اسلامی تاریخ سے واقفیت کی ضرورت
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 2
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۱
جلد اول
دوسری دفعہ ان خیالات کی دبی ہوئی آگ نے ایک شعلہ حضرت عمرؓ کے وقت میں مارا
جب کہ ایک شخص نے برسر مجلس کھڑے ہو کر حضرت عمر جیسے بے نفس انسان اور اُمتِ محمدیہ
کے اموال کے محافظ خلیفہ پر اعتراض کیا کہ یہ گرتا آپ نے کہاں سے بنوایا ہے۔مگر ان
دونوں وقتوں میں اس فتنہ نے کوئی خوفناک صورت اختیار نہیں کی کیونکہ اس وقت تک اس
کے نشو ونما پانے کیلئے کوئی تیار شدہ زمین نہ تھی اور نہ موسم ہی موافق تھا۔ہاں حضرت عثمان
کے وقت میں یہ دونوں باتیں میسر آگئیں اور یہ پودا جسے میں اختلال کا پودا کہوں گا ایک
نہایت مضبوط تنے پر کھڑا ہو گیا اور حضرت علی کے وقت میں تو اس نے ایسی نشو و نما پائی کہ
قریب تھا کہ تمام اقطار عالم میں اس کی شاخیں اپنا سایہ ڈالنے لگیں۔مگر حضرت علیؓ نے وقت
پر اس کی مضرت کو پہچانا اور ایک کاری ہاتھ کے ساتھ اسے کاٹ کر گرا دیا اور اگر وہ بالکل
اسے مٹانہ سکے تو کم از کم اس کے دائرہ اثر کو انہوں نے بہت محدود کر دیا۔تیسرا سبب میرے نزدیک یہ ہے کہ اسلام کی نورانی شعاعوں کے اثر سے بہت سے
لوگوں نے اپنی زندگیوں میں ایک تغیر عظیم پیدا کر دیا تھا مگر اس اثر سے وہ کمی کسی طرح پوری
نہیں ہو سکتی تھی جو ہمیشہ دینی و دنیاوی تعلیم کے حصول کے لئے کسی معلم کا انسان کومحتاج بناتی
ہے۔رسول کریم ﷺ کے وقت میں جب فوج در فوج آدمی داخلِ اسلام ہوئے تب بھی
یہی خطرہ دامن گیر تھا۔مگر آپ سے خدا تعالیٰ کا خاص وعدہ تھا کہ اس ترقی کے زمانہ میں
اسلام لانے والے لوگوں کو بداثر سے بچایا جائیگا۔چنانچہ آپ کی وفات کے بعد گو ایک سخت
لہرارتداد کی پیدا ہوئی مگر فوراً دب گئی اور لوگوں کو حقیقت اسلام معلوم ہوگئی۔مگر آپ کے بعد
ایران وشام اور مصر کی فتوحات کے بعد اسلام اور دیگر مذاہب کے میل وملاپ سے جو
فتوحات روحانی اسلام کو حاصل ہوئیں وہی اس کے انتظام سیاسی کے اختلال کا باعث
ہو گئیں۔کروڑوں کروڑ آدمی اسلام کے اندر داخل ہوئے اور اس کی شاندار تعلیم کو دیکھ کر
ایسے فدائی ہوئے کہ اس کے لئے جانیں دینے کے لئے تیار ہو گئے۔مگر اس قدر تعداد
نو مسلموں کی بڑھ گئی کہ ان کی تعلیم کا کوئی ایسا انتظام نہ ہو سکا جو طمانیت بخش ہوتا۔جیسا کہ
قاعدہ ہے اور انسانی دماغ کے بار یک مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ابتدائی جوش کے ماتحت
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۲
جلد اول
ان لوگوں کی تربیت اور تعلیم کی ضرورت محسوس نہ ہوئی۔جو کچھ یہ مسلمانوں کو کرتے دیکھتے
تھے کرتے تھے اور ہر ایک حکم کو بخوشی بجا لاتے تھے۔مگر جوں جوں ابتدائی جوش کم ہوتا
گیا جن لوگوں کو تربیت روحانی حاصل کرنے کا موقع نہ ملا تھا ان کو احکام اسلام کی
بجا آوری با رمعلوم ہونے لگی اور نئے جوش کے ٹھنڈا ہوتے ہی پرانی عادات نے پھر زور کرنا
شروع کیا۔غلطیاں ہر ایک انسان سے ہو جاتی ہیں اور سیکھتے سیکھتے انسان سیکھتا ہے۔اگر ان
لوگوں کو کچھ حاصل کرنے کا خیال ہوتا تو کچھ عرصہ تک ٹھوکریں کھاتے ہوئے آخر سیکھ جاتے۔مگر یا تو رسول کریم ہے کے وقت یہ حال تھا کہ ایک شخص سے جب ایک جرم ہو گیا تو با وجود
رسول کریم ہی ہے کے اشارہ فرمانے کے کہ جب خدا تعالیٰ ستاری کرے تو کوئی خود کیوں اپنی فضیحت
کرے اس نے اپنے قصور کا خود اقرار کیا اور سنگسار ہونے سے نہ ڈرا سکہ یا اب حد و دشریعت کو
قائم رکھنے کے لئے اگر چھوٹی سے چھوٹی سزا بھی دی جاتی تو ان لوگوں کو نا پسند ہوتی۔پس
بوجہ اسلام کے دل میں نہ داخل ہونے کے شریعت کو توڑنے سے کچھ لوگ باز نہ رہتے
اور جب حدودِ شریعت کو قائم کیا جاتا تو ناراض ہوتے اور خلیفہ اور اس کے عمال پر اعتراض
کرتے اور ان کے خلاف اپنے دل میں کینہ رکھتے اور اس انتظام کو سرے سے ہی اُکھاڑ
پھینک دینے کے منصوبے کرتے۔چوتھا سبب میرے نزدیک اس فتنہ کا یہ تھا کہ اسلام کی ترقی ایسے غیر معمولی طور پر ہوئی
ہے کہ اس کے دشمن اس کا اندازہ شروع میں کر ہی نہ سکے۔مکہ والے بھی اپنی طاقت کے
گھمنڈ میں اور رسول کریم ﷺ کے ضعف کے خیال میں ہی بیٹھے تھے کہ مکہ فتح ہو گیا اور اسلام
جزیرہ عرب میں پھیل گیا۔اسلام کی اس بڑھنے والی طاقت کو قیصر روم اور کسری ایران ایسی
حقارت آمیز اور تماش میں نگاہوں سے دیکھ رہے تھے جیسے کہ ایک جابر پہلوان ایک گھٹنوں
صلى الله
کے بل رینگنے والے بچہ کی کھڑے ہونے کے لئے پہلی کوشش کو دیکھتا ہے۔سلطنت ایران اور دولت یونان ضربت محمدی کے ایک ہی صدمہ سے پاش پاش
ہو گئیں۔جب تک مسلمان ان جابر حکومتوں کا مقابلہ کر رہے تھے جنہوں نے سینکڑوں
ہزاروں سال سے بنی نوع انسان کو غلام بنا رکھا تھا اور اس کی قلیل التعداد بے سامان فوج
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۳
جلد اول
دشمن کی کثیر التعداد با سامان فوج کے ساتھ برسر پر کا رتھی اُس وقت تک تو دشمنانِ اسلام یہ
خیال کرتے رہے کہ مسلمانوں کی کامیابیاں عارضی ہیں اور عنقریب یہ لہر نیا رخ پھیرے گی
اور یہ آندھی کی طرح اٹھنے والی قوم بگولے کی طرح اُڑ جائے گی۔مگر ان کی حیرت کی کچھ
حد نہ رہی جب چند سال کے عرصہ میں مطلع صاف ہو گیا اور دنیا کے چاروں کونوں پر اسلامی
پر چم لہرانے لگا۔یہ ایسی کامیابی تھی جس نے دشمن کی عقل مار دی اور وہ حیرت و استعجاب کے
سمندر میں ڈوب گیا اور صحابہ اور ان کے صحبت یافتہ لوگ دشمنوں کی نظر میں انسانوں سے بالا
ہستی نظر آنے لگے اور وہ تمام امید میں اپنے دل سے نکال بیٹھے۔مگر جب کچھ عرصہ فتوحات پر
گزر گیا اور وہ حیرت و استعجاب جو ان کے دلوں میں پیدا ہو گیا تھا کم ہوا اور صحابہ کے ساتھ
میل جول سے وہ پہلا خوف و خطر جا تا رہا تو پھر اسلام کا مقابلہ کرنے اور مذاہب باطلہ کو قائم
کرنے کا خیال پیدا ہوا۔اسلام کی پاک تعلیم کا مقابلہ دلائل سے تو وہ نہ کر سکتے تھے ، حکومتیں
مٹ چکی تھیں اور وہ ایک ہی حربہ جو حق کے مقابلہ میں چلا یا جاتا تھا یعنی جبر اور تعدی ٹوٹ
چکا تھا۔اب ایک ہی صورت باقی تھی یعنی دوست بن کر دشمن کا کام کیا جائے اور اتفاق پیدا
کر کے اختلاف کی صورت کی جائے۔پس بعض شقی القلب لوگوں نے جو اسلام کے نور کو دیکھ
کر اندھے ہو رہے تھے اسلام کو ظاہر میں قبول کیا اور مسلمان ہو کر اسلام کو تباہ کرنے کی نیت
کی۔چونکہ اسلام کی ترقی خلافت سے وابستہ تھی اور گلہ بان کی موجودگی میں بھیڑ یا حملہ نہ
کر سکا اس لئے یہ تجویز کی گئی کہ خلافت کو مٹا دیا جاوے اور اس سلک اتحاد کو توڑ دیا جاوے
جس میں تمام عالم کے مسلمان پر وئے ہوئے ہیں تا کہ اتحاد کی برکتوں سے مسلمان محروم ہو
جائیں اور نگران کی عدم موجودگی سے فائدہ اُٹھا کر مذاہب باطلہ پھر اپنی ترقی کے لئے کوئی
راستہ نکال سکیں اور دجل و فریب کے ظاہر ہونے کا کوئی خطرہ نہ رہے۔یہ وہ چار بواعث ہیں جو میرے نزدیک اس فتنہ عظیم کے برپا کرنے کا موجب ہوئے۔جس نے حضرت عثمانؓ کے وقت میں ملت اسلام کی بنیادوں کو ہلا دیا اور بعض وقت اس پر
ایسے آئے کہ دشمن اس بات پر اپنے دل میں خوش ہونے لگا کہ یہ قصر عالی شان اب اپنی چھنتوں
اور دیواروں سمیت زمین کے ساتھ آلگے گا اور ہمیشہ کیلئے اس دین کا خاتمہ ہو جائے گا جس
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۴
جلد اول
نے اپنے لئے یہ شاندار مستقبل مقر ر کیا ہے کہ هُوَ الذي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ
لِيُظْهِرَة عَلَى الدِّین کلہ کے یعنی وہ خدا ہی ہے کہ جس نے اپنا رسول سچے دین کے ساتھ بھیجا
تا کہ اس دین کو باوجود اس کے منکروں کی ناپسندیدگی کے تمام ادیان باطلہ پر غالب کرے۔فتنہ حضرت عثمان کے وقت میں کیوں اُٹھا ؟ میں نے ان تاریخی واقعات
سے جو حضرت عثمان کے
آخری ایامِ خلافت میں ہوئے نتیجہ نکال کر اصل بواعث فتنہ بیان کر دیئے ہیں۔وہ درست
ہیں یا غلط اس کا اندازہ آپ لوگوں کو ان واقعات کے معلوم کرنے پر جن سے میں نے یہ نتیجہ
نکالا ہے خود ہو جائے گا۔مگر پیشتر اس کے کہ میں وہ واقعات بیان کروں اس سوال کے متعلق
بھی کچھ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ یہ فتنہ حضرت عثمان کے وقت میں کیوں اُٹھا؟ بات یہ ہے کہ
حضرت عمر کے زمانہ میں لوگ کثرت سے اسلام میں داخل ہوئے۔ان نومسلموں میں اکثر
حصہ وہی تھا جو عربی زبان سے ناواقف تھا اور اس وجہ سے دین اسلام کا سیکھنا اس کے لئے
ولیسا آسان نہ تھا جیسا کہ عربوں کے لئے اور جو لوگ عربی جانتے بھی تھے وہ ایرانیوں اور
شامیوں سے میل ملاپ کی وجہ سے صدیوں سے ان گندے خیالات کا شکار رہے تھے جو اُس
وقت کے تمدن کا لازمی نتیجہ تھے۔علاوہ ازیں ایرانیوں اور مسیحیوں سے جنگوں کی وجہ سے اکثر
صحابہ اوران کے شاگردوں کی تمام طاقتیں دشمن کے حملوں کے رڈ کرنے میں صرف ہورہی
تھیں۔پس ایک طرف توجہ کا بیرونی دشمنوں کی طرف مشغول ہونا دوسری طرف اکثر
نومسلموں کا عربی سے ناواقف ہونا یا عجمی خیالات سے متاثر ہونا دو عظیم الشان سبب تھے اس
امر کے کہ اُس وقت کے اکثر نو مسلم دین سے کما حقہ واقف نہ ہو سکے۔حضرت عمر کے وقت
میں چونکہ جنگوں کا سلسلہ بہت بڑے پیمانے پر جاری تھا اور ہر وقت دشمن کا خطرہ لگا رہتا تھا
لوگوں کو دوسری باتوں کے سوچنے کا موقع ہی نہ ملتا تھا۔اور پھر دشمن کے بالمقابل پڑے
ہوئے ہونے کا باعث طبعاً مذہبی جوش بار بار رونما ہوتا تھا جو مذہبی تعلیم کی کمزوری پر پردہ
ڈالے رکھتا تھا۔حضرت عثمان کے ابتدائی عہد میں بھی یہی حال رہا۔کچھ جنگیں بھی ہوتی رہیں
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۵
جلد اول
اور کچھ پچھلا اثر لوگوں کے دلوں میں باقی رہا۔جب کسی قدرامن ہوا اور پچھلے جوش کا اثر بھی
کم ہوا تب اس مذہبی کمزوری نے اپنا رنگ دکھایا اور دشمنانِ اسلام نے بھی اس موقع
کو غنیمت سمجھا اور شرارت پر آمادہ ہو گئے۔غرض یہ فتنہ حضرت عثمان کے کسی عمل کا نتیجہ نہ تھا
بلکہ یہ حالات کسی خلیفہ کے وقت میں بھی پیدا ہو جاتے فتنہ نمودار ہو جاتا اور حضرت عثمان کا
صرف اِس قد رقصور ہے کہ وہ ایسے زمانہ میں مسندِ خلافت پر متمکن ہوئے جب ان فسادات
کے پیدا کرنے میں ان کا اس سے زیادہ دخل نہ تھا جتنا کہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کا۔اور کون کہہ سکتا ہے کہ یہ فسادان دونوں بزرگوں کی کسی کمزوری کا نتیجہ تھا۔میں حیران ہوں
کہ کس طرح بعض لوگ ان فسادات کو حضرت عثمان کی کسی کمزوری کا نتیجہ قرار دیتے ہیں
حالانکہ حضرت عمرؓ جن کو حضرت عثمان کی خلافت کا خیال بھی نہیں ہوسکتا تھا انہوں نے اپنے
زمانہ خلافت میں اس فساد کے بیج کو معلوم کر لیا تھا اور قریش کو اس سے بڑے زور دار الفاظ
میں متنبہ کیا تھا۔چنانچہ لکھا ہے کہ حضرت عمرؓ صحابہ کبار کو باہر نہیں جانے دیا کرتے تھے
اور جب کوئی آپ سے اجازت لیتا تو آپ فرماتے کہ کیا رسول کریم ﷺ کے ساتھ مل کر
جو آپ لوگوں نے جہاد کیا ہے وہ کافی نہیں ہے۔آخر ایک دفعہ صحابہؓ نے شکایت کی
تو آپ نے فرمایا کہ میں نے اسلام کو اس طرح چرایا ہے جس طرح اونٹ پر ایا جاتا ہے پہلے
اونٹ پیدا ہوتا ہے پھر بٹھا بنتا ہے۔پھر دو دانت کا ہوتا ہے۔پھر چار دانت کا ہوتا ہے۔پھر
چھ دانت کا ہوتا ہے۔پھر اس کی کچلیاں نکل آتی ہیں۔اب بتاؤ کہ جس کی کچلیاں نکل آویں
اس کے لئے سوائے ضعف کے اور کس امر کا انتظار کیا جا سکتا ہے۔سنو ! اسلام اب اپنے
کمال کی حد کو پہنچ گیا ہے۔قریش چاہتے ہیں کہ سب مال یہی لے جاویں اور دوسرے لوگ
اس سے آپ کی دو غرضیں تھیں۔ایک تو یہ کہ مدینہ میں معلمین کی ایک جماعت موجود رہتی تھی اور
دوسرے آپ کا خیال تھا کہ صحابہ کو چونکہ ان کے سابق بالا یمان ہونے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ کی خدمات کی وجہ سے بیت المال سے خاص حصے ملتے ہیں اگر یہ لوگ جنگوں میں شامل ہوئے
صلى الله
تو ان کو اور حصے ملیں گے اور دوسرے لوگوں کو نا گوار ہوگا کہ سب مال انہی کو مل جاتا ہے۔
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۶
جلد اول
محروم رہ جاویں۔سنو! جب تک عمر بن خطاب زندہ ہے وہ قریش کا گلا پکڑے رکھے گا
تا کہ وہ فتنہ کی آگ میں نہ گر جاویں۔حضرت عمرؓ کے اس کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ ہ اپنے زمانہ میں ہی لوگوں میں صحابہؓ کے
خلاف یہ خیالات موجزن دیکھتے تھے کہ ان کو حصہ زیادہ ملتا ہے اس لئے وہ سوائے چند ایسے
صحابہ کے جن کے بغیر لشکروں کا کام نہیں چل سکتا تھا باقی صحابہ کو جہاد کیلئے نکلنے ہی نہیں دیتے
تھے تا کہ دوہرے حصے ملنے سے لوگوں کو ابتلاء نہ آوے اور وہ یہ محسوس کرتے تھے کہ اسلام ترقی
کے اعلیٰ نقطہ پر پہنچ گیا ہے اور اب اسکے بعد زوال کا ہی خطرہ ہوسکتا ہے نہ ترقی کی امید۔اس قدر بیان کر چکنے کے بعد اب میں واقعات کا وہ سلسلہ بیان کرتا ہوں جس سے
حضرت عثمان کے وقت میں جو کچھ اختلافات ہوئے ان کی حقیقت ظاہر ہو جاتی ہے۔میں نے بیان کیا تھا کہ حضرت عثمان کی شروع خلافت میں چھ سال تک ہمیں کوئی
فساد نظر نہیں آتا بلکہ معلوم ہوتا ہے کہ لوگ عام طور پر آپ سے خوش تھے بلکہ تاریخ سے معلوم
ہوتا ہے کہ اس عرصہ میں وہ حضرت عمر سے بھی زیادہ لوگوں کو محبوب تھے۔صرف محبوب ہی نہ
تھے بلکہ لوگوں کے دلوں میں آپ کا رعب بھی تھا۔جیسا کہ اُس وقت کا شاعر اس امر کی
شعروں میں شہادت دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اے فاستقو ! عثمان کی حکومت میں لوگوں کا
مال ٹوٹ کر نہ کھاؤ کیونکہ ابن عفان وہ ہے جس کا تجربہ تم لوگ کر چکے ہو۔وہ لٹیروں کو قرآن
کے احکام کے ماتحت قتل کرتا ہے اور ہمیشہ سے اس قرآن کریم کے احکام کی حفاظت کرنے
والا اور لوگوں کے اعضاء وجوارح پر اس کے احکام جاری کرنے والا ہے۔لیکن چھ سال
کے بعد ساتویں سال ہمیں ایک تحریک نظر آتی ہے اور وہ تحریک حضرت عثمان کے خلاف نہیں بلکہ
یعنی بحیثیت سابق ہونے کے بھی حصہ لیں اور اب بھی جہاد کر کے حصہ لیں تو دوسرے لوگ محروم رہ۔جائیں گے۔** لَا تَأْكُلُوا اَبَدًا جِيرَانَكُمْ سَرَفَاً اَهْلُ الدَّعَارَةِ فِي مُلْكِ ابْن عَفَّانَ
إِنَّ ابْنَ عَفَّانَ الَّذِي جَرَّبْتُمْ فَطِمُ النُّصُوصِ بِحُكُم الْفُرْقَانِ
مَازَالَ يَعْمَلُ بِالْكِتَبِ مُهَيْمِناً فِي كُلّ عُنُقِ مِنْهُمْ وَبَنَانِ
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۷
جلد اول
یا تو صحابہ کے خلاف ہے یا بعض گورنروں کے خلاف۔چنانچہ طبری بیان کرتا ہے کہ لوگوں
کے حقوق کا حضرت عثمان پورا خیال رکھتے تھے مگر وہ لوگ جن کو اسلام میں سبقت اور قدامت
حاصل نہ تھی وہ سابقین اور قدیم مسلمانوں کے برابر نہ تو مجالس میں عزت پاتے اور نہ
حکومت میں اُن کو اُن کے برابر حصہ ملتا اور نہ مال میں ان کے برابر ان کا حق ہوتا تھا۔اس
کچھ مدت کے بعد بعض لوگ اس تفضیل پر گرفت کرنے لگے اور اسے ظلم قرار دینے لگے۔مگر یہ
لوگ عامتہ المسلمین سے ڈرتے بھی تھے اور اس خوف سے کہ لوگ ان کی مخالفت کریں گے
اپنے خیالات کو ظاہر نہ کرتے تھے۔بلکہ انہوں نے یہ طریق اختیار کیا ہوا تھا کہ خفیہ خفیہ صحابہ
کے خلاف لوگوں میں جوش پھیلاتے تھے اور جب کوئی نا واقف مسلمان یا کوئی بدوی غلام
آزاد شده مل جاتا تو اس کے سامنے اپنی شکایات کا دفتر کھول بیٹھتے تھے اور اپنی نا واقفیت کی
وجہ سے یا خود اپنے لئے حصولِ جاہ کی غرض سے کچھ لوگ ان کے ساتھ مل جاتے۔ہوتے
ہوتے یہ گروہ تعداد میں زیادہ ہونے لگا اور اس کی ایک بڑی تعداد ہو گئی۔جب کوئی فتنہ پیدا ہونا ہوتا ہے تو اس کے اسباب بھی غیر معمولی طور پر جمع ہونے لگتے
ہیں۔اِدھر تو بعض حاسد طبائع میں صحابہ کے خلاف جوش پیدا ہونا شروع ہوا اُدھر وہ اسلامی
جوش جو ابتداء ہر ایک مذہب تبدیل کرنے والے کے دل میں ہوتا ہے ان نومسلموں کے
دلوں سے کم ہونے لگا جن کو نہ رسول کریم علیہ کی صحبت ملی تھی اور نہ آپ کے صحبت یافتہ
لوگوں کے پاس زیادہ بیٹھنے کا موقع ملا تھا بلکہ اسلام کے قبول کرتے ہی انہوں نے خیال کر لیا
تھا کہ وہ سب کچھ سیکھ گئے ہیں۔جوشِ اسلام کے کم ہوتے ہی وہ تصرف جو ان کے دلوں پر
اسلام کو تھا کم ہو گیا اور وہ پھر اُن معاصی میں خوشی محسوس کرنے لگے جس میں وہ اسلام لانے
سے پہلے مبتلاء تھے۔ان کے جرائم پر ان کو سزا ملی تو بجائے اصلاح کے سزا دینے والوں کی
تخریب کرنے کے درپے ہوئے اور آخر اتحاد اسلامی میں ایک بہت بڑا رخنہ پیدا کرنے کا
موجب ثابت ہوئے۔ان لوگوں کا مرکز تو کوفہ میں تھا مگر سب سے زیادہ تعجب کی بات یہ ہے
که خود مدینه منورہ میں ایک ایسا واقعہ ہوا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت بعض لوگ
اسلام سے ایسے ہی نا واقف تھے جیسے کہ آجکل بعض نہایت تاریک گوشوں میں رہنے والے
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۸
جلد اول
جاہل لوگ۔حمران ابن ابان ایک شخص تھا جس نے ایک عورت سے اس کی عدت کے دوران میں
ہی نکاح کرلیا۔جب حضرت عثمان کو اس کا علم ہوا تو آپ اس پر ناراض ہوئے اور اس
عورت کو اس سے جُدا کر دیا اور اس کے علاوہ اس کو مدینہ سے جلا وطن کر کے بصرہ بھیج
دیا۔اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح بعض لوگ صرف اسلام کو قبول کر کے اپنے
آپ
کو عالم اسلام خیال کرنے لگے تھے اور زیادہ تحقیق کی ضرورت نہ سمجھتے تھے۔یا یہ کہ مختلف
اباحتی خیالات کے ماتحت شریعت پر عمل کرنا ایک فعلِ عبث خیال کرتے تھے۔یہ ایک منفرد
واقعہ ہے اور غالبا اس شخص کے سوا مد ینہ میں جو مرکز اسلام تھا کوئی ایسا ناواقف آدمی نہ تھا۔مگر دوسرے شہروں میں بعض لوگ معاصی میں ترقی کر رہے تھے۔چنانچہ کوفہ کے حالات سے
معلوم ہوتا ہے کہ وہاں نو جوانوں کی ایک جماعت ڈاکہ زنی کے لئے بن گئی تھی۔لکھا ہے کہ
ان لوگوں نے ایک دفعہ علی بن حیسمان الخزاعی نامی ایک شخص کے گھر پر ڈا کہ مارنے کی تجویز
کی اور رات کے وقت اُس کے گھر میں نقب لگائی۔اُس کو علم ہو گیا اور وہ تلوار لے کر نکل
پڑا۔مگر جب بہت سی جماعت دیکھی تو اس نے شور مچایا۔اس پر ان لوگوں نے اس کو کہا کہ
چُپ کر ہم ایک ضرب مارکر تیرا سارا ڈر نکال دیں گے اور اس کو قتل کر دیا۔اتنے میں ہمسائے
ہوشیار ہو گئے اور اردگرد جمع ہو گئے اور اُن ڈاکوؤں کو پکڑ لیا۔حضرت ابو شریح نے جو صحابی
تھے اور اس شخص کے ہمسایہ تھے اور انہوں نے سب حال اپنی دیوار پر سے دیکھا تھا انہوں
نے شہادت دی کہ واقعہ میں انہی لوگوں نے علی کو قتل کیا ہے اور اسی طرح ان کے بیٹے نے
شہادت دی اور معاملہ حضرت عثمان کی طرف لکھ کر بھیج دیا۔انہوں نے ان سب کو قتل کرنے
کا فتویٰ دیا اور ولید بن عتبہ نے جو اُن دنوں حضرت عثمان کی طرف سے کوفہ کے گورنر تھے
ان سب ڈاکوؤں کو درواز ہ شہر کے باہر میدان میں قتل کروا دیا۔بظاہر یہ ایک معمولی واقعہ معلوم ہوتا ہے لیکن اُس زمانے کے حالات کو دیکھنے سے معلوم
ہوتا ہے کہ معمولی واقعہ نہ تھا۔اسلام کی ترقی کے ساتھ ساتھ جرائم کا سلسلہ بالکل مٹ گیا تھا
اور لوگ ایسے امن میں تھے کہ کھلے دروازوں سوتے ہوئے بھی خوف نہ کھاتے تھے۔حتی کہ
-
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۹
جلد اول
رض
حضرت عمر نے عمال کی ڈیوڑھیاں بنانے سے بھی منع کر دیا تھا۔گو اس سے حضرت عمرہ کی غرض
تو یہ تھی کہ لوگ آسانی سے اپنی شکایات گورنروں کے پاس پہنچا سکیں۔لیکن یہ حکم اُس وقت
تک ہی دیا جا سکتا تھا جب تک امن انتہا تک نہ پہنچا ہوا ہوتا۔پھر اس واقعہ میں خصوصیت یہ
بھی تھی کہ اس ڈا کہ میں بعض ذی مقدرت اور صاحب ثروت لوگوں کی اولا د بھی شامل
تھی جو اپنے اپنے حلقے میں بارسوخ تھے۔پس یہ واردات معمولی واردات نہ تھی بلکہ
کسی عظیم الشان انقلاب کی طرف اشارہ کرتی تھی جو اس کے سوا کیا ہوسکتا تھا کہ دین اسلام
سے ناواقف لوگوں کے دلوں پر جو تصرف اسلام تھا اب اس کی گرفت کم ہو رہی تھی۔اور اب
وہ پھراپنی عادات کی طرف لوٹ رہے تھے اور غریب ہی نہیں بلکہ امراء بھی اپنی پرانی عظمت
کو قتل و غارت سے واپس لینے پر آمادہ ہو رہے تھے۔حضرت ابو شریح صحابی نے اس امر کو
خوب سمجھا اور اُسی وقت اپنی سب جائداد و غیرہ بیچ کر اپنے اہل وعیال سمیت مدینہ کو واپس
تشریف لے گئے اور کوفہ کی رہائش ترک کر دی۔ان کا اس واقعہ پر کوفہ کو ترک کر دینا اس
امر کی کافی شہادت ہے کہ یہ منفر د مثال آئندہ کے خطرناک واقعات کی طرف اشارہ تھی۔اُنہی دنوں ایک اور فتنہ نے سر نکالنا شروع کیا۔عبد اللہ بن سبا ایک یہودی تھا جو اپنی ماں کی وجہ سے ابن السوداء کہلاتا تھا۔یمن
کا رہنے والا اور نہایت بد باطن انسان تھا۔اسلام کی بڑھتی ہوئی ترقی کو دیکھ کر اس غرض سے
مسلمان ہوا کہ کسی طرح مسلمانوں میں فتنہ ڈلوائے۔میرے نز دیک اُس زمانہ کے فتنے اسی
مُفسد انسان کے ارد گرد گھومتے ہیں اور یہ ان کی روح رواں ہے۔شرارت کی طرف مائل
ہو جانا اس کی جبلت میں داخل معلوم ہوتا ہے۔خفیہ منصوبہ کرنا اس کی عادت تھی اور اپنے
مطلب کے آدمیوں کو تاڑ لینے میں اس کو خاص مہارت تھی۔ہر شخص سے اس کے مذاق کے
مطابق بات کرتا تھا اور نیکی کے پردے میں بدی کی تحریک کرتا تھا اور اسی وجہ سے اچھے اچھے
سنجیدہ آدمی اس کے دھو کے میں آجاتے تھے۔حضرت عثمان کی خلافت کے پہلے نصف میں
مسلمان ہوا اور تمام بلا دا سلامیہ کا دورہ اس غرض سے کیا کہ ہر ایک جگہ کے حالات سے خود
واقفیت پیدا کرے۔مدینہ منورہ میں تو اس کی دال نہ گل سکتی تھی مکہ مکرمہ اُس وقت سیاسیات
خلافة على منهاج النبوة
۲۶۰
جلد اول
سے بالکل علیحدہ تھا۔سیاسی مرکز اس وقت دار الخلافہ کے سوا بصرہ ، کوفہ، دمشق اور فسطاط
تھے۔پہلے ان مقامات کا اس نے دورہ کیا اور یہ رویہ اختیار کیا کہ ایسے لوگوں کی تلاش کر کے
جو سزا یافتہ تھے اور اس وجہ سے حکومت سے ناخوش تھے اُن سے ملتا اور اُنہی کے ہاں ٹھہرتا۔چنانچہ سب سے پہلے بصرہ گیا اور حکیم بن جبلہ ایک نظر بند ڈاکو کے پاس ٹھہرا اور اپنے ہم مذاق
لوگوں کو جمع کرنا شروع کیا اور ان کی ایک مجلس بنائی۔چونکہ کام کی ابتدا تھی اور یہ آدمی
ہوشیار تھا صاف صاف بات نہ کرتا بلکہ اشارہ کنایہ سے اُن کو فتنہ کی طرف بلا تا تھا اور جیسا
کہ اس نے ہمیشہ اپنا وطیرہ رکھا ہے وعظ و پند کا سلسلہ بھی ساتھ جاری رکھتا تھا جس سے ان
لوگوں کے دلوں میں اس کی عظمت پیدا ہو گئی اور وہ اس کی باتیں قبول کرنے لگے۔عبد اللہ بن عامر کو جو بصرہ کے والی تھے جب اس کا علم ہوا تو انہوں نے اس سے اس کا حال
پوچھا اور اس کے آنے کی وجہ دریافت کی۔اس نے جواب میں کہلا بھیجا کہ میں اہلِ کتاب
میں سے ایک شخص ہوں جسے اسلام کا اُنس ہو گیا ہے اور آپ کی حفاظت میں رہنا چاہتا
ہوں۔عبد اللہ بن عامر کو چونکہ اصل حالات پر آگاہی حاصل ہو چکی تھی اُنہوں نے اس کے
عذر کو قبول نہ کیا اور کہا کہ مجھے تمہارے متعلق جو حالات معلوم ہیں وہ ان کے خلاف ہیں اس
لئے تم میرے علاقہ سے نکل جاؤ۔وہ بصرہ سے نکل کر کوفہ کی طرف چلا گیا مگر فساد بغاوت
اور اسلام سے بیگانگی کا بیج ڈال گیا جو بعد میں بڑھ کر ایک بہت بڑا درخت ہو گیا۔میرے نزدیک یہ سب سے پہلی سیاسی غلطی ہوئی ہے اگر والی بصرہ بجائے اس کو جلا وطن
کرنے کے قید کر دیتا اور اس پر الزام قائم کرتا تو شاید یہ فتنہ و ہیں دبا رہتا۔ابن سوداء تو اپنے
گھر سے نکلا ہی اِس ارادے سے تھا کہ تمام عالم اسلام میں پھر کر فتنہ فساد کی آگ بھڑکائے۔اس کا بصرہ سے نکلنا تو اس کے مدعا کے عین مطابق تھا۔کوفہ میں پہنچ کر اس شخص نے پھر وہی
بصرہ والی کارروائی شروع کی اور بالآخر وہاں سے بھی نکالا گیا لیکن یہاں بھی اپنی شرارت کا
بیج بوتا گیا جو بعد میں بہت بڑا درخت بن گیا اور اس دفعہ اس کے نکالنے پر اُس پہلی سیاسی غلطی
کا ارتکاب کیا گیا۔کوفہ سے نکل کر یہ شخص شام کو گیا مگر وہاں اس کو اپنے قدم جمانے کا کوئی
موقع نہ ملا۔حضرت معاویہؓ نے وہاں اس عمدگی سے حکومت کا کام چلایا ہوا تھا کہ نہ تو اسے
خلافة على منهاج النبوة
جلد اوّل
ایسے لوگ ملے جن میں یہ ٹھہر سکے اور نہ ایسے لوگ میسر آئے جن کو اپنا قائم مقام بنایا جاوے
پس شام سے اس کو با حسرت و یاس آگے سفر کرنا پڑا اور اس نے مصر کا رُخ کیا مگر شام
چھوڑنے سے پہلے اس نے ایک اور فتنہ کھڑا کر دیا۔عليم
الله
ابوذر غفاری رسول کریم ﷺ کے ابتدائی صحابہ میں سے ایک نہایت نیک اور متقی
صحابی تھے۔جب سے ایمان لائے رسول کریم ﷺ کی محبت میں آگے ہی قدم بڑھاتے گئے
اور ایک لمبا عرصہ صحبت میں رہے۔جیسا کہ ہر ایک شخص کا مذاق جُدا گا نہ ہوتا ہے رسول کریم
کی ان نصائح کو سن کر کہ دنیا سے مومن کو علیحدہ رہنا چاہئے یہ اپنے مذاق کے مطابق مال
جمع کرنے کو ناجائز سمجھتے تھے اور دولت سے نفرت کرتے تھے اور دوسرے لوگوں کو بھی
سمجھاتے تھے کہ مال نہیں جمع کرنا چاہئے۔جو کچھ کسی کے پاس ہوا سے غرباء میں بانٹ دینا
چاہئے مگر یہ عادت ان کی ہمیشہ سے تھی اور حضرت ابوبکر کے زمانے سے بھی جب کہ
مسلمانوں میں دولت آئی وہ ایسا ہی کرتے تھے۔ابن سوداء جب شام سے گزر رہا تھا اس
نے ان کی طبیعت میں دولت کے خلاف خاص جوش دیکھ کر یہ معلوم کر کے کہ یہ چاہتے ہیں کہ
غرباء وامراء اپنے مال تقسیم کر دیں شام میں سے گزرتے ہوئے جہاں کہ اُس وقت حضرت ابوذر
مقیم تھے ان سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ دیکھئے کیا غضب ہو رہا ہے معاویہ بیت المال
کے اموال کو اللہ کا مال کہتا تھا حالانکہ بیت المال کے اموال کی کیا شرط ہے ہر ایک چیز
اللہ تعالیٰ کی ہے۔پھر وہ خاص طور پر اس مال کو مال اللہ کیوں کہتا ہے صرف اس لئے کہ
مسلمانوں کا حق جو اس مال میں ہے اس کو ضائع کر دے اور ان کا نام بیچ میں سے اُڑا کر
آپ وہ مال کھا جاوے۔حضرت ابوذر تو آگے ہی اس تلقین میں لگے رہتے تھے کہ امراء کو
چاہئے کہ سب مال غرباء میں تقسیم کر دیں کیونکہ مومن کے لئے آرام کی جگہ اگلا جہان ہی ہے
اور اس شخص کی شرارت اور نیت سے آپ کو بالکل واقفیت نہ تھی پس آپ اس کے دھو کے میں
آگئے اور خیال کیا کہ واقعہ میں بیت المال کے اموال کو مال اللہ کہنا درست نہیں اس میں
اموال کے غصب ہو جانے کا خطرہ ہے۔ابن سوداء نے اس طرح حضرت معاویہؓ سے اس
امر کا بدلہ لیا کہ کیوں انہوں نے اس کے ٹکنے کے لئے شام میں کوئی ٹھکانا نہیں بننے دیا۔
خلافة على منهاج النبوة
۲۶۲
جلد اول
حضرت ابوذر معاویہ کے پاس پہنچے اور اُن کو سمجھایا کہ آپ مسلمانوں کے مال کو مال اللہ
کہتے ہیں۔انہوں نے جواب دیا کہ اے ابوذر! اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے کیا ہم سب اللہ
کے بندے نہیں؟ یہ مال اللہ کا مال نہیں ؟ اور سب مخلوق اللہ تعالیٰ کی مخلوق نہیں ؟ اور حکم خدا
کے ہاتھ میں نہیں ؟ یعنی جب کہ بندے بھی خدا کے ہیں اور حکم بھی اسی کا جاری ہے تو پھر ان
اموال کو اموال اللہ کہنے سے لوگوں کے حق کیونکر ضائع ہو جائیں گے۔جو خدا تعالیٰ نے
حقوق مقرر کئے ہیں وہ اس کے فرمان کے مطابق اس کی مخلوق کو ملیں گے یہ جواب ایسا لطیف
تھا کہ حضرت ابو ذر اس کا جواب تو بالکل نہ دے سکے مگر چونکہ اس معاملہ میں ان کو خاص
جوش تھا اور ابن سوداء ایک شک آپ کے دل میں ڈال گیا تھا اس لئے آپ نے احتیاطاً
حضرت معاویہؓ کو یہی مشورہ دیا کہ آپ اس لفظ کو ترک کردیں۔انہوں نے جواب دیا کہ
میں یہ تو ہر گز نہیں کہنے کا کہ یہ اموال اللہ نہیں ہاں آئندہ اس کو اموال المسلمین کہا کروں گا۔ابن سوداء نے جب یہ حربہ کسی قدر کارگر دیکھا تو اور صحابہ کے پاس پہنچا اور ان کو اُکسانا چاہا
مگر وہ حضرت ابوذر کی طرح گوشہ گزیں نہ تھے اس شخص کی شرارتوں سے واقف تھے۔ابو دردار نے اس کی بات سنتے ہی کہا تو کون ہے جو ایسی فتنہ انگیز بات کہتا ہے۔خدا کی قسم ! تُو
یہودی ہے۔ان سے مایوس ہو کر وہ انصار کے سردار رسول کریم علیہ
کے خاص مقرب عبادہ
بن صامت کے پاس پہنچا اور ان سے کچھ فتنہ انگیز باتیں کہیں۔انہوں نے اس کو پکڑ لیا تو
اور حضرت معاویہ کے پاس لے گئے اور کہا کہ یہ شخص ہے جس نے ابوذرغفاری کو آپ کے
پاس بھیجا تھا۔شام میں اپنا کام نہ بنتا دیکھ کر ابن سودا ء تو مصر کی طرف چلا گیا اور ادھا
حضرت ابوذر کے دل میں اس کی باتوں سے ایک نیا جوش پیدا ہو گیا اور آپ نے آگے سے
بھی زیادہ زور کے ساتھ مسلمانوں کو نصیحت کر دی کہ سب اپنے اپنے اموال لوگوں میں تقسیم
کر دیں۔حضرت ابوذر کا یہ کہنا درست نہ تھا کہ کسی کو مال جمع نہ کرنا چاہئے۔کیونکہ صحابہ مال
جمع نہیں کیا کرتے تھے بلکہ ہمیشہ اپنے اموال خدا کی راہ میں تقسیم کرتے تھے۔ہاں بے شک
مالدار تھے اور اس کو مال جمع کرنا نہیں کہتے۔مال جمع کرنا اس کا نام ہے کہ اس مال سے غرباء
کی پرورش نہ کرے اور صدقہ و خیرات نہ کرے۔خود رسول کریم ع کے وقت میں بھی
صلى الله
صلى الله