اسلامی تاریخ سے واقفیت کی ضرورت

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

خلافة على منهاج النبوة
۲۳۹
جلد اول
اسلام میں اختلافات کا آغاز
اسلامی تاریخ سے واقفیت کی ضرورت
( تقریر حضرت طفل ممر طلیقہ اسیح الثانی جو آپ نے ۲۶ فروری ۱۹۱۹ء کو مارٹن
ہسٹار یکل سوسائٹی اسلامیہ کالج لاہور کے ایک اجلاس میں فرمائی )
کچھ عرصہ ہوا میں نے یہ بات نہایت خوشی کے ساتھ سنی تھی کہ اسلامیہ کالج لاہور میں
ایک ایسی سوسائٹی قائم ہوئی ہے جس میں تاریخی امور سے واقف کا راپنی اپنی تحقیقات بیان
کیا کریں گے۔مجھے اس سے بہت خوشی ہوئی کیونکہ اقوام کی ترقی میں تاریخ سے آگاہ ہونا
ایک بہت بڑا محرک ہوتا ہے اور کوئی ایسی قوم جو اپنی گزشتہ تاریخی روایات سے واقف نہ ہو
کبھی ترقی کی طرف قدم نہیں مار سکتی۔اپنے آبا و اجداد کے حالات کی واقفیت بہت سے
اعلیٰ مقاصد کی طرف راہنمائی کرتی ہے۔پس جب اس سوسائٹی کے قائم ہونے کا مجھے علم ہوا
تو اس خیال سے کہ اس میں جہاں اور تاریخی مضامین پر لیکچر ہوں گے وہاں اسلامی تاریخ پر
ایسے لیکچر ہوا کریں گے جن سے کالجوں کے طالب علم اندازہ کر سکیں گے کہ ان کے آبا و اجداد
کے ذمہ کیسے کیسے مشکل کام پڑتے رہے ہیں اور وہ کس خوش اسلوبی اور کیسے استقلال کے
ساتھ ان کو کرتے رہے ہیں۔اور ان کو معلوم ہوگا کہ ہم کیسے آباء کی اولاد ہیں اور ان کی
ذریت اور قائمقام ہونے کی حیثیت سے ہم پر کیا فرائض عائد ہیں۔اور ان کو اپنے آباء
کے شاندار اعمال اور ان کی اعلیٰ شان کو دیکھ کر انہی جیسا بننے کا خیال پیدا ہوگا۔پس مجھے
اس سوسائٹی کے قائم ہونے پر بہت خوشی ہوئی اور اب جب کہ مجھ سے اس سوسائٹی
میں اسلامی تاریخ کے کسی حصہ پر لیکچر دینے کے لئے کہا گیا تو میں نے نہایت خوشی سے اپنی

خلافة على منهاج النبوة
۲۴۰
جلد اوّل
روانگی ملتوی کر کے اس موقع پر آپ لوگوں کے سامنے بعض تاریخی مضامین پر اپنی تحقیقات کا
بیان کرنا منظور کر لیا۔مضمون کی اہمیت مجھ سے کہا گیا تھا کہ میں بعض اسلامی تاریخی مسائل پر کچھ بیان
کروں اور گواسلامی تاریخ میں سب سے اہم وہ زمانہ ہے جس میں
رسول کریم ﷺ نے خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت دنیا میں اسلام کا اعلان کیا اور تئیس سالہ
محنت شاقہ سے لاکھوں آدمیوں کے دلوں میں اس کا نقش ثبت کیا اور ہزاروں آدمیوں کی
ایک ایسی جماعت پیدا کر دی جس کا فکر ، قول اور فعل اسلام ہی ہو گیا۔مگر چونکہ اسلام میں
صلى
الله
تفرقہ کی بنیاد رسول کریم ﷺ کی وفات کے پندرہ سال بعد پڑی ہے اور اس وقت کے
بعد مسلمانوں میں شقاق کا شگاف وسیع ہی ہوتا چلا گیا ہے اور اسی زمانہ کی تاریخ نہایت
تاریک پردوں میں چھپی ہوئی ہے اور اسلام کے دشمنوں کے نزدیک اسلام پر ایک بدنما
ہے اور اس کے دوستوں کے لئے بھی ایک سر چکرا دینے والا سوال ہے اور بہت کم ہیں
جنہوں نے اس زمانہ کی تاریخ کی دلدل سے صحیح وسلامت پار نکلنا چاہا ہو اور وہ اپنے مدعا
میں کامیاب ہو سکے ہوں اس لئے میں نے یہی پسند کیا کہ آج آپ لوگوں کے سامنے اسی
کے متعلق کچھ بیان کروں۔اسلام کا شاندار ماضی آپ لوگ جانتے ہوں گے کہ جو کام اللہ تعالی نے میرے
سپرد کیا ہوا ہے ( یعنی جماعت احمدیہ کی تربیت اور اس کی
ضروریات کا انصرام اور اس کی ترقی کی فکر ) وہ اپنی نوعیت میں بہت سی شقوں پر حاوی ہے۔پس اس کے انصرام کے لئے ان خاص تاریخی مضامین کا جو زمانہ خلافت سے متعلق ہیں علم
رکھنا میرے لئے ایک نہایت ضروری امر ہے اور اس لئے با وجو د کم فرصتی کے مجھے اس
زمانہ کی تاریخ کو زیر مطالعہ رکھنا پڑتا ہے اور گو ہمارا اصل کام مذہب کی تحقیق و تدقیق ہے مگر
اس مطالعہ کے باعث ابتدائے اسلام کی تاریخ کے بعض ایسے پوشیدہ امر مجھ پر خدا تعالیٰ کے
فضل سے ظاہر ہوئے ہیں جن سے اس زمانہ کے اکثر لوگ ناواقف ہیں۔اور اس ناواقفیت
کے باعث بعض مسلمان تو اپنے مذہب سے بیزار ہورہے ہیں اور ان کو اپنا ماضی ایسا بھیانک

خلافة على منهاج النبوة
۲۴۱
جلد اول
نظر آ رہا ہے کہ اس کی موجودگی میں وہ کسی شاندار مستقبل کی امید نہیں رکھ سکتے۔مگر ان کی یہ
مایوسی غلط اور ان کے ایسے خیالات نادرست ہیں اور صرف اس امر کا نتیجہ ہیں کہ ان کو صحیح
اسلامی تاریخ کا علم نہیں ورنہ اسلام کا ماضی ایسا شاندار اور بے عیب ہے اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے صحبت یافتہ سب کے سب ایسے اعلیٰ درجہ کے با اخلاق لوگ ہیں کہ ان کی
نظیر دنیا کی کسی قوم میں نہیں ملتی خواہ وہ کسی نبی کے صحبت یافتہ کیوں نہ ہوں۔اور صرف
رسول کریم ﷺ کے صحبت یافتہ لوگ ہی ہیں جن کی نسبت کہا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے
استاد اور آقا کے نقش قدم پر چل کر ایسی روحانیت پیدا کر لی تھی کہ سیاسیات کی خطرناک
اُلجھن میں پڑ کر بھی انہوں نے تقویٰ اور دیانت کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور سلطنت کے
بار کے نیچے بھی ان کی کمر ایسی ہی ایستادہ رہی جیسی کہ اُس وقت جب قوت لایموت“ کے
وہ محتاج تھے اور ان کا فرش مسجد نبوی کی بے فرش زمین تھی اور ان کا تکیہ ان کا اپنا ہا تھ ، اُن
کا شغل رسول کریم ﷺ کا کلام مبارک سنا تھا اور ان کی تفریح خدائے واحد کی عبادت تھی۔اسلام کے اولین فدائی حضرت غالباً آپ لوگ سمجھ گئے ہوں گے کہ میرا
ارادہ اس وقت حضرت عثمان اور حضرت
عثمان وحضرت علی رضی اللہ عنہما علی کی خلافت کے متعلق کچھ بیان کرنے
کا ہے۔یہ دونوں بزرگ اسلام کے اولین فدائیوں میں سے ہیں اور ان کے ساتھی بھی
اسلام کے بہترین ثمرات میں سے ہیں۔ان کی دیانت اور ان کے تقویٰ پر الزام کا آنا
در حقیقت اسلام کی طرف عار کا منسوب ہونا ہے۔اور جو مسلمان بھی سچے دل سے اس حقیقت
پر غور کرے گا اُس کو اس نتیجہ پر پہنچنا پڑے گا کہ ان لوگوں کا وجود درحقیقت تمام قسم کی
دھڑا بندیوں سے ارفع اور بالا ہے اور یہ بات بے دلیل نہیں بلکہ تاریخ کے اوراق اُس شخص
کے لئے جو آنکھ کھول کر ان پر نظر ڈالتا ہے اس امر پر شاہد ہیں۔غیر مسلم مؤرخین کی غلط بیانیاں جہاں تک میری تحقیق ہے ان بزرگوں اور ان
کے دوستوں کے متعلق جو کچھ بیان کیا جاتا ہے
وہ اسلام کے دشمنوں کی کارروائی ہے اور گو صحابہ کے بعد بعض مسلمان کہلانے والوں نے بھی

خلافة على منهاج النبوة
۲۴۲
جلد اوّل
اپنی نفسانیت کے ماتحت ان بزرگوں میں سے ایک یا دوسرے پر اتہام لگائے ہیں لیکن
باوجو داس کے صداقت ہمیشہ بلند و بالا رہی ہے اور حقیقت کبھی پردہ خفاء کے نیچے نہیں چھپی۔ہاں اس زمانہ میں جب کہ مسلمان اپنی تاریخ سے ناواقف ہو گئے اور خود اپنے مذہب پران
کو آگا ہی نہیں رہی اسلام کے دشمنوں نے یا تو بعض دشمنوں کی روایات کو تاریخ اسلام سے
چن کر یا صحیح واقعات سے غلط نتائج اخذ کر کے ایسی تاریخیں بنادیں کہ جن سے صحابہ اور ان
کے ذریعہ سے اسلام پر حرف آوے۔چونکہ اس وقت مسلمانوں کی عینک جس سے وہ ہر ایک چیز
