خلافت کے بارہ میں قرآنی احکام

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
حضرت خلیفہ اول کے بعض یہ لوگ حضرت خلیفہ اول کو اپنے متعلق ہمیشہ
غلط فہمی میں مبتلاء کرنے کی کوشش کیا کرتے تھے
ارشادات کی اصل حقیقت اسی لئے حضرت خلیفہ اول کے لیکچروں میں بعض
جگہ اس قسم کے الفاظ نظر آ جاتے ہیں کہ لاہوری دوستوں پر بدظنی نہیں کرنی چاہئے۔یہ خیال
کرنا کہ وہ خلافت کے مخالف ہیں جھوٹ ہے۔اس کی وجہ یہی تھی کہ یہ خود حضرت خلیفہ اوّل
سے بار بار کہتے کہ ہمارے متعلق جو کچھ کہا جاتا ہے جھوٹ ہے ، ہم تو خلافت کے صدق دل
سے مؤید ہیں۔مگر اب دیکھ لو ان کا جھوٹ کس طرح ظاہر ہو گیا اور جن باتوں کا وہ قسمیں کھا
کھا کر اقرار کیا کرتے تھے اب کس طرح شدت سے اُن کا انکار کرتے رہتے ہیں۔غرض حضرت خلیفہ اول کی خلافت کو تسلیم کر لینے کے بعد ان لوگوں نے بھی خوارج کی
طرح الْحُكْمُ لِلَّهِ وَالامُرُشُوری بَيْنَنَا ۳۲ کا راگ الاپنا شروع کر دیا مگر اللہ تعالیٰ نے
انہیں نا کام رکھا اور جماعت میرے ہاتھ پر جمع ہوئی۔ان کے بعد بھی بعض لوگ بعض
اغراض کے ماتحت بیعت سے علیحدہ ہوئے اور انہوں نے بھی ہمیشہ وہی شور مچایا جو خوارج مچایا
کرتے تھے مگر خدا تعالیٰ نے آج تک اُن کو ناکام و نامراد رکھا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے
کہ وہ آئندہ بھی جماعت کو ان کے فتنوں سے محفوظ رکھے۔خلافت کے بارہ میں قرآنی احکام
یہ تو تاریخ خلافت ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ قرآن و احادیث میں اس بارہ میں کیا
روشنی ملتی ہے اور کیا کوئی نظام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اسلام نے تجویز کیا ہے یا
نہیں اور اگر کیا ہے تو وہ کیا ہے۔اس بارہ میں جب ہم غور کرتے ہیں تو ہمیں پہلا اصولی حکم قرآن کریم میں یہ ملتا ہے کہ :۔الم تر الى الذين أوتُوا نَصِيبًا من الكتبِ يُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ
وَيَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا هَؤُلاء أَهْدَى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلًا أُولَئِكَ الَّذِينَ
منَ الْمُلْكِ فَإِذَا لَّا يُؤْتُونَ النَّاسَ نَقِيرًا أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى

خلافة على منهاج النبوة
۱۱۴
جلد دوم
ما أنهُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ : فَقَدْ أَتَيْنَا ال ابرهيم الكتب والحكمة و
اتينهُمْ مُّلْكًا عَظِيمًا - فَمِنْهُمْ مَنْ آمَنَ بِهِ وَ مِنْهُمْ مَنْ صَدَّ عَنْهُ ، وَكَفَى
بِجَهَنَّمَ سَعِيرًا - إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِايَتِنَا سَوْفَ نُصْلِيْهِمْ نَارًا، كُلَّمَا
نضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلَتْهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا لِيَذُوقُوا الْعَذَابَ، اِنَّ الله
كَانَ عَزِيزًا حَكِيمًا - وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ سَنُدْخِلُهُمْ
جَنَّتِ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهرُ خَلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا لَهُمْ فِيهَا
ازواج مُطَهَّرَةُ وَنُدْ خِلُهُمْ ظِلَّا ظَلِيلًاات الله يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّوا
الآمنت إلى أهْلِهَا ، وَإذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ
إنَّ الله نعما يَعِظُكُمْ بِهِ إِنَّ اللهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا - يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
اطِيْعُوا اللَّهَ وَاطِيْعُوا الرَّسُولَ وَ أولى الآمْرِ مِنْكُمْ ، فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْء
فَرُدُّوهُ إلى اللهِ وَالرَّسُولِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَ اليَوْمِ الآخِرِ
ذلك خَيْرُ وَ أَحْسَنُ تَأْوِيلاً ٣٣
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اہل کتاب جھوٹ اور فریب اور شرک کی باتوں پر عمل کرتے
ہوئے سچائی کو چھوڑ رہے ہیں اور جب بھی مومنوں اور غیر مومنوں کا مقابلہ ہوتا ہے تو
مومنوں کے متعلق تو وہ یہ کہتے ہیں کہ وہ بہت ہی بُرے ہیں اور کافروں کے متعلق اُن کی یہ
رائے ہوتی ہے کہ وہ مومنوں سے بہتر ہیں۔جیسے غیر مبائعین ہماری دشمنی کی وجہ سے عام
مسلمانوں کو ہم سے بہتر سمجھتے اور اُن کے پیچھے نمازیں بھی پڑھ لیتے ہیں۔چنانچہ جب بھی
کوئی بات ہو وہ کہتے ہیں هَؤلاء اهدى من الذينَ آمَنُوا سَبِيلًا یہ مسلمان احمدیوں
سے زیادہ اچھے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اولئكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ تم چونکہ
مومنوں کو دور کرتے ہو اور غیر مومنوں کو اپنے قریب کرتے ہو اس لئے آج ہم تم سے بھی یہی
کہتے ہیں کہ تم ہمارے قرب سے دور ہو جاؤ۔وَ مَن يَلْعَنِ اللَّهُ فَلَن تَجِدَلَهُ نَصِيرًا
اور لوگ تو لعنت صرف زبان سے کرتے ہیں اور جب کسی پر لعنت ڈالنی ہو تو کہتے ہیں جا تجھ
پر لعنت مگر جس پر ہماری لعنت پڑتی ہے اس کا کوئی مددگار نہیں رہتا۔یہود کو دیکھ لو اللہ تعالیٰ

خلافة على منهاج النبوة
۱۱۵
جلد دوم
نے اُن پر لعنت ڈالی تو اُن کا کیسا بُرا حال ہوا۔باوجود اس کے کہ مال و دولت اُن کے پاس
بہت ہے مختلف قو میں مختلف وقتوں میں اُٹھتی اور انہیں ذلیل ورسوا کرتی رہتی ہیں۔یہی حال
غیر مبائعین کا ہے۔جب میری بیعت ہوئی تو اُس وقت قادیان میں دو ہزار کے قریب
آدمی جمع تھے اور سوائے پچاس ساٹھ کے باقی سب نے میری بیعت کر لی۔مگر ”پیغام صلح،
نے لکھا کہ : -
وو
حاضر الوقت جماعت میں سے نصف کے قریب لوگوں نے بیعت نہ کی
اور افسوس کرتے ہوئے مسجد سے چلے آئے۔۳۴
پھر اسی پیغام
صلح میں انہوں نے میرے متعلق اعلان کیا کہ :۔ا بھی بمشکل قوم کے بیسویں حصہ نے خلیفہ تسلیم کیا ہے ۳۵
گو یا پانچ فیصدی آدمی ہمارے ساتھ تھے اور پچانوے فیصدی اُن کے ساتھ۔مگر اب
کیا حال ہے۔اب وہ بار بار لکھتے ہیں کہ جماعت کی اکثریت خلافت سے وابستہ ہے۔بلکہ
اب تو ان کے دلائل کا رُخ ہی بدل گیا ہے۔پہلے وہ اپنی سچائی کی یہ دلیل دیا کرتے تھے کہ
جماعت کی اکثریت اُن کے ساتھ ہے مگر جب اکثریت خدا تعالیٰ نے ہمارے ساتھ کر دی تو
وہ یہ کہنے لگ گئے کہ جماعت کی اکثریت کا کسی بات کا قائل ہونا اُس کی سچائی کی دلیل نہیں
ہوتا۔قرآن میں صاف آتا ہے کہ اَكْثَرُهُمْ فَسِقُون ۳۶ گویا جب تک وہ زیادہ رہے
اُن کی یہ دلیل رہی کہ نبی کو ماننے والوں کی اکثریت گمراہ نہیں ہو سکتی اور جب ہم زیادہ ہو
گئے تو اکثرُهُمْ فَسِقُون کا مصداق ہمیں قرار دے دیا گیا۔بہر حال انہوں نے اتنا تو
ضرور اقرار کر لیا کہ اُن کے نصیر جاتے رہے ہیں۔اور یہی اس قرآنی آیت میں بیان کیا گیا
ہے۔پھر فرماتا ہے۔آمْ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّنَ الْمُلْكِ فَإِذَا لَّا يُؤْتُونَ النَّاسَ نَقِيرًا
ان لوگوں کو تو یہ حسد کھائے چلا جاتا ہے کہ انہیں حکومت اور طاقت کیوں نہ مل گئی۔حالانکہ اگر دنیا کی حکومت ان کے قبضہ میں ہوتی تو یہ بال برابر بھی لوگوں کو کوئی چیز نہ
دیتے۔نقیر کھجور کی گٹھلی کے نشان کو کہتے ہیں۔مطلب یہ ہے کہ ان کی طبیعت میں
سخت بخل ہے۔جیسے پیغامیوں کو یہی بخل کھا گیا کہ ایک لڑکے کو خلافت کیوں مل گئی۔فر ما تا

خلافة على منهاج النبوة
ہے۔117
جلد دوم
فقد أتينا ال ابرهيم الكتب والحِكْمَةَ وَآتَيْنَهُمْ مُّلْكًا عَظِيمًا -
تم جو بخل کرتے ہو اور کہتے ہو کہ انہیں حکومت اور خلافت کیوں مل گئی تو اتنا تو سوچو کہ
یہ حکومت اور سلطنت کس کو ملی ہے؟ کیا جسے حکومت ملی ہے وہ آل ابراہیم میں شامل
نہیں۔اگر ہے تو پھر تمہارے حسد سے کیا بنتا ہے۔خدا نے پہلے بھی آل ابراہیم کو
حکومت اور سلطنت دی اور اب بھی وہ آل ابراہیم کو حکومت اور سلطنت دے گا۔فَمِنْهُمْ مَنْ آمَنَ بِهِ وَ مِنْهُمْ مِّن صَدَّ عَنْهُ ، وَكَفَى بِجَهَنَّمَ سَعِيرًا۔ہم اس
سے پہلے بھی آل ابرا ہیم کو حکومت دے چکے ہیں۔جن لوگوں نے اُن کی حکومت کو تسلیم کر لیا
تھا وہ عزت پاگئے اور جنہوں نے انکار کیا اُن کو سزا مل گئی۔فرماتا ہے یہ حکومت جو آل ابرا ہیم
کو دی جائے گی یہ لوگوں کیلئے بڑی رحمت اور برکت کا موجب ہوگی۔جب تک وہ اس
رحمت کے نیچے رہیں گے اور اس حکومت سے بھاگنے کی کوشش نہیں کریں گے وہ بڑے آرام
اور سکھ میں رہیں گے مگر جب انہوں نے انکار کر دیا تو پھر اللہ تعالیٰ انہیں ایسے عذاب میں
مبتلا ء کرے گا جس سے رہائی کی کوئی صورت ہی نہیں ہوگی اور وہ ہمیشہ دُکھوں میں مبتلاء
رہیں گے۔كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُم بَدَّلُنْهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا لِيَذُوقُوا الْعَذَابَ۔ان الله كَانَ عَزِيزًا حَكِيمًا - انسان کی فطرت میں یہ بات داخل ہے کہ جب وہ
ایک عذاب کا عادی ہو جاتا ہے تو اُس کی تکلیف اسے پہلے جیسی محسوس نہیں ہوتی۔ایک
با دشاہ خواہ کتنا ہی ظالم ہو جب اُس کی حکومت پر کچھ عرصہ گزرجاتا ہے تو اُس کا ظلم لوگوں کو
پہلے جیسا محسوس نہیں ہوتا اور وہ خود بھی نرمی کا پہلو اختیار کرنے لگ جاتا ہے لیکن اگر وہ بدل
جائے اور اُس کی جگہ کوئی اور ظالم بادشاہ آ جائے تو اُس کا ظلم بہت زیادہ تکلیف دہ ہوتا
ہے۔پس فرماتا ہے اگر تم نے اس انعام کو ر ڈ کر دیا تو پھر ظالم بادشاہ تم پر حکومتیں کریں گے
اور وہ حکومتیں جلد جلد بدلیں گی تاکہ تمہیں اپنے کئے کی سزا ملے۔وَالّذينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ
تحْتِهَا الأَنْهرُ خُلِدِينَ فِيهَا اَبَدًا ، لَهُمْ فِيهَا أَزْوَاجُ مُطَهَّرَةٌ

خلافة على منهاج النبوة
112
جلد دوم
وَنُدْخِلُهُمْ ظِلَّا ظَلِيلاً مگر جو لوگ ایمان لانے والے ہونگے اور اعمال صالحہ
بجالائیں گے، اُن کو ہم اعلی درجہ کی حکومتیں بخشیں گے اور ان جنات میں اُن کے ساتھ اُن کی
بیویاں بھی ہونگی اور اُن سب کو آرام اور سکھ کا بہت لمبا زمانہ بخشا جائے گا۔ان آیات میں
دراصل اسلامی حکومت کے قیام کی پیشگوئی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہود جو اس کی مخالفت
کرتے ہیں وہ سخت نقصان اٹھائیں گے اور ہمیشہ عذاب میں مبتلاء رہیں گے لیکن مومن جو
اس فضل کو تسلیم کریں گے اللہ تعالیٰ انہیں جنتی زندگی دے گا اور اُن کی بیویاں بھی اُن کے
ساتھ ہونگی۔اَزْوَاجٌ مُطَهَّرَةٌ کے الفاظ پر دشمنانِ ازواج مطهرة کے الفاظ پر کئی نادان
دشمنان اسلام اعتراض کرتے رہتے ہیں
اسلام کا ایک ناواجب اعتراض کہ اسلام جنت کو ایک چکلہ بناتا ہے
کیونکہ عورتوں کا بھی ساتھ ہی ذکر کرتا ہے اور کہتا ہے جنت میں جہاں مرد ہو نگے وہاں
عورتیں بھی ہونگی حالانکہ وہ نادان نہیں جانتے کہ چکلہ تو وہ خود اپنے محبتِ نفس کی وجہ سے
بناتے ہیں۔ورنہ اسلام تو یہ بتاتا ہے کہ جس طرح مرد جنت کے حقدار ہیں عورتیں بھی حقدار
ہیں اور یہ کہ جنت مرد اور عورت کے تعاون سے بنتی ہے، اکیلا مرد جنت نہیں بنا سکتا۔چنانچہ
دیکھ لو اس رکوع میں دُنیوی حکومتوں کا ذکر ہے اور ان حکومتوں کا ذکر کرتے کرتے اللہ تعالیٰ
یہ بتا تا ہے کہ اس جنت میں عورتوں کا شریک ہونا بھی ضروری ہے اور اگر وہ شریک نہ ہوں تو
یہ جنت مکمل نہیں کہلا سکتی۔پس جنت مرد اور عورت دونوں مل کر بناتے ہیں اور اگر وہ
دونوں متحدہ طور پر کوشش نہ کریں تو کبھی یہ جنت نہیں بن سکتی نہ دنیا کی جنت اور نہ اُخروی
جنت۔بلکہ دنیا کی جنت کی تعمیر میں بھی مرد اور عورت کو مل کر کام کرنا پڑتا ہے اور اُخروی جنت
کی تعمیر میں بھی مرد کے ساتھ عورت کی شراکت ضروری ہے۔اگر وہ دونوں مل کر اس جنت
کی تعمیر نہیں کریں گے تو کبھی خُلدين فيها والی نعمت کو وہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۱۸
جلد دوم
عورت اور مرد کے تعاون کے بغیر نہ دُنیوی اگر لوگ اس نکتہ کو سجھتے اور قومی
زندگی میں عورت کو شریک رکھتے
جنت حاصل ہو سکتی ہے اور نہ اُخروی اور اس کی اہمیت اور قدرو قیمت
کو پہچانتے تو آج اسلام کی وہ حالت نہ ہوتی جو نظر آ رہی ہے اور نہ دنیا کی وہ حالت ہوتی جو
دکھائی دے رہی ہے بلکہ یہ دنیا انسانوں کیلئے جنت ہو جاتی اور وہ یہیں جنت کو پالیتے۔مگر جو
لوگ عورت کے بغیر جنت حاصل کرتے ہیں اُن کی جنت حقیقی جنت نہیں ہوتی کیونکہ جنت
کی خصوصیت یہ ہے کہ جنت عدن ہو۔اور عورت کے بغیر جنت عدن نصیب نہیں ہوتی بلکہ
ادھر مرد جنت تیار کرتا ہے اور اُدھر عورت اُس کی اولاد کو جنت سے باہر نکال دیتی ہے کیونکہ
اولا د کی صحیح تربیت کے بغیر قوم کو دائمی جنت حاصل نہیں ہو سکتی اور اولاد کی تربیت کا اکثر حصہ
چونکہ عورت کے ہاتھ میں ہوتا ہے، اس لئے اس جنت کی تعمیل کیلئے عورت کے تعاون اور
اس کو اپنے ساتھ شریک کرنے کی انسان کو ہمیشہ ضرورت رہے گی۔جب عورت کو تعلیم حاصل
ہوگی ، جب عورت کے اندر تقوی ہو گا ، جب عورت کے اندر دین کی محبت ہوگی ، جب عورت
کے دل میں خدا اور اُس کے رسول کے احکام پر چلنے کی ایک والہا نہ تڑپ ہوگی تو ناممکن ہے
کہ وہ یہی جذبات اپنی اولاد کے اندر بھی پیدا کرنے کی کوشش نہ کرے۔پس مردوں کا یہ
کام ہے کہ وہ آج کی جنت تیار کریں اور عورتوں کا یہ کام ہے کہ وہ گل کی جنت تیار کریں۔مردوں کا یہ کام ہے کہ وہ جنت بنائیں اور عورتوں کا یہ کام ہے کہ وہ اس جنت کیلئے نئے مالی
پیدا کریں۔اگر ایک طرف مرد اُس جنت کی تعمیر میں لگا ہوا ہو اور دوسری طرف عورت اس
کی تعمیر میں لگی ہوتی ہے۔اگر ایک طرف مرد اس کی حفاظت کرتا ہو اور دوسری طرف عورت
اس کی حفاظت کیلئے نئے سے نئے مالی پیدا کرتی چلی جاتی ہو تو پھر کون ہے جو اُس جنت کو
برباد کر سکے۔کون ہے جو قومی وحدت، قومی عظمت اور قومی شان کو نقصان پہنچا سکے۔مگر جس
دن عورت کو اس جنت کی تعمیر میں شریک ہونے سے روک دیا جائے گا اُسی دن اگلے مالی پیدا
ہونے بند ہو جائیں گے اُسی دن پہلوں کی ٹرینینگ ختم ہو جائے گی اور جب پہلوں کی ٹرینینگ
ختم ہوگئی اور اگلوں کا سلسلہ بھی بند ہو گیا تو وہ جنت کبھی قائم نہیں رہ سکتی بلکہ ضرور ہے کہ

خلافة على منهاج النبوة
119
جلد دوم
شیطان اُسے اُجاڑ کر رکھ دے۔ایک عظیم الشان نکتہ پس یہ ایک عظیم الشان نکتہ ہے جو قرآن کریم نے ہمیں بتایا کہ
حیات ملی کے قیام کیلئے مردوں اور عورتوں دونوں کو مل کر
کوشش کرنی چاہئے۔جب تک عورتوں کو اپنے ساتھ شریک نہیں کرو گے اُس وقت تک تم
یقین رکھو کہ تم جنت نہیں بنا سکو گے۔اگر تم اپنی کوشش سے ساری دنیا کو بھی ایک دفعہ نمازی بنا
لو تو اس کا کیا فائدہ جب کہ اُن نمازیوں کی اولادوں کو انہی کی مائیں بے نماز بنانے میں
مصروف ہوں۔اس طرح تو یہی ہوگا کہ تم جنت بناؤ گے اور عورتیں اُس جنت کو برباد کرتی
چلی جائیں گی۔ہمارا ایک رشتہ دار ہوا کرتا تھا جو دین کا سخت مخالف اور خدا اور رسول کے احکام پر
ہمیشہ ہنسی اور تمسخر اڑایا کرتا تھا۔ایک دفعہ وہ بیمار ہوا اور علاج کیلئے حضرت خلیفہ اول کے
پاس آیا۔حضرت خلیفہ اول نے باتوں باتوں میں اس سے کہا کہ مرزا صاحب ! آپ کے
پہلو میں پانچ وقت لوگ مسجد میں آ کر نماز میں پڑھتے ہیں کیا آپ کو کبھی اس پر رشک نہیں
آیا ؟ اور کیا آپ کے دل میں کبھی یہ خیال نہیں آیا کہ آپ کو بھی نمازیں پڑھنی چاہئیں ؟ اس
نے یہ سن کر بڑے زور سے قہقہہ لگایا اور کہا مولوی صاحب میں تو بچپن سے ہی سلیم الفطرت
واقع ہوا ہوں۔چنانچہ ان دنوں میں بھی جب میں لوگوں کو دیکھتا کہ انہوں نے سر نیچے اور
سرین اونچے کئے ہوئے ہیں تو میں ہنسا کرتا تھا کہ یہ کیسے احمق لوگ ہیں۔اب بتاؤ جب مائیں ایسے سلیم الفطرت بچے پیدا کرنے شروع کر دیں تو
واعظوں کے وعظ سے جو جنت تیار ہو آیا وہ ایک دن بھی قائم رہ سکتی ہے۔اسی طرح کوئی
مسئلہ لے لو علمی ہو یا مذہبی ، سیاسی ہو یا اقتصادی ، اگر عورت کو اپنے ساتھ شریک نہیں کیا
جائے گا تو ان مسائل کے بارہ میں وہ تمہاری اولاد کو بالکل ناواقف رکھے گی اور تمہارا
علم تمہارے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا۔غرض ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ
دائمی جنت مرد کو عورت کے بغیر نہیں مل سکتی اور یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے۔پس وہ جنہوں
نے اسلامی جنت کو چکلہ قرار دیا ہے انہوں نے اپنے محبث نفس کا اظہار کرنے کے سوا اور

خلافة على منهاج النبوة
۱۲۰
جلد دوم
کچھ نہیں کیا۔اسی جنت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ولمن خاف مقام ربه جنتن ۳ کہ وہ لوگ جو اپنے دلوں میں خدا کا خوف رکھتے
ہیں اُن کیلئے دو جنتیں ہیں۔دوسری جگہ فرماتا ہے۔دمِن دُونِهِمَا جَنَّتن ۳۸ که دو جنتیں
دنیا میں ہونگی اور دو ہی اگلے جہاں میں۔کیونکہ ایک باغ مرد نے لگایا ہوگا اور ایک عورت
نے۔اس کو جنتین کہا گیا ہے اور اسی کو جنت قرار دیا گیا ہے۔گویا اس باغ کی دو حیثیتیں
بھی ہیں اور ایک بھی۔دو اس لحاظ سے کہ ایک مرد کی کوششوں کا نتیجہ ہوگا اور دوسرا عورت کی
کوششوں کا نتیجہ اور ایک اس لحاظ سے کہ مرد و عورت دونوں کی یہ مشترکہ جنت ہوگی۔پھر فرماتا ہے کہ صرف اگلے جہان میں ہی یہ دو جنت نہیں ہونگے بلکہ
ومِن دُونِهِما جنتن اس دنیا میں بھی دو جنت ہیں جن میں سے ایک کی تعمیر مرد کے
سپر د ہے اور ایک کی تعمیر عورت کے سپرد۔پس مومنوں کو دو جنتیں تو اس دنیا میں ملتی
ہیں اور دو اگلے جہان میں یعنی اسے جسمانی اور روحانی دونوں رنگ کی
کامیابیاں حاصل ہوتی ہیں۔جو اپنا دائمی اثر چھوڑ جاتی ہیں۔چنانچہ اسی کی طرف
اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔الْمَالُ وَالْبَنُونَ زِينَةُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا
والبقيتُ الشيحَتُ خَيْرُ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَخَيْرا ملا ۳۹ے یعنی جو لوگ مال
و اسباب سے دُنیوی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں ایک وقتی فائدہ تو مل جاتا ہے لیکن جو
لوگ ایسے اعمال کرتے ہیں جو خدا تعالیٰ کی رضا کیلئے ہوں اُن کے عمل ابدیت کا مقام پالیتے
ہیں اور نہ صرف انہیں حاضر ثواب ملتا ہے بلکہ اُن کی وجہ سے ثواب کا ایک دائمی سلسلہ جاری
ہوتا ہے۔اس حدیث کی تشریح کہ جنت یہ حدیث کہ جنت ماؤں کے قدموں کے نیچے
ہے یہ بھی اسی طرف اشارہ کرتی ہے کہ اگر ماں
ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے اچھی تربیت کرے تو اچھی نسل پیدا ہوگی
اور جو انعامات باپ حاصل کرے گا وہ دائمی ہو جائیں گے لیکن اگر ماں اچھی تربیت نہیں
کرے گی تو باپ کے کمالات باپ تک ختم ہو جائیں گے اور دنیا کو جنات عدن حاصل نہیں

خلافة على منهاج النبوة
۱۲۱
جلد دوم
ہونگی۔یہی مفہوم اس حدیث سے بھی ظاہر ہوتا ہے جو معاویہ بن جاہمہ سے مروی ہے۔وہ
کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ
يَا رَسُولَ اللهِ ! مجھے اجازت دیجئے کہ میں فلاں جہاد میں شامل ہو جاؤں۔آپ نے فرمایا۔کیا تیری ماں زندہ ہے۔اس نے کہا ہاں حضور زندہ ہے۔آپ نے فرمایا۔فَالْزِمْهَا فَإِنَّ
الْجَنَّةَ تَحْتَ رِجْلَيْهَا - ٢٠ جا اور اسی کے پاس رہ کیونکہ اُس کے قدموں میں جنت ہے۔معلوم ہوتا ہے اس میں بعض ایسے نقائص تھے جن کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سمجھتے
تھے کہ اگر وہ ماں کی صحبت میں رہا تو اس کی عمدہ تربیت سے وہ دُور ہو جائیں گے۔ممکن ہے
اس میں تیزی اور جوش کا مادہ زیادہ ہو اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سمجھا ہو کہ اگر یہ
جہاد پر چلا گیا تو اس کی طبیعت میں جو جوش کا مادہ ہے وہ اور بھی بڑھ جائے گا لیکن اگر اپنی
والدہ کے پاس رہا اور اس کی اطاعت کرتے ہوئے اسے اپنے جوشوں کو دبانا پڑا تو اس کی
اصلاح ہو جائے گی۔بہر حال کوئی ایسی ہی کمزوری تھی جس کی وجہ سے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس کیلئے ماں کی تربیت جہاد کے میدان سے زیادہ بہتر سمجھی اور اُسے اپنی والدہ
کی خدمت میں رہنے کا ارشاد فرمایا۔یہ حدیث بھی ظاہر کرتی ہے کہ جنت عورت کے تعاون
کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی۔غرض عورت کا جنت میں ہونا ضروری ہے نہ صرف اگلی جنت میں
بلکہ دنیوی جنت میں بھی کیونکہ اس کے بغیر کوئی قوم کامیاب نہیں ہو سکتی۔امانات کو ان کے اہل کے سپرد کرنے کا حکم پھر فرماتا ہے کہ یہ فضل اور رحمت ہو تم
کو حاصل ہوگی اُس کے قیام
کے لئے ایک نظام کی ضرورت ہے، خودسری اور پراگندگی سے قوم اس انعام کو حاصل نہیں کرسکتی۔پس
اس جنت کے قیام کیلئے جو طریق تم کو اختیار کرنا چاہئے وہ ہم تمہیں بتاتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ
إنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّوا الآمنتِ إِلَى أَهْلِهَا دُنیوی حکومتیں اور مال و املاک پر
قبضے یہ سب تمہارے پاس خدا تعالیٰ کی امانتیں ہیں۔پس ہم تم کو حکم دیتے ہیں کہ (۱) تم امانتوں کو اُن
کے اہل کے سپر د کرو۔یعنی اپنے لئے ایسے سردار چنو جو اس امانت کو اٹھانے کے اہل ہوں۔(۲)
وَاِذَا حَكَمْتُم بَيْنَ النَّاسِ اَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ پھر ہم ان کو جن کے سپرد یہ

خلافة على منهاج النبوة
۱۲۲
جلد دوم
امانت کی جائے حکم دیتے ہیں کہ وہ انصاف اور عدل سے کام کریں گویا دونوں کو حکم دے
دیا۔ایک طرف لوگوں سے کہا کہ اے لوگو! ہم تم کو حکم دیتے ہیں کہ تم حکومت کے اختیارات
ہمیشہ ایسے لوگوں کے سپرد کیا کرو جو ان اختیارات کو سنبھالنے اور حکومت کے کام کو چلانے
کے سب سے زیادہ اہل ہوں اور پھر اے اہل حکومت ! ہم تم کو بھی حکم دیتے ہیں کہ تم رعایا
کے ساتھ عدل وانصاف کا معاملہ رکھو اور کبھی بے انصافی کو اپنے قریب نہ آنے دو۔إنَّ الله نعما يَعِظُكُمْ بِهِ إنَّ اللهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا - اللہ تعالیٰ کا یہ حکم بہت
بڑی حکمتوں پر مشتمل ہے اور وہ ہمیشہ تم کو اچھی باتوں کا حکم دیتا ہے اور وہ سننے اور دیکھنے
والا ہے۔اس طرح جب ایک نظام قائم ہو جائے تو فرماتا ہے کہ اب جو غرض نظام کی تھی یعنی
دین کی تمکین تم اس کی طرف توجہ کرو اور قومی عبادات اور قومی کاموں کے متعلق جو احکام ہیں
ان کی بجا آوری کی طرف توجہ کرو۔عبادات اور فرائض شخصی بھی ہوتے ہیں اور قومی بھی۔جو
شخصی عبادات اور فرائض ہیں اُن کیلئے کسی نظام کی ضرورت نہیں اور انہیں انتخاب امراء کے
ساتھ کوئی تعلق نہیں۔پس انتخاب امراء کے بعد جو اطیعُوا اللَّهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُولَ بيان
فرمایا اس کے یہی معنی ہیں کہ نظام کی غرض یہ تھی کہ قومی عبادات اور فرائض صحیح طور پر ادا ہوسکیں۔پس
تم کو چاہئے کہ جب نظام قائم ہو جائے تو اس کی غرض کو پورا کرنے کی کوشش کرو۔یہ نہیں کہ نظام بنا
کر اپنے گھروں میں بیٹھ جاؤ اور سارا کام امراء پر ڈال دو۔امراء کا قیام کام کرنے کیلئے نہیں ہوتا بلکہ
کام لینے کیلئے ہوتا ہے۔پس چاہئے کہ جب امراء قائم ہو جائیں تو تم قومی ذمہ داریوں کو ادا کرنے
میں لگ جاؤ۔چنانچہ فرماتا ہے۔يَآتِهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَاطِيْعُوا الرَّسُول
و أولي الأمر منكم۔یعنی جب تم نے امراء کا انتخاب کر لیا تو اب سن لو کہ تم پر تین حکومتیں
ہوں گی۔اول اللہ کی حکومت۔دوم رسول کی حکومت۔سوم اُولی الامر کی حکومت ہاں فات
تَنَازَعْتُمْ في شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ والرَّسُوْلِ إِن كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللَّهِ
واليوم الأخر۔چونکہ امراء ان ذمہ داریوں کی ادائیگی کے متعلق مختلف سکیمیں تجویز
کریں گے تمہیں چاہئے کہ تم ان سکیموں میں ان کی اطاعت کر ولیکن اگر کبھی تمہارا ان

خلافة على منهاج النبوة
۱۲۳
جلد دوم
اختلاف ہو جائے تو ان اختلافات کو اللہ اور رسول کی طرف لے جاؤ۔یعنی ان اصول کے
مطابق طے کرو جو اللہ اور اس کے رسول نے مقرر کئے ہیں اور اپنی ذاتی خواہشات کی پیروی
ނ
نہ کرو ذلِكَ خَيْرُ و اَحْسَنُ تَأْوِيلاً - یہ تمہارے لئے بہت بہتر اور انجام کے لحاظ
بہت بابرکت ہوگا۔یہاں اللہ تعالیٰ نے صاف طور پر یہ امر بیان کر دیا ہے کہ جب حکومت کے
اختیارات تم قابل ترین لوگوں کے سپر د کر دو تو پھر اللہ اور رسول کے احکام کے ساتھ ان حکام
کے احکام کی بھی تمہیں اطاعت کرنی ہوگی اور یہ اس لئے فرمایا کہ پہلے اس نے حکومت کا
مقام بتا دیا ہے کہ وہ کیسا ہونا چاہئے۔وہ کہتا ہے کہ تمہاری ترقی کیلئے یہ امر ضروری ہے کہ تم
اپنی باگ ڈور ایک ہاتھ میں دے دو مگر یاد رکھو انتخاب کرتے وقت اہلیت کو مد نظر رکھو ایسا نہ
ہو کہ تم یہ سمجھ کر کہ کسی نے تم پر احسان کیا ہوا ہے یا کوئی تمہارا قریبی عزیز اور رشتہ دار ہے یا کسی سے
تمہارے دوستانہ تعلقات ہیں اسے ووٹ دے دو۔دنیا میں عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے اور
ووٹ دیتے وقت یہ دیکھا جاتا ہے کہ ہمیں کس سے زیادہ تعلق ہے یا کون ہمارا عزیز اور
وست ہے۔یہ نہیں دیکھا جاتا کہ کون اس کام کے زیادہ اہل ہے مگر فرمایا اسلامی انتخاب
میں ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہئے کہ تم کسی کو محض اس لئے منتخب کر دو کہ وہ تمہارا باپ ہے یا تمہارا
بیٹا ہے یا تمہارا بھائی ہے بلکہ اس کام کا جو شخص بھی اہل ہو اُس کے سپر د کر دوخواہ اس کے
ساتھ تمہارے تعلقات ہوں یا نہ ہوں۔اس کے بعد فرماتا ہے کہ جب تم امراء کا انتخاب کرلو
گے تو لا زماوہ اسلام کی ترقی کیلئے بعض سکیمیں تجویز کریں گے اس لئے ہم تمہیں حکم دیتے ہیں
کہ جو احکام بھی ان کی طرف سے نافذ ہوں وہ خواہ تمہاری سمجھ میں آئیں یا نہ آئیں ان کی
اطاعت کرو۔ہاں اگر کسی مقام پر تمہارا اُن سے اختلاف ہو جائے تو فَرُدُّوهُ
إلى الله و الرّسُولِ اسے خدا اور رسول کے احکام کی طرف پھر ا دو۔یہاں آ کر خلافت
کے منکرین خوشی سے پھولے نہیں سماتے اور کہتے ہیں بس بات حل ہو گئی اور معلوم ہو گیا کہ
خلفاء کی باتیں ماننا کوئی ایسا ضروری نہیں۔اگر وہ شریعت کے مطابق ہوں تو انہیں مان لینا
چاہئے اور اگر شریعت کے مطابق نہ ہوں تو انہیں رڈ کر دینا چاہئے۔اس اعتراض کو میں
انشاء اللہ بعد میں حل کروں گا۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۲۴
جلد دوم
نظام اسلامی کے متعلق قرآنی اصول سر دست میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ
نظام اسلامی کے متعلق قرآن کریم
نے عام احکام بیان کئے ہیں اور ان میں مندرجہ ذیل اصول بیان ہوئے ہیں :۔(1) قومی نظام ایک امانت ہوتا ہے کیونکہ اس کا اثر صرف ایک شخص پر نہیں پڑتا بلکہ ساری
قوم پر پڑتا ہے۔پس اس کے بارہ میں فیصلہ کرتے وقت اپنی اغراض کو نہیں دیکھنا
چاہئے بلکہ قوم کی ضرورتوں اور فوائد کو دیکھنا چاہئے۔(۲) اس امانت کی ادائیگی کیلئے ایک نظام کی ضرورت ہے جس کے بغیر یہ امانت ادا نہیں ہو
سکتی۔یعنی افراد فرداً فرداً اس امانت کو پورا کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے بلکہ ضرور ہے
کہ اس کی ادائیگی کیلئے کوئی منصرم ہوں۔(۳) ان منصرموں کو قوم منتخب کرے۔(۴) انتخاب میں یہ مدنظر رکھنا چاہئے کہ جنہیں منتخب کیا جائے وہ ان امانتوں کو پورا کرنے
کے اہل ہوں۔اس کے سوا اور کوئی امر انتخاب میں مدنظر نہیں ہونا چاہئے۔(۵) جن کے سپرد یہ کام کیا جائے گا وہ امرقومی کے مالک نہ ہوں گے بلکہ صرف منصرم ہوں
گے۔کیونکہ فرما یا رانی آفیما یعنی ان کے سپرد اس لئے یہ کام نہ ہو گا کہ وہ باپ دادا
سے اس کے وارث اور مالک ہوں گے بلکہ اس لئے کہ وہ اس خدمت کے اہل ہوں گے۔یہ احکام کسی خاص مذہبی نظام کے متعلق نہیں بلکہ جیسا کہ الفاظ سے ظاہر ہے عام ہیں
خواہ مذہبی نظام ہوا اور خواہ دُنیوی ہو اور ان سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام ملوکیت کو اپنے نظام
کا حصہ تسلیم نہیں کرتا بلکہ اسلام صرف انتخابی نظام کو تسلیم کرتا ہے اور پھر اس نظام کے بارہ
میں فرماتا ہے کہ جن کے سپرد یہ کام ہوا فراد کو چاہئے کہ ان کی اطاعت کریں۔کیا اسلام کسی خالص دُنیوی حکومت کو تسلیم کرتا ہے اگر کہا جائے کہ
کیا اسلام
خالص دنیوی حکومت کو بھی تسلیم کرتا ہے یا نہیں۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ اسلام سب صحیح
سامانوں کی موجودگی میں جبکہ سارے سامان اسلام کی تائید میں ہوں اور جبکہ اسلام آزاد ہو

آج 10 میں سے 10 باقی