پہلی اہم بات

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 6

خلافة على منهاج النبوة
۱۵۹
جلد اول
جس طرح اور لوگ اس روز بیٹھے رہے میں بھی بیٹھی رہتی۔اس بات کی تمنا مجھے اس سے بھی
کہیں بڑھ کر ہے کہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے دس بچے جنتی۔جن میں سے ہر ایک
بچہ عبد الرحمن بن حارث بن ہشام جیسا ہوتا۔( ج ) نیز طلحه و زبیر از عشرة مبشرة بالجنة اندو بشارت آنحضرت صلعم
حق است۔با آنکه ایشان رجوع کردند از خروج و توبه نمودند
ترجمہ : اور طلحہ اور زبیر عشرہ مبشرہ میں سے بھی ہیں جن کی بابت آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے جنت کی بشارت دی ہوئی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارت کا سچا
ہونا یقینی ہے پھر یہی نہیں بلکہ اُنہوں نے خروج سے رجوع اور توبہ کر لی۔خواجہ صاحب ! آپ نے حضرت صاحب کا ایک الہام لکھا ہے۔مسلمانوں کے دوفریق
ہیں۔خدا ایک کے ساتھ ہوا یہ سب پھوٹ کا نتیجہ۔یہ کب ہوا تھا اور کہاں لکھا ہے۔جب
الہاموں کی نقل میں احتیاط سے کام نہیں لیتے تو دوسری باتوں میں آپ نے کیا احتیاط کرنی
ہے۔کلامِ الہی کے نقل کرنے میں تو انسان کو حد درجہ کا محتاط ہونا چاہیے اور اپنی طرف سے
الفاظ بدل دینے سے ڈرنا چاہیے۔اس ٹریکٹ میں خواجہ صاحب نے ایک اور بات پر بھی زور دیا ہے کہ یہ کیونکر ہوسکتا ہے
کہ مرشد سے عقیدہ میں خلاف ہو۔اور پھر اس کو چھپائیں یہ تو نفاق ہے۔بیشک ایک مرشد
سے عقیدہ میں اختلاف رکھنا اور اسے چھپانا نفاق ہے لیکن ایک شخص کی بیعت کرنے سے پہلے
اُس پر ظاہر کر دینا کہ میرے یہ اعتقادات ہیں اتحاد عمل کے لئے آپ مجھے اپنی جماعت میں
داخل کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ اور اس شخص کا اسے بیعت میں داخل کرنا نفاق نہیں۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے بھی نواب صاحب کو لکھا تھا کہ آپ شیعہ رہ کر بھی بیعت کر سکتے
ہیں۔چنانچہ نواب صاحب کی گواہی ذیل میں درج ہے۔میں نے یہ تحریک اپنے استاد مولوی عبد اللہ صاحب فخری حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی خدمت میں غالباً آخر ۱۸۸۹ ء یا ابتدائے ۱۸۹۰ء میں خط دعا کے لئے لکھا تھا۔جس پر
حضرت نے جواب میں لکھا کہ دعا بلا تعلق نہیں ہوسکتی آپ بیعت کر لیں۔اس پر میں نے

خلافة على منهاج النبوة
17۔جلد اول
جواباً ایک عریضہ لکھا تھا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ میں شیعہ ہوں اور اہل تشیع ائمہ اثنا عشر کے سوا
کسی کو ولی یا امام نہیں تسلیم کرتے اس لئے میں آپ کی کس طرح بیعت کر سکتا ہوں ؟ اس پر
حضرت نے ایک طولانی خط لکھا جس کا ما حصل یہ تھا کہ اگر برکات روحانیہ محض
ائمہ اثنا عشر پر ختم ہو گئے تو ہم جو روز دعا مانگتے ہیں کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یہ سب بیکار ہے۔اور اب سے تو ہو چکی دودھ باقی
ہے۔کیا ہم دود کے لئے اب مشقت ریاضات کریں؟ حضرت نے یہ بھی لکھا کہ منجملہ ان
لوگوں کے جو حضرت امام حسین کے ہم پلہ ہیں میں بھی ہوں بلکہ ان سے بڑھ کر۔اس خط سے
ایک گونہ میرا رحجان ہو گیا مگر میں نے پھر حضرت کو لکھا کہ کیا ایک شیعہ آپ کی بیعت کر سکتا
ہے؟ تو آپ نے تحریر فرمایا کہ ہاں۔چنانچہ پھر بمقام لدھیانہ ستمبر یا اکتو بر ۱۸۹۰ء میں میں
حضرت سے ملا اور اس ملاقات کے بعد میں نے حضرت صاحب کو بیعت کا خط لکھ دیا مگر ساتھ
ہی لکھا کہ اس کا اظہار سر دست نہ ہو۔مگر ازالہ اوہام کی تصنیف کے وقت حضرت نے لکھا کہ
مجھ کو اس طرح آپ کا پوشیدہ رکھنا نا مناسب معلوم ہوتا ہے۔میں آپ کے حالات ازالہ
