نظامِ آسمانی کی مخالفت اور اس کا پس منظر
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 2
خلافة على منهاج النبوة
۳۸۵
جلد دوم
ا
محمد علی صاحب اس کے سیکرٹری تھے دوسرے ممبروں میں سے خواجہ کمال الدین صاحب،
ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب اور شیخ رحمت اللہ صاحب مولوی محمد علی صاحب کے ساتھ تھے۔چھوٹے چھوٹے معاملات میں اختلاف ہوتا تو حضرت خلیفہ اول کی رائے ایک طرف ہوتی
اور مولوی محمد علی صاحب کی پارٹی کی رائے دوسری طرف ہوتی اس لئے مولوی محمد علی صاحب
کی پارٹی میں حضرت خلیفہ اول کے خلافت بغض پیدا ہو جاتا۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فوت ہوئے تو اس وقت کے حالات کی وجہ سے خواجہ کمال الدین صاحب بہت ڈر گئے اور
لا ہور میں جہاں وفات ہوئی تھی مولوی محمد احسن صاحب امروہی نے حضرت خلیفہ اول کی
خلافت کا اعلان کر دیا اور خواجہ صاحب نے ڈر کر مان لیا۔جب قادیان پہنچے تو خواجہ صاحب
نے سوچا کہ حضرت خلیفہ اول ضرور خلیفہ بنیں گے اور اپنی ہوشیاری کی وجہ سے خیال کیا کہ
اگر ان کی خلافت کا مسئلہ ہماری طرف سے پیش ہو تو ان پر ہمارا اثر رہے گا اور وہ ہماری
بات مانتے رہیں گے چنانچہ انہوں نے آپ کی خلافت کے متعلق ایک اعلان شائع کیا اور
اس میں لکھا کہ الوصیة کے مطابق ایک خلیفہ ہونا چاہیے اور ہمارے نزدیک سب سے زیادہ
مستحق اس کے حضرت مولوی نورالدین صاحب ہیں اس اعلان کے الفاظ یہ ہیں۔حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا جنازہ قادیان میں پڑھا جانے سے پہلے آپ کے وصایا
مندرجہ رسالہ الوصیة کے مطابق حسب مشورہ معتمدین صدر انجمن احمد یہ موجودہ قادیان و اقرباء
حضرت مسیح موعود با جازت حضرت اماں جان کل قوم نے جو قادیان میں موجود تھی اور
جس کی تعداد اس وقت بارہ سو تھی والا مناقب حضرت حاجی الحرمین شریفین جناب حکیم
نورالدین صاحب سلمہ کو آپ کا جانشین اور خلیفہ قبول کیا۔۱۲
( میں نے بھی اسی قانون کے مطابق نیا نظام بنایا ہے صرف تحریک کے وکلاء کو زائد
کر دیا ہے کیونکہ اب جماعت احمدیہ کے باہر پھیل جانے کی وجہ سے اس کا مرکزی نظام
دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے )
اس اشتہار سے پہلے حضرت خلیفہ اول کی بیعت کے وقت مولوی محمد علی صاحب نے
اختلاف کا اظہار کیا جیسا کہ وہ خود اپنی کتاب "حقیقت اختلاف میں لکھتے ہیں کہ :۔
خلافة على منهاج النبوة
وو
۳۸۶
جلد دوم
" حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نعش مبارک جب قادیان پہنچی تو
باغ میں خواجہ کمال الدین صاحب نے مجھ سے ذکر کیا کہ یہ تجویز ہوئی ہے کہ
حضرت مسیح موعود کے جانشین حضرت مولوی نورالدین صاحب ہوں۔میں نے کہا
بالکل صحیح ہے اور حضرت مولوی صاحب ہی ہر طرح سے اس بات کے اہل ہیں۔اس کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ بھی تجویز ہوئی ہے کہ سب احمدی ان کے ہاتھ
پر بیعت کریں۔میں نے کہا اس کی کیا ضرورت ہے جولوگ نئے سلسلہ میں داخل
ہو نگے انہیں بیعت کی ضرورت ہے اور یہی الوصیۃ کا منشا ہے۔خواجہ صاحب نے کہا
کہ چونکہ وقت بڑا نازک ہے ایسا نہ ہو کہ جماعت میں تفرقہ پیدا ہو جائے اور
احمدیوں کے حضرت مولوی صاحب کے ہاتھ پر بیعت کر لینے سے کوئی حرج بھی
نہیں۔تب میں نے بھی اسے تسلیم کر لیا‘۱۳
غرض خواجہ صاحب کے سمجھانے سے مولوی محمد علی صاحب حضرت خلیفہ اول کی بیعت پر
راضی ہو گئے اور اس طرح خلافت اولیٰ کا قیام بغیر مخالفت کے ہو گیا۔گواس کے بعد اس فتنہ
نے کئی اور صورتوں میں سر اُٹھایا مگر خلافت اولی قائم ہوگئی اور ساری جماعت حضرت خلیفہ اول
کے ہاتھ پر جمع ہو گئی۔اب شیطان نے دیکھا کہ جو نئے جھگڑے کی بنیاد میں نے ڈالی تھی وہ
بھی ختم ہو رہی ہے تو اس نے ایک نئی طرح ڈالی یعنی مولوی محمد علی صاحب کی پارٹی اور
حضرت خلیفہ اول کے خاندان کے دلوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان سے
بغض پیدا کر دیا تا کہ یہ سلسلہ ابھی اور لمبا چلتا چلا جائے اور دین کو دنیا پر مقدم کرنے والا
گر وہ پھر دُنیا کو دین پر مقدم کرنے والے گروہ کے ظلموں کا شکار ہو جائے۔یہ بنیاد اس طرح پڑی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ دیکھ کر کہ حضرت مولوی
نورالدین صاحب کے ہاں پہلی بیوی کے بطن سے کوئی نرینہ اولا د نہیں لدھیانہ کے ایک
بزرگ صوفی احمد جان صاحب کی ایک لڑکی سے جو ان کی موجودہ زندہ اولاد کی والدہ تھیں
نکاح کروایا۔اس واقعہ کی وجہ سے چاہیے تو یہ تھا کہ یہ دوسری بیوی حضرت مسیح موعود علیہ السلام
اور ان کے خاندان سے زیادہ تعلق رکھتیں جس طرح ان کے بھائی پیر افتخار احمد صاح
خلافة على منهاج النبوة
۳۸۷
جلد دوم
مرحوم اور پیر منظور محمد صاحب مرحوم قاعدہ میسر نا القرآن کے موجد حضرت مسیح موعود علیہ السلام
اور ان کے خاندان سے والہانہ عشق رکھتے تھے مگر ایسا نہیں ہوا۔اس بغض کی بھی کچھ دُنیوی
وجو ہات تھیں۔اوّل یہ کہ حضرت مولوی نورالدین صاحب کے ہاں اس بیوی سے بھی دیر
تک کوئی نرینہ اولاد نہ ہوئی۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جن کو شوق تھا کہ
حضرت مولوی صاحب کے ہاں نرینہ اولاد ہو جائے ۱۸۹۶ء میں جب کہ حضرت مولوی
نورالدین صاحب کو آپ نے نواب محمد علی خان صاحب مرحوم کو قرآن پڑھانے کے لئے
مالیر کوٹلہ بھجوایا تھا مولوی صاحب کے متعلق نواب صاحب مرحوم کو ایک خط لکھا کہ حضرت
مولوی نور الدین صاحب کی مالیر کوٹلہ کی ایک سید خاندان کی لڑکی سے شادی کا انتظام
کریں۔گو یہ انتظام تو بعد میں رُک گیا مگر ایک خار دل میں بیٹھ گیا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے آپ کی دوسری بیوی پر ایک اور سوکن لانے کی کوشش کی ہے۔دوسری وجہ اس
بغض کو بڑھانے کی ایک اور پیدا ہوگئی اور وہ یہ تھی کہ میاں عبد السلام ، عبد الوہاب اور
عبدالمنان کی والدہ نے اپنے خاندان کی ایک لڑکی فاخرہ نام کی پالی ہوئی تھی ادھر حضرت
( اماں جان ) نے اپنے وطن سے دُوری کی وجہ سے اپنی خالہ کے ایک بیٹے سید کبیر احمد کو تعلیم
کیلئے قادیان بلایا ہوا تھا۔جب حضرت خلیفہ اول مالیر کوٹلہ گئے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے فیصلہ کیا کہ اس بچے کو طب کی تعلیم دلوائی جائے اور اس کو بھی ان کے ساتھ ہی تعلیم کے
سلسلہ میں مالیر کوٹلہ بھیج دیا گیا۔کبیر احمد کا بیان تھا کہ حضرت خلیفہ اول کی دوسری بیوی نے
اس سے وعدہ کیا تھا کہ وہ فاخرہ کا اس سے بیاہ کر دیں گی لیکن بعض ایسے حالات کی وجہ سے
جن کا حقیقی علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے سید کبیر احمد نے جو ہمارے خالہ زاد ماموں تھے زہر کھا کر
خود کشی کر لی اور سارے کو ٹلہ اور دہلی میں یہ مشہور ہو گیا کہ اس خود کشی کی وجہ حضرت خلیفہ اول
کی دوسری بیوی تھیں۔چنانچہ آج تک بھی کچھ لوگ جو نواب لوہارو کے خاندان کے یا ہمارے
ننھیال کے زندہ ہیں یہی الزام لگاتے چلے آتے ہیں کہ کبیر احمد کونَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِکَ اپنے
خاندان کی بدنامی کے ڈر سے حضرت مولوی نور الدین صاحب نے زہر دے کر مروا دیا
تھا۔حالانکہ واقعہ یہ تھا کہ چونکہ وہ آپ سے طب پڑھتا تھا اور دوائیں اس کے قبضہ میں تھیں
آ
خلافة على منهاج النبوة
۳۸۸
جلد دوم
اُس نے خود ز ہر نکال کر کھا لیا تھا مگر غلط نہی ان لوگوں کے دماغ میں ایسی جاگزین ہو گئی تھی
کہ میرے رشتہ کے ایک ماموں حافظ عبدالمجید صاحب سب انسپکٹر پولیس جن کو محمد امین بھی
کہتے تھے ۱۹۳۶ ء یا ۱۹۳۷ء میں مجھے ملنے کیلئے قادیان آئے اور باتوں باتوں میں کہنے لگے
کہ ہمارے ایک بھائی کو حضرت مولوی نورالدین صاحب نے زہر دے کر مروا دیا تھا۔میں
نے غصہ سے اُن کو کہا کہ میں حضرت خلیفہ اول کے متعلق ایسی کوئی بات نہیں سن سکتا۔اس پر
وہ بھی غصہ سے اُٹھ کھڑے ہوئے اور کہا کہ میں بھی اپنے بھائی کے واقعہ کو بھول نہیں سکتا اور
چلے گئے۔اس واقعہ کو اور اہمیت اس طرح مل گئی کہ ہمارے نھیال کا رشتہ نواب صاحب لوہارو سے تھا۔یہ اتفاق کی بات ہے کہ اُس وقت نواب صاحب مالیر کوٹلہ کم سن تھے اور گورنمنٹ نے اُن کا
نگران نواب صاحب لوہارو کو مقرر کر کے بھیجا ہوا تھا جس وقت یہ کبیر کا واقعہ ہوا اُس وقت
نواب صاحب لوہارو کو ٹلہ میں تھے پہلے تو کسی کو پتہ نہیں تھا کہ یہ بھی ان کے رشتہ دار ہیں
جس طرح نواب صاحب لوہا ر و سمی به فرخ مرزا میرے ماموں تھے۔وہ کبیر کے بھی ماموں
تھے مگر وہ چونکہ معمولی کمپونڈر اور طالب علم کی حیثیت میں گیا تھا پہلے تو پتہ نہ لگا۔اس کے
مرنے پر جب ان کو پتہ لگا کہ ایک لڑکے نے خود کشی کی ہے اور وہ دلی کا ہے تو انہوں نے
کرید کی اور پتہ لگا کہ یہ تو میرا بھانجا ہے وہ چونکہ حاکم تھے انہوں نے فوراً کارروائی کی کہ
اس کا پیٹ چاک کیا جائے اور زہر نکالا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ یہ زہرا اتفاقی استعمال ہوا
ہے یا جان بوجھ کر دیا گیا ہے۔نواب محمد علی خان صاحب جونواب مالیرکوٹلہ کے ( جو اُس
وقت بچہ تھے ) ماموں تھے اور بعد میں میرے بہنوئی ہوئے۔( حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی بڑی بیٹی ان سے بیاہی گئیں ) ان کو چونکہ قرآن پڑھانے کیلئے حضرت خلیفہ اول
گئے تھے اور ان کا ریاست میں رسوخ تھا اُنہوں نے فوراً کوشش کر کے راتوں رات کبیر کو
دفن کرا دیا اور اس طرح اس فتنہ کو دفع کیا۔بیٹے کا مر جانا ماں کیلئے بڑے صدمہ کا موجب
ہوتا ہے مگر یہ بغض اتنا لمبا ہو گیا کہ حضرت اماں جان ) کی خالہ جو اکثر قادیان آتی رہتی
خلافة على منهاج النبوة
۳۸۹
جلد دوم
9966
تھیں اور قادیان میں بڑا لمبا عرصہ والدہ کے پاس رہتی تھیں انہوں نے ہم سے ملنا جلنا چھوڑ
دیا۔چنانچہ ۱۹۰۹ ء یا ۱۹۱۱ء میں ہم ایک دفعہ دلی گئے تو حضرت اماں جان) بھی ساتھ
تھیں چونکہ انہیں اپنی خالہ سے بڑی محبت تھی وہ اپنی اماں کی بھاوج کے ہاں ٹھہریں۔اُن
کو سارے’ بھابی جان ” بھابی جان کہتے تھے۔اب ان کے بچے کراچی میں ہیں ان
کے گھر میں ہی ہم جا کر ٹھہرتے تھے۔اُس وقت بھی ان کے گھر میں ہی ٹھہرے بلکہ ان کا ایک
لطیفہ بھی مشہور ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۸۹۱ء میں دلی گئے تو آپ کے خلاف بڑا
جلسہ ہوا اور شور پڑا۔لوگوں نے کہا کہ اس کو قتل کر دو۔مولویوں نے وعظ کیا کہ جو اس کو قتل کر
دے گا وہ جنتی ہو گا۔ہماری وہ بھابی بڑی مخالف تھیں مگر آخر رشتہ دار تھیں۔ایک دن ان کی
نو کر آئی اور آکر کہنے لگی کہ بی بی دعا کرو میرا بچہ بچ جائے وہ صبح چھری تیز کر رہا تھا۔کوئی
