
کہ اُن کو یہ رویا یا د ہو گی۔ممکن ہے کہ اور دوستوں کو بھی سنائی ہولیکن اور کسی کا نام یاد نہیں ہم
اُس وقت اس رویا پر حیران ہوا کرتے تھے کہ یہ قدوں کا نا پنا کیا معنی رکھتا ہے نہ خلافت کا
سوال تھا نہ خلیفہ کی بیعت کا ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام زندہ تھے کون سمجھ سکتا تھا کہ کبھی
واقعات بدل کر اور کی اور صورت اختیار کر لیں گے مگر خدا کی باتیں پورے ہوئے بغیر نہیں
رہتیں۔مولوی محمد علی صاحب کے دوستوں نے اُنہیں میرے مقابلہ پر کھڑا کیا اور اللہ تعالیٰ
نے ان کو سخت نا کام کیا حتی کہ اُنہوں نے اپنی ذلت کا خودا قرار کیا۔جس قدر بھی ان کے
دوستوں نے زور مارا کہ اُن کو اونچا کریں اُسی قدر خدا تعالیٰ نے ان کو نیچا کیا اور قریباً
ستانوے فیصدی احمدیوں کو میرے تابع کر دیا اور میرے ذریعہ جماعت کا اتحاد کر کے مجھے
بلند کیا۔اب میں آخر میں تمام راستی پسند انسانوں کو کہتا ہوں کہ اگر وہ اب تک خلافت کے مسئلہ
میں کوئی فیصلہ نہیں کر سکے تو اب بھی فیصلہ کر لیں کیونکہ یہ کام خدا کی طرف سے ہوا ہے اور کسی

خلافة على منهاج النبوة
۱۳۸
جلد اول
انسان کا اس میں دخل نہیں۔اگر آپ اس صداقت کا انکار کریں گے تو آپ کو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی صداقت کا بھی انکار کرنا پڑے گا۔پس حق کو قبول کریں اور جماعت میں تفرقہ
نہ ڈالیں۔میں کیا چیز ہوں؟ میں جماعت کا ایک خادم ہوں جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ اس
جماعت کو متحد کرنا چاہتا ہے ورنہ کام تو سب اللہ تعالیٰ کا ہے۔مجھے خلافت کا نہ کوئی شوق تھا
اور نہ ہے مگر اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کام پر مقرر کر دیا تو میں ہو گیا میرا اس میں کوئی دخل نہیں۔اور آپ ان باتوں کو سُن کر یہ بھی اندازہ کر سکیں گے کہ جب کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے قبل از وقت
خلافت کا جھگڑا، خلیفہ کی صداقت ، خلیفہ اول کی وفات کا سن، مہینہ، آپ کی وصیت ، میرا
گاڑی میں آپ کی وفات کی خبر سننا، آپ کی بیماری کا حال سب کچھ بتا دیا تھا تو کیا ایک لمحہ
کے لئے بھی میرا دل مترڈ د ہو سکتا تھا اور جب کہ بعض دوسری رؤیا نے وقت پر پوری ہو کر بتا
دیا کہ منشائے الہی یہی تھا کہ میں ہی دوسرا خلیفہ ہوں اور میری مخالفت بھی ہو اور کامیابی
میرے لئے ہو تو کیا میں خلافت کے متعلق ان لوگوں کا مشورہ سُن سکتا تھا جو مجھے مشورہ دیتے
تھے کہ میں اب بھی اس کام کو ترک کر دوں۔کیا میں منشائے الہی کے خلاف کر سکتا ہوں ؟
اگر میں ایسا کروں تو میں خدا تعالیٰ کے فیصلہ کو رڈ کرنے والا ہوں گا اور اللہ تعالیٰ مجھے اس
حرکت سے محفوظ رکھے۔خدا نے جو چاہا وہ ہو گیا اور جولوگوں نے چاہا وہ نہ ہوا۔مگر مبارک
ہے وہ جو خدا کے فیصلہ کو قبول کرے اور اس قدر آسمانی شہادتوں کے بعد ضد اور ہٹ سے
کام نہ لے۔“
(انوار العلوم جلد ۲ صفحه ۱۵۵ تا ۱۹۲)
بخارى كتاب التفسير تفسير سورة نوح باب ودا ولا سواعا صفحه ۸۷۵
كو