اوہام میں درج کرنا چاہتا ہوں۔آپ اپنے حالات لکھ کر بھیج دیں چنانچہ میں نے حالات لکھ
دیے اور باوجود بیعت اور تعلق حضرت اقدس میں ۱۸۹۳ء تک شیعہ ہی کہلا تا رہا اور نماز
وغیرہ سب ان کے ساتھ ہی ادا کرتا تھا بلکہ یہاں قادیان اس اثناء میں آیا تو نما ز علیحدہ ہی
پڑھتا رہا تھا۔۱۸۹۳ء سے میں نے شیعیت کو ترک کیا ہے۔محمد علی خان۔خواجہ صاحب نفاق تو اس کو کہتے ہیں کہ ظاہر اور بات کی جائے اور دل میں اور ہولیکن
جو شخص آگے آکر خود کہہ دے کہ میرا یہ عقیدہ ہے وہ نفاق کا مرتکب کیونکر کہلا سکتا ہے اور جس
کی بیعت کرتا ہے اس سے کبھی اس عقیدہ کو پوشیدہ نہ رکھے اور وہ اسے اجازت دے دے تو
یہ نفاق کیونکر ہوا۔خواجہ صاحب ! نہ معلوم آپ نے یہ بات کہاں سے معلوم کی کہ احمدیت کی روک کا
اصل باعث تکفیر ہے اگر یہ بات تھی تو چاہئے تھا کہ جب سے آپ الگ ہوئے ہیں آپ کا
حصہ جماعت سرعت سے بڑھنے لگتا لیکن بجائے اس کے آپ نے تو کوئی معتد بہ ترقی نہیں کی

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
لیکن برخلاف آپ کے بیان کے کہ
پیار و تم احمدیت کو تو کیا پھیلاؤ گے سنو ! اور ہوش سے سنو !! اگر وہ خبر درست ہے جو
مجھے گذشتہ ہفتہ معتبر ذرائع سے معلوم ہوئی ہے تو تمہاری رفتار احمدیت جو نہایت سرعت سے
خراسان اور حدود د افغانستان میں جاری تھی ختم ہوگئی اور بہت سے احمدی احمدیت سے الگ
ہو گئے اور اس کے ذمہ دار دو ہی مسئلے ہیں جیسے مجھے اطلاع ملی ایک تکفیر غیر احمد یاں اور
دوسری مرزا صاحب کی نبوت مستقلہ۔کوئی شخص نفاق کے سوائے اس عقیدہ پر افغانستان میں
نہیں رہ سکتا۔احمدیت نہایت زور سے بڑھ رہی ہے اور پچھلے چند ماہ میں سینکڑوں نئے آدمی سلسلہ
میں داخل ہوئے ہیں جن میں انگریزی علوم کے لحاظ سے ایم۔اے اور بی۔اے بھی شامل
ہیں۔عربی علوم کے لحاظ سے تحصیل یافتہ مولوی ہیں، سرکاری عہدوں کے لحاظ سے
ای۔اے۔سی اور اسٹنٹ انسپکٹران سکول ہیں۔رئیسوں کے لحاظ سے بڑے بڑے
جا گیر دار ہیں غرض کہ غریب بھی اور امیر بھی جو اپنے اندر نہایت اخلاص رکھتے ہیں اس سلسلہ
میں داخل ہوئے ہیں اور مبائعین میں شامل ہوئے ہیں۔بعض کو لوگ تکلیفیں بھی دیتے ہیں
لیکن صبر سے کام لے رہے ہیں اور اپنے عقائد کو بدلنے کی انہیں کوئی ضرورت محسوس نہیں
ہوتی۔پھر میں کیونکر مان لوں کہ ہمارے عقائد سلسلہ کے راستہ میں روک ہیں اور کیونکر تسلیم کر
لوں کہ اب سلسلہ کی ترقی رُک گئی ہے۔اگر آپ کا خیال درست ہوتا تو واقعات اس کی
تصدیق کرتے اور بجائے ہماری ترقی کے تنزّل ہوتا اور بجائے ہمارے بڑھنے کے آپ
بڑھتے لیکن باوجود اس کے خلاف خدائے تعالیٰ کا معاملہ دیکھنے کے آپ کو ہم راستی پر کیونکر
مان سکتے ہیں؟
خواجہ صاحب نے ایک یہ شکوہ بھی کیا ہے کہ وہ جب ہندوستان میں آئے تو ان کا ارادہ
فوراً قادیان جانے کا تھا لیکن بعض غیر ذمہ دار لوگوں کی تحریروں کی وجہ سے جن میں اُنہوں
نے غیر مبائعین سے ملنے جلنے اور بولنے کی ممانعت کی ہے میں رُک گیا۔پھر وہ شکایت کرتے
ہیں کہ اگر احمدیوں سے یہ سلوک ہے تو غیر احمدیوں اور پھر عیسائیوں سے کیا سلوک کرنا

خلافة على منهاج النبوة
۱۶۲
جلد اول
چاہیے۔اول تو یہ سوال ہے کہ یہ مضمون کب نکلا اور آپ لا ہور کب تشریف لائے۔اگر
آپ کا ارادہ تھا کہ فورا ہی قادیان آئیں تو اس امر سے کونسی چیز آپ کو مانع ہوئی کہ آپ
ایک عرصہ تک لاہور میں بیٹھے رہے اور فوراً نہ آسکے اتنے میں وہ مضمون نکل گیا۔پس اول تو
یہ آپ کا فوراً ظاہر کرتا ہے کہ الفضل کا وہ مضمون ایک بہانہ کا کام دے رہا ہے۔پھر میں پوچھتا ہوں کہ آپ نے مجھ سے ملنا تھا یا لوگوں سے؟ لوگ آپ سے ملتے یا نہ
ملتے ؟ اگر آپ تبادلۂ خیالات چاہتے تھے تو مجھے سے ملتے۔اگر آپ کہیں کہ مجھے یہ کیونکر معلوم
ہو سکتا تھا کہ آپ مل لیں گے تو میں کہتا ہوں کہ اب تو کسی بڑے خرچ کی بھی ضرورت نہیں
ایک پیسہ کے کارڈ کے ذریعہ سے آپ مجھ سے پوچھ سکتے تھے کہ اگر میں آؤں تو تم مجھ سے
بات کر سکو گے یا نہیں؟ یا الفضل کے مضمون کے مطابق مجھ سے ملنا پسند نہ کرو گے۔اگر اس
خط کا جواب میں نفی میں دیتا یا جواب ہی نہ دیتا تو آپ کا عذر قابل سماعت ہوتا لیکن جب
آپ نے یہ تکلیف نہیں اُٹھائی تو میں آپ کے عذر کو کس طرح قبول کروں۔کیا یہ بات
درست نہیں کہ آپ نے میرے مریدین کو بڑی بڑی لمبی چٹھیاں
لکھی تھیں ؟ پھر کیا یہ درست
نہیں کہ آپ نے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی؟ پھر کیا آپ اس وقت سے کچھ وقت
بچا کر اور ان کاغذوں لفافوں سے ایک کاغذ اور لفافہ بچا کر ایک خط میری طرف مذکورہ بالا
مضمون کا نہیں لکھ سکتے تھے ؟ جب کہ اس بات سے آپ کو کوئی امر مانع نہ تھا۔تو آپ کا
جماعت کے دوسرے افراد کو دعوت دینا اور ان کے ملنے کی خواہش ظاہر کرنا ، ان کی طرف
خطوط لکھنا لیکن مجھ سے فیصلہ کرنے یا گفتگو کرنے کی کوئی تحریک نہ کرنا اور خط لکھ کر دریافت نہ
کرنا صاف ظاہر نہیں کرتا کہ آپ کا اصل منشاء لوگوں کو اپنا ہم خیال بنانا اور جماعت میں
پھوٹ ڈالنا تھا نہ کہ صلح کرنا۔صلح مجھ سے ہو سکتی تھی اور کس کا حق تھا کہ میری اجازت کے بغیر
صلح کرلے۔یہ صلح کوئی مقامی معاملہ نہ تھا ، یہ فیصلہ کسی خاص شہر سے تعلق نہ رکھتا تھا بلکہ سب
جماعت اور سب احمدیوں پر اس کا اثر پڑتا تھا پس یہ فیصلہ مبائعین میں سے بغیر میری اجازت
کے اور کون کر سکتا تھا۔اگر آپ کا منشاء صلح تھا تو مجھ سے براہ راست کیوں آپ نے گفتگو نہ کی؟
اب رہا یہ سوال کہ ایسا اعلان بعض غیر ذمہ دار لوگوں نے کیوں کیا کہ لوگ آپ

خلافة على منهاج النبوة
١٦٣
جلد اول
كا
سے نہ ملیں نہ بولیں اس کی وجہ مجھے اس کے بغیر کوئی نہیں سمجھ میں آئی کہ انہوں نے آپ
کی مذکورہ بالا کا رروائی کو محسوس کر لیا اور جماعت کو خطرہ سے آگاہ کر دیا اور چونکہ آپ
کی اس کارروائی کا نتیجہ سوائے اس کے اور کچھ نہ تھا کہ فساد اور بڑھے گو آپ کا منشاء صلح
کا ہی ہو اس لئے مضمون لکھنے والے نے پسند نہ کیا کہ جماعت میں فساد بڑھے اور اس نے
تحریک کی کہ لوگ آپ سے نہ ملیں اگر فیصلہ کرنا تھا تو براہِ راست مجھ سے ہوسکتا تھا اور یہ
امر کہ کیوں آپ سے وہ سلوک کیا گیا جو ہندوؤں اور مسیحیوں سے نہیں کیا جاتا۔اس کا
جواب آسان ہے۔مسلمان یہود اور مسیحیوں سے کلام کرتے تھے لیکن اگر آپ کو یاد ہو تو
الثَّلَثَةِ الّذينَ خُلّفوا جن کے واقعہ کی طرف سورۃ تو بہ میں اشارہ کیا گیا ہے ان
کا مفصل ذکر بخاری میں آتا ہے۔ان تین سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کلام منع کر دیا
تھا اور مسلمان ان سے نہ بولتے نہ ملتے نہ تعلق رکھتے حتی کہ بیویوں کو بھی جدا کر دیا تھا۔کیا
کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ کیا وہ تین منافقوں سے بھی بدتر تھے ؟ کیا وہ یہود سے بھی بدتر تھے ؟
پھر کیا وہ مشرکوں سے بھی بدتر تھے ؟ اور اگر ان سے یہ سلوک کیا گیا تو مسیحیوں اور یہودیوں
سے اس سے سخت کون سا سلوک کیا گیا۔مگر آپ جانتے ہیں کہ یہ اعتراض غلط ہے ان کو
سرزنش کی ایک خاص وجہ تھی اور انتظام جماعت کے قائم رکھنے کے لئے ایسا کرنا پڑتا ہے۔دنیا وی حکومتیں بھی میدانِ جنگ کے سپاہی کو پکڑ کر صلیب پر نہیں لڑکا تیں حالانکہ وہ کئی خون کر
چکا ہوتا ہے اور اپنے ملک کے مجرموں کو سزائیں دیتی ہیں کیوں؟ اسی لئے کہ اس سپاہی کا
کام تھا کہ وہ ان کا مقابلہ کرتا مگر یہ اپنے تھے اور اپنے کا فرض ایک طرف تو یہ تھا کہ امن کو
قائم رکھے جس کے خلاف اس نے کیا۔دوسرے اس سپاہی کا حملہ ظاہر ہے اور اس اپنے کا
حملہ اندر ہی اندر تباہ کر سکتا ہے پس جن لوگوں سے یہ خوف ہو کہ ایک حد تک اپنے بن کر
مخالفت کریں گے اُن سے بچنا اور بچانا ایک ضروری بات ہے۔دوسرے اپنے غلطی کریں تو
وہ زیادہ سزا کے مستحق ہوتے ہیں۔آجکل کی مثال لے لیجئے وہ رحیم کریم انسان جو شفقت علی
خلق اللہ کا کامل نمونہ تھا اور یقیناً اسی کے منہ سے اور اسی کی تحریروں سے ہم نے یہ بات معلوم
کی ہے کہ اسلام کی دو ہی غرضیں ہیں ایک تعلق باللہ اور دوسری شفقت علی خلق اللہ۔وہ

خلافة على منهاج النبوة
۱۶۴
جلد اول
ہندوؤں سے ملتا تھا، مسیحیوں سے ملتا تھا لیکن مرزا سلطان احمد صاحب سے کبھی نہیں ملتا تھا اور
کئی دفعہ جب حضرت خلیفہ اول نے کوشش کی کہ آپ کو ان سے ملائیں تو آپ نے نہایت سختی
سے انکار کر دیا اور آخر مولوی صاحب کو منع کر دیا کہ پھر ایسا ذکر نہ کریں۔اب بتائیے اس
تعلق میں اور ہندوؤں کے تعلق میں کچھ فرق معلوم ہوتا ہے یا نہیں؟ بیٹے سے تو ملتے نہ تھے اور
لالہ شرمیت گھنٹہ گھنٹہ آپ کے پاس آکر بیٹھ رہا کرتے تھے۔پس آپ ان مثالوں سے سمجھ لیں
کہ کبھی ضروریات ایسا مجبور کرتی ہیں کہ باوجود اس کے کہ غیروں سے ملتے رہیں بعض اپنوں
سے ملنا چھوڑ دیا جائے۔آپ نے اپنے حال پر غور نہیں کیا کہ غیر احمد یوں کو مسلمان بنانے
کے لئے آپ نے احمدیوں کو کا فرثابت کیا ہے۔پھر جب آپ خود اس مجبوری کا شکار ہوئے
ہیں تو دوسروں پر اعتراض کی کیا وجہ ہے۔پھر اخبار پیغام لاہور محمد حسین بٹالوی اور مولوی ثناء
اللہ کے خلاف کچھ نہیں لکھتا لیکن اس کا سارا زور ہمارے خلاف خرچ ہو رہا ہے کیا یہ مثال
آپ کے لئے کافی نہ تھی ؟ آپ نے خلافت پر اعتراض کرتے ہوئے ایک جگہ لکھا ہے کہ کیا
خلیفہ غلطی سے مضمون ہے مگر میں کہتا ہوں کہ اگر اسی کا فیصلہ مانا شرط ہو جو غلطی۔مضون اور محفوظ ہو تو آپ بتائیں کہ کس انسان کا فیصلہ آپ مانیں گے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم جیسا انسان جوگل کمالات انسانیہ کا خاتم ہے فرماتا ہے۔عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ سَمِعَ جَلَبَةٌ خَصْمٍ بِبَابِ حُجْرَتِهِ فَخَرَجَ
إِلَيْهِمْ فَقَالَ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَإِنَّهُ يَأْتِينِي الْخَصْمُ فَلَعَلَّ بَعْضُهُمْ أَنْ يَكُونَ أَبْلَغَ مِنْ بَعْضٍ
فَأَحْسِبَ أَنَّهُ صَادِق فَاقْضِى لَهُ فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ بِحَقِّ مُسْلِمٍ فَإِنَّمَا هِيَ قِطْعَةٌ مِّنَ النَّارِ
فَلْيَحْمِلُهَا أَوْ يَذَرُهَا و
ترجمہ: ام سلمہ (اُم المؤمنین ( رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم ایک دفعہ مکان کے دروازہ کے پاس چند آدمیوں کا باہمی مقدمہ کی بابت شور وشغب
سن کر ان کے پاس تشریف لے گئے اور فرمانے لگے میں ایک بشر ہوں ( عالم الغیب نہیں )
لوگ میرے پاس مقد مے لے کر آتے ہیں سو ممکن ہے کہ ایک فریق بات کرنے میں زیادہ
ہوشیار ہو اور اس کی باتوں کی وجہ سے میں اُسے سچا خیال کر کے اس کے حق میں فیصلہ دے

خلافة على منهاج النبوة
۱۶۵
جلد اول
دوں سو یا د رکھو کہ اس طرح سے اگر کسی شخص کو مسلم کا حق دلا دوں تو یہ مال آگ کا ٹکڑا ہے
اب چاہے تو اُسے اُٹھا لے اور چاہے تو چھوڑ دے۔پس کیا آپ کے فیصلہ کو بھی رڈ کر دینا چاہیے کہ ممکن ہے آپ سے غلطی ہوگئی ہو حالانکہ اللہ تعالیٰ
قرآن کریم میں فرماتا ہے فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرٌ
بينهم ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا
تسليما
یعنی تیرے رب کی ہی قسم ! یہ اُس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتے جب تک تجھ سے
جھگڑوں کا فیصلہ نہ چاہیں اور پھر فیصلوں اور قضا یا کو خوشی سے تسلیم نہ کریں۔کیا گورنمنٹ اور اس کے مجسٹریٹ خطاء سے محفوظ ہوتے ہیں؟ اگر نہیں تو کیا اس بناء پر
گورنمنٹ اور جھوں کے فیصلے رڈ کر دیئے جاتے ہیں کہ ممکن ہے کہ وہ غلطی کرتے ہوں۔کیا
خلیفۃ المسیح جن کی بیعت آپ نے کی تھی خطاء سے محفوظ تھے؟ پھر میں پوچھتا ہوں کہ کیا انجمن
اپنے فیصلہ میں کبھی غلطی نہیں کر سکتی ؟ پھر انجمن جماعت کی حاکم کیونکر ہوسکتی ہے؟ اگر صرف
مَصْتُون عَنِ الْخَطَاء کے فیصلے ہی واجب العمل ہوتے ہیں تو پھر دنیا کی سب حکومتیں سب
انجمنیں مٹادینی چاہئیں کیونکہ انسان کوئی مصنونَ عَنِ الْخَطَاءِ نہیں۔نماز ہمارے لئے
دلیل ہے امام غلطی کرتا ہے اور خطاء سے پاک نہیں ہوتا مقتدیوں کو حکم ہے کہ باوجود اس کی غلطی
کے اس کی اتباع کریں کیونکہ اتحاد رکھنا ضروری ہے اور اتحاد بغیر ایک مرکز کے نہیں ہوسکتا اور
خواہ ایک انسان افسر ہو یا بہت سے ہوں وہ غلطی سے پاک نہیں ہو سکتے پس اتحاد کے قیام کیلئے
قیاسات میں امام کی خطا کی بھی پیروی کرنے کا حکم ہے سوائے نصوص صریحہ کے۔مثلاً کوئی امام
کہے کہ نما ز مت پڑھو، کلمہ نہ پڑھو، روزہ نہ رکھو اس کی اتباع فرض نہیں اور یہ ایسا ہی ہے جیسے ایک
امام اگر چار کی بجائے پانچ یا تین رکعت پڑھ کر سلام پھیر دے تو مقتدیوں کو حکم ہے کہ باوجود
اس کی غلطی کے علم کے اس کی اتباع کریں۔لیکن اگر وہ اُٹھ کر ناچنے لگ جائے یا مسجد میں
دوڑ نے لگے تو اب مقتدیوں کو حکم نہیں کہ اس کی اتباع کریں کیونکہ اب قیاس کا معاملہ نہیں رہا
بلکہ جنون یا شرارت کی شکل آگئی ہے لیکن یہ مثالیں بفرض محال ہیں ورنہ خدائے تعالیٰ جس کو امام

خلافة على منهاج النبوة
۱۶۶
جلد اول
بناتا ہے اسے ایسے اعمال سے بچاتا ہے جو قومی تباہی کا موجب ہوں۔آپ نے اپنے اس مضمون میں خلافت کے رڈ میں ایک یہ دلیل بھی دی ہے کہ یہ جو کہا
جاتا ہے کہ اکثروں نے مان لیا یہ کوئی دلیل نہیں کیونکہ اگر ابوبکر، عمر کو اکثروں نے مان لیا تو
یزید کو بھی تو مان لیا مگر خواجہ صاحب یہ مثال پیش کرتے وقت ان واقعات کو نظر انداز کر
گئے ہیں جو ان دونوں قسم کی خلافتوں کے وقت پیش آئے۔ابو بکر اور عمر کی خلافت پر اتفاق
کرنے والوں میں صحابہ کا گر وہ تھا یزید کے ہاتھ پر اکٹھا ہونے والی کون سی جماعت تھی۔کیا
صحابہ کی کثرت تھی؟ صحابہ کے لئے خدائے تعالیٰ کے بڑے بڑے وعدے تھے اسی طرح اس
جماعت کے لئے بھی بڑے بڑے وعدے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر
سلسلہ میں داخل ہوئی۔اور جس طرح صحابہ کی کثرت نے اول الذکر دونوں بزرگوں کو تسلیم
کیا اسی طرح اس جماعت کے کثیر حصہ نے مجھے تسلیم کیا جو مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر
سلسلہ میں داخل ہوئی تھی۔اگر اسی جماعت کا اکثر حصہ ضلالت پر جمع ہو گیا تو یہ بے شک
شیعوں والا عقیدہ ہے جو چند کے لئے کثیر حصہ کو بدنام کرتے ہیں۔پھر یہ بھی سوال ہے کہ
خلافت تو مشورہ سے ہوتی ہے دوسرے باپ کے بعد بیٹا فوراً خلیفہ نہیں ہوسکتا جیسا کہ
احادیث اور صحابہ کے اقوال سے ثابت ہے امرِ اول کے لئے آیت اِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ
أن تُؤدُّوا الآمنت إلى أهلها ل یعنی اللہ تعالیٰ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانات ان کے
