خلافت کے بارہ میں قرآنی احکام
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 6
خلافة على منهاج النبوة
۱۷۳
جلد دوم
میں پہنچ جاتے ہیں اور یہاں سے اُن کی اکثر ضرورتیں پوری ہو جاتی ہیں۔اگر خدانخواستہ
ہمارے اندر بھی ویسا ہی تفرقہ ہوتا جیسا مسلمانوں کے اندر ہے تو نہ ہماری آواز میں کوئی
طاقت ہوتی اور نہ مجموعی رنگ میں افراد جماعت کو وہ فوائد پہنچتے جواب پہنچ رہے ہیں۔افغانستان میں جب ہماری
افغانستان کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنیکا اثر
"
جماعت کے بعض آدمی
شہید ہوئے تو ہم نے صدائے احتجاج بلند کی اور وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اتنی مؤثر ہوئی کہ
چھ مہینے تک لنڈن کے گلی کوچوں میں اس کا چرچا رہا اور افغانی سفیر کیلئے شرم کے مارے باہر
نکلنا مشکل ہو گیا۔جب بھی وہ نکلتا لوگ اُسے طعنے دیتے اور کہتے کہ کیا تمہارے ملک میں یہ
آزادی ہے حالانکہ افغانستان میں روزانہ کئی پٹھان مارے جاتے ہیں اور کوئی ان کا ذکر تک
نہیں کرتا۔تو جماعتی نظام کی وجہ سے چونکہ افراد جماعت کو بہت کچھ فوائد حاصل ہوتے ہیں
اس لئے جب قوم کے بعض افراد کو کوئی ایسا انعام ملتا ہے تو یہی کہا جاتا ہے کہ وہ انعام اس
قوم کو ملا کیونکہ قوم اُن انعامات اور فوائد سے حصہ پاتی ہے جو خلافت یا بادشاہت سے تعلق
رکھتے ہیں۔غرض چونکہ ملوکیت کے ذریعہ سے ساری قوم کی عزت ہوتی ہے اس وجہ سے
جَعَلَكُمْ قُلُوكًا فرمایا۔اور چونکہ خلافت سے سب قوم نے نفع اٹھانا تھا اور اُٹھایا اس
لئے خلافت کے بارہ میں بھی یہی کہا کہ تم کو خلیفہ بنایا جائے گا۔خلافت ایک انتخابی چیز ہے جس دوسرا جواب یہ ہے کہ خلافت چونکہ انتخابی
امر ہے اور انتخابی امر میں سب قوم کا دخل
میں سب قوم کا دخل ہوتا ہے ہوتا ہے اس لئے انتخاب پر زور دینے کیلئے
وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمُ کہا گیا کہ چونکہ یہ وعدہ قوم سے ہے اس لئے
ورثہ کے طور پر یہ عہدہ نہیں مل سکتا بلکہ وہی خلیفہ ہو گا جس پر قوم جمع ہو۔اس طرح انتخاب کے
مسئلہ پر خاص طور پر زور دیا ہے اور بتا دیا ہے کہ وہی شخص خلیفہ ہوسکتا ہے جس کی خلافت میں
مومنوں کا ہاتھ ہو۔بیشک یہ ایک الہی انعام ہے مگر یہ انعام ایسا ہے جو اللہ تعالیٰ پہلے اپنے
مومن بندوں کو دیتا ہے اور پھر ان کو نصیحت کرتا ہے کہ اپنے میں سے قابل ترین انسان کو منتخب
خلافة على منهاج النبوة
۱۷۴
جلد دوم
کر کے اسے دے دو۔پس وہ مومنوں کے ذریعہ سے خلافت کا انتخاب کراتا ہے تا کہ خلافت
ورثہ کے طور پر نہ چل پڑے۔اور ہمیشہ اس غرض کے لئے قوم بہترین لوگوں کو منتخب کیا
کرے۔پس اللہ تعالیٰ نے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ میں اُمت مسلمہ سے
اس لئے وعدہ کیا ہے تا یہ امر ان کے ذہن نشین ہو جائے کہ خلافت کا وعدہ قومی ہے اور قوم
کے ہاتھ سے اللہ تعالیٰ جس کو چاہے گا خلیفہ بنا دے گا۔حضرت ابوبکر نے حضرت عمرؓ کو نامزد کیوں کیا تھا؟ اگر کہا جائے کہ
جب قوم کے انتخاب
سے ہی کوئی خلیفہ ہوسکتا ہے تو حضرت ابو بکر نے حضرت عمر کو نا مزد کیوں کیا تھا تو اس کا جواب
یہ ہے کہ آپ نے یونہی نامزد نہیں کر دیا بلکہ پہلے صحابہ سے آپ کا مشورہ لینا ثابت ہے۔فرق
ہے تو صرف اتنا کہ اور خلفاء کو خلیفہ کی وفات کے بعد منتخب کیا گیا اور حضرت عمرؓ کو حضرت ابو بکر
کی موجودگی میں ہی منتخب کر لیا گیا۔پھر آپ نے اسی پر بس نہیں کیا کہ چند صحابہؓ سے مشورہ
لینے کے بعد آپ نے حضرت عمر کی خلافت کا اعلان کر دیا ہو بلکہ باوجود سخت نقاہت اور
کمزوری کے آپ اپنی بیوی کا سہارا لے کر مسجد میں پہنچے اور لوگوں سے کہا کہ اے لوگو! میں
نے صحابہ سے مشورہ لینے کے بعد اپنے بعد خلافت کے لئے عمر کو پسند کیا ہے کیا تمہیں بھی ان
کی خلافت منظور ہے؟ اس پر تمام لوگوں نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔پس یہ بھی ایک رنگ
میں انتخاب ہی تھا۔کیا حضرت معاویہؓ کا یزید کو خلیفہ اگر کہا جائے کہ پھر معاویہ کا یزید کو مقرر
کرنا بھی انتخاب کہلائے گا کیونکہ انہوں
مقرر کرنا بھی انتخاب کہلا سکتا ہے؟ نے بھی لوگوں کے سامنے اس معاملہ کو
پیش کیا تھا۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ خود معاویہ کا انتخاب نہیں ہوا اور جب ان کی اپنی خلافت
ہی ثابت نہیں تو ان کے بیٹے کی خلافت کس طرح ثابت ہوسکتی ہے۔ہم یزید کو معاویہ کا
جانشین ماننے کیلئے تیار ہیں مگر ہم اسے خلیفہ نہیں کہہ سکتے کیونکہ خلافت خود معاویہ کی بھی
ثابت نہیں پھر ان کے بیٹے کی کس طرح ثابت ہو جائے۔معاویہؓ ایک دُنیوی بادشاہ تھے اس
خلافة على منهاج النبوة
۱۷۵
جلد دوم
لئے یزید کو بھی ہم ایک دُنیوی بادشاہ مان سکتے ہیں مگر خلیفہ تو نہ معاویہ تھے اور نہ یزید۔پھر معاویہ نے جب یزید کے متعلق لوگوں سے مشورہ لیا تو اُس وقت وہ لوگوں کے حاکم
تھے۔ایسی صورت میں جو انہوں نے مشورہ لیا وہ کوئی مشورہ نہیں کہلا سکتا کیونکہ مشورہ میں
آزادی ضروری ہے لیکن جہاں آزادی نہ ہو اور جہاں بادشاہ اپنی رعایا سے کہہ رہا ہو کہ
میرے بیٹے کی بیعت کر لو وہاں رعایا مشورہ دینے میں کہاں آزاد ہو سکتی ہے اور کب وہ اس
کی بات کا انکار کر سکتی ہے۔یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے افغانستان کا بادشاہ اپنی رعایا سے کہہ
دے کہ اے لوگو! مجھے خلیفہ مان لو اور جب وہ مان لیں تو کہہ دے لوگوں نے مجھے حکومت کے
لئے منتخب کیا ہے۔یہ ہرگز انتخاب نہیں کہلا سکتا اور نہ اس قسم کا مشورہ مشورہ کہلا سکتا ہے۔مشورہ اسی صورت میں ہوتا ہے جب لوگ آزاد ہوں اور ہر ایک کو اجازت ہو کہ وہ مختلی بالطبع
ہو کر جس کا نام چاہے پیش کرے۔پس اول تو معاویہ خود خلیفہ نہ تھے بلکہ بادشاہ تھے۔دوسرے
انہوں نے بادشاہ ہونے کی حالت میں اپنے بیٹے کی خلافت کا لوگوں کے سامنے معاملہ پیش کیا اور
یہ ہرگز کوئی مشورہ یا انتخاب نہیں کہلا سکتا۔ہے۔باپ کا اپنے بیٹے کو خلافت کیلئے تجویز پھر باپ
کا بیٹے کو خلافت کیلئے پیش
کرنا بھی ظاہر کرتا ہے کہ یہ حقیقی
کرنا سنتِ صحابہ کے خلاف ہے انتخاب نہیں تھا کیونکہ باپ کا اپنے
بیٹے کو خلافت کیلئے پیش کرنا سنت صحابہ کے خلاف ہے۔حضرت عمر کی وفات کے قریب آپ
کے پاس لوگوں کے کئی وفود گئے اور سب نے متفقہ طور پر کہا کہ آپ کے بعد خلافت کا
سے زیادہ اہل آپ کا بیٹا عبداللہ ہے آپ اسے خلیفہ مقرر کر جائیں۔مگر آپ نے فرمایا
مسلمانوں کی گردنیں ایک لمبے عرصہ تک ہمارے خاندان کے آگے جھکی رہی ہیں۔اب میں
چاہتا ہوں کہ یہ نعمت کسی اور کو ملے۔10 اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر حضرت عمر کی وفات کے
بعد لوگ آپ کے بیٹے عبد اللہ کو خلافت کیلئے منتخب کرتے تو یہ اور بات ہوتی مگر یہ جائز نہیں تھا
کہ حضرت عمرؓ اپنے بیٹے کو خلافت کیلئے خود نامزد کر جاتے۔اسی طرح اگر معاویہؓ اپنی
موجودگی میں یزید کا معاملہ لوگوں کے سامنے پیش نہ کرتے اور بعد میں قوم اسے منتخب کرتی تو
خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
ہم اسے انتخابی بادشاہ کہہ سکتے تھے مگر اب تو نہ ہم اسے خلیفہ کہہ سکتے ہیں اور نہ انتخابی
بادشاہ۔ہم معاویہ کو گنہگار نہیں کہتے انہوں نے اُس وقت کے حالات سے مجبور ہو کر ایسا کیا
مگر یزید کو بھی بلکہ خود معاویہ کو بھی خلیفہ نہیں کہہ سکتے ، ایک بادشاہ کہہ سکتے ہیں۔یزید کا معاملہ
تو جب معاویہ نے لوگوں کے سامنے پیش کیا اُس وقت تمام صحابہ اسے ایک تمسخر سمجھتے تھے اور
ان کے نزدیک اس کی کوئی حیثیت نہ تھی۔چنانچہ تاریخ میں آتا ہے کہ معاویہؓ نے جب لوگوں
کے سامنے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اے مسلمانو ! تم جانتے ہو ہمارا خاندان عرب کے رؤساء
میں سے ہے۔پس آج مجھ سے زیادہ حکومت کا کون مستحق ہوسکتا ہے اور میرے بعد میرے
بیٹے سے زیادہ کون مستحق ہے تو اُس وقت حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بھی ایک کو نہ میں بیٹھے ہوئے
تھے۔وہ کہتے ہیں جب میں نے معاویہ کو یہ بات کہتے سنا تو وہ چادر جو میں نے اپنے پاؤں
کے گرد لپیٹ رکھی تھی اُس کے بند کھولے اور میں نے ارادہ کیا کہ کھڑے ہو کر معاویہؓ سے یہ
کہوں کہ اے معاویہ ! اس مقام کا تجھ سے زیادہ حقدار وہ ہے جس کا باپ تیرے باپ کے
مقابلہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کے نیچے کھڑے ہو کر لڑتا رہا اور جو خود
اسلامی لشکروں میں تیرے اور تیرے باپ کے مقابلہ میں جنگوں میں شامل رہا ہے۔مگر پھر
مجھے خیال آیا کہ یہ دنیا کی چیزیں میں نے کیا کرنی ہیں اس سے فتنہ اُٹھے گا اور مسلمانوں کی
طاقت اور زیادہ کمزور ہو جائے گی۔چنانچہ میں پھر بیٹھ گیا اور میں نے معاویہ کے خلاف کوئی
آواز نہ اُٹھائی۔تو صحابہ معاویہ کی اس حرکت کو بالکل لغو سمجھتے تھے اور ان کے نزدیک اس کی
کوئی قیمت نہیں تھی۔یزید کے ایک بیٹے کی پھر یزید کی خلافت پر دوسرے لوگوں کی رضا تو
الگ رہی خود اس کا اپنا بیٹا متفق نہ تھا بلکہ اس نے
تخت حکومت سے دستبرداری تخت نشین ہوتے ہی بادشاہت سے انکار کر کے
کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔یہ ایک مشہور تاریخی واقعہ ہے مگر میں نہیں جانتا مسلمان مؤرخین
نے کیوں اس واقعہ کو زیادہ استعمال نہیں کیا۔حالانکہ انہیں چاہئے تھا کہ اس واقعہ کو بار بار
دُہراتے کیونکہ یہ یزید کے مظالم کا ایک عبرتناک ثبوت ہے۔
خلافة على منهاج النبوة
122
جلد دوم
تاریخ میں لکھا ہے کہ یزید کے مرنے کے بعد جب اس کا بیٹا تخت نشین ہوا جس کا نام
بھی اپنے دادا کے نام پر معاویہ ہی تھا تو لوگوں سے بیعت لینے کے بعد وہ اپنے گھر چلا گیا اور
چالیس دن تک باہر نہیں نکلا۔پھر ایک دن وہ باہر آیا اور منبر پر کھڑے ہو کر لوگوں سے کہنے لگا
کہ میں نے تم سے اپنے ہاتھوں پر بیعت لی ہے مگر اس لئے نہیں کہ میں اپنے آپ کو تم سے
بیعت لینے کا اہل سمجھتا ہوں بلکہ اس لئے کہ میں چاہتا تھا کہ تم میں تفرقہ پیدا نہ ہو اور اُس
وقت سے لیکر اب تک میں گھر میں یہی سوچتا رہا کہ اگر تم میں کوئی شخص لوگوں سے بیعت لینے
کا اہل ہو تو میں یہ امارت اُس کے سپر د کر دوں اور خود بری الذمہ ہو جاؤں مگر با وجود بہت
غور کرنے کے مجھے تم میں کوئی ایسا آدمی نظر نہیں آیا اس لئے اے لوگو! یہ اچھی طرح سن لو کہ
میں اس منصب کے اہل نہیں ہوں اور میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ میرا باپ اور میرا دادا
بھی اس منصب کے اہل نہیں تھے۔میرا باپ حسینؓ سے درجہ میں بہت کم تھا اور اس کا باپ
حسن حسینؓ کے باپ سے کم درجہ رکھتا تھا۔علی اپنے وقت میں خلافت کا حقدار تھا اور اس
کے بعد بہ نسبت میرے دادا اور باپ کے حسن اور حسین خلافت کے زیادہ حقدار تھے اس
لئے میں اس امارت سے سبکدوش ہوتا ہوں۔" اب یہ تمہاری مرضی پر منحصر ہے کہ جس کی
چا ہو بیعت کر لو۔اس کی ماں اُس وقت پردہ کے پیچھے اُس کی تقریر سن رہی تھی جب اُس نے
اپنے بیٹے کے یہ الفاظ سنے تو بڑے غصہ سے کہنے لگی کہ کمبخت ! تو نے اپنے خاندان کی ناک
کاٹ دی ہے اور اس کی تمام عزت خاک میں ملا دی ہے۔وہ کہنے لگا جو سچی بات تھی وہ میں
نے کہہ دی ہے اب آپ کی جو مرضی ہو مجھے کہیں۔چنانچہ اس کے بعد وہ اپنے گھر میں بیٹھ گیا
اور تھوڑے ہی دن گزرنے کے بعد وفات پا گیا۔یہ کتنی زبردست شہادت اس بات کی ہے کہ یزید کی خلافت پر دوسرے لوگوں کی رضا تو الگ
رہی خود اس کا اپنا بیٹا بھی متفق نہ تھا۔یہ نہیں کہ بیٹے نے کسی لالچ کی وجہ سے ایسا کیا ہو۔یہ بھی نہیں
کہ اس نے کسی مخالفت کے ڈر سے ایسا کیا ہو بلکہ اس نے اپنے دل میں سنجیدگی کے ساتھ غور اور
فکر کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ میرے دادا سے علیؓ کا حق زیادہ تھا اور میرے باپ سے حسنؓ
حسین کا۔اور میں اس بوجھ کو اُٹھانے کیلئے تیار نہیں ہوں۔پس معاویہ کا یزید کو مقرر کرنا کوئی
خلافة على منهاج النبوة
انتخاب نہیں کہلا سکتا۔۱۷۸
جلد دوم
آیت استخلاف کے متعلق حضرت مسیح تیسرا جواب احمدیوں کیلئے ہے اور
وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
موعود علیہ السلام کی بیان فرمودہ تشریح والسلام نے اس آیت کے معنی
کرتے ہوئے ستر الخلافہ میں تحریر فرمایا ہے کہ اِنَّ اللَّهَ قَدْ وَعَدَ فِي هَذِهِ الْآيَاتِ
لِلْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَتِ أَنَّهُ سَيَسْتَخْلِفَنَّ بَعْضَ الْمُؤْمِنِينَ مِنْهُمْ فَضْلاً وَرَحْمَةً ١٣
اللہ تعالیٰ نے مسلمان مردوں اور عورتوں سے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ ان میں سے بعض کو اپنے فضل اور
رحم کے ساتھ خلیفہ بنائے گا۔پس جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ فرماتے ہیں کہ
وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ
في الأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ میں ساری قوم مراد نہیں بلکہ بعض افرادِ اُمت
مراد ہیں تو کم از کم کوئی احمدی یہ معنی نہیں کر سکتا کہ یہاں ساری قوم مراد ہے۔چو تھا جواب بھی احمدیوں کیلئے ہے اور وہ یہ کہ حضرت مسیح
خلافت محمدیہ کا استنباط
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بارہا اس آیت سے اپنی
خلافت محمدیہ کا استنباط کیا ہے اور اس وعدہ میں خلافتِ نبوت بھی شامل کی ہے اور یہ ظاہر ہے
کہ خلافتِ نبوت سے ساری قوم مراد نہیں ہو سکتی بلکہ بعض افراد ہی ہو سکتے ہیں۔چنانچہ
قرآن کریم نے جہاں بادشاہت کا ذکر کیا ہے وہاں تو یہ فرمایا ہے کہ جَعَلَكُمْ قُلُوعًا
اس نے تم کو بادشاہ بنایا مگر جب نبوت کا ذکر کیا تو جَعَلَ فِيكُمْ أَنْبِيَاءَ فرمایا۔یعنی اس نے تم
میں انبیاء مبعوث فرمائے اور اس فرق کی وجہ یہی ہے کہ یہ تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ خدا نے فلاں
قوم کو بادشاہ بنایا مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ فلاں قوم کو نبی بنایا۔پس اگر نبوت کا وعدہ ساری قوم کو
مخاطب کر نے کے باوجود بعض اشخاص کے ذریعہ پورا ہوسکتا ہے تو خلافت کا وعدہ بھی ساری
قوم کو مخاطب کرنے کے باوجود بعض اشخاص کے ذریعہ پورا ہوسکتا ہے۔اور جس طرح
وعدے کے ایک حصے کا ایفاء ہوا اسی طرح وعدہ کے دوسرے حصے کا ایفا ممکن ہے۔
خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت پانچواں جواب اس
کا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے فعل نے اس پر
شہادت دے دی ہے کہ اس کی اس آیت سے کیا مراد ہے۔خدا نے یہ کہا تھا کہ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْراهيم کہ وہ ایمان اور عملِ صالح :
قائم رہنے والوں کو زمین میں اسی طرح خلیفہ بنائے گا جس طرح اس نے پہلوں کو خلیفہ
بنایا۔پس اگر اللہ تعالیٰ کی اس سے یہ مراد تھی کہ ہم جمہوریت قائم کر دیں گے تو ہمیں دیکھنا
چاہئے کہ آیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جمہوریت قائم ہوئی یا نہیں۔اور اگر
خدا تعالیٰ کا یہ منشا تھا کہ بعض افرادِ اُمت کو خلافت ملے گی اور ان کی وجہ سے تمام قوم
برکات خلافت کی مستحق قرار پا جائے گی تو ہمیں دیکھنا چاہئے کہ آیا اس رنگ میں مسلمانوں
میں خلافت قائم ہوئی یا نہیں۔بہر حال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جس طرح اس
نے یہ وعدہ پورا کیا وہی اس آیت سے مراد ہو سکتی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے وعدہ کو اللہ تعالیٰ
سے زیادہ عمدگی کے ساتھ اور کوئی پورا نہیں کر سکتا۔اس نقطہ نگاہ کے ماتحت جب ہم رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد کے حالات کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ بعض
افراد امت کو ہی خلافت ملی سب کو خلافت نہیں ملی۔پس یا تو یہ مانو کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی وفات کے بعد لوگ الّذینَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الشلحت کے مصداق نہیں
رہے تھے اور جس طرح شیعہ کہتے ہیں کہ اُمت میں صرف اڑھائی مومن تھے اسی طرح یہ تسلیم
کر لو کہ نَعُوذُ بِاللہ سب منافق ہی منافق رہ گئے تھے ، اس لئے خلافت قومی کا وعدہ ان سے
پورا نہ ہوا اور اگر وہ ایمان اور عمل صالح پر قائم تھے تو پھر اگر ان سے ہی صحیح رنگ میں یہ وعدہ
پورا نہیں ہوا تو اور کس سے ہو سکتا ہے۔بہر حال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اللہ تعالیٰ
نے مسلمانوں میں جس رنگ میں خلافت قائم کی وہ خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت ہے اور خدا تعالیٰ
کی یہ فعلی شہادت بتا رہی ہے کہ قوم سے اس وعدہ کو بعض افراد کے ذریعہ سے ہی پورا کیا
جائے گا۔
خلافة على منهاج النبوة
۱۸۰
جلد دوم
خلفائے اربعہ کی پہلے خلفاء سے دوسرا اعتراض اس آیت پر یہ کیا جاتا ہے
کہ بہت اچھا ہم نے مان لیا کہ اس آیت
ہر رنگ میں مشابہت ضروری نہیں میں افراد کی خلافت کا ذکر ہے مگر تم خود تسلیم
کرتے ہو کہ پہلوں میں خلافت ، یا نبوت کے ذریعہ سے ہوئی یا ملوک کے ذریعہ۔مگر
خلفائے اربعہ کو تم نہ نبی مانتے ہو نہ ملوک۔پھر یہ وعدہ کس طرح پورا ہوا اور وہ اس آیت
کے کس طرح مصداق ہوئے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں پہلوں کو
خلافت یا تو نبوت کی شکل میں ملی یا ملوکیت کی صورت میں۔مگر مشابہت کے یہ معنی نہیں
مثلاً
ہوتے کہ ہر رنگ میں مشابہت ہو بلکہ صرف اصولی رنگ میں مشابہت دیکھی جاتی ہے۔کسی لمبے آدمی کا ہم ذکر کریں اور پھر کسی دوسرے کے متعلق کہیں کہ وہ بھی ویسا ہی لمبا ہے
تو اب کوئی شخص ایسا نہیں ہو گا جو یہ کہے کہ تم نے دونوں کو لمبا قرار دیا ہے تو یہ مشابہت کس
طرح درست ہوئی جبکہ ان میں سے ایک چور ہے اور دوسرا نمازی یا ایک عالم ہے اور
دوسرا جاہل بلکہ صرف لمبائی میں مشابہت دیکھی جائے گی۔ہر بات اور ہر حالت میں
مشابہت نہیں دیکھی جائے گی۔اس کی مثال قرآن کریم سے بھی ملتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولاً : شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُوا ۲۳
کہ ہم نے تمہاری طرف اپنا ایک رسول بھیجا ہے جو تم پر نگران ہے اور وہ ویسا ہی رسول ہے جیسے
ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجا تھا۔اب دیکھو اللہ تعالیٰ نے یہاں رسول کریم ﷺ اور
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی آپس میں مشابہت بیان کی ہے حالانکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام
فرعون کی طرف بھیجے گئے تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی ایک بادشاہ کی طرف مبعوث
نہیں ہوئے تھے۔اسی طرح موسیٰ علیہ السلام صرف بنی اسرائیل کی ہدایت کے لئے مبعوث
ہوئے مگر رسول کریم اللہ ساری دنیا کی ہدایت کیلئے بھیجے گئے۔پھر موسیٰ علیہ السلام کی
رسالت کا زمانہ صرف چند سو سال تک ممتد تھا اور آخر وہ ختم ہو گیا مگر رسول کریم ﷺ کی
رسالت کا زمانہ قیامت تک کیلئے ہے۔یہ حضرت موسیٰ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
حالات میں اہم فرق ہیں مگر باوجود ان اختلافات کے مسلمان یہی کہتے ہیں بلکہ قرآن کہتا ہے
صلى الله
خلافة على منهاج النبوة
IAL
جلد دوم
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مثیل ہیں حالانکہ نہ تو رسول کریم
فرعون کی طرح کے کسی ایک بادشاہ کی طرف مبعوث ہوئے ، نہ آپ کسی ایک قوم کی
طرف تھے بلکہ سب دنیا کی طرف تھے اور نہ آپ کی رسالت کسی زمانہ میں موسیٰ کی رسالت
کی طرح ختم ہونے والی تھی۔پس با وجود ان اہم اختلافات کے اگر آپ کی مشابہت میں
فرق نہیں آتا تو اگر پہلوں کی خلافت سے جزوی امور میں خلفائے اسلام مختلف ہوں تو اس
میں کیا حرج ہے۔درحقیقت حضرت موسیٰ علیہ السلام سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
مشابہت صرف ان معنوں میں ہے کہ جس طرح موسیٰ علیہ السلام کو ایک شریعت کی کتاب ملی
جو اپنے زمانہ کی ضروریات کے لحاظ سے تمام مضامین پر حاوی اور کامل تھی اسی طرح
رسول کریم ﷺ کو ایک شریعت کی کتاب ملی جو قیامت تک کی ضروریات کیلئے تمام مضامین
پر حاوی اور کامل ہے گو تو رات سے وہ بہر حال کئی درجے افضل اور اعلیٰ ہے۔پھر جس
طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام کے سلسلہ کو اللہ تعالیٰ ان کی وفات کے بعد اپنے انبیاء کے
ذریعہ چلاتا رہا اسی طرح اُمت محمدیہ میں جب بھی کوئی خرابی پیدا ہو گی اللہ تعالیٰ ایسے لوگ
کھڑا کرتا رہے گا جو ان خرابیوں کی اصلاح کریں گے۔اسی طرح اس مشابہت کے ذریعے
اس امر کی طرف بھی اشارہ کیا گیا تھا کہ جس طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام کے تیرہ سو سال
بعد ایک مسیح آیا اسی طرح اُمتِ محمدیہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تیرہ سو سال بعد مسیح
موعود آئے گا۔یہ مقصد نہیں تھا کہ جس طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام ایک خاص زمانہ اور
ایک خاص قوم کیلئے تھے اسی طرح رسول کریم ﷺ کی رسالت بھی کسی خاص زمانہ یا خاص
قوم کیلئے مخصوص ہو گی۔پس اگر پہلوں کی خلافت سے خلفائے راشدین کی بعض باتوں میں
مشابہت ہو تو تسلیم کرنا پڑے گا کہ ان کی مشابہت ثابت ہو گئی۔یہ ضروری نہیں ہوگا کہ ہر
بات میں پہلوں سے ان کی مشابہت دیکھی جائے۔اصل امر تو یہ ہے کہ جس طرح ان کی قوم
کو ان کی وفات کے بعد سنبھالنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے بعض وجود کھڑے کئے اسی طرح بتایا گیا
تھا کہ رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد بھی اللہ تعالیٰ ایسے وجود کھڑے کرے گا جو آپ کی
اُمت کو سنبھال لیں گے اور یہ مقصد بہ نسبت پہلے خلفاء کے رسول کریم ﷺ کے خلفاء نے
خلافة على منهاج النبوة
۱۸۲
جلد دوم
زیادہ پورا کیا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے قائم مقام نبی تھے،
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قائم مقام نبی تھے ، اسی طرح اور انبیاء جب وفات پا جاتے تو
ان کے کام کو جاری رکھنے کیلئے انبیا ء ہی ان کے جانشین مقرر کئے جاتے مگر کیا کوئی کہہ سکتا
ہے کہ پہلے انبیاء کے ذریعہ جو تمکین دین ہوئی وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفاء کے
ذریعہ نہیں ہوئی۔اگر بصیرت اور شعور کے ساتھ حالات کا جائزہ لیا جائے تو اقرار کرنا پڑے
گا کہ تمکین دین کے سلسلہ میں یوشع اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب وہ کام نہیں کر سکے جو
ابو بکر اور عمر اور عثمان اور علیؓ نے کیا۔نادان انسان کہے گا کہ تم نے نبیوں کی ہتک کی مگر اس
میں ہتک کی کوئی بات نہیں۔جب نبوت کا سوال آئے گا تو ہم کہیں گے کہ ابو بکر نبی نہیں ، عمر
نبی نہیں ، عثمان نبی نہیں علی نبی نہیں مگر جب تمکین دین کا سوال آئے گا تو ہم کہیں گے کہ اس
حصہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع خلفاء یقیناً پہلے انبیاء سے بڑھ کر ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کے انبیاء چونکہ کامل شریعت
لے کر نہ آئے تھے اس لئے اُن کے بعد یا نبی مبعوث ہوئے یا ملوک پیدا ہوئے۔چنانچہ
جب اصلاح خلق کیلئے الہام کی ضرورت ہوتی تو نبی کھڑا کر دیا جاتا مگر اُسے نبوت کا مقام
براه راست حاصل ہوتا اور جب نظام میں خلل واقع ہوتا تو کسی کو بادشاہ بنا دیا جاتا اور چونکہ
لوگوں کو ابھی اس قدر ذہنی ارتقاء حاصل نہیں ہوا تھا کہ وہ اپنی اصلاح کے لئے آپ جد و جہد
کر سکتے اس لئے نہ صرف انبیاء کو اللہ تعالیٰ براہِ راست مقام نبوت عطا فرما تا بلکہ ملوک بھی
خدا کی طرف سے ہی مقرر کئے جاتے تھے۔جیسے قرآن کریم میں آتا ہے کہ
إن الله قد بحث لكُم طالوت ملا ۲۴ طالوت کو تمہارے لئے خدا نے بادشاہ بنا
کر بھیجا ہے۔گویا ابھی لوگ اس قابل نہیں ہوئے تھے کہ خود اپنے بادشاہ کا بھی انتخاب کر سکیں
اور نہ شریعت اتنی کامل تھی کہ اُس کے فیضان کی وجہ سے کسی کو مقام نبوت حاصل ہوسکتا مگر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ ایک کامل تعلیم لے کر آئے تھے اس لئے دونوں قسم کے
خلفاء میں فرق ہو گیا۔پہلے انبیاء کے خلیفے تو نبی ہی ہوتے تھے گو انہیں نبوت مستقل اور
براہ راست حاصل ہوتی تھی اور اگر انتظامی امور چلانے کیلئے ملوک مقرر ہوتے تو وہ انتخابی
خلافة على منهاج النبوة
۱۸۳
جلد دوم
نہ ہوتے بلکہ یا تو ورثہ کے طور پر ملوکیت کو حاصل کرتے یا نبی انہیں اللہ تعالیٰ کے حکم کے
ماتحت بطور با دشاہ مقرر کر دیتے۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم چونکہ زیادہ اعلیٰ درجہ
کی تھی اس لئے آپ کے بعد خلفائے انبیاء کی ضرورت نہ رہی اس کے ساتھ ہی ملوکیت کی
ادنی صورت کو اُڑا دیا گیا اور اُس کی ایک کامل صورت آپ کو دی گئی اور یہ ظاہر ہے کہ
اسلامی خلافت کے ذریعہ سے جس طرح قوم کے ساتھ وعدہ پورا ہوتا ہے کہ اُس میں انتخاب کا
عصر رکھا گیا ہے اور قومی حقوق کو محفوظ کیا گیا ہے وہ پہلے بادشاہوں کی صورت میں نہ تھا اور
زیادہ کامل صورت کا پیدا ہو جانا وعدہ کے خلاف نہیں ہوتا۔جیسے اگر کسی کے ساتھ پانچ
روپے کا وعدہ کیا جائے اور اُسے دس روپے دے دیئے جائیں تو یہ نہیں کہا جائے گا کہ وعدہ
کی خلاف ورزی ہوئی۔پس اس کے صرف یہ معنی ہیں کہ جس طرح رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم پہلوں سے افضل تھے آپ کی خلافت بھی پہلے انبیاء کی خلافت سے افضل تھی۔عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَانْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ دوسرا جواب یہ ہے کہ رسول کریم
ہ فرماتے ہیں عُلَمَاءُ أُمَّتِي
مراد روحانی خلفاء ہی ہیں كَانْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ ۲۵
یعنی میری اُمت کے علماء انبیاء بنی اسرائیل کی طرح ہیں۔اس کے یہ معنی نہیں کہ اُمت محمدیہ کا
جو بھی عالم ہے وہ انبیائے بنی اسرائیل کی طرح ہے کیونکہ علماء کہلانے والے ایسے ایسے لوگ
بھی ہیں جن کی دینی اور اخلاقی حالت کو دیکھ کر رونا آتا ہے۔میری عمر کوئی دس گیارہ برس کی
ہوگی کہ نا نا جان مرحوم کے ساتھ بعض چیزیں خریدنے کیلئے میں امرتسر گیا۔رام باغ میں میں
نے دیکھا کہ ایک مولوی صاحب ہاتھ میں عصا اور تسبیح لئے اور ایک لمبا سا جبہ پہنے جا رہے
ہیں اور اُن کے پیچھے پیچھے ایک غریب شخص اُن کی منتیں کرتا جاتا ہے اور کہتا جاتا ہے کہ
مولوی صاحب مجھے خدا کیلئے روپے دے دیں، مولوی صاحب مجھے خدا کیلئے روپے دے
دیں۔مولوی صاحب تھوڑی دیر چلنے کے بعد اس کی طرف مڑ کر دیکھتے اور کہتے جا خبیث دُور
ہو۔آخر وہ بیچارہ تھک کر الگ ہو گیا۔میں نے اس شخص سے پوچھا کہ کیا بات تھی ؟ وہ کہنے لگا
میں نے اپنی شادی کیلئے بڑی مشکلوں سے سو دو سو روپیہ جمع کیا تھا اور اس شخص کو مولوی اور