حدیث نمبر ۴۹۲۰ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
را ہرو: مسافر (فرہنگ آصفیہ جلد دوم صفحه ۹۴۷ مطبوعہ لاہور ۲۰۱۵ء)
الم نشرح: ۴۳
ال عمران: ۱۶۵
یوحنا باب ۲۱ آیت ۱۵ تا۷ ابرٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۲۲ء
لوقا باب ۹ آیت ۱ - ۲ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۲۲ء
لوقا باب ۹ آیت ۶ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۲۲ء

خلافة على منهاج النبوة
A
P= P P >
المجادله: ۲۲
۱۳۹
2 النور : ۵۶
الوصیت روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۴، ۳۰۵ ایڈیشن ۲۰۰۸ء
الوصیت روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۶، ۳۰۷ ایڈیشن ۲۰۰۸ء
المائدة: ۱۱۸
۱۳ لوقا باب ۱۵ آیت ۱۱ تا ۳۲ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۲۲ء تا۳۲ اینڈ لاہور۱۹۲۲ء
۱۴
تذکرہ صفحہ ۱۶۹۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
ا تذکرہ صفحہ ۶۹۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۴ ایڈیشن ۲۰۰۸ء
کا تذکرہ صفحہ ۷۱۵۔ایڈیشن چہارم
۱۹۱۸ تذکرہ صفحہ ۴۶۷۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
J
تذکرہ صفحه ۴۶۴۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
تذکرہ صفحه ۵۹۴۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
تذکرہ صفحہ ۴۳۵۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
۲۳ ۲۴ تذکرہ صفحہ ۵۹۱۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
۲۵ تذکره صفحه ۵۹۷۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
۲۶ تذکره صفحه ۵۶۶،۵۶۵۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
تذکرہ صفحہ ۱۹۷۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
تذکرہ صفحہ ۶۰۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
تذکرہ صفحہ ۳۵۸۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
۳۰ الوصیت روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۲۷ ایڈیشن ۲۰۰۸ء
الفرقان: ۷۸
جلد اول

خلافة على منهاج النبوة
۱۴۱
جلد اول
القول الفصل
( مطبوعه ۳۰ /جنوری ۱۹۱۵ء)
حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی وفات کے وقت خواجہ کمال الدین صاحب لندن میں
تھے۔آپ نومبر ۱۹۱۴ء میں واپس آئے اور اہل پیغام کے پہلے جلسہ سالانہ ۱۹۱۴ء میں ایک
لیکچر ” اندرونی اختلافات سلسلہ احمدیہ کے اسباب‘ پر دیا جو بعد میں ٹریکٹ کی شکل میں
احمدی احباب میں مفت تقسیم کیا گیا۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے جب اس لیکچر کا مطالعہ فرمایا تو اُسی دن یعنی ۲۱ / جنوری
۱۹۱۵ء کو صبح سے شام تک یہ جوابی رسالہ "القول الفصل“ کے نام سے تحریر فرمایا جو
۳۰ /جنوری ۱۹۱۵ء کو انجمن ترقی اسلام نے شائع کیا۔حضرت خلیفہ امسیح الثانی ، خواجہ کمال الدین
صاحب کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں :۔اب ایک مسئلہ خلافت باقی رہ گیا ہے جس پر خواجہ صاحب نے بڑا زور دیا ہے اور
