صحابہ کرام کی فدائیت اوراُن کا اخلاص وایثار

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 2

خلافة على منهاج النبوة۔۳۴۷
جلد دوم
اپنی زندگی کے آخری ایام میں انہیں وصیت کرنی پڑی کہ فلاں فلاں شخص ان کے جنازے پر
نہ آئے۔ان کی اپنی تحریر موجود ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ مولوی صدرالدین
صاحب، شیخ عبد الرحمن صاحب مصری اور ڈاکٹر غلام محمد صاحب میرے خلاف پرو پیگنڈا میں
اپنی پوری قوت خرچ کر رہے ہیں۔اور انہوں نے تنکے کو پہاڑ بنا کر جماعت میں فتہ پیدا کرنا
شروع کیا ہوا ہے اور ان لوگوں نے مولوی محمد علی صاحب پر طرح طرح کے الزامات لگائے
یہاں تک کیا کہ آپ نے احمدیت سے انکار کر دیا ہے اور انجمن کا مال غصب کر لیا ہے۔اب
بتا ؤ جب وہ شخص جو اس جماعت کا بانی تھا اسے یہ کہنا پڑا کہ جماعت کے بڑے بڑے آدمی
مجھ پر الزام لگاتے ہیں اور مجھے مرتد اور جماعت کا مال غصب کرنے والا قرار دیتے ہیں تو
اگر وہاں دودھ پینے والے چھو کرے چلے جاتے تو انہیں کیا ملتا۔زیادہ سے زیادہ یہی ہوسکتا
تھا کہ انہیں پانچ پانچ روپے کے وظیفے دے کر کسی سکول میں داخل کر دیا جا تا مگر ہم نے تو ان
کی تعلیم پر بڑا روپیہ خرچ کیا اور اس قابل بنایا کہ یہ بڑے آدمی کہلا سکیں لیکن انہوں نے یہ کیا
کہ جس جماعت نے انہیں پڑھایا تھا اُسی کو تباہ کرنے کیلئے حملہ کر دیا۔اس سے بڑھ کر اور کیا
قساوت قلبی ہوگی کہ جن غریبوں نے انہیں پیسے دے کر اس مقام پر پہنچایا یہ لوگ اُنہی کو تباہ
کر نیکی کوشش میں لگ جائیں۔جماعت میں ایسے ایسے غریب ہیں کہ جن کی غربت کا کوئی اندازہ نہیں کیا جا سکتا مگر وہ
لوگ چندہ دیتے ہیں۔ایک دفعہ قادیان میں ایک غریب احمدی میرے پاس آیا اور کہنے لگا
کہ آپ امراء کے ہاں دعوتیں کھاتے ہیں ایک دفعہ آپ میرے گھر بھی تشریف لائیں اور
میری دعوت کو قبول فرمائیں۔میں نے کہا تم بہت غریب ہو میں نہیں چاہتا کہ دعوت کی وجہ
سے تم پر کوئی بوجھ پڑے۔اس نے کہا میں غریب ہوں تو کیا ہوا آپ میری دعوت ضرور قبول
کریں۔میں نے پھر بھی انکار کیا مگر وہ میرے پیچھے پڑ گیا۔چنانچہ ایک دن میں اس کے
گھر گیا تا کہ اُس کی دلجوئی ہو جائے۔مجھے یاد نہیں اس نے چائے کی دعوت کی تھی یا کھانا
کھلایا تھا مگر جب میں اس کے گھر سے نکلا تو گلی میں ایک احمدی دوست عبد العزیز صاحب
کھڑے تھے وہ پسرور ضلع سیالکوٹ کے رہنے والے تھے اور مخلص احمدی تھے لیکن انہیں

خلافة على منهاج النبوة
۳۴۸
جلد دوم
اعتراض کر نیکی عادت تھی۔میں نے انہیں دیکھا تو میرا دل بیٹھ گیا اور میں نے خیال کیا کہ
اب یہ دوست مجھ پر ضرور اعتراض کریں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا۔جب میں ان کے پاس پہنچا
تو انہوں نے کہا حضور! آپ ایسے غریبوں کی دعوت بھی قبول کر لیتے ہیں؟ میں نے کہا
عبد العزیز صاحب میرے لئے دونوں طرح مصیبت ہے اگر میں انکار کروں تو غریب کہتا
ہے میں غریب ہوں اسلئے میری دعوت نہیں کھاتے اور اگر میں اس کی دعوت منظور کرلوں تو
آپ لوگ کہتے ہیں کہ غریب کی دعوت کیوں مان لی۔اب دیکھو اس شخص نے مجھے خود دعوت
پر بلایا تھا میں نے بارہا انکار کیا لیکن وہ میرے پیچھے اس طرح پڑا کہ میں مجبور ہو گیا کہ اس کی
دعوت مان لوں لیکن دوسرے دوست کو اس پر اعتراض پیدا ہوا۔غرض جماعت میں ایسے
ایسے غریب بھی ہیں کہ ان کے ہاں کھانا کھانے پر بھی دوسروں کو اعتراض پیدا ہوتا ہے۔ایسی غریب جماعت نے ان لڑکوں کی خدمت کرنے اور انہیں پڑھانے پر ایک لاکھ روپیہ
سے زیادہ خرچ کیا۔میاں عبد السلام کو وکیل بنایا۔عبد المنان کو ایم اے کروایا۔عبد الوہاب کو
بھی تعلیم دلائی اسے وظیفہ دیا۔لاہور بھیجا اور ہوسٹل میں داخل کروایا مگر اسے خود تعلیم کا شوق
