خدا تعالی نے ہر میدان میں جماعت احمدیہ کو خلافت کی برکات سے نوازا ہے

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

خلافة على منهاج النبوة
٣١٣
جلد دوم
خدا تعالیٰ نے ہر میدان میں جماعت احمدیہ کو خلافت کی
برکات سے نوازا ہے
خطاب فرموده ۲۱ /اکتوبر ۱۹۵۶ء بر موقع سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ مرکز یہ بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔اس دفعہ مختلف وجوہات کی بناء پر جماعت احمدیہ کی مختلف مرکزی انجمنوں نے قریب
قریب عرصہ میں اپنے سالانہ اجتماع منعقد کئے ہیں جس کی وجہ سے مجھ پر زیادہ بوجھ پڑ گیا
ہے۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بتایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات سے
تین چار سال پہلے جلسہ سالانہ پر میں آپ کی تقاریر سنتا رہا ہوں آپ کی وفات کے وقت
میری عمر 19 سال کی تھی۔اور اس سے چار پانچ سال قبل میری عمر قریباً ۱۴ سال کی تھی اس
لئے میں آپ کی مجالس میں جاتا اور تقاریر سنتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
تقریر عام طور پر پچاس منٹ یا ایک گھنٹہ کی ہوتی تھی اور وفات سے پانچ سال پہلے آپ کی
عمر قریباً اتنی ہی تھی جتنی اس وقت میری ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی کسی مشیت کے ماتحت مجھ پر ایک
خطر ناک بیماری کا حملہ ہوا جس کی وجہ سے میں اب لمبی تقاریر نہیں کرسکتا۔پہلے میں جلسہ سالانہ
کے موقع پر پانچ پانچ چھ چھ گھنٹہ کی تقاریر کر لیتا تھا مگر اس بیماری کے اثر کی وجہ سے مجھے جلدی
ضعف محسوس ہونے لگتا ہے۔آج لجنہ اماءاللہ کا اجتماع بھی تھا وہاں بھی میں نے تقریر کی۔انہوں نے مجھ سے کہا کہ کئی سال سے آپ کی عورتوں میں کوئی تقریر نہیں ہوئی اس لئے آپ
اس موقع پر عورتوں میں بھی تقریر کریں۔چنانچہ میں نے تقریر کرنی منظور کر لی اور صبح وہاں

خلافة على منهاج النبوة
۳۱۴
جلد دوم
میری تقریر تھی اس وقت تمہاری باری آگئی ہے۔چار پانچ دن کے بعد انصار اللہ کی باری
آ جائے گی پھر جلسہ سالانہ آ جائے گا اُس موقع پر بھی مجھے تقاریر کرنی ہونگی۔پھر ان کا موں
کے علاوہ تفسیر کا اہم کام بھی ہے جو میں کر رہا ہوں۔اس کی وجہ سے نہ صرف مجھے کوفت محسوس
ہو رہی ہے بلکہ طبیعت پر بڑا بوجھ محسوس ہو رہا ہے اس لئے اگر چہ میری خواہش تھی کہ اس
موقع پر میں لمبی تقریر کروں مگر میں زیادہ لمبی تقریر نہیں کر سکتا۔اب پیشتر اس کے کہ میں اپنی
تقریر شروع کروں آپ سب کھڑے ہو جائیں تا کہ عہد دُہرایا جائے“۔(حضور کے اس ارشاد پر تمام خدام کھڑے ہو گئے اور حضور نے عہد دُہرایا۔عہد
"
ڈ ہرانے کے بعد حضور نے فرمایا :۔)
آج میں قرآن کریم کی ایک آیت کے متعلق کچھ زیادہ تفصیل سے بیان کرنا چاہتا تھا
مگر اس وقت میں محسوس کرتا ہوں کہ میں اس تفصیل کے ساتھ بیان نہیں کر سکتا کیونکہ کل میں
نے خطبہ جمعہ بھی پڑھا اور پھر آپ کے اجتماع میں بھی تقریر کی۔اسی طرح آج صبح لجنہ
اماء اللہ کے اجتماع میں مجھے تقریر کرنی پڑی جس کی وجہ سے مجھے اس وقت کوفت محسوس ہو
رہی ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ :۔وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ في
الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْراهِمْ وَلَيُمَكنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ
ص
وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِّن بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا ، يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا، وَمَن كَفَرَ
