نظامِ آسمانی کی مخالفت اور اس کا پس منظر
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)
خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
نظام آسمانی کی مخالفت اور اس کا پس منظر
( تقریر فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۵۶ء بر موقع جلسه سالانه ربوہ )
تشہد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔" آج کی تقریر عام طور پر عام مسائل پر ہوا کرتی تھی لیکن اس دفعہ فتنہ کی وجہ سے مجھے
اس تقریر کیلئے بھی ایک ایسا موضوع چننا پڑا جو اس زمانہ میں جماعت احمدیہ کیلئے اس وجہ سے
کہ اس کا تعلق خلافت احمدیہ سے ہے اور جماعت احمد یہ میں جولوگ شامل نہیں ان کے لئے
اس لئے کہ اس میں ایک اسلامی موضوع بیان ہوا ہے نہایت اہمیت رکھنے والا ہے۔اور
دوسرے اس لئے بھی میں نے اسے چنا ہے کہ اگر وہ ہمارے اندر فتنہ پیدا ہونے سے خوش
ہوتے ہیں تو اور بھی خوش ہو جائیں اور ساری تفصیل ان کو معلوم ہو جائے۔لیکن اس کی
تفصیلات اتنی ہو گئی ہیں کہ میں حیران ہوں کہ اس مضمون کو کس طرح بیان کروں۔بعض
دوستوں نے مشورہ دیا ہے کہ اس کے بعض حصوں میں میں صرف نوٹ پڑھ کر سنا دوں۔پہلے
میری عادت تھی کہ بار یک نوٹ چھوٹے کاغذ پر آٹھ یا بارہ صفحے کے لکھے ہوئے ہوتے تھے
، حد سے حد سولہ صفحے کے۔بعض بہت لمبی لمبی پانچ پانچ چھ چھ گھنٹہ کی تقریر میں ہوئیں تو ان میں
چوبیس صفحہ کے بھی نوٹ ہوتے تھے لیکن وہ ایسے صفحے ہوتے ہیں کہ ایک فل سکیپ سائز کے
کاغذ کے آٹھ صفحے بنتے ہیں مگر اس دفعہ یہ نوٹ بہت لمبے ہو گئے ہیں۔دوستوں نے مشورہ
دیا ہے کہ میں وہ نوٹ ہی پڑھ کر سنا دوں۔گو بعض دوسروں نے کہا ہے کہ آپ پڑھ کر سنا ہی
نہیں سکتے جب پڑھ کے سنانے لگیں گے تو کچھ نہ کچھ اپنی باتیں شروع کر دیں گے اس طرح
تقریر لمبی ہو جائے گی۔گو یہ ہو سکتا ہے کہ بعض حصے جو رہ جائیں اُن کو بعد میں شائع
خلافة على منهاج النبوة
۳۷۴
جلد دوم
کر دیا جائے مگر مناسب یہی ہے کہ احباب جو جمع ہوئے ہیں اُن تک مضمون میری زبان سے
پہنچ جائے اس لئے جہاں بھی ایسا موقع آیا کہ مجھے معلوم ہوا کہ مضمون لمبا ہو رہا ہے تو میں
صرف نوٹ پڑھ کے سنا دوں گا تا کہ اس جلسہ میں یہ تقریر ختم ہو جائے۔سورۃ اعلیٰ کے آخر میں اللہ تعالیٰ
نظام آسمانی کی مخالفت اور اس کا پس منظر فرماتا ہے۔قد افلح من
ترعى وذكر اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيوة الدُّنْيَا وَالآخِرَةُ
خير و ابقى ان هذا لفِى الصُّحُفِ الأولى صُحُفِ ابْراهِيمَ وَمُوسى لا یعنی جو
شخص پاک ہوتا ہے وہ کامیاب ہو جاتا ہے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کا نام لیتا ہے اور نمازیں
پڑھتا ہے وہ بھی کامیاب ہو جاتا ہے لیکن اے قرآن کریم کے مخاطب ! تم لوگ دنیا کی زندگی
کو آخرت کی زندگی پر ترجیح دیتے ہو یعنی دنیا کو دین پر مقدم کرتے ہو حالانکہ دین دُنیا پر مقدم
ہے اور قائم رہنے والا ہے۔یہی بات پہلی کتابوں میں بھی لکھی ہوئی ہے۔ابراہیم کی کتاب
میں بھی لکھی ہے اور موٹی کی کتاب میں بھی یہی بات لکھی ہے۔ان آیات سے جو میں نے پڑھی ہیں ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ
حضرت موسیٰ علیہ السلام پر جو وحی نازل ہوئی تھی ان دونوں میں یہ کہا گیا تھا کہ اے لوگو !
آخرت یعنی دین کو دنیا پر مقدم کرو۔دنیا کو دین یعنی آخرت پر مقدم نہ کرو ورنہ تمہارا الہی نظام
سے ٹکراؤ ہو جائیگا اور تم حق کو نہیں پا سکو گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کو بھی یہی پرانی تعلیم سکھائی گئی اور آپ نے اپنی
بیعت میں یہ الفاظ رکھے کہ :
میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا“
در حقیقت یہی تعلیم ہے جس کے نہ ماننے کی وجہ سے نظام آسمانی کی مخالفت کی جاتی ہے یعنی
رقابت یا لالچ یا بغض کی وجہ سے۔آدم کے زمانہ میں شیطان کی مخالفت چنانچہ آدم کو دیکھ لو شیطان نے اس کی
کے لائے ہوئے نظام کی مخالفت کی۔
خلافة على منهاج النبوة
۳۷۵
جلد دوم
اس مخالفت کی وجہ کیا تھی ؟ قرآن کریم اسے یوں بیان فرماتا ہے۔2
قال ما منعكَ الَّا تَسْجُدَ إِذا مَرتكَ ، قَالَ انَّا خَيْرٌ مِّنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَّارٍةٌ
خَلَقْتَهُ مِن طِينٍ قَالَ فَاهْبِطَ مِنْهَا فَمَا يَكُونُ لَكَ ان تتكبر فيها
فَاخْرُجُ إِنَّكَ مِنَ الصَّغرِينَ قَالَ انْظُرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ كَ قَالَ
إنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ قَالَ فَبِمَا اغْوَيْتَنِي لَا قُعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ
المُسْتَقِيمَ ثُمَّ لَاتِيَنَّهُمْ مَنْ بَيْنِ آيد يُهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ وَ عَنْ
ايْمَانِهِمْ وَ عَنْ شَمَالِهِمْ وَلَا تَجِدُ اكثرَ هُمْ شَكِرِينَ قَالَ اخْرُجْ مِنْهَا
مدرو ما مدحُورًا ، لَمَن تَبِعَكَ مِنْهُمْ لا مَلَعَنَ جَهَنَّمَ مِنْكُمْ أَجْمَعِينَ
یعنی اے شیطان ! جب میں نے کہا تھا کہ اس آدم کی خاطر اس کی پیدائش کی خوشی میں میرے
آگے سجدہ کرو تو تم نے کیوں سجدہ نہیں کیا ؟ یا میں نے کہا تھا کہ آدم کی فرمانبرداری کرو تو تم
نے کیوں فرمانبرداری نہیں کی؟ تو اُس نے جواب دیا میں نے اس لئے ایسا نہیں کیا کہ میں
اس سے اچھا ہوں ( قال انا خَيْرٌ مِّنْهُ ( یعنی میری نافرمانی کی وجہ رقابت تھی مجھے تو نے
آگ سے پیدا کیا اور اسے گیلی مٹی سے پید کیا ہے ( خَلَقْتَنِي مِنْ نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ
طین ) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ شیطان کو آدم سے یہی بغض تھا کہ میں تو اس سے اعلیٰ ہوں
پھر اس کو مجھ پر فضیلت کیوں دی گئی۔یہی بغض ابلیس کے ساتھیوں کو آدم کے ساتھیوں سے تھا
یعنی دنیا کو دین پر مقدم کرنا ساری مخالفت کا باعث تھا۔وہ یہ نہیں دیکھتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے
آدم کو بڑھایا ہے بلکہ وہ یہ دیکھتے تھے کہ ہم پر اس کو فضیلت دے دی گئی ہے۔چنانچہ اس کے
آگے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے شیطان ! میرے نظام سے باہر نکل جا ( قال ناشبط مِنْهَا )
کیونکہ تیرا کوئی حق نہیں تھا کہ میری جماعت میں شامل ہوتے ہوئے تکبر کرتا اور میرے مقرر
کردہ خلیفہ سے اپنے آپ کو بڑا سمجھتا (فَمَا يَكُونُ لَكَ ان تتكبر فيها ) پس نکل جا
کیونکہ ذلّت تیرے نصیب میں ہے (فَاخْرُجُ اِنَّكَ مِنَ الصّغرِينَ) اُس نے
کہا ! الہی ! جب تک یہ قوم ترقی کرے اور دنیا پر غالب آجائے مجھے ڈھیل دے اور موقع
دے کہ میں ان کو خراب کروں ( قال انظرني إلى يَوْمِ يُبْعَثُونَ ) اللہ تعالیٰ نے فرمایا
خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
ہاں ان کی ترقی کے زمانہ تک میں تجھے ڈھیل دوں گا (ققَالَ إِنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ ) اس
پر شیطان نے کہا کہ مجھے بھی تیری ہی ذات کی قسم ! کہ چونکہ تو نے اپنے نظام کو تباہی سے
بچانے کیلئے مجھے ہلاکت میں ڈالا ہے اس لئے میں بھی تیرے نظام پر چلنے والوں کی تباہی کیلئے
تیرے سیدھے راستہ پر ڈاکوؤں کی طرح بیٹھوں گا ( قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَا قُعُدَنَّ
لَهُمْ صِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ( پھر میں اُن کے پاس
کبھی تو اُن کے لیڈروں کے ذریعہ
سے آؤں گا (ثُمَّ لَاتِيَهُمْ مِنْ بَيْنِ آيد يهم ) اور کبھی اُن کے چھوٹے لوگوں
کے ذریعہ سے آؤں گا ( ومن خَلْفِهِمْ) اور کبھی دینی دلیلیں دے دے کر ورغلا ؤں گا
و عن ايمانهم ) اور کبھی دنیوی طور پر اُن کو ورغلاؤں گا کہ اگر تم نے ان تعلیموں پر
عمل کیا تو حکومت مخالف ہو جائے گی۔( وعن شمائلهم ) اور تو ان میں سے اکثر کو
شکر گزار نہیں پائیگا ( وَلا تَجِدُا كثرَ هُم شكرين ) یعنی تو دیکھ لے گا کہ ان میں سے اکثر
تیری نعمت خلافت پر شکر گزار نہیں ہیں بلکہ اکثر ان میں سے شبہات میں پڑ جائیں گے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں تیری ان لافوں کی پرواہ نہیں کرتا تو میرے نظام جماعت سے نکل جا
ہمیشہ گنہگار قرار دیا جائے گا اور تجھے حقیر سمجھا جائے گا اور تجھے جماعت حقہ اسلامیہ سے
دھتکارا جائے گا۔( قال اخْرُجُ مِنْهَا مَنْسُومًا مَّدْحُورًا ) اور جو ان لوگوں میں سے
تیری اتباع کریں گے ان سب کو میں جہنم میں جھونک دوں گا یعنی نا کام اور حسرتوں کا شکار بنا
دوں گا ( لَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ لا مَلَعَنَ جَهَنَّمَ مِنْكُمْ أَجْمَعِينَ )
اس ارشاد پر صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں نے پورا عمل کیا جو
ہمیشہ اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِیمِ کہتے آئے ہیں۔باقی جماعتوں میں سے کچھ لوگوں
نے اس پر عمل تو کیا ہے لیکن اس کو اہم اصل قرار دے کر اسے یاد نہیں رکھا۔ان آیتوں سے
صاف ظاہر ہے کہ مخالفین نظام الہی کو اپنے آپ سے جدا کر دینا خدا کی حکم ہے اور یہ خدا کا
وعدہ ہے کہ وہ ناکام و نامرادر ہیں گے چنانچہ جس وقت یہ فتنہ شروع ہوا ہے بہت سے
جماعت کے مخلصین نے مجھے لکھا کہ آپ خواہ مخواہ ان کو موقع کیوں دیتے ہیں کیوں نہیں انہیں
یعنی تازه فتنه منافقین
خلافة على منهاج النبوة
۳۷۷
جلد دوم
جماعت سے خارج کر دیتے۔بعض کمزور ایسے بھی تھے جنہوں نے یہ لکھنا شروع کیا کہ آخر
حضرت خلیفہ اول کی اولاد ہے۔اس پر مجھے مولوی رحیم بخش صاحب کا واقعہ یاد آ گیا۔۱۹۱۴ء میں جب مولوی محمد احسن صاحب نے لاہوریوں کے لالچ دلانے پر اشتہار شائع کیا
کہ میں نے ہی میاں محمود کو خلیفہ بنایا تھا اور میں ہی ان کو خلافت سے اُتارتا ہوں تو جماعت
نے اُس وقت یہ ریزولیوشن پیش کیا کہ ان کو جماعت سے نکالا جائے۔مولوی رحیم بخش
صاحب سیالکوٹ کے ایک بڑھے صحابی تھے وہ کھڑے ہو گئے اور بڑے زور سے کہنے لگے
کہ ایسا ریزولیوشن پاس نہ کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کو فرشتہ قرار دیا ہے۔میں نے کھڑے ہو کر کہا کہ مولوی صاحب ! آپ کا کیا منشا ہے کہ جو کہتا ہے کہ خلافت توڑ دو
اُس کو جماعت سے نہ نکالیں؟ تو کہنے لگے اگر ایسا ہے تو پھر اس کو جماعت سے نکال دو۔تو وہ لوگ جو آج بھی یہی کہتے ہیں کہ یہ حضرت خلیفہ اول کی اولاد ہے ان سے میں
کہتا ہوں کہ یہ تو حضرت خلیفہ اول کی اولاد ہے اور مولوی محمد احسن کے متعلق حضرت صاحب
نے کسی خط میں لکھا ہے کہ یہ جو حدیث میں آیا تھا کہ مسیح موعود دو فرشتوں پر اُترے گا ان میں
سے ایک مولوی محمد احسن بھی ہیں۔اُس وقت تو جماعت نے اتنی ہمت کی کہ مولوی محمد احسن کو
جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرشتہ قرار دیا تھا انہوں نے کہا کہ خلیفہ کے سامنے اگر
فرشتہ بھی کھڑا ہوتا ہے تو نکالو اُ سے۔حضرت خلیفہ اول بھی یہی کہا کرتے تھے کہ اگر تم فرشتے
بھی بن جاؤ تو خلیفہ پر اعتراض کرنے پر تم پکڑے جاؤ گے لیکن آج بعض کمزور دل کہتے ہیں
کہ یہ حضرت خلیفہ اول کی اولاد ہیں ان کو کچھ نہ کہو۔جماعت کو تباہ ہونے دو۔مرزا صاحب
کے سلسلہ کو تباہ ہونے دو۔محمد رسول اللہ ﷺ کے مشن کو نقصان پہنچنے دو۔قرآن کریم کی تعلیم
کو غلط ہونے دو۔اسلام کو کمزور ہونے دو، پر حضرت خلیفہ اول کی اولا د کو کچھ نہ کہو۔گویا
حضرت خلیفہ اول کی اولا د محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی زیادہ معزز ہے ، وہ قرآن
سے بھی زیادہ معزز ہے، وہ اسلام سے بھی زیادہ معزز ہے، وہ مسیح موعود سے بھی زیادہ
معزز ہے، وہ مسیح موعود کے خاندان سے بھی زیادہ معزز ہے ، وہ مسیح موعود کے الہامات سے
بھی زیادہ معزز ہے ان کو کچھ نہ کہو سلسلہ کو تباہ ہونے دو۔قرآن کریم کی تعلیم کو غلط ہونے
دو ،
خلافة على منهاج النبوة
۳۷۸
جلد دوم
خلافت کو مٹنے دو، خدا کے کلام کو غلط ثابت ہونے دو مگر یہ کام نہ کرو۔تو کچھ لوگوں نے تو یہ کہا
چنانچہ مری میں جب ایک صاحب کو پتہ لگا کہ میں ایک اشتہار لکھ رہا ہوں تو کہنے لگے
نہ۔نہ۔نہ۔نہ آپ نے ۲۵ سال ان کو معاف کیا ہے اب بھی معاف کر دیجئے۔میں نے
کہا مجھے ۲۵ سال معاف کرنے کی سزا ہی تو مل رہی ہے اگر میں ان کو ۲۵ سال معاف نہ کرتا
اور ۱۹۲۶ء میں ہی ان کو کیڑے کی طرح باہر نکال کے پھینک دیتا تو آج ان کو یہ کہاں ہمت
ہوتی۔یہ مولا نا بنے ہمارے وظیفے کھا کھا کے۔یہ طبیب بنے سلسلہ سے وظیفے لے لے
کر۔اور اب اِن کو یہ جرات پیدا ہوگئی کہ کہہ دیا کہ حضرت مولانا نے مسند احمد بن حنبل
کی تبویب کی ہے۔حالانکہ مسند احمد بن حنبل کی تبویب کا کچھ حصہ حضرت خلیفہ اول نے کیا ہوا
تھا وہ فہرست لائبریری سے مولوی عبد المنان نے عاریتہ لی اور واپس نہ کی اور اس کے اوپر
کتاب لکھی اور وہ بھی جامعہ احمدیہ کے پروفیسروں اور طالبعلموں کی مدد سے اور پھر اس کے
بعد کہہ دیا کہ یہ عظیم الشان کام میں نے کیا ہے۔جب یہ ہوا تو ہمارے مولویوں کو غیرت
پیدا ہوئی اور انہوں نے مجھے کہا کہ اس کتاب کو چھوڑ میں ہم لکھ دیں گے۔میں نے کہا بشرطیکہ
جلسہ سے پہلے لکھ دو۔چنانچہ بارہ دن ہوئے وہ مجھے اطلاع دے چکے ہیں کہ مسند احمد بن حنبل
کی تبویب اس سے زیادہ مکمل جس کا دعوی مولوی عبد المنان کرتے ہیں ہم تیار کر چکے ہیں
اور اس لئے گو اس کی چھپوائی پر بڑی رقم خرچ ہو گی مگر میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کو جز و جز و
کر کے شائع کر دیا جائے تاکہ پہلے اجزاء کی قیمت سے اس کے آخری اجزاء چھاپے جاسکیں
اور حضرت خلیفہ اول کی خواہش پوری ہو جائے۔خود میں نے بھی اس کے متعلق ۱۹۴۴ء میں
ایک تقریر کی ہوئی ہے اور تبویب کے متعلق بعض باتیں بیان کی ہوئی ہیں میں نے کہہ دیا ہے
کہ ان کو بھی تبویب میں مدنظر رکھا جائے تا کہ وہ بہت زیادہ مفید ہو سکے۔اس بیماری کے
بعد کئی باتیں مجھے اب تک پرانے زمانہ کی بھی یاد ہیں مگر کئی باتیں قریب کی بھولی ہوئی ہیں
مجھے بالکل یا د نہیں تھا کہ ۱۹۴۴ء میں میں نے مسند احمد بن حنبل پڑھ کر اس کے متعلق تقریر کی
ہوئی ہے کہ اس میں اِن اِن اصلاحوں کی ضرورت ہے۔اب ایک مبلغ آیا اور کہنے لگا کہ
آپ کی تو اس پر بڑی اعلیٰ درجہ کی ایک تقریر ہے جو ” الفضل میں چھپ چکی ہے۔چنانچہ
خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
اس نے وہ تقریر سنائی پھر مجھے یاد آیا کہ میں نے اس کتاب کو خوب اچھی طرح غور سے پڑھا
ہوا ہے۔حضرت آدم کے بعد پھر
حضرت ابراہیم کے زمانہ میں شیطان کا حملہ
نئے دور روحانی کے آدم
حضرت ابراہیم علیہ السلام تھے جن سے آگے اسحاقی اور اسماعیلی دور چلنا تھا۔اسحاق کی نسل
سے موسوی سلسلہ کی بنیاد پڑنی تھی اور اسماعیل کی نسل سے محمد ی سلسلہ کی بنیاد پڑنی تھی۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں بھی پھر وہی آدم والی حکایت دُہرائی گئی چنانچہ
شیطان نے پھر ایک نئے حملہ کی تجویز کی۔یہودی کتب میں لکھا ہے اور اشارہ قرآن کریم
میں بھی اس کا ذکر ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد فوت ہو گئے اور ان کے چچا جو
ایک بت خانہ کے مجاور تھے ان کے متولی بنے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے
بچپن سے ہی تو حید پر قائم کر دیا تھا جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بچپن سے ہی
تو حید پر قائم کر دیا تھا۔جب انہوں نے بتوں کی مخالفت شروع کی تو چچا کے بیٹوں نے اپنے
باپ کے پاس ان کی شکایت کر دی اور لوگوں کو بھی یہ بتایا کہ یہ لڑکا بتوں کی حقارت
کرتا ہے۔چنانچہ لوگ جوق در جوق حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس بحث کے لئے آنے
شروع ہوئے اور جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان کو شرمندہ کرنے کیلئے ان کے بعض
بتوں کو توڑ دیا تو انہوں نے اس حسد کی بناء پر جس کی وجہ سے ابلیس نے آدم کا مقابلہ کیا تھا
میں شور مچا دیا کہ ابراہیم کو لاؤ اور اس کو آگ میں جلا دو۔جس کی وجہ سے حضرت
ابراہیم علیہ السلام کو اپنا ملک چھوڑنا پڑا۔لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام چونکہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا تھے یہ ہجرت ان کو مہنگی نہیں پڑی بلکہ مفید پڑی۔جس طرح رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت اُن کو مہنگی نہیں پڑی بلکہ مفید پڑی۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کو
ہجرت کے بعد کنعان اور حجاز کا ملک بخشا گیا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ سے
نکالے جانے کے بعد پہلے مدینہ اور پھر ساری دُنیا ملی۔پس ان دونوں بزرگوں یعنی
حضرت ابراہیم علیہ السلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کیوجہ بھی وہی رقابت کی
خلافة على منهاج النبوة
۳۸۰
جلد دوم
روح تھی جو کہ آدم کی مخالفت کی وجہ تھی اور جو رقابت کہ خلافت احمدیہ کی مخالفت کی وجہ بنی۔بظاہر اسے دینی سوال بنا دیا گیا ہے لیکن اس کا باعث در حقیقت رقابت اور بغض تھا۔اور یہ
واقعہ اسی طرح کا ہے جس طرح ابلیس نے حوا سے کہا تھا کہ اگر تم شجرہ ممنوعہ کو چکھو گے تو
تمہارے تقویٰ کی روح بڑی بلند ہو جائے گی اور تم خدا کی مانند نیک و بد کے جاننے والے
بن جاؤ گے، سے لیکن حقیقتا اس کی غرض یہ تھی کہ آدم اور حوا کو جنت سے نکالا جائے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کے وقت میں اس رقابت نے دوسری دفعہ جو صورت اختیار کی وہ
مندرجہ ذیل ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی آخری عمر میں جب ان کا پلوٹھا بیٹا اسماعیل ہاجرہ کے
بطن سے پیدا ہوا اور اس کے بعد ان کی پہلی بیوی سارہ کے بطن سے اسحاق پیدا ہوا تو سارہ
چونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ماموں کی بیٹی تھیں انکو خیال تھا کہ میں خاندانی ہوں اور
ہاجرہ باہر کی ہے اس لئے وہ اپنا درجہ بڑا سمجھتی تھیں۔اتفاقاً حضرت اسماعیل جو بچے تھے
حضرت اسحاق کی کسی حرکت یا کسی اور وجہ سے قہقہہ مار کر ہنس پڑے۔سارہ نے سمجھا کہ اس
نے میری اور میرے بچہ کی حقارت کی ہے اور قہقہہ مارا ہے۔شاید یہ بھی خیال کیا کہ یہ اس
بات پر خوش ہے کہ یہ بڑا بیٹا ہے اور یہ وارث ہو گا اور اسحاق وارث نہیں ہوگا۔تب انہوں
نے غصہ میں آکر حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کہا کہ یہ لڑ کا مجھ پر قہقہے مارتا ہے اس کو اور اس
کی ماں کو گھر سے نکال دو کیونکہ میں برداشت نہیں کر سکتی کہ میرے بیٹے کے ساتھ یہ تیرا
وارث ہو۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے پہلے تو اس بات کو بُرا منایا اور اس کام سے رُکے مگر
خدا تعالیٰ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ سے ظاہر کرنا چاہتا تھا اس نے حضرت ابراہیم
علیہ السلام کو وحی کی کہ جو کچھ تیری بیوی سارہ کہتی ہے وہی کرے چنانچہ خدا کے حکم کے ماتحت
حضرت ابراہیم علیہ السلام حضرت ہاجرہ اور اسماعیل کو وادی حرم میں چھوڑ گئے اور سارہ اور
اسحاق کے سپر د کنعان کا علاقہ کر دیا گیا اور اسماعیل کی نسل نے مکہ میں بڑھنا شروع کیا اور
و ہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے گھرانے میں پیدا ہو گئے مگر یہ رقابت یہیں ختم
نہیں ہوگئی بلکہ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیدائش پر ان کی ماں سے
خلافة على منهاج النبوة
۳۸۱
جلد دوم
کہا تھا اسی طرح ہوا کہ :۔اس کا ہاتھ سب کے اور سب کے ہاتھ اس کے برخلاف ہونگے، یعنی ایک زمانہ
تک اسماعیلی نسل تھوڑی ہوگی اور اسحاق کی نسل زیادہ ہوگی اور وہ سب کے سب مل کر
اسماعیلی سلسلہ کی مخالفت کرینگے اور کوشش کریں گے کہ وہ کامیاب نہ ہوں۔قرآن کریم میں اس
کا ذکر یوں آتا ہے۔وَةٌ كَثِيرُ من اهل الكتب لو يَرُدُّونَكُمْ مِّن بَعْدِ اِيْمَانِكُمْ
عُفَّارًا حَسَدًا مِّنْ عِنْدِ اَنْفُسِهِمْ مِّنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْحَقِّ یعنی اہل کتاب
میں سے بہت سے لوگ یہ چاہتے ہیں کہ اسماعیلی نسل یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھی اسے چھوڑ کر پھر کا فر ہو جائیں اور یہ محمد رسول اللہ صلی علیہ وسلم کے کسی قصور کی وجہ سے
نہیں بلکہ ان کے اپنے دلوں سے پیدا شدہ بغض کی وجہ سے ہے اور رقابت کی وجہ سے ہے وہ
سارہ اور ہاجرہ کی لڑائی کو دو ہزار سال تک لمبالے جانا چاہتے ہیں۔پھر علاوہ اس آیت کے بعض اور آیتیں بھی ہیں جو اس مضمون پر دلالت کرتی ہیں۔مثلاً سورة آل عمران رکوع ۸ آیت ۳ ۷ ۷۴ میں فرماتا ہے۔وقالت طَّائِفَةً مِّنْ أَهْلِ الْكِتَبِ أمِنُوا بِالَّذِي أَنْزِلَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا
وجة النَّهَارِ وَ اكْفُرُوا أخِرَةَ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ وَلَا تُؤْمِنُوا إِلا لِمَن
تيم دينَكُمْ ، قُلْ اِنَّ الْهُدَى هُدَى اللهِ أنْ يُؤْنَ أَحَدُ مِثْلَ مَا
أوتِيتُمْ أو يعا جوكُمْ عِنْدَ رَبِّكُمْ، قُلْ إِنَّ الفَضْلَ بِيَدِ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ
والله واسع علیم کے یعنی اہل کتاب میں سے ایک گروہ نے کہا کہ جولوگ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے ہیں یعنی مسلمان ہوئے ہیں ان پر جو کچھ نازل ہوا ہے اے
یہودیو! اُس پر صبح کے وقت ایمان لے آیا کرو اور شام کے وقت پھر مرتد ہو جایا کرو۔تا کہ تم
کو دیکھ کر اور لوگ بھی مرتد ہو جائیں (جیسے آجکل پیغام صلح شائع کر رہا ہے کہ دیکھو !
منان وہاب باہر آ گئے ہیں۔اے ربوہ سے آزاد ہونے والو! بڑھو۔بڑھو ہمارا نظام تمہارے
ساتھ ہے یہی یہودی کہا کرتے تھے کہ ) تم حقیقی طور پر امن اس کو دو جو تمہارے دین کا پیرو
ہو۔تو کہہ کہ حقیقی ہدایت تو وہی ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئے اور وہ یہ ہے کہ کسی کو وہی
خلافة على منهاج النبوة
۳۸۲
جلد دوم
کچھ دیا جائے جیسا کہ اے بنی اسرائیل تم کو دیا گیا ہے۔جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ تم سے
تمہارے رب کے حضور میں بحث کریں گے۔پھر تو اُن سے کہہ دے کہ فضل کامل تو اللہ تعالیٰ
کے ہاتھ میں ہے۔اُس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا فضل کا مل دے دیا اُس کو مل
گیا۔جب تمہارے نبیوں کو دے رہا تھا تو اُن کو مل گیا۔وہ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اللہ تعالیٰ
بہت وسعت والا اور بہت جاننے والا ہے۔اسی طرح سورۃ نساء رکوع ۸ آیت ۵۵ میں آتا ہے۔آمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا أَتَهُمُ اللهُ مِن فَضْلِهِ : فَقَدْ أَتَيْنَا آل ابرهيم
الكتب والحِكْمَةَ وَ أتينهُمْ مُّلْكًا عَظِيمًات یعنی کیا یہ یہودی اس بات پر حسد
کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھیوں کو اپنے فضل
سے کچھ حصہ دے دیا ہے اگر ایسا ہو گیا ہے تو بگڑا کیا۔پھر بھی تو آل ابراہیم کو یعنی اسماعیل کی
اولا دہی کو کتاب اور حکمت بخشی گئی اور ان کو بہت بڑا ملک عطا فر مایا گیا یعنی محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم بھی آل ابراہیم میں سے ہیں اور موسوی سلسلہ بھی آلِ ابراہیم میں سے ہے پس
موسوی سلسلہ کو جو کتاب ملی وہ بھی آلِ ابراہیم کو ملی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو
کتاب اور حکمت ملی وہ بھی آلِ ابراہیم کو ملی اور جو ملک موسیٰ کی قوم کو ملا وہ بھی آلِ ابراہیم کو
ملا اور جو ملک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ملے گا وہ بھی آل ابراہیم کو ملے گا۔ان دونوں آیتوں سے ظاہر ہے کہ شیطان نے جو نظام الہی کے خلاف رقابت کا مادہ
بنو اسحاق کے دل میں پیدا کیا تھا وہ حضرت اسماعیل کی زندگی تک ختم نہیں ہوا بلکہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک لمبا ہوتا گیا اور جس طرح پہلے اس نے حضرت اسماعیل کو ان
کی وراثت سے محروم کرنا چاہا تھا اسی طرح دو ہزار سال بعد اس نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کو ان کی وراثت سے محروم کرنا چاہا لیکن ایک بات یاد رکھنی چاہیے اور وہ یہ ہے کہ
جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ قریب آیا اور شیطان نے دیکھا کہ اب پر انا حسد ختم
ہو جائے گا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنو اسماعیل کے دشمنوں کو کچل ڈالیں گے اور
ان پر غالب آجائیں گے تو اُس نے ایک نئے بغض کی بنیاد ڈالی جو محمد رسول اللہ صلی اللہ
خلافة على منهاج النبوة
۳۸۳
جلد دوم
علیہ وسلم کے بعد بھی فتنہ پیدا کرتا چلا جائے۔چنانچہ اس کی تفصیل یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے پڑ دادا عبد مناف کے ایک بیٹے عبد الشمس تھے عبد مناف کے ایک اور چھوٹے
بیٹے ہاشم تھے اور عبد الشمس کا بیٹا امیہ تھا۔عبد مناف کے مرنے کے بعد قرعہ ڈالا گیا اور
با وجو د چھوٹا ہونے کے ہاشم کو وارث قرار دیا گیا اور مسافروں کو چاہ زمزم سے پانی پلانا اور
حاجیوں کی خدمت کرنا جو سب سے بڑا عہدہ سمجھا جاتا تھا وہ اسے دیا گیا۔اسی طرح
غیر حکومتوں کے پاس وفد بھیجوانے کا جو کام تھا اور ان کی سرداری کرنے کا عہدہ بھی ان کے
سپر د ہوا۔عبد الشمس کے بیٹے اُمیہ کو یہ بات بُری لگی۔شیطان نے اس کے دل میں ڈالا کہ یہ
عہدہ ہاشم کے پاس کیوں جائے اور اس نے قوم میں مقبولیت حاصل کرنے کیلئے ہاشم کے
کاموں کی نقل شروع کر دی۔یعنی مسافروں کو زم زم سے پانی بھی پلاتا تھا اور بہت کچھ
داد و دہش بھی کرتا تھا تا کہ عوام میں مقبول ہو جائے۔قریش نے جب یہ بات دیکھی تو انہوں
نے سمجھا کہ یہ خاندان آپس کے مقابلہ میں تباہ ہو جائیگا اور یہ دیکھتے ہوئے کہ اُمیہ ضدی ہے
انہوں نے ہاشم سے اصرار کیا کہ کوئی ثالث مقرر کر کے فیصلہ کروا لو۔مگر اوّل تو ہاشم چونکہ
اُمیہ سے عمر میں بڑے تھے اور ریاست کا حق ان کو مل چکا تھا انہوں نے انکار کر دیا کہ میں
فیصلہ ثالثی نہیں کرا تا مگر آخر ساری قوم نے خاندان کو تباہی سے بچانے کیلئے امیہ اور ہاشم پر
ثالثی کیلئے زور دیا۔آخر ہاشم بھی مان گئے اور اُمیہ بھی مان گئے اور اُمیہ نے خزاعہ قبیلہ کے
ایک کا ہن کو ثالث تجویز کیا۔ہاشم نے بھی اسے مان لیا۔اس کا ہن کے پاس جب فیصلہ گیا تو
اس نے ہاشم کے حق میں فیصلہ کیا اور فیصلہ کے مطابق اُمیہ کو مکہ سے دس سال کی جلا وطنی قبول
کرنی پڑی اور وہ شام چلے گئے۔اس تاریخ سے بنو ہاشم اور بنو امیہ میں حاسدا نہ لڑائی
شروع ہو گئی 2 محاضرات میں شیخ محمد خضری بھی اس رقابت کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ
ہاشم اور اس کے بھتیجے اُمیہ کے درمیان مفاخرت اور مقابلہ شروع ہو گیا کیونکہ ہاشم مال
کی وجہ سے اور قومی ضروریات کو پورا کرنے کی وجہ سے قوم کا سردار تھا اور اُمیہ مال اور۔اولاد والا تھا چنانچہ وہ اپنے چچا سے مفاخرت اور مقابلہ کرتا تھا اور اس وجہ سے دونوں
خاندانوں اور ان کی اولادوں میں رقابت رہی یہاں تک کہ اسلام ظاہر ہو گیا۔شاہ
خلافة على منهاج النبوة
۳۸۴
جلد دوم
دائرۃ المعارف یعنی عربی انسائیکلو پیڈیا میں لکھا ہے کہ بنو امیہ اور بنو قریش پہلے ایک ہی
قبیلہ کے افراد تھے اور سب اپنے آپ کو عبد مناف کی طرف منسوب کرتے تھے لیکن بنو امیہ کا
خاندان بڑا تھا اور ان کے پاس مال زیادہ تھا اس لئے باوجود اس کے کہ بنو ہاشم کے پاس
سرداری تھی وہ ان سے ہر بات میں بڑھنے کی کوشش کرتا اور مقابلہ کرتا رہتا تھا۔اسی طرح
اُن کی اولاد میں بھی رقابت چلتی گئی۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف لڑائیوں
میں بھی اس لئے کہ آپ ہاشم کی اولاد تھے عام طور پر ابوسفیان جو عبد الشمس کی اولاد میں
سے تھا سردار ہو کر آیا کرتا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تو بنوامیہ شکست
کھا گئے لیکن آپ کی وفات کے بعد اس فتنہ نے سر اُٹھانا شروع کیا اور شیطان نے اپنا ہتھیار
اور لوگوں کو چن لیا چنانچہ جب حضرت علی خلیفہ ہوئے تو معاویہ بن ابوسفیان نے جو بنو امیہ
میں سے تھے آپ کے مقابلہ کے لئے لشکر جمع کیا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غرض محمدرسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
زمانہ میں بھی اور حضرت علیؓ کے زمانہ میں بھی
کے زمانہ میں شیطان کا حربہ
بہ شیطان نے وہی حربہ نظام حقہ کے خلاف
استعمال کیا جو اول دن سے وہ نظامِ حقہ کے خلاف استعمال کرتا رہا ہے یعنی حسد اور بغض اور
لالچ کا۔درمیان میں رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم کے قرب کی وجہ سے یہ حربہ زیادہ کامیاب
نہ ہوا مگر حضرت علیؓ کے زمانہ میں یہ حربہ پھر زور پکڑ گیا اور آج تک شیعہ سنی کی شکل میں یہ
جھگڑا چل رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ
میں پھر شیطان نے ایک اور رنگ میں
زمانہ میں شیطانی حربہ کی صورت اس کی بنیاد رکھی۔آپ کی خلافت میں
پہلا جھگڑا جو زیادہ شدت سے ظاہر نہیں ہوا حضرت خلیفہ اول کے خلیفہ بننے کے وقت ہوا۔یہ
جھگڑا بھی درحقیقت وہی ابلیس والے جھگڑے کی طرز پر تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے ایک انجمن مقبرہ بہشتی کی بنائی تھی اور اس میں حضرت خلیفہ اوّل کو صدر بنایا تھا اور مولوی