صحابہ کرام کی فدائیت اوراُن کا اخلاص وایثار
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 3
خلافة على منهاج النبوة
۳۵۹
جلد دوم
دینے کیلئے تیار ہیں اس لئے اگر اس نے حملہ کیا تو وہ تباہ و برباد ہو جائے گا۔غرض دشمن کسی
رنگ میں بھی آئے جماعت اس سے دھوکا نہیں کھائے گی کسی شاعر نے کہا ہے۔بہر رنگے کہ خواہی جامه می پوش
من انداز قدت را ے شناسم
کہ تو کسی رنگ کا کپڑا پہن کر آ جائے ، تو کوئی بھیس بدل لے، میں تیرے دھوکا میں نہیں آ سکتا
کیونکہ میں تیرا قد پہچانتا ہوں۔اسی طرح چاہے خلافت کا دشمن حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کی
اولاد کی شکل میں آئے اور چاہے وہ کسی بڑے اور مقرب صحابی کی اولاد کی شکل میں آئے
ایک مخلص اسے دیکھ کر یہی کہے گا کہ
بہر رنگے کہ خواہی جامعه می پوش
من
انداز قدت را
می شناسم
یعنی تو کسی رنگ میں بھی آ اور کسی بھیس میں بھی آ۔میں تیرے دھوکا میں نہیں آسکتا کیونکہ
میں تیری چال اور قد کو پہچانتا ہوں۔تو چاہے مولوی محمد علی صاحب کا بحبہ پہن لے ، چاہے
احمدیہ انجمن اشاعت اسلام کا جبہ پہن لے یا حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کی اولاد کا جبہ پہن
لے میں تمہیں پہچان لوں گا اور تیرے دھوکا میں نہیں آؤں گا۔مجھے راولپنڈی کے ایک خادم نے ایک دفعہ لکھا تھا کہ شروع شروع میں اللہ رکھا میرے
پاس آیا اور کہنے لگا کہ مری کے امیر کے نام مجھے ایک تعارفی خط لکھ دو۔میں نے کہا میں کیوں
لکھوں۔مری جا کر پوچھ لو کہ وہاں کی جماعت کا کون امیر ہے۔مجھے اُس وقت فوراً خیال آیا
کہ یہ کوئی منافق ہے چنانچہ میں نے لاحول پڑھنا شروع کر دیا اور آدھ گھنٹے تک پڑھتا رہا
اور سمجھا کہ شاید مجھ میں بھی کوئی نقص ہے جس کی وجہ سے یہ منافق میرے پاس آیا ہے۔تو
احمدی عقلمند ہوتے ہیں وہ منافقوں کے فریب میں نہیں آتے کوئی کمزور احمدی ان کے فریب
میں آجائے تو اور بات ہے ورنہ اکثر احمدی انہیں خوب جانتے ہیں۔اب انہوں نے لاہور میں اشتہارات چھاپنے شروع کئے ہیں۔جب مجھے بعض لوگوں
نے یہ اطلاع دی تو میں نے کہا گھبراؤ نہیں ، پیسے ختم ہو جائیں گے تو خود بخو داشتہارات بند
خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
ہو جائیں گے۔مجھے لاہور سے ایک دوست نے لکھا کہ ان لوگوں نے یہ سکیم بنائی ہے کہ وہ
اخباروں میں شور مچائیں اور اشتہارات شائع کریں وہ دوست نہایت مخلص ہیں اور منافقین
کا بڑے جوش سے مقابلہ کر رہے ہیں۔مگر منافق اسے کذاب کا خطاب دیتے ہیں اور کہتے
ہیں کہ یہ شخص یوں ہی ہمارے متعلق خبریں اُڑا تا رہتا ہے لیکن ہم اسے جھوٹا کیونکر کہیں۔ادھر ہمارے پاس یہ خبر پہنچی کہ ان لوگوں نے یہ سکیم بنائی ہے کہ اشتہارات شائع کئے جائیں
اور اُدھر لاہور کی جماعت نے ہمیں ایک اشتہار بھیج دیا جو ان منافقین نے شائع کیا تھا اور
ނ
جب بات پوری ہو گئی تو ہم نے سمجھ لیا کہ اس دوست نے جو خبر بھیجی تھی وہ سچی ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو حقیقی انصار بنائے چونکہ تمہاری نسبت اس کے
نام سے ہے اس لئے جس طرح وہ ہمیشہ زندہ رہے گا اسی طرح وہ آپ لوگوں کی تنظیم کو بھی تا
قیامت زندہ رکھے اور جماعت میں خلافت بھی قائم رہے اور خلافت کی سپاہ بھی قائم رہے
لیکن ہماری فوج تلواروں والی نہیں۔اِن انصار میں سے تو بعض ایسے ضعیف ہیں کہ ان
ایک ڈنڈا بھی نہیں اُٹھایا جا سکتا لیکن پھر بھی یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی فوج ہیں اور ان
کی وجہ سے احمدیت پھیلی ہے اور امید ہے کہ آئندہ خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ اور زیادہ پھیلے
گی اور اگر جماعت زیادہ مضبوط ہو جائے تو اس کا بوجھ بھی اِنشَاءَ الله ہلکا ہو جائے گا ورنہ
انفرادی طور پر کچھ دیر کے بعد آدمی تھک جاتا ہے پس تم اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں
احمدیت کی اشاعت کی کوشش کرو اور انہیں تبلیغ کرو تا کہ اگلے سال ہماری جماعت موجودہ
تعداد سے دُگنی ہو جائے اور تحریک جدید میں حصہ لینے والے دُگنا چندہ دیں اور پھر اپنی
دعاؤں اور نیکی اور تقویٰ کے ساتھ نوجوانوں پر اثر ڈالو تا کہ وہ بھی دعائیں کرنے لگ
جائیں اور صاحب کشوف و رؤیا ہو جائیں جس جماعت میں صاحب کشوف و رؤیا زیادہ
ہو جاتے ہیں وہ جماعت مضبوط ہو جاتی ہے۔کیونکہ انسان کی دلیل سے اتنی تسلی نہیں ہوتی
جتنی تسلی کشف اور رؤیا سے ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو۔الصف: ۱۵
الفضل ۲۴،۲۱ مارچ ۱۹۵۷ء )
خلافة على منهاج النبوة
التوبة: ١١٧
التوبة: ١٠٠
۳۶۱
جلد دوم
اليواقيت والجواهر الجزء الثاني صفحه ۳۴۲ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۷ء
السيرة الحلبية الجزء الثانى باب الهجرة الى المدينة صفحه ٢٢٩ مطبوع بيروت
لبنان ۲۰۱۲ء
السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانی صفحه ۸۷۵ مطبوعہ دمشق ۲۰۰۵ء
المائدة: ۲۵
، السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثاني صفر ۶۷۴ ، ۶۷۵ مطبوعہ دمشق ۲۰۰۵ء
2 النور: ۵۶ ۱۰ المائدة: ۶۸