بعد ذلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الفَسِقُونَ لا
یعنی ہم تم میں سے مومن اور ایمان بالخلافت رکھنے والوں اور اس کے مطابق عمل کرنے
والوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کو ہم ضرور اس طرح خلیفہ بنا ئیں گے جس طرح کہ پہلی
قوموں یعنی یہود اور نصاری میں سے بنائے ہیں۔اس آیت سے پتہ لگتا ہے کہ خلافت ایک
عہد ہے پیشگوئی نہیں۔اور عہد مشروط ہوتا ہے لیکن پیشگوئی کے لئے ضروری نہیں کہ وہ مشروط
ہو۔پیشگوئی مشروط ہو تو وہ مشروط رہتی ہے اور اگر مشروط نہ ہو لیکن اس میں کسی انعام کا وعدہ
ہو تو وہ ضرور پوری ہو جاتی ہے۔یہاں وعدہ کا لفظ بھی موجود ہے اور اس کے ساتھ شرط بھی

خلافة على منهاج النبوة
۳۱۵
جلد دوم
مذکور ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ قرآن کریم نے خود اس وعدہ کی تشریح کر دی ہے کہ ہمارا
یہ وعدہ کہ ہم تم میں سے مومنوں اور اعمال صالحہ بجا لانے والوں کو اسی طرح خلیفہ
بنا ئیں گے جیسے ہم نے ان سے پہلے یہود و نصاریٰ میں خلیفہ بنائے ، ضروری نہیں کہ پورا
ہو۔ہاں اگر تم بعض باتوں پر عمل کرو گے تو ہمارا یہ وعدہ ضرور پورا ہوگا۔پہلی شرط اس
کی یہ بیان فرماتا ہے کہ وعد الله الذينَ آمَنُوا مِنْكُمْ تمہیں خلافت پر ایمان
رکھنا ہو گا۔چونکہ آگے خلافت کا ذکر آتا ہے اس لئے یہاں ایمان کا تعلق اس سے سمجھا جائے
ا وَعَمِلُوا الصلحت پھر تمہیں نیک اعمال بجالانے ہوں گے۔اب کسی چیز پر ایمان
لانے کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ اسے پورا کرنے کی کوشش کی جائے مثلاً کسی شخص کو اس بات پر
ایمان ہو کہ میں بادشاہ بننے والا ہوں یا اسے ایمان ہو کہ میں کسی بڑے عہدہ پر پہنچنے والا ہوں
تو وہ اس کے لئے مناسب کوشش بھی کرتا ہے۔اگر ایک طالب علم یہ سمجھے کہ وہ ایم۔اے کا
امتحان پاس کرے تو اس کیلئے موقع ہے کہ وہ سی۔پی۔ایس پاس کرے۔یا پراونشل سروس |
میں ای۔اے سی بن جائے یا اسٹنٹ کمشنر بن جائے تو پھر وہ اس کے مطابق محنت بھی کرتا
ہے۔لیکن اگر اسے یہ یقین ہوتا ہے کہ وہ ان عہدوں کے حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو
سکتا تو وہ ان کے لئے کوشش اور محنت بھی نہیں کرتا۔اسی طرح اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہ لوگ
جن کو اس بات پر یقین ہو کہ وہ خلافت کے ذریعہ ہی ترقی کر سکتے ہیں اور پھر وہ اس کی شان
کے مطابق کام بھی کریں تو ہمارا وعدہ ہے کہ ہم انہیں خلیفہ بنائیں گے لیکن اگر انہیں یقین نہ
ہو کہ ان کی ترقی خلافت کے ساتھ وابستہ ہے اور وہ اس کے مطابق عمل بھی نہ کرتے ہوں تو
ہمارا ان سے کوئی وعدہ نہیں۔چنانچہ دیکھ لومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت ہوئی
اور پھر کیسی شاندار ہوئی۔آپ کی وفات کے بعد حضرت ابو بکر خلیفہ ہوئے۔اُس وقت
انصار نے چاہا کہ ایک خلیفہ ہم میں سے ہو اور ایک خلیفہ مہاجرین میں سے ہو۔یہ سنتے ہی
حضرت ابو بکر حضرت عمرؓ اور بعض اور صحابہ فوراً اس جگہ تشریف لے گئے جہاں انصار جمع تھے
اور آپ نے انہیں بتایا کہ دیکھو د وخلیفوں والی بات غلط ہے تفرقہ سے اسلام ترقی نہیں کرے
گا خلیفہ بہر حال ایک ہی ہوگا اگر تم تفرقہ کرو گے تو تمہارا شیرازہ بکھر جائے گا۔تمہاری

خلافة على منهاج النبوة
۳۱۶
جلد دوم
عزتیں ختم ہو جائیں گی اور عرب تمہاری تگا بوٹی کر ڈالیں گے تم یہ بات نہ کرو۔بعض انصار
