خدا تعالی نے ہر میدان میں جماعت احمدیہ کو خلافت کی برکات سے نوازا ہے

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 2

خلافة على منهاج النبوة
۳۲۵
جلد دوم
کہ اس میں حصہ لینے والے حضرت خلیفہ اول کے لڑکے ہیں۔انہوں نے اس بات پر غور نہ
کیا کہ حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے نے بھی آپ کا انکار کیا تھا اور اس انکار کی وجہ سے وہ
عذاب الہی سے بچ نہیں سکا۔پھر حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کی اولاد کے اس فتنہ میں ملوث
ہونے کی وجہ سے ہمیں کس بات کا خوف ہے اگر وہ فتنہ میں ملوث ہیں تو خدا تعالیٰ ان کی کوئی
پرواہ نہیں کرے گا۔شروع شروع میں جب فتنہ اُٹھا تو چند دنوں تک بعض دوستوں کے
گھبراہٹ کے خطوط آئے اور انہوں نے لکھا کہ ایک چھوٹی سی بات کو بڑا بنا دیا گیا ہے۔اللہ رکھا کی بھلا حیثیت ہی کیا ہے لیکن تھوڑے ہی دنوں کے بعد ساری جماعت اپنے ایمان
اور اخلاص کی وجہ سے ان لوگوں سے نفرت کرنے لگ گئی اور مجھے خطوط آنے شروع ہوئے
کہ آپ کے اور بھی بہت سے کارنامے ہیں مگر اس بڑھاپے کی عمر میں اور ضعف کی حالت
میں جو یہ کارنامہ آپ نے سرانجام دیا ہے یہ اپنی شان میں دوسرے کارناموں سے بڑھ گیا
ہے۔آپ نے بڑی جرات اور ہمت کے ساتھ ان لوگوں کو ننگا کر دیا ہے جو بڑے بڑے
خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے اور سلسلہ کو نقصان پہنچانے کے در پے تھے۔اس طرح آپ
نے جماعت کو تباہی کے گڑھے میں گرنے سے بچا لیا ہے۔مری میں مجھے ایک غیر احمدی کرنل ملے انہوں نے کہا کہ جو واقعات ۱۹۵۳ء میں
احمدیوں پر گزرے تھے وہ اب پھر ان پر گزرنے والے ہیں اس لئے آپ ابھی سے تیاری
کر لیں اور میں آپ کو یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ ۱۹۵۳ء میں تو پولیس اور ملٹری نے آپ کی
حفاظت کی تھی لیکن اب وہ آپ کی حفاظت نہیں کرے گی کیونکہ اُس وقت جو واقعات پیش
آئے تھے ان کی وجہ سے وہ ڈرگئی ہے۔جب وہ خاموش ہوئے تو میں نے کہا کرنل صاحب !
پچھلی دفعہ میں نے کون سا تیر مارا تھا جو اب ماروں گا۔پچھلی دفعہ بھی خدا تعالیٰ نے ہی
جماعت کی حفاظت کے سامان کئے تھے اور اب بھی وہی اس کی حفاظت کرے گا جب میرا خدا
زندہ ہے تو مجھے فکر کرنے کی کیا ضرورت ہے۔میری اس بات کا کرنل صاحب پر گہرا اثر ہوا
چنانچہ جب میں ان کے پاس سے اُٹھا اور دہلیز سے باہر نکلنے لگا تو وہ کہنے لگے فیتھ از بلائنڈ
(Faith is Blind) یعنی یقین اور ایمان اندھا ہوتا ہے وہ خطرات کی پرواہ نہیں کرتا جب

خلافة على منهاج النبوة
۳۲۶
جلد دوم
کسی شخص میں ایمان پایا جاتا ہو تو ا سے آنے والے مصائب کا کوئی فکر نہیں ہوتا۔جب منافقین کا فتنہ اُٹھا تو انہی کرنل صاحب نے ایک احمدی افسر کو جو ان کے قریب ہی
رہتے تھے بلایا اور کہا کہ میری طرف سے مرزا صاحب کو کہہ دینا کہ آپ نے یہ کیا کیا ہے؟
اللہ رکھا کی بھلا حیثیت ہی کیا تھی۔اس مضمون سے اُسے بلا ضرورت شہرت مل جائے گی۔میں نے اس احمدی دوست کو لکھا کہ میری طرف سے کرنل صاحب کو کہہ دینا کہ آپ نے خود