اہلوں کو دو اور حدیث لَا خِلافَةَ إِلَّا بِالْمَشْوَرَةِ " اور امر دوم کے لئے حضرت عمرؓ کا قول
اور صحابہ کی تسلیم۔لیکن یزید کی خلافت کیونکر ہوئی۔باپ نے اپنی زندگی میں جبر اسب سے
اس کی بیعت کروائی۔ہم حضرت معاویہ کی نیت پر حملہ نہیں کرتے لیکن ان کے اس فعل کی وجہ
سے یزید کی خلافت خلافت نہ رہی بلکہ تلوار کے ذریعہ سے بیعت لی گئی اور حکومت ہوگئی لیکن
یہاں ان دونوں باتوں میں سے کون سی بات پائی جاتی ہے نہ ہی باپ کے بعد فوراً خلیفہ ہوا اور
نہ والد صاحب نے اپنے سامنے جبر وا کراہ سے لوگوں کو میری بیعت پر مجبور کیا۔پس ایک جبری
کثرت اور دلوں کے بھینچ لانے میں آپ فرق نہیں کر سکتے۔کیا خدائے تعالیٰ کی تائید و نصرت
سچائی کا ایک زبر دست ثبوت نہیں ؟ پھر اس معاملہ میں آپ اس کو کیوں غلط قرار دیتے ہیں؟

خلافة على منهاج النبوة
۱۶۷
جلد اول
خواجہ صاحب کا ایک یہ بھی سوال ہے کہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ قادیان مکرم مقام ہے اس کو
ر
چھوڑ کر جانا غلطی پر دلالت کرتا ہے یہ غلط ہے کیونکہ مکہ بھی ایک مکرم مقام ہے لیکن وہ
غیر احمدیوں کے پاس ہے جو آپ کے نزدیک مسلمان نہیں۔اوّل تو یہ دلیل نہیں کیونکہ اگر
ایک طور پر پہلا دعوی کرنے والے پر یہ حجت ہے تو خواجہ صاحب اور ان کی پارٹی پر بھی تو
حجت ہے کیونکہ کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ خواجہ صاحب آپ کے نزدیک تو مکہ مدینہ مسلمانوں
کے ہی قبضہ میں ہیں پھر آپ کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ مکرم مقامات حقیقی وارثوں کے ہاتھ سے نکل
سکتے ہیں۔دوسرے یہ کہ ایک لمبے عرصہ کے بعد ایسا ہو سکتا ہے کہ ایک جماعت خراب ہو
جائے اور مرکز اس کے پاس رہے جب تک کہ نئی جماعت ترقی کرے جیسا کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے شروع زمانہ میں مکہ مشرکوں کے پاس تھا یا یروشلم مسیح کے زمانہ میں یہود
کے پاس تھا لیکن اس بات کا ثابت کرنا خواجہ صاحب کو مشکل ہوگا کہ ابھی کامل ترقی ہونے
سے پہلے ہی ایک مقام متبرک ایک پاک جماعت کے پاس آکر ان کے ہاتھ سے نکل جائے
اور اس کے سب افراد گندے اور کافر ہو جائیں اس طرح تو امان بالکل اُٹھ جاتا ہے اور ان
تمام پیشگوئیوں پر پانی پھر جاتا ہے جو اس جگہ کے رہنے والوں کے متعلق ہیں۔دوسرے یہ
دلیل کوئی ایسی نہیں کہ جس پر فیصلہ کا مدار ہو ایسی باتیں تو ضمناً پیش ہوا کرتی ہیں ہاں یہ کہ دینا
بھی ضروری ہے کہ حضرت علیؓ کے مدینہ چھوڑ دینے کی دلیل درست نہیں جب آپ مدینہ سے
تشریف لے گئے تو صرف میدانِ جنگ کے قریب ہونے کے لئے تشریف لے گئے ورنہ
مدینہ آپ کے قبضہ میں تھا اور مدینہ کے لوگ آپ کے ساتھ تھے اور یہی حال مکہ کا تھا۔پھر آپ لکھتے ہیں کہ " کہا جاتا ہے کہ مولوی محمد علی کی ذلت ہوئی لوگوں نے ان کو تقریر
سے روک دیا۔یہ بات وہ کہہ سکتے ہیں جنہیں وہ تکالیف معلوم نہیں جن کا سا منا حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو کرنا پڑا مجھے افسوس ہے کہ یہ جواب بھی درست نہیں کیونکہ دونوں معاملوں میں
ایسا کھلا فرق ہے جس کو ہر ایک شخص بآسانی سمجھ سکتا ہے۔کیا آپ کو معلوم نہیں کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام محمد حسین بٹالوی کو گرسی نہ ملنے کا واقعہ ہمیشہ بیان فرماتے تھے بلکہ آپ نے کتاب البریہ
صفحہ ۱۰ میں اسے لکھا بھی ہے اور اسے اُس کی ذلّت قرار دیتے تھے۔لیکن کیا خود یہی واقعہ

خلافة على منهاج النبوة
۱۶۸
جلد اول
حضرت صاحب پر چسپاں نہیں ہوتا ؟ کیا کرم دین کے مقدمہ میں مجسٹریٹ آپ کو کھڑا نہ رکھتا
تھا ؟ کیا ایسا نہیں ہوا کہ بعض اوقات آپ نے پانی پینا چاہا اور اُس نے پانی تک پینے کی
اجازت نہیں دی؟ لیکن کیا آپ اس کو ذلت کہہ سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو کیوں اور پھر کیوں؟
محمد حسین سے ویسے ہی سلوک پر اُسے ذلّت قرار دیا گیا۔سینے ! ان دونوں مثالوں میں ایک
فرق ہے اول تو یہ کہ محمد حسین کو سخت ڈانٹ دی گئی اور ڈپٹی کمشنر بہادر نے جھڑک کر پیچھے ہٹا
دیا لیکن حضرت صاحب سے یہ معاملہ نہیں ہوا۔دوسرے مقدمہ ایک ایسے مجسٹریٹ کے
سامنے پیش تھا جس کے سامنے دونوں برابر تھے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام مسیحیت کے
دشمن تھے اور وہ ایک مسیحی تھا پس صاحب بہادر کا سلوک محمد حسین سے پہلا کسی محرک کے ہوا
لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بوجہ اُن کی تبلیغی کوششوں اور سب مذاہب کی بنیادیں
کھوکھلی کر دینے کے سب فرقوں کو عداوت تھی خصوصاً اہالیانِ ہند کو۔پس ایک ہندوستانی کا۔آپ سے یہ سلوک کرنا پہلے معاملہ سے اس کو علیحدہ کر دیتا ہے۔پھر ایک اور بات ہے کہ لوگ ہمیشہ مرا بھی کرتے ہیں لیکن غلام دستگیر کی موت کو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام اپنی سچائی کی دلیل قرار دیتے ہیں یہ کیوں؟ اس لئے کہ اس نے مباہلہ کیا
تھا اور مطابق مباہلہ کے مر گیا۔اسی طرح اب اس معاملہ کو لیجئے مولوی محمد علی صاحب نے صبح
کے وقت مسجد میں تقریر کی کہ اگر میں نے بدنیتی سے ٹریکٹ لکھا تھا تو خدا مجھے پکڑے، مجھے
ہلاک کرے، مجھے ذلیل کر دے۔عصر کے وقت وہ ایک ایسے مجمع میں کھڑے ہوتے ہیں جوان
کے دشمنوں کا نہیں اس جماعت کا ہے جس میں پہلے کھڑے ہو کر انہوں نے یہاں تک بھی کہا
تھا کہ تم اپیل تو سنتے رہے ، چندہ مانگنے کے وقت اُٹھ کر بھاگتے تھے ہم جو نتیوں سے چندہ وصول
کریں گے اس جماعت کا تھا جس میں آپ کے ماتحت ملازم شامل تھے۔اس جماعت کا تھا
جس میں وہ طلباء موجود تھے جو مولوی صدر الدین صاحب ہیڈ ماسٹر کی زیر تربیت رہتے تھے اور
مولوی صدرالدین صاحب ہی اُس وقت کے سیکرٹری تھے وہ اس مجمع میں کھڑے ہوتے ہیں
جس پر میرا کوئی زور نہ تھا، کوئی حکومت نہ تھی ، جماعت کے لوگ مختلف جگہوں سے اکٹھے ہوئے
ہوئے تھے۔وہ دیرینہ سیکرٹری شپ کی وجہ سے مولوی صاحب کے ایسے معتقد تھے کہ بعض ان

خلافة على منهاج النبوة
۱۶۹
جلد اول
میں سے آپ کے لئے تحفہ تحائف بھی لایا کرتے تھے۔مولوی صاحب جماعت کے معززین
اشخاص میں خیال کئے جاتے تھے ان کے ترجمہ قرآن کی طرف لوگوں کی نظریں لگی ہوئی تھیں۔چند سال کی متواتر کوشش سے وہ لوگوں کی نظروں میں ایسے بنائے گئے تھے کہ گویا موجودہ
نسلوں میں ایک ہی انسان ہے ایسا شخص ایسے مجمع میں اس بددعا کے بعد کھڑا ہوتا ہے جب کہ
ابھی کوئی خلیفہ مقرر نہ تھا۔جن کو آپ اکابر کہتے ہیں ان کی ایک جماعت اس کے ساتھ ہے جو
خود ہمیشہ اپنا رعب بٹھانے کے درپے رہتی تھی۔لیکن جب وہ شخص کھڑا ہوتا ہے تو اس ہزاروں
کے مجمع میں سے ایک شور بلند ہوتا ہے کہ ہم آپ کی بات نہیں سنتے۔لیکن شاید کوئی کہے کہ چند
شریروں نے منصوبہ سے ایسا کر دیا۔نہیں ! اس ہزاروں کے مجمع سے کوئی شخص ان آوازوں
کے خلاف آواز نہیں اُٹھاتا اور سب کے سب اپنی خاموشی سے اپنی رضا مندی کا اظہار کرتے
ہیں اور اپنے خاص دوستوں سمیت مولوی صاحب وہاں سے چلے جاتے ہیں۔صبح کی بددعا
کے بعد ایسے مجمع میں اس واقعہ کا ہونا اگر ایک الہی شہادت نہیں تو اور کیا ہے؟
اگر میری بیعت کے بعد ان سے یہ سلوک ہوتا اور میری مرضی یا میرے علم سے ہوتا تو یہ