نہیں تھا اس لئے وہ زیادہ تعلیم حاصل نہ کر سکا۔لیکن پھر بھی جماعت نے اسے پڑھانے
میں کوئی کوتاہی نہ کی۔بعد میں میں نے معقول گزارہ دے کر اسے دہلی بھجوایا اور کہا کہ
تمہارے باپ کا پیشہ طب تھا تم بھی طب پڑھ لو۔چنانچہ اسے حکیم اجمل خان صاحب کے
کالج میں طلب پڑھائی گئی گو اس نے وہاں بھی وہی حرکت کی کہ پڑھائی کی طرف توجہ نہ کی
اور فیل ہوا لیکن اس نے اتنی عقلمندی کی کہ اپنی بیوی کو بھی ساتھ لے گیا۔چنانچہ بیوی پاس
ہوگئی اور امتحان میں اول آئی۔اب سلسلہ کے اس روپیہ کی وجہ سے جو اس پر خرچ کیا گیا وہ
اپنا گزارہ کر رہا ہے اور اس نے اپنے دواخانہ کا نام دواخانہ نورالدین رکھا ہوا ہے۔حالانکہ دراصل وہ دواخانہ سلسلہ احمدیہ ہے کیونکہ سلسلہ احمدیہ کے روپیہ سے ہی وہ اس حد
تک پہنچا ہے کہ دواخانہ کو جاری رکھ سکے۔اب وہ لکھتا ہے کہ میری بیوی جو گولڈ میڈلسٹ ہے
وہ علاج کرتی ہے۔وہ یہ کیوں نہیں لکھتا کہ میری بیوی جس کو سلسلہ احمدیہ نے خرچ دے کر
پڑھایا ہے علاج کرتی ہے۔غرض چاہے تعلیم کو لیا جائے ، طب کو لیا جائے یا کسی اور پیشہ کولیا

خلافة على منهاج النبوة
۳۴۹
جلد دوم
جائے یہ لوگ سلسلہ کی مدد کے بغیر اپنے پاؤں پر کھڑے ہی نہیں ہو سکتے تھے مگر اس ساری
کوشش کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب یہ لوگ سلسہ احمدیہ کو ہی تباہ کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔مگر سلسلہ احمد یہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہے جسے کوئی تباہ نہیں کرسکتا۔یہ سلسلہ
ایک چٹان ہے جو اس پر گرے گا وہ پاش پاش ہو جائے گا۔اور جو اس کو مٹانا چاہے گا وہ
خود مٹ جائے گا اور کوئی شخص بھی خواہ اُس کی پشت پناہ احراری ہوں یا پیغامی
ہوں اس کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوگا۔اس کو نقصان پہنچانے کا ارادہ
کرنے والے ذلیل اور خوار ہوں گے اور قیامت تک ذلت و رسوائی میں مبتلا رہیں
گے۔اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کو عزت اور
رفعت دیتا چلا جائے گا اور تمام دنیا میں آپ کا نام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام
کے ساتھ پھیلتا چلا جائیگا۔اور جب آپ کے ذریعہ ہی اسلام بڑھے گا تو لازمی طور پر جو
لوگ آپ کے ذریعہ اسلام قبول کریں گے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان
لائیں گے وہ آپ پر بھی ایمان لائیں گے لیکن اس سلسلہ کی تباہی کا ارادہ کرنے والے
ابھی زندہ ہی ہونگے کہ ان کی عزتیں ان کی آنکھوں کے سامنے خاک میں مل جائیں
گی۔اور پیغامیوں نے جوان سے مدد کا وعدہ کیا ہے وہ وعدہ بھی خاک میں مل جائے
گا۔مولوی محمد علی صاحب سے ان لوگوں نے جو وعدہ کیا تھا کیا وہ پورا ہوا ؟ ان کا انجام آپ
لوگوں کے سامنے ہے۔اب ان لوگوں کا انجام مولوی محمد علی صاحب سے بھی بدتر ہوگا۔اس
لئے کہ جب انہوں نے سلسلہ سے علیحدگی اختیار کی تھی اور انجمن اشاعت اسلام کی بنیا درکھی
تھی تو انہوں نے سلسلہ احمدیہ کی ایک عرصہ کی خدمت کے بعد ایسا کیا تھا۔انہیں دنیا کی
خدمت کا موقع ملا تھا رسالہ ریویو آف ریلیجنز دنیا میں بہت مقبول ہوا اور وہ اس کے
ایڈیٹر تھے۔پھر انہوں نے اپنے خرچ سے پڑھائی کی تھی لیکن ان لوگوں نے اپنے یا اپنے
باپ کے پیسے سے پڑھائی نہیں کی بلکہ غریب لوگوں کے پیسے سے کی جو بعض دفعہ رات کو فاقہ
سے سوتے ہیں اور اس سارے احسان کے بعد انہوں نے یہ کیا کہ وہ سلسلہ احمدیہ کو تباہ
کرنے کے لئے کھڑے ہو گئے۔“

خلافة على منهاج النبوة
۳۵۰
جلد دوم
یا درکھو تمہارا نام انصار اللہ ہے یعنی اللہ تعالیٰ کے مددگار گویا تمہیں اللہ تعالیٰ کے نام
کی طرف منسوب کیا گیا ہے اور اللہ تعالیٰ از لی اور ابدی ہے اس لئے تم کو بھی کوشش کرنی
چاہیے کہ ابدیت کے مظہر ہو جاؤ۔تم اپنے انصار ہونے کی علامت لئے خلافت کو ہمیشہ ہمیش
کیلئے قائم رکھتے چلے جاؤ اور کوشش کرو کہ یہ کام نسلاً بعد نسل چلتا چلا جاوے اور اس
کے دو ذریعے ہو سکتے ہیں ایک ذریعہ تو یہ ہے کہ اپنی اولاد کی صحیح تربیت کی جائے اور اس
میں خلافت کی محبت قائم کی جائے اس لئے میں نے اطفال الاحمدیہ کی تنظیم قائم کی تھی اور
خدام الاحمدیہ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا یہ اطفال اور خدام آپ لوگوں کے ہی بچے ہیں۔اگر
اطفال الاحمدیہ کی تربیت صحیح ہو گی تو خدام الاحمدیہ کی تربیت صحیح ہو گی اور اگر خدام الاحمدیہ کی
تربیت صحیح ہو گی تو اگلی نسل انصار اللہ کی اعلیٰ ہوگی۔میں نے سیٹرھیاں بنادی ہیں آگے کام کرنا
تمہارا کام ہے۔پہلی سیڑھی اطفال الاحمدیہ ہے دوسری سیڑھی خدام الاحمدیہ ہے تیسری سیڑھی
انصار اللہ ہے اور چوتھی سیڑھی خدا تعالیٰ ہے۔تم اپنی اولاد کی صحیح تربیت کرو اور دوسری
طرف خدا تعالیٰ سے دعائیں مانگو تو یہ چاروں سیڑھیاں مکمل ہو جائیں گی۔اگر تمہارے
اطفال اور خدام ٹھیک ہو جائیں اور پھر تم بھی دعائیں کرو اور خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کر لوتو
پھر تمہارے لئے عرش سے نیچے کوئی جگہ نہیں۔اور جو عرش پر چلا جائے وہ بالکل محفوظ
ہو جاتا ہے۔دنیا حملہ کرنے کی کوشش کرے تو وہ زیادہ سے زیادہ سو دو سوفٹ پر حملہ کر سکتی
ہے وہ عرش پر حملہ نہیں کر سکتی۔پس اگر تم اپنی اصلاح کرلو گے اور خدا تعالیٰ سے دعائیں
کرو گے تو تمہارا اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم ہو جائے گا۔اور اگر تم حقیقی انصار اللہ بن جاؤ اور
خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کر لوتو تمہارے اندر خلافت بھی دائمی طور پر رہے گی اور وہ عیسائیت
کی خلافت سے بھی لمبی چلے گی۔عیسائیوں کی تعدا د تو تمام کوششوں کے بعد مسلمانوں سے
قریباً دگنی ہوئی ہے مگر تمہارے متعلق تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ پیشگوئی ہے
کہ اللہ تعالیٰ تمہاری تعداد کو اتنا بڑھا دے گا کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ دوسرے تمام
مذاہب ہندو ازم ، بدھ مت، عیسائیت اور شنٹو ازم وغیرہ کے پیرو تمہارے مقابلہ میں بالکل
ادنی اقوام کی طرح رہ جائیں گے۔یعنی ان کی تعداد تمہارے مقابلہ میں ویسی ہی بے حقیقت

خلافة على منهاج النبوة
۳۵۱
جلد دوم
ہوگی جیسے آجکل ادنی اقوام کی دوسرے لوگوں کے مقابلہ میں ہے۔وہ دن جس کا تمہیں وعدہ
دیا گیا ہے یقیناً آئے گا لیکن جب آئے گا تو اس ذریعہ سے آئے گا کہ خلافت کو قائم رکھا
جائے
، تبلیغ اسلام کو قائم رکھا جائے ، تحریک جدید کو مضبوط کیا جائے ، اشاعت اسلام کیلئے
جماعت میں شغف زیادہ ہو اور دنیا کے کسی کو نہ کو بھی بغیر مبلغ کے نہ چھوڑا جائے۔مجھے بیرونی
ممالک سے کثرت سے چٹھیاں آرہی ہیں کہ مبلغ بھیجے جائیں اس لئے ہمیں تبلیغ کے کام کو
بہر حال وسیع کرنا پڑے گا اور اتنا وسیع کرنا پڑے گا کہ موجود ہ کام اس کے مقابلہ
میں لاکھواں حصہ بھی نہ رہے۔میں نے بتایا کہ خلافت کی وجہ سے رومن کیتھولک اس قدر مضبوط ہو گئے ہیں کہ ایک
دفعہ میں نے پڑھا کہ ان کے ۵۴ لاکھ مبلغ ہیں۔ان سے اپنا مقابلہ کرو اور خیال کرو کہ تم
سو ڈیڑھ سو مبلغوں کے اخراجات پر ہی گھبرانے لگ جاتے ہو اگر تم ان سے تین چار گنے
زیادہ طاقت ور بنا چاہتے ہو تو ضروری ہے کہ تمہارا دو کروڑ مبلغ ہو۔لیکن اب یہ حالت ہے
کہ ہمارے سب مبلغ ملالئے جائیں تو ان کی تعداد دو سو کے قریب بنتی ہے۔اگر ہم چاہتے
ہیں کہ عیسائیوں کو مسلمان کر لیں ، بدھوں کو مسلمان کرلیں ،شنٹو ازم والوں کو مسلمان کر لیں ،
کنفیوشس ازم کے پیروؤں کو مسلمان کر لیں تو اس کیلئے دو کروڑ مبلغوں کی ضرورت ہے اور
ان مبلغوں کو پیدا کرنا اور پھر ان سے کام لینا بغیر خلافت کے نہیں ہوسکتا۔ہمارے ملک میں ایک کہانی مشہور ہے کہ ایک بادشاہ جب مرنے لگا تو اس نے اپنے
تمام بیٹوں کو بلایا اور انہیں کہا ایک جھاڑ ولا ؤ وہ ایک جھاڑ ولے آئے۔اس نے اس کا ایک
ایک تنکا انہیں دیا اور کہا اسے توڑو اور انہوں نے اسے فورا تو ڑ دیا۔پھر اس نے سارا جھاڑو
انہیں دیا کہ اب اسے توڑو۔انہوں نے باری باری پورا زور لگایا مگر وہ جھاڑو ان سے نہ
ٹوٹا۔اس پر اس نے کہا میرے بیٹو! دیکھو میں نے تمہیں ایک ایک تنکا دیا تو تم نے اسے بڑی
آسانی سے توڑ دیا۔لیکن جب سارا جھاڑو تمہیں دیا تو باوجود اس کے کہ تم نے پورا زور
لگا یا وہ تم سے نہ ٹوٹا۔اسی طرح اگر تم میرے مرنے کے بعد بکھر گئے تو ہر شخص تمہیں تباہ کر سکے گا
لیکن اگر تم متحد رہے تو تم ایک مضبوط سوٹے کی طرح بن جاؤ گے جسے دنیا کی کوئی طاقت توڑ

خلافة على منهاج النبوة
۳۵۲
جلد دوم
نہیں سکے گی اسی طرح اگر تم نے خلافت کے نظام کو توڑ دیا تو تمہاری کوئی حیثیت باقی نہیں
رہے گی اور تمہیں دشمن کھا جائے گا لیکن اگر تم نے خلافت کو قائم رکھا تو دنیا کی کوئی طاقت تمہیں
تباہ نہیں کر سکے گی۔تم دیکھ لو ہماری جماعت کتنی غریب ہے لیکن خلافت کی وجہ سے اسے بڑی
حیثیت حاصل ہے اور اس نے وہ کام کیا ہے جو دنیا کے دوسرے مسلمان نہیں کر سکے۔مصر کا
ایک اخبار الفتح ہے جو سلسلہ کا شدید مخالف ہے اس میں ایک دفعہ کسی نے مضمون لکھا کہ گزشتہ
۱۳۰۰ سال میں مسلمانوں میں بڑے بڑے بادشاہ گزرے ہیں مگر انہوں نے اسلام کی وہ
خدمت نہیں کی جو اس غریب جماعت نے کی ہے اور یہ چیز ہر جگہ نظر آتی ہے۔یورپ والے بھی اسے مانتے ہیں اور ہمارے مبلغوں کا بڑا اعزاز کرتے ہیں اور انہیں
اپنی دعوتوں اور دوسری تقریبوں میں بلاتے ہیں۔اسرائیلیوں کو ہم سے شدید مخالفت ہے مگر
پچھلے دنوں جب ہمارا مبلغ واپس آیا تو اسے وہاں کے صدر کی چٹھی ملی کہ جب آپ واپس
جائیں تو مجھے مل کر جائیں۔اور جب وہ اسے ملنے کیلئے گئے تو ان کا بڑا اعزاز کیا گیا اور اس
موقع پر ان کے فوٹو لئے گئے اور پھر ان فوٹو ؤں کو حکومت اسرائیل نے تمام مسلمان ممالک
میں چھپوایا۔انہوں نے ان فوٹوؤں کو مصر میں بھی چھپوایا، عرب ممالک میں بھی
چھپوایا ، افریقہ میں بھی چھپوایا اور ہندوستان میں بھی ان کی اشاعت کی۔جب چوہدری
ظفر اللہ خان صاحب شام گئے تو وہاں کے صدر نے انہیں کہا کہ کیا آپ کی اسرائیل سے صلح
ہوگئی ہے؟ انہوں نے اسے بتایا کہ ہماری اسرائیل سے کوئی صلح نہیں ہوئی بلکہ ہم اس کے
شدید مخالف ہیں۔غرض وہ اسرائیل جو عرب ممالک سے صلح نہیں کرتا اُس نے دیکھا کہ
احمدیوں کی طاقت ہے اس لئے ان سے صلح رکھنی ہمارے لئے مفید ہوگی۔وہ سمجھتا ہے کہ ان
لوگوں سے خواہ مخواہ فکر نہیں لینی چاہیے گو اس کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی کیونکہ احمدی
اسرائیل کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیٹھ میں خنجر سمجھتے ہیں کیونکہ اسرائیل مدینہ کے بہت
قریب ہے۔وہ اگر ہمارے مبلغ کو اپنے ملک کا بادشاہ بھی بنا لیں تب بھی ہماری دلی خواہش
یہی ہوگی کہ ہمارا بس چلے تو اسرائیل کو سمندر میں ڈبو دیں اور فلسطین کو ان سے پاک کر کے
مسلمانوں کے حوالہ کر دیں۔بہر حال ان کی یہ خواہش تو کبھی پوری نہیں ہوگی لیکن وہ سمجھتے ہیں

خلافة على منهاج النبوة
۳۵۳
جلد دوم
کہ یہ جماعت اگر چہ چھوٹی ہے لیکن متحد ہونے کی وجہ سے اسے ایک طاقت حاصل ہے۔اس
طاقت سے ہمیں خواہ مخواہ ٹکر نہیں لینی چاہیے۔چنانچہ وہ ہم سے ڈرتے ہیں۔پاکستان
میں ہمارے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان لوگوں کی کوئی طاقت نہیں انہیں اقلیت قرار دے دینا
چاہیے۔حالانکہ یہاں ہماری تعداد لاکھوں کی ہے۔لیکن اسرائیل میں ہماری تعداد چند سو کی
ہے پھر بھی وہ چاہتے ہیں کہ ہماری دلجوئی کی جائے اور یہ محض خلافت کی ہی برکت ہے۔وہ
جانتے ہیں کہ چاہے ہمارے ملک میں چند سو احمدی ہیں مگر وہ ایک ہاتھ پر جمع ہیں اگر انہوں
نے آواز اُٹھائی تو ان کی آواز صرف فلسطین میں ہی نہیں رہے گی بلکہ ان کی آواز شام میں بھی
اُٹھے گی ، عراق میں بھی اُٹھے گی ، مصر میں بھی اُٹھے گی ، ہالینڈ میں بھی اُٹھے گی ، فرانس میں بھی
اُٹھے گی ، سپین میں بھی اُٹھے گی ، انگلستان میں بھی اُٹھے گی ، سکنڈے نیویا میں بھی اُٹھے گی ،
سوئٹزر لینڈ میں بھی اُٹھے گی ، امریکہ میں بھی اُٹھے گی ، انڈو نیشیا میں بھی اُٹھے گی۔یہ لوگ تمام
ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں اگر ان سے بُرا سلوک کیا گیا تو تمام ممالک میں اسرائیل بد نام
ہو جائے گا اس لئے ان سے بگاڑ مفید نہیں ہو گا۔یہی وجہ ہے جس کی وجہ سے وہ ہمارے مبلغ کا
اعزاز کرتے ہیں۔اسی طرح جب تقسیم ملک ہوئی تو ہمارے مبلغوں نے تمام ممالک میں ہندوستان کے
خلاف پروپیگنڈا کیا۔اُس وقت لنڈن میں چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ امام تھے انہیں
پنڈت نہرو نے لکھا کہ آپ لوگوں نے تمام دنیا میں ہمیں اس قدر بد نام کر دیا ہے کہ ہم کسی
ملک کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔اب دیکھ لو پنڈت نہرو باقی تمام مسلمانوں سے نہیں
ڈرے۔انہیں ڈر محسوس ہوا تو صرف احمدیوں سے۔اور اس کی وجہ محض ایک مقصد پر جمع ہونا
تھی اور یہ طاقت اور قوت جماعت کو کس طرح نصیب ہوئی ؟ یہ صرف خلافت ہی کی برکت
تھی جس نے احمدیوں کو ایک نظام میں پرو دیا اور اس کے نتیجہ میں انہیں طاقت حاصل ہوگئی۔میرے سامنے اس وقت چوہدری غلام حسین صاحب بیٹھے ہیں جو مخلص احمدی ہیں اور صحابی
ہیں اور یہ اپنی آواز کو امریکہ کس طرح پہنچا سکتے ہیں ؟ یہ اپنی آواز کو انگلینڈ کیسے پہنچا سکتے ہیں ؟
یہ اپنی آواز کو فرانس ، جرمنی اور پین کیسے پہنچا سکتے ہیں؟ یہ بے شک جو شیلے احمدی ہیں مگر یہ

خلافة على منهاج النبوة
۳۵۴
جلد دوم
اپنی آواز دوسرے ممالک میں اپنے دوسرے احمدی بھائیوں کے ساتھ مل کر پہنچا سکتے ہیں
ور نہ نہیں۔اسی مل کر کام کرنے سے اسرائیل کو ڈر پیدا ہوا اور اسی مل کر کام کرنے سے ہی
پاکستان کے مولوی ڈرے اور انہوں نے ملک کے ہر کونہ میں یہ جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا
کہ احمدیوں نے ملک کے سب کلیدی عہدے سنبھال لئے ہیں۔انہیں اقلیت قرار دیا جائے
اور ان عہدوں سے انہیں ہٹا دیا جائے۔حالانکہ کلیدی عہدے انہی کے پاس ہیں ہمارے
پاس نہیں۔یہ سب طاقت خلافت کی وجہ سے ہے خلافت کی وجہ سے ہم اکٹھے رہے ہیں اور
ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔اب اس فتنہ کو دیکھو جو ۱۹۵۳ء کے بعد جماعت میں اُٹھا۔اس میں سارے احراری
فتنہ پردازوں کے ساتھ ہیں۔تمہیں یاد ہے کہ ۱۹۳۴ء میں بھی احراری اپنا سارا زور لگا چکے
ہیں اور بُری طرح ناکام ہوئے ہیں اور اس دفعہ بھی وہ ضرور نا کام ہوں گے۔اس دفعہ اگر
انہوں نے یہ خیال کیا ہے کہ حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کی اولا دان کے ساتھ ہے اس لئے
وہ جیت جائیں گے تو انہیں جان لینا چاہئے کہ جماعت کے اندر اتنا ایمان ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مشن کے مقابلہ میں خواہ کوئی اُٹھے جماعت احمد یہ اس کا
کبھی ساتھ نہیں دے گی۔کیونکہ انہوں نے دلائل اور معجزات کو دیکھ کر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو مانا ہے۔ان میں سے ہر شخص نے اپنے اپنے طور پر تحقیقات کی ہے۔کوئی
گوجرانوالہ میں تھا ، کوئی گجرات میں تھا ، کوئی شیخوپورہ میں تھا وہاں جب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابیں پہنچیں اور آپ کے دلائل نقل کر کے بھجوائے گئے تو وہ لوگ
ایمان لے آئے۔پھر ایک دھاگہ میں پروئے جانے کی وجہ سے انہیں طاقت حاصل ہو گئی۔اب دیکھ لو یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ہی طاقت تھی کہ آپ نے اعلان فرما دیا
کہ حضرت مسیح علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں۔پس حضرت مسیح علیہ السلام کی موت سے ساری
عیسائیت مرگئی۔اب یہ کتنا صاف مسئلہ تھا مگر کسی اور مولوی کو نظر نہ آیا۔سارے علماء کتا ہیں
پڑھتے رہے لیکن ان میں سے کسی کو یہ مسئلہ نہ سُوجھا اور وہ حیران تھے کہ عیسائیت کا مقابلہ کیسے
کریں۔حضرت مرزا صاحب نے آکر عیسائیت کے زور کو توڑ دیا اور وفات مسیح کا ایسا مسئلہ

خلافة على منهاج النبوة
۳۵۵
جلد دوم
ان
بیان کیا کہ ایک طرف مولویوں کا زور ٹوٹ گیا تو دوسری طرف عیسائی ختم ہو گئے۔بھیرہ میں ایک غیر احمدی حکیم اللہ دین صاحب ہوتے تھے وہ اپنے آپ کو حضرت
خليفة أمسیح الاوّل سے بھی بڑا حکیم سمجھتے تھے۔ایک دن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ایک صحابی حکیم فضل دین صاحب اُنہیں ملنے کیلئے گئے اور انہوں نے چاہا کہ وہ انہیں
احمدیت کی تبلیغ کریں۔حکیم اللہ دین صاحب بڑے رُعب والے شخص تھے وہ جوش میں آگئے
اور کہنے لگے۔تو کل کا بچہ ہے اور مجھے تبلیغ کرنے آیا ہے تو احمدیت کو کیا سمجھتا ہے میں اسے
خوب سمجھتا ہوں۔حضرت مرزا صاحب نے اپنی مشہور کتاب براہین احمدیہ لکھی جس سے
اسلام تمام مذاہب پر غالب ثابت ہوتا تھا مگر مولویوں نے آپ پر کفر کا فتویٰ لگا دیا۔حضرت
مرزا صاحب کو غصہ آیا اور انہوں نے کہا اچھا! تم بڑے عالم بنے پھرتے ہو میں حضرت عیسی
علیہ السلام کو قرآن کریم سے فوت شدہ ثابت کر دیتا ہوں تم اسے زندہ ثابت کر کے دکھاؤ۔گویا آپ نے یہ مسئلہ ان مولویوں کو ذلیل کرنے کیلئے بیان کیا تھا ورنہ در حقیقت آپ کا یہی
عقیدہ تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ آسمان پر موجود ہیں۔پھر حکیم صاحب نے ایک
گندی گالی دے کر کہا کہ مولوی لوگ پورا زور لگا چکے ہیں مگر حضرت مرزا صاحب کے مقابلہ
میں ناکام رہے ہیں اس کا اب ایک ہی علاج ہے اور وہ یہ ہے کہ سب مل کر حضرت مرزا
صاحب کے پاس جائیں اور کہیں ہم آپ کو سب سے بڑا عالم تسلیم کرتے ہیں ہم ہارے اور
آپ جیتے اور اپنی پگڑیاں انکے پاؤں پر رکھ دیں اور درخواست کریں کہ اب آپ ہی
قرآن کریم سے حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی ثابت کر دیں ہم تو پھنس گئے ہیں اب معافی
چاہتے ہیں اور آپ کو اپنا استاد تسلیم کرتے ہیں۔اگر مولوی لوگ ایسا کریں تو دیکھ لینا حضرت
مرزا صاحب نے قرآن کریم میں سے ہی حضرت عیسی علیہ السلام کو زندہ ثابت کر دینا ہے۔تو
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو وہ عظمت دی ہے کہ آپ کے مقابلہ میں
اور کوئی نہیں ٹھہر سکتا چاہے وہ کتنا ہی بڑا ہو کیونکہ اگر وہ جماعت میں بڑا ہے تو آپ کی غلامی
کی وجہ سے بڑا ہے آپ کی غلامی سے با ہر نکل کر اس کی کوئی حیثیت نہیں رہتی۔مجھے یاد ہے کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب چشمہ معرفت لکھی تو کسی

خلافة على منهاج النبوة
۳۵۶
جلد دوم
مسئلہ کے متعلق آپ کو خیال پیدا ہوا کہ آپ حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کی بھی کوئی کتاب پڑھ
لیں اور دیکھیں کہ انہوں نے اس کے متعلق کیا لکھا ہے۔آپ نے مجھے بلایا اور فرمایا محمود !
ذرا مولوی صاحب کی کتاب تصدیق براہین احمدیہ لاؤ اور مجھے سناؤ۔چنانچہ میں وہ کتاب
لایا اور آپ نے نصف گھنٹہ تک کتاب سنی۔اس کے بعد فرمایا اس کو واپس رکھ آؤ اس کی
ضرورت نہیں۔اب تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب چشمہ معرفت کو بھی پڑھو اور
حضرت خلیفۃ اسیح الاوّل کی کتاب تصدیق براہین احمدیہ کو بھی دیکھو اور پھر سوچو کہ کیا ان
دونوں میں کوئی بھی نسبت ہے اور کیا آپ نے کوئی نکتہ بھی اس کتاب سے اخذ کیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے اپنی اس کتاب میں پیدائش عالم اور حضرت آدم
علیہ السلام کے متعلق ایسے مسائل بیان فرمائے ہیں کہ ساری دنیا سر دھنتی ہے اور تسلیم کرتی ہے
کہ یہ لا ینحل عقدے تھے۔جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حل کر دیا ہے۔یہ سب برکت جو ہمیں ملی ہے محض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل ملی ہے۔اب
آپ لوگوں کا کام ہے کہ اپنی ساری زندگی آپ کے لائے ہوئے پیغام کی خدمت میں لگا
دیں اور کوشش کریں کہ آپ کے بعد آپ کی اولا د اور پھر اس کی اولاد، اور پھر اس کی اولاد
بلکہ آپ کی آئندہ ہزاروں سال تک کی نسلیں اس کی خدمت میں لگی رہیں اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ السلام کی خلافت کو قائم رکھیں۔مجھ پر یہ بہتان لگایا گیا ہے کہ گویا میں اپنے بعد اپنے کسی بیٹے کو خلیفہ بنانا چاہتا ہوں۔یہ
بالکل غلط ہے اگر میرا کوئی بیٹا ایسا خیال بھی دل میں لائے گا تو وہ اُسی وقت احمدیت سے نکل
جائے گا بلکہ میں جماعت سے کہتا ہوں کہ وہ دعائیں کرے کہ خدا تعالیٰ میری اولا دکو اِس قسم
کے وسوسوں سے پاک رکھے۔ایسا نہ ہو کہ اس پرا پیگینڈار کی وجہ سے میرے کسی کمزور بچے
کے دل میں خلافت کا خیال پیدا ہو جائے۔حضرت خلیفہ اسیح الاوّل تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے غلام تھے۔میں سمجھتا ہوں کہ خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
جو آقا تھے اگر ان کی اولاد میں بھی کسی وقت یہ خیال پیدا ہوا کہ وہ خلافت کو حاصل کریں تو وہ

خلافة على منهاج النبوة
۳۵۷
جلد دوم
بھی تباہ ہو جائے گی کیونکہ یہ چیز خدا تعالیٰ نے اپنے قبضے میں رکھی ہوئی ہے اور جو خدا تعالیٰ کے
مال کو اپنے قبضہ میں لینا چاہتا ہے وہ چاہے کسی نبی کی اولاد ہو یا کسی خلیفہ کی وہ تباہ و برباد
ہو جائے گا کیونکہ خدا تعالیٰ کے گھر میں چوری نہیں ہو سکتی چوری ادنیٰ لوگوں کے گھروں میں ہوتی
ہے اور قرآن کریم کہتا ہے۔وعد الله الذینَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ
ليَسْتَخْلِفَتَهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن تباهیم و کہ مومنوں سے
خدا تعالیٰ نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ انہیں اسی طرح خلیفہ بنائے گا جیسے اس نے ان سے پہلے
لوگوں کو خلیفہ بنایا۔گو یا خلافت خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے اور اس نے خود دینی
ہے۔جو ا سے لینا چاہتا ہے چاہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بیٹا ہو یا
حضرت خلیفۃ اسیح الاوّل کا وہ یقیناً سزا پائے گا۔پس یہ مت سمجھو کہ یہ فتنہ جماعت کو کوئی
نقصان پہنچا سکتا ہے لیکن پھر بھی تمہارا یہ فرض ہے کہ تم اس کا مقابلہ کرو اور اس سلسلہ احمدیہ کو
اس سے بچاؤ۔دیکھو اللہ تعالیٰ نے رسول کریم ﷺ سے وعدہ کیا تھا کہ واللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ
وہ آپ کو لوگوں کے حملوں سے بچائے گا اور اللہ تعالیٰ کے وعدہ سے زیادہ سچا اور کس کا وعدہ ہو
سکتا ہے مگر کیا صحابہ نے کبھی آپ کی حفاظت کا خیال چھوڑا ؟ بلکہ صحابہ نے ہر موقع پر آپ کی
حفاظت کی۔ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر سے باہر ہتھیاروں کی آواز سنی تو
آپ باہر نکلے اور دریافت کیا کہ یہ کیسی آواز ہے؟ صحابہ نے عرض کیا يَا رَسُولَ اللَّهِ ! ہم
انصار ہیں۔چونکہ ارد گرد دشمن جمع ہے اس لئے ہم ہتھیار لگا کر آپ کا پہرہ دینے آئے
ہیں۔اسی طرح جنگ احزاب میں جب دشمن حملہ کرتا تھا تو وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
خیمہ کی طرف جا تا تھا۔آپ کے ساتھ اُس وقت صرف سات سو صحابہ تھے کیونکہ پانچ سو صحابہ
کو آپ نے عورتوں کی حفاظت کے لئے مقرر کر دیا تھا اور دشمن کی تعداد اُس وقت سولہ
ہزار سے زیادہ تھی۔لیکن اس جنگ میں مسلمانوں کو فتح ہوئی اور دشمن ناکام و نامراد رہا۔میور
جیسا دشمن اسلام لکھتا ہے کہ اس جنگ میں مسلمانوں کو فتح اور کفار کے شکست کھانے کی یہ وجہ
تھی کہ کفار نے مسلمانوں کی اس محبت کا جو انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے

خلافة على منهاج النبوة
۳۵۸
جلد دوم
تھی غلط اندازہ لگایا تھا وہ خندق سے گزر کر سیدھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمے کا
رُخ کرتے تھے جس کی وجہ سے مسلمان مرد عورتیں اور بچے سب ملکر ان پر حملہ کرتے اور ایسا
دیوانہ وار مقابلہ کرتے کہ کفار کو بھاگ جانے پر مجبور کر دیتے۔وہ کہتا ہے کہ اگر کفار یہ غلطی
نہ کرتے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمے کی بجائے کسی اور جہت میں حملہ کرتے تو وہ
کامیاب ہوتے۔لیکن وہ سیدھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمے کا رُخ کرتے تھے اور
مسلمانوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہایت محبت تھی وہ برداشت نہیں کر سکتے تھے کہ
دشمن آپ کی ذات پر حملہ آور ہو اس لئے وہ بے جگری سے حملہ کرتے اور کفار کا منہ توڑ
دیتے۔ان کے اندر شیر کی سی طاقت پیدا ہو جاتی تھی اور وہ اپنی جان کی کوئی پرواہ نہیں
کرتے تھے۔یہ وہ سچی محبت تھی جو صحابہ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تھی۔آپ لوگ
بھی ان جیسی محبت اپنے اندر پیدا کریں۔جب آپ نے انصار کا نام قبول کیا ہے تو ان جیسی
محبت بھی پیدا کریں۔آپ کے نام کی نسبت خدا تعالیٰ سے ہے اور خدا تعالیٰ ہمیشہ رہنے
والا ہے اس لئے تمہیں بھی چاہیے کہ خلافت کے ساتھ ساتھ انصار کے نام کو ہمیشہ کیلئے قائم
رکھو اور ہمیشہ دین کی خدمت میں لگے رہو کیونکہ اگر خلافت قائم رہے گی تو اس کو انصار کی بھی
ضرورت ہو گی۔خدام کی بھی ضرورت ہوگی اور اطفال کی بھی ضرورت ہوگی ورنہ اکیلا آدمی
کوئی کام نہیں کر سکتا۔اکیلا نبی بھی کوئی کام نہیں کر سکتا۔دیکھو حضرت مسیح علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے حواری دئے ہوئے تھے اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اللہ تعالیٰ نے صحابہ کی جماعت دی۔اسی طرح اگر خلافت قائم رہے
گی تو ضروری ہے کہ اطفال الاحمدیہ ، خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ بھی قائم رہیں۔اور جب
یہ ساری تنظیمیں قائم رہیں گی تو خلافت بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے قائم رہے گی کیونکہ جب دنیا
دیکھے گی کہ جماعت کے لاکھوں لاکھ آدمی خلافت کیلئے جان دینے پر تیار ہیں تو جیسا کہ
میور کے قول کے مطابق جنگ احزاب کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمہ
پر حملہ کرنے کی وجہ سے حملہ آور بھاگ جانے پر مجبور ہو جاتے تھے اسی طرح دشمن ادھر رُخ
کرنے کی جرات نہیں کریگا۔وہ سمجھے گا کہ اس کیلئے لاکھوں اطفال ، خدام اور انصار جانیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی