انواز خلافت
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 2
خلافة على منهاج النبوة
۱۸۹
جلد اول
جائیں گے کیا۔وہ اس اطاعت سے واقف نہ ہوں گے جو انبیاء لوگوں کے دلوں میں پیدا
کرتے ہیں۔وہ یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تقریر فرما
رہے تھے آپ نے لوگوں کو فرمایا کہ بیٹھ جاؤ۔عبداللہ بن مسعود ایک گلی میں چلے آ رہے تھے
آپ کی آواز اُنہوں نے وہاں ہی سنی اور وہیں بیٹھ گئے۔کسی نے پوچھا آپ یہاں کیوں
بیٹھے ہیں وہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریر ہو رہی ہے وہاں کیوں نہیں جاتے ؟
اُنہوں نے کہا میرے کان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز آئی ہے کہ بیٹھ جاؤ پس
میں یہیں بیٹھ گیا۔2
پھر ان کے سامنے یہ نظارہ نہ ہوگا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں تین شخص
آئے ایک کو آگے جگہ مل گئی وہ وہاں جا کر بیٹھ گیا۔دوسرے کو آگے جگہ نہ ملی وہ جہاں کھڑا تھا
و ہیں بیٹھ گیا۔تیسرے نے خیال کیا کہ یہاں آواز تو آتی نہیں پھر ٹھہرنے سے کیا فائدہ وہ
واپس چلا گیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے کہ ایک نے
تمہاری مجلس میں قرب حاصل کرنے کے لئے کوشش اور محنت کی اور آگے ہو کر بیٹھ گیا
خدا تعالیٰ نے بھی اسے قریب کیا۔ایک اور آیا اُس نے کہا اب مجلس میں آ گیا ہوں اگر اچھی
جگہ نہیں ملی تو نہ سہی وہیں بیٹھ گیا اور اس نے واپس جانا مناسب نہ سمجھا خدا نے بھی اس سے
چشم پوشی کی۔ایک اور آیا اسے جگہ نہ لی اور وہ واپس پھر گیا خدا تعالیٰ نے بھی اس سے منہ
پھیر لیا۔اس قسم کی باتیں نبیوں کی ہی صحبت میں رہ کر حاصل ہو سکتی ہیں لیکن اُنہوں نے اس قسم
کے نظارے نہ دیکھے ہوں گے۔پھر اُنہوں نے وہ محبت کی گھڑیاں نہ دیکھی ہوں گی جو آ
نے دیکھی ہیں۔اُنہوں نے اطاعت اور فرمانبرداری کے وہ مزے نہ اُٹھائے ہوں گے جو
آپ نے اُٹھائے ہیں۔انہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے وہ پیار نہ ہو گا جو آپ لوگوں کو
ہے۔اُنہوں نے وہ نشانات نہ دیکھے ہوں گے جو آپ لوگوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے ساتھ رہ کر دیکھے ہیں۔انہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وہ پیار اور محبت سے
دیکھنا اور باتیں کرنا نصیب نہ ہو گا جو آپ لوگوں کو ہوا ہے۔ان کے دلوں میں اطاعت اور
خلافة على منهاج النبوة
19+
جلد اول
فرمانبرداری کا وہ جوش نہ ہو گا جو آپ لوگوں کے دلوں میں ہے۔سوائے ان لوگوں کے جن
کے سینے خدا تعالیٰ خاص طور پر خود کھول دے۔اس میں شک نہیں کہ صحابہ کرام کے بعد بھی
ایسے لوگ ہوئے ہیں جنہوں نے پہلوں کی طرح ایمان اور یقین حاصل کر لیا تھا اور ان جیسی
ہی صفات بھی پیدا کر لی تھیں۔مثلاً امام مالک، امام شافعی ، امام احمد بن حنبل، امام ابوحنیفه
شیخ عبدالقادر جیلانی ، شہاب الدین سہروردی ، معین الدین چشتی و غیرھم۔ان لوگوں نے
محنتیں اور کوششیں کیں اس لئے ان کے دل پاک ہو گئے۔مگر جس کثرت سے صحابہ میں ایسے
لوگ تھے اس کثرت سے بعد میں نہ ہو سکے۔بلکہ بعد میں کثرت ان لوگوں کی تھی جن میں
بہت سے نقص موجود تھے اور قلت ان کی تھی جو صحابہ جیسی صفات رکھتے تھے۔لیکن صحابہؓ کے
وقت کثرت کامل ایمان والوں کی تھی۔ہماری جماعت میں اس وقت خدا کے فضل سے
کثرت ان لوگوں کی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت میں رہے اور قلت ان کی
ہے جو بعد میں آئے لیکن یہ کثرت ایسی ہے جو دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے۔میرا
مطلب اس تقریر سے یہ نہیں کہ نبی کے بعد اعلیٰ درجہ کے لوگ ہوتے ہی نہیں۔نہیں ! اعلیٰ
درجہ کے لوگ ہوتے ہیں اور ضرور ہوتے ہیں جیسا کہ ابھی میں نے بعض آدمیوں کے نام
لئے ہیں جنہوں نے صحابہ کے بعد بڑا درجہ حاصل کیا۔اپنی جماعت کے متعلق بھی آج ہی ایک
شخص نے مجھ سے سوال کیا تھا کہ کیا بعد میں آنے والے وہ درجہ پا سکتے ہیں جو حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی صحبت پانے والوں نے پایا ؟ تو میں نے اسے جواب دیا کہ ہاں وہ درجہ
پاسکتے ہیں۔پس اس تقریر کا یہ مطلب نہیں کہ میں بعد میں آنے والے لوگوں کو مایوس کروں
بلکہ میرا مطلب تمہیں اور اُن کو ہوشیار کرنا ہے۔تمہیں اس لئے کہ تائم آنے والوں کی تعلیم کا
فکر کرو اور انہیں اس لئے تا وہ جان لیں کہ ان کے راستہ میں بہت سی مشکلات ہیں وہ ان پر
غالب آنے کی تدبیر کریں۔ورنہ یہ عقیدہ کہ نبی کی جماعت کے بعد کوئی ان کے درجہ کو پاہی
نہیں سکتا ایک غلط اور باطل عقیدہ ہے جو جھوٹی محبت سے پیدا ہوا ہے۔صحابہ کے بعد بڑے
بڑے مخدوم ، بڑے بڑے بزرگ اور بڑے بڑے اولیاء اللہ گزرے ہیں جن کی نسبت ہم
ہرگز نہیں کہہ سکتے کہ وہ سب کے سب ہر ایک اس شخص سے روحانیت میں ادنیٰ تھے جس نے
خلافة على منهاج النبوة
۱۹۱
جلد اول
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت خواہ ایک دن ہی پائی ہو۔اصل بات یہ ہے کہ وہ جو
صحابہ میں اعلیٰ درجہ رکھتا ہے وہ ان بعد میں آنے والوں سے اعلیٰ ہے لیکن وہ جو ان میں
ادنی ہے اس سے بعد میں آنے والوں کا اعلیٰ طبقہ اعلیٰ ہے۔ہاں سب صحابہ کو یہ ایک جز وی
فضیلت حاصل ہے کہ اُنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک دیکھا جس کے
لئے اب اگر کوئی ساری دنیا کی سلطنت بھی دینے کو تیار ہو جائے تو حاصل نہیں کر سکتا۔یہی
بات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کے متعلق ہے۔غرض وہ وقت آتا ہے کہ ایسے لوگ اس سلسلہ میں شامل ہوں گے جنہوں نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت نہ پائی ہوگی اور اس کثرت سے ہوں گے کہ ان کو ایک آدمی
یر نہیں سنا سکے گا اس لئے اُس وقت بہت سے مدرسوں کی ضرورت ہوگی اور پھر اس بات
کی بھی ضرورت ہوگی کہ ایک شخص لاہور میں ایک امرتسر میں بیٹھا سنائے اور لوگوں کو دین
سے واقف کرے اور احکام شرع پر چلائے تا کہ تمام جماعت صحیح عقائد پر قائم رہے اور تفرقہ
سے بچے۔کل میں نے آپ لوگوں
کو یہ بتایا تھا کہ علم ایک بہت اچھی چیز ہے اس کو حاصل کر نے
کے لئے کوشش کرو لیکن آج بتاتا ہوں کہ علم بغیر خشیت اور تقویٰ کے ایک لعنت ہے اور ایسا علم
بہت دفعہ حجاب اکبر ثابت ہوا ہے۔دیکھو مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ایک عالم آدمی ہیں
لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر وہ ایمان نہ لائے بلکہ اُنہوں نے کہہ دیا کہ میں نے ہی
مرزا کو بڑھایا تھا اور میں ہی گھٹاؤں گا۔گویا اُنہوں نے اپنے علم کے گھمنڈ پر سمجھا کہ کسی کو
میں ہی بڑھا سکتا ہوں اور میں ہی گھٹا سکتا ہوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے
سے پہلے ایک شخص شرک کے خلاف تعلیم دیا کرتا تھا۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث
ہوئے تو کسی شخص نے اسے اسلام کی تلقین کی۔اس نے جواب دیا کہ شرک کے مٹانے میں جو
محنت اور کوشش میں نے کی ہے وہ اور کسی نے نہیں کی پس اگر کوئی شخص دنیا میں نبی ہوتا تو وہ
میں ہوتا یہ شخص نبی کیونکر بن گیا۔وہ شخص گو تو حید کا علم رکھتا تھا لیکن بوجہ خشیت نہ ہونے کے
اسلام لانے سے محروم ہو گیا۔پس میں آپ لوگوں کو یہی نہیں کہتا کہ علم سیکھو بلکہ یہ بھی کہتا ہوں
خلافة على منهاج النبوة
۱۹۲
جلد اول
کہ تقویٰ اور خشیت اللہ پیدا کرو۔کیونکہ اگر یہ نہ ہو تو علم ایک عذاب ہے نہ کہ کوئی مفید چیز۔تم قرآن شریف پڑھو اور خوب پڑھو کیونکہ بے علم انسان نہیں جانتا کہ خدا تعالیٰ نے
مجھے کیا کیا حکم دیئے ہیں لیکن یہ بھی یاد رکھو کہ کئی انسان ایسے ہوتے ہیں جو قرآن شریف
جانتے ہیں مگر خود گمراہ ہوتے ہیں اور دوسروں کو گمراہ کرتے پھرتے ہیں اور اس طرح کے
ہو گئے ہیں جس طرح کہ یہود کے عالم تھے جن کا ذکر قرآن شریف میں آتا ہے۔وہ
جانتے ہیں کہ قرآن شریف وہی ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھا مگر
جانتے ہوئے نہیں جانتے۔وہ مولوی اور مفتی کہلاتے ہیں مگر ان کے اعمال میں اسلام کا کوئی
اثر نہیں پایا جاتا۔قرآن شریف کے معنوں کی ایسی ایسی تو جیہیں نکالتے اور ایسی ایسی
شرارتیں کرتے ہیں کہ ان کے دل بھی انہیں شرمندہ کرتے ہیں۔عالم کہلاتے ہیں مگر عمل نہیں
کرتے۔اس لئے گو انہوں نے علم پڑھا مگر ان کا علم ان کے کسی کام نہ آیا اور وہ گمراہ کے
گمراہ ہی رہے۔پس خشیت اللہ کی بہت ضرورت ہے۔اس کے پیدا کرنے کے طریق نبیوں کے زمانہ
میں بہت سے ہوتے ہیں۔کیوں؟ اس لئے کہ وہ انسان کو سانچے میں ڈھال دیتے ہیں اور
خودنمونہ بن کر لوگوں کو سکھلاتے ہیں۔یہ ایک ثابت شدہ بات ہے کہ ہر ایک کام جس طرح
کسی استاد کے بتانے اور تجربہ کر کے دکھانے سے آتا ہے اس طرح خود بخو د کتابوں میں
سے پڑھ لینے سے نہیں آیا کرتا۔مثلاً اگر کوئی شخص ڈاکٹری کی کتابیں پڑھ لے لیکن اسے تجربہ
نہ ہو تو وہ لوگوں کا علاج کرنے کی بجائے ان کو مارے گا۔کیونکہ علاج وہی کر سکتا ہے جس کو
تجر بہ بھی ہو اور جسے اس نے کسی استاد سے سیکھا ہو۔مگر جس نے کسی استاد کو دیکھا ہی نہ ہو اس
کے علاج سے بہت مرتے اور کم جیتے ہیں اور جو جیتے ہیں وہ بھی اس لئے نہیں کہ اس کی دوائی
اور علاج سے بلکہ اپنی طاقت اور قوت سے۔پس خشیت اللہ نبی کی صحبت سے جس طرح
حاصل ہوتی ہے اس طرح کسی اور طریق سے نہیں حاصل ہوسکتی۔پس تم میں سے تو بہت سے
ایسے ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت سے اس کو سیکھا ہے۔اس لئے تم
اس زمانہ کے لئے ہوشیار ہو جاؤ جب کہ فتوحات پر فتوحات ہوں گی۔عنقریب ایک زمانہ آتا
خلافة على منهاج النبوة
۱۹۳
جلد اول
ہے جبکہ تمہارے نام کے ساتھ لوگ رضی اللہ عنہ لگائیں گے۔آج اگر تمہاری قدر نہیں تو نہ
سہی لیکن ایک وقت آتا ہے جب کہ اس شخص کی پگڑی ، کرتہ اور جوتی تک کو لوگ متبرک
سمجھیں گے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ رہا ہے۔بیشک حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو ہی خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ”بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے
لیکن یا درکھو صادقوں کے ساتھ رہنے والوں کے کپڑوں کے ساتھ بھی یہی سلوک ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے الوصیت میں لکھا ہے کہ :۔” ہمارا خدا وعدوں کا سچا اور وفا دار اور صادق خدا ہے وہ سب کچھ تمہیں
دکھلائے گا جس کا اُس نے وعدہ فرمایا ہے اگر چہ یہ دن دنیا کے آخری دن ہیں اور
بہت بلائیں ہیں جن کے نزول کا وقت ہے پر ضرور ہے کہ یہ دنیا قائم رہے جب
تک وہ تمام باتیں پوری نہ ہو جائیں جن کی خدا نے خبر دی۔میں خدا کی طرف سے
ایک قدرت کے رنگ میں ظاہر ہوا اور میں خدا کی ایک مجسم قدرت ہوں اور
میرے بعد بعض اور وجو د ہونگے جو دوسری قدرت کا مظہر ہونگے ، ا
پس وہ وقت جلد آنے والا ہے۔اس میں شک نہیں کہ آج تم لوگوں کی نظروں میں
جاہل ہو۔پر وہ دن جلدی ہی آنے والے ہیں جب کہ دنیا کہے گی کہ تمہارے زمانہ میں تم
سے زیادہ مہذب کوئی نہیں گزرا۔تم نے خدا تعالیٰ کا حکم مانا ہے، اس کے رسول کا حکم مانا ہے
اور اس کے مسیح کو قبول کیا ہے۔پس تم ہی دنیا میں ایک برگزیدہ قوم ہو۔تمہارے کپڑوں سے
لوگ برکت ڈھونڈیں گے اور تمہارے ناموں کی عزت کریں گے کیونکہ تمہارے نام عزت
کے ساتھ آسمان پر لکھے گئے ہیں۔پس کون ہے جو انہیں دنیا سے مٹا سکے۔لیکن یہ بات بھی یاد
رکھو کہ جس طرح تم پر اس قدر انعام ہوئے ہیں اسی طرح تمہارے فرض بھی بہت بڑھ گئے
ہیں۔بیشک بعد میں آنے والے تحریر میں پڑھ سکتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں
کو پڑھ سکتے ہیں مگر اس طرح وہ اعمال نہیں سیکھ سکتے اور نہ دوسرے لوگ انہیں سکھا سکتے ہیں
جس طرح تم نے سیکھے ہیں۔مگر وہی سکھا سکتے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت میں
پاک دل ہوئے۔صرف علم نہ پہلوں کے کام آیا اور نہ پچھلوں کے کام آ سکتا ہے۔مگر تمہیں
خلافة على منهاج النبوة
۱۹۴
جلد اول
خود علم کی ضرورت ہے قرآن شریف عربی زبان میں ہے اس لئے جب تک عربی نہ آتی ہو
اس کے پڑھنے میں لذت نہیں آسکتی اور نہ اس کے احکام سے انسان واقف ہوسکتا ہے۔پس تم۔عربی سیکھو تا کہ قرآن شریف کو سمجھ سکو۔ابھی میر حامد شاہ صاحب نے ایک نظم پڑھی۔عجیب بات ہے کہ اس میں اُنہوں نے ایک شعر ایسا بھی کہا ہے کہ اسی کے مضمون کے متعلق
میں اس وقت تقریر کرنے کے لئے کھڑا ہوا ہوں اور وہ یہ ہے کہ تم بار بار قادیان آؤ اور آ کر
قرآن سیکھو تا بعد میں آنے والوں کو سکھا سکو۔اگر تم اس کے لئے تیار نہ ہوئے تو یاد رکھو کہ
ایک عرصہ تک تو بیشک تمہیں عزت حاصل ہوگی لیکن ایسا زمانہ آئے گا جب کہ تم خاک میں
ملائے جاؤ گے اور تم سے آنے والے لوگ جن میں خشیت اللہ نہ ہوگی وہی سلوک کریں گے
جو صحابہ کے ساتھ ان لوگوں نے کیا جو بعد میں آئے تھے کہ انہیں قتل کرا کر ان کی لاشوں
تھو کا اور دفن نہ ہونے دیا۔دیکھو میں آدمی ہوں اور جو میرے بعد ہوگا وہ بھی آدمی ہی ہوگا جس کے زمانہ میں
فتوحات ہوں گی وہ اکیلا سب کو نہیں سکھا سکے گا تم ہی لوگ ان کے معلم بنو گے۔پس اس
وقت تم خود سیکھوتا ان کو سکھا سکو۔خدا تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ تم لوگ دنیا کے لئے پروفیسر
بنا دیے جاؤ۔اس لئے تمہارے لئے ضروری ہے اور بہت ضروری ہے کہ تم خود پڑھو تا آنے
والوں کے لئے استاد بن سکو۔اگر تم نے خود نہ پڑھا تو ان کو کیا پڑھاؤ گے۔ایک نادان اور
جاہل استاد کسی شناگر دکو کیا پڑھا سکتا ہے۔کہتے ہیں ایک استاد تھا اس نے چند خطوط پڑھے ہوئے تھے جو کوئی خط لا کر دیتا اسے
انہیں خطوں میں سے کوئی ایک سنا دیتا۔ایک دن ایک شخص خط لا یا اُس وقت اُس کے پاس
اپنے پہلے خط موجود نہ تھے اس لئے نہ پڑھ سکا اور کہنے لگا کہ میں طاق والے خط پڑھ سکتا
ہوں۔پس تم بھی اس خط کے پڑھنے والے کی طرح نہ بنو۔آپ لوگوں کے لئے ضروری ہے
کہ اپنے اندر اخلاص اور خشیت پیدا کرو اور علم دین سیکھو اور اپنے دلوں کو صیقل کرو تا کہ جو
لوگ تم میں آئیں ان کو تعلیم دے سکو اور ان میں خشیت اللہ پیدا کر سکو۔صحابہ کے وقت جوفتنہ
ہوا تھا وہ اسی بات کا نتیجہ تھا کہ وہ لوگ مدینہ میں نہ آتے تھے اور اُنہوں نے قرآن شریف نہ
خلافة على منهاج النبوة
۱۹۵
جلد اول
پڑھا اور نہ سمجھا تھا اس لئے ان میں خشیت اللہ پیدا نہ ہوئی جس کا انجام یہ ہوا کہ اُنہوں نے
صحابہ کو قتل کر کے اپنے پاؤں تلے روندا ، اُن کی لاشوں کی بے عزتی کی اور انہیں مکانوں
میں بند کر دیا۔اگر وہ مدینہ آتے اور اہل مدینہ سے تعلق رکھتے تو کبھی یہ فتنہ نہ ہوتا اور اگر ہوتا
تو ایسی خطرناک صورت نہ اختیار کرتا۔اس فتنہ میں سارے مدینہ سے صرف تین آدمی ایسے
نکلے جن کو مفسد اور شریر لوگ اپنے ساتھ ملا سکے اور ان کو بھی دھوکا اور فریب سے۔وہ ایک
عمار بن یاسر تھے ، دوسرے محمد بن ابی بکر، اور تیسرے ایک انصاری تھے۔چونکہ تم لوگ بھی
صحابہ کے مشابہ ہو اس لئے میں چاہتا ہوں کہ تاریخ سے بیان کروں کہ کس طرح مسلمان تباہ
ہوئے اور کون سے اسباب ان کی ہلاکت کا باعث بنے۔پس تم ہوشیار ہو جاؤ اور جو لوگ تم
میں نئے آئیں ان کے لئے تعلیم کا بندوبست کرو۔حضرت عثمان کے وقت جو فتنہ اُٹھا تھا وہ صحابہ سے نہیں اُٹھا تھا۔جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ
صحابہ نے اُٹھایا تھا ان کو دھوکا لگا ہے۔اس میں شک نہیں کہ حضرت علیؓ کے مقابلہ میں بہت
سے صحابہ تھے اور معاویہ کے مقابلہ میں بھی لیکن میں کہتا ہوں کہ اس فتنہ کے بانی صحابہؓ نہیں
تھے بلکہ وہی لوگ تھے جو بعد میں آئے اور جنہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب
نہ ہوئی اور آپ کے پاس نہ بیٹھے۔پس میں آپ لوگوں کو اس طرف متوجہ کرتا ہوں اور فتنہ
سے بچنے کا یہ طریق بتاتا ہوں کہ کثرت سے قادیان آؤ اور بار بار آؤ تا کہ تمہارے ایمان
تازہ رہیں اور تمہاری خشیت اللہ بڑھتی رہے۔حضرت خلیفہ امسیح الاوّل فرماتے تھے میں زمانہ
طالبعلمی میں ایک شخص کے پاس ملنے کے لئے جایا کرتا تھا۔کچھ عرصہ نہ گیا پھر جو گیا تو کہنے
لگے کیا تم کبھی قصائی کی دکان پر نہیں گئے ؟ میں نے کہا قصائی کی دکان تو میرے راستہ میں
پڑتی ہے ہر روز میں اس کے سامنے سے گزرتا ہوں۔اُنہوں نے کہا کیا تم نے کبھی قصائی کو
نہیں دیکھا کہ وہ کچھ دیر گوشت کاٹ کر ایک چھری کو دوسری چھری پر پھیر لیتا ہے وہ ایسا اس
لئے کرتا ہے کہ تا دونوں چھریاں تیز ہو جائیں۔اسی طرح جب ایک نیک آدمی دوسرے
نیک آدمی سے ملتا ہے تو ان پر جو کوئی بداثر ہوتا ہے وہ دور ہو جاتا ہے۔پس تم لوگ بھی
کثرت سے یہاں آؤ تا کہ نیک انسانوں سے ملو اور صاف و شفاف ہو جاؤ۔خدا تعالیٰ نے
خلافة على منهاج النبوة
۱۹۶
جلد اول
قادیان کو مرکز بنایا ہے اس لئے خدا تعالیٰ کے جو برکات اور فیوض یہاں نازل ہوتے ہیں
اور کسی جگہ نہیں ہیں۔پھر جس کثرت سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ یہاں موجود
ہیں اور کسی جگہ نہیں ہیں۔اس لئے یہاں کے لوگوں کے ساتھ ملنے سے انسان کا دل جس
طرح صیقل ہوتا ہے اور جس طرح اُسے تزکیہ نفس حاصل ہوتا ہے اس طرح کسی جگہ کے
لوگوں کے ساتھ ملنے سے نہیں ہوتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جولوگ
قادیان نہیں آتے مجھے ان کے ایمان کا خطرہ ہی رہتا ہے۔اب ہی دیکھ لو ان لوگوں کو چھوڑ
کر جو یہاں متکبرانہ آتے اور اسی نشہ میں چلے جاتے تھے باہر کے ایسے ہی لوگ غیر مبائعین
ہیں جو یہاں نہیں آتے تھے۔پس اسی وجہ سے ان کے دل زنگ آلود ہوتے گئے جس کا یہ نتیجہ
نکلا کہ وہ مُردہ دل ہو گئے۔اُنہوں نے اپنے دل میں ایمان کا پودا تو لگایا تھا مگر اسے پانی نہ
دیا اس لئے وہ سُوکھ گیا۔اُنہوں نے اپنے دل میں خشیت اللہ کا بیج تو بویا تھا مگر اس کی آبپاشی
نہ کی اس لئے وہ خشک ہو گیا۔تم ان لوگوں کے نمونہ سے عبرت پکڑو اور بار بار یہاں آؤ
تا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صُحبت یافتہ جماعت کے پاس بیٹھو، حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے نشانات کو دیکھو اور اپنے دلوں کو صیقل کر و۔میں یہ نہیں کہتا کہ آپ لوگوں نے
اس وقت تک کچھ نہیں سیکھا یا کچھ نہیں حاصل کیا۔آپ نے بہت کچھ سیکھا اور بہت کچھ حاصل
کیا ہے مگر اس کو قائم اور تازہ رکھنے کے لئے یہاں آؤ اور بار بار آؤ۔بہت لوگ ایسے ہیں
جو صرف جلسہ پر آتے ہیں اور پھر نہیں آتے۔میں کہتا ہوں انہیں اس طرح آنے سے کیا
فائدہ ہوا۔یہ فائدہ تو ہوا کہ اُنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا حکم مانا اور اس حکم کی
قدر کی مگر ایسے موقع پر انہیں کچھ سکھانے اور پڑھانے کا کہاں موقع مل سکتا ہے۔بہت لوگ
ایسے ہوتے ہیں جو جلسہ پر آتے اور پھر چلے جاتے ہیں ان کی بعض حرکات خلاف شرع ہوتی
ہیں لیکن ایسے وقت میں نہ کچھ بتایا جا سکتا ہے اور نہ بتانے کا کوئی موقع ملتا ہے۔اور پھر وہ جو
یہاں نہیں آتے ان کے لئے بار بار دعا بھی نہیں ہو سکتی اور کس طرح ہو۔میں تو دیکھتا ہوں
ماں بھی اپنے اُس بچہ کو جو ہر وقت اُس سے دور رہے بھول جاتی ہے اور جو نز دیک رہے
اسے یا درکھتی ہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ بھی ان لوگوں کو بھلا دیتا ہے جو اس کو یاد نہیں رکھتے۔
خلافة على منهاج النبوة
۱۹۷
جلد اول۔قرآن شریف میں خدا تعالیٰ کا فروں کو کہتا ہے کہ تم میرے ملنے سے نا امید ہو گئے پس میں
نے بھی تم کو ترک کر دیا۔تو وہ شخص جو بار بار مجھے ملتا اور اپنے آپ کو شناخت کراتا ہے وہ
اپنے لئے دعا کے لئے بھی یاد دلاتا ہے۔بیشک میں تمام جماعت کے لئے ہمیشہ دعا کرتا ہوں
اور کرتا رہوں گا اور مجھے اپنی دعاؤں کے نیک نتائج نکلنے کی امید ہے۔نا امیدی میری
فطرت میں ہی نہیں ہے کیونکہ میری طبیعت خدا تعالیٰ نے ایسی بنائی ہے جو نا امیدی کے الفاظ
کوسننا بھی گوارا نہیں کرتی۔مجھے اُس شخص پر بہت غصہ آتا ہے جو خدا تعالیٰ کی نسبت کسی
نا امیدی کا اظہار کرے اُس وقت میرے تمام بدن کو آگ لگ جاتی ہے۔نیز میں یہ بات
بھی کبھی نہیں سن سکتا کہ فلاں بات ہو نہیں سکتی۔مجھے ایسے لوگوں سے ہمیشہ نفرت رہی ہے اور
ہے جو اس قسم کے ہوتے ہیں۔خیر یہ ایک ضمنی بات تھی جو میں نے بیان کر دی ہے۔ہاں آپ
لوگوں کو میں نے بتایا ہے کہ خدا سے دور رہنے والے لوگوں کا خدا سے قُرب نہیں ہوتا۔اسی
طرح اس کے بندوں سے دور رہنے والا بھی ان کا مقرب نہیں بن سکتا۔وہ دعا ئیں جو میں
کرتا ہوں مجملاً ہوتی ہیں اس لئے ان کا اثر اجمالی طور پر سب کو ہوگا مگر فرداً فرداً اسی کیلئے دعا
کی تحریک پیدا ہوتی ہے جو بار بار سامنے نظر آئے۔پس اس بات کو مد نظر رکھ کر بھی یہاں آؤ۔پھر قادیان میں نہ صرف قرآن شریف علمی طور پر حاصل ہوتا ہے بلکہ عملی طور پر بھی ملتا
ہے۔یہاں خدا کے فضل سے پڑھانے والے ایسے موجود ہیں جو پڑھنے والے کے دل میں
داخل کر دیں اور یہ بات کسی اور جگہ حاصل نہیں ہو سکتی کیونکہ تفقہ فی الدین اور چیز ہے
اور علم اور چیز۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عباس کے لئے یہی دعا فرمائی کہ
خدا تعالیٰ تمہیں دین کے باریک رازوں سے واقف کرے تفقه فِی الدِّینِ حاصل ہو۔پس ہر ایک وہ شخص جو قرآن شریف پڑھ سکتا ہے وہ عالم ہوسکتا ہے مگر فقیہ نہیں ہوسکتا جب
تک کہ قرآن کریم کے بار یک رازوں سے بھی واقف نہ ہو۔ایسے انسان خدا کے فضل۔یہاں موجود ہیں ان سے آپ یہ بات حاصل کریں اور وہ اس طرح کہ بار بار یہاں آئیں
کیونکہ وہ وقت عنقریب آنے والا ہے جب کہ آپ دنیا کے پڑھانے والے بنیں گے۔پس
جلدی تعلیم حاصل کرو تا کہ دوسروں کو پڑھا سکو۔خدا تعالیٰ کا جن مرکزوں کے ساتھ تعلق ہوتا
خلافة على منهاج النبوة
197
جلد اول
ہے ان کے رہنے والوں کے ساتھ بھی وہ اپنے خاص فضل کا سلوک کرتا ہے تو یہاں نہ صرف
یہ کہ خود بہت سے لوگ خدا کے فضل سے تفقہ فی الدین رکھتے ہیں بلکہ ہر ایک بات میں
دوسروں کو بھی تسلی اور تشفی کرا سکتے ہیں خدا کے فضل سے ، پھر یہاں کی ایک ایک اینٹ ایک
ایک مکان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کی دلیل ہے کیونکہ یہ وہ شہر ہے جس کا نام
بھی کوئی نہ جانتا تھا مگر اس میں پیدا ہونے والے ایک شخص نے کہا کہ خدا نے مجھے کہا ہے کہ تمہیں
تمام جہان میں مشہور کر دوں گا اور یہاں دُور دُور سے لوگ آئیں گے۔چنانچہ وہ مشہور ہو گیا
اور دور دراز ملکوں سے لوگ آئے جو آپ کی صداقت کا ایک کھلا کھلا ثبوت ہے۔ایک دفعہ ایک انگریز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو امریکہ سے ملنے کے لئے آیا۔اس
نے آپ سے پوچھا کہ کیا آپ نبی ہیں؟ آپ نے فرمایا ہاں میں نبی ہوں۔اس نے کہا اگر
آپ نبی ہیں تو کوئی نشان دکھلائیے۔آپ نے فرمایا آپ ہی میرے نشان ہیں۔اس نے کہا
میں کس طرح ہوں؟ فرمایا ایک وقت تھا کہ یہاں مجھے کوئی نہ جانتا تھا اور میں ایک گمنامی کی
حالت میں رہتا تھا لیکن آج آپ مجھے امریکہ سے ملنے کے لئے آئے ہیں کیا یہ میری
صداقت کا نشان نہیں ہے؟ غرض آپ میں سے ایک ایک شخص اور اس مسجد اور دوسرے
مکانوں کی ایک ایک اینٹ آنے والوں کے لئے نشان ہے کیونکہ اگر حضرت صاحب کے
ذریعہ یہاں لوگ جمع نہ ہوتے تو کون یہ مسجد میں اور یہ سکول اور یہ بورڈ نگ بنا تا۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے ایسے وقت میں اس کی خبر دی تھی جب کہ کسی کے خیال میں بھی یہ
بات نہ آ سکتی تھی۔پھر آپ نے یہ بھی فرمایا ہوا ہے کہ قادیان اُس دریا تک جو یہاں سے
سات آٹھ میل کے فاصلہ پر ہے پھیل جائے گا۔چنانچہ ایک میل تک تو اس تھوڑے سے عرصہ
میں ہی پھیل گیا ہے۔قاعدہ ہے کہ ابتدا میں ہر ایک چیز آہستہ آہستہ ترقی کرتی ہے اور کچھ
عرصے کے بعد یک لخت بہت بڑھ جاتی ہے۔مثلاً بچہ پہلے تھوڑا تھوڑا بڑھتا ہے لیکن ایک
وقت میں یک لخت بڑھ جاتا ہے تو یہ قادیان کی ابتدائی ترقی ہے اس سے اس کی انتہائی ترقی
کا اندازہ کر لو۔غرض قادیان کی ہر ایک چیز ، ہر ایک درخت ، ہر ایک اینٹ ، ہر ایک مکان
نشان ہے۔بہشتی مقبرہ ، حضرت صاحب کا باغ ، بورڈنگ ، سکول ، مسجد میں وغیرہ
خلافة على منهاج النبوة
١٩٩
جلد اول
حضرت صاحب کا معجزہ ہیں اور یہاں کی گلیاں بھی بہت بابرکت ہیں کیونکہ ان میں خدا کا مسیح
چلا۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ مکہ اور مدینہ کیوں اب بھی بابرکت ہیں۔ان میں کیا ایسی چیز ہے
جو کسی اور جگہ نہیں ہے؟ وہ یہ کہ مکہ کی بنیاد حضرت ابراہیم علیہ السلام جیسے برگزیدہ انسان نے
رکھی اور مدینہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم رونق افروز رہے۔لیکن اب کیا وہاں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہیں ؟ پھر کیوں اس کی عزت اور توقیر کی جاتی ہے؟ اور
رسول اللہ نے یہ کیوں فرمایا ہے کہ میری مسجد میں نماز پڑھنے والے کو بہ نسبت کسی اور مسجد میں
پڑھنے والے کے زیادہ ثواب ہو گا حالانکہ وہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا آپ کے صحابہ
بھی نہیں ہیں اور اب تو وہاں ایسے علماء رہتے ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر
بھی کفر کا فتویٰ لگا دیا مگر چونکہ وہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم پڑے تھے اس لئے
وہ اب بھی مقدس اور مطہر ہی ہے۔پھر مکہ کو دیکھو وہاں نہ حضرت ابراہیم علیہ السلام ہیں اور
نہ حضرت اسماعیل اور نہ ہی ان کے صحابہ موجود ہیں مگر چونکہ ان متبرک انسانوں نے اس کی
بنیا د رکھی تھی اس لئے باوجود اس وقت ان کے وہاں موجود نہ ہونے کے مکہ ویسا ہی متبرک
ہے۔تو جن مقاموں کے ساتھ خدا تعالیٰ کا تعلق ہوتا ہے وہ ہمیشہ کے لئے متبرک بنا دیے
جاتے ہیں۔قادیان بھی ایک ایسی ہی جگہ ہے۔یہاں خدا تعالیٰ کا ایک برگزیدہ مبعوث ہوا
اور اس نے یہاں ہی اپنی ساری عمر گزاری اور اس جگہ سے وہ بہت محبت رکھتا تھا۔چنانچہ
اس موقع پر جب کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام لاہور گئے ہیں اور آپ کا وصال ہو گیا ہے
ایک دن مجھے آپ نے ایک مکان میں بلا کر فرمایا۔محمود ! دیکھو یہ دھوپ کیسی زرد سی معلوم
ہوتی ہے چونکہ مجھے ویسی ہی معلوم ہوتی تھی جیسی کہ ہر روز دیکھتا تھا میں نے کہا نہیں اسی طرح
کی ہے جس طرح کی ہر روز ہوا کرتی ہے۔آپ نے فرمایا نہیں یہاں کی دھوپ کچھ زرد اور
مدہم سی ہے۔قادیان کی دھوپ بہت صاف اور عمدہ ہوتی ہے۔چونکہ آپ نے قادیان میں
ہی دفن ہونا تھا اس لئے آپ نے یہ ایک ایسی بات فرمائی جس سے قادیان سے آپ کی محبت
اور اُلفت کا پتہ لگتا تھا۔کیونکہ جب کہیں سے جدائی ہونے لگتی ہے تو وہاں کی ذرا ذرا چیز سے
بھی محبت اور اُلفت کا خیال آتا ہے تو اس جگہ کی چھوٹی سے چھوٹی چیز سے بھی خدا کے مسیح کو وہ
خلافة على منهاج النبوة
۲۰۰
جلد اول
اُلفت تھی جس کا ثبوت اس واقعہ سے ملتا ہے۔پھر خدا تعالیٰ نے تمہیں ایک سلک میں منسلک
کر دیا ہے اور تم ایک لڑی میں پروئے گئے ہو۔خدا تعالیٰ نے تمہیں اتفاق و اتحاد کی مضبوط
چٹان پر کھڑا کر دیا ہے اس لئے یہاں صرف مقام ہی کی برکتیں نہیں بلکہ اتحاد کی برکتیں بھی
ہیں۔لیکن میں کہتا ہوں اگر خدانخواستہ اتحاد نہ بھی ہو تو بھی یہاں آنا بہت ضروری ہے۔ورنہ
وہ شخص جو یہاں نہیں آتا یا در کھے کہ اس کا ایمان خطرہ میں ہے۔پس وہ لوگ جو پرانے ہیں
اور وہ بھی جو نئے ہیں یہاں بار بار آئیں۔میں بڑے زور سے کہتا ہوں کہ ان کے یہاں
آنے جانے کے روپے ضائع نہیں جائیں گے بلکہ خدا تعالیٰ انہیں واپس کر دے گا اور بڑے
نفع کے ساتھ واپس کرے گا کیونکہ خدا تعالیٰ کسی کا حق نہیں مارتا۔اسے بڑی غیرت ہے اور
اس معاملہ میں وہ بڑا غیور ہے۔دیکھو اس میں اتنی غیرت ہے کہ جب مؤذن کھڑا ہو کر
اذان میں کہتا ہے حَيَّ عَلَی الصَّلوة کہ اے لوگو! نماز کا وقت ہو گیا ہے نماز کے لئے آؤ۔تو
خدا تعالیٰ اتنا برداشت نہیں کر سکتا کہ اس آواز سے لوگ یہ خیال کر کے آئیں کہ چلو خدا
کا حکم ہے مسجد میں چلیں اور اس طرح ایک طرح کا احسان جتائیں۔اس لئے ساتھ یہ
بھی فرما دیا کہ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ کسی کا نماز پڑھنے کے لئے آنا مجھ پر کوئی احسان نہیں ہے
اگر کوئی نماز پڑھے گا تو خود ہی فلاح حاصل کرے گا۔تو جو لوگ خدا تعالیٰ کے لئے اپنا مال
خرچ کریں گے ، اس کی رضا مندی کے لئے اپنا وطن چھوڑیں گے ، اس کی رضا کے لئے سفر کی
تکلیفیں برداشت کریں گے ان کی یہ باتیں ضائع نہیں جائیں گی بلکہ وہ اس درجہ کو
پائیں گے کہ خدا ان کا ہاتھ ، خدا ان کی زبان ، خدا ان کے کان ، اور خدا ان کے پاؤں ہو
جائے گا۔اور جو کچھ وہ اس راستہ میں ڈالیں گے وہ بیج ہو گا جو انہیں کئی گنا ہو کر واپس ملے
گا۔پس کوئی شخص یہ خیال نہ کرے کہ قادیان آنا خرچ کرنا ہے یہ خرچ کرنا نہیں بلکہ برکتیں
حاصل کرنا ہے۔دیکھو کھیتی میں بیج ڈالنے والا بھی پیج کو خرچ کرتا ہے لیکن اس سے گھبرا تا نہیں
بلکہ امید رکھتا ہے کہ کل مجھے بہت زیادہ ملے گا۔پس تم بھی یہاں آنے جانے کے اخراجات
سے نہ گھبراؤ۔خدا تعالیٰ تمہیں اس کے مقابلہ میں بہت بڑھ کر دے گا۔پس تمہارے یہاں
آنے میں کوئی چیز روک نہ ہو اور کوئی بات مانع نہ ہو تا کہ تم اپنے دین اور ایمان کو مضبوط کر لو