اختلافاتِ سلسلہ کی سچی تاریخ کے صحیح واقعات

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

خلافة على منهاج النبوة
۳۸۱
جلد اول
اختلافات سلسلہ کی سچی تاریخ کے صحیح حالات
مولوی محمد علی صاحب کی طرف سے ایک کتاب THE SPLIT نامی لکھی گئی جس میں
جماعت احمدیہ میں اختلافات کا ذکر کیا گیا حالانکہ جو غرض مولوی محمد علی صاحب نے بیان کی
وہ اشاعت کی غرض نہ تھی بلکہ مولوی محمد علی صاحب اپنے کینہ و بغض کی وجہ سے وہ کامیابی جو
خلیفة المسیح الثانی کو ملی وہ دیکھ نہیں سکتے تھے اور یہ اس کا نتیجہ تھا کہ یہ کتاب لکھی۔اس کا
جواب حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے دسمبر ۱۹۲۱ء میں آئینہ صداقت“ کے نام سے تحریر
فرمایا جس کے باب دوم میں اختلافات سلسلہ کی کچی تاریخ کے صحیح حالات“ لکھے۔آ
تحریر فرماتے ہیں :۔وو
مولوی محمد علی صاحب نے اختلافات سلسلہ کے بیان کرنے میں جن غلط بیانیوں سے
کام لیا ہے اُن کی تردید کے بعد اب میں اختلافات کے صحیح حالات تحریر کرتا ہوں تا کہ
ہمارے وہ احباب جو اس وقت تک اس اختلاف کی حقیقت سے واقف نہیں اس سے آگاہ
ہو جاویں اور وہ لوگ بھی جو سلسلہ میں تو داخل نہیں لیکن اس سے دلچسپی رکھتے ہیں اور اختلاف
کو دیکھ کر شش و پنج میں ہیں اصل حالات کا علم حاصل کر کے کسی نتیجہ پر پہنچنے کے قابل ہوسکیں۔روحانی سلسلوں میں کمزور ایمان والے ہر ایک روحانی سلسلہ میں کچھ
لوگ ایسے بھی داخل ہو جاتے
ہیں جو گو اس کو سچا سمجھ کر ہی اس میں داخل ہوتے ہیں لیکن ان کا فیصلہ سطحی ہوتا ہے اور حق ان
کے دل میں داخل نہیں ہوا ہوتا۔ان کا ابتدائی جوش بعض دفعہ اصل مخلصوں سے بھی ان کو بڑھا
کر دکھاتا ہے مگر ایمان کی جڑیں مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے ہر وقت خطرہ ہوتا ہے کہ وہ مرکز
سے ہٹ جائیں اور حق کو پھینک دیں۔ایسے ہی چند لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلا

خلافة على منهاج النبوة
۳۸۲
جلد اول
کے سلسلہ میں بھی داخل ہوئے اور ان کی وجہ سے اور بہت سے لوگوں کو بھی ابتلا ء آیا۔خواجہ کمال الدین صاحب خواجہ کمال الدین صاحب جو دو کنگ مشن کی وجہ
سے خوب مشہور ہو چکے ہیں میرے نزدیک اس سب
کا احمدیت میں داخلہ اختلاف کے بانی ہیں اور مولوی محمد علی صاحب ان
کے شاگرد ہیں جو بہت بعد ان کے ساتھ شامل ہوئے ہیں اور معلوم ہوتا ہے کہ چونکہ ہماری
طرف سے متعدد دفعہ یہ بات شائع ہو چکی ہے کہ اصل میں خواجہ صاحب کے دل میں حضرت
مسیح موعود کے متعلق کئی قسم کے شکوک پیدا ہو گئے تھے اور انہوں نے مولوی محمد علی صاحب سے
بیان کئے جس سے ان کے خیالات بھی خراب ہو گئے۔اسی وجہ سے اس قصہ کے مشابہ قصہ
تیار کرنے کیلئے ان کو ظہیر الدین کا قصہ تیار کرنا پڑا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ خواجہ کمال الدین صاحب جب اس سلسلہ میں داخل ہوئے
ہیں تو اس کو حق سمجھ کر ہی داخل ہوئے تھے لیکن ان کے داخل ہونے کا یہ باعث نہ تھا کہ سلسلہ
کی صداقت ان کے دل میں گھر کر گئی تھی بلکہ اصل باعث یہ تھا کہ وہ اسلام سے بیزار ہوکر
مسیحیت کی طرف متوجہ ہو رہے تھے اور چونکہ اہل و عیال اور عزیر واقارب کو چھوڑ نا کوئی
آسان کام نہیں ان کا دل اُس وقت سخت کشمکش میں تھا۔پس جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی تحریرات کے سامنے انہوں نے مسیحی پادریوں کو بھاگتے دیکھا تو ان کو اس کشمکش سے نجات
ہوئی اور ان کو اسلام میں بھی ایک ایسا مقام نظر آنے لگا جہاں انسان اپنا قدم جما کر مغربی
علوم کے حملوں کا مقابلہ کر سکتا ہے۔چونکہ یہ فائدہ ان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
ذریعہ سے حاصل ہوا تھا وہ آپ کی جماعت میں شامل ہو گئے اور اس وقت خیال کر کے یہی
کہنا چاہئے کہ بچے دل سے داخل ہوئے اور واقعہ میں جس شخص کے ذریعہ سے انسان ایسے خطر ناک
ابتلاء سے بچے وہ اسے ہر ایک درجہ دینے کیلئے تیار ہو جاتا ہے۔پس مسیح موعود علیہ السلام کو
خواجہ صاحب نے مانا تو سہی لیکن آپ کے دعوی کی صداقت کا امتحان کر کے نہیں بلکہ اس کے
احسان سے متاثر ہو کر جو اسے مسیحیت سے بچانے اور اپنے رشتہ داروں کی جدائی سے محفوظ
کر دینے کی صورت میں اس نے کیا۔یہ بات ظاہر ہے کہ ایسا تعلق دیر پا نہیں ہوتا۔

خلافة على منهاج النبوة
۳۸۳
جلد اول
جوں جوں زمانہ گزرتا گیا اور خواجہ صاحب کی نظر سے وہ زمانہ اوجھل ہوتا گیا جب وہ مسیحیت
اور اسلام کے درمیان کھڑے تھے اور ایک طرف تو مسیحیت کی دلفریب تعلیم انہیں لبھا رہی تھی
اور دوسری طرف اپنے عزیز و اقرباء کی جدائی ان کو خوف دلا رہی تھی ان کا ایمان اور تعلق بھی
کمزور ہوتا گیا حتی کہ ڈپٹی آٹھم کی پیشگوئی کے وقت وہ مرتد ہوتے ہوتے بچے۔سیح موعود علیہ السلام کا مضمون ۱۸۹۷ء میں جب لاہور میں جلسہ اعظم
کی بنیاد پڑی اور حضرت مسیح موعود
برائے جلسہ اعظم اور خواجہ صاحب علیہ السلام کو بھی اس میں مضمون لکھنے
کیلئے کہا گیا تو خواجہ صاحب ہی پیغام لے کر آئے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اُن
دنوں میں اسہال کی تکلیف تھی باوجود اس تکلیف کے آپ نے مضمون کا لکھنا شروع کیا اور
اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ختم کیا۔مضمون جب خواجہ صاحب کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
دیا تو انہوں نے اس پر بہت کچھ نا امیدی کا اظہار کیا اور خیال ظاہر کیا کہ یہ مضمون قدر
کی نگاہوں سے نہ دیکھا جاوے گا اور خواہ مخواہ ہنسی کا موجب ہوگا۔مگر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے بتایا کہ مضمون بالا رہاہے چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قبل
از وقت اس الہام کے متعلق اشتہار لکھ کر لاہور میں شائع کرنا مناسب سمجھا اور اشتہار لکھ کر
خواجہ صاحب کو دیا کہ اسے تمام لاہور میں شائع اور چسپاں کیا جائے اور خواجہ صاحب کو بہت
کچھ تسلی اور تشفی بھی دلائی۔مگر خواجہ صاحب چونکہ فیصلہ کئے بیٹھے تھے کہ مضمون نَعُوذُ بِاللهِ لغو
اور بیہودہ ہے انہوں نے نہ خود اشتہار شائع کیا نہ لوگوں کو شائع کرنے دیا۔آخر حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کا حکم بتا کر جب بعض لوگوں نے خاص زور دیا تو رات کے وقت لوگوں کی
نظروں سے پوشیدہ ہو کر چند اشتہار دیواروں پر اونچے کر کے لگا دیئے گئے تا کہ لوگ اُن کو
پڑھ نہ سکیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی کہا جا سکے کہ ان کے حکم کی تعمیل کر دی گئی
ہے۔کیوں کہ خواجہ صاحب کے خیال میں وہ مضمون جس کی نسبت خدا تعالیٰ نے فرمایا تھا
کہ بالا رہا اس قابل نہ تھا کہ اسے ایسے بڑے بڑے محققین کی مجلس میں پیش کیا جاوے۔آخر وہ دن آیا جس دن اس مضمون کو سنایا جانا تھا۔مضمون جب سنایا جانا شروع ہوا تو ابھی

خلافة على منهاج النبوة
۳۸۴
جلد اوّل
چند منٹ نہ گزرے تھے کہ لوگ بت بن گئے اور ایسا ہوا کہ گویا اُن پر سحر کیا ہوا ہے۔وقت
مقررہ گزر گیا مگر لوگوں کی دلچسپی میں کچھ کمی نہ آئی اور وقت بڑھایا گیا مگر وہ بھی کافی نہ ہوا۔آخر کارلوگوں کے اصرار سے جلسہ کا ایک دن اور بڑھایا گیا اور اُس دن بقیہ لیکچر حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا ختم کیا گیا۔مخالف اور موافق سب نے بالا تفاق کہا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا لیکچر سب سے بالا رہا اور خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی بات پوری ہوئی مگر اس زبر دست
پیشگوئی کو خواجہ صاحب کی کمزوری ایمان نے پوشیدہ کر دیا۔اب ہم ان واقعات کو سناتے ہیں مگر
کجا ہمارے سنانے کا اثر اور کجا وہ اثر جو اس اشتہار کے قبل از وقت شائع کر دینے سے ہوتا اس
صورت میں اس پیشگوئی کو جوا ہمیت حاصل ہوتی ہر ایک شخص بخوبی ذہن میں لاسکتا ہے۔خواجہ صاحب کی احمدیت اسی قسم کے اور بہت سے واقعات ہیں جن سے ثابت
ہوتا ہے کہ خواجہ صاحب نے احمدیت کے مغز کو نہیں
کے مغز سے ناواقفیت پایا تھا اور ان کا احمدیت میں داخل ہونا درحقیقت
اس احسان
کا نتیجہ تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان پر کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
پر دشمنوں کی طرف سے بعض مقدمات ہوئے ان میں خواجہ صاحب پیروکار ہوتے تھے۔اس
دوران میں بھی خواجہ صاحب نے بعض کمزوریاں دکھائیں جن کے بیان کرنے کا یہاں
موقع نہیں۔۱۹۰۵ء میں وطن اخبار کی ایک تحریک پر کہ ریویو آف ریلیجنز میں سے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر نکال دیا جاوے اور عام اسلامی باتیں ہوں تو غیر احمدی بھی اس
میں مدد کریں گے خواجہ صاحب تیار ہو گئے کہ ایسا ہی کر لیا جاوے اور یہ فیصلہ بھی کر لیا کہ ایک
ضمیمہ ریویو کے ساتھ ہو جس میں کہ سلسلہ کے متعلق ذکر ہواصل رسالہ میں عام باتیں ہوں۔اس فیصلہ پر اس قدرشور ہوا کہ آخر کار ان کو دبنا پڑا اور یہ تجویز خواجہ صاحب کے دل ہی دل
میں رہ گئی۔مگر خواجہ صاحب اور مولوی محمد علی صاحب کی اس تحریک سے ایک شخص ڈاکٹر
عبد الحکیم مُر مذ کو جو مدت سے گندے عقائد میں مبتلا تھا جرات ہوگئی اور اس نے حضرت مسیح
موعود علیہ السلام سے اس بارہ میں خط و کتابت شروع کر دی اور گومحرک اس خط و کتابت کا

خلافة على منهاج النبوة
۳۸۵
جلد اول
خواجہ صاحب کا سمجھوتہ تھا جو ایڈیٹر وطن سے ریویو کے متعلق کیا گیا تھا مگر در اصل اس خط
و کتابت میں بعض ایسے عقائد کی بنیاد پڑ گئی جو آئندہ کیلئے غیر مبائعین کے عقائد کا مرکزی نقطہ
قرار پائے۔عبدالحکیم نے ابتداء ۱۹۰۶ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو سب سے پہلا خط
لکھا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ :
ا۔سوائے ان کے جو ہمیں کا فر کہتے ہیں باقی کے پیچھے نماز جائز ہونی چاہئے۔۲ ریویو آف ريليجنز کے متعلق جو تجویز خواجہ صاحب اور مولوی محمد علی صاحب نے کی
تھی اسے مان لیا جاوے اور اس پر عمل کیا جاوے۔۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وجود خادمِ اسلام ہے نہ اصل اسلام پس آپ کے وجود کو
پیش کرنے کی خاطر اسلام کی اشاعت میں روک نہ ڈالی جاوے۔عام قاعدہ حکمت کے ماتحت پہلے شرک ، بدعت وغیرہ بڑے مسائل لوگوں کے سامنے
پیش کئے جاویں پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذات کو پیش کیا جاوے۔۔صرف وفات مسیح پر اس قدر زور نہ دیا جاوے دوسرے مسائل اسلام کی طرف بھی توجہ
کی جاوے۔۔احمدیوں کی اخلاقی حالت بہت گری ہوئی ہے ان کی عملی حالت کی درستی کی طرف خاص
ے۔توجہ کی جاوے۔۔ہماری جماعت کا مشنری کام بہت سست ہے اس کی طرف خاص توجہ کی جائے۔ہم
غیر احمدی مسلمانوں سے سلام تک ترک کر بیٹھے ہیں حالانکہ عدم تبلیغ کے مجرم ہم ہیں۔اسلام کی طرف سچی رہبر فطرت صحیحہ اور سچی تعلیم ہے نہ کہ محض پیشگوئیاں۔پس قرآنی
تعلیم کو مردہ قرار دینا حد درجہ کی بیبا کی ہے ( یہ اشارہ اس بات کی طرف ہے جو وطن کی
تحریک کے متعلق کہی گئی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر درمیان سے ہٹا کر کیا
مردہ اسلام پیش کیا جاوے۔مرزا محمود احمد )۔اگر احمد اور محمد جدا نہیں تو جس رنگ میں
محمدی تعلیم تیرہ سو سال سے ہوتی چلی آئی ہے اسے اب مردہ کیوں قرار دیا جاوے۔

خلافة على منهاج النبوة
۳۸۶
جلد اول
اسلام کی ہتک اس سے زیادہ نہیں ہوسکتی کہ اس کی زندگی کا دار و مدار ایک تیرہ سو سال
بعد آنے والے شخص پر رکھا جاوے۔یہ علمی زمانہ ہے قرآن کریم کے علمی مضامین کی اشاعت سے بہت فائدہ کی امید تھی۔ضمیمہ الگ شائع ہوتا مریدا سے لیتے اور ریویو کی اشاعت بڑھ جاتی مگر افسوس کہ احمدی
جماعت نے تنگ ظرفی کا نمونہ دکھایا اور جب کہ غیر احمدی تنگ ظرفی کی دیوار کو توڑنے
لگے تھے اُنہوں نے اُسے کھڑا کر دیا۔پھر دوسرے خط میں لکھا ہے :۔کیا آپ کے نزدیک تیرہ کروڑ مسلمانوں میں کوئی بھی سچا خدا پرست
راستباز نہیں؟ کیا محمدی اثر اس تمام جماعت پر سے اُٹھ گیا ہے ؟ کیا اسلام بالکل
مردہ ہو گیا ؟ کیا قرآن مجید بالکل بے اثر ہو گیا ؟ کیا رب العالمین ، محمد ، قرآن،
فطرت اللہ اور عقل انسان بالکل معطل اور بیکار ہو گئے کہ آپ کی جماعت کے سوانہ
باقی مسلمانوں میں راست باز ہیں نہ باقی دنیا میں ، بلکہ تمام کے تمام سیاہ باطن
سیاہ کا ر اور جہنمی ہیں“۔مجھے اس جگہ اس امر پر بحث نہیں کہ اس کے ان خطوط کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
کیا جواب دیا کیونکہ ان مسائل کے متعلق آگے بحث ہوگی۔اس وقت اسی قدر کہہ دینا کافی
ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے ان خطوط کے جواب میں لکھ دیا کہ :۔اگر آپ کا یہ خیال ہے کہ ہزار ہا آدمی جو میری جماعت میں شامل نہیں
کیا راستبازوں سے خالی ہیں تو ایسا ہی آپ کو یہ خیال بھی کر لینا چاہئے کہ وہ ہزارہا
یہود اور نصاریٰ جو اسلام نہیں لائے کیا وہ راست بازوں سے خالی تھے؟ بہر حال
جب کہ خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا ہے کہ ہر ایک شخص جس کو میری دعوت پہنچی
ہے اور اُس نے مجھے قبول نہیں کیا ہے وہ مسلمان نہیں ہے اور خدا کے نزدیک
قابل مواخذہ ہے تو یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ اب میں ایک شخص کے کہنے سے جس کا دل
ہزاروں تاریکیوں میں مبتلاء ہے خدا کے حکم کو چھوڑ دوں۔اس سے سہل تر یہ بات

خلافة على منهاج النبوة
۳۸۷
جلد اول
ہے کہ ایسے شخص کو اپنی جماعت سے خارج کر دیا جاوے اس لئے میں آج کی
تاریخ سے آپ کو اپنی جماعت سے خارج کرتا ہوں“۔گو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس فوری اور سخت تنبیہ کا یہ نتیجہ نکلا کہ جماعت
میں سے کسی اور شخص کو اُس وقت عبد الحکیم کے خیالات کی تائید اور تصدیق کرنے کی جرات
نہیں ہوئی۔مگر معلوم ہوتا ہے کہ اندر ہی اندر بعض لوگوں کے دل میں یہ خیالات گھر کر چکے
تھے اور ان لوگوں کے سردار خواجہ صاحب تھے۔واقعات بتاتے ہیں کہ خواجہ صاحب کا ایمان
اندر سے کھوکھلا ہو چکا تھا۔بعد کی ان کی تحریرات سے ظاہر ہے کہ وہ ان خیالات کا شکار
ہو گئے تھے اور اب سب دنیا دیکھ رہی ہے کہ وہ یہی عقائد پھیلا رہے ہیں۔خواجہ صاحب کا مولوی محمد علی جہاں تک میرا خیال ہے مولوی محمد علی صاحب
شروع میں ان عقائد کی تائید میں نہ تھے مگر
صاحب کو اپنا ہم خیال بنانا خواجہ صاحب نے ان کو ایک کارآمد ہتھیار
دیکھ کر برابر اپنا ہم خیال بنانے کی کوشش کی اور آہستہ آہستہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر
زبانِ طعن کھولنے کی جرات دلا دی۔گو میرے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات تک
ان کے ایمان میں زیادہ تزلزل واقع نہیں ہوا تھا مگر آپ کی وفات کے ساتھ ہی معلوم ہوتا ہے
بہت بڑا تزلزل مولوی صاحب کے خیالات میں آنا شروع ہوا۔اور اس کا باعث بعض بہت ہی
چھوٹی چھوٹی باتیں ہوئیں۔مولوی محمد علی صاحب کی طبیعت شروع سے ہی نہایت غصہ والی رہی
ہے اور وہ کبھی اپنے خصم کی بات سن کر برداشت کرنے کے قابل ثابت نہیں ہوئے اور ایک دفعہ
جب ان کے دل میں غصہ پیدا ہو جائے تو اُس کا نکالنا بہت مشکل ہو جاتا ہے اور وہ اپنے مخالف کو
ہر طرح نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول سے انجمن کے بعض کا موں
میں مولوی محمد علی صاحب کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں رنبخش پیدا ہو جاتی تھی۔خلافت اولی میں مولوی محمد علی جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
وفات پر آپ کو خلیفہ تجویز کیا گیا تو مولوی
صاحب کے خیالات اور کوششیں صاحب کو بہت کر امعلوم ہوا اور آپ نے

خلافة على منهاج النبوة
۳۸۸
جلد اوّل
انکار بھی کیا اور پیش کیا کہ خلافت کا ثبوت کہاں سے ملتا ہے۔مگر جماعت کی عام رائے کو دیکھ
کر اور اُس وقت کی بے سروسامانی کو دیکھ کر دب گئے اور بیعت کر لی۔بلکہ اُس اعلان پر بھی
دستخط کر دیئے جس میں جماعت کو اطلاع دی گئی تھی کہ حضرت مولوی نورالدین صاحب
الوصیت کے مطابق خلیفہ مقرر ہوئے ہیں۔مگر ظاہری بیعت کے باوجود دل نے بیعت کا
اقرار نہیں کیا اور اپنے ہم خیالوں اور دوستوں کی مجلس میں اس قسم کے تذکرے شروع کر
دیئے گئے جن میں خلافت کا انکار ہوتا تھا اور اس طرح ایک جماعت اپنے ہم خیالوں کی
بنالی۔خواجہ کمال الدین سب سے بہتر شکار تھا جو مولوی محمد علی صاحب کو ملا ( کیونکہ وہ خوداس
فکر میں تھے کہ مولوی محمد علی صاحب کو اپنا ہم خیال بنائیں اور اس کی سب سے بہتر صورت
یہی تھی کہ وہ خود مولوی محمد علی صاحب کے خاص خیالات میں ان کے شریک ہو جاویں )
چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کو ابھی پندرہ دن بھی نہ گزرے تھے کہ خواجہ
صاحب نے مولوی محمد علی صاحب کی موجودگی میں مجھ سے سوال کیا کہ میاں صاحب ! آپ کا
خلیفہ کے اختیارات کے متعلق کیا خیال ہے؟ میں نے کہا اختیارات کے فیصلہ کا وہ وقت
تھا جب کہ ابھی بیعت نہ ہوئی تھی جبکہ حضرت خلیفہ اول نے صاف صاف کہہ دیا کہ بیعت کے
بعد تم کو میری پوری پوری اطاعت کرنی ہوگی اور اس تقریر کوسن کر ہم نے بیعت کی تو اب آقا
کے اختیار مقرر کرنے کا حق غلاموں کو کب حاصل ہے۔میرے اس جواب کو سن کر خواجہ
صاحب بات کا رخ بدل گئے اور گفتگو اسی پر ختم ہوگئی۔ان ہی ایام میں مولوی محمد علی صاحب کو بعض باتوں پر والدہ صاحبہ ( حضرت اماں جان )
سے بعض شکایات پیدا ہوئیں وہ سچی تھیں یا جھوٹی مگر مولوی صاحب کے دل میں گھر کر گئیں
اور آپ نے ان شکایتوں کا اشارہ رسالہ ریویو آف ریلیجنز میں بھی ذکر کر دیا۔چونکہ
خلافت کا مجھے مؤید دیکھا گیا اس لئے اس ذاتی بغض کی وجہ سے یہ خیال کر لیا گیا کہ یہ
خلافت کا اس لئے قائل ہے کہ خود خلیفہ بننا چاہتا ہے۔پس خلافت کی مخالفت کے ساتھ ساتھ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان خصوصاً میری مخالفت کو بھی ایک مدعائے خاص قرار
دیا گیا اور ہمیشہ اس کیلئے ایسی تدبیریں ہوتی رہیں جن کے ذکر کرنے کی نہ یہاں گنجائش ہے

خلافة على منهاج النبوة
نہ فائدہ۔۳۸۹
جلد اول
اسی عرصہ میں جلسہ سالانہ کے دن آگئے جس کیلئے مولوی محمد علی صاحب کے احباب نے
خاص طور پر مضامیں تیار کئے اور یکے بعد دیگرے انہوں نے جماعت کو یہ سبق پڑھانا شروع
کیا کہ خدا کے مامور کی مقرر کردہ جانشین اور خلیفہ صد را انجمن احمد یہ ہے جس کے یہ لوگ ٹرسٹی
ہیں اور اس کی اطاعت تمام جماعت کیلئے ضروری ہے۔مگر اس سبق کو اس قدر لوگوں کے
مونہوں سے اور اس قدر متعدد مرتبہ دُہرایا گیا کہ بعض لوگ اصل منشاء کو پاگئے اور انہوں
نے سمجھ لیا کہ اصل غرض حضرت خلیفہ اول کو خلافت سے جواب دینا ہے اور اپنی خلافت کا
قائم کرنا۔صدر انجمن احمدیہ کے چودہ ممبروں میں سے قریباً آٹھ مولوی محمد علی صاحب کے
خاص دوست تھے اور بعض اندھا دھند ، بعض حسن ظنی سے ان کی ہر ایک بات پر امَنَّا وَصَدَّقْنَا
کہنے کے عادی تھے۔صدرانجمن احمدیہ کی خلافت سے مراد در حقیقت مولوی محمد علی صاحب کی
خلافت تھی جو اُس وقت بوجہ ایک منصوبہ کے اس کے نظم ونسق کے دا حد مختار تھے بعض ضروری
کاموں کی وجہ سے مجھے اس سال جلسہ سالانہ کے تمام لیکچروں میں شامل ہونے کا موقع نہ
ملا اور جن میں شامل ہونے کا موقع ملا بھی اُن کے سنتے وقت میری توجہ اس بات کی طرف
نہیں پھری۔مگر جیسا کہ بعد کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے بعض لوگوں نے ان کی تدبیر کو
معلوم کر لیا تھا اور اب ان کے دوستوں کے حلقوں میں اس امر پر گفتگو شروع ہو گئی تھی کہ خلیفہ
کا کیا کام ہے؟ اصل حاکم جماعت کا کون ہے؟ صدر انجمن احمد یہ یا حضرت خلیفتہ المسیح الا ول ؟ مگر
خدا تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ مجھے اب بھی اس کا کچھ علم نہ تھا۔اب جماعت میں دو کیمپ ہو گئے
تھے۔ایک اس کوشش میں تھا کہ لوگوں کو یقین دلایا جاوے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
مقرر کردہ جانشین انجمن ہے اور دوسرا اس پر معترض تھا اور بیعت کے اقرار پر قائم تھا۔مگر
حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کو ان بحثوں کا کچھ علم نہ تھا اور میں بھی ان سے بالکل بے خبر تھاشمی
کہ حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کے پاس میر محمد الحق صاحب نے کچھ سوالات لکھ کر پیش کئے
جن میں خلافت کے متعلق روشنی ڈالنے کی درخواست کی گئی تھی۔ان سوالات کو حضرت خلیفۃ المسیح
الاول نے مولوی محمد علی صاحب کے پاس بھیج دیا کہ وہ ان کا جواب دیں۔مولوی محمد علی

جلد اول
خلافة على منهاج النبوة
۳۹۰
صاحب نے جو کچھ جواب دیا وہ حضرت خلیفہ اول کو حیرت میں ڈالنے والا تھا۔کیونکہ اس
میں خلیفہ کی حیثیت کو ایسا گرا کر دکھایا گیا تھا کہ سوائے بیعت لینے کے اس کا کوئی تعلق جماعت
سے باقی نہ رہتا تھا۔حضرت خلیفہ اول نے اس پر حکم دیا کہ ان سوالوں کی بہت سی نقلیں کر
کے جماعت میں تقسیم کی جاویں اور لوگوں سے ان کے جواب طلب کئے جاویں اور ایک
خاص تاریخ (۳۱ / جنوری ۱۹۰۹ء) مقرر کی کہ اُس دن مختلف جماعتوں کے قائم مقام جمع ہو
جاویں تا کہ سب سے مشورہ لیا جاوے۔اُس وقت تک بھی مجھے اس فتنہ کا علم نہ تھا۔حتی کہ
مجھے ایک رؤیا ہوئی جس کا مضمون حسب ذیل ہے۔فتنہ کی اطلاع بذریعہ رویا
حصـ
میں نے دیکھا کہ ایک مکان ہے اس کے دو حصے ہیں۔ایک حصہ تو مکمل ہے اور دوسرا نامکمل۔نامکمل <
پر چھت پڑ رہی ہے، کڑیاں رکھی جا چکی ہیں مگر او پر تختیاں نہیں رکھی گئیں اور نہ مٹی ڈالی گئی
ہے۔ان کڑیوں پر کچھ بھو سا پڑا ہے اور اس کے پاس میر محمد الحق صاحب، میرے چھوٹے
بھائی مرزا بشیر احمد صاحب اور ایک اور لڑکا جو حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کا رشتہ دار تھا اور
جس کا نام نثار احمد تھا اور جو اب فوت ہو چکا ہے (اللہ تعالیٰ اسے غریق رحمت کرے )
کھڑے ہیں۔میر محمد الحق صاحب کے ہاتھ میں دیا سلائی کی ایک ڈبیہ ہے اور وہ اس میں
سے دیا سلائی نکال کر اس بھوسے کو جلانا چاہتے ہیں۔میں نے ان سے کہا کہ آخر یہ
بھو سا جلایا تو جائے گا ہی مگر ابھی وقت نہیں ابھی نہ جلائیں ایسا نہ ہو کہ بعض کڑیاں بھی ساتھ
ہی جل جاویں۔اس پر وہ اس ارادہ سے باز رہے اور میں اُس جگہ سے دوسری طرف چل
پڑا۔تھوڑی دور ہی گیا تھا کہ مجھے کچھ شور معلوم ہوا۔مڑ کر کیا دیکھتا ہوں کہ میر صاحب بے تحاشا
دیا سلائیاں نکال کر جلاتے ہیں اور اس بھوسے کو جلانا چاہتے ہیں مگر اس خیال سے کہ کہیں
میں واپس نہ آ جاؤں جلدی کرتے ہیں اور جلدی کی وجہ سے دیا سلائی بجھ جاتی ہے۔میں
اس بات کو دیکھ کر واپس دوڑا کہ ان کو روکوں مگر پیشتر اس کے کہ وہاں تک پہنچتا ایک
دیا سلائی جل گئی اور اس سے انہوں نے بھوسے کو آگ لگا دی۔میں دوڑ کر آگ میں کود
پڑا اور آگ کو بجھا دیا مگر اس عرصہ میں کہ اس کے بجھانے میں کامیاب ہوتا چند کڑیوں کے

۳۹۱
جلد اول
خلافة على منهاج النبوة
سرے جل گئے۔میں نے یہ رویا مگر می مولوی سید سرور شاہ صاحب سے بیان کی تو انہوں نے مسکرا کر
کہا کہ مبارک ہو کہ یہ خواب پوری ہو گئی ہے۔کچھ واقعہ انہوں نے بتایا مگر یا تو پوری طرح
ان کو معلوم نہ تھا یا وہ اُس وقت بتا نہ سکے۔میں نے پھر یہ رویا لکھ کر حضرت خلیفتہ المسیح کی
خدمت میں پیش کی۔آپ نے اسے پڑھ کر ایک رقعہ پر لکھ کر مجھے جواب دیا کہ خواب پوری
ہو گئی۔میر محمد الحق صاحب نے چند سوال لکھ کر دیئے ہیں جن سے خطرہ ہے کہ شور نہ پڑے اور
بعض لوگ فتنہ میں پڑ جائیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ مجھے اس فتنہ کا علم ہوا اور وہ بھی ایک خواب
کے ذریعہ۔اس کے بعد وہ سوالات جو حضرت خلیفہ اسیح نے جواب کیلئے لوگوں کو بھیجنے کا حکم
دیا تھا مجھے بھی ملے اور میں نے ان کے متعلق خاص طور پر دعا کرنی شروع کی اور اللہ تعالیٰ
سے ان کے جواب کے متعلق ہدایت چاہی۔اس میں شک نہیں کہ میں حضرت خلیفہ اول کی
بیعت کر چکا تھا اور اس میں بھی شک نہیں کہ میں خلافت کی ضرورت کا عقلاً قائل تھا مگر با وجود
اس کے میں نے اس امر میں بالکل محلی بالطبع ہو کر غور شروع کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا میں لگ
گیا کہ وہ مجھے حق کی ہدایت دے۔اس عرصہ میں وہ تاریخ نز دیک آگئی جس دن کہ جوابات
حضرت خلیفة المسیح کو دینے تھے۔میں نے جو کچھ میری سمجھ میں آیا لکھا اور حضرت خلیفہ اسیح
کو دے دیا۔مگر میری طبیعت سخت بے قرار تھی کہ خدا تعالیٰ خود کوئی ہدایت کرے۔یہ دن اللہ تعالیٰ
ہی بہتر جانتا ہے کہ میرے لئے سخت ابتلاء کے دن تھے۔دن اور رات غم اور رنج میں گزرتے
تھے کہ کہیں میں غلطی کر کے اپنے مولیٰ کو ناراض نہ کرلوں۔مگر باوجو د سخت کرب اور تڑپ کے
مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ نہ معلوم ہوا۔تختی کہ وہ رات آگئی جس کی صبح کو ۳۱ ر جنوری ۱۹۰۹ کا معرکۃ الآرا دن
جلسہ تھا۔لوگ چاروں طرف سے جمع
ہونا شروع ہوئے مگر ہر ایک شخص کا چہرہ بتا رہا تھا کہ وہ آنے والے دن کی اہمیت کو اچھی
طرح سمجھ رہا ہے۔بیرونجات سے آنے والے لوگوں سے معلوم ہوا کہ ان لوگوں کو
امر سمجھانے کی پوری طرح کوشش کی گئی ہے کہ اصل جانشین حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی

خلافة على منهاج النبوة
۳۹۲
جلد اول
انجمن ہی ہے اور خلیفہ صرف بیعت لینے کیلئے ہے اور تمام راستہ بھر خاص طور پر یہ بات ہر ایک
شخص کے ذہن نشین کی گئی ہے کہ جماعت اس وقت سخت خطرہ میں ہے چند شریر اپنی ذاتی
اغراض کو مد نظر رکھ کر یہ سوال اُٹھا رہے ہیں اور جماعت کے اموال پر تصرف کر کے من مانی
کارروائیاں کرنی چاہتے ہیں۔لاہور میں جماعت احمدیہ کا ایک خاص جلسہ خواجہ کمال الدین
صاحب نے اپنے مکان پر کیا اور لوگوں کو سمجھایا گیا کہ سلسلہ کی تباہی کا خطرہ ہے۔اصل
جانشین حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی انجمن ہی ہے اور اگر یہ بات نہ رہی تو جماعت خطرہ
میں پڑ جاوے گی اور سلسلہ تباہ ہو جاوے گا اور سب لوگوں سے دستخط لئے گئے کہ حسب فرمان
حضرت مسیح موعود علیہ السلام جانشین حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی انجمن ہی ہے۔صرف دو
شخص یعنی حکیم محمد حسین صاحب قریشی سیکرٹری انجمن احمد یہ لا ہور اور بابو غلام محمد صاحب
فورمین ریلوے دفتر لاہور نے دستخط کرنے سے انکار کیا اور جواب دیا کہ ہم تو ایک شخص کے ہاتھ
پر بیعت کر چکے ہیں وہ ہم سے زیادہ عالم اور زیادہ خشیتہ اللہ رکھتا ہے اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا ادب ہم سے زیادہ اس کے دل میں ہے جو کچھ وہ کہے گا ہم اس کے مطابق عمل
کریں گے۔غرض محضر نامہ تیار ہوئے ، لوگوں کو سمجھایا گیا اور خوب تیاری کر کے خواجہ
صاحب قادیان پہنچے۔چونکہ دین کا معاملہ تھا اور لوگوں کو یقین دلایا گیا تھا کہ اس وقت اگر تم
لوگوں کا قدم پھسلا تو بس ہمیشہ کیلئے جماعت تباہ ہوئی لوگوں میں سخت جوش تھا اور بہت سے
لوگ اس کام کیلئے اپنی جان دینے کیلئے بھی تیار تھے اور بعض لوگ صاف کہتے تھے کہ اگر مولوی
صاحب ( حضرت خلیفہ اوّل) نے خلاف فیصلہ کیا تو ان کو اسی وقت خلافت سے علیحدہ کر دیا
جاوے گا۔بعض خاموشی سے خدا تعالیٰ کے فیصلہ کے منتظر تھے۔بعض بالمقابل خلافت کی تائید
میں جوش دکھا رہے تھے اور خلافت کے قیام کیلئے ہر ایک قربانی پر آمادہ تھے۔عام طور پر کہا جا
سکتا ہے کہ باہر سے آنے والے خواجہ صاحب اور ان کے ساتھیوں کی تلقین کے باعث قریباً
سب کے سب اور قادیان کے رہنے والوں میں سے ایک حصہ اس امر کی طرف جھک رہا
تھا کہ انجمن ہی جانشین ہے۔گو قادیان کے لوگوں کی کثرت خلافت سے وابستگی ظاہر کرتی
تھی۔

آج 10 میں سے 10 باقی