خلافت راشدہ
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 3
خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
کوئی الزام نہیں لگ سکتا۔پس اِن کو کہو کہ اب جاؤ اور سارے عرب میں چار ماہ پھر کر دیکھ لو
کہ کہیں بھی تمہاری حکومت رہ گئی ہے؟ یقینا تمہیں معلوم ہو گا کہ تم اللہ تعالیٰ کو شکست نہیں دے
سکے۔اور خدا ہی ہے جس نے تمہیں رُسوا کیا۔اسی طرح حج اکبر کے دن لوگوں میں اعلان کر
دو کہ اللہ اور اس کا رسول مشرکوں کے تمام اعتراضات سے بری ہو چکا ہے اور تمہارے جس
قدراعتراضات تھے وہ دُور ہو گئے۔اگر وہ تو بہ کر لیں تو یہ ان کے لئے بہتر ہو گا اور اگر وہ
پھر بھی نہ مانیں تو جان لو کہ اب بقیہ عرب میں ان کی تھوڑی بہت اگر کچھ حکومت باقی ہے تو وہ
بھی تباہ ہو جائے گی۔سوائے ان کے جو اُن مشرکوں میں سے تمہارے ساتھ معاہدہ کر لیں۔مگر اس شرط کے ساتھ کہ انہوں نے معاہدہ کو کسی صورت میں نہ تو ڑا ہوا اور نہ انہوں نے
تمہارے خلاف دشمنوں کی کسی قسم کی مدد کی ہو۔ایسے لوگوں کے ساتھ تم معاہدہ کو نبھاؤ۔کیونکہ
اللہ تعالیٰ متقیوں سے محبت رکھتا ہے۔لیکن ان کے علاوہ اور جس قدر مشرک ہیں ان میں ایک
اعلان کر دو اور وہ یہ کہ آج سے چار ماہ کے بعد وہ عرب میں سے نکل جائیں اگر وہ نہ نکلیں اور
عرب میں ہی ٹھہرے رہیں تو چونکہ انہوں نے گورنمنٹ کا آرڈر نہیں مانا ہوگا اس لئے ہم تمہیں
حکم دیتے ہیں کہ اس کے بعد تم مشرکوں کو جہاں بھی پاؤ قتل کر دو اور جہاں پاؤ ان کو پکڑ لو اور
پکڑ کر قید میں ڈال دو اور ان کی گھات میں تم ہر جگہ بیٹھو۔ہاں اگر وہ مسلمان ہو جائیں اور
نمازیں پڑھیں اور ز کو تیں دیں تو بے شک انہیں چھوڑ دو کیونکہ خدا غفور اور رحیم ہے۔آب دیکھو حکومت کس چیز کا نام ہوتا ہے۔حکومت اس بات کا نام نہیں کہ میاں ، بیوی
سے اپنی باتیں منوائے اور بیوی ، میاں سے۔بلکہ حکومت کا ایک خاص دائرہ ہوتا ہے یہ نہیں
کہ جو بھی کسی کو حکم دے اسے بادشاہ کہہ دیا جائے۔انگریزی میں لطیفہ مشہور ہے کہ ایک بچے
نے اپنے باپ سے پوچھا کہ ابا جان! بادشاہ کس کو کہتے ہیں؟ باپ کہنے لگا بادشاہ وہ ہوتا ہے
جس کی بات کو کوئی رڈ نہ کر سکے۔بچہ یہ سن کر کہنے لگا کہ ابا جان پھر تو ہماری اماں جان بادشاہ
ہیں۔معلوم ہوتا ہے وہ باپ زن مرید ہو گا۔تبھی اس کے بچہ نے کہا کہ اگر بادشاہ کی یہی
تعریف ہے تو یہ تعریف تو میری والدہ پر صادق آتی ہے۔
خلافة على منهاج النبوة
۷۲
جلد دوم
حکومت کیلئے ضروری شرائط غرض حکومت کا ایک خاص دائرہ ہوتا ہے اور جب
ہم تسلیم کریں گے کہ فلاں حکومت ہے تو اس میں
چند شرائط کا پایا جانا بھی ضروری ہوگا جن میں سے بعض یہ ہیں :۔(۱) حکومت کیلئے ملکی حدود کا ہونا ضروری ہے۔یعنی جو نظام بھی رائج ہو اُس کی ایک
حد بندی ہوگی اور کہا جا سکے گا کہ فلاں جگہ سے فلاں جگہ تک اس کا اثر ہے۔گو یا ملکی
حد و د حکومت کا ایک جُزوِ لاینفک۔ہے۔(۲) حکومت کو افراد کی مالی جانی اور رہائشی آزادی پر پابندیاں لگانے کا اختیار ہوتا ہے۔مثلاً حکومت کو اختیار ہے کہ وہ کسی کو قید کر دے، کسی کو اپنے ملک سے باہر نکال دے
یا کسی سے جبر رو پیہ وصول کر لے۔اسی طرح جانی آزادی پر بھی وہ پابندی عائد کر
سکتی ہے۔مثلاً وہ حکم دے سکتی ہے کہ ہر نوجوان فوج میں بھرتی ہو جائے۔یا اگر کہیں
والنٹیئروں کی ضرورت ہو تو وہ ہر ایک کو بلا سکتی ہے۔(۳) تیسرے، لوگوں پر ٹیکس لگانے اور ٹیکسوں کے وصول کرنے کا بھی اسے اختیار ہوتا ہے۔اسی طرح ایسے ہی اختیارات رکھنے والے ممالک سے اسے معاہدات کرنے کا اختیار
ہوتا ہے، اسے باہر سے آنے والوں اور باہر جانے والوں پر پابندیاں لگانے کا اختیار ہوتا
ہے، اسے تجارت اور لین دین کے متعلق قوانین بنانے کا اختیار ہوتا ہے، اسے قضاء کا اختیار
ہوتا ہے ، غرض یہ تمام کام حکومت کے سپرد ہوتے ہیں اور اسے اختیار ہوتا ہے کہ وہ جس طرح
چاہے ان امور کو سرانجام دے۔بالخصوص ملکی حدود کا ہونا حکومت کے لئے نہایت ہی ضروری
ہے کیونکہ اسی کے ماتحت وہ فیصلہ کرتی ہے کہ فلاں جگہ سے فلاں جگہ تک رہنے والوں پر
ہمارے احکام حاوی ہوں گے اور ان کا فرض ہو گا کہ وہ ان کی اطاعت کریں اس ملکی حد
میں چاہے کسی وقت غیر آجائیں ان کے لئے بھی حکومت کے احکام کی اطاعت ضروری ہوگی
اور جو اس حد میں سے نکل جائے وہ ایک حد تک ان قوانین کی اطاعت سے بھی باہر ہو جاتا
ہے۔غرض حکومت کا کام بعض باتوں کا حکم دینا بعض باتوں سے روکنا ، افراد کی مالی ، جانی
اور رہائشی آزادی پر ضرورت کے وقت پابندیاں عائد کرنا ، ٹیکس وصول کرنا ، لوگوں کو فوج
خلافة على منهاج النبوة
۷۳
جلد دوم
میں بھرتی کرنا ، معاہدات کرنا اور قضاء کے کام کو سر انجام دینا ہوتا ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ سب اختیارات دیئے گئے ہیں یا نہیں۔پہلا امر ملکی حد بندی تھی۔سو اس اختیار کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملنا ایک واضح
امر ہے کیونکہ آپ نے اعلان کر دیا کہ اتنے حصہ میں مسلمانوں کے سوا اور کوئی نہیں رہ سکتا
اور اگر کوئی آیا تو اسے نکال دیا جائے گا۔دوسری طرف فرما دیا کہ جولوگ اس حد کے اندر
رہتے ہیں ان کے لئے یہ یہ شرائط ہیں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے آپ کو دوسروں سے
معاہدات کرنے کا بھی اختیار دیا اور پھر شرائط کے ماتحت اس بات کا بھی اختیار دیا کہ آپ
اگر مناسب
سمجھیں تو معاہدہ کو منسوخ کر دیں۔اسی طرح آپ کو ٹیکس وصول کرنے کا بھی
اختیار دیا گیا۔آپ کو ضرورت پر لوگوں کی مالی ، جانی اور رہائشی آزادی پر پابندیاں عائد
کرنے کا بھی اختیار دیا گیا۔غرض حکومت کے جس قدر اختیارات ہوتے ہیں وہ تمام
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے دے دیئے۔حکومت کا کام بعض باتوں کا حکم دینا
ہوتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ یہ حق دیتا ہے۔حکومت کا کام بعض باتوں
سے روکنا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حق بھی دیتا ہے۔پھر افراد کی
مالی ، جانی اور رہائشی آزادی کو حکومت ہی خاص حالات میں سلب کر سکتی ہے۔چنانچہ اس کا
حق بھی اللہ تعالیٰ آپ کو دیتا ہے اور فرماتا ہے کہ تم ان کے مال لے سکتے ہو، ٹیکس وصول کر
سکتے ہو، جانیں ان سے طلب کر سکتے ہو اور جنگ پر لے جا سکتے ہو۔اسی طرح ملک سے
لوگوں کو نکالنے کا اختیار بھی آپ کو دیا گیا۔پھر قضاء حکومت کا کام ہوتا ہے سو یہ حق بھی اسلام
آپ کو دیتا ہے اور آپ کے فیصلہ کو آخری فیصلہ قرار دیتا ہے۔پھر حکومت کی قسم بھی بتا دی کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کے پابند نہیں کہ تمہاری سب باتیں مانیں بلکہ تم اس
بات کے پابند ہو کہ ان کی سب باتیں مانو کیونکہ اگر یہ تمہاری سب باتیں مانے تو اس کے
خطرناک نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔پس ان آیات سے ثابت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلق امور حکومت کے
انصرام سے وقتی ضرورت کے ماتحت نہ تھا بلکہ شریعت کا حصہ تھا اور جس طرح نماز روزہ
خلافة على منهاج النبوة
۷۴
جلد دوم
وغیرہ احکام مذہب کا جزو ہیں اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نظام ملکی کا کام اور
طریق بھی مذہب اور دین کا حصہ ہے اور دُنیوی یا وقتی ہرگز نہیں کہلا سکتا۔کیا نظام
سے تعلق رکھنے والے احکام صرف منکرین خلافت کی اس
دلیل پر کہ اسلام نے کوئی
رسول کریم ﷺ کی ذات سے مخصوص تھے ؟ معنی نظام پیش نہیں کیا جو
یہ اعتراض وارد ہوتا ہے کہ اس طرح رسول کریم علیہ کے اعمال کا وہ حصہ جو نظام کے قیام
سے تعلق رکھتا ہے مذہبی حیثیت نہیں رکھے گا بلکہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ وہ کام محض ضرورتِ زمانہ
کے ماتحت آپ کرتے تھے اسے علی بن عبدالرزاق نے بھی محسوس کیا ہے اور چونکہ وہ آدمی
ذہین ہے اس لئے اس نے اس مشکل کو بھانپا ہے اور یہ سمجھ کر کہ لوگ اس پر یہ اعتراض کریں
گے کہ جب قرآن کریم میں ایسے احکام موجود ہیں جن کا تعلق حکومت کے ساتھ ہے تو تم کس
طرح کہتے ہو کہ رسول کریم ﷺ نے ان کاموں کو وقتی ضرورت کے ماتحت کیا اور اسلام
نے کوئی مخصوص نظام حکومت پیش نہیں کیا اسے اس رنگ میں حل کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ
کہتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کی حکومت حکومت رسالت و محبت تھی نہ کہ حکومت ملوکیت۔وہ
کہتا ہے بیشک رسول کریم علیہ نے کئی قسم کے احکام دیئے مگر وہ احکام بحیثیت رسول ہونے
کے تھے بحیثیت نظام کے سردار ہونے کے نہیں تھے۔اور اس سے اس کی غرض یہ ہے کہ چونکہ
وہ احکام نظام کا سردار ہونے کے لحاظ سے نہیں دیئے گئے اس لئے وہ دوسروں کی طرف منتقل
نہیں ہو سکتے اور چونکہ وہ تمام احکام بحیثیت رسول تھے اس لئے آپ کی وفات کے ساتھ ہی
وہ احکام بھی ختم ہو گئے۔پھر وہ ان تمام اختیارات کو رسول
کریم ﷺ کے ساتھ مخصوص ثابت
کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ رسول کے ساتھ لوگوں کو غیر معمولی محبت ہوتی ہے اور اس محبت کی
وجہ سے ہر شخص اُن کی بات کو تسلیم کر لیتا ہے یہی کیفیت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت
تھی۔صحابہ کو آپ کے ساتھ عشق تھا اور وہ آپ کے ہر حکم پر اپنی جانیں فدا کرنے کیلئے تیار
رہتے تھے۔پس آپ نے جو حکم بھی دیا وہ انہوں نے مان لیا اور وہ ماننے پر مجبور تھے کیونکہ وہ
اگر عاشق تھے تو آپ معشوق ، اور عاشق اپنے معشوق کی باتوں کو مانا ہی کرتا ہے۔مگر اس کے
خلافة على منهاج النبوة
۷۵
جلد دوم
یہ معنی نہیں کہ وہ احکام ہمیشہ کیلئے واجب العمل بن گئے بلکہ وہ صرف آپ کے ساتھ مخصوص
تھے اور جب آپ وفات پاگئے تو ان احکام کا دائرہ عمل بھی ختم ہو گیا۔نبی کے ساتھ اُس کے متبعین کی غیر معمولی محبت علی بن عبدالرزاق کی یہ
دلیل اس لحاظ سے تو
درست ہے کہ واقع میں نبی کے ساتھ اُس کے ماننے والوں کو غیر معمولی محبت ہوتی ہے۔ہم۔نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ہماری جماعت کے ہزاروں لوگ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو جو کچھ کرتے دیکھتے تھے وہی خود بھی کرنے لگ جاتے۔ایک دفعہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے کسی نے بطور اعتراض کہا کہ آپ کی جماعت
کے بعض لوگ ڈاڑھی منڈواتے ہیں اور یہ کوئی پسندیدہ طریق نہیں۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا جب ان کے دلوں میں محبت کامل پیدا ہو جائے گی اور وہ
دیکھیں گے کہ میں نے ڈاڑھی رکھی ہوئی ہے تو وہ خود بھی ڈاڑھی رکھنے لگ جائیں گے اور کسی
وعظ ونصیحت کی انہیں ضرورت نہیں رہے گی۔پس اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نبی اور اس کے ماننے والوں کے درمیان محبت کا ایک ایسا
رشتہ ہوتا ہے جس کی نظیر اور کسی دُنیوی رشتہ میں نظر نہیں آ سکتی بلکہ بعض دفعہ محبت کے جوش
میں انسان بظا ہر معقولیت کو بھی چھوڑ دیتا ہے۔حضرت عبد اللہ بن عمر کی عادت تھی کہ جب وہ
حج کیلئے جاتے تو ایک مقام پر پیشاب کرنے کیلئے بیٹھ جاتے اور چونکہ وہ بار بار اُسی مقام پر
بیٹھتے اس لئے ایک دفعہ کسی نے پوچھا کہ کیا وجہ ہے کہ آپ کو اسی مقام پر پیشاب آتا ہے
ادھر اُدھر کسی اور جگہ نہیں آتا۔انہوں نے کہا اصل بات یہ ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم یہاں پیشاب کرنے کیلئے بیٹھے تھے اس وجہ سے جب بھی میں یہاں سے گزرتا ہوں
مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یاد آ جاتے ہیں اور میں اس جگہ تھوڑی دیر کیلئے ضرور بیٹھ
جا تا ہوں۔تو محبت کی وجہ سے انسان بعض دفعہ ایسی نقلیں بھی کر لیتا ہے جو بظا ہر غیر معقول نظر آتی
ہیں۔پس یہ جو اُس نے کہا کہ چونکہ صحابہؓ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت تھی اس لئے
خلافة على منهاج النبوة
۷۶
جلد دوم
وہ آپ کی اطاعت کرتے تھے اسے ہم بھی تسلیم کرتے ہیں مگر یہاں یہ سوال نہیں کہ وہ لوگ
آپ کی محبت سے اطاعت کرتے تھے یا دباؤ سے بلکہ سوال یہ ہے کہ آیا اسلام نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی اقتدار ملک اور جان پر دیا تھا یا نہیں؟ اسی طرح نہ ماننے والوں پر
آپ کو کوئی اختیار دیا تھا یا نہیں ؟ اگر قرآن میں صرف احکام بیان ہوتے اور نہ ماننے والوں
کے متعلق کسی قسم کی سزا کا ذکر نہ ہوتا تو کہا جا سکتا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احکام
دیئے اور صحابہ نے اُس عشق کی وجہ سے جو انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے تھا
ان احکام کو قبول کر لیا۔مگر ہم تو دیکھتے ہیں کہ قرآن میں سزائیں بھی مقرر کی گئی ہیں اور کہا گیا
ہے کہ اگر فلاں جرم کرو گے تو تمہیں یہ سزا ملے گی اور فلاں جرم کرو گے تو یہ سزا ملے گی اور
جب کہ قرآن نے سزائیں بھی مقرر کی ہیں تو معلوم ہوا کہ محبت کا اصول گلیہ درست نہیں
کیونکہ جہاں احکام کی اطاعت محض محبت سے وابستہ ہو وہاں سزائیں مقرر نہیں کی جاتیں۔پھر اسلام نے صرف چندا حکام نہیں دیئے بلکہ نظام حکومت کی تفصیل بھی بیان کی ہے۔گو بعض
جگہ اس نے تفصیلات کو بیان نہیں بھی کیا اور اس میں لوگوں کیلئے اُس نے اجتہاد کے دروازہ
کو کھلا رکھا ہے تا کہ اُن کی عقلی اور فکری استعدادوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔چنانچہ بعض امور
میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اجتہاد کر کے اصل اسلامی مسئلہ لوگوں کے سامنے پیش کیا
اور بعض امور میں حضرت عمرؓ، حضرت عثمان ، اور حضرت علی رضی اللہ عنہم نے حالات پیش آمدہ
کے مطابق لوگوں کی رہبری کی بلکہ بعض امور ایسے ہیں جن کے متعلق آج تک غور و فکر سے
کام لیا جا رہا ہے۔خیار بلوغ کا مسئلہ مثلاً باپ اگر بیٹی کا بلوغت سے پہلے نکاح کر دے تو بالغ ہونے
پر اسے فسخ نکاح کا اختیار حاصل ہے یا نہیں ؟ یہ ایک سوال ہے
جو عام طور پر پیدا ہوتا رہتا ہے۔فقہ کی پُرانی کتابوں میں یہی ذکر ہے کہ باپ اگر بیٹی کا
نکاح کر دے تو اُسے خیار بلوغ حاصل نہیں ہوتا مگر میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ لڑکی کو خیار بلوغ
حاصل ہے اور اسے اس بات کا حق ہے کہ اگر وہ بالغ ہونے پر اس رشتہ کو پسند نہ کرے تو
اسے رد کر دے۔اسی طرح اور بہت سے فقہی مسائل ہیں جو اسلامی تعلیم کے ماتحت آہستہ آہستہ
خلافة على منهاج النبوة
LL
جلد دوم
نکلتے آتے ہیں اور بہت سے آئندہ زمانوں میں نکلیں گے۔پس ہمیں تفصیلات سے غرض نہیں
اور نہ اس وقت یہ سوال پیش ہے کہ اسلام نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی خاص رنگ
کی حکومت دی تھی یا نہیں کیونکہ نظام حکومت علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں۔انگلستان کا امریکہ سے
امریکہ کا روس سے اور روس کا جرمنی سے نظام حکومت مختلف ہے مگر اس اختلاف کی وجہ سے
یہ تو نہیں کہ ایک کو ہم حکومت کہیں اور دوسرے کو ہم حکومت نہ کہیں۔حکومت کے معنی یہ ہیں کہ
کوئی خاص نظام مقر ر کیا جائے اور لوگوں کی باگ ڈور ایک آدمی یا ایک جماعت کے سپر د کر
کے ملکی حدود کے اندر اس کو قائم کیا جائے۔پس دیکھنا یہ ہے کہ کسی نظام کا خواہ وہ دوسرے
نظاموں سے کیسا ہی مخالف کیوں نہ ہو ا سلام حکم دیتا ہے یا نہیں اور اُس نظام کو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم چلاتے تھے یا نہیں۔اسلام
ملکی اور قانونی نظام کا قائل ہے اس میں کوئی شب نہیں کہ اسلام ملوکیت
کا قائل نہیں کیونکہ ملوکیت ایک خاص
معنی رکھتی ہے اور اُن معنوں کی حکومت کا اسلام مخالف ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے اپنے متعلق بھی فرمایا کہ میں بادشاہ نہیں اور خلفاء کے متعلق بھی رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے ملوک کا لفظ استعمال نہیں فرمایا مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ اسلام مذہبی طور
پر کسی بھی ملکی نظام کا قائل نہیں۔اگر کوئی نظام قرآن اور اسلام سے ثابت ہو تو ہم کہیں گے کہ
اسلام ملوکیت کا بے شک مخالف ہے مگر ایک خاص قسم کے نظام کو اس کی جگہ قائم کرتا ہے اور
وہ اسلام کا مذہبی حصہ ہے اور چونکہ وہ مذہبی حصہ ہے اس کا قیام مسلمانوں کیلئے ضروری ہے
جہاں تک اُن کی طاقت ہو۔حکومت در حقیقت نام ہے ملکی حدود اور اس میں خاص اختیارات
کے اجراء کا۔کسی خاص طرز کا نام نہیں۔اور ملکی حدود اور خاص اختیارات کا نفاذ قرآن کریم
سے ثابت ہے۔جیسا کہ ان آیات سے ظاہر ہے جن کو میں ابھی پیش کر چکا ہوں۔پس جب
کہ ایک ملکی حد اور اس حد میں ایک خاص قانون اور ایک اصلی باشندے ملک کے اور ایک
معاہد اور ایک غیر ملکی کا وجود پایا جاتا ہے تو ایک خاص نظام حکومت بھی ثابت ہے اس کا نام
ہم بھی ملوکیت نہیں رکھتے کیونکہ ملوکیت ایسے معنوں کی حامل ہے جن کی اسلام اجازت نہیں
خلافة على منهاج النبوة
۷۸
جلد دوم
دیتا لیکن بہر حال ایک ملکی اور قانونی نظام ثابت ہے اور اسی کے وجود کو ہم ثابت کرنا چاہتے
ہیں اور اسی نظام کے قیام کیلئے ہم خلافت کو ضروری قرار دیتے ہیں۔پس خلافت ایک
اسلامی نظام ہے نہ کہ وقتی مصلحت کا نتیجہ۔میں اس امر کو مانتا ہوں کہ خلافت کے انکار سے منطقی نظر یہ وہی قائم ہوتا ہے جو
علی بن عبدالرزاق نے قائم کیا ہے اور خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نظام کو بھی کسی نہ
کسی رنگ میں رڈ کرنا پڑتا ہے اور جو لوگ اِس نظریہ کو تسلیم کئے بغیر خلافت کا انکار کرتے ہیں
وہ یا تو بیوقوف ہیں یا لوگوں کی آنکھوں میں خاک جھونکنا چاہتے ہیں۔اب جب کہ
قرآن کریم سے یہ امر ثابت ہو گیا کہ اسلام امور ملکی اور نظام قومی کو مذہب کا حصہ قرار دیتا
ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اِن امور میں حصہ لینا اسے مذہب کا جز وقرار دیتا ہے تو
ان امور میں آپ کی ہدایت اور راہنمائی اُسی طرح سنت اور قابل نمونہ ہوئی جس طرح کہ
نماز روزہ وغیرہ احکام میں۔اور ان امور میں کسی آزادی کا مطالبہ اُسی وقت تسلیم ہوسکتا
ہے جب کہ انسان اسلام سے بھی آزادی کا مطالبہ کرے۔اور جب یہ ثابت ہو گیا تو ساتھ
ہی یہ بھی ثابت ہو گیا کہ جس طرح نماز روزہ کے احکام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ
تک ختم نہیں ہو گئے اسی طرح نظام قومی یا نظام ملکی کے احکام بھی آپ کی وفات کے ساتھ ختم
نہیں ہو گئے کیونکہ جس طرح فرد کی باطنی ترقی کیلئے نماز روزہ کی ضرورت باقی ہے اسی طرح
قوم کی ترقی کیلئے ان دوسری قسم کے احکام کے نفاذ اور انتظام کی بھی ضرورت ہے۔اور جس
طرح نماز با جماعت جو ایک اجتماعی عبادت ہے آپ کے بعد آپ کے نواب کے ذریعے ادا
ہوتی رہنی چاہئے اسی طرح وہ دوسرے احکام بھی آپ کے نواب کے ذریعے سے پورے
ہوتے رہنے چاہئیں۔اور جس طرح نماز روزہ کے متعلق خدا تعالیٰ نے جو احکام دیئے اُن کا یہ
مطلب نہیں تھا کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو جائیں تو تم بے شک نہ نمازیں
پڑھو اور نہ روزے رکھو اسی طرح نظام کے متعلق اسلام نے جو احکام دیئے اُن سے یہ مقصد
نہیں تھا کہ وہ بعد میں قابل عمل نہیں رہیں گے بلکہ جس طرح نماز میں ایک کے بعد دوسرا امام
مقرر ہوتا چلا جاتا ہے اسی طرح نظام سے تعلق رکھنے والے احکام پر بھی آپ کے نائبین کے
خلافة على منهاج النبوة
29
جلد دوم
ذریعہ ہمیشہ عمل ہوتے رہنا چاہئے۔قبائل عرب کی بغاوت کی وجہ میں سمجھتا ہوں اس دھوکا کی وجہ سے کہ نظام سے
تعلق رکھنے والے احکام رسول کریم ﷺ کی
ذات سے مختص تھے آپ کی وفات کے بعد عرب کے قبائل نے بغاوت کر دی اور انہوں نے
زکوۃ دینے سے انکار کر دیا۔وہ بھی یہی دلیل دیتے تھے کہ خدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے سوا کسی اور کو زکوۃ لینے کا اختیار ہی نہیں دیا۔چنانچہ وہ فرماتا ہے۔خُذُ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةٌ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! تو ان کے اموال کا کچھ حصہ بطور
زکوۃ لے۔یہ کہیں ذکر نہیں کہ کسی اور کو بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد زکوۃ لینے کا
اختیار ہے۔مگر مسلمانوں نے ان کی اس دلیل کو تسلیم نہ کیا حالانکہ وہاں خصوصیت کے ساتھ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی مخاطب کیا گیا ہے۔بہر حال جو لوگ اُس وقت مرتد ہوئے
اُن کی بڑی دلیل یہی تھی کہ زکوۃ لینے کا صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اختیار حاصل تھا
کسی اور کو نہیں۔اور اس کی وجہ یہی دھوکا تھا کہ نظام سے تعلق رکھنے والے احکام ہمیشہ کے
لئے قابل عمل نہیں بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ وہ احکام مخصوص تھے۔مگر جیسا کہ
میں ثابت کر چکا ہوں یہ خیال بالکل غلط ہے اور اصل حقیقت یہی ہے کہ جس طرح نماز روزہ
کے احکام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک ختم نہیں ہو گئے اسی طرح قومی یا ملکی نظام سے تعلق
رکھنے والے احکام بھی آپ کی وفات کے ساتھ ختم نہیں ہو گئے اور نماز با جماعت کی طرح جو
ایک اجتماعی عبادت ہے ان احکام کے متعلق بھی ضروری ہے کہ ہمیشہ مسلمانوں میں آپ کے
نائین کے ذریعہ ان پر عمل ہوتا رہے۔مسئلہ خلافت کی تفصیلات اس اصولی بحث کے بعد میں خلافت کے مسئلہ کی
تفصیلات کی طرف آتا ہوں۔یا د رکھنا چاہئے کہ نبی کو
خدا تعالیٰ سے شدیدا تصال ہوتا ہے ایسا شدید اتصال کہ بعض لوگ اسی وجہ سے دھوکا کھا کر یہ
خیال کر لیتے ہیں کہ شاید وہ خدا ہی ہے جیسا کہ عیسائیوں کو اسی قسم کی ٹھوکر لگی۔لیکن جنہیں یہ
ٹھو کر نہیں لگتی اور وہ نبی کو بشر ہی سمجھتے ہیں وہ بھی اس شدید اتصال کی وجہ سے جو نبی کو
خلافة على منهاج النبوة
۸۰
جلد دوم
خدا تعالیٰ سے ہوتا ہے اور اس وجہ سے کہ اُس کے وجود میں اس کے اتباع خدا ئی نشانات
دیکھتے رہتے ہیں اُس کے زمانہ میں یہ خیال تک نہیں کرتے کہ وہ فوت ہو جائے گا۔یہ نہیں کہ
وہ نبی کو بشر نہیں سمجھتے بلکہ شدت محبت کی وجہ سے وہ خیال کرتے ہیں کہ ہم پہلے فوت ہو نگے
اور نبی کو اللہ تعالیٰ ابھی بہت زیادہ عمر دے گا۔چنانچہ آج تک کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس
کے متعلق اس کی زندگی میں اس کے متبعین نے یہ سمجھا ہو کہ وہ فوت ہو جائے گا اور ہم زندہ ہے
رہیں گے بلکہ ہر شخص (سوائے حدیث العہد اور قلیل الایمان لوگوں کے ) یہ خیال کرتا ہے کہ نبی
تو زندہ رہے گا اور وہ فوت ہو جائیں گے اور اس وجہ سے وہ ان اُمور پر کبھی بحث ہی نہیں
کرتے جو اس کے بعد اُمت کو پیش آنے والے ہوتے ہیں۔اور زمانوں میں تو لوگ یہ خیال
کر لیتے ہیں کہ اگر فلاں فوت ہو گیا تو کیا بنے گا مگر نبی کے زمانہ میں انہیں اس
قسم کا خیال تک
نہیں آتا۔اور اس کی وجہ جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں شدت محبت ہوتی ہے چنانچہ اس کا
ہمیں ذاتی تجربہ بھی ہے۔ایک ذاتی تجربہ ہم میں سے کوئی احمدی سوائے اس کے کہ جس کے دل میں خرابی
پیدا ہو چکی ہو یا جس کے ایمان میں کوئی نقص واقع ہو چکا ہو ایسا
نہیں تھا جس کے دل میں کبھی بھی یہ خیال آیا ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو فوت ہو
جائیں گے اور ہم آپ کے پیچھے زندہ رہ جائیں گے۔چھوٹے کیا اور بڑے کیا ، بچے کیا اور
بوڑھے کیا ، مرد کیا اور عورتیں کیا سب یہی سمجھتے تھے کہ ہم پہلے فوت ہو نگے اور حضرت صاحب
زندہ رہیں گے۔غرض کچھ شدت محبت کی وجہ سے اور کچھ اس تعلق کی عظمت کی وجہ سے جو نبی
کو خدا تعالیٰ سے ہوتا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ معلوم نہیں اللہ تعالیٰ اپنے نبی کو کتنی لمبی عمر دے گا۔چاہے کو ئی شخص یہ خیال نہ کرتا ہو کہ یہ نبی ہمیشہ زندہ رہے گا مگر یہ خیال ضرور آتا ہے کہ ہم
پہلے فوت ہونگے اور خدا تعالیٰ کا نبی دنیا میں زندہ رہے گا۔چنانچہ بسا اوقات اٹھارہ اٹھارہ
ہیں بیس سال کے نوجوان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہوتے
اور نہایت لجاجت سے عرض کرتے کہ حضور! ہمارا جنازہ خود پڑھائیں۔اور ہمیں تعجب آتا
کہ یہ تو ابھی نوجوان ہیں اور حضرت صاحب ستر برس سے اوپر کی عمر کو پہنچ چکے ہیں اس کے
خلافة على منهاج النبوة
۸۱
جلد دوم۔علاوہ آپ بیمار بھی رہتے ہیں مگر یہ کہتے ہیں کہ ہمارا جنازہ آپ پڑھائیں۔گویا انہیں یقین
ہے کہ حضرت صاحب زندہ رہیں گے اور وہ آپ کے سامنے فوت ہو نگے۔اسی کا یہ نتیجہ تھا
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب وفات پا گئے تو دس پندرہ دن تک سینکڑوں
آدمیوں کے دلوں میں کئی دفعہ یہ خیال آتا کہ آپ ابھی فوت نہیں ہوئے۔میرا اپنا یہ حال تھا
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے تیسرے دن میں ایک دوست کے ساتھ باہر
سیر کیلئے گیا اور دار الانوار کی طرف نکل گیا۔اُن دنوں ایک اعتراض کے متعلق بڑا چرچا تھا
اور سمجھا جاتا تھا کہ وہ بہت ہی اہم ہے۔راستہ میں میں نے اس اعتراض پر غور کرنا شروع کر
دیا اور خاموشی سے سوچتا چلا گیا۔مجھے یکدم اس اعتراض کا ایک نہایت ہی لطیف جواب
سُوجھ گیا اور میں نے زور سے کہا کہ مجھے اس اعتراض کا جواب مل گیا ہے اب میں گھر چل کر
حضرت صاحب سے اس کا ذکر کروں گا اور آپ کو بتاؤں گا کہ آپ کی وفات پر جو
فلاں اعتراض دشمنوں نے کیا ہے اس کا یہ جواب ہے حالانکہ اس وقت حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو وفات پائے تین دن گزر چکے تھے۔تو وہ لوگ جنہوں نے اس عشق کا
مزا چکھا ہوا ہے وہ جانتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں وہ کیا خیال کرتے
تھے اور آپ کی وفات پر اُن کی کیا قلبی کیفیات تھیں۔یہی حال صحابہ کا تھا۔انہیں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے جو عشق تھا اُس کی مثال تاریخ کے صفحات میں اور کہیں نظر نہیں آتی۔اس عشق کی وجہ سے صحابہ کیلئے یہ تسلیم کرنا سخت مشکل تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو
جائیں گے اور وہ زندہ رہیں گے۔یہ نہیں کہ وہ آپ کو خدا سمجھتے تھے ، وہ سمجھتے تو آپ کو
انسان ہی تھے مگر شدتِ محبت کی وجہ سے خیال کرتے تھے کہ ہماری زندگی میں ایسا نہیں ہو
سکتا۔چنانچہ آپ کی وفات پر جو واقعہ ہوا وہ اس حقیقت کی ایک نہایت واضح دلیل ہے۔رسول کریم ﷺ کی وفات پر صحابہ کی کیفیت حدیثوں اور تاریخوں میں
آتا ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی خبر جب لوگوں میں مشہور ہوئی تو حضرت عمرؓ تلوار لے کر
ے ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ یہ افواہ محض منافقوں کی شرارت ہے ورنہ رسول کریم
خلافة على منهاج النبوة
۸۲
جلد دوم
صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں اور وہ فوت نہیں ہوئے۔آپ آسمان پر خدا سے کوئی حکم لینے کیلئے
گئے ہیں اور تھوڑی دیر میں واپس آ جائیں گے اور منافقوں کو سزا دیں گے۔چنانچہ انہوں
نے اس بات پر اتنا اصرار کیا کہ انہوں نے کہا اگر کسی نے میرے سامنے یہ کہا کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں تو میں اُس کی گردن اُڑا دوں گا اور یہ کہہ کر ایک جوش اور
غضب کی حالت میں تلوار ہاتھ میں لٹکائے مسجد میں ٹہلنے لگ گئے۔کے لوگوں کو ان کی یہ
بات اتنی بھلی معلوم ہوئی کہ ان میں سے کسی نے اس بات کے انکار کی ضرورت نہ سمجھی حالانکہ
قرآن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت یہ صاف طور پر لکھا ہوا تھا کہ
الله
آفَائِن مات أو قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُم اگر محمد رسول اللہ ﷺ فوت ہو
جائیں یا خدا تعالیٰ کی راہ میں شہید ہو جائیں تو کیا تم اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے؟ مگر
با وجود اس کے کہ قرآن کریم میں ایسی نص صریح موجود تھی جس سے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کا وفات پانا ثابت ہو سکتا تھا پھر بھی انہیں ایسی ٹھوکر لگی کہ ان میں سے بعض نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر یہ خیال کر لیا کہ آپ فوت نہیں ہوئے یہ منافقوں
نے جھوٹی افواہ اُڑا دی ہے اور اس کی وجہ یہی تھی کہ محبت کی شدت سے وہ خیال بھی نہیں کر
سکتے تھے کہ کبھی ایسا ممکن ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو جائیں اور وہ زندہ
رہیں۔بعض صحابہ جو طبیعت کے ٹھنڈے تھے انہوں نے جب یہ حال دیکھا تو انہیں خیال آیا
کہ ایسا نہ ہو لوگوں کو کوئی ابتلا ء آ جائے چنانچہ وہ جلدی جلدی سے گئے اور حضرت ابو بکر کو
بُلا لائے۔جب وہ مسجد میں پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ہر شخص جوش اور خوشی کی حالت میں
نعرے لگا رہا ہے اور کہہ رہا ہے منافق جھوٹ بولتے ہیں محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت
نہیں ہوئے بلکہ زندہ ہیں۔گویا ایک قسم کے جنون کی حالت تھی جو ان پر طاری تھی۔جیسے میں
نے کہہ دیا تھا کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ کو بتاؤں گا
کہ آپ کی وفات پر دشمنوں نے جو فلاں اعتراض کیا ہے اُس کا یہ جواب ہے۔حضرت ابو بکر
نے جب یہ حالت دیکھی تو آپ اُس کمرہ میں تشریف لے گئے جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کا جسد مبارک پڑا ہوا تھا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول کریم ﷺ کا کیا۔