ایک اور معاملہ تھا اس میں ان کی نہیں میری ذلت ہوتی۔چنانچہ جب مجھے اطلاع دی گئی کہ
ایک دو پانچ چھ سالہ بچوں نے نادانی سے آپ پر کنکر پھینکنے کا ارادہ کیا تو میں نے درس میں
لوگوں کو سخت ڈانٹا کہ گو بچہ نادان ہولیکن میں والدین کو اس کا ذمہ دار قرار دوں گا۔بیعت
کے بعد مریدین کا سلوک اور شے ہے لیکن بیعت سے پہلے اس بددعا کے بعد وہ سلوک ضرور
ایک الہی نشان تھا اور خواجہ صاحب کبھی یہ خیال نہ کریں کہ اب اگر وہ قادیان آئیں تو ان
سے کسی مبائع سے سختی کروا کر کہہ دیا جائے گا کہ ان کی ذلت ہوئی یہ صرف بدظنی کا نتیجہ ہے۔اگر وہ زیادہ تدبر سے کام لیں گے تو دونوں معاملات میں ان کو فرق نظر آئے گا۔خواجہ صاحب لکھتے ہیں کہ جلسہ کو با رونق کرنے کے لئے آدمی بھیجے گئے۔میں ان کو یقین
دلاتا ہوں کہ کسی شخص نے غلطی سے ان کے سامنے یہ بات بیان کر دی ہے بات یہ ہے کہ
میری طرف سے یا انجمن کی طرف سے ایسا نہیں کیا گیا نہ کسی اور مبائع کی طرف سے۔بلکہ
یوں معلوم ہوتا ہے کہ انجمن احمد یہ اشاعت اسلام نے کچھ اشتہار مبائعین میں تقسیم کرنے کے

خلافة على منهاج النبوة
12 +
جلد اول
لئے شائع کئے تھے اور کچھ بعض آدمی امرتسر اور لاہورسٹیشنوں پر اس غرض کے لئے گئے تھے
کہ لوگوں کو روک کر لا ہور اُتار لیں یا لاہور لے جائیں۔بعض مہمانوں سے جھگڑا بھی ہو گیا
لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل ہوا کہ باوجود اس کے کہ وہ لوگ غلطی سے اصرار سے بڑھ کر تکرار تک
نوبت پہنچا دیتے تھے کہ آپ لاہور کیوں نہیں جاتے لیکن کسی قسم کا دنگہ نہ ہوا اور لوگوں کو ہنسی کا
موقع نہیں ملا۔شاید کسی شخص نے اس واقعہ کو میری طرف منسوب کر دیا ہو مگر حق یہی ہے کہ یہ
واقعہ آپ کے دوستوں کی طرف سے ہوا ہے میری طرف سے ہر گز نہیں ہوا۔خواجہ صاحب اپنے لیکچر میں یہ بھی لکھتے ہیں کہ میں نے کیوں مولوی شیر علی صاحب کو
ولا بیت جانے سے روک دیا حالانکہ میں خلیفہ اول سے وعدہ کر چکا تھا کہ میں آپ کے حکم بھی
مانوں گا اور آپ کے بعد کے خلفاء کا بھی۔حالانکہ مجھے حضرت ابو بکر اور ابو عبیدہ کی مثال یاد
کرنی چاہیے تھی۔میں حیران ہوں کہ خواجہ صاحب نے میرے وعدہ سے میرے عمل کو مخالف
کس طرح سمجھا۔میں نے کہا تھا کہ حضرت خلیفہ اول کا حکم بھی مانوں گا اور بعد کے خلفاء کا
بھی۔حضرت کی زندگی تک میرا فرض تھا کہ آپ کے حکم مانتا اور بعد میں جو خلیفہ ہوتا اُس کے
حکم ماننا میرا فرض تھا۔قدرت ایزدی نے خلافت مجھے ہی سپر د کر دی تو اب مسیح موعود علیہ السلام
کے احکام کے ماتحت میرا ہی حکم ماننا ضروری تھا اور میں نے حالاتِ وقت کے ماتحت
مناسب فیصلہ کر دیا۔ایک خلیفہ کا حکم اُسی وقت تک چلتا ہے جب تک وہ زندہ ہو۔اُس کے
بعد جو ہو اُس کا حکم ماننے کے قابل ہے۔یہ مسئلہ آپ نے نیا نکالا ہے کہ ہر ایک خلیفہ کا حکم
ہمیشہ کے لئے قابل عمل ہے یہ درجہ تو صرف انبیاء کو حاصل ہے کہ ان کے احکام اس وقت تک
جاری رہتے ہیں۔جب تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی پا کر کوئی نیا نبی انہیں منسوخ نہ
کرے۔خلفاء کی یہ حیثیت تو صرف آپ کی ایجاد ہے صحابہ ابو بکر ، عمر، عثمان ، علی رضی اللہ عنہم
میں سے ہر ایک کے فرمانبردار تھے۔لیکن ان میں سے ہر ایک بعد میں آنے والے نے اپنے
سے پہلے کے چندا حکام کو منسوخ کیا یا بعض انتظامات کو بدل دیا لیکن کسی صحابی نے نہ کہا کہ
ہم تو پہلے کے فرمانبردار ہیں اس لئے آپ کا حکم نہ مانیں گے۔حضرت عمرؓ نے خالد کو جو
حضرت ابوبکر کے مقرر کردہ سپہ سالار تھے معزول کر دیا۔ان پر کسی نے اعتراض نہ کیا کہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی