خلافت کے بارہ میں قرآنی احکام
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 5
خلافة على منهاج النبوة
171
جلد دوم
بظاہر تو ایسا ہی معلوم ہوتا ہے مگر میرا دل مطمئن نہیں۔آخر وز یر انہیں الگ لے گیا اور کہا سچ سچ
بتاؤ تمہارا مذہب کیا ہے؟ انہوں نے کہا میں ہوں تو سنی ہی۔وہ کہنے لگا پھر تم نے
بر ہر سہ لعنت کیوں کہا؟ وہ بزرگ کہنے لگے تمہاری اِن الفاظ سے تو یہ مراد تھی کہ
حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان پر لعنت ہو مگر میری مراد یہ تھی کہ آپ دونوں
اور مجھ پر لعنت ہو۔آپ لوگوں پر اس لئے کہ آپ بزرگوں پر لعنت کرتے ہیں اور مجھ پر
اس لئے کہ مجھے اپنی بد بختی کی وجہ سے تم جیسے لوگوں کے پاس آنا پڑا۔غرض انسان کئی طریق
سے وقت گزار لیتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ اس طرح اُس نے کسی گناہ کا ارتکاب نہیں کیا۔مگر
فرمایا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا خلفاء انتہائی طور پر دلیر ہو نگے اور خوف و ہراس |
اُن کے قریب بھی نہیں پھٹکے گا۔وہ جو کچھ کریں گے خدا کی رضا کیلئے کریں گے، کسی انسان
سے ڈر کر اُن سے کوئی فعل صادر نہیں ہوگا۔فتنہ ارتداد کے مقابلہ میں یہ علامت بھی خلفائے راشدین میں بتمام و کمال
پائی جاتی ہے۔چنانچہ جب رسول کریم صلی اللہ
حضرت ابوبکر کی استقامت علیہ وسلم نے وفات پائی اور حضرت ابوبکر
رضی اللہ عنہ خلیفہ مقرر ہوئے تو اُس وقت سارا عرب مرتد ہو گیا۔صرف دو جگہ نماز با جماعت
ہوتی تھی باقی تمام مقامات میں فتنہ اُٹھ کھڑا ہوا اور سوائے مکہ اور مدینہ اور ایک چھوٹے سے
قصبہ کے تمام لوگوں نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا تھا کہ خُذْمِنْ اَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُو اِن کے مالوں سے صدقہ لے،
کسی اور کو یہ اختیار نہیں کہ ہم سے زکوۃ وصول کرے۔غرض سارا عرب مرتد ہو گیا اور وہ
لڑائی کیلئے چل پڑا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں گوا سلام کمزور تھا مگر
قبائل عرب متفرق طور پر حملہ کرتے تھے۔کبھی ایک گروہ نے حملہ کر دیا اور کبھی دوسرے نے۔جب غزوہ احزاب کے موقع پر کفار کے لشکر نے اجتماعی رنگ میں مسلمانوں پر حملہ کیا تو اُس
وقت تک اسلام بہت کچھ طاقت پکڑ چکا تھا گوا بھی اتنی زیادہ طاقت حاصل نہیں ہوئی تھی کہ
انہیں آئندہ کیلئے کسی حملے کا ڈر ہی نہ رہتا۔اس کے بعد جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ
خلافة على منهاج النبوة
۱۶۲
جلد دوم
فتح کرنے کیلئے گئے تو اُس وقت عرب کے بعض قبائل بھی آپ کی مدد کیلئے کھڑے ہو گئے
تھے۔اس طرح خدا نے تدریجی طور پر دشمنوں میں جوش پیدا کیا تا کہ وہ اتنا ز ور نہ پکڑ لیں کہ
سب ملک پر چھا جائیں۔لیکن حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں یکدم تمام عرب مرتد
ہو گیا صرف مکہ اور مدینہ اور ایک چھوٹا سا قصبہ رہ گئے باقی تمام مقامات کے لوگوں نے زکوۃ
دینے سے انکار کر دیا اور وہ لشکر لے کر مقابلہ کیلئے نکل کھڑے ہوئے۔بعض جگہ تو اُن کے
پاس ایک ایک لاکھ کا بھی لشکر تھا۔مگر ادھر صرف دس ہزار کا ایک لشکر تھا اور وہ بھی شام کو
جارہا تھا اور یہ وہ لشکر تھا جسے اپنی وفات کے قریب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رومی
علاقہ پر حملہ کرنے کیلئے تیار کیا تھا اور اسامہ کو اس کا افسر مقرر کیا تھا باقی لوگ جو رہ گئے تھے
وہ یا تو کمزور اور بڈھے تھے اور یا پھر گنتی کے چند نوجوان تھے۔یہ حالات دیکھ کر صحابہؓ نے
