خلافت راشدہ

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 2

خلافة على منهاج النبوة
۵۹
جلد دوم
اصلاح کی طرف متوجہ نہ ہونا ایک لعنت ہے۔اس کے یہ معنی نہیں تھے کہ شریعت لعنت ہے
بلکہ یہ معنی تھے کہ ظاہر شریعت پر عمل کرنا اور باطنی اصلاح کی طرف تمہارا توجہ نہ کرنا تمہارے
لئے لعنت کا باعث ہے۔مگر رومیوں کو ایک بہانہ مل گیا اور انہوں نے کہا اس فقرہ کے یہ معنی
ہیں کہ نماز روزہ وغیرہ احکام میں تو مذہب کی اطاعت کی جائے مگر امور دنیوی میں اس کی
اطاعت نہ کی جائے اور نہ اسے اِن امور کے متعلق احکام دینے کا کوئی اختیار ہے۔یہ ہماری
اپنی مرضی پر منحصر ہے کہ ہم اپنے لئے جو قانون چاہیں تجویز کر لیں اسی لئے جو رومی عیسائی
مذہب اور شریعت کے متعلق یہ کہتے ہیں کہ وہ لعنت ہے وہ خود ایک قانون بنا کر لوگوں کو اس
کے ماتحت چلنے پر مجبور کرتے ہیں اگر محض کسی قانون کا ہونا لعنت ہوتا تو وہ خود بھی کوئی قانون
نافذ نہ کرتے۔مگر ان کا ایک طرف مذہب کو لعنت کہنا اور دوسری طرف خود اپنے لئے مختلف
قسم کے قوانین تجویز کرنا بتاتا ہے کہ وہ اس فقرہ کے یہی معنی سمجھتے تھے کہ صرف لوگوں کو یہ حق
حاصل ہے کہ وہ اپنے لئے جو قانون چاہیں بنالیں مذہب کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دُنیوی امور
کے متعلق لوگوں کے سامنے کوئی احکام پیش کرے۔اس طرح انہوں نے موسوی شریعت کی
اُن پابندیوں سے اپنے آپ کو آزاد کر لیا جو امور سلطنت میں اس نے لوگوں پر عائد کی
ہوئی تھیں۔یہودی مذہب کا نظام حکومت میں دخل اس کے بالتقابل بعض دوسرے
مذاہب ہیں جنہوں نے مذہب کے
دائرہ کو وسیع کیا ہے اور انسانی اعمال اور باہمی تعلقات اور نظام حکومت وغیرہ کے متعلق بھی
قواعد بنائے ہیں اور جو لوگ ایسے مذاہب کو مانتے ہیں لازماً انہیں یہ بھی ماننا پڑتا ہے کہ
حکومت کے معاملات میں بھی مذہب کو دخل اندازی کا حق حاصل ہے اور نیز یہ کہ ان احکام
کی پابندی افراد اور جماعتوں پر اسی طرح واجب ہے جس طرح عقائد اور انفرادی احکام
مثلاً نماز اور روزہ وغیرہ میں واجب ہے۔اس کی مثال میں یہودی مذہب کو پیش کیا جا سکتا
ہے۔اگر کوئی شخص موسوی شریعت کو پڑھے تو اسے جا بجا یہ لکھا ہوا نظر آئے گا کہ اگر کوئی قتل
کرے تو اسے یہ سزا دی جائے ، چوری کرے تو یہ سزا دی جائے ، جنگ ہو تو ان قواعد کو محوظ

خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
رکھا جائے ، قربانی کرنی ہو تو ان اصول کے ماتحت کی جائے ، اسی طرح لین دین اور تجارت
وغیرہ معاملات کے متعلق وہ ہدایات دیتا ہے۔غرض وہ معاملات جو حکومت کے ساتھ تعلق
رکھتے ہیں یہودی مذہب ان میں بھی دخل دیتا ہے۔چنانچہ جب بھی کوئی شخص موسوی شریعت
پر غور کرے گا وہ اسی نتیجہ پر پہنچے گا کہ مذہب کو جس طرح افراد کے معاملات میں دخل دینے کا
حق حاصل ہے اسی طرح اسے قومی اور ملکی معاملات میں بھی دخل دینے کا حق حاصل ہے۔اب ہمیں دیکھنا چاہئے کہ اسلام
اسلام کن مذاہب سے مشابہت رکھتا ہے اپنی قسم کے مذاہب سے
الله
مشابہت رکھتا ہے۔آیا اول الذکر قسم سے یا دوسری قسم کے مذاہب سے۔اور آیا اسلام نے
قومی معاملات میں دخل دیا ہے یا نہیں ؟ اگر محمد ﷺ نے قومی معاملات میں دخل دیا ہے
چاہے اپنی مرضی سے اور چاہے اس وجہ سے کہ ملک کو اس کی بے حد ضرورت تھی تو ماننا پڑے
گا کہ جیسے جنگل میں اگر کسی کو کوئی آوارہ بچہ مل جائے تو وہ رحم کر کے اسے اپنے گھر میں لے
جاتا ہے مگر اس کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ اسے اس کی ولایت کا حق حاصل ہو گیا ہے اسی طرح
محمد رسول اللہ ﷺ نے رحم کر کے عرب کے قیموں کو اپنی گود میں لے لیا مگر اس کے یہ معنی
نہیں کہ آپ کو ان کی ولایت کا حق حاصل ہو گیا تھا بلکہ جب وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے
کے قابل ہو گئے تو انہیں اس بات کا اختیار تھا کہ وہ اپنے لئے جو قانون چاہتے تجویز کر لیتے
صلى الله
لیکن اگر شریعت اسلام میں ایسے احکام موجود ہوں تو تسلیم کرنا پڑے گا کہ رسول کریم ﷺ
نے اپنے طور پر ان امور میں دخل نہیں دیا بلکہ آپ نے اُسی وقت ان امور کو اپنے ہاتھ میں
لیا جب خدا نے آپ کو اس کا حکم دیا اور جب خدا کا حکم دینا ثابت ہو جائے تو ساتھ ہی یہ بھی
ثابت ہو جائے گا کہ آپ کی زندگی کا وہ حصہ جو امور سلطنت کے انصرام میں گزرا وہ مذہبی
حیثیت رکھتا ہے اور مسلمان جس طرح خالص مذہبی نظام میں اسلامی ہدایات کے پابند ہیں اسی
طرح نظام سلطنت میں بھی وہ آزاد نہیں بلکہ شریعتِ اسلامیہ کے قائم کردہ نظام سلطنت کے پابند
ہیں۔اس غرض کے لئے جب قرآن کریم اور احادیث نبویہ کو دیکھا جاتا ہے تو ان پر ایک
سرسری نظر ڈالنے سے ہی یہ امر ثابت ہو جاتا ہے کہ اسلام پہلی قسم کے مذاہب میں شامل نہیں

خلافة على منهاج النبوة
۶۱
جلد دوم
بلکہ دوسری قسم کے مذاہب میں شامل ہے۔اس نے صرف بعض عقائد اور انفرادی اعمال
کے بتانے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ اس نے ان احکام کو بھی لیا ہے جو حکومت اور قانون سے
تعلق رکھتے ہیں۔چنانچہ وہ صرف یہی نہیں کہتا کہ نمازیں پڑھو، روزے رکھو، حج کرو، زکوۃ
دو بلکہ وہ ایسے احکام بھی بتاتا ہے جن کا حکومت اور قانون سے تعلق ہوتا ہے۔مثلاً وہ میاں
بیوی کے تعلقات پر بحث کرتا ہے وہ بتاتا ہے کہ مرد اور عورت کے درمیان اگر جھگڑا ہو جائے تو
کیا کیا جائے اور ان کی باہمی مصالحت کیلئے کیا کیا تدابیر عمل میں لائی جائیں اور اگر کبھی مرد
کو اس بات کی ضرورت پیش آئے کہ وہ عورت کو بدنی سزا دے تو وہ سزا کتنی اور کیسی ہو،
اسی طرح وہ لین دین کے قواعد پر بھی بحث کرتا ہے وہ بتاتا ہے کہ قرض کے متعلق کتنے گواہ
تسلیم کئے جاسکتے ہیں، قرضہ کی کونسی صورتیں جائز ہیں اور کونسی نا جائز ، وہ تجارت اور فنانس
کے اصول بھی بیان کرتا ہے، وہ شہادت کے قوانین بھی بیان کرتا ہے جن پر قضاء کی بنیاد
ہے۔چنانچہ وہ بتاتا ہے کہ کیسے گواہ ہونے چاہئیں ، کتنے ہونے چاہئیں ، ان کی گواہی میں
کن کن امور کو ملحوظ رکھنا چاہئے۔اسی طرح وہ قضاء کے متعلق کئی قسم کے احکام دیتا ہے اور
بتا تا ہے کہ قاضیوں کو کس طرح فیصلہ کرنا چاہئے۔پھر ان مختلف انسانی افعال کی وہ جسمانی
سزائیں بھی تجویز کرتا ہے جو عام طور پر قوم کے سپر د ہوتی ہیں۔مثلا قتل کی کیا سزا ہے یا چوری
کی کیا سزا ہے؟ اسی طرح وہ وراثت کے قوانین بھی بیان کرتا ہے اور حکومت کو ٹیکس کا جوحق
حاصل ہے اس پر بھی پابندیاں لگاتا ہے اور ٹیکسوں کی تفصیل بیان کرتا ہے۔حکومت کو اِن
ٹیکسوں کے خرچ کرنے کے متعلق جو اختیارات حاصل ہیں ان کو بھی بیان کرتا ہے ، فوجوں
کے متعلق قواعد بھی بیان کرتا ہے، معاہدات کے متعلق قواعد بیان کرتا ہے۔وہ بتا تا ہے کہ دو
قو میں جب آپس میں کوئی معاہدہ کرنا چاہیں تو کن اصول پر کریں۔اسی طرح بین الاقوامی
تعلقات کے متعلق قواعد بیان کرتا ہے، مزدور اور ملازم رکھنے والوں کے متعلق قواعد بیان
کرتا ہے ،سڑکوں وغیرہ کے متعلق قواعد بیان کرتا ہے۔غرض وہ تمام امور جو حکومت سے تعلق
رکھتے ہیں ان سب کو اسلام بیان کرتا ہے۔پس اسلام کے متعلق یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس نے
حکومت کو آزاد چھوڑ دیا ہے بلکہ جیسا کہ ثابت ہے اس نے حکومت کے ہر شعبے پر سیر کن بحث

خلافة على منهاج النبوة
۶۲
جلد دوم
الله
کی ہے۔پس جو شخص اسلام کو مانتا ہے اور اس میں حکومت کے متعلق تمام احکام کو تفصیل۔بیان کیا ہوا دیکھتا ہے وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ مذہب کو ان امور سے کیا واسطہ بلکہ اسے تسلیم کرنا
صلى الله
پڑے گا کہ رسول کریم ﷺ کے وہ افعال جو حکومت سے تعلق رکھتے ہیں وہ بھی ویسے ہی
قابلِ تقلید ہیں جیسے نماز اور روزہ وغیرہ کے متعلق احکام۔کیونکہ جس خدا نے یہ کہا ہے کہ نماز
پڑھو ، جس خدا نے یہ کہا ہے کہ روزے رکھو ، جس خدا نے یہ کہا ہے کہ حج کرو ، جس خدا نے یہ
کہا ہے کہ زکوۃ دو اُسی خدا نے امور سیاست اور تنظیم ملکی کے متعلق بھی احکام بیان کئے ہیں۔پس یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ہر قوم اور ہر ملک آزاد ہے کہ اپنے لئے ایک مناسب طریق ایجاد کر
لے اور جس طرح چاہے رہے بلکہ اسے اپنی زندگی کے سب شعبوں میں اسلامی احکام کی
پابندی کرنی پڑے گی کیونکہ اگر رسول کریم ہو نے یہ اپنی طرف سے کیا ہوتا تو ہم کہہ سکتے
تھے کہ لوگ اس بارہ میں آزاد ہیں مگر جب ہم کہتے ہیں کہ یہ احکام قرآن مجید میں آئے ہیں
اور خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بیان کیا تو معلوم ہوا کہ
یہ رسول کریم ﷺ کا ذاتی فعل نہیں تھا۔اور جبکہ قرآن نے ان تمام امور کو بیان کر دیا ہے
جو حکومت کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں تو عقل یہ تسلیم نہیں کر سکتی کہ اس نے حکومت سے تعلق رکھنے
والی تو ساری باتیں بیان کر دی ہوں مگر یہ نہ بتایا ہو کہ حکومت کو چلا یا کس طرح جائے۔یہ
تو ایسی ہی بات ہے کہ کوئی شخص مکان بنانے کیلئے لکڑیاں جمع کرے ، کھڑکیاں اور دروازے
بنوائے ، اینٹوں اور چونے وغیرہ کا ڈھیر لگا دے مگر جب کوئی پوچھے کہ عمارت کب بنے گی
اور اس کا کیا نقشہ ہوگا ؟ تو وہ کہے کہ مجھے اس کا کوئی علم نہیں۔صاف بات ہے کہ جب اس نے
اینٹیں اکٹھی کیں، جب اس نے دروازے کھڑکیاں اور روشندان بنوائے ، جب اس نے
چونے اور گارے کا انتظام کیا تو آخر اسی لئے کیا کہ وہ مکان بنائے اس لئے تو نہیں کیا کہ وہ
چیزیں بے فائدہ پڑی رہیں اور ضائع ہو جائیں۔اسی طرح جب قرآن نے وہ تمام باتیں بیان کر
دی ہیں جن کا حکومت کے ساتھ تعلق ہوا کرتا ہے تو عقل انسانی یہ بات تسلیم نہیں کر سکتی کہ اس نے
نظام حکومت چلانے کا حکم نہ دیا ہو اور نہ یہ بتایا ہو کہ اس نظام کو کس رنگ میں چلایا جائے اور اگر وہ
یہ نہیں بتا تا تو تم کو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ قرآن نَعُوذُ بِاللهِ ناقص ہے۔

خلافة على منهاج النبوة
۶۳
جلد دوم
حکومت کے تمام شعبوں کے غرض جبکہ اسلام نے حکومت کے تمام شعبوں کے
متعلق تفصیلی ہدایات دے دی ہیں تو کوئی شخص
متعلق اسلام کی جامع ہدایات نہیں کہ سکتا کہ مذہب کو ان امور سے
کیا واسطہ۔ہر قوم اور ہر ملک اپنے لئے کوئی مناسب طریق تجویز کرنے میں آزاد ہے۔ہاں وہ یہ بحث
ضرور کر سکتا ہے کہ کسی خاص امر میں شریعت اسلامیہ نے اسے آزاد چھوڑ دیا ہے مگر یہ بات
بالکل خلاف عقل ہوگی کہ اسلام نے چھوٹے چھوٹے حقوق تو بیان کئے لیکن سب سے بڑا حق
کہ فرد کو حکومت کے مقابل پر کیا حقوق حاصل ہیں اور حکومت کو کس شکل اور کس صورت سے
افراد میں احکام الہیہ کو جاری کرنا چاہئے اس اہم ترین سوال کو اس نے بالکل نظر انداز کر
دیا۔اگر ہم یہ کہیں تو ہمیں ماننا پڑے گا کہ وہ مذہب ناقص ہے۔جو مذہب شریعت کو لعنت
قرار دیتا ہے وہ تو کہہ سکتا ہے کہ یہ باتیں میرے دائرہ سے باہر ہیں اور اس مذہب کو ناقص
بھی ہم اسی لئے کہتے ہیں کہ اس نے انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں کے متعلق روشن ہدایات
نہیں دیں۔مثلاً ایسا مذہب اگر خدا اور بندے کے تعلق پر بحث نہیں کرتا یا یہ نہیں بتاتا کہ
بندوں کا بندوں سے کیسا تعلق ہونا چاہئے یا امور مملکت اور سیاست کے متعلق کوئی ہدایت نہیں
دیتا تو وہ آسانی سے چھٹکارا پا جاتا ہے کیونکہ وہ شریعت کو لعنت قرار دیتا ہے لیکن جو مذہب
ان امور میں دخل دیتا ہے اور اس امر کو مانتا ہے کہ خدا تعالیٰ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ان
امور میں دخل دے اس کا ایسے اہم مسئلہ کو چھوڑ دینا اور لاکھوں کروڑوں آدمیوں کی جانوں
کو خطرہ میں ڈال دینا یقیناً ایک بھول اور نقص کہلائے گا۔نفاذ قانون کے متعلق تفصیلی ہدایات اس تمہید کے بعد میں اب اصل سوال
کی طرف آتا ہوں۔رسول کریم
عرب میں مبعوث ہوئے اور عرب کا کوئی تحریر شدہ قانون نہ تھا۔قبائلی رواج ہی ان
میں قانون کا مرتبہ رکھتا تھا۔چنانچہ کسی قبیلہ میں کوئی قانون تھا اور کسی قبیلہ میں کوئی۔وہ انہی
قبائلی رواج کے مطابق آپس کے جھگڑوں کا فیصلہ کر لیتے یا جب انہوں نے کوئی معاہدہ کرنا
ہوتا تو معاہدہ کر لیتے مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تو آپ نے ان کے

خلافة على منهاج النبوة
۶۴
جلد دوم
سامنے آسمانی شریعت پیش کی اور کہا کہ میرے خدا نے تمہارے لئے یہ تعلیم مقرر کی ہے تم اس
پر عمل کرو اور پھر اس پر ان سے عمل کرایا بھی۔اگر تو قرآن جو آسمانی صحیفہ ہے صرف نماز
روزہ کے احکام پر اور بعض عقائد کے بیان پر اکتفاء کرتا اور احکام سیاست و تد بیر مُلکی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیان کرتے تو خواہ وہ زور سے ان کی پا بندی کراتے کوئی
کہہ سکتا تھا کہ عربوں نے مسلمانوں پر ظالمانہ حملہ کر کے اپنی حکومت تباہ کر لی اور ملک
بغیر نظام اور قانون کے رہ گیا۔اس مشکل کی وجہ سے وقت کی ضرورت سے مجبور ہو کر
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ملک کو ابتری سے بچانے کیلئے کچھ قانون تجویز کر
دیئے اور ان پر لوگوں سے عمل کرایا اور یہ حصہ آپ کے عمل کا مذہب نہ تھا۔مگر ہم دیکھتے
ہیں کہ ان امور کے متعلق بھی تفصیلی احکام قرآن کریم میں موجود ہیں اور نہ صرف احکام
موجود ہیں بلکہ ان کے نفاذ کے متعلق بھی احکام ہیں۔مثلاً (۱) اللہ تعالیٰ سورہ حشر میں
فرماتا ہے۔ما الكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَ مَا نَهىكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُواك
یعنی اے مسلمانو ! محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو کچھ تمہیں دیں وہ لے لو اور جس بات
سے وہ تمہیں روکیں اُس سے رُک جاؤ۔گویا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم مسلمانوں کیلئے
ا
ہر حالت میں ماننا ضروری ہے۔(۲) دوسری جگہ فرماتا ہے۔ت
فلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ
ثمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا يَمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
یعنی تیرے رب کی قسم ! جب تک وہ ہر اُس بات میں جس کے متعلق ان میں جھگڑا ہو
جائے تجھے حکم نہ بنائیں اور پھر جو فیصلہ تو کرے اس سے وہ اپنے نفوس میں کسی قسم کی تنگی نہ
پائیں اور پورے طور پر فرمانبردار نہ ہو جائیں اُس وقت تک وہ ہرگز ایماندار نہیں ہو سکتے۔بعض لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ اعتراض کیا کرتے تھے بلکہ اس زمانہ میں بھی ایسے
معترض موجود ہیں جو کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نَعُوذُ بِالله یہ حق حاصل
نہیں تھا کہ وہ باہمی جھگڑوں کے نپٹانے اور نظام کو قائم رکھنے کے متعلق کوئی ہدایات دے

خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
سکیں۔مگر فرمایا۔ہم ان کی اس بات کو غلط قرار دیتے ہیں اور علی الاعلان کہتے ہیں کہ
فلا وربك لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ یہ
کبھی مومن نہیں
وَرَبِّكَ
صلى الله
کہلا سکتے جب تک وہ اپنے جھگڑوں میں اے محمد رسول اللہ ﷺ ! تجھے حکم تسلیم نہ کریں اور
پھر تیری قضاء پر وہ دل و جان سے راضی نہ ہوں۔اس آیت کریمہ میں دو نہایت اہم باتیں
بیان کی گئی ہیں۔اول یہ کہ خدا تعالیٰ اس آیت میں رسول کریم ﷺ کو آخری قاضی قرار دیتا ہے اور
فرماتا ہے کہ آپ کا جو فیصلہ بھی ہو گا وہ آخری ہوگا اور اس پر کسی اور کے پاس کسی کو اپیل کا
حق حاصل نہیں ہو گا اور آخری فیصلہ کا حق رسول کریم ﷺ کو دینا بتا تا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی
طرف سے آپ کو حکومت کے اختیارات حاصل تھے۔دوسری بات جو اس سے ظاہر ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ ان فیصلوں کے تسلیم
کرنے کو ایمان کا جزو قرار دیتا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے۔فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ
تیرے رب کی قسم ! وہ کبھی مومن نہیں ہو سکتے جب تک وہ تیرے فیصلوں کو تسلیم نہ کریں۔گویا
یہ بھی دین کا ایک حصہ ہے اور ویسا ہی حصہ ہے جیسے نماز دین کا حصہ ہے، جیسے روزہ دین کا
حصہ ہے، جیسے حج اور زکوۃ دین کا حصہ ہے۔فرض کرو زید اور بکر کا آپس میں جھگڑا ہو جاتا
ہے ایک کہتا ہے میں نے دوسرے سے دس روپے لینے ہیں اور دوسرا کہتا ہے میں نے کوئی روپیہ
نہیں دینا۔دونوں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچتے ہیں اور اپنے جھگڑے کو آپ
کے سامنے پیش کرتے ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک کے حق میں فیصلہ کر دیتے ہیں
تو دوسرا اس فیصلے کو اگر نہیں مانتا تو اللہ تعالیٰ کہتا ہے وہ مومن نہیں رہا۔پس با وجود یکہ وہ
نماز پڑھتا ہوگا ، وہ روزے رکھتا ہو گا ، وہ حج کرتا ہوگا ، اگر وہ اس حصہ میں آکر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی فیصلہ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ کا فتویٰ اس کے
متعلق یہی ہے کہ اس انکار کے بعد وہ مومن نہیں رہا۔پس لا يُؤْمِنُونَ کے الفاظ نے بتا
دیا کہ خدا تعالیٰ نے اس حصہ کو بھی دین کا ایک جزو قرار دیا ہے علیحدہ نہیں رکھا۔(۳) تیسری جگہ فرماتا ہے اِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوا إِلَى اللَّهِ

خلافة على منهاج النبوة
۶۶
جلد دوم
ورسوله ليَحْكُم بَيْنَهُمْ أَن يَقُولُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا، وَ أوليكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ، يعنى
مومنوں کو جب خدا اور اُس کا رسول بُلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آؤ ہم تمہارے جھگڑے کا
فیصلہ کر دیں تو وہ یہی کہتے ہیں کہ سمعنا واطعنا - حضور کا حکم ہم نے سن لیا اور ہم ہمیشہ
حضور کی اطاعت کریں گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے أوليفكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ یہی وہ لوگ ہیں
جو کامیاب ہوں گے اور ہمیشہ مظفر و منصور رہیں گے۔اب ایک طرف رسول کریم مے کے
فیصلوں کو تسلیم کرنے کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ایمان کو وابستہ قرار دینا اور دوسری طرف انہی
لوگوں کو کامیاب قرار دینا جو سمعنا واطعنا کہیں اور آپ کے کسی فیصلہ کے خلاف نہ چلیں،
بتا تا ہے کہ ان احکام کے ساتھ خدائی تصرف شامل ہے۔اگر کوئی شخص ان احکام کو نہ مانے تو
خدائی عذاب اس پر اتر تا اور اُسے ناکام و نامراد کر دیتا ہے لیکن دنیوی امور میں ایسا نہیں ہوتا۔وہاں صرف طبعی نتائج پیدا ہو ا کرتے ہیں۔(۴) پھر فرماتا ے الّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبي الأمي الذي
يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّؤرية والانْجِيلِ يَأْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوفِ
وَيَنْههُمْ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبيثَ وَيَضَعُ
عنْهُمْ اِصْرَهُمْ وَالأَعْلَلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ ، فَالَّذِينَ آمَنُوا بِهِ
و عزرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا النور الذي أنزلَ مَعَةَ ، أو لَيْكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
یعنی وہ لوگ جو اس کی اتباع کرتے ہیں جو خدا کا رسول ہے اور جو نبی اور امی ہے اور جس
کے متعلق تو رات اور انجیل میں وہ کئی پیشگوئیاں لکھی ہوئی پاتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ رسول
انہیں ہمیشہ نیک کاموں کا حکم دیتا اور بڑی باتوں سے روکتا ہے۔گویا وہ لوگوں میں ایک
قانون نافذ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ کرو اور وہ نہ کرو۔اسی طرح وہ ان کے لئے طیبات کو
حلال ٹھہرا تا اور ناپاک چیزوں کو حرام قرار دیتا ہے۔گویا وہ انسانی اعمال اور اقوال اور
کھانے پینے کے متعلق بھی مناسب ہدایات دیتا ہے۔وہ کہتا ہے فلاں چیز کھاؤ اور فلاں نہ
کھاؤ۔فلاں بات کرو اور فلاں نہ کرو۔اسی طرح وہ ان کے وہ بوجھ اُتارتا ہے جو ان کے
لئے نا قابل برداشت ہو رہے ہیں اور ان کے اُن طوقوں کو دُور کرتا ہے جنہوں نے ان کو
ترقی کی طرف بڑھنے سے روکا ہوا تھا۔فالذينَ آمَنُوا بِهِ وَعَزِّرُوهُ وَنَصَرُوهُ

خلافة على منهاج النبوة
۶۷
جلد دوم
واتَّبَعُوا الثور الذي أنزل معةَ ، أو ليكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ پس وہ لوگ جو اس
رسول پر ایمان لاتے اور اس کے احکام کی عزت کرتے اور اس کی نصرت اور تائید کرتے
اور اس نور کی اتباع کرتے ہیں جو اس کے ذریعہ نازل کیا گیا ہے وہی لوگ دنیا و آخرت
میں کامیاب ہوں گے۔اب دیکھ لو گورنمنٹیں بھی ہمیشہ اسی قسم کے قوانین بناتی ہیں اور کہتی ہیں کہ یہ کرو اور وہ نہ
کرو اور قرآن کہتا ہے کہ ہم نے یہ اختیار جو حکومت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے محمد رسول اللہ
کو دے دیا ہے جو لوگ اس کی اتباع کریں گے وہ کامیاب ہوں گے اور جو اطاعت
سے انحراف کریں گے وہ ناکام ہوں گے۔(۵) اسی طرح فرماتا ہے۔وَاعْلَمُوا آنَّ فِيْكُمْ رَسُول اللَّهِ ، لَوْيُطِيعُكُمْ
في كثير من الأمر لعنتُمْ وَلكِنَّ اللهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيمَانَ وَ زَيَّنَهُ
في قُلُوبِكُمْ وَ كَرّةَ الّيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ ، أُولَيكَ
هُمُ الرّاشِدُونَ ال
اس آیت میں اللہ تعالیٰ یہ بتاتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت ہوگی کس طرح ؟
آیا دنیوی بادشاہوں کی طرح یا کسی اور رنگ میں؟ فرماتا ہے خدا کا رسول تم میں
موجود ہے اگر وہ تمہارے اکثر مشوروں کو قبول کرے تو تم یقیناً مصیبت میں پڑ جاؤ لیکن
چونکہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے دلوں میں ایمان پیدا کر دیا ہے اور تم اُس کی قدر و قیمت کو
اچھی طرح سمجھتے ہو اور جانتے ہو کہ ایمان کا تمہارے پاس رہنا تمہارے لئے کس قدر مفید اور
با برکت ہے اور ایمان کا ضیاع تمہارے لئے کس قدر مہلک ہے وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ
اور پھر اس ایمان کو اس نے تمہارے دلوں میں نہایت خوبصورت شکل میں قائم کر دیا ہے اور
کفر ،فسق ، عصیان اور خروج عن الاطاعت کو اس نے تمہاری آنکھوں میں مکر وہ بنا دیا ہے اس
لئے تمہیں یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ ہمارے رسول کو اس بات کا اختیار حاصل ہے کہ
وہ اگر چاہے تو تمہارے مشوروں کو قبول کرے اور اگر چاہے تو رڈ کر دے۔أوليكَ هُمُ الرّاشِدُونَ اور یہی وہ لوگ ہیں جو ہدایت پانے والے ہیں۔

خلافة على منهاج النبوة
صلى الله
۶۸
جلد دوم
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے محمد
رسول کریم ﷺ کا طریق حکومت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریق
حکومت کا ذکر کیا ہے اور بتایا ہے کہ آپ کا طریق حکومت یہ نہیں تھا کہ آپ ہر بات میں
لوگوں کا مشورہ قبول کرتے۔اور اس کا ذکر اس لئے ضروری تھا کہ کوئی کہہ سکتا تھا محمد صلی اللہ
علیہ وسلم در حقیقت وہی فیصلہ کیا کرتے تھے جو قوم کا فیصلہ ہوا کرتا تھا جیسے پارلیمنٹیں ملک کے
نمائندوں کی آواز کے مطابق فیصلے کرتی ہیں۔اسی طرح کوئی کہ سکتا تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
اپنے ملک کا فیصلہ ہی لوگوں سے منواتے تھے اپنا قانون ان میں نافذ نہیں کرتے تھے۔سواللہ
تعالیٰ نے اس آیت میں اس شبہ کا ازالہ کر دیا اور خود مُلک والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ
دیا کہ اگر ہمارا رسول تمہاری کثرتِ رائے کے ماتحت دیئے ہوئے اکثر مشوروں کو قبول کر
لے تو تم مصیبت میں پڑ جاؤ۔گویا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت کا یہ طریق نہیں تھا کہ
آپ کثرت رائے کے مطابق فیصلہ کرتے بلکہ جب کثرتِ رائے کو مفید سمجھتے تو کثرتِ رائے کے
حق میں اپنا فیصلہ دے دیتے اور جب کثرتِ رائے کو مضر سمجھتے تو اس کے خلاف فیصلہ
کرتے۔كَثِیرٍ مِّنَ الْأَمْرِ کے الفاظ بتاتے ہیں کہ یہ ضروری نہیں تھا کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم ہر بات قبول کر لیتے بلکہ آپ کو اختیار تھا کہ جب آپ لوگوں کی رائے میں کسی قسم کا
نقص دیکھیں تو اسے رد کر دیں اور خود اپنی طرف سے کوئی فیصلہ فرما دیں۔(1) پھر فرماتا ہے۔خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةٌ تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِهَا
وَصَلِّ عَلَيْهِمْ ے کہ اے محمد یہ ان کے اموال سے صدقہ لو اور اس کے ذریعہ ان
عليه
کے دلوں کو پاک کرو۔ان کی اقتصادی حالت کو درست کرو۔وَصَلّ عَلَيْهِمْ اور پھر
ہمیشہ ان سے نرمی کا معاملہ کرتے رہو۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے تین احکام دیئے ہیں۔اول یہ کہ لوگوں سے زکوۃ لو کیونکہ اس کے ذریعہ ان کے دلوں میں غریبوں سے پیار
اور حسن سلوک کا مادہ پیدا ہو گا۔دوسرا حکم یہ دیا کہ زکوۃ کے روپیہ کو ایسے طور پر خرچ کیا جائے کہ اس سے غرباء کی
حالت درست ہوا اور وہ بھی دنیا میں ترقی کی طرف اپنا قدم بڑھا سکیں۔

خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
تیسرا حکم صلّ TALE کے الفاظ میں یہ دیا کہ زکوۃ کے لینے میں سختی نہ کی جائے بلکہ
ہمیشہ حکم کا نرم پہلو اختیار کیا جائے۔اسی وجہ سے رسول کریم ہے جب محصلین کو زکوۃ کی
وصولی کے لئے بھیجتے تو آپ ہمیشہ یہ تاکید فرمایا کرتے کہ موٹا دُنبہ اور اونٹ چن کر نہ لینا بلکہ
اپنی خوشی سے وہ جن جانوروں کو بطور زکوۃ دے دیں اُنہی کو لے لینا اور یہ خواہش نہ کرنا کہ
وہ زیادہ اعلی اور عمدہ جانور پیش کریں۔گویا شرعاً اور قانو نا جس قدر نرمی جائز ہو سکتی ہے اُسی
قدر نرمی کرنے کا آپ لوگوں کو حکم دیتے۔(۷) ساتویں آیت جس میں حکومت سے تعلق رکھنے والے امور کا ذکر کیا گیا ہے وہ یہ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فَرِحَ الْمُخَلَّفُونَ بِمَقْعَدِهِمْ خِلْفٌ رَسُولِ اللهِ
وَكَرِهُوا ان يُجَاهِدُوا يا مُوَالِهِمْ وَانْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَقَالُوا
لا تَنْفِرُوا في نَارُ جَهَنَّمَ اشَدُّ حَرَا لَوْ كَانُوا يَفْقَهُونَ ١٣
یعنی وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے غضب کے ماتحت اس امر کی توفیق نہ پا سکے کہ وہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد کے لئے نکلیں اور جنگ میں شامل ہوں ، وہ اپنے پیچھے
ہنے پر بہت ہی خوش ہوئے اور انہوں نے اس بات کو بُراسمجھا کہ وہ اپنی جانوں اور
اپنے مالوں کو خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کریں۔اور انہوں نے ایک دوسرے سے کہا
کہ سخت گرمی کا موسم ہے ایسے موسم میں جہاد کیلئے نکلنا تو اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنا
ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُل نَارُ جَهَنَّمَ اشَدُّ حرا تم ان لوگوں سے کہہ دو کہ اب
گرمی کا بہانہ بنا کر تو تم پیچھے رہ گئے ہو مگر یا درکھو جہنم کی آگ کی تپش بہت زیادہ ہوگی۔کاش وہ اس امر کو جانتے اور سمجھتے۔یہاں اللہ تعالیٰ نے صریح لفظوں میں رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کو جہاد کا حکم دیا ہے اور فرمایا ہے کہ سپاہی بنو اور دشمنوں سے لڑو اور یہ بھی
فرما دیا ہے کہ جو لوگ تیرے حکم کے ما تحت لڑنے کے لئے نہیں نکلیں گے وہ خدا تعالیٰ کے
حضور مجرم قرار پائیں گے۔(۸) پھر فرماتا ہے۔اِنَّمَا جَزَ وا الَّذِيْنَ يُحَارِبُوْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ
وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَن يُقَتَلُوا اَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ

خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
وارْجُلُهُمْ مِن خِلافٍ أَوْ يُنفَوْا مِنَ الْاَرْضِ ، ذلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا وَ
لهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمُ ١٤
کہ وہ لوگ جو اللہ اور رسول سے لڑتے اور زمین میں فساد پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں
ان کی جزاء یہ ہے کہ انہیں قتل کیا جائے یا انہیں صلیب دیا جائے یا ان کے ہاتھوں اور پاؤں
کو مقابل پر کاٹ دیا جائے یا انہیں ملک بدر کر دیا جائے۔ذلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا وَ
لهُمْ فِي الآخِرَةِ عَذَابٌ عَظیم اور یہ امران کے لئے دنیا میں رُسوائی کا موجب ہوگا
اور آخرت میں عذاب عظیم کا موجب۔عرب سے کفار کے نکالے جانے کا حکم (۹) اسی طرح سورۃ توبہ کی پہلی
آیات میں عرب سے کفار کے
نکالے جانے کا حکم دیا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے۔براءةً مِّنَ اللَّهِ وَ رَسُولِةٍ إِلَى الَّذِينَ
b
عاهَدتُّم مِّنَ الْمُشْرِكِينَ فَسِيحُوا فِي الْأَرْضِ اربعة اشهر و اعْلَمُوا
انَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزى اللهِ وَانَّ اللهَ مُخْزِي الْكَفِرِينَ وَاذَانَ مِّنَ اللَّهِ
وَرَسُولِة إلى النَّاسِ اللَّهَ بَرِيُّ ، مِّنَ الْمُشْرِكِينَ :
و رَسُولُه ، فإن تُبْتُمْ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَا عَلَمُوا أَنَّكُمْ غَيْرُ
مُعْجِزى اللهِ ، وَبَشِّرِ الَّذِينَ كَفَرُوا بِعَذَابِ الِيهِ إِلَّا الَّذِينَ
عاهَدتُّم مِّنَ الْمُشْرِكِينَ ثُمَّ لَمْ يَنْقُصُوكُمْ شَيْئًا وَلَمْ يُظَاهِرُوا
عليْكُمْ احَدًا فَاتِمُّوا إِلَيْهِمْ عَهْدَهُمْ إِلَى مُدَّتِهِمْ اِنَّ اللهَ يُحِبُّ
المُتَّقِينَ فَإِذَا الخَ الأَشْهُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِينَ حَيْثُ
وجد تُمُوهُمْ وَ خُذُوهُمْ وَاحْصُرُوهُمْ وَاقْعُدُوا لَّهُمْ كُلَّ
مرْصَدٍ : فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَاتَوُا الزَّكُوةَ فَخَلُّوا سَبِيلَهُمْ
إِنَّ اللَّهَ غَفُورُزَ حِيمُ ۱۵
یعنی اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ان لوگوں میں اعلان کر دو کہ خدا اور رسول
نے تمہاری ذلت کے متعلق جو پیشگوئیاں کی تھیں وہ پوری ہو گئیں۔اب خدا اور رسول پر تمہارا

·

آج 10 میں سے 10 باقی