انواز خلافت

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

خلافة على منهاج النبوة
122
جلد اول
"
تشهد
انوار خلافت
( فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۱۵ء بر موقع جلسه سالانه )
تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل آیات تلاوت فرمائیں:۔إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا
سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا ل۔میں نے آپ لوگوں کے سامنے جو یہاں تشریف لائے ہیں بعض باتیں بیان کرنے
کا ارادہ کیا تھا۔چنانچہ میں نے نوٹ کر لیا تھا کہ فلاں فلاں بات کہوں گا اور میرا منشاء تھا کہ
جس طرح پچھلے جلسہ پر یہ انتظام کیا گیا تھا کہ کچھ امور ایسے بیان کئے جائیں جو جماعت کی
اصلاح کے متعلق ہوں اور کچھ ایسے جو روحانیت سے تعلق رکھتے ہوں۔چنانچہ گزشتہ جلسہ پر
میں نے بتایا تھا کہ انسان کی روحانی ترقی کے سات درجے ہیں اور یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے
حصول کے کیا ذرائع ہیں۔اس دفعہ بھی میرا ارادہ تھا کہ ایک دن تو دوسری ضروری باتیں
بیان کروں اور دوسرے دن ذکر الہی اور عبادت الہی پر کچھ کہوں۔لیکن کہتے ہیں تدبیر کند
بنده تقدیر زند خندہ۔یہ کسی نے تو اپنے رنگ میں کہا ہوگا مگر میں جو کل اپنے ارادہ کو پورا
نہیں کر سکا تو معلوم ہوتا ہے کہ یہی خدا تعالیٰ کا منشاء ہوگا کیونکہ خدا تعالیٰ کے سلسلوں کے کام
اُس کی منشاء اور ارادہ کے ماتحت ہوتے ہیں۔کل جو میں تقریر کرنے لگا تو گو بہت اختصار
سے کام لیا اور بہت حصہ مضمون کا کاٹ کر بیان کیا مگر مغرب تک پھر بھی نہ بیان کر سکا اور
ایک حصہ رہ ہی گیا جو میرے خیال میں بہت ضروری ہے اور آج وقت بھی مل گیا ہے اس لئے

خلافة على منهاج النبوة
۱۷۸
جلد اول
اسی حصہ کو بیان کرتا ہوں۔وہ دوسرا حصہ جس کو میں اس وقت بیان کرنا چاہتا ہوں اس کے متعلق میں نے ایک مختصر
سی سورۃ پڑھی ہے جو گو عبارت کے لحاظ سے بہت مختصر ہے لیکن مضامین کے لحاظ سے بہت
وسیع باتیں اپنے اندر رکھتی ہے اور حکمت اور معرفت کے بڑے بڑے دریا اس کے اندر بہہ
رہے ہیں۔نیز اس سورۃ میں خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو وہ بات بتائی ہے کہ اگر وہ اس پر
غور وفکر اور عملدرآمد کرتے تو ان پر وہ ہلاکت اور تباہی کبھی نہ آتی جو آج آئی ہوئی ہے اور
نہ مسلمان پراگندہ ہوتے۔نہ ان کی حکومتیں جاتیں نہ اس قدرکشت و خون کی نوبت پہنچتی اور
نہ ان میں تفرقہ پڑتا۔اور اگر پڑتا تو اتنا جلدی اور اس عمدگی سے زائل ہو جا تا کہ اس کا
نام ونشان بھی باقی نہ رہتا۔لیکن افسوس کہ ان میں وہ تفرقہ پڑا جو باوجود گھٹانے کے بڑھا
اور باوجود دبانے کے اُٹھا اور با وجود مٹانے کے اُبھرا اور آخر اس حد تک پہنچ گیا کہ آج
مسلمانوں میں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں فرقے موجود ہیں۔کیونکہ وہ بند جس نے مسلمانوں
کو باندھا ہوا تھا کاٹا گیا اور اس کے جوڑنے والا کوئی پیدا نہ ہوا۔بلکہ دن بدن وہ زیادہ سے
زیادہ ہی ٹوٹتا گیا۔حتی کہ تیرہ سو سال کے دراز عرصہ میں جب بالکل ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا تو
خدا تعالیٰ نے اپنے پاس سے ایک شخص کو اس لئے بھیجا کہ وہ آ کر اس کو جوڑے۔اس
فرستادہ خدا سے پہلے کے تمام مولویوں، گدی نشینوں ، بزرگوں اور اولیاؤں نے بڑی بڑی
کوششیں کیں مگر ا کارت گئیں اور اسلام ایک نقطہ پر نہ آیا ، پر نہ آیا۔اور کس طرح آ سکتا تھا
جب کہ اس طریق سے نہ لایا جاتا جو خدا تعالیٰ نے مقرر کیا تھا یعنی کسی مامور من اللہ کے
ذریعے سے۔غرض اس سورۃ میں خدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک آنے والے فتنہ پر