سوچا کہ اگر ایسی بغاوت کے وقت اسامہ کا لشکر بھی روانہ ہو گیا تو مدینہ کی حفاظت کا کوئی
سامان نہیں ہو سکے گا۔چنانچہ ا کا بر صحابہ کا ایک وفد جس میں حضرت عمرؓ اور حضرت علی بھی
شامل تھے اور جو اپنی شجاعت اور دلیری کے لحاظ سے مشہور تھے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی
خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ کچھ عرصہ کیلئے اس لشکر کو روک لیا جائے۔جب بغاوت
فرو ہو جائے تو پھر بیشک اُسے بھیج دیا جائے مگر اب اس کا بھیجنا خطرہ سے خالی نہیں ، مدینہ کی
حفاظت کا کوئی سامان نہیں اور دشمن کا لشکر ہماری طرف بڑھتا چلا آ رہا ہے۔حضرت ابوبکر
رضی اللہ عنہ نے نہایت غصہ کی حالت میں فرمایا کہ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی وفات کے بعد ابوقحافہ کا بیٹا سب سے پہلا کام یہ کرے کہ جس لشکر کو روانہ کرنے کا
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تھا اُسے روک لے۔میں اس لشکر کو کسی صورت میں
روک نہیں سکتا۔اگر تمام عرب باغی ہو گیا ہے تو بے شک ہو جائے اور اگر مدینہ کی حفاظت کا
کوئی سامان نہیں تو بے شک نہ رہے، خدا کی قسم ! اگر دشمن کی فوج مدینہ میں گھس آئے اور
ہمارے سامنے مسلمان عورتوں کی لاشیں کتے گھسیٹتے پھریں تب بھی میں اس لشکر کو ضرور روانہ
کروں گا جس کو روانہ کرنے کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے۔۵۴ اگر تم
دشمن کی فوجوں سے ڈرتے ہو تو بے شک میرا ساتھ چھوڑ دو میں اکیلا تمام دشمنوں کا مقابلہ
خلافة على منهاج النبوة
۱۶۳
جلد دوم
کرونگا۔یہ يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا کی صداقت کا کتنا بڑا ثبوت ہے۔دوسرا سوال زکوۃ کا تھا۔صحابہ نے عرض کیا کہ اگر آپ لشکر نہیں روک سکتے تو صرف اتنا
کر لیجئے کہ ان لوگوں سے عارضی صلح کرلیں اور انہیں کہہ دیں کہ ہم اس سال تم سے زکوۃ
نہیں لیں گے۔اس دوران میں ان کا جوش ٹھنڈا ہو جائے گا اور تفرقہ کے مٹنے کی کوئی
صورت پیدا ہو جائیگی۔موجودہ صورت میں جب کہ وہ جوش سے بھرے ہوئے ہیں اور
لڑنے مرنے کیلئے تیار ہیں ان سے زکوۃ وصول کرنا مناسب نہیں۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
نے فرمایا ایسا ہر گز نہیں ہوگا۔اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں یہ لوگ اونٹ کے
گھٹنے کو باندھنے والی ایک رسی بھی زکوۃ میں دیا کرتے تھے اور اب نہیں دیں گے تو میں اُس
وقت تک ان سے جنگ جاری رکھوں گا جب تک وہ رسی بھی اُن سے وصول نہ کرلوں۔اس
پر صحابہ نے کہا کہ اگر جیش اسامہ بھی چلا گیا اور ان لوگوں سے عارضی صلح بھی نہ کی گئی تو پھر
دشمن کا کون مقابلہ کرے گا۔مدینہ میں تو یہ بڑھے اور کمزور لوگ ہیں اور یا صرف چند
نوجوان ہیں وہ بھلا لاکھوں کا کیا مقابلہ کر سکتے ہیں۔حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جواب
دیا۔اے دوستو ! اگر تم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو ابو بکڑا کیلا ان کا مقابلہ کرنے کے لئے نکل
کھڑا ہوگا۔۵۵ یہ دعویٰ اُس شخص کا ہے جسے فنونِ جنگ سے کچھ زیادہ واقفیت نہ تھی اور جس
کے متعلق عام طور پر یہ خیال کیا جاتا تھا کہ وہ دل کا کمزور ہے۔پھر یہ جرات ، یہ دلیری ، یہ
یقین اور یہ وثوق اُس میں کہاں سے پیدا ہوا۔اسی بات سے یہ یقین پیدا ہوا کہ حضرت ابو بکر
نے سمجھ لیا تھا کہ میں خلافت کے مقام پر خدا تعالیٰ کی طرف سے کھڑا ہوا ہوں اور مجھ پر ہی
تمام کام کی ذمہ داری ہے۔پس میرا فرض ہے کہ میں مقابلہ کیلئے نکل کھڑا ہوں کا میابی دینا یا
نہ دینا خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے اگر وہ کامیابی دینا چاہے گا تو آپ دے دے گا اور اگر
نہیں دینا چاہے گا تو سارے لشکر مل کر بھی کامیاب نہیں کر سکتے۔حضرت عمرؓ کے بہادرانہ کارنامے اس کے بعد جب حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
خلیفہ ہوئے تو وہی عمر جو ابو بکر کو یہ مشورہ دیتے
تھے کہ اتنے بڑے لشکر کا ہم کہاں مقابلہ کر سکتے ہیں وہ بہت ہیں اور ہم تھوڑے جیش اسامہ
خلافة على منهاج النبوة
۱۶۴
جلد دوم
کو روک لیا جائے تا کہ وہ ہماری مدد کر سکے ، اُن میں بھی وہی تو کل آ جاتا ہے اور وہ ایک
وقت میں ساری دنیا سے جنگ کرتے ہیں اور ذرا نہیں گھبراتے چنانچہ حضرت عمرؓ کے زمانہ
میں رومی حکومت سے لڑائی ہوئی۔وہ حکومت بڑی زبردست تھی اور اُس سے مسلمانوں کا
مقابلہ کرنا ایسا ہی تھا جیسے افغانستان انگریزی حکومت سے لڑائی شروع کر دے مگر با وجود اتنی
زبر دست حکومت کے ساتھ جنگ جاری ہونے کے جب حضرت عمرؓ کے سامنے یہ سوال پیش
ہوا کہ کسری کی فوجوں نے مسلمانوں کے مقابلہ میں سرگرمی دکھانی شروع کر دی ہے اور اُن
کے بہت سے علاقے جو مسلمانوں کے قبضہ میں تھے اُن میں بغاوت اور سرکشی کے آثار ظاہر
ہو رہے ہیں تو وہی عمر جو ابو بکر کو یہ مشورہ دیتے تھے کہ اگر ہم ایک ہی وقت میں ایک طرف
جیش اسامہ کو رومیوں کے مقابلہ میں بھیج دیں گے اور دوسری طرف اندرونی باغیوں کا
مقابلہ کریں گے تو یہ سخت غلطی ہوگی حکم دیتے ہیں کہ فوراً ایران پر حملہ کر دو۔صحابہؓ کہتے ہیں کہ
ایک وقت میں دوز بر دست حکومتوں سے کس طرح مقابلہ ہو گا مگر آپ فرماتے ہیں کچھ پرواہ
نہیں جاؤ اور مقابلہ کرو۔مسلمان چونکہ اُس وقت رومی حکومت سے جنگ کرنے میں مشغول
تھے اس لئے ایران پر مسلمانوں کا حملہ اس قدر دور از قیاس تھا کہ ایران کے بادشاہ کو جب
یہ خبریں پہنچیں کہ مسلمان فوجیں بڑھتی چلی آ رہی ہیں تو اُس نے ان خبروں کو کوئی اہمیت نہ
دی اور کہا کہ لوگ خواہ مخواہ جھوٹی افواہیں اُڑا رہے ہیں مسلمان بھلا ایسی حالت میں جب کہ
وہ پہلے ہی ایک خطر ناک جنگ میں مبتلاء ہیں ایران پر حملہ کرنے کا خیال بھی کر سکتے ہیں۔چنانچہ کچھ عرصہ تک تو امیرانیوں کی شکست کی بڑی وجہ یہی رہی کہ دارالخلافہ سے مسلمانوں کے
مقابلہ میں کوئی فوج نہیں آتی تھی اور بادشاہ خیال کرتا تھا کہ لوگ جھوٹی خبر میں اُڑا رہے ہیں
مگر جب کثرت اور تواتر کے ساتھ اُسے اس قسم کی خبریں پہنچیں تو اُس نے اپنا ایک جرنیل
بھیجا اور اُسے حکم دیا کہ میرے پاس صحیح حالات کی رپورٹ کرو۔چنانچہ اس نے جب
رپورٹ کی کہ مسلمان واقع میں حملہ کر رہے ہیں اور وہ بہت سے حصوں پر قابض بھی ہو چکے
ہیں تب اُس نے اُن کے مقابلہ کیلئے فوج بھیجی۔اس سے تم اندازہ لگا لو کہ مسلمانوں کا اس
لڑائی میں گو دنا بظاہر کتنا خطر ناک تھا جب کہ اس کے ساتھ ہی وہ رومی لشکروں کا بھی مقابلہ
خلافة على منهاج النبوة
۱۶۵
جلد دوم
کر رہے تھے مگر حضرت عمر کو خدا تعالیٰ نے مقام خلافت پر کھڑا کرنے کے بعد جو قوت بخشی
اُس کے آگے ان چیزوں کی کوئی حقیقت نہ تھی۔حضرت ابو ہریرہ کا کسری کے رومال میں تھوکنا ہی وہ جنگ ہے جس میں
مسلمانوں کو جب فتح حاصل
تو مالِ غنیمت میں کسری کا ایک رومال بھی آیا جو حضرت ابو ہریرہ کو ملا۔ایک دن انہیں
کھانسی اُٹھی تو انہوں نے کسری شاہ ایران کا رومال نکال کر اس میں تھوک دیا اور پھر کہا بخ بخ
ابوھریرہ۔کہ واہ ، واہ ابو ہریرہ تیری بھی کیا شان ہے کہ تو آج کسری شاہ ایران کے
رو مال میں ٹھوک رہا ہے۔لوگوں نے پوچھا کہ کیا بات ہے؟ انہوں نے کہا۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بعض دفعہ مجھے اتنے فاقے ہوتے تھے کہ میں بھوک سے بیتاب ہو
کر بیہوش ہو جاتا تھا اور لوگ یہ سمجھ کر کہ مجھے مرگی کا دورہ ہو گیا ہے میرے سر پر جھوتیاں مارنی
شروع کر دیتے تھے مگر آج یہ حالت ہے کہ میں شاہی رومال میں تھوک رہا ہوں ۵۲ تو
يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بي شَيْئًا کی علامت خدا تعالیٰ نے خلفائے راشدین کے ذریعہ
نہایت واضح رنگ میں پوری فرمائی اور انہوں نے خدا تعالیٰ کے سوا کبھی کسی کا خوف اپنے
دل میں نہیں آنے دیا۔حضرت عثمان اور حضرت علی کا دلیرانہ مقابلہ اسی طرح حضرت عثمان جیسے
باحیا اور رقیق القلب انسان
نے اندرونی مخالفت کا مقابلہ جس یقین سے کیا وہ انسانی عقل کو دنگ کر دیتا ہے۔حالانکہ وہ
عام طور پر کمزور سمجھے جاتے ہیں مگر جب ان کا اپنا زمانہ آیا تو انہوں نے ایسی بہادری اور
جرات سے کام لیا کہ انسان ان واقعات کو پڑھ کر حیران رہ جاتا ہے۔یہی حال حضرت علیؓ کا ہے کسی مخالفت یا خطرے کی انہوں نے پرواہ نہیں کی حالانکہ
اندرونی خطرے بھی تھے اور بیرونی بھی۔مگر ان کے مد نظر صرف یہی امر رہا کہ خدا تعالیٰ کی
مرضی پوری ہو اور ذرا بھی کسی سے خوف کھا کر اس منشاء الہی میں جو انہوں نے سمجھا تھا فرق
نہیں آنے دیا۔
خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
غرض تمام خلفاء کے حالات میں ہمیں يَعْبُدُونَني لا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا کا نہایت
اعلیٰ درجہ کا نظارہ نظر آتا ہے جو اس بات کا یقینی اور قطعی ثبوت ہے کہ خدا تعالیٰ نے انہیں
خود مقام خلافت پر کھڑا کیا تھا اور وہ آپ ان کی تائید اور نصرت کا ذمہ دار رہا۔آیت استخلاف پر اعتراضات اب میں اُن اعتراضات کو لیتا ہوں جو عام طور
پر اس آیت پر کئے جاتے ہیں۔پہلا اعتراض
اس آیت پر یہ کیا جاتا ہے کہ اس آیت میں اُمتِ مسلمہ سے وعدہ ہے نہ کہ بعض افراد سے
اور اُمت کو خلیفہ بنانے کا وعدہ ہے نہ کہ بعض افراد کو۔پس اس سے مراد مسلمانوں کو غلبہ اور
حکومت کا مل جانا ہے۔دوسرا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ اس آیت میں كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ کہا
ہے اور پہلی قوموں کو خلافت نبوت یا ملوکیت کے ذریعہ سے ملی تھی۔پس اسی حد تک تشبیہ تسلیم
کی جاسکتی ہے۔ہم مانتے ہیں کہ مسلمانوں میں نبی ہوں گے اور پھر یہ کہ ملوک ہوں گے مگر
جس قسم کی خلافت تم کہتے ہو وہ نہ تو نبوت کے تحت آتی ہے اور نہ ملوکیت کے تحت آتی ہے۔پھر اس کا وجود کہاں سے ثابت ہوا۔تیسرا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ اگر اس خلافت کو تسلیم بھی کر لیا جائے جو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہوئی تو چونکہ اس خلافت کے ساتھ حکومت بھی شامل تھی اس لئے
وَجَعَلَكُمْ شُلُوا کے ماتحت وہ آ سکتی تھی لیکن اس خلافت کا ثبوت کہاں سے ملا جو
جماعت احمدیہ میں قائم ہے۔یہ خلافت نہ تو خلافت نبوت ہے اور نہ خلافت ملوکیت۔چوتھا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ اس آیت سے اگر افراد مراد لئے جائیں جماعت نہ لی
جائے تو پھر خلافت نبوت اور خلافت ملوکیت کا پتہ چلتا ہے اور معنی یہ بنتے ہیں کہ اس اُمت
میں سے بعض افراد نبی ہوں گے اور بعض افراد ملوک ہوں گے۔مگر جو خلافتِ نبوت پہلے
جاری تھی اسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ختم کر دیا اور تم خود بھی تسلیم کرتے ہو کہ جس
قسم کے نبی پہلے آیا کرتے تھے اب اس قسم کے نبی نہیں آ سکتے اور ملوکیت کے متعلق بھی تم خود
قائل ہو کہ خلفاء ملوک میں شامل نہ تھے۔جیسا کہ احادیث میں آتا ہے عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ
خلافة على منهاج النبوة
172
جلد دوم
صلى الله
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ لا تَكُونُ النُّبُوَّةُ فِيكُمْ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ
يَرْفَعُهَا اللهُ تَعَالَى ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَا جِ النُّبُوَّةِ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا
اللهُ تَعَالَى ثُمَّ تَكُونُ مُلكاً عَاضًا فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ - ۵۷
یعنی رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔تم میں نبوت رہے گی جب تک خدا چاہے گا پھر خدا اس
نعمت کو اُٹھالے گا اور تمہیں خلافت علی منہاج النبوۃ کی نعمت دے گا اور یہ خلافت تم میں اس وقت
تک رہے گی جب تک خدا چاہے گا۔پھر خدا اس نعمت کو بھی اُٹھا لے گا اور جب تک چاہے گا تم
میں ملوکیت کو قائم رکھے گا۔پس جبکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خلفاء کے بادشاہ
ہونے سے بھی انکار کیا ہے جیسا کہ فرمایا کہ پہلے خلافت ہوگی اور پھر ملوکیت تو معلوم ہوا کہ
خلافت نبوت اور خلافت ملوکیت دونوں اُمت محمدیہ کے افراد کو نہیں مل سکتیں اور جب
صورت یہ ہے تو اس آیت سے کسی فردی خلافت کا ثبوت نہ ملا بلکہ صرف قومی خلافت ہی مراد لی
جاسکتی ہے اور اس سے کسی کو انکار نہیں۔اس سوال کا جواب کہ اس آیت میں اب میں ان تمام سوالات
کے جواب دیتا ہوں۔پہلا
اُمت مسلمہ سے وعدہ ہے، نہ کہ بعض افراد سے سوال کہ اس آیت میں
اُمتِ مسلمہ سے وعدہ ہے نہ کہ بعض افراد سے اس کے یہ جوابات ہیں۔(۱) بے شک وعدہ قوم سے ہے مگر قوم سے وعدہ کے یہ معنی نہیں کہ افراد کے ذریعہ سے
وہ وعدہ پورا نہ ہو۔بعض وعدے قوم سے ہوتے ہیں لیکن افراد کے ذریعہ سے پورے کئے
جاتے ہیں اور کہا یہی جاتا ہے کہ قوم سے جو وعدہ کیا گیا تھا وہ پورا ہو گیا۔اس کی مثالیں دنیا
کی ہر زبان میں ملتی ہیں۔مثلاً ہماری زبان میں کہا جاتا ہے کہ انگریز با دشاہ ہیں۔اب کیا اس
کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ ہر انگریز بادشاہ ہے۔ہر انگریز تو نہ بادشاہ ہے اور نہ بادشاہ بن سکتا
ہے مگر کہا یہی جاتا ہے کہ انگریز با دشاہ ہیں۔اسی طرح کہا جاتا ہے کہ فلاں قوم حاکم ہے
حالانکہ ساری قوم کہاں حاکم ہوتی ہے چند افراد کے سپر دحکومت کا نظم ونسق ہوتا ہے اور باقی
سب اس کے تابع ہوتے ہیں۔اسی طرح کہا جاتا ہے فلاں قوم بڑی دولت مند ہے مگر اس
خلافة على منهاج النبوة
۱۶۸
جلد دوم
کے یہ معنی تو نہیں ہوتے کہ اس قوم کا ہر فرد دولتمند ہے۔انگریزوں کے متعلق عام طور پر کہا
جاتا ہے کہ وہ بڑے دولتمند ہیں حالانکہ ان میں بڑے بڑے غریب بھی ہوتے ہیں۔وہ
ہمارے بڑے بھائی مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم و مغفور نے ایک دفعہ سنایا کہ
لنڈن میں تھے تو ایک دن جس مکان میں وہ رہتے تھے اس کا کوڑا کرکٹ اٹھا کر خادمہ نے
جب باہر پھینکا تو ایک انگریز لڑکا دوڑ کر آیا اور اُس نے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر میں سے
ڈبل روٹی کا ایک ٹکڑا نکال کر کھا لیا۔اسی طرح برنڈزی ۵۸ میں میں نے دیکھا کہ عورتیں اپنے سروں پر برتن رکھ کر پانی
لینے جاتی تھیں اور ان کے بچوں نے جو پتلونیں پہنی ہوئی ہوتی تھیں ان کا کچھ حصہ کسی کپڑے
کا ہوتا تھا اور کچھ حصہ کسی کپڑے کا مگر کہا یہی جاتا ہے کہ انگر یز بڑے دولتمند ہیں۔غرض قوم سے وعدہ کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ افراد کے ذریعہ وہ وعدہ پورا نہ ہو۔کئی
وعدے قوم سے ہی ہوتے ہیں لیکن پورے وہ افرد کے ذریعہ کئے جاتے ہیں۔اس کی مثال ہمیں
قرآن کریم سے بھی ملتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ
علَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ فِيكُمْ أَنْبِيَا وَجَعَلَكُمْ قُلُوكًا یعنی موسی نے اپنی قوم سے کہا کہ
اے میری قوم! اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کو یاد کرو کہ اس نے تم میں اپنے انبیاء مبعوث کئے
وَجَعَلَكُمْ مُّلُوكًا اور اس نے تم کو بادشادہ بنایا۔اب کیا کوئی ثابت کر سکتا ہے کہ سب
بنی اسرائیل بادشاہ بن گئے تھے۔یقینا بنی اسرائیل میں بڑے بڑے غریب بھی ہوں گے مگر موسی" ان
سے یہی فرماتے ہیں کہ وَجَعَلَكُمْ تُلُوعًا اس نے تم سب کو بادشاہ بنایا۔مراد یہی ہے کہ جب
کسی قوم میں سے بادشاہ ہو تو چونکہ وہ قوم اُن انعامات اور فوائد سے حصہ پاتی ہے جو
بادشاہت سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے بالفاظ دیگر ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ وہ بادشاہ ہوگئی
) غرض جب جَعَلَكُمْ تُلُوعًا کی موجودگی کے باوجود اس آیت کے یہ معنی نہیں کئے جاتے کہ
ہر یہودی بادشاہ بنا تو وعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْراهیم سے یہ کیونکر نتیجہ نکال لیا جاتا
خلافة على منهاج النبوة
۱۶۹
جلد دوم
ہے کہ یہ وعدہ بعض افراد کے ذریعہ پورا نہیں ہونا چاہئے بلکہ امت کے ہر فرد کو خلافت
کا انعام ملنا چاہئے۔کیا یہ عجیب بات نہیں کہ یہود کے متعلق جب اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ
جَعَلَكُمْ مُّلُوا تو مفسرین نہایت ٹھنڈے دل کے ساتھ یہ کہہ دیتے ہیں کہ گو بادشاہت چند
افراد کو ہی ملی مگر چونکہ اُن کے ذریعہ قوم کا عام معیار بلند ہو گیا اس لئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان سب
کو بادشاہت ملی۔مگر جب اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ
وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ تو کہنے لگ جاتے ہیں کہ یہ وعدہ سب
قوم سے ہے ہم یہ تسلیم نہیں کر سکتے کہ بعض افراد کے ذریعہ یہ وعدہ پورا ہوا حالانکہ اگر اس
سے قومی غلبہ ہی مراد لے لیا جائے تو بھی ہر مومن کو یہ غلبہ کہاں حاصل ہوتا ہے۔پھر بھی ایسا
ہی ہوتا ہے کہ بعض کو غلبہ ملتا ہے اور بعض کو نہیں ملتا۔صحابہ میں سے بھی کئی ایسے تھے جو قو می غلبہ
کے زمانہ میں بھی غریب ہی رہے اور ان کی مالی حالت کچھ زیادہ اچھی نہ ہوئی )
حضرت ابو ہریرہ کا ہی لطیفہ ہے۔جب حضرت علی اور معاویہ کی آپس میں جنگ ہوئی اور
صفین کے مقام پر دونوں لشکروں نے ڈیرے ڈال دیئے تو باوجود اس کے کہ حضرت علی اور
حضرت معاویہؓ کے کیمپوں میں ایک ایک میل کا فاصلہ تھا جب نماز کا وقت آتا تو حضرت ابو ہریرہ
حضرت علیؓ کے کیمپ میں آ جاتے اور جب کھانے کا وقت آتا تو حضرت معاویہ کے کیمپ
میں چلے جاتے۔کسی نے اُن سے کہا کہ آپ بھی عجیب آدمی ہیں اُدھر حضرت علی کی مجلس میں
چلے جاتے ہیں اور ادھر معاویہ کی مجلس میں شریک ہو جاتے ہیں۔یہ کیا بات ہے؟ وہ کہنے
لگے۔نما ز علی کے ہاں اچھی ہوتی ہے اور کھانا معاویہ کے ہاں اچھا ملتا ہے اس لئے جب نماز
کا وقت ہوتا ہے میں اُدھر چلا جاتا ہوں اور جب روٹی کا وقت آتا ہے تو ادھر آ جاتا ہوں۔معاویہ کے ہاں سے انہیں چونکہ کھانے کیلئے پلاؤ اور متنجن وغیرہ ملتا تھا اس لئے وہ اُس وقت
اُدھر چلے جاتے مگر نماز چونکہ حضرت علی کی رقت اور سوز والی ہوتی تھی اس لئے نماز کے
وقت وہ آپ کے ساتھ شریک ہو جاتے۔ایک غیر مبائع دوست کا لطیفہ ہمارے بعض غیر مبائع دوستوں کا بھی ایسا ہی
حال ہے بلکہ اُن کا لطیفہ تو ابو ہریرہ کے لطیفے
خلافة على منهاج النبوة
12 •
جلد دوم
سے بھی بڑھ کر ہے۔میں ایک دفعہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے ہاں بیٹھا ہوا تھا کہ کسی
دوست نے ایک غیر مبائع کے متعلق بتایا کہ وہ کہتے ہیں عقا ئد تو ہمارے ہی درست ہیں مگر
دعائیں میاں صاحب کی زیادہ قبول ہوتی ہیں۔گویا جیسے ابو ہریرۃ نے کہا تھا کہ روٹی معاویہ
کے ہاں سے اچھی ملتی ہے اور نماز علی کے ہاں اچھی ہوتی ہے۔اسی طرح اُس نے کہا عقا ئد تو
ہمارے ٹھیک ہیں مگر دعا ئیں اِن کی قبول ہوتی ہیں۔غرض قوم میں بادشاہت کے آجانے کے باوجود پھر بھی کئی لوگ غریب ہی رہتے ہیں مگر
کہا یہی جاتا ہے کہ وہ قوم بادشاہ ہے حالانکہ بادشاہ ایک ہی ہوتا ہے باقی سب بادشاہ نہیں
ہوتے۔اسی طرح یہود کے متعلق یہ کہا گیا کہ جَعَلَكُمْ قُلُوعًا۔اگر یہی ضروری ہے کہ
جب خدا یہ کہے کہ میں نے تم کو بادشاہ بنایا تو قوم کا ہر فرد با دشاہ بنے تو ثابت کرنا چاہئے کہ
ہر یہودی کو خدا نے بادشاہ بنایا۔مگر ایسا کوئی ثابت نہیں کر سکتا بلکہ یہی کہا جاتا ہے کہ جب کسی
قوم میں سے بادشاہ ہو تو چونکہ وہ تمام قوم بادشاہت کے فوائد سے حصہ پاتی ہے اس لئے ہم
دوسرے الفاظ میں یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ وہ قوم بادشاہ ہوگئی۔اسی طرح جب کسی قوم میں
سے بعض افرا د کو خلافت مل جائے تو یہی کہا جائے گا کہ اُس قوم کو وہ انعام ملا۔یہ ضروری نہیں
ہوگا کہ ہر فرد کو یہ انعام ملے۔دوسری مثال اس کی یہ آیت ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا
بما انزل اللهُ قَالُوا نُؤْمِنُ بِمَا اُنْزِلَ عَلَيْنَا وَ يَكْفُرُونَ بِمَا وراءه ۵۹ که
جب یہود سے یہ کہا جاتا ہے کہ قرآن میں جو کچھ اُترا ہے اُس پر ایمان لاؤ تو وہ کہتے ہیں
نُؤْمِنُ بِمَا ہم تو اس پر ایمان لائیں گے جو ہم پر نازل ہوا ہے۔اب یہ
امر صاف ظاہر ہے کہ وحی اُن پر نہیں اتری تھی بلکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر اتری تھی۔مگر وہ کہتے ہیں ہم پر اُتری گویا وہ حضرت موسیٰ یا دیگر انبیاء علیہم السلام کے کلام کے
متعلق انزل علينا کہتے ہیں حالانکہ وہ کلام اُن پر نہیں بلکہ اُن کے انبیاء پر اُتر ا تھا۔پس
بعض افراد پر جو ایسا انعام نازل ہو جس سے ساری قوم کو فائدہ پہنچتا ہو تو یہی کہا جاتا ہے کہ
وہ ساری قوم کو ملا۔مثلاً زید کے پاس روپیہ ہو تو ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ سارا شہر دولتمند ہے لیکن
خلافة على منهاج النبوة
121
جلد دوم
اگر شہر میں ایک عالم بھی ایسا ہو جو درس و تدریس کے ذریعہ لوگوں کی علمی خدمت کر رہا ہو تو
اس شہر کو عالموں کا شہر کہہ دیا جاتا ہے۔اس کی موٹی مثال یہ ہے کہ قادیان میں ہر قسم کے
لوگ موجود ہیں۔عالم بھی ہیں جاہل بھی ہیں ، دُکاندار بھی ہیں ، مزدور بھی ہیں ، پڑھے لکھے
بھی ہیں اور ان پڑھ بھی ہیں، مگر ارد گرد کے دیہات میں قادیان کے جب بھی دو چار آدمی
چلے جائیں تو وہ کہنے لگ جاتے ہیں کہ قادیان کے مولوی‘ آ گئے چاہے وہ اینٹیں ڈھونے
والے مزدور ہی کیوں نہ ہوں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ قادیان میں ہر وقت علم کا چرچا رہتا ہے
اور اس علمی چرچے کی وجہ سے قادیان کے ہر آدمی کو مولوی کہہ دیا جاتا ہے۔جیسے باپ حکیم
ہوتا ہے تو بیٹا خواہ طب کا ایک حرف بھی نہ جانتا ہو اسے لوگ حکیم کہنے لگ جاتے ہیں۔تو
جہاں شدید نسبت ہوتی ہے وہاں اس نسبت کو ملحوظ رکھا جاتا ہے اور اُس کی وجہ سے افراد بھی
اس میں شریک سمجھے جاتے ہیں۔جب کسی نبی پر خدا کا کلام نازل ہو تو وہ نبی جس قوم میں
سے ہو اس کے متعلق بھی کہا جاتا ہے کہ اس پر خدا کا کلام نازل ہوا حالانکہ کلام نبی پر نازل
ہے۔ہوتا ہے۔اسی طرح قوم میں سے کوئی بادشاہ ہو تو ساری قوم کو بادشاہ سمجھا جانے لگتا ہے۔انگلستان میں کئی ایسے غریب لوگ ہیں جو دوسروں سے بھیک مانگتے ہیں لیکن ہندوستان میں
اگر وہاں کا ایک چوہڑا بھی آ جائے تو اسے لوگ دور سے سلام کرنے لگ جاتے ہیں۔پولیس
والے بھی خیال رکھتے ہیں کہ صاحب بہادر کی کوئی ہتک نہ کر دے حالانکہ اپنے ملک میں
اُسے کوئی اعزاز حاصل نہیں ہوتا مگر چونکہ قوم کے بعض افراد کو بادشاہت مل گئی اس لئے قوم کا
ہر فر د معزز سمجھا جانے لگا۔کچھ عرصہ ہوا ہندوستان کے ایک راجہ صاحب ولایت گئے۔جب وہاں سے واپس
آئے اور بمبئی میں پہنچے تو انہیں کوئی ضروری کام تھا اس لئے انہوں نے چاہا کہ بندرگاہ سے
جلدی نکلنے کی اجازت مل جائے۔پاسپورٹ دیکھنے پر ایک انگریز مقرر تھا۔وہ جلدی سے
پاسپورٹ لے کر آگے بڑھے اور کہا کہ میرا پاسپورٹ دیکھ لیجئے مجھے ایک ضروری کام ہے
اور میں نے جلدی جانا ہے مگر اس نے کہا ٹھہرو میں باری باری دیکھوں گا۔چنانچہ اس نے
راجہ کی کوئی پرواہ نہ کی اور سب کے بعد اسے گزرنے کی اجازت دی۔اس پر اخبارات میں
خلافة على منهاج النبوة
۱۷۲
جلد دوم
بڑا شور اُٹھا کہ راجہ صاحب کی ہتک ہوئی ہے مگر کسی نے اس انگریز کو پوچھا تک نہیں کہ تم نے
ایسا کیوں کیا۔تو جس قوم کو غلبہ حاصل ہو اس کے غرباء کو بھی ایک رنگ کی عزت حاصل ہو جاتی ہے۔امریکہ میں جب شراب کی بندش ہوئی تو اُس وقت بعض غیر ممالک کے جہاز چوری چوری
وہاں شراب پہنچاتے تھے۔ایک دفعہ ایک انگریزی جہاز وہاں شراب لے گیا۔اتفاقاً امریکہ
والوں کو علم ہو گیا اور اُن کے جہازوں نے اُس جہاز کا تعاقب کیا مگر اس دوران میں وہ
ساحلِ امریکہ سے تین میل دور نکل آیا اگر اُس حد کے اندر جہاز گرفتار ہو جاتا تو اور بات تھی
مگر اب چونکہ یہ جہاز امریکہ کی مقررہ حد سے باہر نکل آیا اس لئے بے فکر ہو کر چلنے لگ گیا۔اس پر امریکہ کے جہازوں نے سگنل کیا جس کا مطلب یہ تھا کہ ٹھہر جاؤ اور اگر نہ ٹھہرے تو تم
پر بمباری کی جائے گی اس پر انگریزی جہاز نے اپنا جھنڈا اونچا کر کے اُس پر بجلی کی روشنی
ڈال دی۔مطلب یہ تھا کہ پہلے یہ دیکھ لو کہ یہ جہاز کس قوم کا ہے اگر اس کے بعد بھی تم میں
بمباری کی ہمت ہوئی تو بیشک کر لینا۔امریکہ والوں نے جب دیکھا کہ اس جہاز پر انگریزی
بھنڈا لہرا رہا ہے تو وہ اُسی وقت واپس چلے گئے اور انہوں نے سمجھا کہ اگر ہم نے اس کا
مقابلہ کیا تو امریکہ اور انگلستان کے درمیان جنگ چھڑ جائے گی۔تو کوئی قوم جب غلبہ پالیتی ہے تو بعض باتوں میں اس کے ادنیٰ افراد کو بھی عزت مل
جاتی ہے۔یہاں کے کئی ہندو دوستوں نے مجھے سنایا کہ جب وہ باہر جاتے ہیں اور ذکر کرتے
ہیں کہ وہ قادیان سے آئے ہیں تو لوگ اُن کی بڑی خاطر تواضع کرتے ہیں محض اس لئے کہ
اُن کا قادیان سے تعلق ہوتا ہے۔عرب سے جب کوئی آدمی ہندوستان میں آئے تو ہمارے
ہندوستانیوں کی عرب صاحب، عرب صاحب کہتے زبانیں خشک ہو جاتی ہیں حالانکہ اپنے
ملک میں اُسے کوئی پوچھتا بھی نہیں۔اپنی جماعت کو ہی دیکھ لو۔ہماری جماعت میں چونکہ اللہ تعالیٰ نے خلافت کی نعمت رکھی
ہوئی ہے اس لئے بہت سے فوائد قوم کو پہنچ رہے ہیں۔کہیں کسی احمدی کو ذرا بھی تکلیف ہو تو
ساری دنیا میں شور مچ جاتا ہے۔اسی طرح اگر لوگوں کو کسی امداد کی ضرورت ہو تو وہ قادیان