خلافت کے بارہ میں قرآنی احکام
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 2
خلافة على منهاج النبوة
۱۲۵
جلد دوم
خالص دنیوی نظام کو تسلیم نہیں کرتا۔مگر وہ حالات کے اختلاف کو بھی نظر انداز نہیں کرتا کیونکہ
ہوسکتا ہے کہ کسی وقت وہ اعلیٰ نظام جو اسلام کے مدنظر ہو نافذ نہ کیا جا سکے اس صورت میں
ڈ نیوی نظاموں کی بھی ضرورت ہو سکتی ہے۔مثلاً کسی وقت اگر مسلمانوں کا معتد بہ حصہ گفار
حکومتوں کے ماتحت ہو جائے ، ان کی خریت سلب ہو جائے ، ان کی آزادی جاتی رہے اور
ان کی اجتماعی قوت قائم نہ رہے تو جن ملکوں میں اسلام کا زور ہو وہ مذہبی اور دُنیوی نظام اکٹھا
قائم نہیں کر سکتے۔کیونکہ مسلمانوں کی اکثریت اس کی اتباع نہیں کر سکتی۔پس اس مجبوری کی
وجہ سے ان ملکوں میں خالص دُنیوی نظام کی اجازت ہوگی جو انہی اصول پر قائم ہوگا جو اسلام
نے تجویز کئے ہیں اور جن کا قبل ازیں ذکر کیا جا چکا ہے۔خالص دنیوی نظام کا مفہوم خالص دنیوی نظام سے یہ مراد نہیں کہ وہ نظام اسلامی
احکام کو جو حکومت سے تعلق رکھتے ہیں نافذ نہیں
کرے گا بلکہ مراد یہ ہے کہ مذہبی طور پر اس کے احکام سب عالم اسلامی پر واجب نہ ہوں
گے کیونکہ مسلمانوں کی اکثریت سیاسی حالات کی وجہ سے ان کی پابندی نہ کر سکے گی اور نہ اس
نظام کے قیام میں مسلمانوں کی اکثریت کا ہاتھ ہو گا۔پس ایسے وقت میں جائز ہوگا کہ ایک خالص مذہبی نظام الگ قائم کیا جائے بلکہ جائز ہی نہیں
ضروری ہوگا کہ ایک خالص مذہبی نظام علیحدہ قائم کر لیا جائے جس کا تعلق اس اسلامی نظام سے ہو
جس کا تعلق کسی حکومت سے نہ ہو بلکہ اسلام کی روحانی تنظیم سے ہوتا کہ غیر حکومتیں دخل اندازی نہ
کریں اور چونکہ وہ صرف روحانی نظام ہوگا اور حکومت کے کاروبار میں وہ دخل نہ دے گا اس لئے ایسا
نظام غیر حکومتوں میں بسنے والے مسلمانوں کو اکٹھا کر سکے گا اور اسلام پرا گندگی سے بچ جائے گا۔اگر مسلمان اس آیت کے مفہوم پر عمل کرتے تو یقیناً جو تنزل مسلمانوں کو آخری
زمانہ میں دیکھنا نصیب ہوا اس کا دیکھنا انہیں نصیب نہ ہوتا۔مسلمانوں کی ایک افسوسناک غلطی
غلط مسلمانوں سے تنزل کے وقت میں
غلطی ہوئی کہ انہوں نے سمجھا کہ اگر وہ
ساری دنیا میں ایک ایسا نظام قائم نہیں کر سکے جو دینی اور دنیوی امور پر مشتمل ہو تو اُن کیلئے
خلافة على منهاج النبوة
۱۲۶
جلد دوم
خالص دینی نظام کی بھی کوئی صورت نہیں اور انہوں نے یہ سمجھا کہ یہ دونوں نظام کسی صورت
میں بھی الگ نہیں ہو سکتے اور جب ایک نظام ان کیلئے ناممکن ہو گیا تو انہوں نے دوسرے
نظام کو بھی ترک کر دیا حالانکہ مسلمانوں کا فرض تھا کہ جب ان میں سے خلافت جاتی رہی تھی تو
وہ کہتے کہ آؤ جو قومی مسائل ہیں ان کیلئے ہم ایک مرکز بنالیں اور اس کے ماتحت ساری دنیا
میں اسلام کو پھیلائیں۔چنانچہ وہ اس مرکز کے ماتحت دنیا بھر میں تبلیغی مشن قائم کرتے ،
لوگوں کے اخلاق کی درستی کی کوشش کرتے ، لوگوں کو قرآن پڑھاتے ، غیر مسلموں کو اسلام
میں داخل کرتے اور جو مشترکہ قومی مسائل ہیں ان میں مشترکہ جد و جہد اور کوشش سے کام
لیتے مگر انہوں نے سمجھا کہ اب ان کیلئے کسی خالص دینی نظام کے قیام کی کوئی صورت ہی باقی
نہیں رہ گئی۔نتیجہ یہ ہوا کہ وہ روز بروز تنزل میں گرتے چلے گئے۔اگر وہ دینی اور دنیوی
امور پر مشتمل نظام کے قیام میں ناکام رہنے کے بعد خالص دینی نظام قائم کر لیتے تو وہ بہت
بڑی تباہی سے بچ جاتے اور اس کی وجہ سے آج شاید تمام دنیا میں اسلام اتنا غالب ہوتا کہ
عیسائیوں کا نام ونشان تک نہ ہوتا مگر چونکہ انہیں یہ غلطی لگ گئی کہ اگر وہ ساری دنیا میں ایک
ایسا نظام قائم نہیں کر سکے جو دینی اور دنیوی دونوں امور پر مشتمل ہو تو اب ان کیلئے کسی خالص
دینی نظام کے قیام کی کوئی صورت ہی نہیں اس لئے جب ایک نظام ان کے ہاتھ سے جاتا رہا
تو دوسرے نظام کو بھی انہوں نے ترک کر دیا۔دوسری غلطی دوسری غلطی ان سے یہ ہوئی کہ انہوں نے یہ سمجھا انتخاب صرف اس نظام
کیلئے ہے جو سب مسلمانوں کے دینی اور دنیوی امور پر حاوی ہو حالانکہ
ان آیات میں خدا تعالیٰ نے واضح طور پر بتلا دیا تھا کہ انتخاب خالص دُنیوی نظام میں بھی
اسی طرح ضروری ہے جس طرح دینی و دنیوی مشتر کہ نظام میں۔اگر اور نہیں تو وہ اتنا ہی کر
لیتے کہ جب بھی کسی کو بادشاہ بناتے تو انتخاب کے بعد بناتے۔تب بھی وہ بہت سی تباہی سے
بچ سکتے تھے مگر انہوں نے انتخاب کے طریق کو بھی ترک کر دیا حالانکہ اگر وہ اس نکتہ کو سمجھتے تو
وہ ملوکیت کا غلبہ جو اسلام میں ہوا اور جس نے اسلامی حکومت کو تباہ کر دیا کبھی نہ ہوتا اور مسلمانوں
کی کوششیں اسلامی طریق حکومت کے قیام کیلئے جاری رہتیں۔اور مسلمان ڈیما کریسی
خلافة على منهاج النبوة
۱۲۷
جلد دوم
(DEMOCRACY) کی صحیح ترقی کے پہلے اور سب سے بہتر علمبر دار ہوتے۔اختلاف کی صورت میں ایک خالص یہ جو میں نے کہا ہے کہ ایسے حالات
میں کہ اختلاف پیدا ہو چکا ہے ایک
مذہبی نظام قائم کرنے کا ثبوت خالص مذہبی نظام قائم کرنے کا اس
آیت سے ثبوت ملتا ہے۔وہ اس طرح ہے کہ اس آیت میں سب مسلمان مخاطب ہیں اور
انہیں ہر وقت أولي الأمر منكم کی اطاعت کا حکم ہے اس میں کسی زمانہ کی تخصیص نہیں کہ
فلاں زمانہ میں اُولی الامر کی اطاعت کرو اور فلاں زمانہ میں نہ کرو بلکہ ہر حالت اور ہر
زمانہ میں ان کی اطاعت کا حکم دیا گیا ہے۔اگر کوئی کہے کہ اولی الامر کی اطاعت کا حکم
محض وقتی ہے تو ساتھ ہی اسے یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ اللہ اور رسول کی اطاعت کا حکم بھی
محض وقتی ہے کیونکہ خدا نے اس سے پہلے اطیعُوا اللَّهَ وَاطِيْعُوا الرَّسُول کا حکم دیا ہے۔لیکن اگر خدا اور رسول کے احکام کی اطاعت ہر وقت اور ہر زمانہ میں ضروری ہے تو معلوم
ہوا کہ اولی الامر کی اطاعت کا حکم بھی ہر حالت اور ہر زمانہ کیلئے ہے اور دراصل اس
آیت کے ذریعہ مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ کسی نہ کسی نظام کی
پابندی ان کیلئے ہر وقت لازمی ہوگی۔پس جس طرح دوسرے احکام میں اگر ایک حصہ پر عمل
نہ ہو سکے تو دوسرے حصے معاف نہیں ہو سکتے ، جو جہاد نہ کر سکے اس کیلئے نماز معاف نہیں ہو
سکتی ، جو وضو نہ کر سکے اس کیلئے رکوع اور سجدہ معاف نہیں ہوسکتا ، جو کھڑے ہو کر نماز نہ پڑھ
سکے اس کیلئے بیٹھ کر یا لیٹ کر یا اشاروں سے نماز پڑھنا معاف نہیں ہوسکتا ، اسی طرح اگر
سارے عالم اسلامی کا ایک سیاسی نظام نہ ہو سکے تو مسلمان اولی الامر کی اطاعت کے ان
حصوں سے آزاد نہیں ہو سکتے جن پر وہ عمل کر سکتے تھے۔جیسے اگر کوئی حج کیلئے جائے اور صفا
اور مروہ کے درمیان سعی نہ کر سکے تو سعی اس کیلئے معاف نہیں ہو جائے گی بلکہ اس کیلئے
ضروری ہو گا کہ کسی دوسرے کی پیٹھ پر سوار ہو کر اس فرض کو ادا کرے۔پس مسلمانوں سے یہ
ایک شدید غلطی ہوئی کہ انہوں نے سمجھ لیا کہ چونکہ ایک نظام ان کیلئے ناممکن ہو گیا ہے اس
لئے دوسرا نظام انہیں معاف ہو گیا ہے۔حالانکہ خالص مذہبی نظام مختلف حکومتوں میں بٹ
خلافة على منهاج النبوة
۱۲۸
جلد دوم
جانے کی صورت میں بھی ناممکن نہیں ہو جاتا جیسا کہ آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ظہور سے اللہ تعالیٰ نے پیدا کر دیا ہے اگر لوگ ہم سے کہتے ہیں کہ تم چور کا ہاتھ کیوں نہیں
کاٹتے ؟ تو ہم کہتے ہیں کہ یہ ہمارے بس کی بات نہیں لیکن جن امور میں ہمیں آزادی حاصل
ہے ان امور میں ہم اپنی جماعت کے اندر اسلامی نظام کے قیام کی کوشش کرنا اپنا پہلا اور اہم
فرض سمجھتے ہیں۔پس اگر مسلمان بھی سمجھتے کہ ہر وقت اور ہر زمانہ میں اولی الامر منكم کی
اطاعت ان پر واجب ہے اور جن حصوں میں اولی الامر کی اطاعت ان کیلئے ناممکن تھی
ان کو چھوڑ کر دوسرے حصوں کیلئے وہ نظام قائم رکھتے تو وہ اس حکم کو پورا کر نے والے بھی
رہتے اور اسلام کبھی اس حالت کو نہ پہنچتا جس کو وہ اب پہنچا ہے۔مگر اللہ تعالیٰ کا شاید یہ منشا تھا
کہ اسلامی حکم کا یہ حصہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی جماعت کے ذریعہ سے عمل میں
آئے اور یہ فضیلت اس اخرین مِنْهُم " کی جماعت کو حاصل ہو کیونکہ آخر ہمارے
لئے بھی کوئی نہ کوئی فضیلت کی بات رہنی چاہئے۔صحابہ نے تو یہ فضیلت حاصل کر لی کہ انہوں نے
ایک دینی و دنیوی مشتر کہ نظام اسلامی اصول پر قائم کیا مگر جو خالص مذہبی نظام تھا اس کے
قیام کی طرف اس نے ہمیں توجہ دلا دی۔گویا اس آیت کے ایک حصے پر صحابہ نے عمل کیا اور
دوسرے حصے پر ہم نے عمل کر لیا۔پس ہم بھی صحابہ میں جا ملے۔خلاصہ یہ کہ اس آیت میں
اسلامی نظام کے قیام کے اصول بیان کئے گئے ہیں اور یہ حکم دیا گیا ہے کہ (۱) اسلامی نظام
انتخاب پر ہو۔(۲) یہ کہ مسلمان ہر زمانہ میں اولی الأمْرِ مِنْكُمْ کے تابع رہیں مگر افسوس
کہ مسلمانوں نے اپنے تنزل کے زمانہ میں دونوں اصولوں کو بھلا دیا۔جہاں ان کا بس تھا
انہوں نے انتخاب کو قائم نہ رکھا اور جو امور ان کے اختیار سے نکل گئے تھے ان کو چھوڑ کر جو
اموران کے اختیار میں تھے ان میں بھی انہوں نے اُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ کا نظام قائم کر کے
ان کی اطاعت سے وحدتِ اسلامی کو قائم نہ رکھا اور ان لغو بحثوں میں پڑ گئے کہ انہیں صرف
أولى الامر منکم کی اطاعت کرنی چاہئے۔اور اس طرح جو اصل غرض اس حکم کی تھی وہ
نظر انداز ہو گئی حالانکہ جو امران کے اختیار میں نہ تھا اس میں ان پر کوئی گرفت نہ تھی اگر وہ
اس حصہ کو پورا کرتے جوان کے اختیار میں تھا۔
خلافة على منهاج النبوة
۱۲۹
جلد دوم
أُولِی الْاَمْرِ مِنْكُمْ کے اس جگہ شاید کوئی اعتراض کرے کہ احمد
جماعت کی تعلیم تو یہ ہے کہ اولى الأمر منكم
متعلق ایک اعتراض کا جواب میں غیر مذاہب کے اولی الامر بھی شامل ہیں
اور اس آیت کے ماتحت غیر مسلم حکام کی اطاعت بھی فرض ہے۔مگر اب جو معنی کئے گئے ہیں
اس کے ماتحت غیر مسلم آ ہی نہیں سکتے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ درست ہے لیکن یہ معنی
صرف أولى الأمر منكم کے ٹکڑے سے نکلتے ہیں۔یعنی جب ہم کہتے ہیں کہ غیر
مسلم
أولي الأمر بھی اس میں شامل ہیں تو اس وقت ہم سارے رکوع کو مدنظر نہیں رکھتے بلکہ
آیت کے صرف ایک ٹکڑہ سے اپنے دعوے کا استنباط کرتے ہیں لیکن یہ نکڑہ ساری آیتوں
سے مل کر جو معنی دیتا ہے انہیں باطل نہیں کیا جا سکتا۔بیشک دُنیوی امور میں ہر اولی الامر
کی اطاعت واجب ہے لیکن اس کے ساتھ ہی یہ حکم بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ ہر زمانہ میں
أولى الامر منکم کی اطاعت جو مسلمانوں میں سے ان کیلئے منتخب ہوں ان پر واجب ہے۔اولی الامر سے اختلاف کی صورت میں اب میں اس مضمون کو لیتا
ہوں جس کے بیان
رُدُّوهُ إِلَى اللهِ وَالرَّسُولِ کے کیا معنی ہیں؟ کرنے کا میں بچے والدہ
کر آیا ہوں کہ بعض لوگ اس مقام پر یہ اعتراض کیا کرتے ہیں کہ اولی الامر سے اختلاف
کی صورت میں اللہ تعالی نے رُدُّوهُ إِلَى اللهِ وَ الرَّسُولِ فرمایا ہے۔جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ ان کی اطاعت واجب نہیں بلکہ اختلاف کی صورت میں ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ خدا
اور رسول کا کیا حکم ہے؟
اس کا جواب یہ ہے کہ اگر یہ معنی کئے جائیں تو آیت بالکل بے معنی ہو جاتی ہے۔کیونکہ
ہر شخص اپنے خیال کو درست سمجھا کرتا ہے۔پس اگر اس آیت کا یہی مفہوم لیا جائے تو اطاعت
کبھی ہو ہی نہیں سکتی۔آخر وہ کونسا امرایسا نکلے گا جسے تمام لوگ متفقہ طور پر خدا اور رسول کا حکم
سمجھیں گے۔یقیناً کچھ لوگوں کو اختلاف بھی ہوا کرتا ہے۔پس ایسی صورت میں اگر ہر شخص کو
یہ اختیار ہو کہ وہ حکم سنتے ہی کہہ دے کہ یہ خدا اور رسول کی تعلیم کے خلاف ہے تو اس صورت
خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
میں خلیفہ صرف اپنے آپ پر ہی حکومت کرنے کیلئے رہ جائے ،کسی اور پر اس نے کیا حکومت
کرنی ہے۔بالخصوص موجودہ زمانہ میں تو ایسا ہے کہ آجکل ماننے والے کم ہیں اور مجتہد
زیادہ۔ہر شخص اپنے آپ کو اہل الرائے خیال کرتا ہے۔اس صورت میں خلیفہ تو اپنا بوریا بچھا
کر الگ شور مچاتا رہے گا کہ یوں کرو اور لوگ یہ شور مچاتے رہیں گے کہ پہلے ان حکموں کو
قرآن اور حدیث کے مطابق ثابت کرو ، تب مانیں گے ورنہ نہیں اور یہ تو ظاہر ہے کہ دنیا میں
کوئی دینی امرایسا نہیں جسے ساری دنیا یکساں طور پر مانتی ہو بلکہ ہر بات میں کچھ نہ کچھ
اختلاف پایا جاتا ہے۔لطیفہ مشہور ہے کہ ایک جاہل شخص تھا جسے مولویوں کی مجلس میں بیٹھنے کا بڑا شوق تھا مگر
چونکہ اسے دین سے کوئی واقفیت نہ تھی اس لئے جہاں جا تا لوگ دھکے دے کر نکال دیتے۔ایک دفعہ اس نے کسی دوست سے ذکر کیا کہ مجھے علماء کی مجلس میں بیٹھنے کا بڑا شوق ہے مگر لوگ
مجھے بیٹھنے نہیں دیتے میں کیا کروں؟ اس نے کہا ایک بڑا سا جبہ اور پگڑی پہن لو۔لوگ تمہاری
صورت کو دیکھ کر خیال کریں گے کہ کوئی بہت بڑا عالم ہے اور تمہیں علماء کی مجلس میں بیٹھنے سے
نہیں روکیں گے۔جب اندر جا کر بیٹھ جاؤ اور تم سے کوئی بات پوچھی جائے تو کہہ دینا کہ
اختلافی مسئلہ ہے بعض نے یوں لکھا ہے اور بعض نے اس کے خلاف لکھا ہے اور چونکہ مسائل
میں کثرت سے اختلاف پایا جاتا ہے اس لئے تمہاری اس بات سے کسی کا ذہن ادھر منتقل نہیں
ہو گا کہ تم کچھ جانتے نہیں۔چنانچہ اس نے ایک بڑا سائبہ پہنا، پورے تھان کی پگڑی سر پر
رکھی اور ہاتھ میں عصا لے کر اس نے علماء کی مجالس میں آنا جانا شروع کر دیا۔جب کسی مجلس
میں بیٹھتا تو سر جُھکا کر بیٹھا رہتا۔لوگ کہتے کہ جناب آپ بھی تو کچھ فرما ئیں۔اس پر وہ
گردن ہلا کر کہہ دیتا اس بارہ میں بحث کرنا لغو ہے۔علمائے اسلام کا اس کے متعلق بہت کچھ
اختلاف ہے کچھ علماء نے تو اس طرح لکھا ہے جس طرح یہ مولا نا فرماتے ہیں اور کچھ علماء نے
اُس طرح لکھا ہے جس طرح وہ مولا نا فرماتے ہیں۔لوگ سمجھتے کہ اس شخص کا مطالعہ بڑا وسیع
ہے۔چنا نچہ کہتے بات تو ٹھیک ہے جھگڑا چھوڑو اور کوئی اور بات کرو۔کچھ مدت تو اسی طرح
ہوتا رہا اور علماء کی مجالس میں اس کی بڑی عزت و تکریم رہی۔مگر ایک دن مجلس میں یہ ذکر چل
خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
پڑا کہ زمانہ ایسا خراب آ گیا ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ خدا کا انکار کرتا چلا جاتا ہے اور وہ کہتا ہے
کہ اگر خدا ہے تو کوئی دلیل دو۔اس پر لوگوں نے حسب دستور ان سے بھی کہا کہ سنائیے
مولا نا آپ کا کیا خیال ہے؟ وہ کہنے لگا بحث فضول ہے کچھ علماء نے لکھا ہے کہ خدا ہے اور کچھ
علماء نے لکھا ہے کہ خدا نہیں۔یہ سنتے ہی لوگوں میں اس کا بھانڈا پھوٹ گیا اور اُنہوں نے
دھکے دے کر اسے مجلس سے باہر نکال دیا۔تو دنیا میں اس کثرت سے اختلاف پایا جاتا ہے کہ
اگر فإن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ وَ الرّسولِ کے یہ معنی کئے جائیں کہ
جب بھی خلیفہ کے کسی حکم سے کسی کو اختلاف ہو اس کا فرض ہے کہ وہ خلیفہ کو دھگا دے کر کہے
کہ تیرا حکم خدا اور رسول کے احکام کے خلاف ہے تو اس کو اتنے دھکے ملیں کہ ایک دن بھی
خلافت کرنی اس کیلئے مشکل ہو جائے۔پس یہ معنی عقل کے بالکل خلاف ہیں۔ہماری جماعت
میں سے بھی بعض لوگوں کو اس آیت کا صحیح مفہوم نہ سمجھنے کی وجہ سے ٹھوکر لگی ہے اگر وہ صحیح معنی
سمجھ لیتے تو ان
کو کبھی ٹھوکر نہ لگتی۔أولى الأمْرِ مِنْكُمُ والی آیت دُنیوی حکام دو وسیع معنی کیا ہیں؟ ان کو
صحیح
معلوم کر نے کیلئے پہلے یہ
اور خلفائے راشدین دونوں پر حاوی ہے سمجھ لینا چا ہیے کہ یہ آیت
عام ہے اس میں خالص دُنیوی حکام بھی شامل ہیں اور خلفائے راشدین بھی شامل ہیں پس یہ
آیت خالص اسلامی خلفاء کے متعلق نہیں بلکہ دنیوی حکام کے متعلق بھی ہے۔اب اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ یہ آیت اپنے مطالب کے لحاظ سے عام
ہے اور اس میں خالص دُنیوی حکام اور خلفائے راشدین دونوں شامل ہیں یہ سمجھ لو کہ
ان دونوں کے بارہ میں قرآن کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام الگ
الگ ہیں۔جو خالص دُنیوی حکام ہیں ان کیلئے شریعتِ اسلامی کے الگ احکام ہیں۔اور
جو خلفائے راشدین ہیں ان کیلئے الگ احکام ہیں۔پس جب خدا نے یہ کہا کہ
فَإِن تَنَازَعْتُمْ في شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ وَالرَّسُولِ تو اس کے یہ معنی نہیں کہ جب
تمہارا أولى الأمر سے جھگڑا ہو تو تم یہ دیکھنے لگ جاؤ کہ خدا اور رسول کا حکم تم کیا سمجھتے ہو بلکہ
خلافة على منهاج النبوة
۱۳۲
جلد دوم
اس کے یہ معنی ہیں کہ چونکہ اس عام حکم میں خلفائے راشدین بھی شامل ہیں اور دُنیوی حکام
بھی اس لئے جب اختلاف ہو تو دیکھو کہ وہ حکام کس قسم کے ہیں۔اگر تو وہ خلفائے راشدین
ہیں تو تم ان کے متعلق وہ عمل اختیار کرو جو اللہ تعالیٰ نے خلفائے راشدین کے بارہ میں بیان
فرمایا ہے اور اگر وہ حکام دُنیوی ہیں تو ان کے بارہ میں تم ان احکام پر عمل کرو جو اللہ تعالیٰ
اور اس کے رسول نے ان کے متعلق بیان کئے ہیں۔دونوں کے متعلق الگ الگ احکام اب ہم دیکھتے ہیں کہ کیا ان دونوں قسم
کے اُولی الامر کے متعلق اللہ تعالیٰ اور
اس کے رسول نے الگ الگ قسم کے احکام بیان کئے ہیں یا نہیں۔اگر کئے ہیں تو وہ کیا ہیں۔سو ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اِن دونوں قسم کے اولی الامر کی نسبت
دو مختلف احکام بیان کئے ہیں جو یہ ہیں :۔(۱) عبادہ بن صامت سے روایت ہے بَايَعْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي الْعُسْرِ وَالْيُسْرِ وَالْمَنْشَطِ وَ الْمَكْرَهِ وَ عَلَى آثَرَةٍ عَلَيْنَا وَ
عَلَى أَنْ لَانُنَازِعَ الْأَمْرَ أَهْلَهُ وَ عَلَى اَنْ نَّقُولَ بِالْحَقِّ فَأَيْنَمَا كُنَّا لَانَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ
لَائِم وَ فِي رِوَايَةٍ أَنْ لَّا تُنَازِعَ الْأَمْرَ أَهْلَهُ إِلَّا أَنْ تَرَوْا كُفْراً بَوَاحًا عِنْدَكُمْ مِنَ اللَّهِ فِيهِ
بُرْهَانٌ مَتَّفَقٌ عَلَيْهِ - ۲۲
یعنی ہم نے رسول کریم کی ان شرائط پر بیعت کی کہ جو ہمارے حاکم مقرر ہوں
گے ان کے احکام کی ہم ہمیشہ اطاعت کریں گے خواہ ہمیں آسانی ہو یا تنگی اور چاہے ہمارا
دل ان احکام کے ماننے کو چاہے یا نہ چاہے بلکہ خواہ ہمارے حق وہ کسی اور کو دلا دیں پھر بھی
ہم ان کی اطاعت کریں گے۔اسی طرح ہماری بیعت میں ایک شرط یہ بھی تھی کہ جب ہم کسی
کو اہل سمجھ کر اس کے سپر دحکومت کا کام کر دیں گے تو اس سے جھگڑا نہیں کریں گے اور نہ اس
سے بحث شروع کر دیں گے کہ تم نے یہ حکم کیوں دیا وہ دینا چاہئے تھا۔ہاں چونکہ ممکن ہے کہ
وہ حکام
کبھی کوئی بات دین کے خلاف بھی کہہ دیں اس لئے اگر ایسی صورت ہو تو ہمیں ہدایت
تھی کہ ہم سچائی سے کام لیتے ہوئے انہیں اصل حقیقت سے آگاہ کر دیں اور خدا کے دین کے
خلافة على منهاج النبوة
۱۳۳
جلد دوم
متعلق کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈریں۔ایک دوسری روایت میں یہ الفاظ
آتے ہیں کہ ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے یہ ہدایت تھی کہ جو لوگ حکومت
کے اہل ہوں اور ان کے سپرد یہ کام تمہاری طرف سے ہو چکا ہو ان سے تم کسی قسم کا جھگڑا نہ
کرو۔مگر یہ کہ تم ان سے کھلا کھلا کفر صادر ہوتے ہوئے دیکھ لو۔ایسی حالت میں جبکہ وہ کسی گھلے
کفر کا ارتکاب کریں اور قرآن کریم کی نص صریح تمہاری تائید کر رہی ہوں تو تمہارا فرض۔کہ تم اس خلاف مذہب بات میں ان کی اطاعت کرنے سے انکار کر دو اور وہی کرو جس کے
کرنے کا تمہیں خدا نے حکم دیا ہے۔اسی طرح ایک اور حدیث میں آتا ہے عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكِ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ رَسُولِ
اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خِيَارُ اَئِمَّتِكُمُ الَّذِينَ تُحِبُّونَهُمْ وَيُحِبُّونَكُمْ وَتُصَلُّونَ
عَلَيْهِمْ وَيُصَلُّونَ عَلَيْكُمْ وَشِرَارُ أَئِمَّتِكُمُ الَّذِينَ تَبْغَضُونَهُمْ وَيَبْغَضُونَكُمْ وَتَلْعَنُونَهُمْ
وَيَلْعَنُونَكُمْ قَالَ قَالُوا يَارَسُولَ اللهِ أَفَلا تُنَابِذُهُم عِنْدَ ذَلِكَ قَالَ لَا مَا أَقَامُوا فِيكُمُ
الصَّلوةَ قَالَ لَا مَا أَقَامُوا فِيكُمُ الصَّلوةَ إِلَّا مَنْ وُلِىَ عَلَيْهِ وَالِ فَرَاهُ يَأْتِي شَيْئًا مِنْ مَّعْصِيَةِ
اللَّهِ فَلْيَكْرَهُ مَا يَأْتِى مِن مَّعْصِيَةِ اللَّهِ وَلَا يَنْزِعَنَّ يَدًا مِنْ طَاعَةٍ ٢٣
حضرت عوف بن مالک اشجعی سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔تمہارے
بہترین حکام وہ ہیں جن سے تم محبت کرو اور وہ تم سے محبت کریں۔تم ان پر درود بھیجو اور ان کی
ترقیات کیلئے دعائیں کرو اور وہ تم پر درود بھیجیں اور تمہاری ترقیات کیلئے دعائیں کریں۔اور
بدترین حکام وہ ہیں جن سے تم بغض رکھو اور وہ تم سے بغض رکھیں۔تم ان پر لعنت ڈالو اور وہ تم
پر لعنت ڈالیں۔راوی کہتا ہے کہ ہم نے کہا۔يَا رَسُولَ اللَّهِ ! جب ایسے حکمران ہمارے
سروں پر مسلط ہو جائیں تو کیوں نہ ہم ان کا مقابلہ کر کے انہیں حکومت سے الگ کر دیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یالا مَا أَقَامُوا فِيكُمُ الصَّلوةَ قَالَ لَامَا أَقَامُوا فِيكُمُ
الصلوة۔ہرگز نہیں۔ہر گز نہیں جب تک وہ نماز اور روزہ کے متعلق تم پر کوئی پابندی عائد نہ
کریں اور تمہیں اللہ تعالیٰ کی عبادت سے نہ روکیں تم ان کی اطاعت سے ہرگز منہ نہ موڑ و۔إِلَّا مَنْ وُلِيَ عَلَيْهِ وَالِ فَرَاهُ يَأْتِي شَيْئًا مِنْ مَّعْصِيَةِ فَلْيَكْرَهُ مَا يَأْتِي مِنْ مَّعْصِيَةِ اللَّهِ وَلَا
خلافة على منهاج النبوة
۱۳۴
جلد دوم
يَنْزِعَنَّ يَدًا مِنْ طَاعَتِهِ۔سنو! جب تم پر کسی کو حاکم بنایا جائے اور تم دیکھو کہ وہ بعض امور میں
اللہ تعالیٰ کی معصیت کا ارتکاب کر رہا ہے تو تم اپنے دل میں اس کے ان افعال سے سخت
نفرت رکھو مگر بغاوت نہ کرو۔دوسری حدیث میں اس سے یہ زائد حکم ملتا ہے کہ اگر کفر بواح اس سے ظاہر ہو تو اس
حالت میں اس کے خلاف بغاوت بھی کی جاسکتی ہے۔خلفائے راشدین کی سنت پر ہمیشہ قائم رہنے کا حکم اس کے مقابلہ میں
احادیث میں عرباض
بن ساریہ سے ہمیں ایک اور روایت بھی ملتی ہے۔وہ کہتے ہیں صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ ذَاتَ يَوْمٍ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا فَوَعَظَنَا مَوْعِظَةً بَلِيْعَةً ذَرَفَتْ مِنْهَا
الْعُيُونُ وَوَجِلَتْ مِنْهَا الْقُلُوبُ فَقَالَ قَائِلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ! كَانَّ هَذِهِ مَوْعِظَةٌ مُوَجِّعٍ فَمَاذَا
تُعَهْدُ إِلَيْنَا - فَقَالَ أَوصِيكُمْ بِتَقْوَى اللَّهِ وَالسَّمْع وَالطَّاعَةِ وَإِنْ كَانَ عَبْداً حَبُشِيًّا فَإِنَّهُ
مَنْ يَّعِشُ مِنْكُمْ بَعْدِى فَسَيَرَى اِخْتِلَافًا كَثِيرًا فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ
الْمَهْدِيِّينَ فَتَمَسَّكُوا بِهَا وَعَضُّوا عَلَيْهَا بِالتَّوَاجِدِ وَإِيَّاكُمْ وَمُحْدَثَاتِ الْأُمُورِ فَإِنَّ كُلَّ
مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ وَكُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ _
عرباض بن ساریہ کہتے ہیں۔ایک دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں صبح کی نماز
پڑھائی اور جب نماز سے فارغ ہو چکے تو آپ نے ہمیں ایک وعظ کیا۔وہ وعظ ایسا اعلیٰ درجہ
کا تھا کہ اس سے ہمارے آنسو بہنے لگ گئے اور دل کا پنپنے لگے۔اس پر ایک آدمی کھڑا ہوا
اور کہنے لگا يَا رَسُولَ اللهِ ! معلوم ہوتا ہے یہ الوداعی وعظ ہے۔آپ ہمیں کوئی وصیت کر
دیں۔آپ نے فرمایا۔اُوصِيكُمُ بِتَقْوَى اللهِ وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ وَإِنْ كَانَ عَبْداً حَبَشِيًّا
میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ تم اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو اور اطاعت اور فرمانبرداری کو
اپنا شیوہ بناؤ خواہ کوئی حبشی غلام ہی تم پر حکمران کیوں نہ ہو۔جو لوگ میرے بعد زندہ رہیں
گے وہ لوگوں میں بہت بڑا اختلاف دیکھیں گے پس ایسے وقت میں میری وصیت تمہیں یہی
ہے کہ عَلَيْكُمْ بِسُتَتِى وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدَيْنَ الْمَهْدِيِّينَ تم میری سنت اور میرے بعد
خلافة على منهاج النبوة
۱۳۵
جلد دوم
میں آنے والے خلفاء الراشدین کی سنت کو اختیار کرنا۔تَمَسَّكُوا بِهَا تم اس سنت کو مضبوطی
سے پکڑ لینا وَعَضُّوا عَلَيْهَا بِالنَّوَاجِذِ اور جس طرح کسی چیز کو دانتوں سے پکڑ لیا جاتا ہے اسی
طرح اس سنت سے چمٹے رہنا اور کبھی اس راستے کو نہ چھوڑنا جو میرا ہے یا میرے خلفائے
را شدین کا ہوگا۔وَإِيَّاكُمْ وَمُحْدَثَاتِ الأمُورِ اور تم نئی نئی باتوں سے بچتے رہنا فَإِنَّ كُلَّ
مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ وَكُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ کیونکہ ہر وہ نئی بات جو میری اور خلفاء راشدین کی سنت
کے خلاف ہوگی وہ بدعت ہوگی اور بدعت ضلالت ہوا کرتی ہے۔ان دونوں قسم کے حوالوں سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
أولي الأمر دو قسم کے تسلیم کئے ہیں۔ایک دُنیوی اور ایک دینی اور اسلامی۔دُنیوی امراء
کے متعلق اطاعت کا حکم ہے مگر ساتھ ہی کفر بواح کا جواز بھی رکھا ہے اور اس صورت میں
بشرطیکہ برہان ہو قیاس نہ ہو ان کفریہ اُمور میں ان کی اطاعت سے باہر جانے کی نہ صرف
اجازت دی ہے بلکہ حکم دیا ہے۔گو بعض اسلامی علماء نے جیسے حضرت محی الدین ابن عربی ہیں اس
بارہ میں بھی اتنی احتیاط کی ہے کہ وہ کہتے ہیں ایسی صورت میں بھی صرف علیحدگی کا اعلان کرنا
جائز ہے بغاوت کرنا پھر بھی جائز نہیں۔مگر ایک دینی اور اسلامی اولی الامر بتائے ہیں جن
کے بارہ میں ہمیں حکم نہیں بنایا بلکہ انہیں امت پر حکم بنایا ہے اور فرمایا ہے جو کچھ وہ کریں وہ
تم پر حجت ہے اور ان کے طریق کی اتباع اسی طرح ضروری ہے جس طرح میرے حکم کی۔پس حاکم دو قسم کے ہیں۔ایک وہ جو دنیوی ہیں اور جن کے متعلق اس بات کا امکان
ہے کہ وہ گفر کا ارتکاب کر سکتے ہیں۔ان کے متعلق تو یہ حکم دیا کہ تم ان کی اطاعت کرتے چلے
جاؤ ، ہاں جب ان سے کفر بواح صادر ہو تو الگ ہو جاؤ۔مگر دوسرے حکام وہ ہیں جو غلطی کر
ہی نہیں سکتے ان کے متعلق یہ ہدایت کی گئی ہے کہ ہمیشہ ان کی سنت اور طریق کو اختیار کرنا
چاہئے اور کبھی ان کے راستہ سے علیحدہ نہیں ہونا چاہئے بلکہ اگر کبھی تمہیں یہ شبہ پڑ جائے کہ
تمہارے عقائد درست ہیں یا نہیں تو تم اپنے عقائد کو خلفائے راشدین کے عقائد کے ساتھ ملاؤ۔اگر مل جائیں تو سمجھ لو کہ تمہارا قدم صحیح راستہ پر ہے اور اگر نہ ملے تو سمجھ لو کہ تم غلط راستے پر
جار ہے ہو۔
خلافة على منهاج النبوة
۱۳۶
جلد دوم
گویا خلفائے راشدین ایک
خلفائے راشدین اُمت کیلئے ایک میزان ہیں میزان ہیں جن سے دوسرے
لوگ یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان کا قدم صحیح راستہ پر ہے یا اس سے منحرف ہو چکا ہے۔جیسے دو
سیر کا بٹہ ایک طرف ہو اور مولیاں گاجریں دوسری طرف تو ہر شخص ان مولیوں ، گاجروں کو ہی
دوسیر کے بٹہ کے مطابق وزن کرے گا یہ نہیں ہو گا کہ اگر پانچ سات مولیاں کم ہوں تو بے کو
اُٹھا کر پھینک دے اور کہہ دے کہ وہ صحیح نہیں۔اسی طرح رسول کریم میں نے یہ نہیں فرمایا کہ تم
خلفائے راشدین کے اعمال کا جائزہ لو اور دیکھو کہ وہ تمہاری عقل کے اندر آتے ہیں یا نہیں
اور وہ تمہاری سمجھ کے مطابق خدا اور رسول کے احکام کے مطابق ہیں یا نہیں بلکہ یہ فرمایا ہے
کہ اگر تمہیں اپنے متعلق کبھی یہ شبہ پیدا ہو جائے کہ تمہارے اعمال خدا اور اس کے رسول کی
رضا کے مطابق ہیں یا نہیں تو تم دیکھو کہ ان اعمال کے بارہ میں خلفائے راشدین نے کیا کہا
ہے۔اگر وہ خلفائے راشدین کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق ہوں گے تو درست
ہوں گے اور اگر وہ ان کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق نہ ہوں گے تو غلط ہوں گے۔پس خدا اور رسول کا وہ حکم جس کی طرف بات کو لوٹانے کا ارشاد ہے یہی احکام ہیں جن
کو میں نے بیان کیا ہے۔یعنی تم یہ دیکھو کہ جن حکام سے تمہیں اختلاف ہے وہ کس قسم سے
تعلق رکھتے ہیں۔آیا وہ دُنیوی حکام میں سے ہیں یا خلفائے راشدین میں سے۔اگر وہ
دنیوی حکام ہیں تو حتی الوسع ان کی اطاعت کرو۔ہاں اگر وہ کسی نص صریح کے خلاف عمل
کرنے کا حکم دیں تو تمہارا حق ہے کہ ان کی غلطی پر انہیں متنبہ کرو، انہیں راہ راست پر لانے
کی کوشش کرو اور انہیں بتاؤ کہ تم غلط راستے پر جا رہے ہو اور اگر نہ مانیں اور کفر بواح کا
ارتکاب کریں مثلاً نماز پڑھنے سے روک دیں یا روزے نہ رکھنے دیں تو تمہیں اس بات کا
اختیار ہے کہ ان کے اس قسم کے احکام ماننے سے انکار کر دو اور کہو کہ ہم نمازیں پڑھیں گے،
ہم روزے رکھیں گے ، تم جو جی میں آئے کر لو لیکن اگر وہ اولی الامر خلفائے راشدین
ہوں تو پھر سمجھ لو کہ وہ غلطی نہیں کر سکتے۔وہ جو کچھ کریں گے اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق ہوگا
اور اللہ تعالیٰ انہیں اُسی راہ پر چلائے گا جو اس کے نزدیک درست ہوگا۔پس ان پر حکم