ایمان شیشہ سے بھی زیادہ نازک چیز ہے اوراس کی حفاظت کیلئے ایمانی غیرت کی ضرورت ہے
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 2
خلافة على منهاج النبوة
۳۰۹
جلد دوم
شائع کر دیا۔پھر میں نے الفضل جاری کیا تو اُس وقت بھی میرے پاس روپیہ نہیں تھا۔حکیم محمد عمر
صاحب میرے پاس آئے اور کہنے لگے میں آپ کو کچھ خریدار بنا کر لا دیتا ہوں اور تھوڑی
دیر میں وہ ایک پوٹلی روپوں کی میرے پاس لے آئے۔غرض ہم نے پیسوں سے کام شروع
کیا اور آج ہمارا لا کھوں کا بجٹ ہے اور ہماری انجمن کی جائیداد کروڑوں کی ہے اور جیسا کہ
میں نے بتایا ہے کہ میں خود گزشتہ بیس سال کی تحریک جدید میں تین لاکھ ستر ہزار روپیہ چندہ
دے چکا ہوں۔اسی طرح ایک لاکھ پچاس ہزار روپیہ میں نے صدرانجمن احمدیہ کو دیا ہے اور
اتنی ہی جائیدادا سے دی ہے گویا تین لاکھ صدر انجمن احمدیہ کو دیا ہے اور تین لاکھ ستر ہزار
روپیہ تحریک جدید کو دیا ہے اس لئے جب کوئی شخص اعتراض کرتا ہے کہ میں نے جماعت کا
روپیہ کھالیا ہے تو مجھے غصہ نہیں آتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ حسابی بات ہے۔جب انجمن کے
رجسٹر سامنے آجائیں گے تو یہ شخص آپ ہی ذلیل ہو جائے گا۔بہر حال اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے میں آپ سب کو اپنی ذمہ داریوں کی
طرف توجہ دلاتا ہوں۔ان کو یا درکھو اور اپنی جگہوں پر واپس جا کر اپنے بھائیوں اور دوستوں
کو بھی سمجھاؤ کہ زبانی طور پر وفاداری کا عہد کرنے کے کوئی معنی نہیں۔اگر تم واقعی وفادار ہو تو
تمہیں منافقوں کا مقابلہ کرنا چاہئے اور ان کے ساتھ کسی قسم کا تعلق نہیں رکھنا چاہئے کیونکہ
انہوں نے لایا لوتكم خبالا والی بات پوری کر دی ہے اور وہ جماعت میں فتنہ اور
تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔قرآن کریم کی ہدایت یہی ہے کہ ان سے مخفی طور پر اور الگ ہو
کر بات نہ کی جائے اور اس پر تمہیں عمل کرنا چاہیے تا کہ تم شیطانی حملوں سے محفوظ ہو جاؤ
ور نہ تم جانتے ہو کہ شیطان حضرت حوا کی معرفت جنت میں گھس گیا تھا اور جو شیطان حضرت
حوا کی معرفت جنت میں گھس گیا تھا وہ جماعت احمدیہ میں کیوں نہیں گھس سکتا۔ہاں اگر تم کو
حضرت آدم والا قصہ یادر ہے تو تم اس سے بچ سکتے ہو۔بائبل کھول کر پڑھو تمہیں معلوم ہوگا
کہ شیطان نے دوست اور خیر خواہ بن کر ہی حضرت آدم اور حوا کو ورغلایا تھا اسی طرح یہ
لوگ بھی دوست اور ظاہر میں خیر خواہ بن کر تمہیں خراب کر سکتے ہیں لیکن اگر تم قرآنی ہدایت
خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
پر عمل کرو تو محفوظ ہو جاؤ گے اور شیطان خواہ کسی بھیس میں بھی آئے تم اس کے قبضہ میں نہیں
آؤ گے۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تم کو ہمیشہ خلافت کا خدمت گزار رکھے اور
تمہارے ذریعہ احمد یہ خلافت قیامت تک محفوظ چلی جائے اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کے
ذریعہ اسلام اور احمدیت کی اشاعت ہوتی رہے اور تم اور تمہاری نسلیں قیامت تک اس کا
جھنڈا اونچا رکھیں اور کبھی بھی وہ وقت نہ آئے کہ اسلام اور احمدیت کی اشاعت میں تمہارا یا
تمہاری نسلوں کا حصہ نہ ہو بلکہ ہمیشہ ہمیش کے لئے تمہارا اور تمہاری نسلوں کا اس میں حصہ ہو
اور جس طرح پہلے زمانہ میں خلافت کے دشمن نا کام ہوتے چلے آئے ہیں تم بھی جلد ہی
سالوں میں نہیں بلکہ مہینوں میں ان کو نا کام ہوتا دیکھ لو“۔(اس کے بعد حضور نے عہد دُہرایا اور دعا کروائی۔دعا سے فارغ ہونے کے بعد حضور
نے ارشاد فرمایا کہ:۔)
واپس جانے سے پہلے میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اس وقت موجودہ زمانہ کے
حالات کے لحاظ سے میں نے جماعت کے فتنہ پردازوں کا ذکر کیا ہے لیکن اس موقع کے زیادہ
مناسب حال آج کا خطبہ جمعہ تھا جس میں میں نے خدمت خلق پر زور دیا ہے۔خدام الاحمدیہ نے
پچھلے دنوں ایسا شاندار کام کیا تھا کہ بڑے بڑے مخالفوں نے یہ تسلیم کیا کہ ان کی یہ خدمت
بے نظیر ہے۔تم اس خدمت کو جاری رکھو اور اپنی نیک شہرت کو مدھم نہ ہونے دو۔جب بھی
ملک اور قوم پر کوئی مصیبت آئے سب سے آگے خدمت کرنے والے خدام الاحمدیہ کو ہونا
چاہیے یہاں تک کہ سلسلہ کے شدید سے شدید دشمن بھی یہ مان لیں کہ در حقیقت یہی لوگ ملک
کے سچے خادم ہیں۔یہی لوگ غریبوں کے ہمدرد ہیں۔یہی لوگ مسکینوں اور بیواؤں کے کام
آنے والے ہیں۔یہی لوگ مصیبت زدوں کی مصیبت کو دور کرنے والے ہیں۔تم اتنی
خدمت کرو که شدید سے شدید دشمن بھی تمہارا گہرا دوست بن جائے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ تم ایسا سلوک کرو کہ تمہارا دشمن بھی دوست بن جائے۔یہی خدام الاحمدیہ کو کرنا
چاہیے۔اگر تمہارے کاموں کی وجہ سے تمہارے علاقہ کے لوگ تمہارے بھی اور تمہارے
خلافة على منهاج النبوة
۳۱۱
ا
جلد دوم
احمدی بھائیوں کے بھی دوست بن گئے ہیں، تمہارے کاموں کی قدر کر نے لگ گئے ہیں اور تم
کو بھی اپنا سچا خادم سمجھتے ہیں اور اپنا مددگار سمجھتے ہیں تو تم سچے خادم ہو۔اور اگر تم یہ روح پیدا
کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تو تمہیں ہمیشہ استغفار کرنا چاہئے کہ تمہارے کاموں میں کوئی
کمی رہ گئی ہے جس کی وجہ سے تم لوگوں کے دلوں میں اثر پیدا نہیں کر سکے۔اللہ تعالیٰ آپ
کے ساتھ ہوا اور آپ کی مدد کرے“۔(الفضل ۲۴ را پریل ۱۹۵۷ء)
آل عمران ۱۱۹
سنن ابن ماجه كتاب النكاح باب ضرب النساء صفحه ۲۸۳ حدیث نمبر ۱۹۸۳ مطبوعه
ریاض ١٩٩٩ء الطبعة الاولى