ہی تو کہا تھا کہ جماعت پر ۱۹۵۳ء والے واقعات دوبارہ آنے والے ہیں آپ ابھی سے
تیاری کر لیں۔اب جب کہ میں نے اس بارہ میں کارروائی کی ہے تو آپ نے یہ کہنا شروع
کر دیا ہے کہ آپ خواہ مخواہ فتنہ کو ہوا دے رہے ہیں۔جب میں دوبارہ مری گیا تو میں نے
اس احمدی دوست سے پوچھا کہ کیا میرا خط آپ کو مل گیا تھا اور آپ نے کرنل صاحب کو میرا
پیغام پہنچا دیا تھا انہوں نے کہا ہاں میں نے پیغام دے دیا تھا اور انہوں نے بتایا تھا کہ اب
میری تسلی ہو گئی ہے شروع میں میں یہی سمجھتا تھا کہ یہ معمولی بات ہے لیکن اب جب کہ پیغامی
اور غیر احمدی دونوں فتنہ پردازوں کے ساتھ مل گئے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ اس سے
زیادہ عقلمندی اور کوئی نہیں تھی کہ آپ نے وقت پر اس فتنہ کو بھانپ لیا اور شرارت کو
بے نقاب کر دیا۔غرض خدا تعالیٰ ہر فتنہ اور مصیبت کے وقت جماعت کی خود حفاظت فرماتا ہے چنانچہ فتنہ تو
اب کھڑا کیا گیا ہے لیکن خدا تعالیٰ نے ۱۹۵۰ء میں ہی کو ئٹہ کے مقام پر مجھے بتا دیا تھا کہ بعض
ایسے لوگوں کی طرف سے فتنہ اُٹھایا جانے والا ہے جن کی رشتہ داری میری بیویوں کی طرف
سے ہے۔چنانچہ دیکھ لو عبد الوہاب میری ایک بیوی کی طرف سے رشتہ دار ہے۔میری اس سے
جدی رشتہ داری نہیں۔پھر میری ایک خواب جنوری ۱۹۳۵ء میں الفضل میں شائع ہو چکی ہے اس میں بتایا گیا
تھا کہ میں کسی پہاڑ پر ہوں کہ خلافت کے خلاف جماعت میں ایک فتنہ پیدا ہوا ہے۔چنانچہ
جب موجودہ فتنہ ظاہر ہوا اُس وقت میں مری میں ہی تھا۔پھر اس خواب میں میں نے
سیالکوٹ کے لوگوں کو دیکھا جو موقع کی نزاکت سمجھ کر جمع ہو گئے تھے اور ان کے ساتھ کچھ ان

خلافة على منهاج النبوة
۳۲۷
جلد دوم
لوگوں کو بھی دیکھا جو باغی تھے۔یہ خواب بھی بڑے شاندار طور پر پوری ہوئی۔چنانچہ اللہ رکھا
سیالکوٹ کا ہی رہنے والا ہے جب میں نے اس کے متعلق الفضل میں مضمون لکھا تو خود اس
کے حقیقی بھائیوں نے مجھے لکھا کہ پہلے تو ہمارا یہ خیال تھا کہ شاید اس پر ظلم ہو رہا ہے لیکن اب
میں پتہ لگ گیا ہے کہ وہ پیغامی ہے۔اس نے ہمیں جو خطوط لکھے ہیں وہ پیغامیوں کے
سے لکھے ہیں پس ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ہم خلافت سے وفا داری کا عہد کرتے ہیں۔اب دیکھ لو۱۹۳۴ء میں مجھے اس فتنہ کا خیال کیسے آسکتا تھا۔پھر ۱۹۵۰ء والی خواب بھی
مجھے یاد نہیں تھی۔۱۹۵۰ء میں میں جب سندھ سے کوئٹہ گیا تو اپنی ایک لڑکی کو جو بیارتھی ساتھ
لے گیا۔اس نے اب مجھے یاد کرایا کہ ۱۹۵۰ء میں آپ نے ایک خواب دیکھی تھی جس میں یہ
ذکر تھا کہ آپ کے رشتہ داروں میں سے کسی نے خلافت کے خلاف فتنہ اُٹھایا ہے میں نے
مولوی محمد یعقوب صاحب کو وہ خواب تلاش کرنے پر مقرر کیا چنانچہ وہ الفضل سے خواب
تلاش کر کے لے آئے۔اب دیکھو خدا تعالیٰ نے کتنی دیر پہلے مجھے اس فتنہ سے آگاہ کر دیا تھا
اور پھر کس طرح یہ خواب حیرت انگیز رنگ میں پورا ہوا۔ہماری جماعت کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ منافقت کی جڑ کو کاٹنا نہایت
ضروری ہوتا ہے۔اگر اس کی جڑ کو نہ کاٹا جائے تو وعدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ
وعملوا الصلحت ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْراهِيمُ
میں اللہ تعالیٰ نے مومنوں کی جماعت سے جو وعدہ فرمایا ہے اس کے پورا ہونے میں شیطان
کئی قسم کی رکاوٹیں حائل کر سکتا ہے۔دیکھو خدا تعالیٰ کا یہ کتنا شاندار وعدہ تھا جو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد پورا ہوا۔حضرت ابو بکر کی خلافت صرف اڑھائی سال کی
تھی لیکن اس عرصہ میں خدا تعالیٰ نے جو تائید و نصرت کے نظارے دکھائے وہ کتنے ایمان افزا
تھے۔حضرت ابو بکر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ادنی غلام تھے لیکن انہوں نے
اپنے زمانہ خلافت میں رومی فوجوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔آخر اڑھائی سال
کے عرصہ میں لاکھوں مسلمان تو نہیں ہو گئے تھے۔اُس وقت قریباً قریباً وہی مسلمان تھے جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دشمنوں کا مقابلہ کرتے رہے تھے لیکن خلافت کی برکات

خلافة على منهاج النبوة
۳۲۸
جلد دوم
کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں میں وہ شان اور اُمنگ اور جرات پیدا کی کہ انہوں نے
اپنے مقابل پر بعض اوقات دو دو ہزار گنا زیادہ تعداد کے لشکر کو بُری طرح شکست کھانے پر
مجبور کر دیا۔اس کے بعد حضرت عمرؓ کا زمانہ آیا تو آپ نے ایک طرف رومی سلطنت کو شکست
دی تو دوسری طرف ایران کی طاقت کو ہمیشہ کے لئے ختم کر کے رکھ دیا۔پھر حضرت عثمان کی
خلافت کا دور آیا اس دور میں اسلامی فوج نے آذربائیجان تک کا علاقہ فتح کر لیا اور پھر بعض
مسلمان افغانستان اور ہندوستان آئے اور بعض افریقہ چلے گئے اور ان ممالک میں انہوں
نے اسلام کی اشاعت کی ، یہ سب خلافت کی ہی برکات تھیں۔یہ برکات کیسے ختم ہوئیں؟ یہ
اسی لئے ختم ہوئیں کہ حضرت عثمان کے آخری زمانہ خلافت میں مسلمانوں کا ایمان بالخلافت
کمزور ہو گیا اور اُنہوں نے خلافت کو قائم رکھنے کے لئے صحیح کوشش اور جد و جہد کو ترک کر
دیا۔اس پر اللہ تعالیٰ نے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ
ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ کا وعدہ واپس لے لیاتی
لیکن عیسائیوں میں دیکھ لو ۱۹۰۰ سال سے برا بر خلافت چلی آ رہی ہے اور آئندہ بھی اس کے
ختم ہونے کے کوئی آثار نہیں پائے جاتے۔آخر یہ تفاوت کیوں ہے اور کیوں محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی خلافت ۳۰ سال کے عرصہ میں ختم ہو گئی ؟ اس کی وجہ یہی تھی کہ مسلمانوں
نے خلافت کی قدر نہ کی اور اس کی خاطر قربانی کرنے سے انہوں نے دریغ کیا۔جب
باغیوں نے حضرت عثمان پر حملہ کیا تو آپ نے انہیں مخاطب کر کے فرمایا کہ اے لوگو! میں وہی
کرتا ہوں جو مجھ سے پہلے حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کیا کرتے تھے میں نے کوئی نئی بات نہیں
کی۔لیکن تم فتنہ پرداز لوگوں کو اپنے گھروں میں آنے دیتے ہو اور ان سے باتیں کرتے ہو
اس سے یہ لوگ دلیر ہو گئے ہیں لیکن تمہاری اس غفلت کا نتیجہ یہ ہوگا کہ خلافت کی برکات ختم
ہو جائیں گی اور مسلمانوں کا شیرازہ بکھر کر رہ جائے گا۔اب دیکھ لو وہی ہوا جو حضرت عثمان
نے فرمایا تھا۔حضرت عثمان کا شہید ہونا تھا کہ مسلمان بکھر گئے اور آج تک وہ جمع نہیں ہوئے۔ایک زمانہ وہ تھا کہ جب روم کے بادشاہ نے حضرت علیؓ اور حضرت معاویہ میں
اختلاف دیکھا تو اُس نے چاہا کہ وہ مسلمانوں پر حملہ کرنے کے لئے ایک لشکر بھیجے۔اُس

خلافة على منهاج النبوة
۳۲۹
جلد دوم
وقت رومی سلطنت کی ایسی ہی طاقت تھی جیسی اس وقت امریکہ کی ہے۔اُس کی لشکر کشی کا
ارادہ دیکھ کر ایک پادری نے جو بڑا ہوشیار تھا کہا بادشاہ سلامت! آپ میری بات سن لیں
اور لشکر کشی کرنے سے اجتناب کریں یہ لوگ اگر چہ آپس میں اختلاف رکھتے ہیں لیکن آپ
کے مقابلہ میں متحد ہو جائیں گے اور باہمی اختلافات کو بھول جائیں گے۔پھر اس نے کہا
آپ دو کتے منگوائیں اور انہیں ایک عرصہ تک بھوکا رکھیں پھر ان کے آگے گوشت ڈال
دیں۔وہ آپس میں لڑنے لگ جائیں گے۔اگر آپ انہی کتوں پر شیر چھوڑ دیں تو وہ دونوں
اپنے اختلافات کو بھول کر شیر پر جھپٹ پڑیں گے۔اس مثال سے اس نے یہ بتایا کہ تو چاہتا
ہے کہ اس وقت حضرت علیؓ اور حضرت معاویہ کے اختلاف سے فائدہ اُٹھالے لیکن میں یہ بتا
دیتا ہوں کہ جب بھی کسی بیرونی دشمن سے لڑنے کا سوال پیدا ہوگا یہ دونوں اپنے باہمی
اختلافات کو بھول جائیں گے اور دشمن کے مقابلہ میں متحد ہو جائیں گے اور ہوا بھی یہی۔جب حضرت معاویہ گو روم کے بادشاہ کے ارادہ کا علم ہوا تو آپ نے اُسے پیغام بھیجا کہ تو
چاہتا ہے کہ ہمارے اختلاف سے فائدہ اُٹھا کر مسلمانوں پر حملہ کرے لیکن میں تمہیں بتا دینا
چاہتا ہوں کہ میری حضرت علیؓ کے ساتھ بے شک لڑائی ہے لیکن اگر تمہارا لشکر حملہ آور ہوا تو
حضرت علی کی طرف سے اس لشکر کا مقابلہ کرنے کے لئے جو سب سے پہلا جرنیل نکلے گا وہ
میں ہونگا۔اب دیکھ لو حضرت معاویہ حضرت علیؓ سے اختلاف رکھتے تھے لیکن اس اختلاف
کے باوجود انہوں نے رومی بادشاہ کو ایسا جواب دیا جو اس کی امیدوں پر پانی پھیر نے والا
تھا لیکن حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کی اولاد کا یہ حال ہے کہ انہیں اتنی بھی توفیق نہ ملی کہ
پیغامیوں سے کہتے کہ تم تو ساری عمر ہمارے باپ کو گالیاں دیتے رہے ہو پھر ہمارا تم سے کیا
تعلق ہے۔انہیں وہ گالیاں بھول گئیں جو ان کے باپ کو دی گئی تھیں اور چپ کر کے بیٹھے
رہے۔انہوں نے ان کی تردید نہ کی اور تردید بھی انہوں نے اس لئے نہ کی کہ اگر ہم نے ایسا
کیا تو شاید پیغامی ہماری تائید نہ کریں حالانکہ اگر ان کے اندر ایمان ہوتا تو یہ لوگ کہتے ہمارا
ان لوگوں سے کیا تعلق ہے۔حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کی وہ تقاریر موجود ہیں جن میں آپ
نے بیان فرمایا ہے کہ یہ لوگ مجھے خلافت سے دستبردار کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ کون ہیں مجھے

خلافة على منهاج النبوة
۳۳۰
جلد دوم
دستبردار کرنے والے مجھے خدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا ہے اس لئے وہی خلافت کی حفاظت کرے
گا۔اگر یہ لوگ میری بات نہیں سنتے تو اپنے باپ کی بات تو سن لیتے۔وہ کہتا ہے کہ مجھے
خدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا ہے اب کسی شخص یا جماعت کی طاقت نہیں کہ وہ مجھے معزول کر سکے۔اسی طرح میں بھی کہتا ہوں کہ مجھے خدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا ہے پھر یہ لوگ مجھے معزول کیسے کر
سکتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایک جماعت کو پکڑ کر میرے ہاتھ پر جمع کر دیا تھا اور
اُس وقت جمع کر دیا تھا جب تمام بڑے بڑے احمدی میرے مخالف ہو گئے تھے اور کہتے تھے
کہ اب خلافت ایک بچے کے ہاتھ میں آ گئی ہے اس لئے جماعت آج نہیں تو کل تباہ ہو
جائے گی لیکن اس بچہ نے ۴۲ سال تک پیغامیوں کا مقابلہ کر کے جماعت کو جس مقام تک
پہنچایا وہ تمہارے سامنے ہے۔شروع میں ان لوگوں نے کہا تھا کہ ۹۸ فیصدی احمدی ہمارے
ساتھ ہیں لیکن اب وہ دکھائیں کہ جماعت کا ۹۸ فیصدی جو اُن کے ساتھ تھا کہاں ہے۔کیا وہ
۹۸ فیصدی احمدی ملتان میں ہیں ، لاہور میں ہیں، پشاور میں ہیں، کراچی میں ہیں ؟ آخر وہ
کہاں ہیں؟ کہیں بھی دیکھ لیا جائے ان کے ساتھ جماعت کے دو فیصدی بھی نہیں نکلیں گے۔مولوی نور الحق صاحب انور مبلغ امریکہ کی الفضل میں چٹھی چھپی ہے کہ عبدالمنان نے ان
سے ذکر کیا کہ پشاور سے بہت سے پیغامی انہیں لینے کے لئے آئے ہیں اور وہ ان کا بہت
ادب اور احترام کرتے ہیں لیکن کچھ دن ہوئے امیر جماعت احمد یہ پشاور یہاں آئے میں
نے انہیں کہا کہ میاں محمد صاحب کی کھلی چٹھی کا جواب چھپا ہے آپ وہ کیوں نہیں خرید تے تو
انہوں نے کہا پشاور میں دو سے زیادہ پیغامی نہیں ہیں لیکن ان کے مقابل پر وہاں ہماری دو
مساجد بن چکی ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت وہاں کثرت سے پھیل رہی ہے
پیغامیوں کا وہاں یہ حال ہے کہ شروع شروع میں وہاں احمدیت کے لیڈر پیغامی ہی تھے لیکن
اب بقول امیر صاحب جماعت احمد یہ پشا ور وہاں دو پیغامی ہیں۔پس میری سمجھ میں نہیں آتا کہ حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کی اولا د کسی لالچ میں آگئی
ہے۔کیا صرف ایک مضمون کا پیغام صلح میں چھپ جانا ان کیلئے لالچ کا موجب ہو گیا ؟ اگر یہی
ہوا ہے تو یہ کتنی ذلیل بات ہے۔اگر پاکستان کی حکومت یہ کہہ دیتی کہ ہم حضرت خلیفہ اول کی

خلافة على منهاج النبوة
٣٣١
جلد دوم
اولاد کو مشرقی پاکستان کا صوبہ دے دیتے ہیں یا وہ کہتے کہ انہیں مغربی پاکستان دے دیتے
ہیں تب تو ہم سمجھ لیتے کہ انہوں نے اس لالچ کی وجہ سے جماعت میں تفرقہ اور فساد پیدا کرنا
منظور کر لیا ہے لیکن یہاں تو یہ لالچ بھی نہیں۔حضرت خلیفہ اول ایک مولوی کا قصہ سنایا کرتے تھے کہ اس نے ایک شادی شدہ لڑکی کا
نکاح کسی دوسرے مرد سے پڑھ دیا۔لوگ حضرت خلیفۃ امسیح الاوّل کے پاس آئے اور کہنے
لگے فلاں مولوی جو آپ سے ملنے آیا کرتا ہے اس نے فلاں شادی شدہ لڑکی کا نکاح فلاں
مرد سے پڑھ دیا ہے۔مجھے اس سے بڑی حیرت ہوئی اور میں نے کہا کہ اگر وہ مولوی صاحب
مجھے ملنے آئے تو میں ان سے ضرور دریافت کروں گا کہ کیا بات ہے؟ چنانچہ جب وہ
مولوی صاحب مجھے ملنے کے لئے آئے تو میں نے ان سے ذکر کیا کہ آپ کے متعلق میں نے
فلاں بات سنی ہے میرا دل تو نہیں مانتا لیکن چونکہ یہ بات ایک معتبر شخص نے بیان کی ہے اس
لئے میں اس کا ذکر آپ سے کر رہا ہوں کیا یہ بات درست ہے کہ آپ نے ایک شادی شدہ
عورت کا ایک اور مرد سے نکاح کر دیا ہے ؟ وہ کہنے لگا مولوی صاحب تحقیقات سے پہلے بات
کرنی درست نہیں ہوتی۔آپ پہلے مجھ سے پوچھ تو لیں کہ کیا بات ہوئی ؟ میں نے کہا اسی لئے
تو میں نے اس بات کا آپ سے ذکر کیا ہے۔اس پر وہ کہنے گا بے شک یہ درست ہے کہ میں
نے ایک شادی شدہ عورت کا دوسری جگہ نکاح پڑھ دیا ہے لیکن مولوی صاحب ! جب اُنہوں
نے میرے ہاتھ پر چڑیا جتنا رو پہیہ رکھ دیا تو پھر میں کیا کرتا۔پس اگر حضرت خلیفۃ المسیح
الاول کی اولا د کو حکومت پاکستان یہ لالچ دے دیتی کہ مشرقی پاکستان یا مغربی پاکستان تمہیں
دے دیا جائے گا تو ہم سمجھ لیتے کہ یہ مثال ان پر صادق آ جاتی ہے جس طرح اُس مولوی نے
روپیہ دیکھ کر خلاف شریعت نکاح پر نکاح پڑھ دیا تھا انہوں نے بھی لالچ کی وجہ سے جماعت
میں فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے مگر یہاں تو چڑیا چھوڑ انہیں کسی نے مردہ مچھر بھی نہیں دیا۔حالانکہ یہ اولاد اس عظیم الشان باپ کی ہے جو اِس قد رحوصلہ کا مالک تھا کہ ایک دفعہ جب
آپ قادیان آئے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا مجھے آپ کے متعلق الہام ہوا ہے
کہ اگر آپ اپنے وطن گئے تو اپنی عزت کھو بیٹھیں گے۔اس پر آپ نے وطن واپس جانے کا

خلافة على منهاج النبوة
۳۳۲
جلد دوم
نام تک نہ لیا۔اُس وقت آپ اپنے وطن بھیرہ میں ایک شاندار مکان بنارہے تھے جب میں
بھیرہ گیا تو میں نے بھی یہ مکان دیکھا تھا۔اُس میں آپ ایک شاندار ہال بنوا ر ہے تھے تا کہ
اس میں بیٹھ کر درس دیں اور مطب بھی کیا کریں۔موجودہ زمانہ کے لحاظ سے تو وہ مکان
زیادہ حیثیت کا نہ تھا لیکن جس زمانہ میں حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے یہ قربانی کی تھی اُس
وقت جماعت کے پاس زیادہ مال نہیں تھا۔اُس وقت اس جیسا مکان بنانا بھی ہر شخص کا کام
نہیں تھا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد کے بعد آپ نے واپس جا کر
اس مکان کو دیکھا تک نہیں۔بعض دوستوں نے کہا بھی کہ آپ ایک دفعہ جا کر مکان تو دیکھ
آئیں لیکن آپ نے فرمایا کہ میں نے اسے خدا تعالیٰ کے لئے چھوڑ دیا ہے اب اسے دیکھنے
کی کوئی ضرورت نہیں۔ایسے عظیم الشان باپ کی اولاد ایک مردہ مچھر سے بھی حقیر چیز پر
آگری۔پھر دیکھو حضرت خلیفۃ اصبح الا ول تو اس شان کے انسان تھے کہ وہ اپنا عظیم الشان ہے
مکان چھوڑ کر قادیان آ گئے لیکن آپ کے پوتے کہتے ہیں کہ قادیان میں ہمارے دادا کی
بڑی جائداد تھی جو ساری کی ساری مرزا صاحب کی اولاد نے سنبھال لی ہے۔حالانکہ
جماعت کے لاکھوں آدمی قادیان میں جاتے رہے ہیں اور ہزاروں وہاں رہے ہیں اب بھی
کئی لوگ قادیان گئے ہیں انہیں پتہ ہے کہ وہاں حضرت خلیفۃ اسیح الاوّل کا صرف ایک کچا
مکان تھا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کی بڑی جائداد تھی مگر وہ جائداد
مادی نہیں بلکہ روحانی تھی جو دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے اور ہر احمدی کے دل میں آپ کا
ادب و احترام پایا جاتا ہے۔لیکن اس کے باوجود اگر آپ کی اولا دخلافت کے مقابلہ میں
کھڑی ہوگی تو ہر مخلص احمدی انہیں نفرت سے پرے پھینک دے گا اور ان کی ذرہ بھر بھی
پرواہ نہیں کرے گا۔آخر میں خدام کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ خلافت کی برکات کو یا درکھیں۔اور کسی چیز کو
یا درکھنے کے لئے پرانی قوموں کا یہ دستور ہے کہ وہ سال میں اس کے لئے خاص طور پر ایک
دن مناتی ہیں۔مثلاً شیعوں کو دیکھ لو وہ سال میں ایک دفعہ تعزیہ نکالتے ہیں تا قوم کو

خلافة على منهاج النبوة
۳۳۳
جلد دوم
شہادت حسین کا واقعہ یادر ہے۔اسی طرح میں بھی خدام کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ سال میں
ایک دن خلافت ڈے کے طور پر منایا کریں۔اس میں وہ خلافت کے قیام پر خدا تعالیٰ کا
شکر یہ ادا کیا کریں اور اپنی پرانی تاریخ کو دہرایا کریں۔پرانے اخبارات کا ملنا تو مشکل
ہے لیکن الفضل نے پچھلے دنوں ساری تاریخ کو از سرنو بیان کر دیا ہے۔اس میں وہ گالیاں
بھی آگئی ہیں جو پیغامی لوگ حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کو دیا کرتے تھے اور خلافت کی تائید
میں حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے جو دعوے کئے ہیں وہ بھی نقل کر دیئے گئے ہیں تم اس موقع
پر اخبارات سے یہ حوالے پڑھ کر سناؤ۔اگر سال میں ایک دفعہ خلافت ڈے منا لیا جایا
کرے تو ہر سال چھوٹی عمر کے بچوں کو پُرانے واقعات یاد ہو جایا کریں گے۔پھر تم یہ جلسے
قیامت تک کرتے چلے جاؤ تا جماعت میں خلافت کا ادب اور اس کی اہمیت قائم رہے۔حضرت مسیح علیہ السلام کی خلافت ۱۹۰۰ سال سے برابر قائم ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام جو درجہ میں ان سے بڑے ہیں خدا کرے ان کی خلافت دس ہزار سال
تک قائم رہے مگر یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ تم سال میں ایک دن اس غرض کے لئے خاص طور
پر منانے کی کوشش کرو۔میں مرکز کو بھی ہدایت کرتا ہوں کہ وہ بھی ہر سال سیرت النبی صلی اللہ
علیہ وسلم کے جلسوں کی طرح خلافت ڈے منایا کرے اور ہر سال یہ بتایا کرے کہ جلسہ میں
ان مضا مین پر تقاریر کی جائیں۔الفضل سے مضامین پڑھ کر نو جوانوں کو بتایا جائے کہ حضرت
خلیفہ مسیح الاوّل نے خلافتِ احمدیہ کی تائید میں کیا کچھ فرمایا ہے اور پیغامیوں نے اس کے رڈ
میں کیا کچھ لکھا ہے۔اسی طرح وہ رو یا وکشوف بیان کئے جایا کریں جو وقت سے پہلے خدا تعالیٰ
نے مجھے دکھائے اور جن کو پورا کر کے خدا تعالیٰ نے ثابت کر دیا کہ اس کی برکات اب بھی خلافت
( الفضل ۲۸ اپریل اور یکم مئی ۱۹۵۷ء)
سے وابستہ ہیں۔"
النور: ۵۶

آج 10 میں سے 10 باقی