نے آپ کے مقابل پر دلائل پیش کرنے شروع کئے۔حضرت عمرؓ فرماتے ہیں میں نے
خیال کیا کہ حضرت ابو بکر کو تو بولنا نہیں آتا میں انصار کے سامنے تقریر کروں گا لیکن جب
حضرت ابوبکر نے تقریر کی تو آپ نے وہ سارے دلائل بیان کر دیئے جو میرے ذہن میں
تھے اور پھر اس سے بھی زیادہ دلائل بیان کئے۔میں نے یہ دیکھ کر اپنے دل میں کہا کہ آج یہ
بڑھا مجھ سے بڑھ گیا ہے آخر اللہ تعالیٰ کا ایسا فضل ہوا کہ خود انصار میں سے بعض لوگ کھڑے
ہو گئے اور اُنہوں نے کہا حضرت ابو بکر جو کچھ فرما رہے ہیں وہ ٹھیک ہے مکہ والوں کے سوا
عرب کسی اور کی اطاعت نہیں کریں گے۔پھر ایک انصاری نے جذباتی طور پر کہا۔اے میری
قوم ! اللہ تعالیٰ نے اس ملک میں اپنا ایک رسول مبعوث فرمایا۔اس کے اپنے رشتہ داروں
نے اُسے شہر سے نکال دیا تو ہم نے اسے اپنے گھروں میں جگہ دی اور خدا تعالیٰ نے اس کے
طفیل ہمیں عزت دی۔ہم مدینہ والے گمنام تھے ، ذلیل تھے مگر اس رسول کی وجہ سے ہم معزز
اور مشہور ہو گئے اب تم اس چیز کو جس نے ہمیں معزز بنایا کافی سمجھو اور زیادہ لالچ نہ کروایا
نہ ہو کہ ہمیں اس کی وجہ سے کوئی نقصان پہنچے۔اُس وقت حضرت ابو بکڑ نے فرمایا کہ دیکھو
خلافت کو قائم کرنا ضروری ہے باقی تم جس کو چاہو خلیفہ بنا لو مجھے خلیفہ بننے کی کوئی خواہش
نہیں۔آپ نے فرمایا۔یہ ابو عبیدہ ہیں ان کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امین الامت کا
خطاب عطا فرمایا ہے تم ان کی بیعت کر لو۔پھر عمر‎ میں یہ اسلام کے لئے ایک ننگی تلوار ہیں تم
ان کی بیعت کر لو۔حضرت عمرؓ نے فرمایا ابو بکر ! اب باتیں ختم کیجئے ہاتھ بڑھائیے اور ہماری
بیعت لیجئے۔حضرت
ابو بکر کے دل میں بھی اللہ تعالیٰ نے جرات پیدا کر دی اور آپ نے
بیعت لے لی۔بعینہ یہی واقعہ حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کی وفات کے بعد میرے ساتھ پیش
آیا۔جب میں نے کہا میں اس قابل نہیں کہ خلیفہ بنوں نہ میری تعلیم ایسی ہے اور نہ تجربہ۔تو
اُس وقت بارہ چودہ سو احمدی جو جمع تھے اُنہوں نے شور مچا دیا کہ ہم آپ کے سوا اور کسی کی
بیعت کرنا نہیں چاہتے مجھے اُس وقت بیعت کے الفاظ بھی یاد نہیں تھے۔میں نے کہا مجھے تو
بیعت کے الفاظ بھی یاد نہیں میں بیعت کیسے لوں۔اس پر ایک دوست کھڑے ہو گئے اور

خلافة على منهاج النبوة
۳۱۷
جلد دوم
انہوں نے کہا کہ مجھے بیعت کے الفاظ یاد ہیں میں بیعت کے الفاظ بولتا جاتا ہوں اور آپ
دُہراتے جائیں چنانچہ وہ دوست بیعت کے الفاظ بولتے گئے اور میں انہیں دُہرا تا گیا اور
اس طرح میں نے بیعت لی۔گویا پہلے دن کی بیعت دراصل کسی اور کی تھی میں تو صرف بیعت
کے الفاظ دُہراتا جاتا تھا۔بعد میں میں نے بیعت کے الفاظ یاد کئے۔غرض اُس وقت وہی
حال ہوا جو اُس وقت ہوا تھا جب حضرت ابوبکر خلیفہ منتخب ہوئے تھے۔میں نے دیکھا کہ لوگ
بیعت کرنے کے لئے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرتے تھے۔مولوی محمد علی
صاحب ایک طرف بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے کہا دوستو غور کر لو اور میری ایک بات سن لو۔مجھے معلوم نہ ہوا کہ لوگوں نے انہیں کیا جواب دیا کیونکہ اُس وقت بہت شور تھا بعد میں پتہ لگا
کہ لوگوں نے انہیں کہا ہم آپ کی بات نہیں سنتے۔چنانچہ وہ مجلس سے اٹھ کر باہر چلے گئے
اس کے بعد لوگ ہجوم کر کے بیعت کے لئے بڑھے اور ایک گھنٹہ کے اندر اندر جماعت کا
شیرازہ قائم ہو گیا۔اُس وقت جس طرح میرے ذہن میں خلافت کا کوئی خیال نہیں تھا اسی
طرح یہ بھی خیال نہیں تھا کہ خلافت کے ساتھ ساتھ کونسی مشکلات مجھ پر ٹوٹ پڑیں گی۔بعد
میں پتہ لگا کہ پانچ چھ سو روپے ماہوار تو سکول کے اساتذہ کی تنخواہ ہے اور پھر کئی سو کا قرضہ
ہے لیکن خزانہ میں صرف ۷ اروپے ہیں گویا اُس مجلس سے نکلنے کے بعد محسوس ہوا کہ ایک بڑی
مشکل ہمارے سامنے ہے۔جماعت کے سارے مالدار تو دوسری پارٹی کے ساتھ چلے گئے
ہیں اور جماعت کی کوئی آمدنی نہیں پھر یہ کام کیسے چلیں گے۔لیکن بعد میں خدا تعالیٰ کے
فضلوں کی جو بارش ہوئی تو بگڑی سنور گئی۔۱۹۱۴ء میں تو میرا یہ خیال تھا کہ خزانہ میں صرف
۱۷ روپے ہیں اور اساتذہ کی تنخواہوں کے علاوہ کئی سو روپیہ کا قرضہ ہے جو دینا ہے لیکن
۱۹۲۰ء میں جماعت کی یہ حالت تھی کہ جب میں نے اعلان کیا کہ ہم برلن میں مسجد بنائیں گے
اس کے لئے ایک لاکھ روپیہ کی ضرورت ہے تو جماعتوں کی عورتوں نے ایک ماہ کے اندر
اندر یہ رو پید اکٹھا کر دیا۔انہوں نے اپنے زیور اتار کر دے دیئے کہ انہیں بیچ کر رو پیدا کٹھا
کر لیا جائے۔آج میں نے عورتوں کے اجتماع میں اس واقعہ کا ذکر کیا تو میری ایک بیوی نے
بتایا کہ مجھے تو اُس وقت پورا ہوش نہیں تھا میں ابھی بچی تھی اور مجھے سلسلہ کی ضرورتوں کا

خلافة على منهاج النبوة
۳۱۸
جلد دوم
احساس نہیں تھا لیکن میری اماں کہا کرتی ہیں کہ جب حضور نے چندہ کی تحریک کی تو میری
ساس نے ( جو سید ولی اللہ شاہ صاحب کی والدہ تھیں اور میری بھی ساس تھیں ) اپنی تمام
بیٹیوں اور بہوؤں کو اکٹھا کیا اور کہا تم سب اپنے زیور اس جگہ رکھ دو۔پھر انہوں نے ان
زیورات کو بیچ کر مسجد برلن کے لئے چندہ دے دیا۔اس قسم کا جماعت میں ایک ہی واقعہ نہیں
بلکہ سینکڑوں گھروں میں ایسا ہوا کہ عورتوں نے اپنی بیٹیوں اور بہوؤں کے زیورات
اتر والئے اور انہیں فروخت کر کے مسجد برلن کے لئے دے دیا۔غرض ایک ماہ کے اندراندر
ایک لاکھ روپیہ جمع ہو گیا۔اب دو سال ہوئے میں نے ہالینڈ میں مسجد بنانے کی تحریک کی لیکن
اب تک اس فنڈ میں صرف ۸۰ ہزار روپے جمع ہوئے ہیں حالانکہ اس وقت جماعت کی
عورتوں کی تعداد اُس وقت کی عورتوں سے بیسیوں گنا زیادہ ہے۔اُس وقت عورتوں میں اتنا
جوش تھا کہ انہوں نے ایک ماہ کے اندر اندر ایک لاکھ روپیہ جمع کر دیا۔تو در حقیقت
جماعت کا ایمان ہی تھا جس کا اللہ تعالیٰ نے نمونہ دکھایا اور اس نے بتایا کہ میں سلسلہ کو مدد
دینے والا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے ایک دفعہ الہاماً فرمایا تھا کہ اگر
ساری دنیا بھی تجھ سے منہ موڑ لے تو میں آسمان سے اُتار سکتا ہوں اور زمین سے نکال سکتا
ہوں۔تو حقیقت یہ ہے کہ ہم نے خلافت حقہ کی برکات اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کی ہیں۔ہم
ایک پیسہ کے بھی مالک نہیں تھے پھر اللہ تعالیٰ نے جماعت دی۔جس نے چندے دیئے اور
سلسلہ کے کام اب تک چلتے گئے اور چل رہے ہیں اور اب تو جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے
پہلے سے کئی گنا زیادہ ہے۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ میں نے دینی ضرورتوں کے لئے خدا تعالیٰ سے کہا کہ اے اللہ ! تو
مجھے ایک لاکھ روپیہ دے دے تو سلسلہ کے کاموں کو چلاؤں لیکن اب کل ہی میں حساب کر رہا
تھا کہ میں نے خود چھ لاکھ ستر ہزار روپیہ سلسلہ کو بطور چندہ دیا ہے میں خیال کرتا ہوں کہ میں
کتنا بیوقوف تھا کہ خدا تعالیٰ سے سلسلہ کی ضرورتوں کے لئے صرف ایک لاکھ روپیہ مانگا۔مجھے تو اس سے ایک ارب روپیہ مانگنا چاہیے تھا۔مانگنے والا خدا تعالیٰ کا خلیفہ ہو اور جس سے

خلافة على منهاج النبوة
۳۱۹
جلد دوم
مانگا جائے وہ خود خدا کی ذات ہو تو پھر ایک لاکھ روپیہ مانگنے کے کیا معنی ہیں۔مجھے تو یہ دعا
کرنی چاہیے تھی کہ اے خدا! تو مجھے ایک ارب روپیہ دے، ایک کھرب روپیہ دے یا ایک
پدم روپیہ دے۔میں نے بتایا ہے کہ اگر چہ میں نے خدا تعالیٰ سے صرف ایک لاکھ روپیہ مانگا
تھا لیکن خدا تعالیٰ نے اتنا فضل کیا کہ صرف میں نے پچھلے سالوں میں چھ لاکھ ستر ہزار روپیہ
سلسلہ کو چندہ کے طور پر دیا ہے۔بے شک وہ روپیہ سارا نقدی کی صورت میں نہ تھا۔کچھ
زمین تھی جو میں نے سلسلہ کو دی مگر وہ زمین بھی خدا تعالیٰ نے ہی دی تھی۔میرے پاس تو
زمین نہیں تھی۔ہم تو اپنی ساری زمین قادیان چھوڑ آئے تھے۔اپنے باغات اور مکانات بھی
قادیان چھوڑ آئے تھے۔قادیان میں میری جائداد کافی تھی مگر اس کے باوجود میں نے سلسلہ
کو اتنار و پیہ نہیں دیا تھا جتنا قادیان سے نکلنے کے بعد دیا۔۱۹۴۷ء میں ہم قادیان سے آئے ہیں اور تحریک جدید ۱۹۳۴ء میں شروع ہوئی تھی۔گویا اُس وقت تحریک جدید کو جاری ہوئے بارہ سال کا عرصہ گزر چکا تھا اور اس بارہ سال
کے عرصہ میں میرا تحریک جدید کا چندہ قریباً چھ ہزار روپیہ تھا لیکن بعد کے دس سال ملا کر میرا
چندہ تحریک جدید دو لاکھ بیس ہزار روپیہ بن جاتا ہے۔اس کے علاوہ ڈیڑھ لاکھ روپیہ کی
زمین میں نے تحریک جدید کو دی ہے یہ زمین مجھے چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے بطور
نذرانہ دی تھی۔میں نے خیال کیا کہ اتنا بڑا نذرانہ اپنے پاس رکھنا درست نہیں چنانچہ میں
نے وہ ساری زمین سلسلہ کو دے دی۔اس طرح تین لاکھ ستر ہزار روپیہ میں نے صرف
تحریک جدید کو ادا کیا۔اسی طرح خلافت جو بلی کے موقع پر چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی
تحریک پر جب جماعت نے مجھے روپیہ پیش کیا تو میر محمد اسحق صاحب کھڑے ہوئے اور
انہوں نے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی اولاد کے متعلق جو دعائیں کی
ہیں ان میں یہ دعا بھی ہے کہ
دے اس کو عمر و دولت کر دُور ہر اندھیرا
پس اس روپیہ کے ذریعہ آپ کی یہ دعا پوری ہوگی۔اس طرح یہ پیشگوئی بھی پوری
ہوگی کہ :۔

خلافة على منهاج النبوة
وو
جلد دوم
وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہوگا۔اس پر میں نے کہا کہ میں یہ روپیہ تو
لے لیتا ہوں لیکن اس شرط پر کہ میں یہ روپیہ سلسلہ کے کاموں پر ہی صرف کروں گا۔چنانچہ
میں نے وہ روپیہ تو لے لیا لیکن میں نے اسے اپنی ذات پر نہیں بلکہ سلسلہ کے کاموں پر خرچ
کیا اور صد را منجمن احمدیہ کو دے دیا۔اب میں نے ہیمبرگ کی مسجد کے لئے تحریک کی ہے کہ
جماعت کے دوست اس کے لئے ڈیڑھ ڈیڑھ سو روپیہ دیں لیکن اگر اللہ تعالیٰ ہمیں مال دے
تو ہمارے سلسلہ میں تو یہ ہونا چاہیے کہ ہمارا ایک ایک آدمی ایک ایک مسجد بنا دے۔خود مجھے
خیال آتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ مجھے کشائش عطا فرمائے تو میں بھی اپنی طرف سے ایک مسجد بنا
دوں اور کوئی تعجب نہیں کہ خدا تعالیٰ مجھے اپنی زندگی میں ہی اس بات کی توفیق دے د۔دے دے اور
میں کسی نہ کسی یورپین مملک میں اپنی طرف سے ایک مسجد بنا دوں۔یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے
دینے پر منحصر ہے۔انسان کی اپنی کوشش سے کچھ نہیں ہو سکتا۔ہم لوگ زمیندار ہیں اور
ہمارے ملک میں زمیندارہ کی بہت ناقدری ہے یعنی یہاں لائکپور اور سرگودھا کے اضلاع
کی زمینوں میں بڑی سے بڑی آمدن ایک سو روپیہ فی ایکڑ ہے حالانکہ یورپین ممالک میں
فی ایکڑ آمد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔میں جب یورپ گیا تو میں نے وہاں زمینوں کی
آمد میں پوچھنی شروع کیں مجھے معلوم ہوا کہ اٹلی میں فی ایکڑ آمد چار سو روپیہ ہے اور ہالینڈ
میں فی ایکٹر آمد تین ہزار روپیہ ہے۔پھر میں نے میاں محمد ممتاز صاحب دولتانہ کا بیان پڑھا
وہ جاپان گئے تھے اور وہاں اُنہوں نے زمین کی آمدنوں کا جائزہ لیا تھا۔انہوں نے بیان کیا
تھا کہ جاپان میں فی ایکٹر آمد چھ ہزار روپے ہے۔اس کے یہ معنی ہوئے کہ اگر میری ایک
سو ایکڑ زمین بھی ہو حالانکہ وہ اس سے بہت زیادہ ہے اور اس سے ہالینڈ والی آمد ہو تو
تین لاکھ روپیہ سالانہ کی آمد ہو جاتی ہے اور اگر جاپان والی آمد ہو تو بڑی آسانی کے ساتھ
ایک نہیں کئی مساجد میں اکیلا تعمیر کر سکتا ہوں۔میرا یہ طریق ہے کہ میں اپنی ذات پر زیادہ
روپیہ خرچ نہیں کرتا اور نہ اپنے خاندان پر خرچ کرتا ہوں بلکہ جو کچھ میرے پاس آتا ہے اس
میں سے کچھ رقم اپنے معمولی اخراجات کے لئے رکھنے کے بعد سلسلہ کے لئے دے دیتا
ہوں۔خرچ کرنے کو تو لوگ دس دس کروڑ روپیہ بھی کر لیتے ہیں لیکن مجھے جب بھی خدا تعالیٰ

خلافة على منهاج النبوة
۳۲۱
جلد دوم
نے دیا ہے میں نے وہ خدا تعالیٰ کے راستے میں ہی دے دیا ہے۔بیشک میرے بیوی بچے
مانگتے رہیں میں انہیں نہیں دیتا میں انہیں کہتا ہوں کہ تمہیں وہی گزارے دوں گا جن سے
تمہارے معمولی اخراجات چل سکیں۔زمانہ کے حالات کے مطابق میں بعض اوقات انہیں زیادہ بھی دے دیتا ہوں۔مثلاً
اگر وہ ثابت کر دیں کہ اس وقت گھی مہنگا ہو گیا ہے، ایندھن کی قیمت چڑھ گئی ہے یا دھوبی
وغیرہ کا خرچ بڑھ گیا ہے تو میں اس کے لحاظ سے زیادہ بھی دے دیتا ہوں لیکن اس طرح نہیں
کہ ساری کی ساری آمدن ان کے حوالہ کر دوں کہ جہاں جی چاہیں خرچ کر لیں۔غرض میں
گھر کے معمولی گزارہ کے لئے اخراجات رکھنے کے بعد جو کچھ بچتا ہے وہ سلسلہ کو دے دیتا
ہوں۔اگر اللہ تعالیٰ فضل کرے اور کسی وقت وہ ہمارے ملک والوں کو عقل اور سمجھ دے
دے اور ہماری آمد میں بڑھ جائیں تو سال میں ایک مسجد چھوڑ دو دو مساجد بھی ہم بنوا سکتے
ہیں اور یہ سب خلافت ہی کی برکت ہے۔میں جب نیا نیا خلیفہ ہوا تو مجھے الہام ہوا کہ
مبارک ہو قادیان کی غریب جماعت تم پر خلافت کی رحمتیں یا برکتیں نازل ہوتی ہیں“۔اس دفعہ میں نے یہ الہام لکھ کر قادیان والوں کو بھجوا دیا اور ان کو توجہ دلائی کہ تم اپنی
ذمہ داریوں کو محسوس کرو اور دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ وہ برکتیں تم پر ہمیشہ نازل کرتا رہے۔اب خلافت کی برکات سے اس علاقہ والوں کو بھی حصہ ملنا شروع ہو گیا ہے۔چنانچہ اس علاقہ
ملنا ہے۔میں کسی زمانہ میں صرف چند ا حمدی تھے مگر اب ان کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ہے اور ہمیں
امید ہے کہ اگر خدا تعالیٰ چاہے تو وہ ایک دو سال میں پندرہ بیس ہزار ہو جائیں گے۔جیسا
کہ میں نے بتایا ہے ایک دفعہ میں نے خدا تعالیٰ سے ایک لاکھ روپیہ مانگا تھا لیکن اب میں
خدا تعالیٰ سے اربوں مانگا کرتا ہوں۔میں سمجھتا ہوں کہ میں نے اُس وقت ایک لاکھ روپیہ
مانگ کر غلطی کی۔اس وقت یورپین اور دوسرے اہم ممالک کا شمار کیا جائے اور ان مقامات
کا جائزہ لیا جائے جہاں مسجدوں کی ضرورت ہے تو ان کی تعداد ڈیڑھ سو کے قریب بن جاتی
ہے۔اور اگر ان ڈیڑھ سو مقامات پر ایک ایک مسجد بھی بنائی جائے اور ہر ایک مسجد پر ایک
ایک لاکھ روپیہ خرچ کیا جائے تو ان پر ڈیڑھ کروڑ روپیہ خرچ ہو جائے گا اور پھر بھی صرف
ا

خلافة على منهاج النبوة
۳۲۲
جلد دوم
مشہور ممالک میں ایک ایک مسجد بنے گی۔پھر ایک ایک لاکھ روپیہ سے ہمارا کیا بنتا ہے۔ہمارا صرف مبلغوں کا سالانہ خرچ سوا لاکھ روپیہ کے قریب بنتا ہے اور اگر اس خرچ کو بھی
شامل کیا جائے جو بیرونی جماعتیں کرتی ہیں تو یہ خرچ ڈیڑھ دو لاکھ روپیہ سالانہ بن جاتا
ہے۔غرض میں نے اُس سے صرف ایک لاکھ روپیہ مانگا تھا مگر اُس نے مجھے اس سے بہت
زیادہ دیا۔اب ہماری صدر انجمن احمدیہ کا سالانہ بجٹ تیرہ لاکھ روپیہ کا ہے اور اگر
تحریک جدید کا سالانہ بجٹ بھی ملا لیا جائے تو ہمارا سارا بجٹ ۲۲ ،۲۳ لاکھ روپیہ سالانہ بن
جاتا ہے پس اگر خدا تعالیٰ میری اس بیوقوفی کی دعا کو قبول کر لیتا تو ہمارا سارا کام ختم ہو
جاتا۔مگر اللہ تعالیٰ نے کہا ہم تیری اس دعا کو قبول نہیں کرتے جس میں تو نے ایک لاکھ روپیہ
مانگا ہے ہم تجھے اس سے بہت زیادہ دیں گے تاکہ سلسلہ کے کام چل سکیں۔اب اللہ تعالیٰ کے
اس انعام کو دیکھ کر کہ میں نے ایک لاکھ مانگا تھا مگر اُس نے ۲۲ لاکھ سالانہ دیا میں سمجھتا ہوں
کہ اگر میں ایک کروڑ مانگتا تو ۲۲ کروڑ سالانہ ملتا۔ایک ارب مانگتا تو ۲۲ ارب سالا نہ ملتا۔ایک کھرب مانگتا تو ۲۲ کھرب سالانہ ملتا اور اگر ایک پدم مانگتا تو ۲۲ پدم سالا نہ ملتا اور اس
طرح ہماری جماعت کی آمد امریکہ اور انگلینڈ دونوں کی مجموعی آمد سے بھی بڑھ جاتی۔پس خلافت کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے بہت سی برکات وابستہ کی ہوئی ہیں تم ابھی بچے ہو تم
اپنے باپ دادوں سے پوچھو کہ قادیان کی حیثیت جو شروع زمانہ خلافت میں تھی وہ کیا تھی اور
پھر قادیان کو اللہ تعالیٰ نے کس قدر ترقی بخشی تھی۔جب میں خلیفہ ہوا تو پیغامیوں نے اس
خیال سے کہ جماعت کے لوگ خلافت کو کسی طرح چھوڑ نہیں سکتے یہ تجویز کی کہ کوئی اور خلیفہ بنا
لیا جائے۔اُن دنوں ضلع سیالکوٹ کے ایک دوست میر عابد علی صاحب تھے۔وہ صوفی منش
آدمی تھے لیکن بعد میں پاگل ہو گئے تھے ایک دفعہ انہیں خیال آیا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام سے جو خدا تعالیٰ نے وعدے کئے تھے وہ میرے ساتھ بھی ہیں اور چونکہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا تھا کہ قادیان میں طاعون نہیں آئے گی اس
لئے میں جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے برابر ہوں تو خدا تعالیٰ کا یہی وعدہ
میرے ساتھ بھی ہے میرے گاؤں میں بھی طاعون نہیں آئے گی۔چنانچہ جب طاعون کی وبا

خلافة على منهاج النبوة
۳۲۳
جلد دوم
پھوٹی تو انہوں نے اپنے اس خیال کے مطابق اپنے مریدوں سے جو تعداد میں پانچ سات
سے زیادہ نہیں تھے کہا کہ وہ اپنے گھر چھوڑ کر ان کے پاس آ جائیں۔چنانچہ وہ ان کے پاس
آ گئے لیکن بعد میں انہیں خود طاعون ہو گئی۔ان کے مریدوں نے کہا کہ چلو اب جنگل میں
چلیں لیکن انہوں نے کہا جنگل میں جانے کی ضرورت نہیں طاعون مجھ پر اثر نہیں کرے گی آخر
جب مریدوں نے دیکھا کہ وہ پاگل ہو گئے ہیں تو وہ انہیں ہسپتال میں لے گئے اور وہ اسی جگہ
طاعون سے فوت ہو گئے۔بہر حال جب بیعت خلافت ہوئی تو پیغامیوں نے سمجھا میر عابد علی
صاحب چونکہ صوفی منش آدمی ہیں اور عبادت گزار ہیں اس لئے الوصیت کے مطابق چالیس
آدمیوں کا ان کی بیعت میں آ جانا کوئی مشکل امر نہیں چنانچہ مولوی صدر دین صاحب اور
بعض دوسرے لوگ رات کو ان کے پاس گئے اور کہا آپ اس بات کے لئے تیار ہو جائیں۔چنانچہ وہ اس بات پر آمادہ ہو گئے۔اُس وقت مولوی محمد علی صاحب نے دیانتداری سے کام
لیا وہ جب اس مجلس سے واپس آگئے جس میں جماعت نے مجھے خلیفہ منتخب کیا تھا تو ان لوگوں
نے ان سے کہا کہ آپ نے بڑی بیوقوفی کی۔آپ اگر مجلس میں اعلان کر دیتے کہ میری
بیعت کر لو تو چونکہ مرزا محمود احمد صاحب یہ کہہ چکے تھے کہ میں خلیفہ بنا نہیں چاہتا لوگوں نے
آپ کی بیعت کر لینی تھی اور ان کی وجہ سے دوسرے لوگ بھی آپ کی بیعت کر لیتے انہوں
نے کہا میں یہ کام کیسے کر سکتا تھا میں تو پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ خلافت کی کوئی ضرورت نہیں۔بہر حال جب ان لوگوں نے دیکھا کہ مولوی محمد علی صاحب خلیفہ بننے کے لئے تیار نہیں تو
انہوں نے جیسا کہ میں نے بتایا ہے میر عابد علی صاحب کو بیعت لینے کے لئے آمادہ کیا اور
اس کے بعد وہ ہری کین لے کر ساری رات قادیان میں دو ہزار احمدیوں کے ڈھیروں پر
پھرتے رہے لیکن انہیں چالیس آدمی بھی سید عابد علی شاہ صاحب کی بیعت کرنے والے نہ
ملے۔اُس وقت کے احمدیوں کا ایمان اس قدر پختہ تھا کہ غریب سے غریب احمدی بھی
کروڑوں روپیہ پر تھوکنے کے لئے تیار نہیں تھا۔وہ نہیں چاہتا تھا کہ جماعت میں فتنہ اور تفرقہ
پھیلے۔جب انہیں میر عابد علی صاحب کی بیعت کے لئے چالیس آدمی بھی نہ ملے تو وہ مایوس ہو
کر واپس چلے گئے۔

خلافة على منهاج النبوة
۳۲۴
جلد دوم
غرض اللہ تعالیٰ نے ہمیں خلافت حقہ کی وجہ سے کئی معجزات دکھائے ہیں۔تم دیکھ لو
۱۹۳۴ء میں مجلس احرار نے جماعت پر کس طرح حملہ کیا تھا لیکن وہ اس حملہ میں کس طرح
نا کام ہوئے۔انہوں نے منہ کی کھائی۔پھر ۱۹۴۷ء میں قادیان میں کیسا خطرناک وقت آب
لیکن ہم نہ صرف احمدیوں کو بحفاظت نکال لائے بلکہ انہیں لاریوں میں سوار کر کے پاکستان
لے آئے۔دوسرے لوگ جو پیدل آئے تھے ان میں سے اکثر مارے گئے لیکن قادیان کے
رہنے والوں کا بال تک بریکا نہیں ہوا۔اب بھی کچھ دن ہوئے مجھے ایک آدمی ملا اس نے مجھے
بتایا کہ آپ نے ہمیں حکم دیا تھا کہ میری اجازت کے بغیر کوئی شخص قادیان سے نہ نکلے۔چنانچہ ہم نے تو آپ کے حکم کی تعمیل کی اور وہاں ٹھہرے رہے لیکن میرے ایک رشتہ دار گھبرا
کر ایک قافلہ کے ساتھ پیدل آگئے اور راستہ میں ہی مارے گئے۔ہم جو وہاں بیٹھے رہے
لاریوں میں سوار ہو کر حفاظت سے پاکستان آگئے۔اُس وقت اکثر ایسا ہوا کہ پیدل قافلے
پاکستان کی طرف آئے اور جب وہ بارڈر کر اس کرنے لگے تو سکھوں نے انہیں آلیا اور وہ
مارے گئے۔بعض دفعہ ایسا بھی ہوا کہ پیدل قافلہ قادیان سے نکلتے ہی سکھوں کے ہاتھوں
مارا گیا اور اگر وہاں سے محفوظ نکل آیا تو بٹالہ آ کر یا فتح گڑھ چوڑیاں کے پاس مارا گیا لیکن
وہ میری ہدایت کے مطابق قادیان میں بیٹھے رہے اور میری اجازت کا انتظار کرتے رہے۔وہ سلامتی کے ساتھ لاریوں میں سوار ہو کر لاہور آئے۔غرض ہر میدان میں خدا تعالیٰ نے
جماعت کو خلافت کی برکات سے نوازا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ جماعت انہیں یاد
رکھے۔مگر بڑی مصیبت یہ ہے کہ لوگ انہیں یاد نہیں رکھتے۔پچھلے مہینہ میں ہی میں نے ایک رؤیا دیکھا تھا کہ کوئی غیر مرئی وجود مجھے کہتا ہے کہ اللہ
تعالیٰ جو وقفہ وقفہ کے بعد جماعت میں فتنہ پیدا ہونے دیتا ہے تو اس سے اس کی غرض یہ ہے
کہ وہ ظاہر کرے کہ جماعت کس طرح آپ کے پیچھے پیچھے چلتی ہے یا جب آپ کسی خاص
طرف مڑیں تو کس سرعت کے ساتھ آپ کے ساتھ مڑتی ہے یا جب آپ اپنی منزل مقصود
کی طرف جائیں تو وہ کس طرح اسی منزل مقصود کو اختیار کر لیتی ہے۔اب دیکھو یہ فتنہ بھی جماعت کے لئے ایک آزمائش تھی لیکن بعض لوگ یہ دیکھ کر ڈر گئے

آج 10 میں سے 10 باقی