کو دیکھتے ہیں یہی غیر مسلم مؤرخ ہو رہے ہیں اس لئے جو کچھ انہوں نے بتایا انہوں نے قبول
کرلیا۔جن لوگوں کو خود عربی تاریخیں پڑھنے کا موقع ملا بھی انہوں نے بھی یورپ کی
ہائر کریٹیزم (HIGHER CRITICISM) (اعلی طریق تنقید ) سے ڈر کر ان بے سروپا اور
جعلی روایات کو جن پر یورپین مصنفوں نے اپنی تحقیق کی بناء رکھی تھی صحیح اور مقدم سمجھا
اور دوسری روایات کو غلط قرار دیا۔اور اس طرح یہ زمانہ ان لوگوں سے تقریباً خالی ہو گیا
جنہوں نے واقعات کو ان کی اصل شکل میں دیکھنے کی کوشش کی۔اسلام میں فتنوں کے اصلی موجب صحابہ نہ تھے اس بات کو خوب
بہؓ نہ یا درکھو کہ یہ خیال کہ
اسلام میں فتنوں کے موجب بعض بڑے بڑے صحابہ ہی تھے بالکل غلط ہے۔ان لوگوں کے
حالات پر مجموعی نظر ڈالتے ہوئے یہ خیال بھی نہیں کیا جاسکتا کہ اپنے ذاتی اغراض یا مفاد کی
خاطر انہوں نے اسلام کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش کی۔جن لوگوں نے صحابہ کی جماعت میں
مسلمانوں میں اختلاف و شقاق نمودار ہونے کی وجوہ تلاش کرنے کی کوشش کی ہے انہوں
نے سخت غلطی کھائی ہے۔فتنہ کی وجوہ اور جگہ پیدا ہوئی ہیں اور وہیں ان کی تلاش کرنے پر کسی
صحیح نتیجہ پر پہنچنے کی امید کی جاسکتی ہے۔جو غلط روایات کہ اس زمانہ کے متعلق مشہور کی گئی
ہیں اگر ان
کو صحیح تسلیم کر لیا جاوے تو ایک صحابی بھی نہیں بچتا جو اس فتنہ میں حصہ لینے سے محفوظ
رہا ہو۔اور ایک بھی ایسا نظر نہیں آتا جو تقویٰ اور دیانت پر مضبوطی سے قائم رہا ہو اور یہ
اسلام کی صداقت پر ایک ایسا حملہ ہے کہ بیخ و بنیاد اس سے اکھڑ جاتی ہے۔حضرت مسیح

خلافة على منهاج النبوة
۲۴۳
جلد اول
فرماتے ہیں کہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے۔اور ان روایات کے بموجب اسلام
کے درخت کے پھل ایسے کڑوے ثابت ہوتے ہیں کہ کچھ خرچ کرنا تو الگ رہا مفت بھی اس
کے لینے کے لئے کوئی تیار نہ ہوگا۔مگر کیا کوئی شخص جس نے رسول کریم ﷺ کی قوت قدسیہ
کا ذرا بھی مطالعہ کیا ہو اس امر کے تسلیم کرنے کیلئے تیار ہوسکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔یہ خیال کرنا
بھی بعید از عقل ہے کہ جن لوگوں نے آنحضرت ﷺ کی صحبت پائی آپ کے جلیل القدر
اور جاں نثار صحابہ تھے اور آپ سے نہایت قریبی رشتے اور تعلق رکھتے تھے وہ بھی اور ان کے
علاوہ تمام دیگر صحابہ بھی بلا استثناء چند ہی سال میں ایسے بگڑ گئے کہ صرف ذاتی اغراض کے
لئے نہ کہ کسی مذہبی اختلاف کی بناء پر ایسے اختلافات میں پڑ گئے کہ اس کے صدمہ سے اسلام
کی جڑ ہل گئی۔مگر افسوس کہ گو مسلمان لفظ تو نہیں کہتے کہ صحابہ نے اسلام کو تباہ و برباد کرنے
کے لئے فتنے کھڑے کئے لیکن انہوں نے ایسے لوگوں کی روایتوں کو سچا سمجھ کر جنہوں نے
اسلام اچھی طرح قبول نہیں کیا تھا اور صرف زبانی اقرار اسلام کیا تھا اور پھر ایسے لوگوں کی
تحقیقات پر اعتبار کر کے جو اسلام کے سخت دشمن اور اس کے مٹانے کے درپے ہیں ایسی
باتوں کو تسلیم کر رکھا ہے جن کے تسلیم کرنے سے لازمی نتیجہ نکلتا ہے کہ صحابہ کی جماعت
نَعُوذُ بالله تقویٰ اور دیانت سے بالکل خالی تھی ہیں
میں اپنے بیان میں اس امر کا لحاظ رکھوں گا کہ تاریخیں وغیرہ نہ آویں تا کہ سمجھنے میں
وقت نہ ہو اور مضمون پیچ دار نہ ہو جائے۔کیونکہ میرے اس لیکچر کی اصل غرض ابتدائے
اسلام کے بعض اہم واقعات سے کالجوں کے طلباء کو واقف کرنا ہے۔اور اسی وجہ سے ہی