درحقیقت یہی ایک بڑی بنائے مخاصمت ہے ورنہ ہم سے ان کو کچھ زیادہ پُر خاش نہیں۔خلافت کے متعلق جو کچھ لکھا ہے وہ وہی باتیں ہیں جن کا مفصل جواب خلافت احمد یہ میں
حضرت خلیفہ اول کے حکم کے ماتحت انجمن انصار اللہ نے دیا تھا۔اب ایک طرف تو وہ مضمون
ہے جس کا خود خلیفہ اول نے حکم دیا اسے دیکھا، اصلاح فرمائی ، اجازت دی۔کیا اس کے
مقابلہ میں آپ بھی کوئی ایسا مضمون خلافت کے خلاف پیش کر سکتے ہیں جسے حضرت خلیفہ اول
نے پسندیدگی کی نظر سے دیکھا ہو، پسند فرمایا ہو اور شائع کرنے کی اجازت دی ہوتا کہ اس سے
آپ کے اس دعوے کی تصدیق ہو سکے کہ حضرت خلیفہ اول شخصی خلافت کے قائل نہ تھے۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۴۲
جلد اول
میری اس سے یہ غرض نہیں کہ حضرت خلیفہ اول کی پسندیدگی سے خلافت کا مسئلہ حل ہو
جائے گا کیونکہ میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ آپ کی پسندیدگی یا عدم پسندیدگی سے فیصلہ
پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔کیونکہ اصل فیصلہ وہی ہونا چاہئے جو اسلام اور مسیح موعود کے حکم کے
ماتحت ہو۔لیکن میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کے مضمون سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حضرت
خلیفہ اصیح بھی آپ کے اس خیال کے مؤید تھے اور آپ صرف ایک بزرگ ہونے کے لحاظ
سے بیعت لیتے تھے نہ کہ خلیفہ کی حیثیت سے۔لیکن یہ بات صریح غلط ہے۔حضرت کی پہلی
تقریر جو خلافت سے پہلے آپ نے کی موجود ہے اور آپ لوگوں نے اس پر جو اعلان کیا وہ
بھی موجود ہے۔ان کو دیکھ کر کوئی انسان فیصلہ نہ کرے گا کہ حضرت خلیفہ امسیح مسئلہ خلافت
کے قائل نہ تھے بلکہ یہ بھی فیصلہ نہ کرے گا کہ خود خواجہ صاحب بھی قائل نہ تھے۔چنانچہ حضرت
خلیفہ اسیح کو جب بیعت کے لئے کہا گیا تو آپ نے ایک تقریر فرمائی جس کے بعض فقرات
ذیل میں درج ہیں۔موجودہ وقت میں سوچ لو کہ کیسا وقت ہے جو ہم پر آیا ہے۔اس وقت مردوں بچوں
عورتوں کے لئے ضروری ہے کہ وحدت کے نیچے ہوں۔اس وحدت کے لئے ان بزرگوں
میں سے کسی کی بیعت کر لو ( جن کے آپ نے پہلے نام لئے تھے ) میں تمہارے ساتھ ہوں“۔پھر آگے فرماتے ہیں :۔میں چاہتا ہوں کہ دفن ہونے (حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دفن ہونے) سے
پہلے تمہارا کلمہ ایک ہو جائے“۔اب ان دونوں فقرات سے کیا ظاہر ہوتا ہے کیا یہ کہ آپ خلافت کی بیعت کے لئے
کھڑے ہوئے تھے یا اپنے زہد و تقاء کی وجہ سے آپ نے دوسرے پیروں کی طرح بیعت لی
تھی۔یہ فقرات دلالت کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دفن ہونے سے پہلے
آپ چاہتے تھے کہ کل جماعت ایک خلیفہ کے ماتحت ہو اور اس میں وحدت پیدا ہو جائے نہ
و تقویٰ کی وجہ سے بیعت لینے کے لئے آگے بڑھے تھے۔پھر آپ نے جو اعلان
حضرت خلیفہ اول کی بیعت پر شائع کیا اس میں آپ نے لکھا ہے کہ مطابق الوصیت آپ کی

خلافة على منهاج النبوة
۱۴۳
جلد اول
بیعت کی گئی ہے اور سب جماعت آپ کی خدمت میں بیعت کے خطوط لکھ دے۔اب
فرمائیے کہ کیا آپ کا یہ اعلان یہی ظاہر کرتا ہے کہ آپ نے صرف بزرگ سمجھ کر بیعت کی
تھی۔الوصیت کے کون سے فقرات میں یہ بات درج ہے کہ اگر کوئی نیک آدمی جماعت میں
ہو تو میری ساری جماعت اس کی بیعت کرے۔اور اس کا فرمان سب جماعت کے لئے
آئندہ ایسا ہی ہو جیسا کہ حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کا تھا“۔بات یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات سے جماعت میں ایسے شدید تفرقہ کا
خطرہ تھا کہ اُس وقت سوائے ایک خلیفہ کے ذریعہ جماعت کو متحد رکھنے کے آپ کو اور کوئی
تدبیر سمجھ میں نہ آتی تھی اور خلافت کی مخالفت کے خیال بعد کے ہیں یا اُس وقت شدت غم میں
دب گئے تھے کیونکہ حضرت خلیفہ اول نے اُس وقت فرما دیا تھا کہ بیعت کے بعد میری ایسی
فرمانبرداری کرنی ہوگی جس میں کسی انکار کی گنجائش نہ ہو۔پس اگر اُس وقت آپ کے
خیالات اس کے خلاف ہوتے تو آپ کیوں بیعت سے انکار نہ کر دیتے۔خواجہ صاحب ! اور امور میں میں خیال کر سکتا ہوں کہ آپ کو غلطی لگی ہو گی لیکن اس امر
میں میں ایک منٹ کے لئے بھی خیال نہیں کر سکتا کہ آپ غلطی سے یہ اثر قارئین ٹریکٹ کے دل
پر ڈالنا چاہتے ہیں کہ آپ خلیفہ اول کی وفات تک ان کے سامنے اظہار کرتے رہے کہ آپ
خلافت کے قائل نہیں ہیں اور یہ کہ چھوٹی مسجد کی چھت پر آپ سے جو بیعت لی گئی وہ خوشنودی
کی بیعت تھی۔میرے کانوں میں یہ الفاظ گونج رہے ہیں کہ جس نے یہ لکھا ہے کہ خلیفہ کا کام
بیعت لینا ہے اصل حاکم انجمن ہے وہ تو بہ کر لے۔خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ اگر اس جماعت
میں سے کوئی تجھے چھوڑ کر مرتد ہو جائے گا تو میں اس کے بدلے تجھے ایک جماعت دوں گا اور
آپ جانتے ہیں کہ وہ شخص جس نے یہ الفاظ لکھے تھے کون تھا۔ہاں یہ الفاظ بھی میرے کانوں
میں اب تک گونج رہے ہیں کہ دیکھو میں اس انجمن کی بنائی ہوئی مسجد پر بھی نہیں کھڑا ہوا بلکہ
اپنے میرزا کی بنائی ہوئی مسجد پر کھڑا ہوں اور یہ وہ الفاظ تھے جن کو سن کر لوگوں کی چیخیں نکل
گئی تھیں وہ لوگ اب تک زندہ ہیں جن کو سمجھا کر آپ لا ہور سے لائے تھے اور جن کو الگ
الگ حضرت خلیفہ اول نے سخت ڈانٹ پلا ئی تھی خود مجھ سے دیر دیر تک آپ کی اس

خلافة على منهاج النبوة
۱۴۴
جلد اول
بغاوت کے متعلق حضرت ذکر فرمایا کرتے تھے اور سخت الفاظ میں اپنے رنج کا اظہار فرمایا
کرتے تھے بلکہ یہی نہیں میں آپ کے دوستوں کے ہاتھ کے لکھے ہوئے خطوط پیش کر سکتا
ہوں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت خلیفہ اول اس معاملہ میں آپ پر سخت ناراض تھے۔وفات سے کچھ دن پہلے جلسہ کی خوشی میں جو اعلان کیا اس میں بھی اس واقعہ کا ذکر ان الفاظ
میں موجود ہے۔” جب ایک دفعہ خلافت کے خلاف شور ہوا تھا تو مجھے اللہ تعالیٰ نے رویا میں دکھایا
تھا۔اور آپ جانتے ہیں کہ یہ رویا مسجد کی چھت پر اسی جلسہ میں جس میں آپ فرماتے ہیں
کہ مجھ سے بیعت ارشاد لی ، سنائی تھی اور وہ کون تھے جنہوں نے خلافت کے خلاف شور مچایا
تھا۔خلافت کے متعلق حضرت خلیفۃ المسیح کی بہت سی تحریریں موجود ہیں اور وہ شائع ہو چکی
ہیں۔جب آپ ملتان ایک مقدمہ میں گواہی دینے کے لئے تشریف لے گئے تھے تو آپ نے
ان الفاظ میں اپنی شہادت کو شروع کیا تھا۔میں حضرت مرزا صاحب کا خلیفہ اول ہوں۔جماعت احمدیہ کا لیڈر ہوں“۔پھر آپ اپنی ایک تقریر میں فرماتے ہیں :۔میں خلیفہ اسیح ہوں اور خدا نے مجھے بنایا ہے خدا تعالیٰ نے مجھے یہ رِدا پہنا دی
ہے۔۔۔اس نے آپ۔نہ تم میں سے کسی نے مجھے خلافت کا گر تہ پہنا دیا۔۔۔معزول کرنا
اب تمہارے اختیار میں نہیں۔ایک وہ خلیفہ ہوتا ہے جو لِيَسْتَخْلِفَتُهُمْ فِي الْأَرْضِ ے میں
موعود۔ہے تم معزول کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔میں تم سے کسی کا بھی شکر گزار نہیں
ہوں۔جھوٹا ہے وہ شخص جو کہتا ہے کہ ہم نے خلیفہ بنایا۔مجھے یہ لفظ بھی دکھ دیتا ہے جو کسی نے
کہا کہ پارلیمنوں کا زمانہ ہے۔میں کہتا ہوں وہ بھی تو بہ کر لے جو اس سلسلہ کو پارلیمنٹ
اور دستوری سمجھتا ہے۔مجھے وہ لفظ خوب یاد ہیں کہ ایران میں پارلیمنٹ ہوگئی اور دستوری
کا زمانہ ہے اُنہوں نے اس قسم کے الفاظ بول کر جھوٹ بولا بے ادبی کی۔۔۔میں پھر کہتا ہوں
وہ اب بھی تو بہ کر لیں اور حضرت مسیح موعود اور مہدی بھی آچکے جس کا خدا نے اپنے فضل
سے مجھ کو خلیفہ بنایا۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۴۵
جلد اول
خواجہ صاحب ! بتائیں کہ اگر آپ یا آپ کے دوست نہ تھے تو اور کون لوگ تھے جنہوں
نے کہا تھا کہ ہمارا ہی بنایا ہوا خلیفہ ہے ہم اسے معزول کر دیں گے اور وہ کون لوگ تھے جو
کہتے تھے کہ یہ زمانہ ہی پارلیمنٹوں کا ہے ایک حاکم کا نہیں۔دیکھو ایران میں بھی دستوریت
ہوگئی ہے اس لئے انجمن ہی اصل حاکم ہونی چاہیے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر جو پہلا جلسہ ہوا اس میں جو تقریر
آپ نے فرمائی اس کے بعض فقرات یہ ہیں۔اب ایک سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ تم ملہم نہیں تمہاری کیا ضرورت ہے۔کیا حضرت
صاحب ہمارے لئے کم ہدایت چھوڑ گئے ہیں۔ان کی اسی (۸۰) کے قریب کتابیں موجود
ہیں وہ ہمارے لئے کافی ہیں یہ سوال بد بخت لوگوں کا ہے جو خدا تعالیٰ کی سنت کا علم نہیں
رکھتے۔اس قسم کے سوال سے تمام انبیاء کا سلسلہ باطل ہو جاتا ہے چنانچہ کہہ سکتے ہیں کہ
علم ادم الاسماء كلیا جب خدا نے سب کچھ آدم کو بتا دیا تو اب نوح اور ابراہیم کیا
لائے جو ماننا ضروری ہے؟ لیا تو ان کے حق میں آچکا ہے۔پھر آدم کے لئے سب ملائکہ
نے سجدہ کیا پس اب ان دوسرے انبیاء کی کیا ضرورت ہے۔پھر دم نقد واقعہ موجود ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جامع جمیع کمالات جن کی نسبت میرا اعتقاد ہے خاتم الرسل،
خاتم الحكام ، خاتم النبین ، خاتم الاولیاء، خاتم الانسان ہیں۔اب ان کے بعد اگر کوئی ابو بکر کو
نہیں مانتا تو فرمایا وَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأوليك هُمُ الفسقُونَ " یعنی جو انکار کرے
گا وہ خدا کی اطاعت سے باہر نکلنے والا ہے“۔غرض یہ سوال پہلے آدم پر پڑتا ہے۔پھر جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر۔پھر
ابوبکر پر ، پھر علی پر ، پھر مہدی پر۔جب سارے علوم رسالت مآب سنا گئے تو مہدی کی کیا
ضرورت ہے؟ حقیقی بات یہی ہے کہ ضرورت ہے اجتماع کی۔اور شیرازۂ اجتماع قائم رہ سکتا
ہے ایک امام کے ذریعہ۔اور پھر یہ اجتماع کسی ایک خاص وقت میں کافی نہیں مثلاً صبح کو امام
کے پیچھے اکٹھے ہوئے تو کیا کہہ سکتے ہیں کہ اب ظہر کو کیا ضرورت ہے؟ عصر کو کیا ؟ پھر شام کو
کیا ؟ پھر عشاء کو کیا؟ پھر جمعہ کو اکٹھے ہونے کی کیا ضرورت ہے؟ پھر عید کے دن کیا ضرورت

خلافة على منهاج النبوة
۱۴۶
جلد اوّل
ہے؟ پھر حج میں کیا ضرورت ہے؟ اسی طرح ایک وقت کی روٹی کھالی تو پھر دوسرے وقت کیا
ضرورت ہے؟ جب ان باتوں میں تکرار ضروری ہے تو اس اجتماع میں بھی تکرار ضروری ہے
یہ میں اس لئے بیان کرتا ہوں تا تم سمجھو کہ ہمارے امام چلے گئے تو پھر بھی ہم میں اسی وحدت ،
اتفاق ، اجتماع اور پُر جوش روح کی ضرورت ہے۔اس تقریرہ میں آپ نے جو اعتراض خلافت پر کئے ہیں ان کے جواب خود حضرت خلیفہ
اول کی زبانی موجود ہیں لیکن میں نے یہ حوالہ جات اس لئے نقل نہیں کئے کہ میں یہ آپ پر
حجت قائم کروں کہ حضرت خلیفہ اول نے یوں فرمایا ہے اس لئے آپ بھی مان لیں بلکہ اس
لئے نقل کئے ہیں تا آپ کو معلوم ہو جائے کہ حضرت خلیفہ اول کا مذہب شائع ہو چکا ہے اور
آخری حوالہ تو خود صدرانجمن احمدیہ کی رپورٹ سے نقل کیا گیا ہے پس آپ کی یہ کوشش کہ
لوگوں پر یہ ثابت کریں کہ حضرت خلیفہ اول کسی شخصی حکومت کے قائل نہ تھے کا میاب نہیں ہو
سکتی بلکہ اس سے آپ کی دیانت پر خطرناک اعتراض آتا ہے۔پس آپ یہ بیشک اعلان
کریں کہ خلافت کے متعلق حضرت خلیفہ اول کی رائے حجت نہیں لیکن یہ خیال لوگوں کے
دلوں میں بٹھانے کی کوشش نہ کریں کہ حضرت خلیفہ اول آپ کے اس خیال پر آپ سے خوش
تھے یا یہ کہ آپ سے ناراض نہ تھے یا یہ کہ خود آپ سے متفق تھے کیونکہ ان خیالات میں سے
کسی ایک کا ظاہر کرنا گویا اس بات کا یقینی ثبوت دینا ہے کہ خلافت کے مقابلہ میں حق کی بھی
پرواہ نہیں رہی ضرور ہے کہ اس مضمون کو پڑھ کر خود آپ کے وہ دوست جن کی مجلس میں آپ
بیٹھتے ہیں آپ پر دل ہی دل میں ہنستے ہوں گے یا اگر ان کے دل میں ذرا بھی خوف خدا ہوگا
تو روتے ہوں گے کہ خواجہ صاحب کو خلاف بیانی کی کیا ضرورت پیش آئی تھی۔اگر وہ بیعت
جو نہایت سخت ڈانٹ کے بعد آپ سے لی گئی اور اگر وہ بیعت جو حکیم فضل دین کے مکان کے
جھگڑے پر آپ کے بعض دوستوں سے لی گئی ایک انعام تھا تو دنیا میں ناراضگی اور خفگی کوئی
ھے کا نام نہیں۔مولوی غلام حسن صاحب پشاوری بھی ان تمام واقعات سے آگاہ ہیں اور
آپ کی جماعت کے خلیفہ ہیں کیا آپ اپنے بیان کی تصدیق انہی سے حلفی بیان کے ساتھ
کروا سکتے ہیں؟ غالباً ان کو یاد ہوگا کہ ایک دفعہ حضرت خلیفہ المسیح کو یہ
خبر پہنچی تھی کہ ان کے

·

آج 10 میں سے 10 باقی