آگاہ فرمایا ہے اور اس سے بچنے کا علاج بھی بتایا ہے۔اس سورۃ میں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو تاکید کی گئی ہے کہ آپ استغفار کریں۔چونکہ استغفار کے معنی عام طور پر اپنے گنا ہوں
کی معافی مانگنے کے ہوتے ہیں اس لئے یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ شخص جو دنیا کی
ہدایت اور رہنمائی کے لئے آیا تھا ، گمراہ اور بے دین لوگوں کو با خدا بنانے آیا تھا ، گنا ہوں

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
اور بدیوں میں گرفتار شدہ انسانوں کو پاک وصاف کرنے آیا تھا اور جس کا درجہ قرآن شریف
میں خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله
سب لوگوں کو کہہ دے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو۔اس کا یہ نتیجہ
ہوگا کہ تم خدا تعالیٰ کے محبوب اور پیارے بن جاؤ گے۔پھر وہ جس کی نسبت خدا تعالیٰ فرماتا
ہے لقد كان لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أسْوَةٌ حَسَنة ٣ کہ اس رسول میں تمہارے
لئے پورا پورا نمونہ ہے۔اگر تم خدا کے حضور مقبول بننا چاہتے ہو ، اگر تم خدا سے تعلق پیدا کرنا
پسند کرتے ہو تو اس کا آسان طریق یہ ہے کہ اس رسول کے اقوال، افعال اور حرکات وسکنات
کی پیروی کرو۔کیا اس قسم کا انسان تھا کہ وہ بھی گناہ کرتا تھا اور اسے بھی استغفار کرنے کی
ضرورت تھی ؟ جس رسول کی یہ شان ہو کہ اس کا ہر ایک قول اور فعل خدا کو پسند یدہ ہوکس
طرح ہوسکتا ہے کہ اُس کی نسبت یہ کہا جائے کہ تو اپنے گناہوں کی معافی مانگ۔اگر وہ بھی
گناہ گار ہوسکتا ہے تو خدا تعالیٰ نے اُس کی اتباع کی دوسروں کو کیوں ہدایت فرمائی ہے۔ہم اس بات کو ثابت کر سکتے ہیں کہ آپ ہر ایک قسم کی بدی اور گناہ سے پاک تھے۔یہی
تو وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ اے لوگو! اگر تمہیں مجھ سے محبت کا دعوئی ہے اور میرے
محبوب بننا چاہتے ہو تو اس کا ایک ہی طریق ہے کہ تم اس رسول کی اتباع کرو۔اور نہ ممکن نہیں
کہ تم میرے قرب کی کوئی راہ پا سکو۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کسی گناہ کا
منسوب کر نا تعلیم قرآن کے بالکل خلاف ہے مگر کوئی کہہ سکتا ہے کہ پھر آپ کے متعلق یہ کیوں
آیا ہے کہ تو استغفار کر ، استغفار کر ، یہاں یہ بات بھی یا درکھنی چاہئے کہ انہی الفاظ کو مدنظر
رکھ کر عیسائی صاحبان بھی مسلمانوں پر ہمیشہ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ تمہارا رسول گناہ گار تھا
کیونکہ قرآن اس کو حکم دیتا ہے کہ تو استغفار کر۔لیکن ہمارے مسیح کی نسبت قرآن میں یہ کہیں
نہیں آیا پس معلوم ہوا کہ تمہارا رسول گناہ کرتا تھا۔اور بعض جگہ تو تمہارے رسول کی نسبت
کا لفظ بھی آیا ہے تو معلوم ہوا کہ تمہارا رسول گناہ گار تھا اور ہمارا مسیح گنا ہوں سے
پاک۔اس سے ثابت ہو گیا کہ مسیح کا درجہ اس سے بہت بلند ہے۔اس اعتراض کے جواب
میں مسلمانوں کو بڑی دقت پیش آئی ہے اور گو اُنہوں نے جواب دینے کی بڑی کوشش کی

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۰
جلد اول
ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے پہلے اس کا جواب دینے میں وہ کامیاب نہیں
ہو سکے۔یہی وجہ تھی کہ ہزار ہا مسلمانوں کی اولا د عیسائی ہوگئی اور تو اور سیدوں کی اولا دوں
نے بھی بپتسمہ لینا پسند کر لیا اور وہ اب سٹیجوں پر کھڑے ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
گالیاں دیتے ہیں۔غرض ان الفاظ کی وجہ سے نادانوں نے دھوکا کھایا اور بجائے اس کے
کہ عیسائیوں کو جواب دیتے خود عیسائی بن گئے۔قرآن شریف پر غور کرنے سے معلوم ہوتا
ہے کہ یہ لفظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اُن معنوں کے لحاظ سے استعمال نہیں کیا گیا
جن معنوں میں عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔آپ کے متعلق اور معنوں میں استعمال ہوا
ہے اور یہ بات اس طرح معلوم ہوتی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت ذُنُسب کا لفظ
قرآن شریف میں تین جگہ آیا ہے۔اوّل سورہ مومن میں جہاں خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔قاضيراتٌ وَعَدَ اللهِ حَقٌّ وَاسْتَغفِريدَ نَبِكَ وَسَبِّحُ بِحَمْدِ رَبِّكَ
بالعشي والا نگار کے دوم سورہ محمد میں یوں آیا ہے۔فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ
وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤمِنتِ، وَالله يَعْلَمُ مُتَقَلَّبَكُمْ
و متوسكُم سوم سورہ فتح میں آیا ہے انا فتحنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِيْنَاكَ الْيَغْفِرَ لَكَ
الله ما تقدم مِن ذَنْبِكَ وَ مَا تَاَخَرَوَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ
صِرَاطًا مُسْتَقِيمات ل
اسی طرح بعض جگہ پر استغفار کا لفظ آپ کی نسبت استعمال ہوا ہے جیسا کہ اسی سورۃ
میں جو میں نے ابھی پڑھی ہے۔ان سب جگہوں پر اگر ہم غور کریں تو ایک ایسی عجیب بات
معلوم ہوتی ہے جو سارے اعتراضوں کو حل کر دیتی ہے اور وہ یہ کہ ان سب جگہوں میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں کے ہلاک ہونے اور آپ کی فتح کا ذکر ہے۔پس اس
جگہ بالطبع یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آپ کی فتح اور آپ کے دشمنوں کی مغلوبیت کے ساتھ گناہ
کا کیا تعلق ہے۔اور یہی بات ہے جس کے بیان کرنے کیلئے میں نے یہ سورۃ پڑھی ہے اور
جس سے ہمیں اقوام کے تنزل و ترقی کے قواعد کا علم ہوتا ہے۔بعض لوگوں نے ان
آیات کے یہ معنی کئے ہیں کہ خدا تعالیٰ آپ کو یہ فرماتا ہے کہ اب تمہاری فتح ہوگئی اور

خلافة على منهاج النبوة
TAI
جلد اول
تمہارے دشمن مغلوب ہو گئے اس لئے تمہارے دنیا سے رخصت ہونے کا وقت آ گیا ہے پس
تو تو بہ اور استغفار کر کیونکہ تیری موت کے دن قریب آگئے ہیں۔اور گو یہ استدلال درست
ہے لیکن ان معنوں پر بھی وہ اعتراض قائم رہتا ہے کہ آپ نے کوئی گناہ کئے ہی ہیں اسی لئے
تو بہ کا حکم ہوتا ہے۔میں نے جب ان آیات پر غور کیا تو خدا تعالیٰ نے مجھے ایک عجیب بات سمجھائی اور وہ یہ
کہ جب کسی قوم کو فتح حاصل ہوتی ہے اور مفتوح قوم کے ساتھ فاتح قوم کے تعلقات قائم
ہوتے ہیں تو ان میں جو بدیاں اور بُرائیاں ہوتی ہیں وہ فاتح قوم میں بھی آنی شروع ہو
جاتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ فاتح قوم جن ملکوں سے گزرتی ہے ان کے عیش وعشرت کے جذبات
اپنے اندر لیتی جاتی ہے۔اور چونکہ عظیم الشان فتوحات کے بعد اس قدر آبادی کے ساتھ
فاتح قوم کا تعلق ہوتا ہے جو فاتح سے بھی تعداد میں زیادہ ہوتی ہے اس لئے اس کو فوراً تعلیم
دینا اور اپنی سطح پر لانا مشکل ہوتا ہے اور جب فاتح قوم کے افراد مفتوح قوم میں ملتے ہیں تو
بجائے اُس کو نفع پہنچانے کے خود اس کے بداثرات سے متاثر ہو جاتے ہیں جس کا نتیجہ رفتہ
رفتہ نہایت خطرناک ہوتا ہے۔جب اسلام کی فتوحات کا زمانہ آیا تو اسلام کیلئے بھی یہی مشکل
در پیش تھی گوا سلام ایک نبی کے ماتحت ترقی کر رہا تھا لیکن نبی با وجود نبی ہونے کے پھر انسان
ہی ہوتا ہے اور انسان کے تمام کام خواہ کسی حد تک وسیع ہوں محدود ہی ہوتے ہیں۔ایک
استاد خواہ کتنا ہی لائق ہو اور ایک وقت میں تیس چالیس نہیں بلکہ سو سوا سولڑکوں تک کو بھی
پڑھا سکتا ہو لیکن اگر اس کے پاس ہزار دو ہزار لڑکے لے آئیں تو نہیں پڑھا سکے گا۔رسول بھی
استاد ہی ہوتے ہیں جیسا کہ قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت آیا ہے
يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أيتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الكتب والْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ کے کہ اس رسول
کا یہ کام ہو کہ وہ خدا تعالیٰ کی آیتیں لوگوں کو سنائے کتاب کی تعلیم دے اور ان کو پاک
کرے۔غرض نبی ایک استاد ہوتا ہے اس کا کام تعلیم دینا ہوتا ہے۔اس لئے وہ تھوڑے
لوگوں کو ہی دے سکتا ہے کیونکہ لاکھوں اور کروڑوں انسانوں کو سبق دینا اور پھر یا د بھی کروا
دینا کسی انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔پس جب کسی کے سامنے لاکھوں اور کروڑوں انسانوں کی

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۲
جلد اول
جماعت سبق لینے کے لئے کھڑی ہو تو ضرور ہو گا کہ اس کی تعلیم میں نقص رہ جائے اور پوری
طرح علم نہ حاصل کر سکے۔یا یہ ہوگا کہ بعض تو پڑھ جائیں گے اور بعض کی تعلیم ناقص رہ جائے
گی اور بعض بالکل جاہل کے جاہل ہی رہ جائیں گے اور کچھ تعلیم نہ حاصل کرسکیں گے۔پس
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب فتوحات پر فتوحات ہونی شروع ہوئیں اور بے شمار لوگ
آپ کے پاس آنے لگے تو ان کے دل میں جو بڑا ہی پاک دل تھا یہ گھبرا ہٹ پیدا ہوئی کہ
ان تھوڑے سے لوگوں کو تو میں اچھی طرح تعلیم دے لیتا ، قرآن سکھا سکتا تھا ( چنانچہ حدیث
میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بڑی پابندی سے صحابہ کو قرآن سکھاتے تھے ) لیکن
یہ جو لاکھوں انسان اسلام میں داخل ہورہے ہیں ان کو میں کس طرح تعلیم دوں گا اور مجھ میں
جو بوجہ بشریت کے یہ کمزوری ہے کہ اتنے کثیر لوگوں کو تعلیم نہیں دے سکتا اس کا کیا علاج
ہوگا۔اس کا جواب سورۃ نصر میں خدا تعالیٰ نے یہ دیا کہ اس میں شک نہیں کہ جب فتح ہوگی
اور نئے نئے لوگ کثرت سے اسلام میں داخل ہوں گے تو ان میں بہت سی کمزوریاں ہوں
گی اور یہ بھی سچ ہے کہ وہ سب کے سب تجھ سے تعلیم نہیں پا سکتے مگر ان
کو تعلیم دلانے کا یہ علاج
ہے کہ تو خدا سے دعا مانگے کہ اے خدا ! مجھ میں بشریت کے لحاظ سے یہ کمزوری ہے کہ اتنے
لوگوں
کو تعلیم نہیں دے سکتا تو میری اس کمزوری کو ڈھانپ دے اور وہ اس طرح کہ ان سب
لوگوں کو خود ہی تعلیم دے دے اور خود ہی ان کو پاک کر دے۔پس یہی وہ بات ہے جس کے
متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو استغفار کرنے کا ارشاد ہوا ہے۔ذنب کے معنی ایک زائد
چیز کے ہیں اور غفر ڈھانکنے کو کہتے ہیں۔اس سے خدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو یہ بات سکھائی ہے کہ تم یہ کہو کہ میں اس قدر لوگوں کو کچھ نہیں سکھا سکتا پس آپ ہی ان کو
سکھائیے اور میری اس انسانی کمزوری کو ڈھانپ دیجئے۔دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ السلام ابتدائی زمانہ میں ایک ایک سے اپنے ہاتھ پر ہاتھ
رکھا کر بیعت لیتے تھے پھر ترقی ہوئی تو لوگ ایک دوسرے کی پیٹھ پر ہاتھ رکھ کر بیعت کرنے
لگے۔پھر حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کے زمانہ میں تو پگڑیاں پھیلا کر بیعت ہوتی تھی اور اب
بھی اسی طرح ہوتی ہے۔تو ایک آدمی ہر طرف نہیں پہنچ سکتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۳
جلد اول
زمانہ میں کوئی مسلمان یمن میں تھا کوئی شام میں کوئی عراق میں تھا کوئی بحرین میں اور کوئی
نجد میں تھا اس لئے نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہر ایک کے پاس پہنچ سکتے تھے اور نہ وہ آپ
تک آ سکتے تھے۔جب حالت یہ تھی تو ضرور تھا کہ آپ کی تعلیم میں نقص رہ جاتا لیکن آپ کا
دل کبھی یہ برداشت نہ کر سکتا تھا اس لئے آپ کو حکم ہوا کہ خدا سے دعا کرو کہ اے خدا ! اب یہ
کام میرے بس کا نہیں اس لئے تو ہی اسے پورا کر۔کیونکہ شاگرد بہت ہیں اور میں اکیلا
مدرس ہوں مجھ سے ان کی تعلیم کا پورا ہونا مشکل ہے۔آجکل تو سکولوں میں یہ قاعدہ ہو گیا
ہے کہ ایک استاد کے پاس چالیس یا پچاس سے زیادہ لڑ کے نہ ہوں اور اس سے زیادہ لڑکوں
کو جماعت میں داخل نہ کیا جائے اور اگر کیا جائے تو ایک اور استاد رکھا جائے کیونکہ افسرانِ تعلیم
جانتے ہیں کہ اگر ایک جماعت میں بہت زیادہ لڑکے ہوں اور ایک اکیلا استاد پڑھانے والا
ہو تو لڑکوں کی تعلیم ناقص رہ جاتی ہے۔چنانچہ جن سکولوں میں بہت سے لڑکے ہوتے ہیں اور
ایک استاد وہاں کے لڑکوں کی تعلیمی حالت بہت کمزور ہوتی ہے کیونکہ زیادہ لڑکوں کی وجہ سے
استاد ہر ایک کی طرف پوری پوری توجہ نہیں کر سکتا۔تو چونکہ فتح کے وقت لاکھوں انسان
مسلمان ہو کر اسلام میں داخل ہوتے تھے اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خطرہ
دامن گیر ہوا کہ مسلمان تعلیم میں ناقص نہ رہ جائیں۔خدا تعالیٰ نے آپ کو اس کے متعلق یہ گر
بتا دیا کہ خدا کے آگے گر جاؤ اور اُسی کو کہو کہ آپ ہی اس کام کو سنبھالے کہ میری طاقت سے تو
اس کا سنبھالنا با ہر ہے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق استغفار کا لفظ اسی لئے استعمال کیا گیا ہے کہ
آپ کو اس بات کی طرف متوجہ کیا جائے کہ اسلام میں کثرت سے داخل ہونے والے
لوگوں کی تعلیم و تربیت کے لئے آپ خدا تعالیٰ سے دعا کریں اور التجا کریں کہ اب لوگوں
کے کثرت سے آنے سے جو بدنتائج نکلیں گے ان سے آپ ہی بچائیے اور ان کو خود ہی دور
کر دیجئے۔اور آپ کا لاکھوں انسانوں کو ایک ہی وقت میں پوری تعلیم نہ دے سکنا کوئی گناہ
نہیں بلکہ بشریت کا تقاضا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آپ کی نسبت ذنب کا لفظ استعمال تو ہوا ہے
لیکن جناح کا لفظ کبھی استعمال نہیں ہوا۔گناہ اسے کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی طاقت

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۴
جلد اول
اور قوت کے باوجود اس کے حکم کی فرمانبرداری نہ کی جائے اور وہ بات جس کی خدا تعالیٰ کی
طرف سے طاقت ہی نہ دی جائے اس کا نہ کر سکنا گناہ نہیں ہوتا بلکہ وہ بشری کمزوری کہلاتی
ہے۔مثلاً ایک شخص بیمار ہو جاتا ہے تو یہ اس کا گناہ نہیں بلکہ ایک کمزوری ہے جو بشریت کی
وجہ سے اسے لاحق ہے۔تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ گناہ نہ تھا کہ آپ اس قدر زیادہ
لوگوں کو پڑھا نہ سکتے تھے بلکہ خدا تعالیٰ نے ہی آپ کو ایسا بنایا تھا اور آپ کے ساتھ یہ ایسی
بات لگی ہوئی تھی جو آپ کی طاقت سے بالا تھی اس لئے آپ کو بتایا گیا کہ آپ خدا تعالیٰ
کے حضور کثرت طلباء کی وجہ سے جو نقص تعلیم میں ہونا تھا اس کے دور کرنے کے لئے دعا کریں۔پس ان تمام آیات سے پتہ لگتا ہے کہ ان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گناہ کا
اظہار نہیں ہے بلکہ ایک بشری کمزوری کے بدنتائج سے بچنے کی آپ کو راہ بتائی گئی ہے چنانچہ
ہم دیکھتے ہیں کہ باوجود اس کے کہ آپ کے وقت کثرت سے لوگ ایمان لے آئے مگر
ابتلاؤں اور فتنوں کے وقت ان کا ایمان خراب نہ ہوا اور وہ اس نعمت سے محروم نہ ہوئے۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جو لوگ ایمان لائے تھے آپ کے بعد گوان
میں سے بھی کچھ مرتد ہو گئے مگر جھٹ پٹ ہی واپس آ گئے اور ان فتنہ وفسادوں میں
شامل نہ ہوئے جو اسلام کو تباہ کرنے کے لئے شریروں اور مفسدوں نے بر پاکئے تھے۔چنانچہ
حضرت عثمان کے زمانہ میں جو بہت بڑا فساد ہوا اس میں عراق ، مصر، کوفہ اور بصرہ کے لوگ تو
شامل ہو گئے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ایمان لائے تھے لیکن یمن ، حجاز
اور نجد کے لوگ شامل نہ ہوئے۔یہ وہ ملک تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں
فتح ہوئے تھے۔جانتے ہو اس کی کیا وجہ ہے کہ وہ خفیہ منصوبے جو مسلمانوں کی تباہی کا موجب
ہوئے ان میں وہ ممالک تو شامل ہو گئے جو آپ کی وفات کے بعد فتح ہوئے مگر وہ ملک شامل
نہ ہوئے جو آپ کے زمانہ میں فتح ہوئے تھے۔اس کی یہی وجہ ہے جو اوپر بیان کی گئی ہے کہ
خدا تعالیٰ نے ان ملکوں کے لوگوں کی جو آپ کے زمانہ میں اسلام لائے تھے بُرائیاں اور
بدیاں دور کر دی تھیں۔لوگ تو کہتے ہیں کہ امیر معاویہ کا زور اور طاقت تھی کہ شام کے لوگ
اس فتنہ میں شامل نہ ہوئے لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۵
جلد اول
کرامت تھی کہ وہ لوگ حضرت عثمان کے خلاف نہیں اُٹھے تھے۔کیونکہ گو یہ ملک آپ کے
زمانہ میں فتح نہ ہوا لیکن آپ نے اس پر بھی چڑھائی کی تھی۔جس کا ذکر قرآن شریف کی سورۃ
تو بہ میں ان تین صحابہ کا ذکر کرتے ہوئے جو اس سفر میں شامل نہ ہوئے تھے آیا ہے۔پس
شام کا اس فتنہ میں شامل نہ ہونا امیر معاویہ کی دانائی کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ اس لئے تھا کہ
وہاں اسلام کا پیج رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں بویا گیا اور اس سرزمین میں آپ
نے اپنا قدم مبارک ڈالا تھا۔پس خدا تعالیٰ نے آپ کی دعاؤں میں اس ملک کو بھی شامل کر
لیا۔اتنے بڑے فتنہ میں اس قدرصحابہ میں سے صرف تین صحابہ کے شامل ہونے کا پتہ لگتا ہے
اور ان کی نسبت بھی ثابت ہے کہ صرف غلط فہمیوں کی وجہ سے شامل ہو گئے تھے اور بعد میں
تو بہ کر لی تھی تو یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک ایسی خصوصیت ہے جو کسی اور نبی کو حاصل
نہیں ہوئی۔اس لئے جہاں آپ کی فتح کا ذکر آیا ہے وہاں ساتھ ہی استغفار کا حکم بھی آیا ہے
جو آپ کو اس طرف متوجہ کرنے کے لئے تھا کہ دیکھنا ہم آپ کو بہت بڑی فتح اور عزت دینی
چاہتے ہیں اور بے شمار لوگوں کو آپ کے ساتھ شامل کرنا چاہتے ہیں۔پس یاد رکھو کہ جب
تمہارے بہت سے شاگرد ہو جائیں تو تم خدا کے حضور گر جانا اور کہنا کہ الہی ! اب کام انسانی
طاقت سے بڑھتا جاتا ہے آپ خود ہی ان نو واردوں کی اصلاح کر دیجئے۔ہم آپ کی دعا
قبول کریں گے اور ان کی اصلاح کر دی جائے گی اور ان کی کمزوریوں اور بدیوں کو دور کر
کے ان کو پاک کر دیا جائے گا۔لیکن ان سب باتوں کو ملانے سے جہاں ایک طرف یہ
اعتراض مٹ جاتا ہے کہ آپ کسی گناہ کے مرتکب نہیں ہوئے وہاں دوسری طرف یہ بھی
معلوم ہوتا ہے کہ جس وقت ایک قوم ترقی کرتی اور کثرت سے پھیلتی ہے وہی زمانہ اُس کے
تنزل اور انحطاط کا ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے فتح
کے ساتھ ہی استغفار کا ارشاد فرمایا ہے کیونکہ کسی قوم کے بڑھنے اور ترقی کرنے کا جو وقت
ہوتا ہے وہی وقت اُس کے تنزل کے اسباب کو بھی پیدا کرتا ہے اور جب کوئی قوم بڑھ
جاتی ہے اُسی وقت اس میں فساد اور فتنے بھی شروع ہو جاتے ہیں۔جس کی وجہ یہ ہے کہ چونکہ
قوم میں ایسے لوگ آ جاتے ہیں جو نبی کی خدمت اور صحبت میں نہیں رہے ہوتے ، اچھی طرح

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۶
جلد اول
بد آلائشوں سے پاک وصاف نہیں ہوتے اور جنہیں وہ مشکلات پیش نہیں آئی ہوتیں جو
خدا تعالیٰ نے اپنے پیارے بندوں کو پاک کرنے کے لئے مقرر فرمائی ہوئی ہیں اس لئے وہ
فتنہ و فساد پیدا کرتے ہیں اور قوم کو تباہی کے گھاٹ اُتارنا چاہتے ہیں۔آپ لوگ اس مضمون کو غور سے سنیں اس کا کچھ حصہ علمی اور تاریخی ہے اس لئے ممکن
ہے کہ بعض کو مشکل معلوم ہو لیکن یہ وہ بات ہے اور میں کامل یقین سے کہتا ہوں یہ وہ بات ہے
جو خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں تو بیان فرمائی ہے لیکن آج تک کسی نے اسے قرآن شریف
سے سیکھ کر بیان نہیں کیا۔مجھے خدا تعالیٰ نے سکھائی ہے اور اس بات کا موقع دیا ہے کہ آپ
لوگوں کو سناؤں۔پس جو شخص اسے سنے گا اور پھر اس پر عمل کرے گا وہ کامیاب اور با مراد ہو
جائے گا اور جو نہیں سنے گا اور عمل نہیں کرے گا وہ یا درکھے کہ ایسے ایسے فتنے آنے والے ہیں
کہ جن کے ساتھ یہ فتنہ جو اس وقت بر پا ہوا ہے کچھ مقابلہ ہی نہیں کر سکتا۔کیا یہ فتنہ تم کو یاد نہیں
ہے اور تم نے نہیں دیکھا کہ اس کے بانیوں نے کس قدر زور سے کیا مگر انہیں کیا حاصل ہوا ؟
کچھ بھی نہیں۔آج یہ نظارہ دیکھ لو اور لاہور جا کر بھی دیکھ لو با وجود اس کے کہ بیعت کے وقت
وہ زیادہ تھے اور ہم تھوڑے لیکن خدا تعالیٰ نے ظاہر کر دیا ہے کہ ان کی کچھ بھی پیش نہیں گئی پس
یہ وہ فتنہ نہیں ہے جو جماعتوں کی تباہی اور ہلاکت کا موجب ہوا کرتا ہے۔وہ وہ فتنہ ہوتا ہے جو
سمندر کی لہروں کی طرح آتا ہے اور خس و خاشاک کی طرح قوموں کو بہا کر لے جاتا ہے۔پس اس فتنہ سے خدا تعالیٰ کی رحمت اور فضل کے بغیر کوئی بچ نہیں سکتا۔ہم سے پہلے بہت
سی جماعتوں نے اس کے تلخ تجربے کئے ہیں۔پس مبارک ہے وہ جو ان کے تجربوں سے
فائدہ اُٹھائے اور افسوس ہے اُس پر جس نے پہلوں کے تجربہ سے فائدہ نہ اُٹھایا اور چاہا کہ
خود تجربہ کرے۔دیکھو! سنکھیا ایک زہر ہے اور اس کو ہر ایک زہر جانتا ہے۔کیوں؟ اس لئے
کہ بہت سے لوگوں نے جب اس کو کھایا تو مر گئے۔اس کے متعلق اب کوئی یہ نہیں کہتا کہ میں
اسے اُس وقت تک زہر نہیں کہوں گا جب تک کہ خود تجربہ کر کے نہ دیکھ لوں۔لیکن کیسا افسوس
ہو گا اُس شخص پر جو خود تجربہ سنکھیا کھائے کیونکہ اس کا انجام سوائے اس کے کچھ نہیں ہوگا کہ
مرے۔تم لوگ بھی اس بات کا تجربہ کرنے کا خیال دل میں نہ لاؤ جس کا تجربہ تم سے پہلے

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۷
جلد اول
لوگ کر چکے ہیں کیونکہ ان تجربات کا نتیجہ ایسا خطر ناک تھا کہ اگر جوان سنے تو بوڑھا ہو جائے
اور اگر سیدھی کمر والا سنے تو اس کی کمر ٹیڑھی ہو جائے اور اگر کالے بالوں والا سنے تو اس کے
بال سفید ہو جائیں۔وہ بہت تلخ اور کڑوے تجربے تھے اور از حد دل ہلا دینے والے واقعات
تھے وہ نہایت پاک روحوں کے شریروں اور بد باطنوں کے ہاتھ سے قتل کے نظارے تھے۔وہ ایسے درد انگیز حالات تھے کہ جن کو سن کر مؤمن کا دل کانپ جاتا ہے اور وہ ایسے
روح فرسا منظر تھے کہ جن کو آنکھوں کے سامنے لانے سے کلیجہ پھٹنے لگتا ہے۔انہی کی سزا میں
مسلمانوں میں اس قدر فتنہ اور فساد پڑا کہ جس نے انہیں تباہ کر دیا۔حضرت عثمان کو جو آدمی
قتل کرنے آئے تھے اُن کو آپ نے فرمایا کہ اگر تم میرے قتل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو یاد
رکھنا کہ مسلمان جو اس وقت اس طرح پیوستہ ہیں جیسے دو کنگھیوں کے دندانے ہوتے ہیں
بالکل جدا ہو جائیں گے اور ایسے جدا ہوں گے کہ قیامت تک انہیں کوئی نہ اکٹھا کر سکے گا۔حضرت عبد اللہ بن سلام نے بھی اس فتنہ کے بانیوں سے بیان کیا کہ میں نے بنی اسرائیل
کی بعض کتب میں دیکھا ہے کہ ایک نبی ہوگا اس کے بعد اس کے خلفاء ہوں گے اس کے
خلیفہ ثالث کے خلاف لوگ فساد کریں گے اگر وہ اس کے مارنے پر کامیاب ہو گئے تو اس کی
سزا ان کو یہ دی جائے گی کہ وہ ہمیشہ کے لئے پراگندہ کر دیئے جائیں گے اور پھر کوئی تدبیر
ان کو جمع نہ کر سکے گی چنانچہ ایسا ہی ہوا۔یہ فتنہ اتنا پھیلا اتنا پھیلا کہ سوائے مسیح موعود
علیہ السلام کے کوئی اس کو روک نہ سکا اور مسلمان جو ٹوٹ چکے تھے انہیں کوئی نہ جوڑ سکا۔پس |
تم لوگ یا د رکھو کہ آنے والا فتنہ بہت خطرناک ہے اس سے بچنے کے لئے بہت بہت تیاری
کرو۔پہلوں سے یہ غلطیاں ہوئیں کہ اُنہوں نے ایسے لوگوں کے متعلق حسن ظنی سے کام لیا
جو بدظنیاں پھیلانے والے تھے۔حالانکہ اسلام اُس کی حمایت کرتا ہے جس کی نسبت بدظنی
پھیلائی جاتی ہے اور اُس کو جھوٹا قرار دیتا ہے جو بدظنی پھیلاتا ہے اور جب تک کہ با قاعدہ
تحقیقات پر کسی شخص پر کوئی الزام ثابت نہ ہو اُس کا پھیلانے والا اور لوگوں کو سنانے والا
اسلام کے نزدیک نہایت خبیث اور متفی ہے۔پس تم لوگ تیار ہو جاؤ تا کہ تم بھی اس قسم کی کسی غلطی کا شکار نہ ہو جاؤ کیونکہ اب تمہاری

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۸
جلد اول
فتوحات کا زمانہ آ رہا ہے اور یا درکھو کہ فتوحات کے زمانہ میں ہی تمام فسادات کا بیج بویا جاتا
ہے۔جو اپنی فتح کے وقت اپنی شکست کی نسبت نہیں سوچتا اور اقبال کے وقت ادبار کا خیال
نہیں کرتا اور ترقی کے وقت تنزل کے اسباب کو نہیں مٹاتا اس کی ہلاکت یقینی اور اس کی
تباہی لازمی ہے۔نبیوں کی جماعتیں بھی اس فساد سے خالی نہیں ہوتیں اور وہ بھی جب ترقی
کرتی ہیں اور ایسے لوگ ان میں داخل ہوتے ہیں جنہوں نے نبی کی صحبت نہیں پائی ہوتی اور
ان کا ایمان اتنا مضبوط نہیں ہوتا جتنا ان لوگوں کا ہوتا ہے جو نبی کی صحبت میں رہے ہوتے ہیں
اور جن کی تربیت بوجہ اس کے کہ وہ جماعت در جماعت آ کر داخل ہوئے ہوتے ہیں نامکمل
ہوتی ہے تو ان میں بھی فساد شروع ہو جاتا ہے جو آخر کار ان کو مختلف جماعتوں میں تقسیم کر کے
ان کے اتحاد کو توڑ دیتا ہے یا ان کی جڑ کو ایسا کھوکھلا کر دیتا ہے کہ آئندہ ان کی روحانی
طاقتیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ہماری جماعت کی ترقی کا زمانہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت
قریب آ گیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کہ افواج در افواج لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوں
گے۔مختلف ملکوں سے جماعتوں کی جماعتیں داخل ہوں گی اور وہ زمانہ آتا ہے کہ گاؤں
کے گاؤں اور شہر کے شہر احمدی ہوں گے اور ابھی سے مختلف اطراف سے خوشخبری کی ہوائیں
چل رہی ہیں اور جس طرح خدا کی یہ سنت ہے کہ بارش سے پہلے ٹھنڈی ہوائیں چلاتا ہے
تا کہ غافل لوگ آگاہ ہو جائیں اور اپنے مال و اسباب کو سنبھال لیں اسی طرح خدا تعالیٰ نے
ہماری ترقی کی ہوائیں چلا دی ہیں پس ہوشیار ہو جاؤ۔آپ لوگوں میں سے خدا کے فضل سے
بہت سے ایسے ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت پائی ہے ، آپ کے منہ
سے باتیں سنی ہیں ، آپ سے ہم کلامی کا شرف حاصل کیا ہے۔ان کا فرض ہے کہ وہ آنے
والوں کے لئے ہدایت اور راہنمائی کا باعث ہوں۔کیونکہ کوئی ایک شخص بہتوں کو نہیں سکھا
سکتا۔دیکھو اسی جلسہ پر خدا تعالیٰ کے فضل سے اتنے لوگ آئے ہیں کہ ان سب تک مشکل سے
میری آواز پہنچ سکتی ہے مگر جب لاکھوں اور کروڑوں انسان آئے تو انہیں کو ن ایک شخص سنا
سکے گا۔لیکن بتلا ؤ اگر ایک ہی سنانے والا ہوا تو یہ کیسا دردناک نظارہ ہو گا کہ کچھ لوگ تو سن
رہے ہوں گے اور کچھ لوگ پکوڑے کھا رہے ہوں گے۔وہ سنیں گے کیا اور یہاں سے لے کر

آج 10 میں سے 10 باقی