پہلی اہم بات

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 7

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
حضرت ! آپ تو ابو بکر کی بیعت کر چکے ہیں ان کے مقرر کردہ کمانڈر کو کیوں معزول کرتے
ہیں۔اے کاش! کہ ہر اعتراض کے پیش کرنے سے پہلے یہ غور بھی کر لیا جایا کرے کہ ہم کیسی
بے وقعت باتوں سے اپنے دعوے کو ثابت کرنا چاہتے ہیں۔پھر سینے اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کوئی ایسا اعتراض نہیں ہونے دیا جو پہلوں پر نہ پڑتا ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر جو پہلا اجلاس مجلس معتمدین کا ہوا تھا اور جس میں آپ
بھی شریک تھے اس میں مولوی محمد علی صاحب کی ایک تحریک پیش ہو کر جو فیصلہ ہوا اُس کے الفاظ
یہ ہیں۔کی
درخواست مولوی محمد علی صاحب کہ کچھ مساکین کا کھانا حضرت اقدس نے
لنگر خانہ سے بند کر کے ان میں سے بعض کے لئے لکھا ہے کہ مجلس انتظام کرے۔پیش ہو کر
قرار پایا کہ اب حسب احکام حضرت خلیفہ اسیح الموعود علیہ السلام لنگر کی حالت دگرگوں ہوگئی
ا
ہے اس لئے اس کا غذ کو داخل دفتر کیا جائے“۔کیا حضرت صاحب کی وفات پر پہلے ہی اجلاس میں مجلس معتمدین نے جس میں آپ
بھی حاضر تھے اس حکم کے خلاف نہ کیا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیا تھا ؟ آپ شاید
کہیں گے کہ ہم نے خود وجہ بھی لکھ دی تھی کہ حالات دگرگوں ہو گئے اس لئے اس حکم کو تبدیل
کر دیا گیا یہی جواب آپ اپنے اعتراض کا سمجھ لیں۔جب مسیح موعود علیہ السلام کے حکم کو
حالات کے بدل جانے سے بدلا جا سکتا ہے تو کیوں حضرت خلیفہ اول کے احکام کو نہیں بدلا
جا سکتا۔حضرت کی وفات کے بعد یہاں آدمیوں کی ضرورت تھی اس لئے میں نے اُن کو
روک دیا۔پھر لعل شاہ صاحب برق کے متعلق جو فیصلہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تھا اُس کو
آپ کی ہی تحریک پر حضرت خلیفہ اول نے بدل دیا یا نہیں اور مولوی شیر علی صاحب کے
معاملہ میں تو ایک فرق بھی ہے اور وہ یہ کہ مولوی صاحب نے اپنی رخصت آپ منسوخ
کروائی تھی نہ کہ میں نے منسوخ کی تھی۔ایک بات آپ اور بھی لکھتے ہیں کہ حضرت مسیح کا نام کاٹ دیا گیا۔مجھے تعجب ہے کہ
ایک طرف تو آپ کہتے ہیں کہ سچی بات کو پیش کرنا چاہیے نہ کہ جذبات کو اُکسانے والی

خلافة على منهاج النبوة
۱۷۲
جلد اول
باتوں کو۔اور پھر آپ خود ایسے کام کرتے ہیں کیا کہیں میں نے یہ فیصلہ شائع کیا ہے کہ
نَعُوذُ بِاللهِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام مسیح موعود نہ تھے یا یہ کہ اب ان کی جگہ میں مسیح موعود
ہوں یا یہ کہ اب اُن کا حکم ماننا ضروری نہیں اب صرف میرا حکم ماننا ضروری ہے؟ اگر ایسا ہوتا
تو بیشک آپ کہہ سکتے تھے کہ مسیح موعود کا نام کاٹ دیا گیا لیکن جب کہ ان باتوں میں سے کوئی
بھی نہیں تو پھر آپ کا ایک بات کو غلط پیرا یہ میں بیان کرنے سے سوائے جذبات کو برانگیختہ
کرنے کے کیا مطلب ہے۔انجمن کا قاعدہ تھا کہ مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں انجمن کے معاملات میں آپ کا
حکم آخری ہو گا بعد میں انجمن کا۔اس کی بجائے جماعت احمد یہ کے قائم مقاموں نے انجمن کو
مجبور کیا کہ وہ اس قاعدہ میں اصلاح کرے اور خلفاء کے حکم کو آخری قرار دے اور اسی وجہ سے
میرا نام وہاں لکھا گیا۔اب آپ بتائیں گے کہ کیا اس کو مسیح موعود کا نام کاٹ دینا کہتے ہیں۔نام تو انجمن چھ سال پہلے کاٹ چکی تھی کیونکہ اس ریزولیوشن کے انجمن یہ معنی کرتی تھی کہ اب
ہم حاکم ہیں۔جماعت نے اس کی بجائے یہ فیصلہ کیا کہ خلیفہ وقت کا فیصلہ آخری فیصلہ ہے اور
اسی کے ماتحت تبدیلی ہوئی۔آپ کا اس امر کو یہ رنگ دینا کہ گویا فیصلہ کر دیا گیا کہ مسیح موعود کا
نام مٹا دیا جائے۔(نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ ) کہاں تک دیانتداری کے ماتحت ہے۔میں اس مضمون کو ختم کرنے سے پہلے ان تمام لوگوں کو جو صداقت کے طالب ہوں اور
راستی اور حق کے جو یاں ہوں مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ جماعت کا موجودہ اختلاف کوئی
معمولی بات نہیں اگر وہ اس امر میں کامل غور اور فکر سے کام لے کر حق کی اتباع نہ کریں گے تو
ان کو خدا تعالیٰ کے حضور جوابدہ ہونا ہوگا۔خدا تعالیٰ نے ایک پودا اپنے ہاتھ سے لگایا ہے اور
ضرور ضرور وہ اس کی آبیاری کرے گا۔کوئی آندھی ، کوئی طوفان خطر ناک سے خطرناک
ژالہ باری اس پودا کو اُکھاڑ نہیں سکتی ، خشک نہیں کر سکتی ، جلا نہیں سکتی کیونکہ اس پودا کا محافظ ،
اس کا نگران خود اللہ تعالیٰ ہے لیکن وہ جو اپنے عمل سے یا اپنے قول سے خدا تعالیٰ کے لگائے
ہوئے پودا کو اُکھاڑنا چاہتے ہیں ، اس کے جلائے ہوئے چراغ کو بجھانا چاہتے ہیں اپنی فکر
کریں۔نیک نیتی اور غلط نہی بیشک ایک حد تک ایک جرم کو ہلکا بنا دیتی ہے لیکن یہ عذرا یسے

خلافة على منهاج النبوة
۱۷۳
جلد اول۔زبر دست نہیں کہ ان کے پیش کرنے سے انسان الہی گرفت سے بالکل محفوظ ہو جائے۔ہر
ایک شخص اپنی قبر میں خود جائے گا اور کوئی شخص اس کا مددگار نہ ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے ہم میں
سے ہر ایک انسان کو عقل اور فہم عطا فرمایا ہے۔پس ہر ایک شخص اپنے عمل کا ذمہ دار ہے۔صرف یہ خیال کر کے کہ ہم کسی ایسے شخص کے ساتھ ہیں جو تمہارے خیال میں بہت سی
خدمات دین کر چکا ہے تم بچ نہیں سکتے۔تمہارا یہی فرض نہیں کہ تم اس قد رغور کر لو کہ تم جس
کے ساتھ ہو وہ کسی وقت کوئی اچھی خدمت کر چکا ہے نہ یہ کہ تم جس کے ساتھ ہو وہ کسی بڑے
آدمی کا بیٹا ہے بلکہ تم میں سے ہر ایک شخص اس بات کا پابند ہے کہ اس عقل اور فہم سے کام
لے جو خدا تعالیٰ نے ہر ایک انسان کو عطا فرمایا ہے۔اپنے اپنے طور پر غور کرو اور دیکھو کہ و
کون لوگ ہیں جو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم اور اس کے مشن کو تباہ کر رہے ہیں۔آخر تم لوگ سالہا سال تک مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ رہے ہو اُس کی کتابیں موجود ہیں ،
اُس کا اپنے آپ کو دشمنوں کے سامنے پیش کرنے کا طریق ، اس کا اپنے دعوے پر زور دینا،
اس کا یورپ و امریکہ میں تبلیغ کرنا تم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔اس کے عمل پر غور کرو
کہ وہ تمہارے لئے حکم و عدل مقرر کیا گیا ہے۔اپنی ہوا و ہوس کو چھوڑ کر خدا کے پھینکے
وه
ہوئے
مضبو ط رستے کو پکڑ لو تا نجات پاؤ۔دیکھو اسلام اس وقت ایک سخت مصیبت میں ہے اور اس کے بچانے کے لئے اللہ تعالیٰ
نے مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا ہے اسے چھوڑ کر اسلام ہرگز ترقی نہیں کر سکتا۔دنیا کے سامنے
مسیح موعود علیہ السلام کو پیش کرو کہ اسی کے نام سے شیطان کی افواج بھاگیں گی۔وہ اس
زمانہ کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی افواج کا سپہ سالا رہے اور آئندہ ہر ایک زمانہ
میں اس کے پروانہ کے بغیر کوئی شخص دربارِ خاتم النبین میں بازیاب نہیں ہوسکتا۔پس تم اپنے
طریق پر غور کرو تا ایسا نہ ہو کہ غلطی سے اس شخص کی ہتک کر بیٹھو جسے خدا نے معزز کیا ہے کیونکہ
خدا چاہتا ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام کی عزت کو بلند کرے جو اُس کی ہتک کرتا ہے اور جو اُس
کے درجہ کو گھٹا تا ہے ضرور ہے کہ اس کی ہتک کی جائے اور اس کے درجے کو گھٹایا جائے۔مسیح موعود علیہ السلام کی عزت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ہے کیونکہ جس کا

خلافة على منهاج النبوة
۱۷۴
جلد اول
سپہ سالار بڑے درجہ کا ہو وہ آقا ضرور ہے کہ اور بھی اعلیٰ شان کا ہو۔میں تمہیں خدا کی قسم کھا کر جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہتا ہوں کہ میں نے
حصول خلافت کے لئے کوئی منصوبہ بازی نہیں کی۔میرے مولیٰ نے پکڑ کر مجھے خلیفہ بنا دیا
ہے۔میں اپنی لیاقت یا خدمت تمہارے سامنے پیش نہیں کرتا کیونکہ میں الہی کام کے مقابلہ
میں خدمات یا لیاقت کا سوال اُٹھا نا حماقت خیال کرتا ہوں
اللہ بہتر جانتا ہے کہ کوئی کام کس
طرح کرنا چاہیے۔خدا نے جو کچھ کیا ہے اُسے قبول کرو۔مجھے کسی عزت کی خواہش نہیں ، مجھے
کسی رتبہ کی طمع نہیں ، مجھے کسی حکومت کی تڑپ نہیں۔وہ شخص جو یہ خیال کرتا ہے کہ میں
خلافت کا مسئلہ جاہ پسندی کی غرض سے چھیڑتا ہوں نادان ہے اُسے میرے دل کا حال معلوم
نہیں۔میری ایک ہی خواہش ہے اور وہ یہ کہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کی عظمت پھر قائم ہو جائے
اور میں دیکھتا ہوں کہ یہ ہو نہیں سکتا جب تک کہ اس اسلام کو دنیا کے سامنے نہ پیش کیا
جائے جو مسیح موعود دنیا میں لایا۔مسیح موعود کے بغیر اس زمانہ میں اسلام مُردہ ہے۔ہر زمانہ
کے لئے ایک شخص مذہب کی جان ہوتا ہے اور اب خدا تعالیٰ نے مسیح موعود کو اسلام کی روح
قرار دیا ہے۔پس میں خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ایک ہتھیار کی طرح ہوں۔مجھے دنیا کا لالچ
نہیں میرا کام صرف اپنے رب کے ذکر کو بلند کرنا ہے اور وہ بھی اپنی لیاقت اور اپنے علم کے
زور سے نہیں بلکہ اُن ذرائع سے جو خود اللہ تعالیٰ نے میرے لئے مہیا فرما دئیے۔پس
بدظنیوں کو دور کرو اور خدا کے فیصلہ کو قبول کر لو کہ خدا تعالیٰ کا مقابلہ اچھا نہیں ہوتا۔نادان ہے
وہ جو اس کام میں مجھ پر نظر کرتا ہے۔میں تو ایک پردہ ہوں اسے چاہیے کہ وہ اُس ذات پر
نظر کرے جو میرے پیچھے ہے۔احمق انسان تلوار کو دیکھتا ہے لیکن دانا وہی ہے جو تلوار
چلانے والے کو دیکھے کیونکہ لائق شمشیر زن کند تلوار سے وہ کام لے سکتا ہے کہ بے علم تیز
تلوار سے وہ کام نہیں لے سکتا۔پس تم مجھے کند تلوار خیال کرو مگر میں جس کے ہاتھ میں ہوں
وہ بہت بڑا شمشیر زن ہے اور اس کے ہاتھ میں میں وہ کام دے سکتا ہوں جو نہایت تیز تلوار
کسی دوسرے کے ہاتھ میں نہیں دے سکتی۔میں حیران ہوں کہ تمہیں کن الفاظ میں سمجھاؤں مبارک وقت کو ضائع نہ کرو اور جماعت

خلافة على منهاج النبوة
۱۷۵
جلد اول
کو پراگندہ کرنے سے ڈرو۔آؤ کہ اب بھی وقت ہے ابھی وقت گز رنہیں گیا۔خدا کا عفو بہت
وسیع ہے اور اس کا رحم بے اندازہ۔پس اس کے رحم سے فائدہ اُٹھاؤ اور اس کے غضب کے
بھڑ کانے کی جرات نہ کرو۔مسیح موعود علیہ السلام کا کام ہو کر رہے گا کوئی طاقت اس کو روک
نہیں سکتی مگر تم کیوں ثواب سے محروم رہتے ہو خدا کے خزانے کھلے ہیں اپنے گھروں کو بھر لوتا
تم اور تمہاری اولاد آرام اور سکھ کی زندگیاں بسر کریں۔النور : ۵۶
البقرة: ٣٢
خاکسار
مرزا محمود احمد از قادیان
النور : ۵۶
صلى الله
صلى الله
بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي علة باب قول النبي عليه لو كنت
متخذا خليلاً صفحه ۶۱۴ حدیث نمبر ۳۶۶۱ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
بخاری کتاب النكاح باب المرأة راعية صفحه ۹۳۰ حدیث نمبر ۵۲۰۰ مطبوعه ریاض
١٩٩٩ء الطبعة الثانية
طبری جلد ۵ صفحه ۲ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء
ی تذکرہ صفحه ۴۵۳۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
طبری جلد ۴ صفحه ۴۲ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء
تذکرہ صفحہ ۶۱۹۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
ا تذکرہ صفحه ۴۶۴۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
الخصائص الكُبرى الجزء الثاني صفحه ۱۹۶ ۱۹۷ ذكر المعجزات مطبوعہ بیروت
حجج الكرامة في اثار القيامة صفحہ ۶۷ ۱ مطبوعہ بھوپال
حجج الكرامة في آثار القیامۃ صفحہ اے مطبوعہ بھوپال
الفاتحة: ٧،٦
ه دود دھواں دھند غبار (جامع فارسی لغات فارسی سے اردو صفحہ ۳۰۵ مطبوعہ لاہور ۲۰۱۴ء)
اندرونی اختلافات سلسلہ احمدیہ کے اسباب صفحہ ۶ ۱ مطبوعہ لاہور ۱۹۱۴ء

خلافة على منهاج النبوة
كل التوبة: ١١٨
124
جلد اول
مصئون محفوظ (فیروز اللغات اردو جامع صفحه ۱۲۵۵ مطبوعہ فیروز سنز لا ہور ۲۰۱۰ء)
19 مسلم كتاب الاقضية باب بيان ان حكم الحاكم لا يغير الباطن صفح۷۵۹
حدیث نمبر ۴۴۷۵ مطبوعہ ریاض ۲۰۰۰ء الطبعة الثانية
٢٠ النساء: ۶۶
ال النساء: ۵۹
۲۲ کنز العمال جلد ۵ صفحه ۶۴۸ حدیث نمبر ۱۴۱۳۶ مطبوعہ بیروت ۲۰۱۲ء میں یہ الفاظ آئے ہیں
لاخلافة الاعن مشورة“

آج 10 میں سے 10 باقی