خلافت راشدہ

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 6

خلافة على منهاج النبوة
1+2
جلد دوم
نہیں رہی تھی اور اختلافی مسائل پر گفتگو بڑھتی چلی جارہی تھی ، اس لئے میں نے ایک اشتہار
لکھا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ اب جب کہ حضرت خلیفۃ المسیح سخت بیمار ہیں یہ مناسب نہیں کہ ہم
اختلافی مسائل پر آپس میں اس طرح بخشیں کریں مناسب یہی ہے کہ ہم ان بحثوں کو بند کر
دیں اور اس وقت کا انتظار کریں جب کہ اللہ تعالیٰ حضرت خلیفہ امسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کو صحت
دے دے اور آپ خود ان بحثوں کی نگرانی فرما سکیں۔میں نے یہ اشتہا رلکھ کر مرزا خدا بخش
صاحب کو دیا اور میں نے کہا کہ آپ اسے مولوی محمد علی صاحب کے پاس لے جائیں تا کہ وہ
بھی اس پر دستخط کر دیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ میرے ہم خیال اور ان کے ہم خیال دونوں
اس قسم کی بحثوں سے اجتناب کریں گے اور جماعت میں کوئی فتنہ پیدا نہیں ہوگا۔یہ
حضرت خلیفہ اول کی وفات سے صرف دو یا ایک دن پہلے کی بات ہے مگر بجائے اس کے کہ
مولوی محمد علی صاحب اس اشتہار پر دستخط کر دیتے انہوں نے جواب دیا کہ جماعت کے
دوستوں میں جو کچھ اختلاف ہے چونکہ اس سے عام لوگ واقف نہیں اس لئے ایسا اشتہار
شائع کرنا مناسب نہیں اس طرح دشمنوں کو خواہ مخواہ ہنسی کا موقع ملے گا۔میرے خیال میں
اشتہار شائع کرنے کی بجائے یہ بہتر ہے کہ ایک جلسہ کا انتظام کیا جائے جس میں آپ بھی
تقریر کریں اور میں بھی تقریر کروں اور ہم دونوں لوگوں کو سمجھا دیں کہ اس طرح گفتگو نہ کیا
کریں۔چنانچہ مسجد نور میں ایک جلسے کا انتظام کیا گیا۔مولوی محمد علی صاحب نے مجھ سے
خواہش کی کہ پہلے میں تقریر کروں۔چنانچہ میں نے جو کچھ اشتہار میں لکھا تھا وہی تقریر میں
بیان کر دیا اور اتفاق پر زور دیا۔میری تقریر کے بعد مولوی محمد علی صاحب کھڑے ہوئے مگر
بجائے اس کے کہ وہ لوگوں کو کوئی نصیحت کرتے اُلٹا انہوں نے لوگوں کو ڈانٹنا شروع کر دیا
کہ تم بڑے نالائق ہو مجھ پر اور خواجہ صاحب پر خواہ مخواہ اعتراض کرتے ہو تمہاری یہ حرکت
پسند یدہ نہیں اس سے باز آ جاؤ۔غرض انہوں نے خوب زجر و توبیخ سے کام لیا۔جس کا نتیجہ یہ
ہوا کہ بجائے اتفاق پیدا ہونے کے افتراق اور بھی زیادہ ترقی کر گیا اور لوگوں کے دلوں
میں اُن کے متعلق نفرت پیدا ہوگئی۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۰۸
جلد دوم
جماعت کو اختلاف سے محفوظ رکھنے کی کوشش چونکہ حضرت خلیفہ امسح الاول
کی طبیعت اب زیادہ کمزور ہوتی
جا رہی تھی اس لئے ہر شخص کے دل میں یہ سوال پیدا ہوتا تھا کہ آپ کے بعد کیا ہوگا۔میرے
سامنے صرف جماعت کے اتحاد کا سوال تھا۔یہ سوال نہیں تھا کہ ہم میں سے خلیفہ ہو یا اُن میں
سے۔چنانچہ گو عام طور پر وہ لوگ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نبوت پر ایمان
رکھتے تھے اُن کا یہی خیال تھا کہ ہم کسی ایسے شخص کے ہاتھ پر بیعت نہیں کر سکتے جس کے عقائد
اُن کے عقائد سے مختلف ہوں کیونکہ اس طرح احمدیت کے مٹ جانے کا اندیشہ ہے مگر میں
نے دوستوں کو خاص طور پر سمجھانا شروع کیا کہ اگر حضرت خلیفتہ المسیح کی وفات پر ہمیں کسی
فتنے کا اندیشہ ہو تو ہمیں انہیں لوگوں میں سے کسی کے ہاتھ پر بیعت کر لینی چاہئے اور جماعت
کو اختلاف سے محفوظ رکھنا چاہئے۔چنانچہ میں نے اکثر دوستوں کو اس بات پر آمادہ کرلیا کہ
اگر جھگڑا محض اس بات پر ہو کہ خلیفہ کس جماعت میں سے ہو ہم میں سے یا اُن میں سے تو
ہمیں اُن میں سے کسی کے ہاتھ پر بیعت کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔حضرت خلیفہ اول کی وفات ۱۳ مارچ ۱۹۱۴ء کو حضرت خلیفتہ المسح الا قول وفات
پاگئے۔میں جمعہ پڑھا کر نواب محمد علی خان صاحب
کی گاڑی میں آ رہا تھا کہ راستہ میں مجھے آپ کی وفات کی اطلاع ملی اور اس طرح میرا ایک
اور خواب پورا ہو گیا جو میں نے اس طرح دیکھا تھا کہ میں گاڑی میں سوار ہوں اور گاڑی
ہمارے گھر کی طرف جا رہی ہے کہ راستہ میں مجھے کسی نے حضرت خلیفتہ المسیح کی وفات کی خبر
دی۔میں اس رؤیا کے مطابق سمجھتا تھا کہ غالباً میں اس وقت سفر پر ہونگا جب حضرت
خلیفتہ المسیح الاوّل کی وفات ہو گی مگر خدا تعالیٰ نے اسے اس رنگ میں پورا کر دیا کہ جب جمعہ
پڑھا کر میں گھر واپس آیا تو نواب محمد علی خان صاحب کا ملازم ان کا یہ پیغام لے کر میرے
پاس آیا کہ وہ میرے انتظار میں ہیں اور ان کی گاڑی کھڑی ہے۔چنانچہ میں اُن کے ہمراہ
گاڑی میں سوار ہو کر چل پڑا اور راستہ میں مجھے حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کی وفات کی اطلاع
مل گئی۔

خلافة على منهاج النبوة
1+9
جلد دوم
دعاؤں کی تحریک حضرت خلیفہ صیح الا قول کی وفات پر تمام جماعتوں کو تاریں بجھوادی
امسیح الاوّل
گئیں اور میں نے دوستوں کو تحریک کی کہ ہر شخص اُٹھتے بیٹھتے ،
چلتے پھرتے دعاؤں میں لگ جائے۔راتوں کو تہجد پڑھے اور جسے توفیق ہو وہ کل روزہ بھی
رکھے تاکہ اللہ تعالیٰ اس مشکل کے وقت جماعت کی صحیح راہنمائی کرے اور ہمارا قدم کسی غلط
راستہ پر نہ جا پڑے۔اُسی دن میں نے اپنے
خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا متفقہ فیصلہ رشتہ داروں کو جمع کیا
اور اُن سے اس اختلاف کے متعلق مشورہ طلب کیا۔انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ
خلیفہ ایسا شخص ہی مقرر ہونا چاہئے جس کے عقائد ہمارے عقائد کے ساتھ متفق ہوں مگر میں
نے ان کو سمجھایا کہ اصل چیز جس کی اس وقت ہمیں ضرورت ہے اتفاق ہے۔خلیفہ کا ہونا بے شک
ہمارے نزدیک مذہباً ضروری ہے لیکن چونکہ جماعت میں اختلاف پیدا ہونا بھی مناسب نہیں
اس لئے اگر وہ بھی کسی کو خلیفہ بنانے میں ہمارے ساتھ متحد ہوں تو مناسب یہ ہے کہ عام
رائے لے لی جائے اور اگر انہیں اس سے اختلاف ہو تو کسی ایسے آدمی کی خلافت پر اتفاق
کیا جائے جو دونوں فریق کے نزدیک بے تعلق ہو۔اور اگر وہ یہ بھی قبول نہ کریں تو پھر انہیں
میں سے کسی کے ہاتھ پر بیعت کر لی جائے چاہے وہ مولوی محمد علی صاحب ہی کیوں نہ ہوں۔یہ بات منوانی اگر چہ سخت مشکل تھی مگر میرے اصرار پر ہمارے تمام خاندان نے اس بات کو
تسلیم کر لیا۔مولوی محمد علی صاحب سے ملاقات
اس کے بعد میں مولوی محمد علی صاحب سے ملا
اور میں نے اُن سے کہا کہ میں آپ سے کچھ
باتیں کرنی چاہتا ہوں۔چنانچہ ہم دونوں جنگل کی طرف نکل گئے۔مولوی محمد علی صاحب نے
کہا کہ حضرت خلیفہ امسیح کی وفات کے بعد جلد ہی کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس وجہ سے
کہ جماعت میں اختلاف ہے اور فتنے کا ڈر ہے پورے طور پر بحث کر کے ایک بات پر متفق

خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
ہو کر کام کرنا چاہئے۔میں نے کہا گل تک امید ہے کافی لوگ جمع ہو جائیں گے اس لئے
میرے نزدیک کل جب تمام لوگ جمع ہو جائیں تو مشورہ کر لیا جائے۔مولوی صاحب نے کہا
کہ نہیں اتنی جلدی کی کیا ضرورت ہے چار پانچ ماہ جماعت غور کر لے پھر اس کے بعد جو فیصلہ
ہو اُس پر عمل کر لیا جائے۔میں نے کہا کہ اس عرصہ میں اگر جماعت کے اندر کوئی فساد ہو گیا تو
اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔جماعت بغیر لیڈر اور راہنما کے ہوگی اور جب جماعت کا کوئی امام
نہیں ہو گا تو کون اس کے جھگڑوں کو حل کرے گا اور جماعت کے لوگ کس کے پاس اپنی فریاد
لے کر جائیں گے۔فساد کا کوئی وقت مقرر نہیں ممکن ہے آج شام کو ہی ہو جائے پس یہ سوال
رہنے دیں کہ آج اس امر کا فیصلہ نہ ہو کہ کون خلیفہ بنے بلکہ آج سے پانچ ماہ کے بعد فیصلہ ہو۔ہاں اس امر پر ہمیں ضرور بحث کرنی چاہئے کہ کون خلیفہ ہوا اور میں نے مولوی محمد علی صاحب
سے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اور میرے ہم خیال اس بات پر تیار ہیں کہ آپ
لوگوں میں سے کسی کے ہاتھ پر بیعت کر لیں۔مولوی صاحب نے کہا یہ بڑی مشکل بات ہے
آپ سوچ لیں اور کل اس پر پھر گفتگو ہو جائے چنانچہ ہم دونوں الگ ہو گئے۔مولوی محمد علی صاحب کا ایک ٹریکٹ رات کو جب میں تجھد کیلئے اٹھا تو بھائی
عبد الرحمن صاحب قادیانی نے مجھے ایک
ٹریکٹ دیا اور کہا کہ یہ ٹریکٹ تمام راستہ میں بیرونجات سے آنے والے احمدیوں میں تقسیم
کیا گیا ہے۔میں نے اسے دیکھا تو وہ مولوی محمد علی صاحب کا لکھا ہوا تھا اور اس میں
جماعت پر زور دیا گیا تھا کہ آئندہ خلافت کا سلسلہ نہیں چلنا چاہئے اور یہ کہ حضرت خلیفہ
اول کی بیعت بھی انہوں نے بطور ایک پیر کے کی تھی نہ کہ بطور خلیفہ کے۔ساتھ ہی یہ بھی لکھا
تھا کہ جماعت کا ایک امیر ہو سکتا ہے مگر وہ بھی ایسا ہونا چاہئے جو واجب الا طاعت نہ ہو، جو
غیر احمد یوں کو کافر نہ کہتا ہو اور جس کی چالیس سال سے زیادہ عمر ہو۔مقصد یہ تھا کہ اگر
خلیفہ بنایا جائے تو مولوی محمد علی صاحب کو کیونکہ اُن کی عمر اُس وقت چالیس سال سے زائد تھی
اور وہ غیر احمد یوں کو کا فر بھی نہیں کہتے تھے۔

خلافة على منهاج النبوة
111
جلد دوم
انتخاب خلافت پر جماعت کے میں نے جب یہ ٹریکٹ پڑھا تو آنے والے
فتنہ کا تصور کر کے خود بھی دعا میں لگ گیا اور
وے فیصد دوستوں کا اتفاق دوسرے لوگ جو اس کمرہ میں تھے اُن کو بھی
میں نے جگایا اور اس ٹریکٹ سے باخبر کرتے ہوئے انہیں دعاؤں کی تاکید کی۔چنانچہ ہم
سب نے دعائیں کیں، روزے رکھے اور قادیان کے اکثر احمدیوں نے بھی دعاؤں اور
روزہ میں حصہ لیا۔صبح کے وقت بعض دوستوں نے یہ محسوس کر کے کہ مولوی محمد علی صاحب نے
نہ صرف ہم سے دھوکا کیا ہے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کی
وصیتوں کی بھی تحقیر کی ہے۔ایک تحریر لکھ کر تمام آنے والے احباب میں اس غرض سے پھرائی
تا معلوم ہو کہ جماعت کا رحجان کدھر ہے۔اس میں جماعت کے دوستوں سے دریافت کیا
گیا تھا کہ آپ بتائیں حضرت خلیفہ اول کے بعد کیا ویسا ہی کوئی خلیفہ ہونا چاہئے یا نہیں جیسا
کہ حضرت خلیفہ اول تھے اور یہ کہ انہوں نے حضرت خلیفہ اول کی بیعت آپ کو خلیفہ سمجھ کر
کی تھی یا ایک پیر اور صوفی سمجھ کر۔اس ذریعہ سے جماعت کے دوستوں کے خیالات معلوم
کرنے کا یہ فائدہ ہوا کہ ہمیں لوگوں کے دستخطوں سے یہ معلوم ہو گیا کہ جماعت کا نوے فیصدی
سے بھی زیادہ حصہ اس امر پر متفق ہے کہ خلیفہ ہونا چاہئے اور اسی رنگ میں ہونا چاہئے
جس رنگ میں حضرت خلیفہ اول تھے۔مولوی محمد علی صاحب سے دوبارہ گفتگو دس بجے کے قریب مجھے مولوی محمد علی
صاحب کا پیغام آیا کہ کل والی بات
کے متعلق میں پھر کچھ گفتگو کرنا چاہتا ہوں۔چنانچہ میں نے اُن کو بلوالیا اور باتیں شروع ہو
گئیں۔میں نے اس امر پر زور دیا کہ خلافت کے متعلق آپ بحث نہ کریں کیونکہ آپ ایک
خلیفہ کی بیعت کر کے اس اصول کو تسلیم کر چکے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے !
جماعت میں خلفاء کا سلسلہ جاری رہے گا صرف اس امر پر بحث کریں کہ خلیفہ کون ہو۔بعد
ہو۔وہ
بار بار کہتے تھے کہ اس بارہ میں جلدی کی ضرورت نہیں جماعت کو چار پانچ ماہ غور کر لینے دیا

خلافة على منهاج النبوة
١١٢
جلد دوم
جائے۔اور میرا جواب وہی تھا جو میں ان کو پہلے دے چکا تھا بلکہ میں نے اُن کو یہ بھی کہا کہ اگر
چار پانچ ماہ کے بعد بھی اختلاف ہی رہا تو کیا ہوگا۔اگر آپ کثرتِ رائے پر فیصلہ کریں گے تو
کیوں نہ ابھی جماعت کی کثرتِ رائے سے یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ کون خلیفہ ہو۔جب سلسلہ گفتگو
کسی طرح ختم ہوتا نظر نہ آیا تو میں نے مولوی محمد علی صاحب سے کہا کہ باہر جولوگ موجود ہیں
اُن سے مشورہ لے لیا جائے۔اس پر مولوی صاحب کے منہ سے بے اختیار یہ فقرہ نکل گیا کہ
میاں صاحب ! آپ کو پتہ ہے کہ وہ لوگ کس کو خلیفہ بنائیں گے؟ میں نے کہا لوگوں کا سوال
نہیں میں خود یہ فیصلہ کر چکا ہوں کہ آپ لوگوں میں سے کسی کے ہاتھ پر بیعت کر لوں اور
میرے ساتھی بھی اس غرض کیلئے تیار ہیں مگر انہوں نے پھر بھی یہی جواب دیا کہ آپ جانتے
ہیں وہ کس کو منتخب کریں گے۔اس پر میں مایوس ہو کر اُٹھ بیٹھا کیونکہ با ہر جماعت کے دوست
اس قدر جوش میں بھرے ہوئے تھے کہ وہ ہمارے دروازے توڑ رہے تھے اور کہہ رہے تھے
کہ ہم زیادہ صبر نہیں کر سکتے۔جماعت اس وقت تک بغیر کسی رئیس کے ہے اور آپ کی طرف
سے کوئی امر طے ہونے میں ہی نہیں آتا۔آخر میں نے مولوی صاحب سے کہا چونکہ ہمارے
نزدیک خلیفہ ہونا ضروری ہے اس لئے آپ کی جو مرضی ہو وہ کریں۔ہم اپنے طور پر لوگوں
سے مشورہ کر کے کسی کے ہاتھ پر بیعت کر لیتے ہیں۔چنانچہ یہ کہتے ہوئے میں وہاں سے اُٹھ
کھڑا ہوا اور مجلس برخواست ہو گئی۔خلافت ثانیہ کا قیام
عصر کی نماز کے بعد جب نواب محمد علی خان صاحب نے
حضرت خلیفہ اول کی وصیت سنانے کے بعد لوگوں
درخواست کی کہ وہ کسی کو آپ کا جانشین تجویز کریں تو سب نے بالا تفاق میرا نام لیا اور اس
طرح خلافت ثانیہ کا قیام عمل میں آیا۔میں نے سنا ہے کہ اُس وقت مولوی محمد علی صاحب بھی کچھ کہنے کیلئے کھڑے ہوئے تھے
مگر کسی نے اُن کے کوٹ کو جھٹک کر کہا کہ آپ بیٹھ جائیں۔بہر حال جو کچھ ہوا اللہ تعالیٰ کی
مشیت کے ماتحت ہوا اور وہ جس کو خلیفہ بنانا چاہتا تھا اُس کو اُس نے خلیفہ بنا دیا۔

آج 10 میں سے 10 باقی