ایمان شیشہ سے بھی زیادہ نازک چیز ہے اوراس کی حفاظت کیلئے ایمانی غیرت کی ضرورت ہے

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

خلافة على منهاج النبوة
۲۹۷
جلد دوم
ایمان شیشہ سے بھی زیادہ نازک چیز ہے اور اس کی
حفاظت کیلئے ایمانی غیرت کی ضرورت ہے
مجلس خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع منعقدہ ۱۹ تا ۲۱ اکتوبر ۱۹۵۶ء میں ۱۹ را کتوبر
کو حضور نے خطاب کے شروع میں مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی۔ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَتَّخِذُوا بِطَانَةً مِّن دُونِكُمْ لا يَا لَوْ تَكُمْ خَبَالا ، وَدُّوا
عَنِتُمْ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاء مِنْ أَفْوَاهِهِمْ ۖ وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ
اكْبَرُ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الأَنْتِ اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُونَ !
اس کے بعد فر ما یا :۔قرآن کریم کی یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے اس میں اس دور کے متعلق جو
آجکل ہم پر گزر رہا ہے اللہ تعالیٰ نے ایک ہی تعلیم دی ہے جو ہماری جماعت کو ہر وقت مدنظر
چاہیے۔بے شک ہماری جماعت کے دوستوں نے موجودہ فتنہ کو مدنظر رکھتے ہوئے
اپنے عہد وفا داری کو تازہ کیا ہے اور ہر جگہ کی جماعت نے وفاداری کا عہد مجھے بھجوایا ہے
مگر قرآن کریم میں اس آیت میں وفاداری کے عہد کے علاوہ کچھ اور باتیں بھی بیان کی گئی
ہیں یا یوں کہو کہ وفاداری کی صحیح تعریف بیان کی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خالی منہ سے کہہ دینا کہ میں وفا دار ہوں ، کافی نہیں بلکہ اس مثبت
کے مقابلہ میں ایک منفی کی بھی ضرورت ہے اور وہ یہ ہے کہ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
لا تَتَّخِذُوا بِطَانَةً مِّن دُونِكُمْ اے مومنو! اگر تمہاری وفاداری کا عہد سچا ہے تو تمہیں
جس طرح وفاداری کرنی ہوگی اسی طرح ایک بات نہیں بھی کرنی ہوگی۔جب تک یہ کرنا اور

خلافة على منهاج النبوة
۲۹۸
جلد دوم
نہ کرنا دونوں جمع نہ ہو جائیں ، تم مومن نہیں ہو سکتے۔کرنا تو یہ ہے کہ تم نے وفادار رہنا ہے
لیکن اس کی علامت ایک نہ کرنے والا کام ہے۔خالی منہ سے کہہ دینا کہ میں وفا دار ہوں
کوئی چیز نہیں۔اگر تم واقعہ میں وفادار ہو تو تمہیں ایک اور کام بھی کرنا ہوگا یا یوں کہو کہ تمہیں
ایک کام سے بچنا پڑے گا اور وہ یہ ہے کہ جو لوگ تمہارے ہم خیال نہیں ، وہ تم سے الگ ہیں ،
ان سے مخفی تعلق اور دوستی ترک کرنی پڑے گی۔لایا لو تكُم خَبَالا اگر تم ہماری یہ بات
نہیں مانو گے تو وہ تمہارے اندرفتنہ اور فساد پیدا کرنے میں کوئی کوتا ہی نہیں کریں گے اور
تمہارے وفاداری کے عہد خاک میں مل جائیں گے۔تمہارا عزم اور تمہارا دعوئی مٹی میں مل
جائے گا اور وہ کچھ بھی نہیں رہے گا جب تک کہ تم ہماری اس ہدایت کو نہیں مانو گے یعنی وہ
لوگ جو تم سے الگ ہیں اور تمہارے اندر فساد اور تفرقہ پیدا کرتے ہیں تم ان سے قطعی طور پر
کسی قسم کی دوستی اور تعلق نہ رکھو۔ایک شخص جو میرا نام نہاد رشتہ دار کہلاتا ہے وہ یہاں آیا اور ایک منافق کو ملنے گیا۔جب
اُس کو ایک افسر سلسلہ نے توجہ دلائی کہ وہ ایک منافق سے ملنے گیا تھا تو اُس نے کہا کہ
صدر انجمن احمدیہ نے کب حکم دیا تھا کہ اس شخص سے نہ ملا جائے۔اس افسر نے کہا کہ تم یہ بتاؤ
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کس نے حکم دیا تھا کہ پنڈت لیکھرام کے سلام کا
جواب نہ دیا جائے۔اگر تمہارے لئے کسی حکم کی ضرورت تھی تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کو پنڈت لیکھرام کے سلام کا جواب نہ دینے اور اپنا منہ پرے کر لینے کا کس نے حکم دیا
تھا۔جو محرک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دماغ میں پیدا ہوا تھا وہ تمہارے اندر
کیوں نہ پیدا ہوا۔چنانچہ اس شخص کے اندر منافقت گھسی ہوئی تھی اس لئے اس نے جواب
میں کہا کہ یہ کس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ شخص لیکھرام کے مقام تک پہنچ گیا ہے حالانکہ
قرآن کریم نے صرف اتنا کہا ہے کہ لا تَتَّخِذُوا بِطَانَةً مِّن دُونِكُمْ یہ نہیں کہا کہ
لا تَتَّخِذُ وابطانَةً مِّن ليكهرام و مثله که م لیکھر ام اور اس جیسے لوگوں سے نہ ملو بلکہ
فرمایا ہے کہ جو لوگ اپنے عمل سے یہ ثابت کر چکے ہیں کہ وہ تمہارے ساتھ نہیں چاہے وہ
لیکھرام کے مقام تک پہنچے ہوں یا نہ پہنچے ہوں تم ان سے بطانہ یعنی دوستی اور مخفی تعلق نہ رکھو۔09۔

خلافة على منهاج النبوة
۲۹۹
جلد دوم
وہ یہ تو کہہ سکتا ہے کہ میں نے تو اس شخص کے ساتھ دوستی نہیں کی مگر بــطــائــہ کے معنی صرف
دوستی کے نہیں بلکہ مخفی تعلق کے بھی ہیں اور وہ شخص اس منافق سے چوری چھپے ملا تھا۔اب اس
کے قول کے مطابق اس کی اس منافق سے دوستی ہو یا نہ ہو، یہ بات تو ظاہر ہوگئی کہ اس نے
اس سے مخفی تعلق رکھا۔پھر جب اُسے سمجھایا گیا تو اس نے بہانہ بنایا اور کہا کہ اس منافق کو
لیکھرام کا درجہ کس نے دیا ہے۔اسے یہ خیال نہ آیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے پنڈت لیکھرام کو سلام کا جواب نہ دیتے وقت جس آیت پر عمل کیا تھا وہ یہی آیت تھی جو
میں نے تلاوت کی ہے۔اس میں لیکھرام یا اس جیسے لوگوں کا ذکر نہیں بلکہ صرف یہ ذکر ہے کہ
ایسے لوگ جو تمہارے اندر اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں تم ان سے کوئی تعلق نہ رکھو۔پس یا تو اسے یہ ثابت کرنا چاہیے کہ جس شخص سے وہ ملا تھا وہ جماعت کے اندر اختلاف
اور فساد پیدا کرنے والا نہیں اور اگر اس شخص نے واقعہ میں جماعت کے اندر اختلاف اور
فساد پیدا کیا ہے تو اس کا یہ کہنا کہ اُسے لیکھرام کا درجہ کس نے دیا ہے ، اس بات کی دلیل ہے
کہ وہ خود احمدیت پر ایسا ایمان نہیں رکھتا۔بہر حال قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے وفاداری
کے عہد کی ایک علامت بتائی اور اس علامت کو پورا کئے بغیر وفاداری کے عہد کی کوئی قیمت
نہیں۔تم ان جماعتوں سے آئے ہو جنہوں نے وفاداری کے عہد بھجوائے ہیں لیکن اگر تم اس
عہد کے باوجود کسی منافق سے تعلق رکھتے ہو اور اس سے علیحدگی میں ملتے ہو تو وہ بطانة کے
پنجے میں آجاتا ہے۔کیونکہ وہ منافق اور اس کی پارٹی کے لوگ جماعت میں فتنہ اور فساد پیدا
کرتے ہیں۔اگر تم ان سے مخفی طور پر تعلق رکھتے ہو تو تمہارا عہدِ وفا داری اتنی حیثیت بھی نہیں
رکھتا جتنی حیثیت گدھے کا پاخانہ رکھتا ہے۔گدھے کے پاخانہ کی تو کوئی قیمت ہوسکتی ہے
کیونکہ وہ روڑی کے طور پر کام آ سکتا ہے لیکن تمہارا عہد وفاداری خدا تعالیٰ کے نزدیک
رُوڑی کے برابر بھی حیثیت نہیں رکھتا اور وہ اسے قبول نہیں کرے گا۔پس یا د رکھو کہ ایمان شیشہ سے بھی زیادہ نازک چیز ہے اور اس کی حفاظت کے لئے
غیرت کی ضرورت ہے۔جس شخص کے اندر ایمانی غیرت نہیں وہ منہ سے بے شک کہتا رہے
کہ میں وفادار ہوں لیکن اس کے اس عہد وفاداری کی کوئی قیمت نہیں۔مثلاً اس وقت

خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
تمہارے اندر ایک شخص بیٹھا ہوا ہے ، وہ سمجھتا ہے کہ ہمیں اس کی منافقت کا پتہ نہیں۔وہ ہمیشہ
مجھے لکھا کرتا ہے کہ آپ مجھ سے کیوں خفا ہیں؟ میں نے تو کوئی قابلِ اعتراض فعل نہیں کیا
حالانکہ ہم نے اس کا ایک خط پکڑا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ خلیفہ جماعت کا لاکھوں
روپیہ کھا گیا ہے اور لاکھوں روپیہ اس نے اپنے بھائیوں اور رشتہ داروں کو کھلایا ہے۔اس
نے سمجھا کہ میرے خط کو کون پہچانے گا۔اسے یہ پتہ نہیں تھا کہ آجکل ایسی ایجاد یں نکل آئی
ہیں کہ بغیر نام کے خطوط بھی پہچانے جا سکتے ہیں۔چنانچہ ایک ماہر جو یورپ سے تحریر پہچاننے
کی بڑی اعلیٰ درجہ کی تعلیم حاصل کر کے آیا ہے ہم نے وہ خط اسے بھیج دیا اور چونکہ ہمیں شبہ تھا
کہ اس تحریر کا لکھنے والا وہی شخص ہے اس لئے ایک تحریر سے بغیر بتائے اس سے لکھوالی اور
وہ بھی اس خط کے ساتھ بھیج دی۔اس نے علوم جدیدہ کے مطابق خط پہچاننے کی پینتیس جگہ
بتائی ہیں جو ماہرین نے بڑا غور کرنے کے بعد نکالی ہیں اور انہوں نے بتایا ہے کہ لکھنے والا
خواہ وہ کتنی کوشش کرے کہ اس کا خط بدل جائے ، یہ پینتیس جگہیں نہیں بدلتیں چنانچہ اس نے
دونوں تحریروں کو ملا کر دیکھا اور کہا کہ لکھنے والے کی تحریر میں پینتیس کی پینتیس دلیلیں موجود
ہیں اس لئے یہ دونوں تحریریں سو فیصدی ایک ہی شخص کی لکھی ہوئی ہیں اور وہ شخص بار بار مجھے
لکھتا ہے کہ آپ خواہ مخواہ مجھ سے ناراض ہیں۔میں نے کیا قصور کیا ہے؟ میں نے تو کچھ بھی
نہیں کیا۔اس بیوقوف کو کیا پتہ ہے کہ اس کی دونوں تحریر میں ہم نے ایک ماہر فن کو دکھائی ہیں
اور ماہر فن نے بڑے غور کے بعد جن پینتیس جگہوں کے متعلق لکھا ہے کہ وہ کبھی نہیں بدلتیں ، وہ
اس کی تحریر میں نہیں بدلیں۔وہ شخص غالباً اب بھی یہاں بیٹھا ہو گا اور غالبا کل یا پرسوں مجھے
پھر لکھے گا کہ میں تو بڑا وفا دار ہوں آپ خواہ مخواہ مجھ پر بدظنی کر رہے ہیں میں نے تو کچھ بھی
نہیں کہا حالانکہ اس نے ایک بے نام خط لکھا اور وہ خط جب ماہر فن کو دکھایا گیا اور اس کی
ایک اور تحریر اسے ساتھ بھیجی گئی جو اس سے لکھوائی گئی تھی تو اس ماہر فن نے کہا کہ یہ دونوں
تحریر میں اسی شخص کی ہیں۔پس خالی عہد کوئی حقیقت نہیں رکھتا جب تک کہ اس کے ساتھ
انسان ان باتوں کو بھی مدنظر نہ رکھے جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ وہ نہ کی
جائیں۔

خلافة على منهاج النبوة
۳۰۱
جلد دوم
عبد المنان کو ہی دیکھ لو۔جب وہ امریکہ سے واپس آیا تو میں نے مری میں خطبہ پڑھا
اور اس میں میں نے وضاحت کر دی کہ اتنے امور ہیں ، وہ ان کی صفائی کر دے تو ہمیں اس
پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔وہ یہاں تین ہفتے بیٹھا رہا لیکن اُس کو اپنی صفائی پیش کرنے کی
توفیق نہ ملی صرف اتنا لکھ دیا کہ میں تو آپ کا وفادار ہوں۔ہم نے کہا ہم نے تجھ سے
وفاداری کا عہد کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔ہمیں معلوم ہے کہ پیغامی تمہارے باپ کو غاصب کا
خطاب دیتے تھے۔وہ انہیں جماعت کا مال کھانے والا اور حرام خور قرار دیتے تھے تم یہ کیوں
نہیں کہتے کہ میں ان پیغامیوں کو جانتا ہوں ، یہ میرے باپ کو گالیاں دیتے تھے یہ آپ کو
غاصب اور منافق کہتے تھے میں ان کو قطعی اور یقینی طور پر باطل پر سمجھتا ہوں مگر اس بات کا
اعلان کرنے کی اسے توفیق نہ ملی۔پھر اس نے لکھا کہ میں تو خلافت حقہ کا قائل ہوں۔اسے
یہ جواب دیا گیا کہ اس کے تو پیغامی بھی قائل ہیں۔وہ بھی کہتے ہیں کہ ہم خلافت حقہ کے قائل
ہیں لیکن ان کے نزدیک خلافت حقہ اُس نبی کے بعد ہوتی ہے جو بادشاہ بھی ہو۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ بادشاہ بھی تھے اس لئے ان کے نزدیک آپ کے بعد خلافت حقہ
جاری ہوئی اور حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ، حضرت عثمانؓ ، حضرت علی خلیفہ ہوئے لیکن مرزا
صاحب چونکہ بادشاہ نہیں تھے اس لئے آپ کے بعد وہ خلافت تسلیم نہیں کرتے۔پس یہ بات
تو پیغامی بھی کہتے ہیں کہ وہ خلافت حقہ کے قائل ہیں۔تم اگر واقعی جماعت احمد یہ میں
خلافت حقہ کے قائل ہو تو پھر یہ کیوں نہیں لکھتے کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے بعد خلافت کو تسلیم کرتا ہوں اور جو آپ کے بعد خلافت کے قائل نہیں ، انہیں لعنتی سمجھتا
ہوں۔پھر تم یہ کیوں نہیں لکھتے کہ خلافت حقہ صرف اسی نبی کے بعد نہیں جسے نبوت کے ساتھ
بادشاہت بھی مل جائے بلکہ اگر کوئی نبی غیر بادشاہ ہو تب بھی اس کے بعد خلافت حقہ قائم
ہوتی ہے۔تمہارا صرف یہ لکھنا کہ میں خلافت حقہ کا قائل ہوں، ہمارے مطالبہ کو پورا نہیں
کرتا۔ممکن ہے تمہاری مراد خلافت حقہ سے یہ ہو کہ جب میں خلیفہ بنوں گا تو میری خلافت ،
خلافت حقہ ہوگی یا خلافت حقہ سے تمہاری یہ مراد ہو کہ میں تو اپنے باپ حضرت خلیفہ ایج
الاول کی خلافت کا قائل ہوں یا تمہاری یہ مراد ہو کہ میں حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کی

خلافة على منهاج النبوة
٣٠٢
جلد دوم
خلافت کا قائل ہوں۔بہر حال عبدالمنان کو امریکہ سے واپس آنے کے بعد تین ہفتہ تک ان
امور کی صفائی پیش کرنے کی توفیق نہ ملی۔اس کی وجہ یہی تھی کہ اگر وہ لکھ دیتا کہ پیغا می لوگ
میرے باپ کو غاصب، منافق اور جماعت کا مال کھانے والے کہتے رہے ہیں ، میں انہیں
اچھی طرح جانتا ہوں تو پیغامی اس سے ناراض ہو جاتے اور اُس نے یہ امیدیں لگائی ہوئی
تھیں کہ وہ ان کی مدد سے خلیفہ بن جائے گا۔اور اگر وہ لکھ دیتا کہ جن لوگوں نے خلافت ثانیہ
کا انکار کیا ہے ، میں انہیں لعنتی سمجھتا ہوں تو اس کے وہ دوست جو اس کی خلافت کا پروپیگنڈا
کرتے رہے ہیں اس سے قطع تعلق کر جاتے اور وہ ان سے قطع تعلقی پسند نہیں کرتا تھا اس لئے
اس نے ایسا جواب دیا ہے جسے پیغام صلح نے بڑے شوق سے شائع کر دیا۔اگر وہ بیان
خلافت ثانیہ کی تائید میں ہوتا تو پیغام صلح اسے کیوں شائع کرتا۔اس نے بھلا گزشتہ بیالیس
سال میں کبھی میری تائید کی ہے؟ انہوں نے سمجھا کہ اس نے جو مضمون لکھا ہے وہ ہمارے ہی
خیالات کا آئینہ دار ہے اس لئے اسے شائع کرنے میں کیا حرج ہے چنانچہ جماعت کے
بڑے لوگ جو سمجھدار ہیں وہ تو الگ رہے، مجھے کالج کے ایک سٹوڈنٹ نے لکھا کہ پہلے تو ہم
سمجھتے تھے کہ شاید کوئی غلط فہمی ہو گئی ہے لیکن ایک دن میں بیت الذکر میں بیٹھا ہوا تھا کہ مجھے
پتہ لگا کہ پیغام صلح میں میاں عبدالمنان کا کوئی پیغام چھپا ہے تو میں نے ایک دوست سے کہا،
میاں! ذرا ایک پر چہ لانا چنانچہ وہ ایک پرچہ لے آیا۔میں نے وہ بیان پڑھا اور اسے
پڑھتے ہی کہا کہ کوئی پیغامی ایسا نہیں جو یہ بات نہ کہہ دے۔یہ تر دید تو نہیں اور نہ ہی میاں
عبدالمنان نے یہ بیان شائع کر کے اپنی بریت کی ہے۔اس پر ہر ایک پیغامی دستخط کر سکتا ہے
کیونکہ اس کا ہر فقرہ پیچ دار طور پر لکھا ہوا ہے اور اسے پڑھ کر ہر پیغامی اور خلافت کا مخالف یہ
کہے گا کہ میرا بھی یہی خیال ہے۔غرض قرآن کریم نے واضح کر دیا ہے کہ یايُّهَا الَّذِينَ
امَنُوا لا تَتَّخِذُوا بِطَانَةً مِّن دُونِكُمْ لا يَا لُوْنَكُمْ خَبَالا اے مومنو! جو لوگ تمہارے
اندر اختلاف پیدا کرنا چاہتے ہیں، تم ان سے خفیہ میل جول نہ رکھو۔اب دیکھو یہاں دوستی کا
ذکر نہیں بلکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے، تم ان سے بِطانَہ نہ رکھو اور بطانہ کے معنی محض تعلق ہوتے
ہیں۔

خلافة على منهاج النبوة
٣٠٣
جلد دوم
اب اگر کوئی ان لوگوں کو گھر میں چھپ کر مل لے اور بعد میں کہہ دے کہ آپ نے یا
صدر انجمن احمد یہ نے کب کہا تھا کہ انہیں نہیں ملنا تو یہ درست نہیں ہوگا۔ہم کہیں گے کہ
خدا تعالیٰ نے تمہارے اندر بھی تو غیرت رکھی ہے پھر ہمارے منع کرنے کی کیا ضرورت ہے
تمہیں خود اپنی غیرت کا اظہار کرنا چاہیے۔اگر تم ہمارے منع کرنے کا انتظار کرتے ہو تو اس
کے یہ معنی ہیں کہ تمہیں خود قرآن کریم پر عمل کرنے کا احساس نہیں۔دیکھ لو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو جب لیکھرام نے سلام کیا تو آپ نے یہ نہیں کہا کہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے اس کے سلام کا جواب دینے سے کب منع فرمایا ہے بلکہ آپ نے سمجھا کہ بے شک اس
آیت میں لیکھرام کا ذکر نہیں لیکن خدا تعالیٰ نے لايَا لُو تَكُمْ خَبَالا تو فرما دیا ہے کہ تم
ایسے لوگوں سے تعلق نہ رکھو جو تمہارے اندر فساد اور تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں پس گواس
آیت میں لیکھرام کا ذکر نہیں لیکن اس کی صفات تو بیان کر دی گئی ہیں۔انہی صفات سے میں
نے اسے پہچان لیا ہے جیسے کسی شاعر نے کہا ہے :۔بہر رنگے کہ خواہی جامہ سے پوش
مے
من انداز قدت را
می شناسم
کہ اے شخص تو چاہے کس رنگ کا کپڑا پہن کر آ جائے میں کسی دھوکا میں نہیں آؤں گا کیونکہ
میں تیرا قد پہچانتا ہوں۔حضرت مرزا صاحب نے بھی یہی فرمایا کہ اے لیکھر ام ! تو چاہے کوئی شکل بنا کر آ جائے
قرآن کریم نے تیری صفت بیان کر دی ہے اس لئے میں تجھے تیری صفت سے پہچانتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے صاف طور پر فرما دیا ہے کہ لایا لوتكم خبال کہ تمہارے دشمن وہ ہیں جو
قوم میں فتنہ پیدا کرنا چاہتے ہیں اس لئے قرآن کریم کی ہدایت کے مطابق میں نے تم سے
کوئی تعلق نہیں رکھا۔میں بھی تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تم نو جوان ہو اور آئندہ سلسلہ کا بوجھ تم پر پڑنے والا
ہے۔تمہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہر چیز کی بعض علامتیں ہوتی ہیں اس لئے خالی منہ سے ایک لفظ
ڈ ہرا دینا کافی نہیں بلکہ ان علامات کو دیکھنا بھی ضروری ہوتا ہے۔دیکھو رسول کریم صلی اللہ

خلافة على منهاج النبوة
۳۰۴
جلد دوم
علیہ وسلم نے کیا ہی عجیب نکتہ بیان فرما دیا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ
ایک شخص ساری رات اپنی بیوی سے محبت کا اظہار کرتا ہے مگر دن چڑھے تو اُس سے لڑنے
لگ جاتا ہے کے اس حدیث میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی بیان فرمایا ہے کہ اگر
میاں کو اپنی بیوی سے واقعی محبت ہے تو وہ دن کے وقت اُس سے کیوں محبت نہیں کرتا۔اسی
طرح جو شخص کسی جلسہ میں وفاداری کا اعلان کر دیتا ہے اور مخفی طور پر ان لوگوں سے ملتا ہے جو
جماعت میں تفرقہ اور فساد پیدا کرنے چاہتے ہیں تو یہ کوئی وفاداری نہیں کیونکہ قرآن کریم
نے یہ نہیں کہا کہ جو لوگ تمہارے ہم مذہب نہیں ، ان سے کوئی تعلق نہ رکھو۔غیر مذہب والوں
سے تعلق رکھنا منع نہیں۔حضرت ابن عباس کے متعلق آتا ہے کہ آپ جب بازار سے گزرتے تو یہودیوں کو بھی
سلام کرتے اس لئے یہاں مِن دُورنگم کی تشریح کی گئی ہے کہ تم ان لوگوں سے الگ رہو
جو لا یا لوتكم حبال کے مصداق ہیں یعنی وہ تمہارے اندر فساد اور تفرقہ پیدا کرنا
چاہتے ہیں۔اگر کوئی غیر مذہب والا تمہارے اندر فتنہ اور فساد پیدا نہیں کرنا چاہتا تو وہ شخص
من دونگم میں شامل نہیں۔اگر تم اس سے مل لیتے ہو یا دوستانہ تعلق رکھتے ہو تو اس میں
کوئی حرج نہیں لیکن ایسا شخص جو تمہاری جماعت میں فتنہ اور فساد پیدا کرنا چاہتا ہے ، اس سے
تعلق رکھنا خدا تعالیٰ نے ممنوع قرار دے دیا ہے۔پھر آگے فرماتا ہے تم کہہ سکتے ہو کہ اس کی
کیا دلیل ہے۔اس کی دلیل یہ ہے کہ قد بَدَتِ الْبَغْضَاء مِنْ أَفْوَاهِهِمْ کچھ
باتیں ان کے منہ سے نکل چکی ہیں وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ اكْبَرُ ان پر قیاس کر کے
دیکھ لو کہ جو کچھ ان کے سینوں میں پوشیدہ ہے وہ کیا ہے۔کہتے ہیں ایک چاول دیکھ کر ساری
دیگ پہچانی جاسکتی ہے اسی طرح یہاں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔مثلاً ایک منافق نے بقول اپنے
بھائی کے کہا کہ خلیفہ اب بڑھا اور پاگل ہو گیا ہے اب انہیں دو تین معاون دے دینے
چاہئیں۔اور ہمیں جو شہادت ملی ہے اس کے مطابق اس نے کہا کہ اب خلیفہ کو معزول کر دینا
چاہئے۔اس فقرہ سے ہر عقل مند سمجھ سکتا ہے کہ اس کے پیچھے بغض کا ایک سمندر موجزن تھا۔جس شخص کا اپنا باپ ، جب اس نے بیعت لی تھی اس عمر سے زیادہ تھا جس عمر کو میں

خلافة على منهاج النبوة
۳۰۵
جلد دوم
بیالیس سال کی خدمت کے بعد پہنچا ہوں ، وہ اگر کہتا ہے کہ خلیفہ بڑھا ہو گیا ہے اسے اب
معزول کر دینا چاہئے تو یہ شدید بغض کی وجہ سے ہی ہو سکتا ہے ورنہ اس کے منہ سے یہ فقرہ نہ
نکلتا۔شدید بغض انسان کی عقل پر پردہ ڈال دیتا ہے۔اگر اس میں ذرا بھی عقل ہوتی تو وہ
سمجھ سکتا تھا کہ میں یہ فقرہ منہ سے نکال کر اپنے باپ کو گالی دے رہا ہوں۔جیسے انسان
بعض اوقات غصہ میں آ کر یا پاگل پن کی وجہ سے اپنے بیٹے کو حرامزادہ کہہ دیتا ہے اور وہ
یہ نہیں سمجھتا کہ وہ یہ لفظ کہہ کر اپنی بیوی کو اور اپنے آپ کو گالی دے رہا ہے اسی طرح اس
نوجوان کی عقل ماری گئی اور اس نے وہ بات کہی جس کی وجہ سے اس کے باپ پر حملہ ہوتا
تھا۔دنیا میں کوئی شخص جان بوجھ کر اپنے باپ کو گالی نہیں دیتا۔ہاں بغض اور غصہ کی وجہ
سے ایسا کر لیتا ہے اور یہ خیال نہیں کرتا کہ وہ اپنے باپ کو گالی دے رہا ہے۔اس نوجوان
کی مجھ سے کوئی لڑائی نہیں تھی اور نہ ہی میں اس کے سامنے موجود تھا کہ وہ غصہ میں آ کر یہ
بات کہہ دیتا۔ہاں اس کے دل میں بغض اتنا بڑھ گیا تھا کہ اس کی وجہ سے اس نے وہ
بات کہی جس کی وجہ سے اس کے باپ پر بھی حملہ ہوتا تھا۔قرآن بھی یہی کہتا ہے کہ
قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاء مِنْ أَفْوَاهِهِمْ کہ ان کے منہ سے بغض کی بعض باتیں نکلی ہیں
ان سے تم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمُ اكْبَرُ جو کچھ ان کے سینوں
میں ہے وہ اس سے بہت بڑا ہے کیونکہ ہر انسان کوشش کرتا ہے کہ اس کے دل کے بغض کا علم کسی
اور کو نہ ہو اس لئے جو کچھ اس کے دل میں ہے وہ اس سے بہت بڑا ہے جو ظا ہر ہو چکا ہے۔غرض خدا تعالیٰ نے اس آیت میں جماعتی نظام کی مضبوطی کے لئے ایک اہم نصیحت
بیان فرمائی ہے۔تمہیں یہ نصیحت ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے اور اس کے مطابق اپنے طریق کو بدلنا
چاہیے ورنہ احمدیت آئندہ تمہارے ہاتھوں میں محفوظ نہیں ہو سکتی۔تم ایک بہادر سپاہی کی
طرح بنو۔ایسا سپاہی جو اپنی جان ، اپنا مال ، اپنی عزت اور اپنے خون کا ہر قطرہ احمدیت اور
خلافت کی خاطر قربان کر دے اور کبھی بھی خلافت احمد یہ ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں نہ جانے
دے جو پیغامیوں یا احراریوں وغیرہ کے زیر اثر ہوں۔جس طرح خدا تعالیٰ نے بائبل میں کہا
تھا کہ سانپ کا سر ہمیشہ کچلا جائے گا اس طرح تمہیں بھی اپنی ساری عمر فتنہ وفساد کے سانپ

خلافة على منهاج النبوة
۳۰۶
جلد دوم
کے سر پر ایڑی رکھنی ہو گی اور دنیا کے کسی گوشہ میں بھی اسے پنپنے کی اجازت نہیں دینی ہوگی۔اگر تم ایسا کرو گے تو قرآن کریم کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ تمہاری مدد کرے گا اور خدا تعالیٰ سے
زیادہ سچا اور کوئی نہیں۔دیکھو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد جماعت کوکس
قدر مدد دی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں جو آخری جلسہ سالا نہ ہوا
اس میں چھ سات سو آدمی آئے تھے اور حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کے عہد خلافت کے آخری
جلسہ سالانہ پر گیارہ بارہ سو احمدی آئے تھے لیکن اب ہمارے معمولی جلسوں پر بھی دواڑھائی
ہزار احمدی آ جاتے ہیں اور جلسہ سالانہ پر تو ساٹھ ستر ہزار لوگ آتے ہیں اس سے تم اندازہ
کر لو کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں کتنی طاقت دی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانہ میں لنگر خانہ پر پندرہ سو روپیہ ماہوار خرچ آ جاتا تو آپ کو فکر پڑ جاتی اور فرماتے
لنگر خانہ کا خرچ اس قدر بڑھ گیا ہے، اب اتنا روپیہ کہاں سے آئے گا۔گویا جس شخص نے
جماعت کی بنیا د رکھی تھی وہ کسی زمانہ میں پندرہ سو ماہوار کے اخراجات پر گھبرا تا تھا لیکن اب
تمہارا صدر انجمن احمدیہ کا بجٹ بارہ تیرہ لاکھ کا ہوتا ہے اور صرف ضیافت پر پینتیس چھتیں
ہزار روپیہ سالانہ خرچ ہو جاتا ہے۔پندرہ سو روپیہ ماہوار خرچ کے معنی یہ ہیں کہ سال میں
صرف اٹھارہ ہزار روپیہ خرچ ہوتا تھا لیکن اب صرف جامعۃ المبشرین اور طلباء کے
وظائف وغیرہ کے سالانہ اخراجات چھیاسٹھ ہزار روپے ہوتے ہیں گویا ساڑھے پانچ ہزار
روپیہ ماہوار۔ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقابلہ میں حیثیت ہی کیا رکھتے
ہیں۔وہ مامور من اللہ تھے اور اس لئے آئے تھے کہ دنیا کو ہدایت کی طرف لائیں۔محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا کے کونہ کو نہ میں قائم کریں اور مسلمانوں کی غفلتوں
اور سستیوں کو دور کر کے انہیں اسلامی رنگ میں رنگین کریں لیکن ان کی زندگی میں جماعتی
اخراجات پندرہ سو روپیہ پر پہنچتے ہیں تو گھبرا جاتے ہیں اور خیال فرماتے ہیں کہ یہ اخراجات
کہاں سے مہیا ہوں گے لیکن اس وقت ہم جو آپ کی جوتیاں جھاڑنے میں بھی فخر محسوس
کرتے ہیں صرف ایک درس گاہ یعنی جامعتہ المبشرین پر ساڑھے پانچ ہزار روپیہ ماہوار خرچ

خلافة على منهاج النبوة
۳۰۷
جلد دوم
کر رہے ہیں۔اسی طرح مرکزی دفاتر اور بیرونی مشنوں کو ملا لیا جائے تو ماہوار خرچ ستر اسی
ہزار روپیہ بن جاتا ہے گویا آپ کے زمانہ میں جو خرچ پانچ سات سال میں ہوتا تھا وہ ہم
ایک سال میں کرتے ہیں اور پھر بڑی آسانی سے کرتے ہیں۔اس طرح یہ خلافت کی ہی
رکت ہے کہ تبلیغ اسلام کا وہ کام جو اس وقت دنیا میں اور کوئی جماعت نہیں کر رہی صرف
جماعت احمدیہ کر رہی ہے۔مصر کا ایک اخبار الفتح ہے وہ ہماری جماعت کا سخت مخالف ہے مگر
اس نے ایک دفعہ لکھا کہ جماعت احمدیہ کو بے شک ہم اسلام کا دشمن خیال کرتے ہیں لیکن اس
وقت وہ تبلیغ اسلام کا جو کام کر رہی ہے گزشتہ تیرہ سو سال میں وہ کام بڑے بڑے اسلامی
بادشاہوں کو بھی کرنے کی توفیق نہیں ملی۔جماعت کا یہ کارنامہ محض حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل اور تمہارے ایمانوں کی وجہ سے ہے۔آپ کی پیشگوئیاں تھیں
اور تمہارا ایمان تھا۔جب یہ دونوں مل گئے تو خدا تعالیٰ کی برکتیں نازل ہونی شروع ہوئیں
اور جماعت نے وہ کام کیا جس کی توفیق مخالف ترین اخبار الفتح کے قول کے مطابق کسی بڑے
سے بڑے اسلامی بادشاہ کو بھی آج تک نہیں مل سکی۔اب تم روزانہ پڑھتے ہو کہ جماعت
خدا تعالیٰ کے فضل سے روز بروز بڑھ رہی ہے اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو تم اور بھی ترقی کرو گے
اور اُس وقت تمہا را چندہ ہیں، چھپیں لاکھ سالانہ نہیں ہو گا بلکہ کروڑ ، دوکروڑ ، دس کروڑ ، ہیں
کروڑ ، پچاس کروڑ ، ارب، کھرب ، پدم بلکہ اس سے بھی بڑھ جائے گا اور پھر تم دنیا کے چپہ چپہ
میں اپنے مبلغ رکھ سکو گے۔انفرادی لحاظ سے تم اُس وقت بھی غریب ہو گے لیکن اپنے فرض
کے ادا کرنے کی وجہ سے، ایک قوم ہونے کے لحاظ سے تم امریکہ سے بھی زیادہ مالدار
ہو گے۔دنیا میں ہر جگہ تمہارے مبلغ ہوں گے اور جتنے تمہارے مبلغ ہوں گے، اتنے افسر دنیا
کی کسی بڑی سے بڑی قوم کے بھی نہیں ہوں گے۔امریکہ کی فوج کے بھی اتنے افسر نہیں ہوں
گے جتنے تمہارے مبلغ ہونگے اور یہ محض تمہارے ایمان اور اخلاص کی وجہ سے ہوگا۔اگر تم
اپنے ایمان کو قائم رکھو گے تو تم اُس دن کو دیکھ لو گے۔تمہارے باپ دادوں نے وہ دن
دیکھا جب ۱۹۱۴ء میں پیغامیوں نے ہماری مخالفت کی جب میں خلیفہ ہوا تو خزانہ میں صرف
سترہ روپے تھے۔انہوں نے خیال کیا کہ اب قادیان تباہ ہو جائے گا لیکن اس کے بعد اللہ تعالیٰ

خلافة على منهاج النبوة
۳۰۸
جلد دوم
نے ایسی برکت دی کہ اب ہم اپنے کسی طالب علم کو سترہ روپے ماہوار وظیفہ بھی دیتے ہیں تو
یہ وظیفہ کم ہونے کی شکایت کرتا ہے۔پیغامیوں کے خلاف پہلا اشتہار شائع کرنے کے لئے میرے پاس روپیہ نہیں تھا۔میر ناصر نواب صاحب جو ہمارے نانا تھے ، اُنہیں پتہ لگا وہ دار الضعفاء کے لئے چندہ جمع کیا
کرتے تھے۔ان کے پاس اُس چندہ کا کچھ روپیہ تھا وہ دواڑھائی سو روپیہ میرے پاس لے
آئے اور کہنے لگے اس سے اشتہار چھاپ لیں پھر خدا دے گا تو یہ رقم واپس کر دیں۔پھر
خدا تعالیٰ نے فضل کیا اور آمد آنی شروع ہوئی اور اب یہ حالت ہے کہ پچھلے ہیں سال کی
تحریک جدید میں تین لاکھ ستر ہزار روپیہ چندہ میں نے دیا ہے۔کجا یہ کہ ایک اشتہار شائع
کرنے کے لئے میرے پاس دو اڑھائی سو روپیہ بھی نہیں تھا اور کجا یہ کہ خدا تعالیٰ نے میری
اس قسم کی امداد کی اور زمیندارہ میں اس قدر برکت دی کہ میں نے لاکھوں روپیہ بطور چندہ
جماعت کو دیا۔پھر مجھے یاد ہے کہ جب ہم نے پہلا پارہ شائع کرنا چاہا تو میرے دل میں خیال پیدا ہوا
کہ ہمارے خاندان کے افراد اپنے روپیہ سے اسے شائع کر دیں لیکن روپیہ پاس نہیں تھا۔اُس وقت تک ہماری زمینداری کا کوئی انتظام نہیں تھا۔میں نے اپنے مختار کو بلایا اور کہا ہم
قرآن کریم چھپوانا چاہتے ہیں لیکن روپیہ پاس نہیں۔وہ کہنے لگا آپ کو کس قدر روپے کی
ضرورت ہے؟ میں نے کہا کہتے ہیں کہ پہلی جلد تین ہزار روپے میں چھپے گی۔اس نے کہا میں
روپیہ لا دیتا ہوں۔آپ صرف اس قدرا جازت دے دیں کہ میں کچھ زمین مکانوں کے لئے
فروخت کر دوں۔میں نے کہا اجازت ہے۔ظہر کی نماز کے بعد میں نے اُس سے بات کی
اور عصر کی اذان ہوئی تو اُس نے ایک پوٹلی میرے سامنے لا کر رکھ دی اور کہا یہ لیں روپیہ۔میں نے کہا ہیں ! قادیان والوں کے ہاں اتنا روپیہ ہے؟ وہ کہنے لگا اگر آپ تمیں ہزار روپیہ
بھی چاہیں تو میں آپ کو لا دیتا ہوں۔لوگ مکانات بنانا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس زمین
نہیں۔اگر انہیں زمین دے دی جائے تو روپیہ حاصل کرنا مشکل نہیں۔میں نے کہا خیر اس
وقت ہمیں اسی قدر روپیہ کی ضرورت ہے چنانچہ اُس وقت ہم نے قرآن کریم کا پہلا پارہ

آج 10 میں سے 10 باقی