نظامِ آسمانی کی مخالفت اور اس کا پس منظر
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 6
خلافة على منهاج النبوة
۴۳۳
جلد دوم
لکھتا
کے بعد فرمانے لگے نہیں میں نے نہیں کہا۔چوہدری صاحب نے فرما یا لکھ دیجئے کہنے لگے اچھا
لکھ دیتا ہوں۔چنانچہ ان کے دفتر کا کاغذ لے کر مولوی صاحب نے لکھا کہ میں نے ہرگز کوئی
ایسی بات نہیں کی جس کے متعلق حاجی صاحب نے لکھا ہے۔چوہدری صاحب فرمانے لگے کیا
آپ اب بھی مصر ہیں؟ میں نے کہا ہاں اور مجھے یہ کاغذات دیجئے میں اس پر مزید کہ
ہوں۔چنانچہ میں نے یہ الفاظ لکھے کہ مجھے سخت صدمہ ہوا کہ مولوی صاحب ایک ایسی بزرگ
ہستی کی اولاد ہیں جو ہمارے خلیفہ اول رہ چکے ہیں انہوں نے صریح جھوٹ بول کر مجھے ہی
نہیں بلکہ حضرت خلیفہ اول کی روح کو بھی تکلیف پہنچائی ہے مجھے ان سے یہ توقع نہ تھی کہ انکار
کریں گے۔مجھے معا خیال ہوا کہ اگر احمدیت کا یہی نمونہ ہے تو غیر از جماعت لوگوں پر اس کا
کیا اثر ہو گا۔چنانچہ یہ دونوں تحریریں جناب چوہدری اسد اللہ خان صاحب اپنے ساتھ لے
گئے۔خط مورخہ ۱۹۵۶ء۔۷ - ۲۹)
مکرم
میاں غلام غوث صاحب اسی طرح میاں غلام غوث صاحب
ہیڈ کلرک میونسپل کمیٹی ربوہ کی گواہی
ہیڈ کلرک میونسپل کمیٹی ربوہ کی شہادت قابل ذکر ہے وہ لکھتے ہیں :۔تقریباً تین چار ماہ کا عرصہ گزرا ہے تاریخ یاد نہیں حضرت ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب
آنریری سیکرٹری میونسپل کمیٹی ربوہ نے مجھے حکم دیا تھا کہ میں مکرم مولوی عبد المنان صاحب
انچارج صیغہ تالیف و تصنیف تحریک جدید ربوہ کی خدمت میں حاضر ہو کر حضرت میاں منور
احمد صاحب کے دستخطوں کی شناخت کروں جو انہوں نے کسی غلط تعمیر کے سلسلہ میں کمیٹی کے
قواعد کے تحت مولوی عبد المنان صاحب کو دیئے تھے چنانچہ فدوی وہاں گیا اور مولوی
عبدالمنان صاحب نے فرمایا کہ دیکھو یہ دونوں نوٹس موجود ہیں اور دستخط میاں منور احمد
صاحب کے ہیں ان دونوں میں کتنا تفاوت ہے ان میں سے کون سا صحیح ہے اور کون سا غلط ؟
( اُس وقت میرے ساتھ والی کرسی پر چوہدری شبیر احمد صاحب نائب وکیل المال تحریک
جدید بھی تشریف فرما تھے اور ہم دونوں مولوی عبد المنان صاحب کے سامنے بیٹھے تھے ) بندہ
نے عرض کیا کہ چونکہ میں شروع سے کمیٹی میں حضرت میاں منور احمد صاحب کے ماتحت کام کر
خلافة على منهاج النبوة
۴۳۴
جلد دوم
رہا ہوں مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ دونوں دستخط حضرت میاں منور احمد صاحب کے ہیں گو
ایک چھوٹا ہے اور ایک بڑا لیکن دستخط انہی کے ہیں چونکہ اس کا مضمون ذرا مطابق قواعد مقرر
الفاظ میں تھا اور زیادہ تر بحث مولوی عبد المنان صاحب کے مضمون پر تھی غصہ سے بھرے
ہوئے الفاظ میں آپ تقریر فرماتے رہے آخر میں ان کے منہ سے حسب ذیل الفاظ ظا ہر ہوئے :۔میاں منور احمد وغیرہ اس لئے سختی کرتے ہیں اور نا جائز کرتے ہیں کہ وہ حضرت
صاحب کے لڑکے ہیں یعنی خلیفہ صاحب کے۔جس وقت ڈنڈا میرے ہاتھ میں آیا میں سب کو
سیدھا کر دوں گا یا دیکھوں گا“
اُس وقت بندہ خاموش ہو کر واپس چلا آیا کیونکہ میاں صاحب بہت غصے میں تھے بندہ
نے اسے Serious نہیں لیا البتہ جب دفتر کمیٹی میں پہنچا تو وہاں چوہدری عبداللطیف صاحب
اوورسیئر اور چوہدری عنایت احمد صاحب اکاؤنٹینٹ و محمد الیاس چپڑاسی موجود تھے میں نے
ہنسی کے طور پر چوہدری عبد اللطیف صاحب اوورسیئر سے کہا کہ آپ نے میاں عبدالمنان
صاحب سے ٹکر لی ہے اب خبر دار ہو جاؤ وہ آپ سب کو سیدھا کر دیں گے کیونکہ وہ خلافت
کے خواب دیکھ رہے ہیں (میں نے ان کے الفاظ سے یہی مفہوم سمجھا تھا کہ وہ خلافت کے
خواب دیکھ رہے ہیں ) چنانچہ اُس وقت یہ بات ہنسی مذاق میں آئی گئی ہو گئی اب ہنگامی
واقعات کی رونمائی پر چوہدری عنایت احمد اور چوہدری عبد اللطیف صاحب نے مجھ سے کہا لو
بھائی تمہارا بیان کس قدر حقیقت کا انکشاف کر رہا تھا اب ہم تمہارے بیان کو جو آج سے چار
ماہ قبل تم نے ظاہر کیا تھا حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت اقدس میں پیش کرنے لگے ہیں۔میں
نے کہا بے شک کوئی بات نہیں میں نے سچی بات کہی تھی جو سنی تھی مجھے الہام تو ہوا نہیں تھا کہ
چار ماہ بعد کیا واقعہ پیش آنے والا ہے۔“
66
خاکسار
غلام غوث ۱۹۵۶ء۔۸۔۹
چوہدری عبد اللطیف صاحب اوور سیئر کی شہادت چوہدری عبداللطیف
صاحب اوورسئیر بھی گواہی
خلافة على منهاج النبوة
۴۳۵
جلد دوم
دیتے ہیں کہ :۔عرصہ قریباً اڑھائی تین ماہ کا ہوا ہے کہ ایک دن خاکسار ملک حفیظ الرحمن صاحب
واقف زندگی نقشہ نویس ( جو حضرت خلیفہ اول کے رضاعی رشتہ دار ہیں اس لئے ان کے بھی
رشتہ دار ہیں ) کے کوارٹر پر ان کے پاس بیٹھا ہوا تھا میڈیم کوارٹر تحریک جدید جو میاں
عبدالمنان صاحب کی زیر نگرانی تعمیر ہورہا تھا کے خلاف نقشہ تعمیر ہونے پر بات ہوئی۔حفیظ
صاحب نے بتایا کہ میاں صاحب موصوف ان کے پاس جی ٹی پی بائی لاز پر مشورہ کرنے
آئے تھے اسی طرح تعمیر کی اور باتیں بھی ہوئیں پھر حفیظ صاحب نے مجھے مخاطب کرتے
ہوئے کہا کہ چند روز ہوئے میاں عبد الرحیم احمد صاحب کی کوٹھی پر ایک دعوت تھی اس
میں ہمارے خاندان کے حضرت خلیفہ اول کے خاندان سے تعلقات کی بناء پر میں بھی مدعو
تھا۔ڈاکٹر عبد الحق صاحب اور میاں نعیم احمد صاحب بھی شامل تھے میاں عبدالمنان صاحب
مجھے مخاطب کر کے باتیں کرتے جاتے تھے اور ساتھ ساتھ کہتے کیا حفیظ صاحب ایسا نہیں ،
کیا حفیظ صاحب ایسا نہیں ؟ ( یعنی خلاف باتیں کرتے تھے )
میاں عبدالرحیم احمد صاحب کبھی آتے اور کبھی جاتے تھے جب آتے تو میاں عبدالمنان
صاحب کو مخاطب کر کے کہتے ”میاں صاحب اس شریف آدمی کا ایمان کیوں خراب کرتے
ہیں یہ باتیں حفیظ صاحب نے بیان کرنے کے بعد خاکسار کو کہا ” چوہدری صاحب آپ
اپنی نمازوں میں سلسلہ کی ترقی کے لئے خاص طور پر دعائیں کیا کریں آئندہ آنے والے
ایام مجھے بہت خطرناک نظر آرہے ہیں۔میرے پوچھنے پر کہ میاں عبد المنان صاحب کیا
باتیں کرتے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ وہ باتیں بتانے والی نہیں بہت خطر ناک ہیں“۔اس کے بعد چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی سفارش سے میاں عبدالمنان صاحب کو
امریکہ جانے کا موقع ملا اور اس پروپیگنڈا نے اور شدت پکڑ لی اور یہ کہا جانے لگا کہ ساری
جماعت میں میاں عبدالمنان جیسا کوئی لائق آدمی نہیں انہوں نے مسند احمد کی تبویب جیسا
عظیم الشان کام کیا ہے حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ تبویب کا ایک حصہ خود حضرت خلیفہ اول نے کیا
ہوا تھا اور اُن کا قلمی نسخہ لائبریری میں موجود تھا۔۵ جون ۱۹۵۰ء کو مولوی عبد المنان صاحب
-
خلافة على منهاج النبوة
۴۳۶
جلد دوم
نے یہ فہرست لائبریری سے مستعار لی اور کچھ لوگوں کی مدد سے اس میں کچھ زیادتی کر کے
اسے اپنی طرف منسوب کر لیا۔پس کچھ حصہ اس کام کا خود حضرت خلیفہ اول کر چکے تھے باقی
حصہ مولوی عبد المنان صاحب نے کیا لیکن وہ حصہ بھی خود نہیں کیا بلکہ جب وہ جامعہ احمد یہ
میں پروفیسر تھے تو دوسرے استادوں اور لڑکوں کی مدد سے کیا تھا بلکہ شاہد کلاس کے ایک۔طالب علم محمود احمد مختار نے مجھے لکھا ہے کہ اس کا دیباچہ انہوں نے اُردو میں لکھا تھا۔پھر مولوی
محمد احمد صاحب ثاقب کے ذریعہ سے مجھے دیا کہ میں اس کا عربی میں ترجمہ کروں۔پھر یہ بھی
یا د رکھنا چاہیے کہ علامہ احمد محمد شاکر مصری جو اخوان المسلمین ۳۶۸ے کے بانی بنار خاندان میں
سے ہیں انہوں نے اس کتاب کا انڈیکس تیار کیا ہوا ہے اور اس کی چودہ جلد میں چھپ چکی
ہیں جو میری لائبریری میں موجود ہیں۔اسی طرح احمد عبد الرحمن کی تبویب ” الفتح الربانی
کی پانچ مجلدات بھی چھپی ہوئی ہیں۔ہمارے پاس منڈی بہاؤالدین سے مولوی محمد ارشاد صاحب بشیر کی شہادت آئی ہے کہ
وہاں پیغامی یہ پرو پیگنڈا کر رہے ہیں کہ مولوی منان صاحب نے ساری حدیثیں جمع کی ہیں
یعنی وہ جو تبویب تھی اس کا نام ساری حدیثیں جمع کرنا رکھا ہے اس لئے یہ واضح کر دینا چاہتا
ہوں کہ اس کام کی کیا حقیقت ہے۔اصل بات یہ ہے کہ حدیثوں کی کتابیں کئی قسم کی ہیں ایک مسند کہلاتی ہیں جن میں راوی
کے نام کے لحاظ سے حدیثیں جمع کی جاتی ہیں خواہ وہ کسی مضمون کی ہوں مثلاً حضرت ابو بکڑ کی
حدیثیں ایک جگہ ، حضرت عمرؓ کی ایک جگہ، وَهَلُمَّ جَرًّا مسند احمد حنبل بھی اسی بناء پر مسند کہلاتی
ہے۔اور بخاری وغیرہ چونکہ مضمونوں کی بنا پر لکھتے ہیں اس لئے ان کو جامع کہتے ہیں جیسے
جامع بخاری، جامع مسلم ، جامع ابی داؤد اور جامع ابن ماجہ ،سنن ابن ماجہ بھی اس کا نام
مشہور ہے اسی طرح جامع ترندی۔اگر وہ بہت اعلیٰ کتابیں ہوں تو انہیں صحیح کہہ دیتے ہیں
جیسے صحیح بخاری۔ایک تیسری قسم کی حدیثوں کی کتابیں وہ ہیں جن میں براہ راست حدیثیں
درج نہیں کی گئیں بلکہ حدیث کی پہلی کتب میں سے ضروری حدیثیں اکٹھی کر لی گئی ہیں ان
میں ابن تیمیہ کی منتظر ہے، سیوطی کی جامع الصغیر ہے ، ہمارے ملک میں عام طور پر مشکوۃ
خلافة على منهاج النبوة
۴۳۷
جلد دوم
اور بلوغ المرام مشہور ہیں۔مسند احمد ضبل پہلی قسم کی کتابوں میں سے ہے جہاں سے انہوں
نے حدیثیں نقل کی ہیں مگر انہوں نے یہ حدیثیں راویوں کے نیچے دی ہیں مضمون وار نہیں۔حضرت خلیفہ اول کی خواہش تھی کہ مضمون وار بھی ان کو جمع کیا جائے تا کہ مضمون نکالنا آسان
ہو۔پس یہ تو جھوٹ ہے کہ میاں منان نے حدیثیں جمع کی ہیں مگر یہ صحیح ہے کہ جامعہ احمدیہ کے
استادوں اور طالب علموں کی مدد سے اور کچھ حضرت خلیفہ اول کے کام کی مدد سے بخاری
کے باب لیکر ان کے ماتحت مسند احمد بن حنبل کی حدیثیں انہوں نے مضمون وار جمع کر دی ہیں
یہ کام ایسا ہی ہے جس طرح کہ ڈکشنری میں سے لفظ نکالنے۔ہر ایک محنتی طالب علم یہ کام کر
سکتا ہے اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے حضرت خلیفہ اول کی خواہش کے مطابق میں نے علماء کو
مقرر کر دیا ہے اور وہ کتاب مکمل ہو چکی ہے اب وہ جامع کی شکل میں زیادہ مکمل صورت میں
موجود ہے حضرت خلیفہ اول کی خواہش بعض اور اصلاحات کی بھی تھی جن کو میں نے ۱۹۴۴ء
کی مجلس عرفان میں بیان کیا تھا اس کے متعلق بھی میں نے ہدایت دے دی ہے کہ ان کو بھی
ملحوظ رکھا جائے۔وہ احمدی جن سے روپیہ جمع کرنے کی کوشش کی گئی تھی تا کہ جماعت کے
فتنے پر اُسے خرچ کیا جائے وہ مولوی ابراہیم صاحب بقا پوری کے لڑکے ہیں اور اسی طرح
افریقہ کا ایک دوست ہے جو بچ گیا۔اس کے بیٹے نے کہہ دیا کہ میں ایسا خرچ کرنا نہیں
چاہتا۔ان سے میں کہتا ہوں کہ تمہاری تو وہی مثل ہے کہ ” تیری جوتی تیرے ہی سر تم سے
ہی روپیہ لے کے تمہارے ہی خلاف استعمال کیا جانے والا تھا لیکن خدا نے تمہیں بچالیا۔یہ
فتنہ اب بیٹوں سے نکل کر پوتوں تک بھی جا پہنچا ہے۔چنانچہ میاں سلطان علی صاحب ولد
فتح محمد صاحب سندھ سے لکھتے ہیں کہ :۔میں خدا کو حاضر ناظر جان کر ایمان سے کہتا ہوں کہ گزشتہ سال شروع سردی
میں میرے ساتھ عبدالواسع عمر پسر مولوی عبد السلام عمر اور دوسرے دو آدمی مولوی عبد السلام
عمر کی بستی نور آباد سے گوٹھ سلطان علی کو شام کے وقت آ رہے تھے باتوں باتوں میں میاں
عبدالواسع نے کہا کہ اگر انسان نیک ہو تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نہ بھی مانا جائے تو
کوئی حرج نہیں جس پر میں نے جواب دیا کہ اس طرح تو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو
خلافة على منهاج النبوة
۴۳۸
جلد دوم
بھی نہ مانا جائے تو کوئی حرج نہیں۔پھر دو تین باتیں تبلیغی طور پر میں نے اور دوسرے
ساتھیوں نے کیں پھر میاں صاحب چپ ہو گئے۔جس سے معلوم ہوا کہ ان پر کچھ اثر ہوا ہے
پھر کچھ دنوں کے بعد میں نے مولوی عبد السلام صاحب عمر سے عبدالواسع کے متعلق کہا کہ میں
نے ایسی بات سنی ہے اور مجھے افسوس ہوا ہے تو مولوی صاحب نے کہا کہ نئی روشنی کا اثر
نو جوانوں میں ہو گیا ہے“۔ایک اور احمدی دوست عبد الرحیم صاحب کی شہادت ہے کہ مولوی عبد السلام صاحب
نے جواب میں کہا کہ وہ ابھی بچہ ہے حالانکہ اُس وقت وہ ایم اے کر چکا تھا۔اسی طرح امۃ الرحمن بنت مولوی شیر علی صاحب زوجہ میاں عبدالمنان صاحب عمر کا خط
کسی نے بھیجا ہے جو مولوی عبد السلام کے لڑکے واسع کے نام ہے اس خط کو کسی نے پکڑ کر بھیج
دیا وہ ہمارے پاس موجود ہے اس میں اس نے لکھا ہے کہ ” میری رائے میں تو آپ لوگوں کا
جلد ہی آجانا بہتر تھا لیکن دیکھئے آپ کے چچا کی کیا رائے ہے۔یعنی میری رائے تو یہ ہے کہ
جلدی سے ربوہ آجاؤ مگر منان ابھی امریکہ میں ہے وہ آجائے تو پتہ لگے گا کہ اس کی کیا
رائے ہے پھر لکھا ہے۔لوگ یکے بعد دیگرے آپ لوگوں کے ماحول میں آویں گے۔یعنی ربوہ آجائیں
ساری جماعت ٹوٹ کر آپ کے گرد جمع ہو جائے گی۔پھر لکھا ہے۔کہا کچھ جاتا ہے بتایا کچھ جاتا ہے خطبوں کو اگر حسب سابق منشی ہی دیا کریں تو زیادہ
بہتر ہے کشتی نوح سے زیادہ اہم ان کے خطبے ہیں۔اسی طرح امتہ الرحمن زوجہ میاں عبدالمنان صاحب عمر نے ستمبر ۱۹۵۶ء میں اپنے جیٹھ
کوئی شخص یہ شبہ نہ کرے کہ اماں جی اور مولوی عبد السلام صاحب تو وفات پا کر مقبرہ بہشتی میں
دفن ہو چکے ہیں پھر ان کی مغفرت کس طرح ہو گئی۔بخشش خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے اور وہ جس کو
چاہے معاف کر سکتا ہے معلوم ہوتا ہے اللہ تعالیٰ نے ان کو بعض اور نیکیوں کی وجہ سے ان کے بعض
مخالفانہ افعال سے تو بہ کرنے کی توفیق بخش کر مقبرہ بہشتی میں دفن ہونے کا موقع عطا فرما دیا اور اس
طرح اپنے فضل سے اس نے انہیں اپنی مغفرت کے دامن میں لے لیا۔
خلافة على منهاج النبوة
۴۳۹
جلد دوم
کے بچوں کو لکھا کہ :۔”ہمارے بزرگ دادا کو یہاں تک کہا جارہا ہے کہ انہوں نے تو کبھی بھی اپنی اولا دکو
خدا کے سپرد نہ کیا تھا۔( اس خط کا عکس ہمارے پاس محفوظ ہے اور اُن کے بھائی دیکھ سکتے
ہیں ) حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ بات عبد الوہاب اور عبدالمنان نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے متعلق کہی تھی۔مولوی شیر علی صاحب جیسے مخلص کی اس نا خلف بیٹی کو وہاب اور
منان کی تو وہ بات بُری نہ لگی جو انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف کہی تھی لیکن
وہ بات بُری لگی جو جواب کے طور پر مبائعین نے حضرت خلیفہ اول کی اولاد کے متعلق کہی تھی۔اب اخبار ” پیغام کے ۵ دسمبر کے پرچہ میں سید تصدق حسین صاحب بغداد کا ایک خط
چھپا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ”پیغام صلح میں ” مولوی عبد المنان صاحب عمر کا
مکتوب فتنہ قادیان اور منافقین کو سمجھنے کیلئے اخوان ربوہ کو بصیرت کا کام دے گا۔“ ہم نے
66
”پیغام صلح کے سب پرچے دیکھ مارے ہیں ان میں وہ مضمون نہیں مگر ہم کو ایک ٹریکٹ ملا
ہے جس کے نیچے حقیقت پسند پارٹی“ لکھا ہوا ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ ان کا جتھہ پیغامیوں
کے ساتھ ہے اور پیغامی ان ٹریکٹوں کو جو حقیقت پسند پارٹی چھاپ رہی ہے اپنے
آدمیوں کو دنیا میں چاروں طرف یہ کہہ کر بھجوا رہی ہے کہ میاں عبدالمنان نے لکھے ہیں جس
سے معلوم ہوتا ہے کہ چونکہ یہ ان کے یار غار ہیں ان کو پتہ ہوگا کہ میاں عبدالمنان نے یہ
ٹریکٹ لکھے ہیں ورنہ وہ شخص جو ان کی جماعت کا بغداد میں لیڈ ر ہے یہ کیوں لکھتا کہ میاں
عبدالمنان کا ٹریکٹ مل گیا ہے۔غرض آدم کے زمانہ سے لے کر اس وقت تک دین کو دُنیا پر مقدم نہ کرنے کی وجہ سے
نظام الہی کے خلاف بغاوتیں ہوتی چلی آئی ہیں اور آج کا پیغا می جھگڑا یا حضرت خلیفہ اوّل
کے خاندان کا فتنہ بھی اسی وجہ سے ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا خدا تعالیٰ کے حکم سے
اپنی جماعت سے یہ عہد لینا کہ ”میں دین کو دُنیا پر مقدم رکھوں گا اسی وجہ سے تھا مگر افسوس
که با وجود حضرت خلیفہ اول کے ہوشیار کر دینے کے ان کی اولاد اس فتنہ میں پھنس گئی۔حالانکہ حضرت خلیفہ اول کی شہادت کو خود عبدالمنان نے ۱۹۴۵ء کے رسالہ فرقان میں شائع
،
خلافة على منهاج النبوة
۴۴۰
جلد دوم
کیا تھا اور پھر یہ شہادت الفضل اار دسمبر ۱۹۵۶ء میں بھی چھپ چکی ہے اور اس کے متعلق
جلسہ سالانہ پر ایک ٹریکٹ بھی شائع ہوا ہے۔دوست اسے دیکھ چکے ہوں گے اس میں انہوں
نے حضرت خلیفہ اول کا ایک نوٹ شائع کیا ہے جو دسمبر ۱۹۱۲ ء کا لکھا ہوا ہے کہ مصلح موعود
۳۰ تمیں سال کے بعد ظاہر ہو گا۔چنانچہ ۱۹۴۴ء میں خدا تعالیٰ نے مجھے رؤیا دکھائی کہ تم
مصلح موعود ہو۔اس مضمون میں انہوں نے لکھا ہے کہ:۔فرقان کے پچھلے شمارہ میں میں نے بڑے دردمند دل کے ساتھ ابتدائی چند صفحات
قلمبند کئے تھے اور میں حد درجہ اس کا آرزومند تھا کہ کسی طرح ہمارے یہ بچھڑے ہوئے بھائی
پھر ہم میں آملیں اور اپنی طاقتوں کو با ہمی آویزش میں ضائع نہ کریں بلکہ آپس میں مل کر متحدہ
رنگ میں اکناف عالم میں اسلام کو پھیلانے اور پاک محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو
بلند کرنے کیلئے خرچ کر سکیں کہ یہی اس دور میں ہمارا اولین فرض اور ہماری زندگیوں کا
بہترین مقصد ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ اسی دردمندانہ جذبہ کی وجہ سے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے
اس احسان سے نوازا کہ میں آج اپنے بچھڑے ہوئے بھائیوں کے سامنے اس آواز کی تائید
میں جو گزشتہ پر چہ میں حضرت مصلح موعود ایدہ اللہ الودود کے دامن سے اپنے دامن کو وابستہ
کر لینے کے متعلق بلند کی گئی تھی۔حضرت علامہ حاجی الحرمین سید نا نورالدین صدیق ثانی کی
ایک زبردست شہادت کو پیش کر سکوں۔“
’ وہ پیغامیوں کو تو ۱۹۴۵ء میں کہتا ہے کہ بچھڑے ہوئے بھا ئیومل جاؤ اور اپنے آپ کو
کہتا ہے کہ بھاگ جاؤ مبائعین کے پاس سے چلے جاؤ ابلیس کی گود میں اور جماعت احمد یہ
کے اتحاد کو چاک چاک کر دو ، پھر آگے لکھتا ہے۔اے مُقلب القلوب خدا ! تو اس برادرانہ جنگ کو ختم فرما اور اپنے پیارے مسیح کے ان
خادموں کو جو تیرے اس رسول کی تخت گاہ سے کٹ گئے ہیں انہیں اس پر مخلصانہ غور کرنے کی توفیق
عطا فرما۔ان کے دلوں کو کھول دے اور اس طرح پھر سے انہیں لے آ کہ ہم سب مصلح موعود کی زیر
ہدایت پہلو بہ پہلو کندھے سے کندھا جوڑے اشداء على الكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ ٣٧
کا مصداق بنیں۔-
ا
خلافة على منهاج النبوة
۴۴۱
جلد دوم
سوتم تو منان کی تحریک کے مطابق بن گئے مگر وہ خود اس نعمت سے محروم ہو گیا وہی شخص
جو حضرت خلیفہ اول کی پیشگوئی ظاہر کر رہا تھا کہ انہوں نے پیشگوئی کی تھی کہ تمہیں سال کے بعد
مصلح موعود ظاہر ہو گا سوہ وہ ظاہر ہو گیا ہے وہی آج اپنے باپ کو جھوٹا کہہ رہا ہے اور اس کے
دوست پیغامی کہتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اول کی ہتک ہم کر رہے ہیں۔ہتک ہم کرتے ہیں جو
آپ کے بیان کی تائید کرتے ہیں یا ہتک ان کا بیٹا کرتا ہے اور پیغا می کرتے ہیں جو اپنے
باپ کو اور اپنے پہلے خلیفہ کو جس کی انہوں نے بیعت کی تھی جھوٹا کہتے ہیں۔اگر وہ تو بہ نہ
کریں گے تو خدا تعالیٰ کے غضب کو بھڑکا ئیں گے اور نہ اجمیری اور نہ پیغامی ، نہ محمد حسن چیمہ،
نہ غلام رسول ۳۵ ان کی مدد کر سکیں گے کیونکہ خدا کی گرفت آدمیوں کے ذریعہ سے ظاہر نہیں
ہوتی بلکہ قانونِ قدرت کے ذریعہ سے ظاہر ہوتی ہے اور قانونِ قدرت حکومتوں کے ماتحت
بھی نہیں وہ محض خدا تعالیٰ کے ماتحت ہے اور خدا تعالیٰ نے مجھے پہلے سے خبر دی ہوئی ہے اور
وہ چھپ بھی چکی ہے ۳۸ے کہ اب تو پیغامی اور ان کے ساتھی کہہ رہے ہیں کہ ہم تمہاری مدد
کریں گے لیکن فرشتوں نے آسمان پر چکر کھاتے ہوئے قرآن کی وہ آیتیں پڑھیں جو منافق
یہودیوں کو کہا کرتے تھے کہ اگر تم سے لڑائی کی گئی تو ہم تمہارے ساتھ مل کر لڑیں گے اور اگر تم
کو نکالا گیا تو ہم بھی تمہارے ساتھ نکل جائیں گے خدا تعالیٰ کہتا ہے نہ یہ لڑیں گے نہ نکلیں گے
جھوٹے ہیں۔اسی طرح خدا تعالیٰ نے مجھے فرشتوں کے ذریعہ سے بتایا کہ یہی حال ان کا ہوگا پہلے
پیغامی اور احراری کہیں گے کہ ہم تمہاری مدد کریں گے لیکن بعد میں نہ وہ مدد کریں گے نہ
ساتھ دیں گے بلکہ سب بھاگ جائیں گے کیونکہ خدا کے غضب کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔چنانچہ جلسہ سالانہ کے بعد ” نوائے پاکستان ۱۷ جنوری ۱۹۵۷ء میں ان کے ایک
ہمدرد نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس سے اس امر کی تصدیق ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ نے
جو مجھے خبر دی تھی وہ بڑی شان سے پوری ہوگئی ہے۔اس مضمون میں جو حقیقت پسند پارٹی
سے چند گزارشات‘ کے زیر عنوان شائع ہوا ہے لکھا ہے :۔(الف) حزب مخالف نے اگر چہ حقیقت پسند پارٹی کے نام سے اپنی جماعت الگ
خلافة على منهاج النبوة
۴۴۲
جلد دوم
بنانے کا اعلان کر دیا ہے مگر ہیں وہ بڑے پریشان کیونکہ قادیانی خلافت نے تو منافق ،
غدار، ملحد اور دونوں جہان میں خائب و خاسر کا الزام دے کر اپنے سے ان کو عضو فاسد کی
طرح کاٹ دیا ہے۔( ب ) لاہوری حضرات ان کو دوسرے قادیانیوں کی طرح ہی سمجھتے ہیں ان میں
با ہمی عقیدہ و خیال کا کوئی فرق نہیں ہے صرف تھوڑا سا خلافتی اختلاف ہے اس بناء پر وہ ان کو
اپنے قریب تک نہیں پھٹکنے دیتے۔“
( ج ) مرزائیت کی حالت میں مسلمانوں کا اُن سے ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
کیونکہ یہ اسلام کے ایک بنیادی و اساسی عقیدہ کے منکر ہیں مسلمان کا فر کی ذمی ہونے کی
حیثیت سے حفاظت و صیانت تو کر سکتا ہے مگر مرتد کا معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے بلکہ مرتد
کی سزا اسلام میں نہایت سنگین ہے اس اعتبار سے یہ معاشرہ سے بالکل کٹ چکے ہیں۔“
(1) ضاقَتْ عَلَيْهِمُ الأَرْضُ بِمَا رَحْبَت ۳۹ کا سا ان کا حال ہے
سرزمین پاکستان باوجود اپنی وسعت و فراخی کے ان پر تنگ ہوگئی ہے کیا وہ ملک بدر
ہو جائیں ؟ آخر جائیں تو کہاں جائیں۔فرض کر لیجئے کہ ان میں سے ایک آدمی کسی مکان پر
صرف اکیلا ہی رہتا ہے زندگی میں ہزاروں حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں اگر وہ بھی کسی
حادثہ کا شکار ہو جائے تو ان سے کون اُنس و مروت کرے گا کیا وہ سسک سسک کر نہیں
مر جائے گا۔بالفرض وہ فوت بھی ہو جاتا ہے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس کی تجہیز و تکفین کون
کرے گا ، اس کا جنازہ کون پڑھائے گا اور کس کے قبرستان میں وہ دفن کیا جائے گا یا اس کی
لاش کو چیلوں اور درندوں کے سپرد کر دیا جائے گا حقیقت پسند پارٹی کو ان بھیانک اور
خوفناک نتائج پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا چاہیے۔۴۰
غرض یہ پس منظر ہے آسمانی نظام کا۔تم آسمانی نظام کے سپاہی ہو اور شیطان اب نئی شکل
میں ، نئے جبہ میں آکر احراریوں کی اور غیر مبائعین کی مدد سے منان اور وہاب کا نام لے کر
اور عبد السلام کے بیٹوں کا نام لے کر تمہارے اندر داخل ہونا چاہتا ہے اور تم کو جنت۔نکالنا چاہتا ہے مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ پہلا آدم آیا تھا اور شیطان نے
خلافة على منهاج النبوة
۴۴۳
جلد دوم
اس کو جنت سے نکال دیا تھا اب میں دوسرا آدم بن کے آیا ہوں تا کہ لوگوں کو پھر جنت میں
داخل کروں۔اسے
پس تم دوسرے آدم کی اولا د ہو۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی
پیشگوئی کے مطابق جنت خلافت سے دشمن تم کو نہیں نکال سکے گا۔شیطان ناکام رہے گا اور منہ
کی کھائے گا اور سانپ کی طرح زمین چاتما ر ہے گا لیکن خدا کی جنت میں تم جاؤ گے جو اس
کے بچے پیرو ہو کیونکہ تم نے آدم ثانی کو قبول کیا ہے اور آدم ثانی کو خدا نے اس لئے بھیجا ہے
کہ پھر آدم اول کے وقت کے نکلے ہوئے لوگوں کو دوبارہ جنت میں داخل کرے۔میری اس تقریر سے یہ بات روزِ روشن کی طرح ثابت ہو جاتی ہے کہ جو فتنہ شیطان نے
آدم کے وقت اُٹھایا تھا اور جس آگ کو وہ پہلے ابراہیم کے وقت تک جلا تا چلا گیا تھا اور پھر
بنو اسماعیل اور بنو اسحق کی لڑائی کی شکل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب زمانہ تک
بھڑ کا تا چلا گیا تھا اور پھر امیہ اور ہاشم کی لڑائی کی شکل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ تک بھڑکا تا چلا گیا تھا اور پھر حضرت امام حسین اور یزید کی لڑائی کی صورت میں وہ
آپ کے بعد بھی بھڑ کا تا چلا گیا تھا اور پھر آخری زمانہ یعنی دور حاضر میں مسیح محمدی اور
ابنائے مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی مرحوم کی لڑائی کی صورت میں اس نے بھڑ کا نا شروع کر
دیا تھا اور اب پیغامیوں اور مبائعین اور ابنائے مسیح موعود اور ابنائے مولوی عبداللہ صاحب
غزنوی کی لڑائی کی شکل میں اس کو جاری رکھے ہوئے ہے وہ بات حرف بہ حرف صحیح ہے اور
اس تمام جنگ کی بنیا دلالچ یا بغض پر ہے کوئی دینی روح اس کے پیچھے نہیں ہے۔اعلی: ۱۵ تا ۲۰
انوار العلوم جلد ۲۶ صفحه ۲۱ ۲۲ ۵۳ تا ۱۳۰ )
الاعراف: ۱۳ تا ۱۹
پیدائش باب ۳ آیت ۵ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن ۷ ۱۸۸ء مفہوماً
پیدائش باب ۲۱ آیت ۱۲ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن ۱۸۸۷ ء مفہوماً
پیدائش باب ۱۶ آیت ۱۲ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن ۱۸۸۷ء مفہوماً
البقرة: ١١٠ کے آل عمران ۷۴۷۳ النساء: ۵۵
خلافة على منهاج النبوة
۴۴۴
جلد دوم
2 تاریخ الکامل جلد ۲ صفحه ۱۶، ۱۷ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء
محاضرات جلد اوّل مصنفہ شیخ محمد خضری صفحه ۳۶، ۳۷ مطبوعه مصر ۱۳۸۲هجری
الدائرة المعارف جلد اوّل صفحه ۶۲۲
۱ بدر ۲ / جون ۱۹۰۸ء
۱۳ حقیقت اختلاف حصہ اول صفحہ ۱۳۱ ایڈیشن دوم۔احمد یہ انجمن اشاعت اسلام لاہور
ریویو آف ریلیجنز دسمبر ۱۹۰۸ء صفحه ۴۸۰
۱۵ پیغام صلح ۱۷؍ دسمبر ۱۹۱۴ ء صفحه ۲
۱۶ تاریخ طبری جلد ۲ صفحه ۹۲٬۹۱ مطبوعہ بیروت ۲۰۱۲ء
كل الفضل ۴ را گست ۱۹۳۷ء صفحه ۴
۱ الفضل ۱۶ / دسمبر ۱۹۵۶ء صفحه ۴
۱۸ نبیرہ : بیٹے یا بیٹی کا بیٹا۔پوتا۔نواسہ (اردو لغت تاریخی اصول پر جلد ۱۹ صفحه ۷۵۴ مطبوعہ
کراچی ۲۰۰۳ء)
۱۹ پیغام صلح ۳۰ ستمبر ۱۹۳۰ء
۱۹۸ کوکین : ایک نشہ آور اور بے حس کر دینے والی دوا ( فیروز اللغات اردو جامع صفحه ۱۰۴۵
مطبوعہ فیروز سنز لاہور ۲۰۱۰ء)
٢٠ الفضل ۱۷ اکتوبر ۱۹۵۶ء صفحه ۶
ال الفضل ۱۷ اکتوبر ۱۹۵۶ء صفحه ۶
الفضل ۲ اکتوبر ۱۹۵۶ ء صفحه ۸
۲ الفضل ۲۲ را گست ۱۹۵۶ء صفحه ۳
۲ الفضل ۳۰ / جولائی ۱۹۵۶ صفحه ۳
الفضل ۲۹ جولائی ۱۹۵۶ ء صفحہ ۱
الفضل ۴ اکتوبر ۱۹۵۶ء صفحه ۴
اشتہار معیار الا خیار مؤرخه ۱۶ جون ۱۸۹۹ء مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۳۹۵
۲۸ کتاب البریہ صفحہ ۱۳۰ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۴۸ ایڈیشن ۲۰۰۸ء
۲۹ اشاعۃ السنتہ جلد ۱۳ نمبرے صفحہ ۲۰۲