عربی عبارات کے بیان کرنے سے بھی حتی الوسع اجتناب کروں گا اور واقعات کو حکایت کے
طور پر بیان کروں گا۔اس مضمون پر برائے اشاعت نظر ثانی کرتے وقت میں نے حاشیہ پر بعض ضروری تاریخی
حوالجات دے دیئے ہیں اور مطالعہ کنندہ کتاب کو زیادہ مشقت سے بچانے کے لئے صرف تاریخ
طبری کے حوالوں پر اکتفاء کی ہے۔اِلَّا مَا شَاءَ اللهُ - مِنْهُ۔

خلافة على منهاج النبوة
۲۴۴
جلد اول
اختلافات کا ظہور خلیفہ ثالث یہ بات تمام تعلیم یافتہ مسلمانوں پر روشن ہوگی
کہ مسلمانوں میں اختلاف کے آثار نمایاں
کے زمانہ میں کیوں ہوا؟ طور پر خلیفہ ثالث کے عہد میں ظاہر ہوئے
تھے۔ان سے پہلے حضرت ابوبکر اور حضرت عمرؓ کے عہد میں اختلاف نے کبھی سنجیدہ صورت
اختیار نہیں کی۔اور مسلمانوں کا کلمہ ایسا متحد تھا کہ دوست و دشمن سب اس کے افتراق کو ایک
غیر ممکن امر خیال کرتے تھے اور اسی وجہ سے عموماً لوگ اس اختلاف کو خلیفہ ثالث کی کمزوری کا
نتیجہ قرار دیتے ہیں۔حالانکہ جیسا میں آگے چل کر بتاؤں گا واقعہ یوں نہیں۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ابتدائی حالات حضرت
عمر کے بعد تمام
صحابہ کی نظر مسندِ خلافت
پر بیٹھنے کے لئے حضرت عثمان پر پڑی اور آپ ا کا بر صحابہ کے مشورہ سے اس کام کے لئے
منتخب کئے گئے۔آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد تھے اور یکے بعد دیگرے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دو بیٹیاں آپ سے بیاہی گئیں۔اور جب دوسری لڑکی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فوت ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ اگر میری کوئی اور بیٹی ہوتی
تو میں اسے بھی حضرت عثمان سے بیاہ دیتا ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت کی نظر میں
آپ کو خاص قدر و منزلت حاصل تھی۔آپ اہل مکہ کی نظر میں نہایت ممتاز حیثیت رکھتے اور
اُس وقت ملک عرب کے حالات کے مطابق مالدار آدمی تھے۔حضرت ابوبکر نے اسلام
اختیار کرنے کے بعد جن خاص خاص لوگوں کو تبلیغ اسلام کے لئے منتخب کیا ان میں ایک
حضرت عثمان بھی تھے۔اور آپ پر حضرت ابو بکر کا گمان غلط نہیں گیا بلکہ تھوڑے دنوں کی تبلیغ
سے ہی آپ نے اسلام قبول کر لیا اور اس طرح اَلسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ میں یعنی اسلام میں
داخل ہونے والے اس پیشرو گروہ میں شامل ہوئے جن کی قرآن کریم نہایت قابل رشک
الفاظ میں تعریف فرماتا ہے۔عرب میں انہیں جس قدر عزت اور توقیر حاصل تھی اس کا کسی قدر
پتہ اس واقعہ سے لگ سکتا ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک رؤیا کی بناء پر مکہ
تشریف لائے اور اہلِ مکہ نے بغض و کینہ سے اندھے ہو کر آپ کو عمرہ کرنے کی اجازت نہ دی

خلافة على منهاج النبوة
۲۴۵
جلد اول
تو آنحضرت ﷺ نے تجویز فرمایا کہ کسی خاص معتبر شخص کو اہل مکہ کے پاس اس امر پر گفتگو
کرنے کے لئے بھیجا جاوے اور حضرت عمرؓ کو اس کے لئے انتخاب کیا۔حضرت عمرؓ نے
جواب دیا کہ يَارَسُولَ اللہ ! میں تو جانے کو تیار ہوں مگر مکہ میں اگر کوئی شخص ان سے گفتگو
کر سکتا ہے تو وہ حضرت عثمان ہے کیونکہ وہ ان لوگوں کی نظر میں خاص عزت رکھتا ہے پس اگر
کوئی دوسرا شخص گیا تو اس پر کامیابی کی اتنی امید نہیں ہوسکتی جتنی کہ حضرت عثمان پر ہے اور آپ
کی اس بات کو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی درست تصور کیا اور انہی کو اس کام
کے لئے بھیجا۔اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عثمان کفار میں بھی خاص عزت کی نظر
سے دیکھے جاتے تھے۔حضرت عثمان کا مرتبہ رسول رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آپ کا بہت احترام
صلى الله
فرماتے تھے ایک دفعہ آپ لیٹے ہوئے تھے کہ
کریم ﷺ کی نظر میں حضرت ابو بکر تشریف لائے اور آپ اسی طرح
لیٹے رہے۔پھر حضرت عمرؓ تشریف لائے تب بھی آپ اسی طرح لیٹے رہے۔پھر حضرت عثمان
تشریف لائے تو آپ نے جھٹ اپنے کپڑے سمیٹ کر درست کر لئے اور فرمایا کہ
حضرت عثمان کی طبیعت میں حیا بہت ہے اس لئے میں اس کے احساسات کا خیال کر کے ایسا
کرتا ہوں۔آپ ان شاذ آدمیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اسلام کے قبول کرنے سے
پہلے بھی کبھی شراب کو منہ نہیں لگایا اور زنا کے نزدیک نہیں گئے اور یہ ایسی خوبیاں ہیں جو عرب
کے ملک میں جہاں شراب کا پینا فخر اور زنا ایک روز مرہ کا شغل سمجھا جاتا تھا اسلام سے پہلے
چند گنتی کے آدمیوں سے زیادہ لوگوں میں نہیں پائی جاتی تھیں۔غرض آپ کوئی معمولی آدمی نہ
تھے۔نہایت اعلیٰ درجہ کے اخلاق آپ میں پائے جاتے تھے۔دنیا وی وجاہت کے لحاظ سے
آپ نہایت ممتاز تھے۔اسلام میں سبقت رکھتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آپ پر
نہایت خوش تھے۔اور حضرت عمر نے آپ کو ان چھ آدمیوں میں سے ایک قرار دیا ہے جو
حضرت رسول کریم علیہ کی وفات کے وقت تک آپ کی اعلیٰ درجہ کی خوشنودی کو حاصل کئے
رہے۔اور پھر آپ عشرہ مبشرہ سے ایک فرد ہیں یعنی ان دس آدمیوں میں سے ایک ہیں جن

خلافة على منهاج النبوة
۲۴۶
جلد اول
صلى الله
کی نسبت رسول کریم ﷺ نے جنت کی بشارت دی تھی ہے۔آپ کے مسندِ خلافت پر متمکن ہونے سے چھ سال تک حکومت میں کسی قسم کا کوئی فتنہ
نہیں اُٹھا بلکہ لوگ آپ سے بالعموم بہت خوش تھے۔اس کے بعد یکدم ایک ایسا فتنہ پیدا ہوا
جو بڑھتے بڑھتے اس قدر ترقی کر گیا کہ کسی کے رو کے نہ رُک سکا اور انجام کار اسلام کیلئے
سخت مضر ثابت ہوا۔تیرہ سو برس گزر چکے ہیں مگر اب تک اس کا اثر اُمتِ اسلامیہ میں
سے زائل نہیں ہوا۔اب سوال یہ ہے کہ یہ فتنہ کہاں سے پیدا ہوا؟ اس کا
فتنہ کہاں سے پیدا ہوا ؟ باعث بعض لوگوں نے حضرت عثمان کو قرار دیا ہے اور
بعض نے حضرت علیؓ کو۔بعض کہتے ہیں کہ حضرت عثمان نے بعض بدعتیں شروع کر دی تھیں
جن سے مسلمانوں میں جوش پیدا ہو گیا۔اور بعض کہتے ہیں کہ حضرت علیؓ نے خلافت کیلئے خفیہ
کوشش شروع کر دی تھی اور حضرت عثمان کے خلاف مخالفت پیدا کر کے انہیں قتل کرا دیا تا کہ
خود خلیفہ بن جائیں لیکن یہ دونوں باتیں غلط ہیں۔نہ حضرت عثمان نے کوئی بدعت جاری کی
اور نہ حضرت علیؓ نے خود خلیفہ بننے کیلئے انہیں قتل کرایا یا ان کے قتل کے منصوبہ میں شریک
ہوئے بلکہ اس فتنہ کی اور ہی وجوہات تھیں۔حضرت عثمانؓ اور حضرت علی کا دامن اس قسم کے
الزامات سے بالکل پاک ہے وہ نہایت مقدس انسان تھے۔حضرت عثمان تو وہ انسان تھے
جن کے متعلق حضرت رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ انہوں نے اسلام کی اتنی خدمات کی ہیں
کہ وہ اب جو چاہیں کریں خدا ان کو نہیں پوچھے گائے۔اس کا یہ مطلب نہ تھا کہ خواہ وہ اسلام
سے ہی برگشتہ ہو جائیں تو بھی مؤاخذہ نہیں ہوگا بلکہ یہ تھا کہ ان میں اتنی خوبیاں پیدا ہوگئی
تھیں اور وہ نیکی میں اس قدر ترقی کر گئے تھے کہ یہ ممکن ہی نہ رہا تھا کہ ان کا کوئی فعل اللہ تعالیٰ
کے احکام کے خلاف ہو۔پس حضرت عثمان ایسے انسان نہ تھے کہ وہ کوئی خلاف شریعت بات
در حقیقت عشرہ مبشرہ ایک محاورہ ہو گیا ہے ورنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بہت زیادہ
صحابہ کی نسبت جنت کی بشارت دی ہے۔عشرہ مبشرہ سے دراصل وہ دس مہاجر مراد ہیں جو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی مجلس شوری کے رکن تھے اور جن پر آپ کو خاص اعتما دتھا۔

خلافة على منهاج النبوة
۲۴۷
جلد اول
جاری کرتے اور نہ حضرت علی ایسے انسان تھے کہ خلافت کیلئے خفیہ منصو بے کرتے۔جہاں تک
میں نے غور کیا اور مطالعہ کیا ہے اس فتنہ ہا ئلہ کی چار وجوہ ہیں۔اوّل : عموماً انسان کی طبیعت حصولِ جاہ و مال کی طرف مائل رہتی
فتنے کی چار وجوہ ہے سوائے اُن لوگوں کے جن کے دلوں کو خدائے تعالیٰ نے خاص
طور پر صاف کیا ہو۔صحابہ کی عزت ، ان کے مرتبہ اور ان کی ترقی اور حکومت کو دیکھ کر
نومسلموں میں سے بعض لوگ جو کامل الایمان نہ تھے حسد کرنے لگے اور جیسا کہ قدیم سے
سنت چلی آئی ہے اس بات کی امید کرنے لگے کہ یہ لوگ حکومت کے کاموں سے دستبردار
ہو کر سب کام ہمارے ہاتھوں میں دے دیں اور کچھ اور لوگوں کو بھی اپنا جو ہر دکھانے کا موقع
دیں۔ان لوگوں کو یہ بھی بُر ا معلوم ہوتا تھا کہ علاوہ اس کے کہ حکومت صحابہ کے قبضہ میں تھی
اموال میں بھی ان کو خاص طور پر حصہ ملتا تھا۔پس یہ لوگ اندر ہی اندر جلتے رہتے تھے اور کسی
ایسے تغیر کے منتظر تھے جس سے یہ انتظام درہم برہم ہو کر حکومت ان کے ہاتھوں میں آ جائے
اور یہ بھی اپنے جو ہر لیاقت دکھاویں اور دنیا وی وجاہت اور اموال حاصل کریں۔دنیاوی
حکومتوں میں ایسے خیالات ایک حد تک قابلِ معافی ہو سکتے ہیں بلکہ بعض اوقات معقول بھی
کہلا سکتے ہیں کیونکہ اول دنیا وی حکومتوں کی بنیاد کلی طور پر ظاہری اسباب پر ہوتی ہے اور
ظاہری اسباب ترقی میں سے ایک بہت بڑا سبب نئے خیالات اور نئی روح کا قالب حکومت
میں داخل کرنا بھی ہے۔جو اسی صورت میں ممکن ہے کہ پہلے کام کرنے والے خود بخود کام
سے علیحدگی اختیار کر کے دوسروں کیلئے جگہ چھوڑ دیں۔دوم : حکومت دنیا وی کو چونکہ نیابت عامہ کے طور پر اختیارات ملتے ہیں اس لئے عوام
کی رائے کا احترام اس کیلئے ضروری ہے اور لازم ہے کہ وہ لوگ اس کے کاموں کے
انصرام میں خاص دخل رکھتے ہوں جو عوام کے خیالات کے ترجمان ہوں۔مگر دینی سلسلہ میں
معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے وہاں ایک مقررہ قانون کی پابندی سب اصول سے مقدم
اصل ہوتا ہے اور اپنے خیالات کا دخل سوائے ایسی فروعات کے جن سے شریعت نے خود
خاموشی اختیار کی ہو قطعاً ممنوع ہے۔دوم دینی سلسلوں کو اختیارات خدا تعالیٰ کی طرف سے

خلافة على منهاج النبوة
۲۴۸
جلد اول
ملتے ہیں اور اس کی زمام انتظام جن لوگوں کے ہاتھوں میں ہوتی ہے ان کا فرض ہوتا ہے کہ
امور دینیہ میں وہ لوگوں کو راستہ سے اِدھر اُدھر نہ ہونے دیں۔اور بجائے اس کے کہ وہ لوگوں
کے خیالات کی ترجمانی کریں ان پر واجب ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کے خیالات کو اس سانچہ میں
ڈھالیں جو کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اس زمانہ کی ضروریات کے مطابق تیار ہوا ہے۔غرض اسلام کی حقیقت کو نہ سمجھنے کی وجہ
خلافت اسلامیہ ایک مذہبی انتظام تھا
سے یہ اعتراضات ان لوگوں کے
دلوں میں پیدا ہوتے تھے۔وہ نہ سوچتے تھے کہ خلافت اسلامیہ کوئی دنیاوی حکومت نہ تھی نہ
صحابہ عام امرائے دولت۔بلکہ خلافت اسلامیہ ایک مذہبی انتظام تھا اور قرآن کریم کے
خاص احکام مندرجہ سورۃ نور کے مطابق قائم کیا گیا تھا۔اور صحابہ وہ ارکانِ دین تھے کہ جن
کی اتباع روحانی مدارج کے حصول کیلئے خدا تعالیٰ نے فرض کی تھی۔صحابہ نے اپنے کاروبار کو
ترک کر کے ، ہر قسم کی مسکنت اور غربت کو اختیار کر کے ، اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال کر،
اپنے عزیز واقرباء کی صحبت و محبت کو چھوڑ کر، اپنے وطنوں کو خیر باد کہہ کر، اپنے
خیالات و جذبات کو قربان کر کے آنحضرت یہ کی صحبت و محبت کو اختیار کیا تھا اور بعض نے
قریباً ایک چوتھائی صدی آپ کی شاگردی اختیار کر کے اسلام کو سبقاً سبقاً پڑھا تھا اور اس پر
عمل کر کے اس کا عملی پہلو مضبوط کیا تھا۔وہ جانتے تھے کہ اسلام سے کیا مطلب ہے، اس کی
کیا غرض ہے ، اس کی کیا حقیقت ہے ، اس کی تعلیم پر کس طرح عمل کرنا چاہئے اور اس پر عمل کر
کے کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔پس وہ کسی دنیا وی حکومت کے بادشاہ اور اس کے ارکان نہ
تھے۔وہ سب سے آخری دین اور خاتم النبین کی لائی ہوئی شریعت کے معلم تھے اور ان پر
فرض کیا گیا تھا کہ اپنے عمل سے ، اپنے قول سے ، اپنی حرکات سے ، اپنی سکنات سے اسلام کی
ترجمانی کریں اور اس کی تعلیم لوگوں کے دلوں میں نقش کریں اور ان کے جوارح پر اس کو
جاری کریں۔وہ استبداد کے حامی نہ تھے بلکہ شریعتِ غراء کے حامی تھے۔وہ دنیا سے متنفر
تھے اور اگر ان کا بس ہوتا تو دنیا کو ترک کر کے گوشہ ہائے تنہائی میں جا بیٹھتے اور ذکر خدا سے
اپنے دلوں کو راحت پہنچاتے۔مگر وہ اس ذمہ داری سے مجبور تھے جس کا بوجھ خدا اور اس

خلافة على منهاج النبوة
۲۴۹
جلد اول
کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے کندھوں پر رکھا تھا۔پس وہ جو کچھ کرتے تھے اپنی خواہش سے نہیں کرتے تھے بلکہ خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت
اور اس کے رسول کی ہدایات کے مطابق کرتے تھے۔اور ان پر حسد کرنا یا بدگمانی کرنا ایک
خطر ناک غلطی تھی۔باقی رہا یہ اعتراض کہ صحابہ کو خاص طور پر اموال کیوں دیے جاتے تھے
یہ بھی ایک وسوسہ تھا کیونکہ صحابہ کو جو کچھ ملتا تھا ان کے حقوق کے مطابق ملتا تھا۔وہ دوسرے
لوگوں کے حقوق دبا کر نہیں لیتے تھے بلکہ ہر ایک شخص خواہ وہ کل کا مسلمان ہوا پنا حق اسی طرح
پاتا تھا جس طرح ایک سابق ہالا یمان۔ہاں صحابہ کا کام اور ان کی محنت اور قربانی دوسرے
لوگوں سے بڑھی ہوئی تھی اور ان کی پرانی خدمات اس پر مستزاد تھیں۔پس وہ ظلما نہیں بلکہ
انصافاً دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ حق دار تھے اس لئے دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ
بدلہ پاتے تھے۔انہوں نے اپنے حصے خود نہ مقرر کئے تھے بلکہ خدا اور اس کے رسول نے ان
کے حصے مقرر کئے تھے۔اگر ان لوگوں کے ساتھ خاص معاملہ نہ کیا جاتا تو وہ پیشگوئیاں کیونکر
پوری ہوتیں جو قرآن کریم اور احادیث رسول کریم ﷺ میں ان لوگوں کی ترقی اور ان
کے اقبال اور ان کی رفاہت اور ان کے غناء کی نسبت کی گئی تھیں۔اگر حضرت عمرؓ کسری کی
حکومت کے زوال اور اس کے خزانوں کی فتح پر کسری کے کڑے سراقہ بن مالک کو نہ دیتے
اور نہ پہناتے تو رسول کریم ﷺ کی وہ بات کیونکر پوری ہوتی کہ میں سراقہ کے ہاتھ میں
کسری کے کڑے دیکھتا ہوں۔مگر میں یہ بھی کہوں گا کہ صحابہ کو جو کچھ ملتا تھا دوسروں کا حق
مار کر نہ ملتا تھا بلکہ ہر ایک شخص جو ذرا بھی حکومت کا کام کرتا تھا اُس کو اُس کا حق دیا جاتا تھا
اور خلفاء اس بارے میں نہایت محتاط تھے۔صحابہؓ کو صرف ان کا حق دیا جاتا تھا اور وہ ان
کے کام اور ان کی سابقہ خدمات کے لحاظ سے بے شک دوسروں سے زیادہ ہوتا تھا۔اور پھر
اسلامی تاریخ کے بعد کے واقعات سے یہ بات خوب اچھی طرح ثابت ہو جاتی ہے کہ صحابہ کا دخل کیسا
مفید و با برکت تھا کیونکہ کچھ عرصہ کے لئے صحابہ کے دخل کو ہٹا کر خدا تعالیٰ نے بتا دیا کہ ان کے علیحدہ ہونے
سے کیسے بُرے نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔اسلام کی تضحیک خود مسلمان کہلانے والوں کے ہاتھوں اس عرصہ میں
اس طرح ہوئی کہ دل ان حالات کو پڑھ کر خوف کھاتے ہیں اور جسموں میں لرزہ آتا ہے۔( مرزا محمود احمد )
ย

خلافة على منهاج النبوة
۲۵۰
جلد اول
ان میں سے ایک حصہ موجودہ جنگوں میں بھی حصہ لیتا تھا اور اس خدمت کے صلہ میں بھی وہ
ویسے ہی بدلہ کا مستحق ہوتا جیسے کہ اور لوگ۔مگر یہ بات بھی یا درکھنی چاہئے کہ تاریخ سے ثابت
ہوتا ہے کہ صحابہؓ ان اموال کو جمع کرنے یا ان کو اپنے نفسوں پر خرچ کرنے کے عادی نہ تھے
بلکہ وہ اپنا حصہ صرف خدا اور رسول کے کلام کو سچا کرنے کیلئے لیتے تھے ورنہ ان میں سے ہر
ایک اپنی سخاوت اور اپنی عطا میں اپنی نظیر آپ تھا اور ان کے اموال صرف غرباء کی کفالت
اور ان کی خبر گیری میں صرف ہوتے تھے۔غرض صحابہ کی نسبت جو بعض لوگوں
صحابہ کی نسبت بدگمانی بلا وجہ ہے سرحد اور بدگمانی پیدا ہوئی تھی یا وجہ اور
کو حسد
بلا سبب تھی۔مگر بلا وجہ ہو یا با وجہ اس کا بیج بویا گیا تھا اور دین کی حقیقت سے ناواقف لوگوں
میں سے ایک طبقہ ان کو غاصب کی حیثیت میں دیکھنے لگا تھا اور اس بات کا منتظر تھا کہ کب کوئی
موقع ملے اور ان لوگوں کو ایک طرف کر کے ہم حکومت واموال حکومت پر تصرف کریں۔دوسری وجہ اس فساد کی یہ تھی کہ اسلام نے حریت فکر اور آزادی عمل اور مساواتِ افراد کے
ایسے سامان پیدا کر دیئے تھے جو اس سے پہلے بڑے سے بڑے فلسفیانہ خیالات کے لوگوں
کو بھی میسر نہ تھے۔اور جیسا کہ قاعدہ ہے کہ کچھ لوگ جو اپنے اندر مخفی طور پر بیماریوں کا مادہ
رکھتے ہیں وہ اعلیٰ سے اعلیٰ غذا سے بھی بجائے فائدہ کے نقصان اُٹھاتے ہیں اس حریت فکر اور
آزادی عمل کے اصول سے کچھ لوگوں نے بجائے فائدہ کے نقصان اُٹھایا اور اس کی حدود کو
صلى الله
قائم نہ رکھ سکے۔اس مرض کی ابتداء تو رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں ہی ہوئی جب کہ ایک
نا پاک روح نام کے مسلم نے رسول کریم علی کے منہ پر آپ کی نسبت یہ الفاظ کہے کہ
يَارَسُولَ اللہ ! تقویٰ اللہ سے کام لیں کیونکہ آپ نے تقسیم مال میں انصاف سے کام نہیں لیا۔جس پر رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ إِنَّهُ يَخْرُجُ مِنْ ضِعْضِنِي هَذَا قَوْمٌ يَتْلُونَ كِتَابَ اللهِ
رَطْبًا لَا يُجَاوِزُ حَنَا جِرَهُمْ يَمْرُقُونَ مِنَ الذِيْنِ كَمَا يَمُرُقُ السَّهُمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ " یعنی اس
شخص کی نسل سے ایک قوم نکلے گی جو قرآن کریم بہت پڑھیں گے لیکن وہ ان کے گلے سے نہیں
اُترے گا اور وہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جس طرح تیرا اپنے نشانہ سے نکل جاتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی