خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ ء
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 2
خلافة على منهاج النبوة
۳۵۳
جلد اول
الذين من تایم پس میں اپنے الہام پر کھڑا ہونے کا دعویدار نہیں بلکہ محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کے الہام پر کھڑا ہونے کا مدعی ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے یوسف
قرار دیا ہے۔میں کہتا ہوں مجھے یہ نام دینے کی کیا ضرورت تھی۔یہی کہ پہلے یوسف کی جو
ہتک کی گئی ہے اس کا میرے ذریعہ ازالہ کرایا جاوے۔پس وہ تو ایسا یوسف تھا جسے بھائیوں
نے گھر سے نکالا تھا مگر یہ ایسا یوسف ہے جو اپنے دشمن بھائیوں کو گھر سے نکال دے گا۔اُس
یوسف کو تو بھائیوں نے کنعان سے نکالا تھا مگر اس یوسف نے اپنے دشمن بھائیوں کو قادیان
سے نکال دیا۔ہم نے اُس یوسف کا بدلہ لے لیا ہے اور اُس یوسف کی ہتک کا ازالہ کر دیا
ہے۔پس میرا مقابلہ آسان نہیں۔نہ اس لئے کہ میں کسی بات کا دعویدار ہوں۔میں تو جانتا
ہوں کہ میں جاہل ہوں۔کوئی ڈگری حاصل نہیں کی اور نہ کوئی سند لی۔نہ انگریزی مدارس کا
ڈگری یافتہ ہوں اور نہ عربی مدارس کا سند یافتہ ہوں۔قرآن اور بخاری اور چند کتب خلیفہ اول
نے پڑھائی تھیں اور دروس النحویہ کے حصے مولوی سید سرور شاہ صاحب سے پڑھے تھے اس کے
سوا اور کسی جگہ عربی نہیں پڑھی۔مگر کسی علم کے جانے والے سے جب کوئی دینی گفتگو ہوئی ہے تو
خدا نے مجھے کامیاب کیا ہے۔میں جانتا ہوں کہ میں کچھ نہیں جانتا مگر جس مقام پر خدا تعالیٰ نے
مجھے کھڑا کیا ہے خدا تعالیٰ کو اُس کی عزت منظور ہے اور چونکہ میں اُسی کو منواتا ہوں اس لئے وہ
میری تائید کرتا ہے۔اب اگر مجھے اس منصب اور مقام کی عزت کا خیال نہ ہوتا تو اپنی ہتک
اسی طرح برداشت کر لیتا جس طرح اس منصب پر کھڑا ہونے سے پہلے کر لیا کرتا تھا۔اُس
وقت میری ذات پر اعتراض کئے جاتے ، میرے خلاف کوششیں کی جاتیں لیکن میں نے کبھی
ان کے ازالہ کی کوشش نہ کی۔کلام محمود میں کئی شعر واقعات کے متعلق ہیں۔چنانچہ جب ایک
دفعہ حضرت خلیفہ اول کو بڑے منصوبے بنا کر ان لوگوں نے مجھ سے ناراض کرانا چاہا تو اس
سے مجھے بہت صدمہ ہوا۔اور رات کو کچھ شعر کہے۔جن میں سے دو تین یہ ہیں۔میرے دل
رنج و
غم کا بار ہے
ہاں خبر لیجئے کہ حالت زار ہے
میرے دشمن کیوں ہوئے جاتے ہیں لوگ
خلافة على منهاج النبوة
۳۵۴
مجھ سے پہنچا ان کو کیا آزار
میری غمخواری
جو
فکر
جلد اول
ہے
ہیں سب بے خبر
سے ہیں
ہے
ہے میرے درپئے آزار
دیں میں کھل گیا ہے میرا جسم
دل میرا اک کوه آتش بار ہے
کیا ڈراتے ہیں مجھے خنجر
جن کے سر پر کھینچ رہی تلوار
ނ
وہ
ہے
تو اُس وقت مجھ سے جو کچھ کہا جا تا تھا اس کو میں مخفی رکھتا تھا۔نہ کبھی میں نے اس سے اپنے کسی
بھائی کو اور نہ کسی اور کو آگاہ کیا۔لیکن اب ایسا نہیں ہو سکتا اب بات میری ذات تک محدود
نہیں بلکہ اس کا اثر اس منصب تک پہنچتا ہے جس پر خدا نے مجھے کھڑا کیا ہے اس لئے میں
خاموش نہیں رہ سکتا اور علی الاعلان اپنے مقابلہ پر بلاتا ہوں۔میرے متعلق کہا جاتا ہے کہ
میں نے خلافت دھوکا اور فریب سے لے لی حالانکہ خدا تعالیٰ شاہد ہے مجھے اس منصب کے
پانے کا خیال بھی نہ تھا۔حضرت خلیفہ اول کی بیماری کے ایام میں جب میں نے دیکھا کہ آپ
کی حالت نازک ہے اور میری نسبت بعض لوگوں کا خیال ہے کہ خلافت حاصل کرنے کی
کوشش کرتا ہے۔تو میں نے انہیں کہا کہ تم جس کو خلیفہ منتخب کرو میں اس کی بیعت کرلوں گا اور
جو میرے ساتھ ہیں وہ بھی اس کی بیعت کر لیں گے لیکن کسی قسم کا اختلاف نہیں ہونا چاہئے۔پھر جب حضرت مولوی صاحب کے فوت ہو جانے پر نواب صاحب کی کوٹھی میں مشورہ کے
لئے جمع ہوئے تو اس وقت بھی میں نے یہی کہا لیکن اُس وقت بھی انہوں نے نہ مانا۔پھر میں
تو اُن دنوں یہاں سے کہیں باہر چلا جانا چاہتا تھا اور میں نے پختہ ارادہ کر لیا تھا کہ میں چلا
جاؤں لیکن دوسرے دن حضرت مولوی صاحب کی وفات ہو گئی اس لئے نہ جا سکا۔وہ لوگ
جو یہ کہتے ہیں کہ میں نے خلافت کیلئے کوئی منصوبہ کیا ، غلط کہتے ہیں۔میں تو ہر چند اس بوجھ کو
ہٹانا چاہتا تھا مگر خدا تعالیٰ کی مصلحت تھی کہ چونکہ خدا تعالیٰ شرک کو مٹانا چاہتا تھا اس لئے اس
نے سب سے کمزور انسان کو اس کام کیلئے چنا۔پس اس نے مجھے اس منصب پر اس لئے کھڑا
خلافة على منهاج النبوة
۳۵۵
جلد اول
نہیں کیا کہ میں سب سے نیک ، بڑا عارف اور خدا کا زیادہ مقرب تھا بلکہ اس لئے چنا کہ دنیا
مجھے حقیر ، جاہل ، عقل سے کو را، فسادی، فریبی سمجھتی تھی۔خدا نے چاہا کہ وہ لوگ جو مجھے ایسا
سمجھتے ہیں ان کو بتائے کہ یہ سلسلہ ان لوگوں پر نہیں کھڑا ہوا جو اپنے آپ کو بڑے بڑے
ستون سمجھتے ہیں بلکہ میرے ذریعہ کھڑا ہے اور میں اسے اس پر کھڑا کر سکتا ہوں جس کو تم تا گا
سمجھتے ہو۔پس چونکہ خدا تعالیٰ نے مجھے تو حید کے دکھلانے اور شرک کے مٹانے کے لئے کھڑا
کیا ہے اس لئے یہاں میرے علم ، میری قابلیت کا سوال نہیں بلکہ خدا کے فضل کا سوال ہے کہ
وہ کس کے ساتھ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ کی طرف سے جو علم دیا گیا اس کا جب مخالفین
مقابلہ نہ کر سکے تو انہوں نے کہہ دیا کہ مرزا صاحب نے عرب چھپا کے رکھا ہوا ہے اس
سے عربی لکھواتے ہیں۔پھر کہتے کہ مولوی نور الدین صاحب عربی لکھ کر دیتے ہیں حالانکہ
حضرت مولوی صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو عربی کیا لکھ کر دینی تھی جب آپ
فوت ہو گئے تو اس کے بعد مولوی صاحب نے اُردو میں بھی کوئی کتاب نہ لکھی۔پھر کچھ ایسے لوگ تھے جو کہتے تھے کہ یہ سلسلہ مرزا صاحب پر چل رہا ہے کیونکہ یہ
بڑے ساحر اور ہوشیار ہیں۔لیکن جب آپ کو خدا نے وفات دی اُس سال سالانہ جلسہ پر
سات سو آدمی آئے تھے اور بڑی خوشی کا اظہار کیا گیا تھا۔مگر آپ کی وفات کے بعد ترقی کی
طرف جماعت کا قدم بڑھتا ہی گیا اور چھ سال کے بعد جو جلسہ ہوا اس میں ۲۳ سو کے قریب
آدمی آئے۔پھر اس وقت یہ کہا گیا کہ اصل بات مولوی نورالدین صاحب ہی کی تھی یہ مشہور طبیب
ہے اور بڑا عالم اس لئے لوگ اس کے پاس آتے ہیں اس کی وفات کے بعد یہ سلسلہ مٹ
جاوے گا۔یہ تو مولوی وغیرہ کہتے اور جو نئے تعلیم یافتہ تھے وہ یہ خیال کرتے کہ کچھ انگریزی خواں
ہیں ان پر یہ سلسلہ چل رہا ہے۔جب لوگوں میں اس قسم کے خیالات پیدا ہونے شروع ہوئے
تو خدا نے نہ چاہا کہ اس کے سلسلہ کے قیام میں کسی انسان کا کام شامل ہو اس لئے ادھر تو اس
نے حضرت مولوی نورالدین جیسے جلیل القدر انسان کو وفات دے کر جدا کرایا اُدھر وہ لوگ
خلافة على منهاج النبوة
۳۵۶
جلد اول
جو اس سلسلہ کے رُکن سمجھے جاتے تھے ان کو تو ڑ کر الگ کر دیا اور اس کے بعد جو جلسہ ہوا اُس
پر خدا نے دکھایا کہ اس کی ترقی میں کسی انسان کا ہاتھ نہیں۔چنانچہ اس سال تین ہزار کے
قریب لوگ آئے اور کئی سو نے بیعت کی۔تو ان سب کو الگ کر کے خدا تعالیٰ نے مجھ جیسے
کمزور کے ذریعہ اپنے سلسلہ کو ترقی دے کر بتایا کہ اس میں کسی انسان کا دخل نہیں ہے بلکہ جو
کچھ ہورہا ہے وہ خدا ہی کے فضل سے ہو رہا ہے۔ہاں ہر ایک کے ایمان کے مطابق اس سے
سلوک کیا۔حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اول سے ان کے ایمان کے مطابق سلوک
کیا اور ان کے مدارج کو بلند کیا۔اور ان لوگوں سے ان کے ایمان کے مطابق سلوک کیا
اور جماعت سے علیحدہ کر دیا۔ہم خدا کے ہاتھ میں ہتھیار کی طرح ہیں اور تلوار خواہ اچھی ہو یا
بُری جب اچھے چلانے والے کے ہاتھ میں آجائے تو اچھا ہی کام کرتی ہے۔وہ لوگ جنہوں
نے صرف مجھے دیکھا انہوں نے غلطی کی۔انہیں چاہئے تھا کہ یہ دیکھتے کہ میں کس ہاتھ میں
ہوں۔غرض ان لوگوں سے فیصلہ مشکل نہیں۔وہ آئیں اور انہیں معیاروں سے فیصلہ کر لیں
جن سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے مخالفین سے فیصلہ کرنا چاہا۔یہی ہماری
اور ان کی صلح ہے اور اسی طرح امن قائم ہو سکتا ہے“۔انوار العلوم جلد ۴ صفحه ۴۰۶ تا ۴۱۹)
امتی باب ۵ آیت ۳۹ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن ۱۸۸۷ء
النور : ۵۶
ریویو آف ریلیجنز مارچ ۱۹۰۶ ء صفحہ ۱۱۷ تا ۱۱۹