خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ ء
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)
خلافة على منهاج النبوة
۳۴۱
جلد اول
خطاب جلسہ سالانہ کے امارچ ۱۹۱۹ء
۱۷ / مارچ ۱۹۱۹ء کے جلسہ سالانہ کی تقریر میں حضور نے بعض متفرق مگر ضروری اور اہم
امور پر روشنی ڈالی۔جماعتی انتظام کو بہتر رنگ میں چلانے کیلئے حضور نے صیغہ جات
بیت المال۔تالیف واشاعت وغیرہ ) کا ذکر فرمایا۔جماعتی اختلاف اور اس سلسلہ میں بعض اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے لا ہوری
جماعت کے ممبران جنہوں نے الگ مرکز لاہور بنا لیا تھا اور اب صلح کا پیغام بھجوایا تھا اس کا
ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔غیر مبائعین کے متعلق ” میں اپنے دوستوں کو ایک خاص امر کے متعلق کچھ سنانا
چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ ان دنوں ان لوگوں کی طرف
سے جنہوں نے مرکز سلسلہ سے علیحدہ ہو کر لا ہور کو اپنا مرکز بنا لیا ہے ہمیں صلح کا پیغام دیا گیا
ہے اور بظاہر اس سے بڑھ کر اور کیا چیز خوشی کا موجب ہو سکتی ہے کہ آپس میں صلح ہو جائے۔لیکن اگر غور سے دیکھا جاوے تو یہ صلح کا پیغام اپنے اندر ہزاروں فسادوں کے بیج رکھتا ہے
اور یہ ایک ثابت شدہ حقیقت ہے کہ بہت دفعہ بعض ظاہر میں اچھی نظر آنے والی چیزیں باطن
میں مضر ہوتی ہیں۔چنانچہ لکھا ہے کہ ایک دفعہ حضرت معاویہ کی صبح کی نماز رہ گئی۔اس پر وہ
اُٹھ کر اتنا روئے اتنا روئے کہ شام تک روتے رہے اور اسی حالت میں رات کو سو گئے۔صبح
ابھی اذان بھی نہ ہوئی تھی کہ انہوں نے رویا میں دیکھا ایک آدمی کہہ رہا ہے اُٹھ نماز پڑھ۔انہوں نے پوچھا تو کون ہے؟ اس نے کہا میں ابلیس ہوں۔انہوں نے کہا تو کیوں جگانے آیا
ہے؟ اس نے کہا کل مجھ سے غلطی ہو گئی کہ تمہیں سلائے رکھا۔جس پر تم اتنا روئے کہ خدا نے
کہا اسے ستر نمازوں کا ثواب دو۔آج میں اس لئے جگانے آیا ہوں کہ تمہیں ایک ہی نماز کا
خلافة على منهاج النبوة
۳۴۲۔جلد اول
ثواب ملے ستر کا نہ ملے۔تو کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو چیز ا چھی نظر آتی ہے وہ در حقیقت اپنے
اندر بُرائی کا پیج رکھتی ہے۔چنانچہ ان لوگوں کی طرف سے جو شرائط پیش کی گئی ہیں وہ ایسی ہی
ہیں کہ بظا ہر اچھی معلوم ہوتی ہیں مگر باطن میں زہر ہیں۔ظاہر میں تو یہ شرائط ایسی ہی اعلیٰ معلوم
ہوتی ہیں جیسی عیسائیوں کی یہ تعلیم ہے کہ اگر کوئی ایک گال پر طمانچہ مارے تو دوسرا بھی اُس کی
طرف پھیر دویا مگر جب ان کی حقیقت کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ سخت نقصان رساں
ہیں۔ایک شرط یہ ہے کہ ایک دوسرے کے متعلق سخت کلامی نہ ہو۔اس کے متعلق یہ دیکھنا
چاہئے کہ آپس کی سخت کلامی کب سے شروع ہوئی۔کہتے ہیں الفضل میں فلاں سخت مضمون
چھپا۔ہم پوچھتے ہیں کیوں چھپا ؟ اور اس کی کیا وجہ تھی ؟ یہی معلوم ہو گا کہ پیغام نے فلاں
مضمون لکھا تھا اس کا جواب دیا گیا۔اسی طرح اگر اس کو چلاتے جاؤ تو معلوم ہو جائے گا کہ
سب سے پہلے کس نے سخت لکھا اور وہ پیغام ہی ہو گا۔اس کے مقابلہ میں ہمارے اخباروں
نے بہت کم لکھا ہے۔وجہ یہ ہے کہ میں نے انہیں رو کے رکھا ہے اور جس طرح اگر گھوڑے کو
زور سے روکیں تو اس کے منہ سے خون نکل آتا ہے اسی طرح ہمارے بعض اخباروں کے
ایڈیٹروں کا حال ہوا کہ وہ ان لوگوں کی سخت کلامی کو اور اپنی مجبوری کو دیکھ کر خون کے آنسو
روتے رہے ہیں اور جوش میں ایسا ہی ہوا کرتا ہے۔ایک دفعہ ایک شخص حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے متعلق بعض لوگوں کی بدکلامی سن کر ان سے لڑ پڑا۔جب حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو معلوم ہوا تو آپ نے اُسے نصیحت کی کہ ایسے موقع پر صبر سے کام لینا
چاہئے۔وہ شخص سخت جوش سے بھرا ہوا تھا بے اختیار کہ اُٹھا کہ ہم سے ایسا نہیں ہوسکتا۔آپ
کے پیر ( محمد ) کو جب کوئی گالی دے تو آپ اس کے ساتھ مباہلہ کرنے کیلئے تیار ہو
جاتے ہیں لیکن ہمیں یہ ارشاد فرماتے ہیں کہ اپنے پیر ( حضرت مسیح موعود ) کے متعلق گالیاں
سن کر صبر کریں۔اُس کی یہ بات سن کر اور اُس کے غضب کو دیکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ
السلام اُس وقت مسکرا کر خاموش ہو رہے۔تو جوش ایک طبعی تقاضا ہے جو ایک حد تک جائز ہو
تا ہے۔لیکن میں نے اخباروں کو رو کے رکھا اس وجہ سے غیر مبائعین کی درشت کلامی بڑھتی
گئی اور اب انہیں ڈر پیدا ہوا ہے کہ اگر ادھر سے بھی جواب دیا گیا تو مشکل پڑ جائے گی۔
خلافة على منهاج النبوة
۳۴۳
جلد اول
اس وجہ سے انہیں سختی کو ترک کرنے کا خیال پیدا ہوا ہے۔مگر یہ ایسا ہی خیال ہے جیسا کہ کسی کو
تھپڑ مار کر کہا جائے کہ اب صلح کر لو۔اس طرح صلح نہیں ہو سکتی۔صلح اُسی وقت ہو سکتی ہے
جب کہ یا تو جو لینا ہو لے لیا جائے اور جو دینا ہو دے دیا جائے۔کیونکہ یہ مخالف کی مخالف
سے صلح ہوتی ہے بھائی بھائی کی صلح نہیں۔اور یا پھر وہ زہر جو پھیلا یا گیا ہو اُس کا ازالہ کر دیا
جاوے۔لیکن خیر ہم اس شرط کو مان لیتے ہیں کہ ایک دوسرے کے متعلق سخت الفاظ استعمال نہ
کئے جائیں۔مگر اس کے ساتھ دوسری بات وہ یہ پیش کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کے پیچھے نماز
پڑھ لی جایا کرے۔لیکن اس شرط کے مان لینے کے یہ معنی ہیں کہ گویا ہم اپنے ہاتھ آپ
کاٹ دیں۔ہمارا اختلاف کسی جدی وراثت کے متعلق نہیں ہے کہ فلاں نے زیادہ مال
لے لیا اور فلاں نے کم بلکہ ہمارا اختلاف دین کے متعلق ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ
وعد الله الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا اللِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ
وليبة لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا ، يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا، وَمَنْ كَفَرَ
بعد ذلك فأوليكَ هُمُ الفسقون ہے ہم تو قرآن کریم کے اس ارشاد کے ماتحت
اختلاف کرتے ہیں کہ جو ایسے خلیفہ کو نہیں مانتا وہ فاسق ہے۔اب ایک طرف تو ہم کہیں کہ جو
خلیفہ کو نہیں مانتا وہ فاسق ہے اور دوسری طرف اعلان کریں اور حکم دیں کہ اُن لوگوں کے
پیچھے نماز پڑھ لیا کرو یہ نہیں ہو سکتا۔غیر مبائعین کی اس بات کو تسلیم کر لینے کے تو یہ معنی ہوئے
کہ ہماری خلافت اس آیت کے ماتحت نہیں۔کیونکہ اگر اس کے ماتحت ہو تو پھر اس کے
منکروں کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم دینے کے کیا معنی۔ایسی صلح ہم کبھی نہیں کر سکتے۔ہم نے
مذہب کے معاملہ میں ساری دنیا کی پرواہ نہیں کی تو ان چند لوگوں کی کیا پرواہ ہو سکتی ہے۔انہوں نے آج تک ہمارا کیا بگاڑا ہے کہ آئندہ بگاڑ لیں گے۔ہم نے مجبوری کے وقت مثلاً
ان کی مسجد میں کوئی شخص بیٹھا ہو اور نماز کھڑی ہو جاوے تو ان کے پیچھے نما ز پڑھنے کی
اجازت دی ہے مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم ان کے پیچھے نماز پڑھنے کو حرام نہیں کہتے۔لیکن ان
خلافة على منهاج النبوة
۳۴۴
جلد اول
کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم دینا با لکل مختلف ہے مجبوری سے کسی کام کا کرنا اور معنی رکھتا ہے اور
بلا مجبوری اس کا کرنا اور معنی رکھتا ہے۔تیسری بات وہ یہ پیش کرتے ہیں کہ ایک فریق کے آدمی دوسرے فریق کو چندہ دیں۔کہتے ہیں کسی عورت سے جو غریب تھی پوچھا گیا کہ فلاں شادی پر تو نے کیا نیو تا دیا ؟ اس نے
ایک روپیہ دیا تھا اور اس کی بھا وجہ جو امیر تھی اس نے ہمیں رو پے۔وہ کہنے لگی میں اور میری
بھا وجہ نے اکیس روپے دیئے ہیں۔اب غیر مبائعین ایسا ہی کرنا چاہتے ہیں۔خدا کے فضل
سے ہماری جماعت تو کئی لاکھ کی ہے اور وہ چند سو سے زیادہ نہیں اس لینے دینے کا یہ مطلب
ہوا کہ وہ کئی ہزار روپیہ ہمارے آدمیوں سے لے جائیں اور سو ڈیڑھ سو روپیہ ہم ان سے
لے لیں۔کون عقل مند ہے جو ایسی شرط منظور کر سکتا ہے۔چوتھی بات وہ یہ کہتے ہیں کہ ایک دوسرے کے جلسوں میں شامل ہوا کریں یہ بھی ایسی ہی
بات ہے جس میں انہیں فائدہ ہے۔مثلاً امرتسر میں ہمارا جلسہ ہو وہاں ان کے چار پانچ آدمی
ہیں وہ آجائیں گے۔لیکن اگر ہم نے حکم دیا تو ان کے جلسہ پر سو سے بھی زیادہ ہمارے آدمی
چلے جائیں گے اور اس طرح انہیں یہ کہنے کا موقع مل جائے گا کہ ہمارا جلسہ بڑا کا میاب
ہوا۔پس گوہم نے کسی کو اس سے منع نہیں کیا کہ وہ ان کے جلسوں پر جاوے سوائے اس کے
کہ اس کا جانا اُس کیلئے یا دوسروں کیلئے فتنہ کا موجب ہو۔مگر ہم اس طرح کا حکم کس طرح
دے سکتے ہیں اس میں تو صریح انہی کا فائدہ ہے نہ ہمارا۔پانچویں بات وہ یہ کہتے ہیں کہ اختلافی مسائل پر صرف میں اور مولوی محمد علی صاحب
لکھیں اور کوئی نہ لکھے۔اس میں انہیں یہ بات مدنظر ہے کہ مولوی محمد علی صاحب تو ہوئے ایک
انجمن کے پریذیڈنٹ۔جس کا سب انتظامی کام دوسرے لوگوں کے سپر د ہے۔پھر ان کے
کام ہی کون سے ہیں۔چند سو آدمیوں سے تعلقات ہیں۔لیکن ہماری لاکھوں کی جماعت
ہے۔بعض دن تو میرے کئی کئی گھنٹے خطوط پڑھنے اور ان کے جواب لکھانے میں صرف ہو
جاتے ہیں۔پھر مجھے خود نماز پڑھانی ہوتی ہے لیکن مولوی محمد علی صاحب تو گھر پر ہی نماز پڑھ
لینے میں کچھ حرج نہیں محسوس کرتے۔پھر یہاں کے بہت سے کام میرے مشورہ سے ہوتے
خلافة على منهاج النبوة
۳۴۵
جلد اول
ہیں اسی طرح جماعت کی ترقی کے لئے غور کرنے اور اس کیلئے دعا کرنے پر بہت سا وقت
صرف ہوتا ہے۔اس لئے مجھے وقت ہی نہیں مل سکتا کہ ان کی ہر ایک بات کا خود جواب لکھتا
رہوں۔اس لئے اس شرط کا یہ مطلب ہوا کہ وہ لکھتے رہیں اور ہماری طرف سے کوئی جواب
نہ شائع ہو۔غرض یہ شرطیں عجیب رنگ رکھتی ہیں۔مگر جیسا کہ کسی نے کہا ہے
بہر رنگے کہ خواہی جامہ مے
من انداز قدت را
پوش
شناسم
ہم اُن کی باتوں میں آنے والے نہیں ہیں۔ہمارا اور اُن کا اختلاف کوئی معمولی
اختلاف نہیں بلکہ بہت بڑا اختلاف ہے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور معاویہؓ کے اختلاف
سے سینکڑوں گنے زیادہ ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جب معاویہؓ نے خط
لکھا کہ میں آپ کی زیارت کیلئے آنا چاہتا ہوں تو اُنہوں نے جواب دیا کہ زیارت اسی
طرح ہو سکتی ہے کہ یا میں تمہارے پاس آؤں یا تم میرے پاس آؤ۔اگر میں آیا تو لشکر سم
آؤں گا اور اگر تم آئے تو تلوار تمہارا مقابلہ کرے گی۔کیونکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اس
اختلاف کو مذہبی اختلاف سمجھتے تھے اور معاویہ گو اس کا بانی اور ان کے ساتھ صلح کو جائز نہیں سمجھتے
تھے۔پس ہم کو تو ان سے زیادہ اختلاف ہے اور معاویہ سے زیادہ انہوں نے امت اسلامیہ
میں شقاق پیدا کیا ہے۔پس جب تک اس شقاق کو یہ لوگ دور نہ کریں ان سے صلح ہم کس
طرح کر سکتے ہیں۔یہ ایک مسلمہ قاعدہ ہے کہ غیروں کے ساتھ صلح ہو سکتی ہے لیکن اُن اپنوں
سے جو معاند ہوں اور مفسد ہوں اس وقت تک صلح نہیں ہوسکتی جب تک وہ فساد ترک نہ کر
دیں۔یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ مل کر اپنے جوش نکالیں اور منصو بے پکائیں۔لیکن
چونکہ اس قسم کے تجربے ہم سے پہلے لوگ کر کے نقصان اُٹھا چکے ہیں اس لئے ہم تجربہ
کرنا نہیں چاہتے۔بے شک ہمیں یہ منظور ہے کہ سخت کلامی نہ ہو کیونکہ سخت کلامی شرفاء کا کام
نہیں اور اگر وہ اس سے باز آجائیں تو گو ہم نے پہلے ہی روکا ہوا ہے اب اور بھی تاکید کر
دیں گے۔لیکن اس کے سوا ان کی شرائط میں اور کوئی بات نہیں جو قابل قبول ہو۔میں آپ لوگوں کو یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ اس دفعہ میں نے بعض مصالح کے لحاظ
خلافة على منهاج النبوة
۳۴۶
جلد اول۔گو شرح صدر نہ تھا انہیں اپنے جلسہ میں بولنے کا موقع دیا ہے۔اگر چہ ہمارے ملے تعلیمی
ہوتے ہیں اور پھر یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مقدس سٹیج ہے اس پر باغیوں کو بولنے کا
موقع دینا مناسب نہ تھا مگر اس خیال سے کہ وہ کہتے رہتے ہیں کہ ہماری باتیں سننے کا موقع
نہیں دیا جاتا میں نے کہا آج وہ اس خواہش کو بھی پورا کر لیں تا کہ اُنہیں معلوم ہو جائے کہ
ان کے حملے ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور پوری طرح ہماری جماعت سے ناامید ہو جاویں۔چنا نچہ انہوں نے اس کو دیکھ لیا ہے۔میں نے بہت دفعہ بڑا غورا اور فکر کیا ہے۔لیکن میری سمجھ میں
عقائد کس نے بدلے یہ نہیں آتا کہ ان کا جھگڑا ہی ہم سے کیوں ہے۔میں نے
ایک بات ان میں سے کئی آدمیوں سے پوچھی ہے جس کا مجھے کسی نے جواب نہیں دیا۔اور وہ
یہ ہے کہ تم بتاؤ مولوی محمد علی صاحب کے مضامین میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نبی لکھا
جاتا رہا یا نہیں ؟ وہ کہتے ہیں ہاں لکھا جاتا رہا ہے مگر اس سے مراد مجد د، محدث اور غیر نبی تھی۔ہم کہتے ہیں اچھا یہی سہی۔اس کے متعلق بعض دوست اس طرف گئے ہیں کہ اُن کی مراد یہ
نہیں ہو سکتی اور یہ بات ان کے مضامین سے ثابت ہے کہ یقیناً ان کی مراد ایسا ہی نبی اور
رسول تھی جیسا ہم مانتے ہیں تا ہم ہم کہتے ہیں اچھا وہی مرا دسہی جو تم لوگ کہتے ہومگر یہ تو
بتلا ؤ کہ اب کیوں اسی مراد کو مد نظر رکھ کر وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نبی نہیں لکھتے۔یہ
بڑی آسان راہ فیصلہ کی ہے۔اگر اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نبی لکھنے میں کوئی
حرج نہ تھا۔اب بھی لکھتے رہو اور اس سے مراد مسجد دلو پھر جھگڑا ہی کیا ہے اور اختلاف ہی
کیسا۔لیکن چونکہ اب اس لفظ کا لکھنا تم لوگوں نے چھوڑ دیا ہے اس لئے معلوم ہوا اسے جن
معنوں میں تم پہلے استعمال کرتے تھے ان ہی کو چھوڑ دیا ہے۔یہ ایک موٹی بات ہے۔تمہارا
اب مسیح موعود علیہ السلام کو نبی نہ لکھنا بتاتا ہے کہ پہلے اس لفظ سے جو تمہاری مراد ہوتی تھی
اس کو تم نے بدل دیا ہے۔لیکن ہم جیسے پہلے لکھتے تھے اب بھی اُسی طرح لکھتے ہیں۔دیکھو
تشخیذ الا ذہان رسالہ جب جاری ہوا تو میں نے اس کے ایڈیٹر کی حیثیت سے انٹروڈکشن
لکھا۔جس میں پہلے انبیاء اور ان کے مخالفین کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اب دیکھنا چاہئے کہ
خلافة على منهاج النبوة
۳۴۷
جلد اوّل
اس زمانہ میں کسی نبی کی ضرورت ہے یا نہیں؟ اور پھر زمانہ کی موجودہ خطر ناک حالت ثابت
کر کے بتایا کہ اس وقت پہلے کی نسبت زیادہ ضرورت ہے اور حضرت مرزا صاحب اس
زمانہ میں خدا کی طرف سے مخلوق کی ہدایت کیلئے مبعوث ہوئے ہیں۔یہ
یہ مضمون ۱۹۰۶ء میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں شائع ہوا اور حضرت مولوی صاحب
خلیفہ اول نے اسے پڑھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا اور خواجہ صاحب اور محمد علی صاحب کو کہا کہ
اس مضمون کو ضرور پڑھو۔پھر مولوی محمد علی صاحب نے رسالہ تفخیذ الاذہان کا ریویو کرتے
ہوئے اسی مضمون کے متعلق لکھا۔اس رسالہ کے ایڈیٹر مرزا بشیر الدین محمود احمد حضرت اقدس کے
صاحبزادہ ہیں اور پہلے نمبر میں چودہ صفحوں کا ایک انٹروڈکشن ان کی قلم سے لکھا
ہوا ہے۔جماعت تو اس مضمون کو پڑھے گی مگر میں اس مضمون کو مخالفین سلسلہ کے
سامنے بطور ایک بین دلیل کے پیش کرتا ہوں جو اس سلسلہ کی صداقت پر گواہ ہے۔خلاصه مضمون یہ ہے کہ جب دنیا میں فساد پیدا ہو جاتا ہے اور لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ کو
چھوڑ کر معاصی میں بکثرت مبتلاء ہو جاتے ہیں اور مردار دنیا پر گدوں کی طرح گر
جاتے ہیں اور آخرت سے بالکل غافل ہو جاتے ہیں تو ایسے وقت میں ہمیشہ سے
خدا تعالیٰ کی یہ سنت رہی ہے کہ وہ اُن ہی لوگوں میں سے ایک نبی کو مامور کرتا ہے
کہ وہ دنیا میں سچی تعلیم پھیلائے اور لوگوں کو خدا کی حقیقی راہ دکھائے۔پر لوگ جو
معاصی میں بالکل اندھے ہوئے ہوتے ہیں وہ دنیا کے نشہ میں مخمور ہونے کی وجہ
سے یا تو نبی کی باتوں پر ہنسی کرتے ہیں اور یا اُسے دکھ دیتے ہیں اور اس کے
ساتھیوں کو ایذا ئیں پہنچاتے ہیں اور اس سلسلہ کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں۔مگر چونکہ
وہ سلسلہ خدا کی طرف سے ہوتا ہے اس لئے انسانی کوششوں سے ہلاک نہیں ہوتا۔بلکہ وہ نبی اس حالت میں اپنے مخالفین کو پیش از وقت اطلاع دے دیتا ہے کہ
آخر کار وہی مغلوب ہوں گے اور بعض کو ہلاک کر کے خدا دوسروں کو راہِ راست پر
لے آوے گا۔سوالیسا ہی ہوتا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے جو ہمیشہ سے چلی آتی ہے۔
خلافة على منهاج النبوة
۳۴۸
جلد اول
ایسا ہی اس وقت میں ہوا۔اس کے بعد مضمون میں سے کچھ عبارت نقل کر کے لکھا ہے کہ :۔میں نے اس مضمون کو اس سلسلہ کی صداقت پر گواہ خصوصاً اس وجہ سے
نہیں ٹھہرایا کہ ان دلائل کو کوئی مخالف تو ڑ نہیں کر سکتا۔یہ دلائل پہلے بھی کئی دفعہ پیش
ہو چکے ہیں مگر اس دلیل میں سے جو دلیل میں سلسلہ کی صداقت پر گواہ کے طور پر
اس وقت گل مخالفین کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں وہ اس مضمون کا آخری حصہ
ہے جس کو میں نے صاحبزادہ کے اپنے الفاظ میں نقل کیا ہے۔اس وقت صاحبزادہ
کی عمر اٹھارہ انیس سال کی ہے اور تمام دنیا جانتی ہے کہ اس عمر میں بچوں کا شوق
اور اُمنگیں کیا ہوتی ہیں۔زیادہ سے زیادہ کالجوں میں پڑھتے ہیں تو اعلیٰ تعلیم کا
شوق اور آزادی کا خیال ان کے دلوں میں ہو گا۔مگر دین کی یہ ہمدردی اور اسلام
کی حمایت کا یہ جوش جو اوپر کے بے تکلف الفاظ سے ظاہر ہو رہا ہے ایک خارق
عادت بات ہے۔صرف اس موقع پر نہیں بلکہ میں نے دیکھا ہے کہ ہر موقع پر یہ دلی
جوش ان کا ظاہر ہو جاتا ہے۔چنانچہ ابھی میر محمد اسحق کے نکاح کی تقریب پر چند
اشعار انہوں نے لکھے تو ان میں یہی دعا ہے کہ اے خدا تو ان دونوں اور ان کی
اولادکو خادم دین بنا۔برخوردار عبدالحی کی آمین کی تقریب پر اشعار لکھے تو ان میں
یہی دعا بار بار کی ہے کہ اُسے قرآن کا سچا خادم بنا۔ایک اٹھارہ برس کے نو جوان
کے دل میں اس جوش اور ان اُمنگوں کا بھر جانا معمولی امر نہیں کیونکہ یہ زمانہ سب
سے بڑھ کر کھیل کو د کا زمانہ ہے۔اب وہ سیاہ دل لوگ جو حضرت مرزا صاحب کو
مفتری کہتے ہیں؟ اس بات کا جواب دیں کہ اگر یہ افترا ہے تو یہ سچا جوش اس بچہ
کے دل میں کہاں سے آیا ؟ جھوٹ تو ایک گند ہے پس اس کا اثر تو چاہیے تھا کہ گندا
ہوتا نہ یہ کہ ایسا پاک اور نورانی جس کی کوئی نظیر ہی نہیں ملتی۔سے
یہ ریویو مولوی محمد علی صاحب نے اپنے قلم سے لکھا۔عجیب بات ہے کہ جس طرح
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقابلہ میں مولوی محمد حسین صاحب نے ریو یولکھ کر
خلافة على منهاج النبوة
۳۴۹
جلد اول
66
اپنے ہاتھ کاٹ لئے تھے اسی طرح میرے مقابلہ میں مولوی محمد علی صاحب نے میرے اس
مضمون پر ریو یولکھ کر جس میں مسیح موعود علیہ السلام کو نبی لکھا گیا تھا اپنے ہاتھ کاٹ لئے ہیں۔پھر جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد میں نے ”صادقوں کی روشنی کو
کون دُور کر سکتا ہے“ کے نام سے ایک کتاب لکھی تو حضرت خلیفہ اول نے مولوی محمد علی
صاحب کو کہا کہ مولوی صاحب ! مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر مخالفین نے جو اعتراض کئے
ہیں ان کے جواب میں تم نے بھی لکھا ہے اور میں نے بھی مگر میاں ہم دونوں سے بڑھ گیا
ہے۔پھر یہی کتاب حضرت مولوی صاحب نے بذریعہ رجسٹری مولوی محمد حسین بٹالوی کو
بھیجی۔وہ کیوں؟ محمد حسین صاحب نے کہا کہ مرزا صاحب کی اولا دا چھی نہیں ہے اس لئے یہ
کتاب بھیج کر حضرت مولوی صاحب نے ان کو لکھوایا کہ حضرت مرزا صاحب کی اولاد میں
سے ایک نے یہ کتاب لکھی ہے جو میں تمہاری طرف بھیجتا ہوں۔تمہاری اولاد میں سے کسی
نے کوئی کتاب
لکھی ہو تو مجھے بھیج دو۔اس کتاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نبی لکھا گیا ہے۔تو ہم پہلے بھی حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو نبی لکھتے تھے اور اب بھی لکھتے ہیں۔مگر وہ لوگ پہلے نبی لکھتے تھے اور اب
نہیں لکھتے۔جس سے ظاہر ہے کہ ہم نے کوئی تبدیلی نہیں کی لیکن ان لوگوں نے اپنے طریق عمل
میں تبدیلی کر لی ہے۔خدا تعالیٰ کی تائید کس کے ساتھ ہے اس
کے سوا ہم کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے جو سلسلے ہوتے ہیں ان کیلئے
کچھ ایسے امور بھی ہوتے ہیں جن سے وہ قائم رہتے ہیں اور دن بدن ترقی کرتے ہیں۔اب
اگر غیر مبائعین حضرت مرزا صاحب کے بچے قائم مقام ہیں تو اللہ تعالیٰ کی وہ تائید جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو میسر تھی ان کے ساتھ ہونی چاہئے اور اگر ہم ہیں تو ہمارے ساتھ ہونی
چاہئے۔ان کی طرف سے اپنی کامیابی بتانے کیلئے اگر کچھ کہا جاتا ہے تو وہ یہ کہ فلاں
غیر احمدی نے ہمیں اتنا روپیہ دیا۔ہم کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کیوں
غیر احمدی روپے دیا کرتا تھا۔کیا خدا تعالیٰ نے آپ کی کبھی تائید کی یا نہیں ؟ اگر کی تو کیا اس
خلافة على منهاج النبوة
۳۵۰
جلد اول
طرح کہ نواب حیدر آباد نے یا بیگم بھوپال نے آپ کا ماہانہ مقرر کر دیا یا کسی سرحدی نواب
نے آپ کو کوئی رقم دے دی۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ ایسا ہوا تو آپ کہہ
سکتے ہیں کہ جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ خدا تعالیٰ کی تائید تھی اس طرح
ہمارے ساتھ ہے۔لیکن اگر اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تائید نہیں ہوئی تو اب
تمہیں بھی اسے اپنی تائید میں پیش کرنے کو کوئی حق نہیں ہے۔اب کوئی نیا امام نہیں آیا ، کوئی
نئی جماعت قائم نہیں ہوئی اس لئے اسی طرح جماعت کی تائید ہونی چاہئے جس طرح
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ہوئی اور وہ یہی تھی کہ آپ ایک تھے مگر خدا تعالیٰ
نے آپ کے ساتھ ہزاروں لاکھوں انسان کر دیئے۔اب دیکھئے کہ خود حضرت مسیح موعود
علیہ السلام اسے خدا تعالیٰ کی تائید کہتے ہیں یا نہیں؟ اور پھر قرآن کریم میں یہ لکھا ہے یا نہیں
کہ جن کی مخالفت ہو اور عالمگیر مخالفت ہو ان کا ترقی کرنا اور اپنے دشمنوں پر غالب آنا ان
کے حق پر ہونے کی دلیل ہے اور کیا اس دلیل کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی صداقت
میں پیش کیا ہے یا نہیں ؟ اگر کیا ہے اور ضرور کیا ہے تو اس سے اب بھی ہماری صداقت معلوم
ہوسکتی ہے۔ہمارے متعلق یہ نہیں کہا جا سکتا کہ جس طرح بابیوں کی ترقی ہوئی اسی طرح ہماری
ہو رہی ہے۔کیونکہ ان کی کوئی مخالفت نہیں کرتا مگر ہماری مخالفت ہر طرف پھیلی ہوئی ہے۔مگر
باوجود اس کے ہماری جماعت دن بدن بڑھ رہی ہے اور ان کی نسبت جو ہمارے مقابلہ میں
اپنے آپ کو حق پر اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اصلی تعلیم پر سمجھتے ہیں ہماری ترقی بہت
زیادہ ہو رہی ہے اور ایسی صورت میں ہو رہی ہے کہ وہ تو غیروں کو مسلمان کہتے ہیں اور ہم
کا فرقرار دیتے ہیں۔وہ ہمیں جاہل ، اُجڑ ، بے دین ، خدائی سلسلہ کو تباہ کرنے والے، خدا
اور رسول کے دشمن بلکہ اپنی جانوں کے دشمن ، عقل سے کورے، اسلام میں سب سے بڑا
تفرقہ ڈالنے والے قرار دیتے ہیں۔مگر باوجود اس کے کہ ساری دنیا ہماری مخالف ہے اور
باوجود اس کے کہ وہ جو اپنے آپ کو ستون سمجھتے تھے نکل گئے ہیں اور ان کے خیال میں باقی
چھڑیاں رہ گئی ہیں یہی چھڑیاں سارا بوجھ اُٹھائے ہوئے ہیں یا نہیں؟ یہ خدا تعالیٰ کی تائید
خلافة على منهاج النبوة
۳۵۱
جلد اول
ہے یا کہ کسی نواب یا راجہ سے چند سو روپیل جانا خدائی تائید ہے؟
خدا سے فیصلہ کرالیں پھر ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی اس طرح تائید کرتا تھا کہ آپ پر نئے نئے علوم اور
معارف کھلتے تھے اور آپ کے بعد حضرت خلیفہ اول کو بھی خدا تعالیٰ کی یہ تائید حاصل تھی۔اب میں فخر کے طور پر نہیں بلکہ اس عہدہ اور منصب کے احترام کیلئے جس پر خدا تعالیٰ نے مجھے
کھڑا کیا ہے کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی یہ تائید میرے ساتھ ہے۔اسی وجہ سے میں نے مولوی
محمد علی صاحب کو چیلنج دے دیا تھا کہ آئیں بالمقابل بیٹھ کر قرآن کریم کی کسی آیت یا رکوع کی
تفسیر لکھیں اور دیکھیں کہ وہ کون ہے جس کیلئے خدا تعالیٰ معارف اور حقائق کے دریا بہاتا ہے
اور کون ہے جس کو خدا تعالیٰ علوم کا سمندر عطا کرتا ہے۔میں تو ان کے نزدیک جاہل ہوں ، کم
علم ہوں ، بچہ ہوں۔خوشامدیوں میں گھرا ہوا ہوں ، نا تجربہ کار ہوں۔پھر مجھ سے ان کا
مقابلہ کرنا کونسا مشکل کام ہے۔وہ کیوں مرد میدان بن کر خدا تعالیٰ کی کتاب کے ذریعہ فیصلہ
نہیں کر لیتے اور کیوں گیدڑوں اور لومڑیوں کی طرح چھپ چھپ کر حملے کرتے ہیں۔پھر
کیوں خدا پر فیصلہ نہیں چھوڑتے اور خدا سے یہ دعا کرنے کیلئے تیار ہوتے کہ جو جھوٹا ہے اسے
تباہ کر۔انسانی فیصلوں اور آراء کو جانے دو اور خدا کے سامنے آؤ تا کہ اُس سے دعا کی
جائے کہ جو جھوٹا ہے وہ ہلاک ہو جائے اور جو سچا ہے وہ بچ جائے۔کیا خدا تعالیٰ کا فیصلہ جھوٹا
ہوسکتا ہے؟ اگر نہیں تو پھر کیوں خدا سے فیصلہ نہیں کرا لیا جاتا اور کیوں اس طرح تفرقہ نہیں
مٹا دیا جاتا۔تفرقہ کے مٹانے کے طریق یہ طریق ہیں جن سے تفرقہ مٹ سکتا ہے۔اوّل
خدا تعالیٰ کی تائید دیکھو کس کے ساتھ ہے۔کیا یہ
سچ نہیں کہ ان کی طرف سے اسی جگہ کہا گیا تھا کہ ہم تو جاتے ہیں لیکن چند ہی دنوں تک اس
مدرسہ میں عیسائیوں کے بچے پھرتے نظر آئیں گے۔اب جب کہ پانچ سال گزر گئے ہیں
بتاؤ اس مقام پر مسلمانوں کا قبضہ ہے یا عیسائیوں کا ؟ اور بتاؤ اس مسجد کے صحن میں حضرت
خلیفہ اول کے زمانہ میں کتنے لوگ بیٹھتے تھے اور آج کتنے بیٹھے ہیں۔کیا یہ تائید الہی
ہے
خلافة على منهاج النبوة
۳۵۲
جلد اول
یا نہیں؟ ہم ان کے جاہل ، کم عقل وغیرہ کہنے سے چڑتے نہیں بلکہ یہ کہتے ہیں کہ یہی تو معجزہ
ہے اور یہی ہماری صداقت کی دلیل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مخالف کہتے ہیں کہ
جاہل ہیں ، کچھ جانتے نہیں۔آپ فرماتے یہی تو معجزہ ہے کہ میں اس حالت میں ایسی عربی
لکھتا ہوں کہ کوئی دنیا کا بڑے سے بڑا عالم اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔تو ان لوگوں کے مجھے بچہ
کہنے پر تم چڑو نہیں بلکہ کہو کہ یہی تو معجزہ ہے۔اگر وہ میرے متعلق یہ کہتے کہ بڑا تجربہ کار ہے،
فریبی ہے ، مکار ہے، تو ہو سکتا تھا کہ کہہ دیتے کہ اسی وجہ سے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔لیکن اب تو وہ یہ کہہ کر کہ نا تجربہ کار کم عقل اور بچہ ہے اپنے ہاتھ آپ کاٹ چکے ہیں۔جو
ہمیں کامیابی ہو رہی ہے وہ کسی ہماری کوشش اور ہمت کا نتیجہ نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی مدد اور نصرت
سے ہو رہی ہے اور وہ بتا رہا ہے کہ جن کو تم کچھ نہیں سمجھتے ان سے خدا اس طرح کام لیا کرتا ہے۔تو
ان لوگوں نے مجھے بچہ اور جاہل قرار دے کر اپنی ناکامی اور نامرادی پر خود دستخط کر دیئے کیونکہ یہ
کہہ کر انہوں نے تسلیم کر لیا کہ اس کے ذریعہ جو ترقی ہو رہی ہے وہ اس کوشش سے نہیں بلکہ خدا کی
طرف سے ہے پس جب ہماری ترقی خدا کی طرف سے ہے تو کون ہے جو اسے روک سکے۔انتقام لینے کا زمانہ اب زمانہ بدل گیا ہے۔دیکھو پہلے جو مسیح آیا تھا اسے دشمنوں
نے صلیب پر چڑھایا۔مگر اب مسیح اس لئے آیا کہ اپنے مخالفین کو
موت کے گھاٹ اُتارے۔اس طرح پہلے جو آدم آیا وہ جنت سے نکلا تھا مگر اب جو آدم آیا وہ
اس لئے آیا کہ لوگوں کو جنت میں داخل کرے۔اسی طرح پہلے یوسف کو قید میں ڈالا گیا تھا مگر
دوسرا یوسف قید سے نکالنے کیلئے آیا ہے۔پہلے خلفاء میں سے بعض جیسے عثمان رضی اللہ عنہ اور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دُکھ دیا گیا مگر میں امید کرتا ہوں کہ مسیح موعود کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ
اس کا ازالہ کرے گا اور ان کے خلفاء کے دشمن ناکام رہیں گے۔کیونکہ یہ وقت بدلہ لینے کا
ہے اور خدا چاہتا ہے کہ اس کے پہلے بندے جن کو نقصان پہنچایا گیا ان کے بدلے لئے
جائیں۔میں ماموریت یا مجددیت کا مدعی نہیں ہوں اور نہ خاص الہام پا کر کھڑا
ہوا ہوں میں تو اس خلافت کا مدعی ہوں جس کا ذکر اس آیت میں ہے کہ وعد الله
الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