قادیان سے آیا ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرتا ہے۔اُس کو مارنے گیا ہے وہ
کہنے لگیں کمبخت ! چپ کر وہ تو میری بھانجی کا خاوند ہے۔مگر بہر حال ان کے گھر میں خالہ بھی
ٹھہری ہوئی تھیں۔اماں جان نے پرانی محبت کی وجہ سے ان سے خواہش کی کہ مجھے ملا دو۔بھابی جان نے انکار کر دیا کہ وہ تو کہتی ہیں میں اس کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتی۔پھر ہماری
ایک اور بہن تھی انکی بیٹی بعد میں حکیم اجمل خان صاحب مرحوم کے بھائی سے بیاہی گئی تھیں۔حضرت ( اماں جان ) نے ان سے کہا کہ وہ چھوٹی بچی تھیں ان کو تو ان باتوں کا پتہ نہیں تھا
انہوں نے پردہ اٹھا کے کہا کہ وہ مصلے پر بیٹھی دعا کر رہی ہیں دیکھ لو۔اماں جان نے جا کر
جھانکا تو اُسی وقت انہوں نے کھڑکی کھولی اور ہمسایہ میں چلی گئیں اور وہاں سے ڈولی منگا کر
کسی اور رشتہ دار کے پاس چلی گئیں۔غرض اتنا ان کے اندر بغض تھا کہ انہوں نے ہم سے ملنا
بالکل چھوڑ دیا اُن کے رشتہ داراب بھی کراچی میں ہیں۔لاہور میں بھی لوہارو خاندان کے
افراد ہیں۔نوابزادہ اعتزاز الدین جو پاکستان میں انسپکٹر جنرل پولیس تھے وہ بھی نواب
لوہارو کے بیٹے تھے اور بیٹے بھی ہیں بعض ان کی اولاد میں سے فوج میں کرنیل ہیں۔ان کے
ایک بھائی صمصام مرزا لاہور میں ہیں۔اِن لوگوں سے جب بھی بات کرو وہ ہم پر ہنستے ہیں
خلافة على منهاج النبوة
۳۹۰
جلد دوم
کہ تم بیوقوف ہو مولوی صاحب نے اسے مروا دیا تھا تم بے وقوفی میں یونہی اپنے مذہبی عقیدہ
کے ماتحت سمجھتے ہو کہ نہیں مروایا تھا آپ مر گیا تھا۔اس نے خود کشی کوئی نہیں کی اُس کو مروا
دیا گیا تھا غرض یہ واقعہ حضرت خلیفہ اول کے خاندان کے دلوں میں بغض کو بڑھانے کا ایک
دوسرا سبب بن گیا۔حضرت خلیفہ اول کی وفات پر اختلاف کی وجہ اس کے بعد حضرت
خلیفہ اول کی وفات پر
خلافت ثانیہ کے انتخاب کا وقت آیا تو مولوی محمد علی صاحب کے اختلاف کی ایک وجہ تو یہ تھی
کہ اقتدار ان کے ہاتھ سے نکل جاتا تھا دوسری وجہ یہ تھی کہ اُن کی پہلی بیوی مرحومہ جو نہایت
ہی نیک عورت تھیں ( میرا یہ مطلب نہیں کہ ان کی موجودہ بیوی نیک نہیں ہے مگر وہ پہلی بیوی
میری بہن بنی ہوئی تھیں اور اُن کو میں ذاتی طور پر جانتا تھا اس لئے میں نے ان کے متعلق
اپنی رائے بیان کر دی ہے وہ مجھ سے بہت ہی محبت کرتی تھیں۔فاطمہ بیگم ان کا نام تھا۔مولوی محمد علی صاحب کی جب شادی ہوئی میں بہت چھوٹا سا تھا۔دس سال کا ہونگا کہ وہ آتے
ہی میری بہن بن گئیں ہمیشہ میرا سر دیکھنا جوئیں نکالنی بہت ہی محبت کرتی تھیں اور کہتیں یہ میرا
بھائی ہے اور میں انہیں بہن کہا کرتا تھا) وہ نومبر ۱۹۰۸ء میں فوت ہوئیں۔مجھے اس وقت کسی
کام کیلئے حضرت خلیفہ اول نے باہر بھیجا ہوا تھا میں جب واپس آیا تو مجھے مرحومہ کی وفات کا
علم ہوا میں نے اُسی وقت ایک ہمدردی سے پر خط مولوی محمد علی صاحب کو لکھا مولوی محمد علی
صاحب نے اس کے جواب میں مجھے لکھا کہ آپ کے خط کا تو میں ممنون ہوں مگر مجھے افسوس
ہے کہ حضرت (اماں جان ) میری بیوی کی لاش دیکھنے نہیں آئیں ( حالانکہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے لاش دیکھنے کیلئے عورتوں کو باہر جانے سے منع کیا ہوا ہے ) یہ صدمہ ایسا
ہے کہ میں زندگی بھر اسے نہیں بھول سکتا۔یہ گویا دوسری بنیا دمولوی محمد علی صاحب کے دل میں
شیطان نے رکھ دی کہ اب زندگی بھر مخالفت کرتے رہو بلکہ اس واقعہ کا اجمالی ذکر مولوی
محمد علی صاحب نے خودر یو یو آف ریلیجنز میں بھی کیا ہے اور یہ الفاظ لکھے ہیں کہ :۔اگر کسی نے میر الحسن ہونے کے باوجود بجائے اظہار غم و ہمدردی کے کسی گزشتہ رنج کا اظہار
خلافة على منهاج النبوة
۳۹۱
جلد دوم
اس وفات کے وقت کیا تو یہ شاید میرے لئے سبق تھا کہ دنیا کے کسی گھر کو اپنا گھر سمجھنا غلطی ہے۔۱۴
گویا خودان کی اپنی تحریر بھی اس بارہ میں موجود ہے۔غرض مولوی محمد علی صاحب نے اس صدمہ کے نتیجہ میں بغض کو انتہا تک پہنچا دیا اور جیسے
انہوں نے کہا تھا کہ میں مرنے تک یہ صدمہ نہیں بھول سکتا مرنے تک اس واقعہ کو یا د رکھا اور
خاندان مسیح موعود کا بغض اپنے دل سے نہیں نکالا۔چنانچہ حضرت خلیفہ اول کی وفات پر
خلافت ثانیہ کے انتخاب پر بھی انہوں نے بغاوت کی اور اس طرح بغض و حسد کے لمبا کرنے
کا سلسلہ انہوں نے جاری کر دیا تا کہ آدم کے زمانہ کا بغض جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے
زمانہ تک آیا تھا اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ کا بغض جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ تک آیا تھا اور آپ کے دادا ہاشم بن عبد مناف کے زمانہ کا بغض جو پہلے ابوسفیان اموی
کے زمانہ تک آیا تھا اور پھر یزید بن معاویہ اور امام حسین کے زمانہ تک آیا تھا وہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ تک بھی ممتد ہو
جائے۔غضب یہ ہوا کہ اکبر شاہ خان نجیب آبادی مشہور مؤرخ جو پہلے مبائعین میں تھے
اور پھر بھاگ کر لاہور آ گئے تھے انہوں نے مضمون لکھا کہ ارائیں قوم جس میں سے مولوی
محمد علی صاحب تھے بنوامیہ میں سے ہے۔۱۵ گویا انہوں نے کہا کہ وہ بنو اُمیہ کا بغض پھر
بنو محمد سے جاری ہونا چاہیے چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
فرزند تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سلمان فارسی کے خاندان کے متعلق
فرمایا ہے کہ سَلْمَانُ مِنَّا أَهْلُ الْبَيْتِ ، که سلمان فارسی جن کے خاندان سے بلحاظ
فارسی الاصل ہونے کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا خاندان ملتا ہے ہمارے خاندان میں
سے ہیں گویا مسیح موعودؓ نہ صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ السلام کے روحانی فرزند تھے بلکہ اس
حدیث کے ماتحت ایک رنگ میں آپ کے جسمانی فرزند بھی تھے تو پیغام صلح میں اکبر شاہ خان
نجیب آبادی نے مضمون شائع کیا کہ مولوی محمد علی صاحب بنوامیہ میں سے ہیں گویا بنو امیہ اور
حضرت علیؓ کا جو بغض تھا وہ اور لمبا ہو جائے گاختم نہیں ہو گا۔غرض انہوں نے ثابت کر دیا کہ بنو عبد مناف یعنی اولا د محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور
خلافة على منهاج النبوة
۳۹۲
جلد دوم
بنو امیہ کی لڑائی کا سلسلہ ابھی جاری ہے اور وہ احمدیوں میں بھی جاری رہے گا۔اختلاف کو قائم رکھنے کیلئے غیر مہابھین نے اس لڑائی کوئی روح بخشتے کیلئے یہ
تدبیر کی کہ حضرت خلیفہ اول کی بیوی اور ان کے
غیر مبائعین کی ایک تدبیر بچوں کو یہ کہنا شروع کیا کہ اگر حضرت خلیفہ اول کا بیٹا
عبدالحی مرحوم خلیفہ ہو جاتا تو ہم بیعت کر لیتے چنانچہ ہم اس کے ثبوت میں مولوی عبدالوہاب
صاحب کا ہی ایک مضمون پیش کرتے ہیں۔اب وہ جتنا چاہیں جھوٹ بول لیں مگر یہ ان
کا مضمون چھپا ہوا ہے۔انہوں نے ۱۹۳۷ء میں غیر مبائعین کے بعض اعتراضات کا جواب
دیتے ہوئے الفضل میں لکھا کہ :۔”مولوی عبد الباقی صاحب بہاری ایم اے نے بتایا کہ حضرت خلیفہ المسیح اوّل کی
وفات کے بعد خلافت ثانیہ کے زمانہ میں خلافت کے چند دشمن حضرت مولوی عبدالحی صاحب
کے پاس آئے اور کہا کہ اگر آپ خلیفہ بن جاتے تو ہم آپ کی اطاعت کرتے۔مولوی
عبدالحی صاحب نے باوجود بچپن کے اُن کو جو جواب دیا وہ اس قابل ہے کہ سلسلہ کی تاریخ
میں سنہری حروف سے لکھا جائے انہوں نے فرمایا کہ یا تو آپ کو آپ کے نفس دھوکا دے
رہے ہیں یا آپ جھوٹ بول رہے ہیں میں سچ کہتا ہوں کہ اگر میں خلیفہ بنتا تب بھی آپ
میری اطاعت نہ کرتے اطاعت کرنا آسان کام نہیں میں اب بھی تمہیں حکم دوں تو تم ہر گز نہ
مانو۔اِس پر اُن میں سے ایک نے کہا کہ آپ ہمیں حکم دیں پھر دیکھیں کہ ہم آپ کی
فرمانبرداری کرتے ہیں یا نہیں۔مولوی عبد الحئی صاحب نے کہا اگر تم اپنے دعوی میں بچے
ہو تو میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ جاؤ حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی بیعت کر لو۔یہ بات سن کر و
لوگ بغلیں جھانکنے لگے اور کہنے لگے یہ تو نہیں ہوسکتا۔کا
اس سے ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ نے عبد الحی مرحوم کو جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
پیشگوئی سے پیدا ہوا تھا اس فتنہ سے بچالیا لیکن ان کی والدہ اور ان کے چھوٹے بھائیوں کے
دل میں یہ خار کھٹکتا رہا چنانچہ جب میں نے امتہ الحی مرحومہ سے اس لئے شادی کی کہ حضرت
خلیفہ اول کی روح خوش ہو جائے کیونکہ ایک دفعہ انہوں نے بڑے صدمہ سے ذکر کیا تھا کہ
خلافة على منهاج النبوة
۳۹۳
جلد دوم
میری بڑی خواہش تھی کہ میرا جسمانی رشتہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ہو جائے مگر وہ
پوری نہیں ہوئی جس پر میں نے آپ کی وفات کے بعد اور خلیفہ بننے کے بعد امتہ الحی مرحومہ
سے شادی کی تو پیغامیوں نے والدہ عبد الوہاب اور والدہ عبدالمنان کو یہ کہنا شروع کیا کہ یہ
رشتہ مرزا محمود احمد نے اپنی خلافت کو مضبوط کرنے کیلئے کیا تھا حالانکہ اگر میں پہلے کرتا تب تو
یہ اعتراض ہوتا کہ خلافت لینے کیلئے کیا ہے لیکن اول تو یہ سوال ہے کہ خلافت حضرت مولوی
نورالدین صاحب کی تو نہیں تھی خلافت حضرت مسیح موعود کی تھی اگر باپ سے بیٹے کو حق پہنچتا
ہے تو میں مسیح موعود کا بیٹا تھا پھر تو مولوی صاحب بھی خلیفہ نہیں رہتے ، پھر تو خلیفہ مجھے ہونا
چاہیے تھا۔دوسرے خلیفہ میں پہلے ہو چکا تھا رشتہ بعد میں ہوا۔بہر حال عبدالحی مرحوم تو اس
فتنہ میں نہ آیا جیسا کہ اس کی وفات کے موقع کے حالات سے ظاہر ہے جو میں نے ایک خط
میں چوہدری فتح محمد صاحب کو لکھے تھے جو اُس وقت انگلینڈ میں مبلغ تھے اور جو خط انہوں نے
مولوی عبد الرحیم صاحب درد کو محفوظ رکھنے کیلئے دے دیا تھا اور ان کے مرنے کے بعدان
کے بیٹے لطف الرحمن نے مجھے ان کے کاغذات میں سے نکال کر بھیج دیا۔وہ خط یہ ہے۔برادرم مکرم چوہدری صاحب ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ
پہلے خط کے بعد پھر قریباً تین ہفتہ سے خط نہ لکھ سکا جس کا باعث ترجمہ قرآن کا کام
ہے۔مولوی شیر علی صاحب کو کہا ہوا ہے کہ ہر ہفتہ خط جانا چاہیے نہ معلوم جا تا ہے یا نہیں۔پچھلے ہفتہ ایک سخت حادثہ ہو گیا اور وہ بھی خط لکھنے میں روک رہا۔عزیز میاں عبد الحئی کو دو ہفتہ
بخار رہا اور گو سخت تھا لیکن حالت مایوسی کی نہ تھی مگر پچھلی جمعرات کو یکلخت حالت بگڑ گئی
اور ایک رات اور کچھ حصہ دن کا بے ہوش رہ کر عصر کے قریب اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ( اُس وقت ایک ڈاکٹر ہیرا لال صاحب کو میں نے لاہور سے
بلا یا تھا اُس کا خیال تھا کہ ان کو ٹائیفائیڈ تھا مگر بیماری کی وقت پر تشخیص نہیں کی گئی اور اب
مرض آخری مرحلہ پر پہنچ چکا ہے ) قریباً اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچ چکے تھے اور اب کے ففتھ ہائی
کا امتحان دینا تھا سال ڈیڑھ سال سے شبانہ روز جسم و علم میں ترقی تھی اور اب خاصا جوان
خلافة على منهاج النبوة
۳۹۴
جلد دوم
آدمی معلوم ہوتے تھے۔ذہن نہایت تیز اور رسا تھا مگر منشاء الہی کے مقابلہ میں انسان کا کچھ
بس نہیں چل سکتا اور اُس کے ہر ایک فعل میں حکمت ہوتی ہے اور جیسا کہ مجھے اُن کی وفات
کے بعد معلوم ہوا یہ واقعہ بھی اللہ تعالیٰ کی ہی حکمتوں کے ماتحت تھا ور نہ کئی فتنوں کا اندیشہ تھا۔مرحوم بوجہ کم سن ہونے کے بہت سے فتنہ پردازوں کے دھو کے میں آجاتا تھا۔میں آخری
دنوں میں اپنے گھر میں ہی انہیں لے آیا تھا ( ان کی بہن امتہ الحی مرحومہ کی خواہش
سے ) اور حیران تھا کہ وہ ہر وقت والدہ صاحبہ اور میرے پاس بیٹھے رہنے پر مصر تھا ( یہ نظارہ
اب تک میری آنکھوں کے سامنے ہے وہ امتہ الحی مرحومہ کے دالان میں ہی رہتے تھے میں
آخر کام کرنے والا آدمی تھا ہر وقت قرآن کریم کی تفسیر کا کام اور دوسرا کام ہوتا تھا جب میں
نیچے جاتا تو آدمی آتا کہ عبد الحئی بلاتا ہے اور کہتا آپ بیٹھیں ، حضرت اماں جان )
میری اماں کو یہاں سے اُٹھا دیں میری جان نہیں نکلے گی۔میری جان تکلیف سے نکلے گی
میری ماں کو یہاں سے ہٹا دیں۔غرض وہ ہر وقت والدہ صاحبہ اور میرے پاس بیٹھے رہنے پر
مصر تھا) اور بار بار کہتا تھا کہ آپ میرے پاس بیٹھے رہیں مجھے اس سے تسلی ہوتی ہے اور اس
کے برخلاف اگر اپنی والدہ پاس آتیں تو اُن کو ہٹا دیتا تھا اور اصرار کرتا تھا کہ میرے پاس
سے ہٹ جاؤ معلوم ہوتا ہے کہ وفات سے پہلے اس کے دل کے دروازے اللہ تعالیٰ نے
کھول دیئے تھے اور ایک پاک دل کے ساتھ وہ اللہ تعالیٰ سے جاملا۔مجھے اس سے ایسی محبت
تھی جیسے ایک سگے بھائی سے ہونی چاہیے اور اس کا باعث نہ صرف حضرت مولوی صاحب کا
اُس سے محبت رکھنا تھا بلکہ یہ بھی وجہ تھی کہ اُسے خود بھی مجھ سے محبت تھی بوجہ نا تجربہ کاری کے
بعض متفنی لوگوں کے فریب میں آجانا بالکل اور بات ہے اللہ تعالیٰ حضرت مولوی صاحب
کے باقی بچوں کو نیک اور پاک عمر عطا فرمائے اور جس طرح آپ کا وجود نافع الناس تھا آپ
کی اولا دبھی دعائم الملتہ ہو۔اللَّهُمَّ آمِينَ ) لیکن میری اس دعا کو انہوں نے ضائع کر دیا ہے
اور خود اپنے لئے تباہی کا بیج بویا ہے )
خاکسار
مرزا محمود احمد
خلافة على منهاج النبوة
۳۹۵
جلد دوم
غرض عبد الحی مرحوم کو اللہ تعالیٰ نے اس فتنہ میں مبتلا ہونے سے بچالیا مگر حضرت خلیفہ اول
کے باقی لڑکوں کے دلوں میں یہ خیال کھٹکتا چلا گیا کہ خلافت ہمارا حق تھا لیکن حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے ایک بیٹے نے اس کو چھین لیا ہے اور یہ حق پھر ہم کو واپس لینا
چاہیے۔چنانچہ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی جو قریباً اتنے ہی پرانے احمدی ہیں جتنے پرانے
حضرت خلیفہ اول تھے۔غالبا ان کے دو تین سال بعد آئے اور پھر انہوں نے سلسلہ کی
خدمت میں بڑا روپیہ خرچ کیا ہے ان کی شہادت ہے کہ :۔۱۹۱۴ء میں حضرت خلیفہ اول کی وفات کے بعد پیغامیوں نے قادیان میں ریشہ دوانیوں
کا مرکز حضرت خلیفہ اول کے گھر کو بنایا۔مختلف اوقات میں لا ہور سے جاسوس آتے رہے
اور اکابر بھی۔اور سازش یہ کی گئی کہ اس خاندان میں ایک برائے نام خلیفہ کا انتظام
کیا جائے جسے کچھ عرصہ بعد ٹر کی خلافت کی طرح معزول کر دیا جائے کیونکہ ان کا تجربہ
بتا تا تھا کہ اس خاندان کے افراد اس قسم کے سنہری خواب دیکھ رہے ہیں۔خود مجھے بھی یاد ہے کہ ایک دفعہ اپنے بچوں کو لے کر حضرت خلیفہ اول کی بیوی جو میری
ساس تھیں میرے پاس آئیں اور بیٹھ کر کہنے لگیں کہ ہماری یہاں کوئی قدر نہیں پیغامی میرے
پاس آتے ہیں بڑے روپے دیتے ہیں تحفے لاتے ہیں اور کہتے ہیں لا ہور آ جاؤ ہم بڑی قدر
کریں گے۔میں نے کہا بڑی خوشی سے جائیے۔آپ کو یہ خیال ہوگا کہ شاید آپ کی وجہ سے
مجھے خلافت ملی ہے مجھے پرواہ نہیں آپ چلے جائیے اور اپنی بھڑاس نکالیے پھر جا کر آپ کو
تھوڑے دنوں میں ہی پتہ لگ جائے گا کہ جو کچھ سلسلہ آپ کی مدد کرتا ہے وہ اس کا دسواں
حصہ بھی مدد نہیں کریں گے۔چنانچہ وہ پھر نہ گئیں گو درمیان میں جماعت کی وفاداری کی وجہ
سے ان کا یہ خیال دبتا رہا مگر پھر بھی یہ چنگاری سلگتی رہی۔چنانچہ ۱۹۱۹ء۔۱۹۱۸ء میں دار حضرت
خلیفہ اول میں مجھے زہر دینے کا منصوبہ کیا گیا اس کے متعلق برکت علی صاحب لائق لدھیانوی
جو خود ان کے ہم وطن ہیں اور جن کے شاگرد اس وقت پاکستان میں بڑے بڑے عہدوں پر
ہیں اور اب بھی مجھے خط لکھتے ہیں کہ ہمارے استاد بڑے نیک تھے ان کا پتہ بتائیں ان کی
شہادت ہے کہ ۱۹۱۸ء میں لاہور کے بعض معاندین نے حضرت اقدس کو زہر دینے کی
خلافة على منهاج النبوة
۳۹۶
جلد دوم
سازش کی اس طریق پر کہ اماں جی مرحومہ کے گھر میں حضور کی دعوت کی جائے اور دعوت کا
اہتمام لاہوری معاندین کے ہاتھ میں ہو۔مگر ایک بچے نے جو اُن کی سرگوشیاں سن رہا تھا
66
ساری سکیم فاش کر دی۔“
1919ء۔۱۹۱۸ء میں جیسا کہ میاں
گواہی فضل محمد خان صاحب شملوی فضل محمد خان صاحب شملوی کی گواہی
سے ظاہر ہے میاں عبد السلام صاحب مولوی محمد علی صاحب سے شملہ میں ملے اور اُن
نذرانہ وصول کیا چنانچہ وہ لکھتے ہیں :۔ނ
۱۹۱۵ء کے قریب یا دو تین سال بعد میاں عبدالسلام صاحب عمر جبکہ وہ صرف
ساتویں جماعت میں پڑھتے تھے حضرت مولوی غلام بنی صاحب کے ساتھ جبکہ وہ گرمی کی
چھٹیوں میں تفریح کیلئے ٹوٹی کنڈی میں آکر ٹھہرے۔اس دوران میں مولوی عبد السلام
صاحب غیر مبائعین سے بھی بلا تکلف مل لیتے تھے۔مجھے یہ بہت بُر ا معلوم ہوتا تھا میرے دل
میں صاحبزادہ ہونے کے سبب سے جو احترام تھا کم ہو گیا۔پھر اسی عید کے موقع پر مجھے یاد
نہیں کہ بڑی تھی یا چھوٹی میاں عبدالسلام صاحب مولوی محمد علی صاحب سے عید کا نذرانہ لے
آئے اور ان کی گود میں بیٹھ آئے۔جب اس روئیداد کا علم ہوا تو خان صاحب برکت علی
صاحب نے جو اُس وقت جماعت کے سیکرٹری تھے اُن کو تنبیہ کی کہ وہ مخالفین کے پاس کیوں
گئے ایسا نہ چاہیے تھا تو مولوی عبد السلام صاحب بجائے نصیحت حاصل کرنے کے بہت بگڑے
اور کہا کہ آپ کو ہمارے کسی قسم کے تعلقات پر گرفت کرنے کا حق نہیں ( یعنی ہم چاہے
احراریوں سے ملیں چاہے پیغامیوں سے ملیں تم کون ہو تے ہو جو ہمیں روکو ) مولوی عمرالدین
صاحب بڑی تجسس کے انسان تھے۔مولوی صاحب مولوی عبد السلام صاحب کی بہت دلجوئی
کرتے۔اسی دوران میں مولوی عبد السلام صاحب عمر نے مولوی عمر الدین سے کسی گفتگو کے
دوران میں یہ کہا کہ میں نے خلیفتہ المسیح الثانی کے ( نَعُوذُ بِاللهِ ) قابلِ اعتراض دستی خطوط
اُڑائے ہوئے ہیں جو میرے پاس محفوظ ہیں ( اب اگر اس خاندان میں تخم دیانت باقی ہے تو
وہ میرے خط شائع کرے ورنہ میں کہتا ہوں کہ اگر اس خاندان کے افراد نے یہ بات کہی ہے