خلافت راشدہ
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 5
خلافة على منهاج النبوة
۹۵
جلد دوم
متعلق آتا ہے کہ ان کی طرف حکیم بن جبلہ اور مالک اشتر کو چند آدمیوں کے ساتھ روانہ کیا
گیا اور اُنہوں نے تلواروں کا نشانہ کر کے انہیں بیعت پر آمادہ کیا۔یعنی وہ تلواریں سونت کر
ان کے سامنے کھڑے ہو گئے اور کہا کہ حضرت علی کی بیعت کرنی ہے تو کرو ورنہ ہم ابھی تم کو مار
ڈالیں گے۔حتی کہ بعض روایات میں یہ ذکر بھی آتا ہے کہ وہ ان کو نہایت سختی کے ساتھ زمین
پر گھسیٹتے ہوئے لائے۔ظاہر ہے کہ ایسی بیعت کوئی بیعت نہیں کہلا سکتی۔پھر جب انہوں نے
بیعت کی تو یہ بھی کہہ دیا کہ ہم اس شرط پر آپ کی بیعت کرتے ہیں کہ حضرت عثمان کے قاتلوں
سے آپ قصاص لیں گے مگر بعد میں جب انہوں نے دیکھا کہ حضرت علی قاتلوں سے قصاص
لینے میں جلدی نہیں کر رہے تو وہ بیعت سے الگ ہو گئے اور مدینہ سے مکہ چلے گئے۔حضرت عائشہ کا اعلان جہاد انہی لوگوں کی ایک جماعت نے جو حضرت
عثمان کے قتل میں شریک تھی حضرت عائشہ کو
اس بات پر آمادہ کر لیا کہ آپ حضرت عثمان کے خون کا بدلہ لینے کیلئے جہاد کا اعلان کر دیں۔چنانچہ انہوں نے اس بات کا اعلان کیا اور صحابہ کو اپنی مدد کیلئے بلایا۔حضرت طلحہ اور
حضرت زبیر بھی ان کے ساتھ شامل ہو گئے اور اس کے نتیجہ میں حضرت علیؓ اور حضرت عائشہ،
حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کے لشکر میں جنگ ہوئی جسے جنگ جمل کہا جاتا ہے۔اس جنگ کے
شروع میں ہی حضرت زبیر، حضرت علی کی زبان سے رسول کریم ﷺ کی ایک پیشگوئی سن کر
علیحدہ ہو گئے اور انہوں نے قسم کھائی کہ وہ حضرت علیؓ سے جنگ نہیں کریں گے اور اس بات کا
اقرار کیا کہ اپنے اجتہاد میں انہوں نے غلطی کی ہے۔دوسری طرف حضرت طلحہ نے بھی اپنی
وفات سے پہلے حضرت علی کی بیعت کا اقرار کر لیا۔کیونکہ روایات میں آتا ہے کہ وہ زخموں کی
شدت سے تڑپ رہے تھے کہ ایک شخص ان کے پاس سے گزرا انہوں نے پوچھا تم کس گروہ
میں سے ہو؟ اس نے کہا حضرت علیؓ کے گروہ میں سے۔اس پر انہوں نے اپنا ہاتھ اس کے
ہاتھ میں دیکر کہا کہ تیرا ہاتھ علی کا ہاتھ ہے اور میں تیرے ہاتھ پر حضرت علی کی دوبارہ بیعت
کرتا ہوں سے غرض باقی صحابہ کے اختلاف کا تو جنگ جمل کے وقت ہی فیصلہ ہو گیا مگر
حضرت معاویہؓ کا اختلاف باقی رہا یہاں تک کہ جنگ صفین ہوئی۔
خلافة على منهاج النبوة
۹۶
جلد دوم
جنگ صفین کے واقعات اس جنگ میں حضرت معاویہ کے ساتھیوں نے
ہوشیاری کی کہ نیزوں پر قرآن اُٹھا دیئے اور کہا کہ جو
کچھ قرآن فیصلہ کرے وہ ہمیں منظور ہے اور اس غرض کیلئے حکم مقرر ہونے چاہئیں۔اس پر
وہی مفسد جو حضرت عثمان کے قتل کی سازش میں شامل تھے اور جو آپ کی شہادت کے معاً بعد
اپنے بچاؤ کیلئے حضرت علیؓ کے ساتھ شامل ہو گئے تھے اُنہوں نے حضرت علی پر یہ زور دینا
شروع کر دیا کہ یہ بالکل درست کہتے ہیں آپ فیصلہ کیلئے حکم مقرر کر دیں۔حضرت علیؓ نے
بہتیرا انکار کیا مگر انہوں نے ، اور کچھ ان کمزور طبع لوگوں نے جو ان کے اس دھوکا میں آگئے
تھے حضرت علیؓ کو اس بات پر مجبور کیا کہ آپ حکم مقرر کریں۔چنانچہ معاویہ کی طرف سے
حضرت عمرو بن العاص اور حضرت علیؓ کی طرف سے حضرت ابوموسیٰ اشعری حکم مقرر کئے
گئے۔یہ تحکیم دراصل قتل عثمان کے واقعہ میں تھی اور شرط یہ تھی کہ قرآن کریم کے مطابق فیصلہ
ہو گا مگر عمر و بن العاص اور ابو موسیٰ اشعری دونوں نے مشورہ کر کے یہ فیصلہ کیا کہ بہتر ہوگا کہ
پہلے ہم دونوں یعنی حضرت علی اور حضرت معاویہؓ کو اُن کی امارت سے معزول کر دیں کیونکہ
تمام مسلمان انہی دونوں کی وجہ سے مصیبت میں مبتلاء ہور ہے ہیں اور پھر آزادانہ رنگ میں
مسلمانوں کو کوئی فیصلہ کرنے دیں تا کہ وہ جسے چاہیں خلیفہ بنا لیں حالانکہ وہ اس کام کیلئے مقرر
ہی نہیں ہوئے تھے مگر بہر حال ان دونوں نے اس فیصلہ کا اعلان کرنے کیلئے ایک جلسہ عام
منعقد کیا اور حضرت عمرو بن العاص نے حضرت ابو موسیٰ اشعری سے کہا کہ پہلے آپ اپنے
فیصلہ کا اعلان کر دیں بعد میں میں اعلان کر دوں گا چنانچہ حضرت ابوموسیٰ نے اعلان کر دیا کہ
وہ حضرت علی کو خلافت سے معزول کرتے ہیں۔اس کے بعد حضرت عمرو بن العاص کھڑے
ہوئے اور انہوں نے کہا کہ ابو موسیٰ نے حضرت علی کو معزول کر دیا ہے اور میں بھی ان کی
اس بات سے متفق ہوں اور حضرت علی کو خلافت سے معزول کرتا ہوں لیکن معاویہ کو میں
معزول نہیں کرتا بلکہ ان کے عہدہ امارت پر انہیں بحال رکھتا ہوں ( حضرت عمرو بن العاص
خود بہت نیک آدمی تھے لیکن اس وقت میں اس بحث میں نہیں پڑتا کہ انہوں نے یہ فیصلہ
کیوں کیا تھا ) اس فیصلہ پر حضرت معاویہ کے ساتھیوں نے تو یہ کہنا شروع کر دیا کہ جولوگ
خلافة على منهاج النبوة
۹۷
جلد دوم
حکم مقرر ہوئے تھے انہوں نے علی کی بجائے معاویہ کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور یہ
درست ہے۔مگر حضرت علیؓ نے اس فیصلہ کو ماننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ نہ حکم اس غرض
کیلئے مقرر تھے اور نہ ان کا یہ فیصلہ کسی قرآنی حکم پر ہے۔اس پر حضرت علی کے وہی منافق طبع
ساتھی جنہوں نے حکم مقرر کرنے پر زور دیا تھا یہ شور مچانے لگ گئے کہ حکم مقر ر ہی کیوں کئے
گئے تھے جبکہ دینی معاملات میں کوئی حکم ہو ہی نہیں سکتا۔حضرت علی نے جواب دیا کہ اول تو
یہ بات معاہدہ میں شامل تھی کہ ان کا فیصلہ قرآن کے مطابق ہوگا جس کی انہوں نے تعمیل نہیں
کی۔دوسرے حکم تو خود تمہارے اصرار کی وجہ سے مقرر کیا گیا تھا اور اب تم ہی کہتے ہو کہ میں
نے حکم کیوں مقرر کیا۔انہوں نے کہا ہم نے جھک مارا اور ہم نے آپ سے جو کچھ کہا تھا وہ
ہماری غلطی تھی مگر سوال یہ ہے کہ آپ نے یہ بات کیوں مانی۔اس کے تو یہ معنی ہیں کہ ہم بھی
گنہگار ہو گئے اور آپ بھی۔ہم نے بھی غلطی کا ارتکاب کیا اور آپ نے بھی۔اب ہم نے تو
اپنی غلطی سے تو بہ کر لی ہے مناسب یہ ہے کہ آپ بھی تو بہ کریں اور اس امر کا اقرار کریں کہ
آپ نے جو کچھ کیا ہے ناجائز کیا ہے۔اس سے ان کی غرض یہ تھی کہ اگر حضرت علیؓ نے انکار
کیا تو وہ یہ کہہ کر آپ کی بیعت سے الگ ہو جائیں گے کہ انہوں نے چونکہ ایک خلاف اسلام
فعل کیا ہے اس لئے ہم آپ کی بیعت میں نہیں رہ سکتے اور اگر انہوں نے اپنی غلطی کا
اعتراف کر لیا اور کہا کہ میں تو بہ کرتا ہوں تو بھی ان کی خلافت باطل ہو جائے گی کیونکہ جوشخص
اتنے بڑے گناہ کا ارتکاب کرے وہ خلیفہ کس طرح ہو سکتا ہے۔حضرت علیؓ نے جب یہ باتیں
سنیں تو کہا کہ میں نے کوئی غلطی نہیں کی جس امر کے متعلق میں نے حکم مقرر کیا تھا اس میں کسی
کو حکم مقرر کرنا شریعت اسلامیہ کی رو سے جائز ہے۔باقی میں نے حکم مقرر کرتے وقت صاف
طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ وہ جو کچھ فیصلہ کریں گے اگر قرآن اور حدیث کے مطابق ہو گا تب میں
اسے منظور کروں گا ورنہ میں اسے کسی صورت میں بھی منظور نہیں کروں گا۔انہوں نے چونکہ اس
شرط کوملحوظ نہیں رکھا اور نہ جس غرض کیلئے انہیں مقرر کیا گیا تھا اس کے متعلق انہوں نے کوئی فیصلہ
کیا ہے اس لئے میرے لئے ان کا فیصلہ کوئی حجت نہیں۔مگر انہوں نے حضرت علی کے اس عذر
کو تسلیم نہ کیا اور بیعت سے علیحدہ ہو گئے اور خوارج کہلائے اور انہوں نے یہ مذہب نکالا کہ
خلافة على منهاج النبوة
۹۸
جلد دوم
واجب الاطاعت خلیفہ کوئی نہیں۔کثرت مسلمین کے فیصلہ کے مطابق عمل ہوا کرے گا کیونکہ کسی
ایک شخص کو امیر واجب الاطاعت ماننا لا حُكْمَ الَّا لِلہ اس کے خلاف ہے۔خلافت کے بارہ میں پہلا
حضرت علی کی خلافت بلا فصل کا نظریہ انتقال تھا جو واقع ہوا۔اس
موقع پر جو لوگ حضرت علی کی تائید میں تھے انہوں نے ان امور کا جواب دینا شروع کیا اور
جواب میں یہ امر بھی زیر بحث آیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض پیشگوئیاں حضرت علی
کے متعلق ہیں۔یہ پیشگوئیاں جب تفصیل کے ساتھ بیان ہونی شروع ہوئیں تو ان پر غور
کرتے ہوئے بعض غالیوں نے یہ سوچا کہ خلافت پر کیا بحث کرنی ہے۔ہم کہتے ہیں
حضرت علی کی خلافت کسی انتخاب پر مبنی نہیں بلکہ صرف ان پیشگوئیوں کی وجہ سے ہے جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے متعلق کی تھیں اس لئے آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے مقرر کردہ خلیفہ بلا فصل ہیں۔یہ ایسی ہی بات ہے جیسے میرے متعلق جب مصلح موعود کے
موضوع پر بحث کی جائے تو کوئی شخص کہہ دے کہ ان
کو تو ہم اس لئے خلیفہ تسلیم کرتے ہیں کہ
ان کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں ہیں نہ اس لئے کہ ان کی خلافت
جماعت کی اکثریت کے انتخاب سے عمل میں آئی۔جس دن
کو ئی شخص ایسا خیال کرے گا اُسی
دن اس کا قدم ہلاکت کی طرف اُٹھنا شروع ہو جائے گا کیونکہ اس طرح آہستہ آہستہ صرف
ایک شخص کی امامت کا خیال دلوں میں راسخ ہو جاتا ہے اور نظامِ خلافت کی اہمیت کا احساس
ان کے دلوں سے جاتا رہتا ہے۔غرض حضرت علیؓ کے متعلق بعض غالیوں نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی پیشگوئیوں سے یہ نتیجہ نکالا کہ آپ کی خلافت صرف ان پیشگوئیوں کی وجہ سے ہے
جو آپ نے ان کے متعلق کیس کسی انتخاب پر مبنی نہیں ہے۔پھر رفتہ رفتہ وہ اس طرف مائل ہو
گئے کہ حضرت علی در حقیقت امام بمعنی مامور تھے اور یہ کہ خلافت ان معنوں میں کوئی شے نہیں
جو مسلمان اس وقت تک سمجھتے رہے ہیں بلکہ ضرورت پر خدا تعالیٰ کے خاص حکم سے امام مقرر
ہوتا ہے اور وہ لوگوں کی ہدایت و راہنمائی کا موجب ہوتا ہے۔
خلافة على منهاج النبوة
۹۹
جلد دوم
خلافت کے بارہ میں مسلمانوں میں تین گروہ ان مختلف قسم کے خیالات
خلافت کے بارہ میں تین گروہ ہو گئے۔کے نتیجہ میں مسلمانوں میں
(۱) خلافت بمعنی نیابت ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کا کوئی نا ئب ہونا
چاہئے۔مگر اس کا طریق یہ ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت کے فیصلہ کے مطابق یا خلیفہ کے
تقرر کے مطابق جسے اُمت تسلیم کرے وہ شخص خلیفہ مقرر ہوتا ہے اور وہ واجب الاطاعت
ہوتا ہے۔یہ سنی کہلاتے ہیں۔(۲) حکم خدا کا ہے۔کسی شخص کو واجب الاطاعت ماننا شرک ہے۔کثرتِ رائے کے مطابق
فیصلہ ہونا چاہئے اور مسلمان آزاد ہیں وہ جو کچھ چاہیں اپنے لئے مقرر کریں۔یہ خوارج
کہلاتے ہیں۔(۳) انسان امیر مقرر نہیں کرتے بلکہ امیر مقرر کرنا خدا کا کام ہے اسی نے حضرت علی کو امام
مقرر کیا اور آپ کے بعد گیارہ اور امام مقرر کئے۔آخری امام اب تک زندہ موجود
ہے مگر مخفی۔یہ شیعہ کہلاتے ہیں۔ان میں سے ایک فریق ایسا نکلا کہ اس نے کہا۔دنیا میں
ہر وقت زندہ امام کا ہونا ضروری ہے جو ظاہر بھی ہو اور یہ اسما عیلیہ شیعہ کہلاتے ہیں۔خلافت احمدیہ کا ذکر یہ تو اس خلافت
کی تاریخ ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے معا بعد ہوئی۔اب میں اُس خلافت کا ذکر کرتا ہوں جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وقت بھی جماعت
کی ذہنی کیفیت وہی تھی جو آنحضرت ﷺ کے وقت میں صحابہ کی تھی۔چنانچہ ہم سب یہی سمجھتے
تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ابھی وفات نہیں پاسکتے اس کا نتیجہ یہ تھا کہ کبھی ایک منٹ
کیلئے بھی ہمارے دل میں یہ خیال نہیں آیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب فوت ہو
جائیں گے تو کیا ہو گا۔میں اُس وقت بچہ نہیں تھا بلکہ جوانی کی عمر کو پہنچا ہوا تھا ، میں مضامین لکھا
کرتا تھا ، میں ایک رسالے کا ایڈیٹر بھی تھا، مگر میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ کبھی ایک
منٹ بلکہ ایک سیکنڈ کیلئے بھی میرے دل میں یہ خیال نہیں آیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ ا
خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
وفات پا جائیں گے حالانکہ آخری سالوں میں متواتر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
ایسے الہامات ہوئے جن میں آپ کی وفات کی خبر ہوتی تھی اور آخری ایام میں تو ان کی کثرت
اور بھی بڑھ گئی مگر با وجود اس کے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایسے الہامات ہوتے رہے اور
با وجو د اس کے کہ بعض الہامات و کشوف میں آپ کی وفات کے سال اور تاریخ وغیرہ کی بھی
تعیین تھی اور باوجود اس کے کہ ہم الوصیت پڑھتے تھے ہم یہی سمجھتے تھے کہ یہ باتیں شاید
آج سے دوصدیاں بعد پوری ہوں گی اس لئے اس بات کا خیال بھی دل میں نہیں گزرتا
تھا کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام وفات پا جائیں گے تو کیا ہوگا۔اور چونکہ ہماری
حالت ایسی تھی کہ ہم سمجھتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمارے سامنے فوت ہی
نہیں ہو سکتے اس لئے جب واقعہ میں آپ کی وفات ہوگئی تو ہمارے لئے یہ باور کرنا مشکل تھا
کہ آپ فوت ہو چکے ہیں۔چنانچہ مجھے خوب یاد ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات
کے بعد جب آپ کو غسل دیگر کفن پہنایا گیا تو چونکہ ایسے موقع پر بعض دفعہ ہوا کے جھونکے سے
کپڑا ہل جاتا ہے یا بعض دفعہ مونچھیں ہل جاتی ہیں اس لئے بعض دوست دوڑتے ہوئے
آتے اور کہتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو زندہ ہیں۔ہم نے آپ کا کپڑا ہلتے دیکھا ہے
یا مونچھوں کے بالوں کو ہلتے دیکھا ہے اور بعض کہتے کہ ہم نے کفن کو ہلتے دیکھا ہے۔اس کے
بعد جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نعش کو قادیان لایا گیا تو اسے باغ میں ایک
مکان کے اندر رکھ دیا گیا۔کوئی آٹھ نو بجے کا وقت ہوگا کہ خواجہ کمال الدین صاحب باغ
میں پہنچے اور مجھے علیحدہ لے جا کر کہنے لگے کہ میاں ! کچھ سوچا بھی ہے کہ اب حضرت صاحب
کی وفات کے بعد کیا ہو گا۔میں نے کہا کچھ ہونا تو چاہئے مگر یہ کہ کیا ہو اس کے متعلق میں کچھ
نہیں کہہ سکتا۔وہ کہنے لگے میرے نزدیک ہم سب کو حضرت مولوی صاحب کی بیعت کر لینی
چاہئے۔اُس وقت کچھ عمر کے لحاظ سے اور کچھ اس وجہ سے بھی کہ میرا مطالعہ کم تھا میں نے کہا
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو یہ کہیں نہیں لکھا کہ ہم آپ کے بعد کسی اور کی بیعت کر
لیں اس لئے حضرت مولوی صاحب کی ہم کیوں بیعت کریں۔( گو "الوصية، میں اس کا
ذکر تھا مگر اُس وقت میرا ذہن اس طرف گیا نہیں ) اُنہوں نے اس پر میرے ساتھ بحث
خلافة على منهاج النبوة
1+1
جلد دوم
شروع کر دی اور کہا کہ اگر اس وقت ایک شخص کے ہاتھ پر بیعت نہ کی گئی تو ہماری جماعت
تباہ ہو جائے گی پھر انہوں نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد بھی تو یہی
ہوا تھا کہ قوم نے حضرت ابو بکر کی بیعت کر لی تھی اس لئے اب بھی ہمیں ایک شخص کے ہاتھ پر
ت کر لینی چاہئے اور اس منصب کیلئے حضرت مولوی صاحب سے بڑھ کر ہماری جماعت
میں اور کوئی شخص نہیں۔مولوی محمد علی صاحب کی بھی یہی رائے ہے اور وہ کہتے ہیں کہ تمام
جماعت کو مولوی صاحب کی بیعت کرنی چاہئے۔آخر جماعت نے متفقہ طور پر حضرت خلیفہ اول
کی خدمت میں درخواست کی کہ آپ لوگوں سے بیعت لیں۔اس پر باغ میں تمام لوگوں کا
اجتماع ہوا اور اس میں حضرت خلیفہ اول نے ایک تقریر کی اور فرمایا کہ مجھے امامت کی کوئی
خواہش نہیں میں چاہتا ہوں کہ کسی اور کی بیعت کر لی جائے۔چنانچہ آپ نے اس سلسلہ میں
پہلے میرا نام لیا پھر ہمارے نانا جان میر ناصر نواب صاحب کا نام لیا۔پھر ہمارے بہنوئی
نواب محمد علی خان صاحب کا نام لیا اسی طرح بعض اور دوستوں کے نام لئے لیکن ہم سب لوگوں
نے متفقہ طور پر یہی عرض کیا کہ اس منصب خلافت کے اہل آپ ہی ہیں چنانچہ سب لوگوں نے
آپ کی بیعت کر لی۔خلیفہ وقت کے اختیارات ابھی آپ کی بیعت پر پندرہ میں دن ہی گزرے تھے
کہ ایک دن مولوی محمد علی صاحب مجھے ملے اور کہنے
لگے کہ میاں صاحب! کبھی آپ نے اس بات پر غور بھی کیا ہے کہ ہمارے سلسلہ کا نظام کیسے
چلے گا ؟ میں نے کہا اس پر اب اور غور کرنے کی کیا ضرورت ہے ہم نے حضرت مولوی
صاحب کی بیعت جو کر لی ہے۔وہ کہنے لگے وہ تو ہوئی پیری مریدی۔سوال یہ ہے کہ سلسلہ کا
نظام کس طرح چلے گا؟ میں نے کہا میرے نزدیک تو اب یہ بات غور کرنے کے قابل ہی نہیں
کیونکہ جب ہم نے ایک شخص کی بیعت کر لی ہے تو وہ اس امر کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے کہ کس
طرح سلسلہ کا نظام قائم کرنا چاہئے ہمیں اس میں دخل دینے کی کیا ضرورت ہے۔اس پر وہ
خاموش تو ہو گئے مگر کہنے لگے یہ بات غور کے قابل ہے۔
خلافة على منهاج النبوة
۱۰۲
جلد دوم
حضرت خلیفہ اوّل کی خدمت میں کچھ دنوں بعد جب جماعت کے
دوستوں میں اس قسم کے سوالات
میر محمد اسحاق صاحب کے چند سوالات کا چرچا ہونے لگا کہ خلیفہ کے کیا
اختیارات ہیں اور آیا وہ حاکم ہے یا صدرانجمن احمد یہ حاکم ہے تو میر محمد اسحاق صاحب
نے حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں بعض سوالات لکھ کر پیش کئے جن میں اس مسئلہ کی
وضاحت کی درخواست کی گئی تھی۔حضرت خلیفہ اول نے وہ سوالات باہر جماعتوں میں بھجوا
دیئے اور ایک خاص تاریخ مقرر کی کہ اس دن مختلف جماعتوں کے نمائندے جمع ہو جائیں
تا کہ سب سے مشورہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جا سکے مگر مجھے ابھی تک ان باتوں کا کوئی علم نہیں
تھا۔یہاں تک کہ مجھے ایک رؤیا ہوا۔میں نے دیکھا کہ ایک بہت بڑا مکان ہے جس کا ایک حصہ مکمل ہے اور دوسرا
ایک رویا ، ہمکمل۔نامکمل حصے پر اگر چہ بالے رکھے ہوئے ہیں مگر ابھی اینٹیں وغیرہ
رکھ کر مٹی ڈالنی باقی ہے۔اس حصہ عمارت پر ہم چار پانچ آدمی کھڑے ہیں جن میں سے ایک
میر محمد اسحاق صاحب بھی ہیں۔اچانک وہاں کڑیوں پر ہمیں کچھ بھوسا دکھائی دیا۔میر محمد اسحاق صاحب نے جلدی سے ایک دیا سلائی کی ڈبیہ میں سے ایک دیا سلائی نکال کر کہا
میرا جی چاہتا ہے کہ اس بُھو سے کو آگ لگا دوں۔میں انہیں منع کرتا ہوں مگر وہ نہیں رکھتے۔آخر میں انہیں سختی سے کہتا ہوں کہ اس بھوسے کو ایک دن آگ تو لگائی ہی جائے گی مگر ابھی
وقت نہیں آیا اور یہ کہہ کر میں دوسری طرف متوجہ ہو گیا لیکن تھوڑی دیر کے بعد مجھے کچھ شور سا
سنائی دیا۔میں نے منہ پھیرا تو دیکھا۔میر محمد اسحاق صاحب دیا سلائی کی تیلیاں نکال کر اس
کی ڈبیہ سے جلدی جلدی رگڑتے ہیں مگر وہ جلتی نہیں ایک کے بعد دوسری اور دوسری کے بعد
تیسری دیا سلائی نکال کر وہ اس طرح رگڑتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ بھو سے کو آگ لگا دیں۔میں یہ دیکھتے ہی ان کی طرف دوڑ پڑا مگر میرے پہنچنے سے پہلے پہلے ایک دیا سلائی جل گئی
جس سے انہوں نے بھوسے کو آگ لگا دی۔میں یہ دیکھ کر آگ میں کود پڑا اور اسے جلدی
سے بجھا دیا مگر اس دوران میں چند کڑیوں کے سرے جل گئے۔میں نے یہ خواب لکھ کر
خلافة على منهاج النبوة
١٠٣
جلد دوم
حضرت خلیفہ اول کے سامنے پیش کی تو آپ نے میری طرف دیکھ کر فرمایا کہ خواب تو پوری
ہو گئی۔میں نے عرض کیا کہ کس طرح؟ آپ نے فرمایا۔میر محمد اسحاق نے کچھ سوالات لکھ کر
دیئے ہیں۔وہ سوال میں نے باہر جماعتوں کو بھجوا دیئے ہیں۔میں سمجھتا ہوں اس سے بہت بڑا
فتنہ پیدا ہوگا۔مجھے اس پر بھی کچھ معلوم نہ ہوا کہ میر محمد اسحاق صاحب نے کیا سوالات کئے ہیں
لیکن بعد میں میں نے بعض دوستوں سے پوچھا تو انہوں نے ان سوالات کا مفہوم بتایا اور
مجھے معلوم ہوا کہ وہ سوالات خلافت کے متعلق ہیں۔میر صاحب کے ان سوالات کی وجہ سے
جماعت میں ایک شور برپا ہو گیا اور چاروں طرف سے ان کے جوابات آنے شروع ہو
گئے۔اس وقت ان لوگوں نے جس طرح جماعت کو دھوکا میں مبتلاء کرنا چاہا وہ اس سے ظاہر
ہے کہ انہوں نے متواتر جماعت کو یہ کہا کہ جن خیالات کا وہ اظہار کر رہے ہیں وہی خیالات
حضرت خلیفہ اول کے ہیں۔چنانچہ وہ کہتے خدا کا شکر ہے کہ ایسے بے نفس آدمی کے زمانہ میں
یہ سوال اُٹھا اگر بعد میں اُٹھتا تو نہ معلوم کیا فساد کھڑا ہوتا۔بعض کہتے کہ بہت اچھا ہوا آج
جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اکثر صحابہ زندہ ہیں اس امر کا فیصلہ ہونے لگا ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اصل جانشین انجمن ہی ہے۔غرض جماعت پر یہ پوری طرح
اثر ڈالنے کی کوشش کی گئی کہ ( نَعُوذُ باللهِ ( حضرت خلیفہ اول ان کے خیالات سے متفق ہیں۔مگر بہر حال اس وقت جماعت میں ایک غیر معمولی جوش پایا جاتا تھا اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ
خلیفہ وقت کے خلاف خطر ناک بغاوت ہو جائے گی۔بیرونی جماعتوں کے نمائندوں آخر وہ دن آ گیا جو حضرت خلیفہ اول نے
اس غرض کیلئے مقرر کیا تھا اور جس میں بیرونی
کا قادیان میں اجتماع جماعتوں کے نمائندگان کو قادیان میں جمع
ہونے کیلئے کہا گیا تھا۔میں اس روز صبح کی نماز کے انتظار میں اپنے دالان میں ٹہل رہا تھا اور
حضرت خلیفہ اول کی آمد کا انتظار کیا جارہا تھا کہ میرے کانوں میں شیخ رحمت اللہ صاحب کی آواز آئی۔وہ بڑے جوش سے مسجد میں کہہ رہے تھے کہ غضب خدا کا ایک لڑکے کی خاطر جماعت کو تباہ کیا جا رہا
ہے۔پہلے تو میں سمجھا کہ اس سے مراد شاید میر محمد اسحاق صاحب ہیں مگر پھر شیخ رحمت اللہ صاحب کی
خلافة على منهاج النبوة
۱۰۴
جلد دوم
آواز آئی کہ جماعت ایک لڑکے کی غلامی کس طرح کر سکتی ہے۔اس پر میں اور زیادہ حیران ہوا اور میں
سوچنے لگا کہ میر محمد اسحاق صاحب نے تو صرف چند سوالات دریافت کئے ہیں ان کے ساتھ جماعت
کی غلامی یا عدم غلامی کا کیا تعلق ہے مگر باوجو د سوچنے اور غور کرنے کے میری سمجھ میں کچھ نہ آیا کہ اس
بچے سے کون مراد ہے۔آخر صبح کی نماز کے بعد میں نے حضرت خلیفہ اول سے اس واقعہ کا ذکر کیا اور
میں نے کہا کہ نہ معلوم آج مسجد میں کیا جھگڑا تھا کہ شیخ رحمت اللہ صاحب بلند آواز سے کہہ رہے تھے
کہ ہم ایک بچہ کی بیعت کس طرح کر لیں اسی کی خاطر یہ تمام فساد ڈلوایا جا رہا ہے۔میں تو نہیں سمجھ سکا
کہ یہ بچہ کون ہے۔حضرت خلیفہ اول میری طرف دیکھ کر مسکرائے اور فرمایا۔تمہیں نہیں پتہ ؟ اس سے
مراد تم ہی تو ہو۔غالبا شیخ صاحب کے ذہن میں یہ بات تھی کہ یہ تمام سوالات میں نے ہی لکھوائے ہیں
اور میری وجہ سے ہی جماعت میں یہ شور اُٹھا ہے۔مسئلہ خلافت کے متعلق اس کے بعد حضرت خلیفہ اوّل تقریر کرنے کیلئے
تشریف لائے۔اس تقریر کے متعلق بھی پہلے۔حضرت خلیفہ اول کی تقریر میں نے ایک رک باد دیکھا ہوا تھا میں نے دیکھا کہ کوئی
رؤیا
جلسہ ہے جس میں حضرت خلیفہ اول کھڑے تقریر کر رہے ہیں اور تقریر مسئلہ خلافت پر ہے
اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ کوئی لشکر ہے جو آپ پر حملہ آور ہوا ہے۔اس وقت میں بھی جلسہ میں
آیا اور آپ کے دائیں طرف کھڑے ہو کر میں نے کہا کہ حضور ! کوئی فکر نہ کریں ہم آپ کے
خادم ہیں اور آپ کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں تک دینے کیلئے تیار ہیں۔ہم مارے جائیں
گے تو پھر کو ئی شخص حضور تک پہنچ سکے گا۔ہماری موجودگی میں آپ کو کوئی گزند نہیں پہنچا سکتا۔خواب میں نے حضرت خلیفہ اول کو سنائی ہوئی تھی۔چنانچہ اس جلسہ میں شامل ہونے کیلئے
جب میں آیا تو مجھے اُس وقت وہ خواب یاد نہ رہی اور میں حضرت خلیفہ اول کے بائیں
طرف بیٹھ گیا۔اس پر آپ نے فرمایا۔میاں ! یہاں سے اُٹھ کر دائیں طرف آجاؤ اور پھر
خود ہی فرمایا۔تمہیں معلوم ہے میں نے تمہیں دائیں طرف کیوں بٹھایا ہے؟ میں نے عرض کیا
مجھے تو معلوم نہیں۔اس پر آپ نے میری اُسی خواب کا ذکر کیا اور فر مایا کہ اس خواب کی وجہ
سے میں نے تمہیں اپنے دائیں طرف بٹھایا ہے۔
خلافة على منهاج النبوة
۱۰۵
جلد دوم
جب آپ تقریر کیلئے کھڑے ہوئے تو بجائے اس کے کہ اُس جگہ کھڑے ہوتے جو آ
کیلئے تجویز کی گئی تھی آپ اس حصہ مسجد میں کھڑے ہو گئے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
نے بنوایا تھا اور لوگوں پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے فرمایا کہ تم نے اپنے عمل سے مجھے اتنا
دکھ دیا ہے کہ میں اس حصہ مسجد میں بھی کھڑا نہیں ہوا جو تم لوگوں کا بنایا ہوا ہے بلکہ اپنے پیر کی
بنائی ہوئی مسجد میں کھڑا ہوا ہوں۔اس کے بعد آپ نے مسئلہ خلافت پر قرآن وحدیث سے
روشنی ڈالی اور فرمایا کہ لوگ کہتے ہیں خلیفہ کا کام صرف نمازیں پڑھا دینا ، جنازے پڑھا دینا
اور لوگوں کے نکاح پڑھا دینا ہے اُسے نظام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔یہ کہنے والوں کی سخت
گستاخانہ حرکت ہے۔یہ کام تو ایک مُلاں بھی کر سکتا ہے اس کیلئے کسی خلیفہ کی کیا ضرورت
ہے۔وہ لوگ جنہوں نے یہ تقریر سنی ہوئی ہے وہ جانتے ہیں کہ یہ تقریر اتنی دردانگیز اور اس
قدر جوش سے لبریز تھی کہ لوگوں کی روتے روتے
گھاگھی بندھ گئی۔خواجہ کمال الدین صاحب اور مولوی تقریر کے بعد آپ نے خواجہ کمال الدین
صاحب، مولوی محمد علی صاحب اور شیخ
علی صاحب سے دوبارہ بیعت یعقوب علی صاحب سے کہا کہ دوبارہ
بیعت کرو۔چنانچہ انہوں نے دوبارہ بیعت کی۔میرا ذہن اُس وقت اِدھر منتقل نہیں ہوا کہ
ان سے بیعت ان کے جرم کی وجہ سے لی جا رہی ہے چنانچہ میں نے بھی بیعت کیلئے اپنا ہاتھ
آگے بڑھا دیا مگر حضرت خلیفہ اول نے میرے ہاتھ کو پیچھے ہٹا دیا اور فرمایا تمہارا اس کے
ساتھ کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے تو ایک جُرم کیا ہے جس کی وجہ سے دوبارہ ان سے بیعت لی
جارہی ہے مگر تم نے کونسا جرم کیا ہے۔شیخ یعقوب علی صاحب سے اس موقع پر جو بیعت لی گئی وہ اس لئے لی گئی تھی کہ
شیخ صاحب نے ایک جلسہ کیا تھا جس میں اُن لوگوں کے خلاف تقریریں کی گئی تھیں جنہوں نے
نظام خلافت کی تحقیر کی تھی اور گو یہ اچھا کام تھا مگر حضرت خلیفہ اول نے فرمایا جب ہم نے
ان کو اس کام پر مقرر نہیں کیا تھا تو ان کا کیا حق تھا کہ وہ خود بخو دا لگ جلسہ کرتے۔غرض ان
تینوں سے دوبارہ بیعت لی گئی اور انہوں نے سب کے سامنے تو بہ کی مگر جب جلسہ ختم ہو گیا
خلافة على منهاج النبوة
1۔7
جلد دوم
اور لوگ اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے تو ان لوگوں نے حضرت خلیفہ اول کے خلاف اور
زیادہ منصوبے کرنے شروع کر دیئے اور مولوی محمد علی صاحب نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ
میری اس قدر ہتک کی گئی ہے کہ اب میں قادیان میں نہیں رہ سکتا۔ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین
صاحب مرحوم ان دنوں مولوی محمد علی صاحب سے بہت تعلق رکھا کرتے تھے۔ایک دن وہ
سخت گھبراہٹ کی حالت میں حضرت خلیفہ اول کے پاس پہنچے۔میں بھی اتفاقا وہیں موجود تھا
اور آتے ہی کہا کہ حضور ! غضب ہو گیا آپ جلدی کوئی انتظام کریں۔حضرت خلیفہ اول نے
فرمایا کیا ہوا ؟ انہوں نے کہا مولوی محمد علی صاحب کہہ رہے ہیں کہ میری یہاں سخت ہتک
ہوئی ہے اور میں اب قادیان میں کسی صورت میں نہیں رہ سکتا۔آپ جلدی کریں اور کسی
طرح مولوی محمد علی صاحب کو منانے کی کوشش کریں ، ایسا نہ ہو کہ وہ چلے جائیں۔حضرت خلیفہ اول نے فرمایا۔ڈاکٹر صاحب ! مولوی صاحب سے جا کر کہہ دیجئے کہ کل کے
آنے میں تو ابھی دیر ہے آپ جانا چاہتے ہیں تو آج ہی قادیان سے چلے جائیں۔ڈاکٹر صاحب
جو یہ خیال کر رہے تھے کہ اگر مولوی محمد علی صاحب قادیان سے چلے گئے تو نہ معلوم کیا زلزلہ
آ جائے گا اُن کے تو یہ جواب سن کر ہوش اُڑ گئے اور انہوں نے کہا حضور ! پھر تو بڑا فساد ہوگا۔حضرت خلیفہ اول نے فرمایا۔مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں۔میں خدا کا قائم کر دہ خلیفہ ہوں میں
ان دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں۔اس جواب کو سن کر مولوی محمد علی صاحب بھی
خاموش ہو گئے اور پھر انہوں نے حضرت خلیفہ اول کی زندگی میں قادیان سے جانے کے
ارادے کا اظہار نہیں کیا۔البتہ اندر ہی اندر کھچڑی پکتی رہی اور کئی طرح کے منصوبوں سے
اُنہوں نے جماعت میں فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کی۔یہ بہت لمبے واقعات ہیں جن کو تفصیلاً
بیان کرنے کا یہ موقع نہیں۔حضرت خلیفہ اول کی بیماری میں حضرت خلیفہ اول جب مرض الموت سے
بیمار ہوئے تو طبعاً ہم سب کے قلوب میں ایک
ایک اشتہار شائع کرنے کی تجویز کے چھینی تھی اور ہم نہایت ہی افسوس کے ساتھ
آنے والی گھڑی کو دیکھ رہے تھے اور چونکہ آپ کی بیماری کی وجہ سے لوگوں کی عام نگرانی