اختلافاتِ سلسلہ کی سچی تاریخ کے صحیح واقعات
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 2
خلافة على منهاج النبوة
۳۹۳
جلد اول
نہایت خطرناک حالت ایسے وہ برادران جو بعد میں سلسلہ احمدیہ میں شامل
ہوئے ہوں اور جنہوں نے وہ درد اور تکلیف نہیں دیکھی جو
اس سلسلہ کے قیام کے لئے مسیح موعود علیہ السلام نے برداشت کی اور ان حالات کا مطالعہ
نہیں کیا جن میں سے گزر کر سلسلہ اس حد تک پہنچا ہے آپ لوگ اس کیفیت کا اندازہ نہیں کر
سکتے جو اُس وقت احمدیوں پر طاری تھی۔سوائے چند خودغرض لوگوں کے باقی سب کے سب
خواہ کسی خیال یا عقیدہ کے ہوں مردہ کی طرح ہو رہے تھے اور ہم میں سے ہر ایک شخص اس
امر کو بہت زیادہ پسند کرتا تھا کہ وہ اور اس کے اہل وعیال کولہو میں پیس دیئے جاویں بہ نسبت
اس کے کہ وہ اختلاف کا باعث بنیں۔اُس دن دنیا با وجود فراخی کے ہمارے لئے تنگ تھی
اور زندگی با وجود آسائش کے ہمارے لئے موت سے بدتر ہو رہی تھی۔میں اپنا حال بیان کرتا
ہوں کہ جوں جوں رات گزرتی جاتی تھی اور صبح قریب ہوتی جاتی تھی کرب بڑھتا جا تا تھا اور
میں خدا تعالیٰ کے سامنے گڑ گڑا کر دعا کرتا تھا کہ خدایا ! میں نے گو ایک رائے کو دوسری پر
ترجیح دی ہے مگر الہی ! میں بے ایمان بنا نہیں چاہتا تو اپنا فضل کرا اور مجھے حق کی طرف ہدایت
دے۔مجھے اپنی رائے کی بیچ نہیں مجھے حق کی جستجو ہے۔راستی کی تلاش ہے۔دُعا کے دوران
میں میں نے یہ بھی فیصلہ کر لیا کہ اگر خدا تعالیٰ نے مجھے کچھ نہ بتایا تو میں جلسہ میں شامل ہی نہ
ہوں گا تا کہ فتنہ کا باعث نہ بنوں۔میرا کرب اس حد تک پہنچا تو خدا کی رحمت کے دروازے
کھلے اور اُس نے اپنی رحمت کے دامن کے نیچے مجھے چھپا لیا اور میری زبان پر یہ لفظ جاری
ہوئے کہ قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوَلَا دُعَاؤُكُمْ یعنی ان لوگوں سے کہہ دے کہ تمہارا رب
تمہاری پر واہ کیا کرتا ہے اگر تم اس کے حضور گر نہ جاؤ۔جب یہ الفاظ میری زبان پر جاری
ہوئے تو میرا سینہ کھل گیا اور میں نے جان لیا کہ میرا خیال درست ہے۔کیونکہ اس آیت
کریمہ میں قل یعنی کہہ کا لفظ بتاتا ہے کہ میں یہ بات دوسروں کو کہہ دوں۔پس معلوم ہوا کہ
جو لوگ میرے خیال کے خلاف خیال رکھتے ہیں ان سے خدا تعالیٰ ناراض ہے نہ مجھ سے۔تب میں اُٹھا اور میں نے خدا تعالی کا شکر کیا اور میرا دل مطمئن ہو گیا اور میں صبح کا انتظار
کرنے لگا۔
خلافة على منهاج النبوة
۳۹۴
جلد اول
یوں تو احمدی عموماً تہجد پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں اور پڑھتے ہیں مگر یہ رات عجیب
رات تھی کہ بہتوں نے قریباً جاگتے ہوئے یہ رات کائی اور قریباً سب کے سب تہجد کے وقت
مسجد مبارک میں جمع ہو گئے تا کہ دعا کریں اور اللہ تعالیٰ سے مدد چاہیں اور اُس دن اس قدر
دردمندانہ دعائیں کی گئیں کہ میں یقین کرتا ہوں کہ عرش عظیم ان سے ہل گیا ہو گا۔سوائے
گریہ و بکا کے اور کچھ سنائی نہ دیتا تھا اور اپنے رب کے سوا کسی کی نظر اور کسی طرف نہ جاتی
تھی اور خدا کے سوا کوئی ناخدا نظر نہ آتا تھا۔آخر صبح ہوئی اور نماز کی تیاری شروع ہوئی۔چونکہ حضرت خلیفہ اول کو آنے میں کچھ دیر ہو گئی خواجہ صاحب کے رفقاء نے اس موقع کو
غنیمت جان کر لوگوں کو پھر سبق پڑھانا شروع کیا۔میں نماز کے انتظار میں گھر ٹہل رہا تھا۔ہمارا گھر بالکل مسجد کے متصل ہے۔اُس وقت میرے کان میں شیخ رحمت اللہ صاحب کی آواز
آئی کہ غضب خدا کا ایک بچہ کو خلیفہ بنا کر چند شریر لوگ جماعت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔میں
چونکہ بالکل خالی الذہن تھا مجھے بالکل خیال نہ گزرا کہ اس بچہ سے مراد میں ہوں۔لیکن میں
حیرت سے ان کے فقرہ پر سوچتا رہا۔گو کچھ بھی میری سمجھ میں نہ آیا۔واقعات نے ثابت کر
دیا کہ ان کا خوف بے جا تھا۔کسی نے تو کسی کو خلیفہ کیا بنانا ہے خدا بیشک ارادہ کر چکا تھا کہ اسی
بچہ کو جسے انہوں نے حقیر خیال کیا خلیفہ بنادے اور اس کے ذریعہ سے دنیا کے چاروں گوشوں
میں مسیح موعود علیہ السلام کی تبلیغ کو پہنچا دے اور ثابت کر دے کہ وہ قادر خدا ہے جو کسی کی مدد کا
محتاج نہیں اور ان لوگوں کی فطرتیں پہلے ہی سے اس امر کو محسوس کر رہی تھیں جو خدا تعالیٰ کے
حضور میں مقدر تھا۔غرض حضرت خلیفہ المسیح کی آمد تک مسجد میں خوب خوب باتیں ہوتی رہیں
اور لوگوں
کو اونچ نیچ سمجھائی گئی۔آخر حضرت خلیفہ المسیح تشریف لائے اور نماز شروع ہوئی۔نماز میں آپ نے سورۃ بروج کی تلاوت فرمائی اور جس وقت اس آیت پر پہنچے کہ
إنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ
عَذابُ الْحَرِيقِ کے یعنی وہ لوگ جو مومن مرد اور مومن عورتوں کو فتنہ میں ڈالتے ہیں اور پھر
اس کام سے تو بہ نہیں کرتے ان کیلئے اس فعل کے نتیجہ میں عذاب جہنم ہوگا اور جلا دینے والے
عذاب میں وہ مبتلاء ہوں گے۔اُس وقت تمام جماعت کا عجیب حال ہو گیا۔یوں معلوم ہوتا
خلافة على منهاج النبوة
۳۹۵
جلد اول
تھا گویا یہ آیت اُسی وقت نازل ہوئی ہے اور ہر ایک شخص کا دل خشیتہ اللہ سے بھر گیا اور اُس
وقت مسجد یوں معلوم ہوتی تھی جیسے ماتم کدہ ہے۔باوجو دسخت ضبط کے بعض لوگوں کی چیچنیں
اس زور سے نکل جاتی تھیں کہ شاید کسی ماں نے اپنے اکلوتے بیٹے کی وفات پر بھی اس طرح
کرب کا اظہار نہ کیا ہو گا اور رونے سے تو کوئی شخص بھی خالی نہیں تھا۔خود حضرت خلیفہ امسیح کی
آواز بھی شدت گریہ سے رُک گئی اور کچھ اس قسم کا جوش پیدا ہوا کہ آپ نے پھر ایک دفعہ
اس آیت کو دُہرایا اور تمام جماعت نیم بسمل ہو گئی اور شاید ان لوگوں کے سوا جن کیلئے ازل
سے شقاوت کا فیصلہ ہو گیا تھا سب کے دل دہل گئے اور ایمان دلوں میں گڑ گیا اور نفسانیت
بالکل نکل گئی۔وہ ایک آسمانی نشان تھا جو ہم نے دیکھا اور تائید غیبی تھی جو مشاہدہ کی۔نماز ختم
ہونے پر حضرت خلیفتہ اسے گھر کو تشریف لے گئے اور ان لوگوں نے پھر لوگوں کو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی ایک تحریر دکھا کر سمجھانا چاہا کہ انجمن ہی آپ کے بعد جانشین ہے۔لوگوں کے
دل چونکہ خشیتہ اللہ سے معمور ہو رہے تھے اور وہ اس تحریر کی حقیقت سے ناواقف تھے وہ اس کی
امر کو دیکھ کر کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فیصلہ کر دیا ہے کہ میرے بعد انجمن جانشین
ہوگی اور بھی زیادہ جوش سے بھر گئے مگر کوئی نہیں جانتا تھا کہ خشیتہ اللہ کا نزول دلوں پر کیوں
ہو رہا ہے اور غیب سے کیا ظاہر ہونے والا ہے۔آخر جلسہ کا وقت قریب آیا اور لوگوں کو مسجد
مبارک ( یعنی وہ مسجد جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر کے ساتھ ہے اور جس میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام پنج وقتہ نمازیں ادا فرماتے تھے ) کی چھت پر جمع ہونے کا حکم
دیا گیا۔اُس وقت ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب میرے پاس آئے اور مجھے کہا کہ آپ
مولوی صاحب (حضرت خلیفہ اوّل ) سے جا کر کہیں کہ اب فتنہ کا کوئی خطرہ نہیں رہا کیونکہ
سب لوگوں کو بتا دیا گیا ہے کہ انجمن ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جانشین ہے۔میں نے
تو ان کے اس کلام کی وقعت کو سمجھ کر خاموشی ہی مناسب سمجھی مگر وہ خود حضرت خلیفہ اول کی
خدمت میں چلے گئے۔میں بھی وہاں پہنچ چکا تھا۔جاتے ہی ڈاکٹر صاحب نے حضرت خلیفہ المسیح
سے عرض کی کہ مبارک ہو سب لوگوں کو سمجھا دیا گیا ہے کہ انجمن ہی جانشین ہے۔اس بات کو
سن کر آپ نے فرمایا کون سی انجمن ؟ جس انجمن کو تم جانشین قرار دیتے ہو وہ تو خود بموجب
خلافة على منهاج النبوة
۳۹۶
جلد اول
قواعد کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔اس فقرہ کو سن کر شاید پہلی دفعہ خواجہ صاحب کی جماعت کو معلوم
ہوا کہ معاملہ ویسا آسان نہیں جیسا ہم سمجھے تھے کیونکہ گو ہر ایک خطرہ کو سوچ کر پہلے سے ہی
لوگوں کو اس امر کیلئے تیار کر لیا گیا تھا کہ اگر حضرت خلیفہ اول بھی ان کی رائے کو تسلیم نہ کریں
تو ان کا مقابلہ کیا جائے۔عموماً یہ لوگ یہی خیال کرتے تھے کہ حضرت خلیفۃ اسبح ان کے
خیالات کی تائید کریں گے اور انہی کی رائے کے مطابق فیصلہ دیں گے۔چنانچہ ان میں سے
بعض جو حضرت خلیفتہ المسیح کی نیکی کے قائل تھے عام طور پر کہتے تھے کہ خدا کا شکر ہے کہ ایسے
بے نفس آدمی کے وقت میں یہ سوال پیدا ہوا ہے ورنہ اگر ان کے بعد ہوتا تو نہ معلوم کیا فساد
کھڑا ہو جاتا۔نہایت اہم اور قابل یادگار مجمع جب لوگ جمع ہو گئے تو حضرت خلیفہ المسح مسجد
کی طرف تشریف لے گئے قریباً دو اڑھائی سو
آدمی کا مجمع تھا جس میں اکثر احمد یہ جماعتوں کے قائم مقام تھے۔بیشک ایک نا واقف کی نظر
میں وہ دو اڑھائی سو آدمی کا مجمع جو بلا فرش زمین پر بیٹھا تھا ایک معمولی بلکہ شاید حقیر نظارہ
ہومگر ان لوگوں کے دل ایمان سے پُر تھے اور خدا کے وعدہ پر ان کو یقین تھا۔وہ اس مجلس کو
احمدیت کی ترقی کا فیصلہ کرنے والی مجلس خیال کرتے تھے اور اس وجہ سے دنیا کی ترقی اور اس
کے امن کا فیصلہ اس کے فیصلہ پر منحصر خیال کرتے تھے۔ظاہر بین نگاہیں ان دنوں پیرس میں
بیٹھنے والی پیس کا نفرنس کی اہمیت اور شان سے حیرت میں ہیں مگر در حقیقت اپنی شان میں
بہت بڑھی ہوئی وہ مجلس تھی کہ جس کے فیصلہ پر دنیا کے امن کی بناء پڑنی تھی۔اُس دن یہ فیصلہ
ہونا تھا کہ احمدیت کیا رنگ اختیار کرے گی۔دنیا کی عام سوسائٹیوں کا رنگ یا رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت کا رنگ۔اُس دن اہل دنیا کی زندگی یا موت کے سوال کا فیصلہ
ہونا تھا۔بے شک آج لوگ اس امر کو نہ سمجھیں لیکن ابھی زیادہ عرصہ نہ گزرے گا کہ لوگوں
کو معلوم ہو جاوے گا کہ یہ مخفی مذہبی لہر ہیبت ناک سیاسی لہروں سے زیادہ پاک اثر کرنے
والی اور دنیا میں نیک اور پر امن تغیر پیدا کرنے والی ہے۔غرض لوگ جمع ہوئے اور حضرت
خلیفۃ المسیح الاوّل بھی تشریف لائے۔آپ کیلئے درمیان مسجد میں ایک جگہ تیار کی گئی تھی مگر
خلافة على منهاج النبوة
۳۹۷
جلد اول
آپ نے وہاں کھڑے ہونے سے انکار کر دیا اور ایک طرف جانب شمال اس حصہ مسجد میں
کھڑے ہو گئے جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود تعمیر کروایا تھا ہے
حضرت خلیفہ اول کی تقریر پھر آپ نے کھڑے ہو کر تقریر شروع کی اور بتایا کہ
خلافت ایک شرعی مسئلہ ہے۔خلافت کے بغیر
جماعت ترقی نہیں کر سکتی اور بتایا کہ مجھے خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ اگر ان لوگوں میں سے کوئی
شخص مرتد ہو جاوے گا تو میں اس کی جگہ ایک جماعت تجھے دوں گا۔پس مجھے تمہاری پر واہ
نہیں۔خدا کے فضل سے میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ میری مدد کرے گا۔پھر خواجہ صاحب اور
مولوی محمد علی صاحب کے جوابوں کا ذکر کر کے کہا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ خلیفہ کا کام نماز پڑھا
دینا یا جنازہ یا نکاح پڑھا دینا یا بیعت لے لینا ہے۔یہ جواب دینے والے کی نادانی ہے اور
اس نے گستاخی سے کام لیا ہے اس کو تو بہ کرنی چاہئے ورنہ نقصان اُٹھائیں گے۔دورانِ تقریر
میں آپ نے فرمایا کہ تم نے اپنے عمل سے مجھے بہت دکھ دیا ہے اور منصب خلافت کی ہتک کی
ہے اسی لئے میں آج اس حصہ مسجد میں کھڑا نہیں ہوا جو تم لوگوں کا بنایا ہوا ہے بلکہ اس حصہ مسجد
میں کھڑا ہوا ہوں جو مسیح موعود علیہ السلام کا بنایا ہوا ہے۔جوں جوں آپ تقریر کرتے جاتے تھے سوائے چند سرغنوں کے باقیوں کے
تقریر کا اثر سینے کھلتے جاتے تھے اور تھوڑی ہی دیر میں جو لوگ نورالدین کو اس کے
منصب سے علیحدہ کرنا چاہتے تھے وہ اپنی غلطی تسلیم کرنے لگے۔اور یا خلافت کے مخالف تھے
یا اس کے دامن سے وابستہ ہو گئے۔آپ نے دوران لیکچر ان لوگوں پر بھی اظہارِ نا راضگی
فرمایا جو خلافت کے قیام کی تائید میں جلسہ کرتے رہے تھے اور فرمایا کہ جب ہم نے لوگوں
کو جمع کیا تھا تو ان کا کیا حق تھا کہ وہ الگ جلسہ کرتے۔ان کو اس کام پر ہم نے کب مامور کیا
تھا۔آخر تقریر کے خاتمہ پر بعض اشخاص نے اپنے خیالات کے اظہار کیلئے کہا۔خیالات کا
اس بات کو یا درکھنا چاہیے کہ مسجد مبارک ابتداء بہت چھوٹی تھی۔دعوئی سے پہلے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے صرف علیحدہ بیٹھ کر عبادت کرنے کی نیت سے اپنے گھر سے ملحق ایک گلی پر چھت ڈال کر
اسے تعمیر کیا تھا۔کوئی تمہیں آدمی اس میں نماز پڑھ سکتے تھے۔جب دعویٰ کے بعد لوگ ہجرت کر کے یہاں
خلافة على منهاج النبوة
۳۹۸
جلد اول
اظہار کسی نے کیا کرنا تھا تمام مجلس سوائے چند لوگوں کے حق کو قبول کر چکی تھی۔مجھ سے اور
نواب محمد علی خان سے جو میرے بہنوئی ہیں رائے دریافت کی۔ہم نے بتایا کہ ہم تو پہلے ہی
ان خیالات کے مؤید ہیں۔خواجہ صاحب کو کھڑا کیا۔انہوں نے بھی مصلحت وقت کے ماتحت
گول مول الفاظ کہہ کر وقت کو گزارنا ہی مناسب سمجھا اور پھر فرمایا کہ آپ لوگ دوبارہ بیعت
کریں اور خواجہ صاحب اور مولوی محمد علی صاحب سے کہا کہ الگ ہو کر آپ مشورہ کر لیں اور
اگر تیار ہوں تب بیعت کریں۔اس کے بعد شیخ یعقوب علی صاحب ایڈیٹر الحکم سے جو اس
جلسہ کے بانی تھے جس میں خلافت کی تائید دستخط لئے گئے تھے کہا کہ ان سے بھی غلطی ہوئی
ہے وہ بھی بیعت کریں۔نمائشی بیعت غرض ان تینوں کی بیعت دوبارہ لی اور جلسہ برخواست ہوا۔اُس وقت
ہر ایک شخص مطمئن تھا اور محسوس کرتا تھا کہ خدا تعالیٰ نے جماعت کو بڑے
ابتلاء سے بچایا لیکن مولوی محمد علی صاحب اور خواجہ صاحب جوا بھی بیعت کر چکے تھے اپنے دل
میں سخت ناراض تھے اور ان کی وہ بیعت جیسا کہ بعد کے واقعات نے ثابت کر دیا دکھاوے کی
بیعت تھی۔انہوں نے ہرگز خلیفہ کو واجب الاطاعت تسلیم نہ کیا تھا اور جیسا کہ بیان کیا جاتا ہے
ماسٹر عبدالرحیم صاحب نیر جو اُس وقت ان لوگوں سے خاص تعلق رکھتے تھے کا بیان ہے )
مسجد کی چھت سے نیچے اُترتے ہی مولوی محمد علی صاحب نے خواجہ صاحب کو کہا کہ آج ہماری
سخت ہتک کی گئی ہے میں اس کو برداشت نہیں کر سکتا۔ہمیں مجلس میں جوتیاں ماری گئی ہیں۔یہ
ہے صدق اُس شخص کا جو آج جماعت کی اصلاح کا مدعی ہے۔ماسٹر عبدالرحیم صاحب نیر کی اگر اکیلی روایت ہوتی تو میں اس کو اس جگہ درج نہ
کرتا کیونکہ وہ خواہ کتنے ہی معتبر راوی ہوں پھر بھی ایک ہی شاہد ہیں اور میں اس کتاب میں
بقیہ حاشیہ از گذشتہ صفحہ: آنے لگے اور جماعت میں ترقی ہوئی تو جماعت کے چندہ سے اس مسجد کو بڑھایا
گیا اور پرانے حصہ مسجد کا نقشہ حسب ذیل ہے۔مغرب
جنوب
برا مده
مشرق
شمال
خلافة على منهاج النبوة
۳۹۹
جلد اول
صرف وہ واقعات درج کرنا چاہتا ہوں جو یقینی طور پر ثابت ہوں۔مگر بعد کے واقعات نے
چونکہ اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ ان کی بیعت محض خوف کی بیعت تھی اور مصلحت وقت کی
بیعت تھی اس لئے ان کے بیان سے انکار کرنے کی ہمارے پاس کوئی وجہ نہیں اور علاوہ ازیں
ابھی چند دن نہ گزرے تھے کہ میری موجودگی میں مولوی محمد علی صاحب کا ایک پیغام حضرت
خلیفہ امسیح کے پاس آیا تھا کہ وہ قادیان سے جانے کا ارادہ کر چکے ہیں کیونکہ ان کی بہت
ہتک ہوئی ہے جس سے اس روایت کی صحت ثابت ہوتی ہے۔واقعات بیان کردہ کے شاہد ہی وہ واقعات ہیں جن کے دیکھنے والے سینکڑوں
لوگ زندہ موجود ہیں اور وہ لوگ جو اُس وقت اس
مجلس میں موجود تھے ان میں کچھ تو ایسے لوگ ہیں جو اس وقت ان کے ساتھ ہیں اور کچھ ایسے
جو میری بیعت میں ہیں۔مگر میں سمجھتا ہوں کہ اگر غلیظ قسموں سے دریافت کیا جاوے تو دونوں
فریق کے آدمی ان واقعات کی صداقت کی شہادت دیں گے کیونکہ اتنی بڑی مجلس میں ہونے
والا ایسا مہتم بالشان واقعہ چھپایا نہیں جاسکتا۔خواجہ صاحب اور ان کے پیشتر اس کے کہ میں واقعات کے سلسلہ کو آگے
چلاؤں میں ان لوگوں کی ایمانی حالت کا ایک
ساتھیوں کی ایمانی حالت نقشہ پیش کرتا ہوں جس سے ہر ایک شخص سمجھ لے
گا کہ یہ لوگ کہاں تک ایمانداری سے کام لے رہے ہیں۔پچھلی دفعہ جب خواجہ کمال الدین
صاحب ولایت سے آئے تو جیسا کہ پہلے بیان ہو چکا ہے انہوں نے اختلافات سلسلہ کے
متعلق ایک لیکچر دیا تھا اس میں وہ اس واقعہ بیعت کو اس رنگ میں پیش کرتے ہیں کہ
گویا حضرت خلیفہ اول نے ان کی روحانی صفائی کو دیکھ کر خاص طور پر اُن سے بیعت لی تھی۔مندرجہ بالا واقعات کو پڑھ کر ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ جو شخص ان حالات
ن حالات کے مطابق کی
جانے والی بیعت کو بیعت ارشاد اور ایک انعام اور عزت افزائی اور علامت تقرب قرار دیتا
ہے اور دیکھنے والوں کی آنکھوں میں خاک ڈالنی چاہتا ہے کیا اس کی کسی بات کا بھی اعتبار
ہو سکتا ہے۔خواجہ صاحب کے اصل الفاظ اس بارہ میں یہ ہیں :۔
خلافة على منهاج النبوة
۴۰۰
جلد اول
" کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ( مراد حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل ہیں ) مجھ
سے بیعت دوبارہ لی۔یہ بالکل سچ ہے۔بیعت کس امر کی ؟ بیعت ارشاد! کیا تم
ایمان سے کہہ سکتے ہو کہ انہوں نے مجھ سے تجدید بیعت کرائی۔وہ بیعت ارشاد تھی
نہ بیعت تو بہ کی تجدید۔اس کے بعد ایک اور بیعت رہ جاتی ہے وہ ہے بیعت دم۔اب جاؤ صوفیائے کرام کے حالات پڑھو اور دیکھو کہ بیعت ارشاد وہ کس مرید سے
لیتے ہیں۔وہ سلسلہ میں داخل کرنے کے وقت مرید سے بیعت تو بہ لیتے ہیں اور
جب اس میں اطاعت کی استعداد دیکھتے ہیں تو اس سے بیعت ارشاد لیتے ہیں۔اور پھر جب اس پر اعتما دکھی ہوتا ہے تو بیعت دم۔‘۳
اب میں پھر اس مضمون کی طرف آتا ہوں۔حضرت خلیفہ المسیح ان لوگوں
خفیہ مخالفت
کی ان حرکات سے ناراض ہوئے اور سخت ناراض ہوئے۔ان کو دوبارہ
بیعت کرنی پڑی۔لیکن جہاں دوسرے لوگوں کے دل صاف ہوئے ان کے دلوں میں کینہ کی
آگ اور بھی بھڑک اُٹھی۔صرف فرق یہ تھا کہ پہلے تو اس آگ کے شعلے کبھی او پر بھی آجاتے
تھے اب ان کو خاص طور پر سینہ میں ہی چھپایا جانے لگا تا کہ وقت پر ظاہر ہوں اور سلسلہ احمدیہ
کی عمارت کو جلا کر راکھ کر دیں۔مولوی محمد علی صاحب اس واقعہ کے بعد گلی طور پر ان
لوگوں کے ہاتھ میں پڑ گئے جو عقیدہ سلسلہ سے علیحدہ تھے اور ان فتنوں نے ان کو ان لوگوں
کے ایسا قریب کر دیا کہ آہستہ آہستہ دو تین سال کے عرصہ میں نامعلوم طور پر ان کے ساتھ
متحد فی العقیدۃ ہو گئے۔خواجہ صاحب موقع شناس آدمی ہیں۔انہوں نے تو یہ رنگ اختیار کیا کہ
خلافت کے متعلق عام مجالس میں تذکرہ ہی چھوڑ دیا اور چاہا کہ اب یہ معاملہ دبا ہی رہے تا کہ
جماعت احمدیہ کے افراد آئندہ ریشہ دوانیوں کا اثر قبول کرنے کے قابل رہیں۔خلیفہ کی بجائے پریذیڈنٹ انہوں نے سمجھ لیا کہ اگر آج اس مسئلہ پر پوری
،
روشنی پڑی تو آئندہ پھر اس میں تاویلات کی
کا لفظ استعمال کرنا گنجائش نہ رہے گی۔چنانچہ اس بات کو مدنظر
رکھ کر ظاہر میں انہوں نے خلافت کی اطاعت شروع کر دی اور یہ تدبیر اختیار کی گئی کہ
خلافة على منهاج النبوة
۴۰۱
جلد اول
صدرا مجمن احمد یہ کے معاملات میں جہاں کہیں بھی حضرت خلیفتہ امیج کے کسی حکم کی تعمیل کرنی
پڑتی وہاں کبھی حضرت خلیفتہ امیج نہ لکھا جاتا بلکہ یہ لکھا جاتا کہ پریذیڈنٹ صاحب نے اس
معاملہ میں یوں سفارش کی ہے اس لئے ایسا کیا جاتا ہے۔جس سے ان کی غرض یہ تھی کہ
صدر انجمن احمدیہ کے ریکارڈ سے یہ ثابت نہ ہو کہ خلیفہ بھی انجمن کا حاکم رہا ہے۔چنانچہ
حضرت خلیفتہ المسیح کی وفات کے بعد انہوں نے اس طرح جماعت کو دھوکا دینا بھی چاہا مگر
واقعات کچھ ایسے جمع ہو گئے تھے کہ مجبوراً ان کو اس پہلو کو ترک کرنا پڑا اور اب یہ لوگ خلافت
کی بحث میں پڑتے ہی نہیں تا کہ لوگوں کو ان پُرانے واقعات کی یاد تازہ نہ ہو جاوے اور ان
کی ناجائز تدابیر آنکھوں کے سامنے آکر ان سے بدظن نہ کر دیں۔غرض انہوں نے یہ کام شروع کیا کہ حضرت خلیفہ اسی کی باتیں تو مانتے مگر خلیفہ کا لفظ نہ آنے
دیتے بلکہ پریذیڈنٹ کا لفظ استعمال کرتے۔مگر خدا تعالیٰ چاہتا تھا کہ ان کی پردہ دری کرے۔ایک مکان کی فروختگی کا معاملہ حکیم افضل الدین صاحب ایک بہت خلص
احمدی تھے اور ابتدائی لوگوں میں سے تھے۔انہوں نے اپنی جائیداد کی وصیت بحق اشاعت اسلام کی تھی۔اس جائیداد میں ایک مکان بھی
تھا۔انجمن نے اس مکان کو فروخت کرنا چاہا۔یہ مکان حکیم صاحب نے جس شخص سے خریدا
تھا اُس نے حضرت خلیفۃ المسیح سے درخواست کی کہ ہمارے پاس اسے کسی قدر رعایت سے
فروخت کر دیا جائے کیونکہ ہم ہی سے خریدا گیا تھا اور بعض مشکلات کی وجہ سے بہت سستا ہم
نے دے دیا تھا۔پس اب کچھ رعایت سے یہ مکان ہم ہی کو دے دیا جاوے۔حضرت
خلیفہ المسیح نے اس بات کو مان لیا اور انجمن کو لکھا کہ اس مکان کو رعایت سے اس کے پاس
فروخت کر دو۔ان لوگوں نے اس موقع کو غنیمت سمجھا۔خیال کیا کہ جماعت کو جب معلوم
ہوگا کہ جماعت کی ایک مملوکہ ھے کو حضرت خلیفہ اسیح سستے داموں دلواتے ہیں تو سب لوگ
ہم سے مل جاویں گے اور اس امر سے انکار کر دیا۔حضرت خلیفہ امسیح سے بہت کچھ گفتگو اور
بحث کی اور کہا کہ یہ لوگ بھی نیلام میں خرید لیں انجمن کیوں نقصان اُٹھائے۔حضرت خلیفہ المسیح
نے بہتیرا ان کو سمجھایا کہ ان لوگوں نے مشکلات کے وقت بہت ہی سستے داموں پر یہ مکان
خلافة على منهاج النبوة
۴۰۲
جلد اول
دے دیا تھا پس ان کا حق ہے کہ ان سے کچھ رعایت کی جاوے مگر انہوں نے تسلیم نہ کیا۔آخر
آپ نے ناراض ہو کر لکھ دیا کہ میری طرف سے اجازت ہے آپ جس طرح چاہیں کریں
میں دخل نہیں دیتا۔جب انجمن کا اجلاس ہوا میں بھی موجود تھا۔ڈاکٹر محمد حسین صاحب حال
سیکرٹری انجمن اشاعت اسلام لاہور نے میرے سامنے اس معاملہ کو اس طرح پیش کیا کہ ہم
لوگ خدا تعالیٰ کے حضور جواب دہ ہیں اور ٹرسٹی ہیں اس معاملہ میں کیا کرنا چاہئے۔میں نے
کہا جب حضرت خلیفہ المسیح فرماتے ہیں کہ اس شخص سے کچھ رعایت کی جائے تو ہمیں چاہئے
کہ کچھ رعایت کریں۔ڈاکٹر صاحب نے اس پر کہا کہ حضرت نے اجازت دے دی ہے۔جب خط سنایا گیا تو مجھے اس سے صاف ناراضگی کے آثار معلوم ہوئے اور میں نے کہا یہ خط تو
ناراضگی پر دلالت کرتا ہے نہ کہ اجازت پر اس لئے میری رائے تو وہی ہے۔اس پر ڈاکٹر
صاحب موصوف نے ایک لمبی تقریر کی جس میں خشیت اللہ اور تقویٰ اللہ کی مجھے تاکید کرتے
رہے۔میں نے ان کو بار بار یہی جواب دیا کہ آپ جو چاہیں کریں میرے نزدیک یہی رائے
درست ہے چونکہ ان لوگوں کی کثرت رائے تھی بلکہ اُسوقت میں اکیلا تھا انہوں نے اپنے
منشاء کے مطابق ریزولیوشن پاس کر دیا حضرت خلیفتہ المسیح کو اطلاع ہوئی۔آپ نے ان کو
بلایا اور دریافت کیا۔انہوں نے جواب دیا کہ سب کے مشورے سے یہ کام ہوا ہے اور میرا
نام لیا کہ وہ بھی وہاں موجود تھے۔حضرت خلیفہ المسیح الاوّل نے مجھے طلب فرمایا۔میں گیا
تو یہ سب لوگ بیٹھے ہوئے تھے میرے پہنچتے ہی آپ نے فرمایا کہ کیوں میاں ! ہمارے صریح
حکموں کی اس طرح خلاف ورزی کی جاتی ہے؟ میں نے عرض کیا کہ میں نے تو کوئی خلاف
ورزی نہیں کی۔آپ نے فرمایا کہ فلاں معاملہ میں میں نے یوں حکم دیا تھا پھر اس کے خلاف
آپ نے کیوں کیا ؟ میں نے بتایا کہ یہ لوگ سامنے بیٹھے ہیں میں نے ان کو صاف طور پر کہ
دیا تھا کہ اس امر میں حضرت خلیفتہ المسیح کی مرضی نہیں اس لئے اس طرح نہیں کرنا چاہئے اور
آپ کی تحریر سے اجازت نہیں بلکہ ناراضگی ظاہر ہوتی ہے۔آپ نے اس پر ان لوگوں سے
کہا کہ دیکھو! تم اس کو بچہ کہا کرتے ہو یہ بچہ میرے خط کو سمجھ گیا اور تم لوگ اس کو نہ سمجھ سکے
اور بہت کچھ تنبیہ کی کہ اطاعت میں ہی برکت ہے اپنے رویہ کو بدلو ور نہ خدا تعالیٰ کے فضلوں
خلافة على منهاج النبوة
سے محروم ہو جاؤ گے۔۴۰۳
جلد اول
دوبارہ معافی اُس وقت یہ لوگ افسوس کا اظہار کرتے رہے مگر اُسی دن سے برابر
کوشش شروع ہو گئی کہ لوگوں کو حضرت خلیفہ امسیح پر بدظن کیا جاوے۔کبھی کوئی الزام دیا جاتا کبھی کوئی۔اور علی الاعلان لاہور میں یہ ذکر اذ کا ررہتے کہ اب جس
طرح ہو ان کو خلافت سے علیحدہ کر دیا جاوے۔ان واقعات کی اطلاع حضرت خلیفتہ امیج کو
ہوئی۔عید قریب تھی آپ نے عید پر ان لوگوں کو لاہور سے بُلوایا ( خواجہ صاحب اس واقعہ
میں شامل نہ تھے وہ اُس وقت کشمیر میں تھے اور جیسا کہ میں بتا چکا ہوں وہ اب خفیہ تدبیروں کو
پسند کرتے تھے ) اور ارادہ کیا کہ عید کے خطبہ میں ان لوگوں کو جماعت سے نکالنے کا اعلان
کر دیا جاوے۔چونکہ ان کو معلوم ہو گیا تھا کہ ہماری کوششیں بے سود ہیں اور لوگ ہماری
باتوں کو نہیں سنتے آخر دوبارہ معافی مانگی اور ان میں سے بعض سے دوبارہ بیعت لی گئی اور
اس طرح یہ نیا فتنہ ٹلا۔مگر اس واقعہ سے بھی ان کی اصلاح نہ ہوئی یہ لوگ اپنی کوششوں میں
زیادہ ہوشیار ہو گئے۔اب خواجہ صاحب نے پبلک لیکچروں کا
خواجہ صاحب کا شہرت حاصل کرنا سلسلہ شروع کیا کہ اس ذریعہ سے رسوخ
پیدا کیا جاوے۔خود لیکچر دیتے ، خود ہی اپنے ہاتھ سے اپنے لیکچر کی تعریف لکھ کر سلسلہ کے
اخبارات کو بھیج دیتے اور نیچے یکے از حاضرین لکھ دیتے اور اس طرح شہرت پیدا کرتے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو خزانہ ہمیں دیا ہے وہ ایسا نہیں کہ لوگ اس کا ایک نقطہ بھی
سنیں اور بے تاب نہ ہو جاویں۔کچھ لسانی بھی خواجہ صاحب میں تھی۔ادھر اپنے ہی ہاتھ سے
لکھ کر یا بعض دفعہ کسی دوست سے لکھوا کر اپنی تعریفوں کے شائع کرنے کا سلسلہ شروع کیا
گیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ خواجہ صاحب کی مانگ شروع ہوئی اور لیکچروں کا سلسلہ وسیع ہوا۔جہاں
جہاں جاتے جماعت کو اشارتاً کنایتاً موقع ہو تو وضاحاً خلافت اور انجمن کے معاملہ کے متعلق
بھی تلقین کرتے اور بوجہ اس شہرت کے جو بحیثیت لیکچرار کے ان کو حاصل ہو گئی تھی کچھ اثر بھی
ہو جاتا۔
خلافة على منهاج النبوة
۴۰۴
جلد اول
0
خواجہ صاحب کا غیر احمدیوں کے قریب ہونا یہ ایک ثابت شدہ حقیقت
ہے کہ جب انسان ایک
غلط قدم اُٹھا تا ہے تو دوسرا خود بخود اُٹھتا ہے۔لیکچروں کے سلسلہ کی وسعت کے ساتھ
خواجہ صاحب کے تعلقات غیر احمدیوں سے بھی زیادہ ہونے لگے۔وہ پہلے ہی سے سلسلہ کی
حقیقت سے ناواقف تھے اب جو یہ مشکلات پیش آنے لگیں کہ بعض دفعہ جلسہ کے معاً بعد یا
پہلے نماز کا وقت آجاتا اور غیر احمدی الگ نماز پڑھتے اور احمدی الگ اور لوگ پوچھتے کہ یہ
تفریق کیوں ہے؟ تو خواجہ صاحب کو ایک طرف اپنی ہر دلعزیزی کے جانے کا خوف
ہوتا دوسری طرف احمدیوں کی مخالفت کا ڈر۔اس کشمکش میں وہ کئی طریق اختیار کرتے۔کبھی
کہتے کہ یہ نماز کی مخالفت تو عام احمدیوں کیلئے ہے کہ دوسروں سے مل کر متاثر نہ ہوں میرے
جیسے پختہ ایمان آدمی کیلئے نہیں میں تو آپ لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنے کیلئے تیار ہوں۔کہیں جواب دیتے کہ ہم تو ایک امام کے تابع ہیں آپ لوگ ان سے دریافت کریں۔کہیں
کہہ دیتے اگر آپ لوگ کفر کا فتویٰ واپس لے لیں تو ہم نماز پیچھے پڑھنے کے لئے تیار ہیں۔غرض اسی قسم کے کئی عذرات کرتے۔در حقیقت عبد الحکیم کے ارتداد کے وقت سے ہی ان
کے خیالات خراب ہو چکے تھے مگر اب ان کے نشو و نما پانے کا وقت آ گیا تھا۔خواجہ صاحب
شہرت و عزت کے طالب تھے اور یہ روکیں ان کی شہرت وعزت کے راستہ میں حائل تھیں اور
جو کچھ بھی ہو ان روکوں کے دور کرنے کا خواجہ صاحب نے تہیہ کر لیا تھا۔سب سے پہلے یہ
تدبیر اختیار کی گئی کہ پیسہ اخبار اور وطن اخبار میں مرزا یعقوب بیگ سے ایک مضمون دلوایا
گیا کہ غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھنے کی ممانعت ایک عارضی حکم ہے اور اس طرح اس امر
کی بنیا درکھنے کی کوشش کی گئی کہ کچھ مدت کے بعد ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنی شروع کر دی
جاوے۔اس تحریر پر جماعت کے بعض لوگوں میں یہ احساس پیدا ہوا کہ اب بات حد سے
آگے نکل رہی ہے ابھی وہ اسی فکر میں تھے کہ احمدیوں کی ان حرکات سے دلیر ہو کر
غیر احمد یوں نے بھی حملے کرنے شروع کر دئیے اور احمد یوں کو تنگ ظرف اور وسعت حوصلہ
سے کام نہ لینے والا قرار دینے لگے۔