نظامِ آسمانی کی مخالفت اور اس کا پس منظر

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 5

خلافة على منهاج النبوة
۴۲۱
جلد دوم
تمہارے مباہلے کا نتیجہ یہ نکلا کہ تمہارے بھائی کا بھی خانہ ویران ہو گیا۔۳۶
تمہارے بھائی مولوی عبدالواحد کا بھی خانہ برباد ہو گیا یعنی مولوی اسماعیل غزنوی کے باپ
کا جس کی بیوی حضرت خلیفہ اول کی بڑی بیٹی تھی اور فرماتے ہیں یہ میرے مباہلہ کا نتیجہ تھا۔غرض یہ خاندان سلسلہ کا پرانا دشمن ہے ان کے دادا نے پیشگوئی کی ہوئی ہے کہ ان کو
نور قادیان یعنی صداقت احمدیت نصیب نہیں ہوگی اور ہمیشہ اس کے دشمن رہیں گے مگر معلوم ہوتا
ہے کہ اب منان اور عبد الوہاب سے انہوں نے اس فتنہ کے موقع پر خاص یارا نہ گانٹھا ہے جس
کے دوسرے معنی یہ ہیں کہ مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی مرحوم کی پیشگوئی کے مطابق مولوی
عبدالمنان اور مولوی عبدالوہاب بھی احمدی نہیں رہے۔کیونکہ اگر ان میں احمدیت رہتی تو مولوی
عبد اللہ صاحب غزنوی کی پیشگوئی کے مطابق ان کے پوتے اور ان کے پڑپوتے ان کی دوستی
اور ان کی حمایت نہ کرتے مگر چونکہ وہ ان کی حمایت میں ہیں معلوم ہوا کہ ان لوگوں میں بھی
احمدیت باقی نہیں رہی اگر باقی ہے تو پھر مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی کی پیشگوئی جھوٹی جاتی
ہے حالانکہ وہ ایک راست باز انسان تھے۔دسمبر ۱۹۵۴ء میں مولوی عبد الوہاب صاحب نے لاہور میں کہا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ السلام نے اپنی اولاد کیلئے صرف دنیوی ترقیات کیلئے دعا فرمائی ہے مگر حضرت
خلیفہ اول نے اپنی اولاد کو خدا کے سپرد کر دیا چنانچہ ڈاکٹر عبد القدوس صاحب نواب شاہ
سندھ کی شہادت ہے کہ:۔عاجز دسمبر ۱۹۵۴ء کے قافلہ کے ساتھ جو کہ جلسہ سالانہ پر قادیان جانے والا تھا
لا ہور جو دھامل بلڈنگ گیا رات جو د ہامل بلڈنگ میں گزاری۔صبح نماز فجر باجماعت پڑھنے
کے بعد بیٹھے تھے کہ مولوی عبد الوہاب صاحب آگئے اور پوچھا کہ جماعت ہوگئی ہے؟ بتانے
پر کہ جماعت ہو چکی ہے انہوں نے خودا کیلے ہی نماز پڑھ لی۔مولوی عبدالوہاب صاحب کہنے
لگے ( جیسے کہ درس دیا جاتا ہے ) کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اولاد کے لئے
دنیاوی ترقیات کے لئے دعا فرمائی ہے جیسے دے ان کو عمر و دولت ، پھر کہا کہ آپ دیکھیں
حضور کی اولا د دنیا کے پیچھے لگ کر پریشانیوں اور تکلیفوں میں مبتلا ہے کیونکہ دنیا کے پیچھے لگ

خلافة على منهاج النبوة
۴۲۲
جلد دوم
کر انسان سکون قلب حاصل نہیں کر سکتا۔“
"
ان کا یہ درس یا تقریر بتاتی ہے کہ ان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر کوئی ایمان نہیں رہا
ور نہ وہ حضرت خلیفہ اول کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ترجیح نہ دیتے پھر ان کی بات بھی غلط
ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اولاد کیلئے دنیا نہیں مانگی بلکہ دین مانگا ہے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں کہ :۔کر ان کو نیک قسمت دے ان کو دین و دولت
کر ان کی خود حفاظت ہو ان تیری رحمت
دے
رشد اور ہدایت
اور عمر اور عزت
یہ روز کر مبارک شب
رَانِي
شیطان
دور رکھیو! اپنے
حضور رکھیو
جان پر زنور رکھیو! دل پر
سرور رکھیو
ان پر میں تیرے قربان رحمت ضرور رکھیو
یہ روز کر مبارک سُبحَانَ مَنْ يَّرَانِي
مینوں تیرے بندے رکھیو نہ ان کو گندے
کر ڈور ان سے یارب دنیا کے سارے پھندے
چنگے رہیں
ہمیشہ کریو نہ
یہ روز کر مبارک شبح انَ مَنْ
ان کو مندے
رَانِي
اے میری جاں کے جانی! اے شاہ دو جہانی
کر ایسی مہربانی ان کا
دے
بخت
ہووے
ثانی
جاودانی
اور فیض
آسمانی
یہ روز کر مبارک شبح انَ مَنْ يَرَانِي
اے
واحد
یگانه
میری دعائیں سن لے
خالق
زمانہ
اور عرض چاکرانہ

خلافة على منهاج النبوة
۴۲۳
جلد دوم
تیرے
سپرد تینوں !
دیں
کے قمر بنانا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
مولوی عبد الوہاب کے خیال میں رُشد اور ہدایت اور دین اور فیض آسمانی اور دین
کا قمر ہونا یہ سب دنیا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تو دنیائو جبھی مگر حضرت خلیفہ اوّل
کو جو ان کے غلام تھے دین سوجھا۔پھر مولوی عبد الوہاب کا یہ کہنا کہ :۔حضور کی اولاد دنیا کے پیچھے لگ کر پریشانیوں اور تکلیفوں میں مبتلا ہے کیونکہ دنیا کے
پیچھے لگ کر انسان سکونِ قلب حاصل نہیں کر سکتا“۔یہ بھی ان کے خاندان کے نظریہ کی رُو سے غلط ہے کیونکہ یہ بات ثابت ہے کہ مولوی
عبدالمنان آخری وقت میں جاتے ہوئے ادھر سلسلہ کا روپیہ نا جائز طور پر استعمال کر رہے
تھے اور اُدھر دوسرے احمدیوں سے روپیہ منگوا رہے تھے چنانچہ تحریک جدید اور اور مینٹل
کارپوریشن کے روپیہ میں انہوں نے جو نا جائز تصرف کیا اس کے متعلق چوہدری احمد جان
وکیل المال تحریک جدید کی شہادت ہے کہ :۔” میاں عبدالمنان صاحب عمر جو تحریک جدید میں نائب وکیل التصنیف اور اور سینٹیل
کارپوریشن کے چیئر مین تھے گزشتہ سال مجلس تحریک جدید نے سات رہائشی کوارٹروں اور
مسجد کی تعمیر کا کام ان کے سپر د کیا اور ان تعمیرات کے لئے ستائیس ہزار روپے کا بجٹ منظور
کیا۔جس میں سے میاں عبدالمنان صاحب نے ۲۶۹۹۸ روپے خزانہ تحریک جدید سے
برآمد کرائے۔اس میں سے ۲۳۸۴۳ روپے کوارٹروں کی تعمیر پر خرچ ہوئے باقی رقم انہوں
نے نہ تحریک جدید کو واپس کی نہ مسجد بنوائی بلکہ کم و بیش ۳۷۰۰ روپے بصورت سامان تعمیر
وغیرہ اور نیٹل کمپنی کی طرف منتقل کئے اور وہاں سے اپنی ذاتی دُکانوں کی تعمیر پر خرچ
کر لئے۔اور نیٹل کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی دُکانوں اور پریس کی
عمارت بنانے کیلئے ساڑھے بارہ ہزار روپے تک خرچ کرنے کی میاں عبدالمنان کو منظوری
دی انہوں نے کمپنی کی عمارت کے ساتھ ہی اپنی سات عدد د کانات بھی تعمیر کیں اور بورڈ کی
اجازت کے بغیر اپنی ذاتی اور کمپنی کی تعمیرات کا نہ صرف حساب اکٹھا رکھا بلکہ ۶۲۳ روپے کی

خلافة على منهاج النبوة
۴۲۴
جلد دوم
قلیل رقم کے سوا اپنی دُکانوں کا سارا خرچ کمپنی کے فنڈ ز میں سے کیا۔جس کے نتیجہ میں ان
تعمیرات پر اٹھارہ ہزار روپے کے قریب مجموعی خرچ ہوا جس میں تحریک جدید کی منتقل شدہ رقم
بھی شامل ہے۔اس میں سے ان کی اپنی دُکانوں کا خرچ ساڑے دس ہزار روپے اور باقی
قریباً ساڑھے سات ہزار روپے کمپنی کی عمارت کا خرچ ہے۔اس طرح (اگر وکیل المال
صاحب کی رپورٹ صحیح ہے تو ) میاں عبدالمنان صاحب تحریک جدید اور کمپنی کا دس ہزار
روپیہ نا جائز طور پر اپنے تصرف میں لائے جو بعد میں ۱۴ / اکتوبر کو ان سے وصول کر لیا گیا“۔اسی طرح چوہدری ظہور احمد صاحب
آڈیٹر صدرانجمن احمدیہ کی شہادت
مکرم چوہدری ظہور احمد صاحب آئی پی صدر انجمن احمدیہ کی شہادت ہے
دت کہ:۔میں نے صدر انجمن احمدیہ کے آڈیٹر کی حیثیت سے جب جلسہ سالا نہ ۱۹۵۳ء کے
حسابات کی پڑتال کی تو مجھے معلوم ہوا کہ صدرانجمن احمدیہ کے منظور شدہ قواعد کے ماتحت جو
رقم یا تو محکمہ کے سیف (SAFE) میں نقد موجود ہونی چاہیے تھی یا صد را مجمن احمدیہ کے صیغہ
امانت میں جلسہ سالانہ کی امانت میں جمع موجود ہونی ضروری تھی اس میں سے
مبلغ ۱۸۹۹ روپے ۱ آنہ ۳ پائی کم تھے۔یہ وہ زمانہ تھا جبکہ مولوی عبد المنان صاحب افسر
جلسہ سالانہ تھے۔جب مولوی عبد المنان صاحب جلسہ سالانہ کے کام سے تبدیل کئے گئے تو
یہ تمام کی تمام رقم کلرک غلام احمد صاحب کے نام پیشگی ظاہر کی گئی جو اُس وقت محرر
جلسہ سالانہ تھے۔میں نے اس معاملہ میں مزید چھان بین کی اور متعلقہ کا رکنان دفتر کے بیانات لئے اور
پرانا ریکارڈ دیکھا تو معلوم ہوا کہ ۱۹۴۹ء میں ۵۰۰ روپے کی رقم مولوی عبدالمنان صاحب
نے لی تھی اس رقم میں سے مختلف وقتوں میں انہوں نے کچھ رقم واپس کی اور ابھی تک ۱۷۹
روپے ۱۲ آنے ۶ پائی اس پانسو کی رقم میں سے ان کے تصرف میں ہیں اور باوجود بار بار کے
مطالبات کے یہ رقم بھی واپس نہیں ہوئی۔اسی طرح اسی زمانہ میں ۵۰ روپے دفتر جلسہ
سالا نہ کی نقدی میں سے پیشگی کا نام دے کر غلام رسول چک ۳۵ کو دلائے گئے یہ رقم بھی

خلافة على منهاج النبوة
۴۲۵
جلد دوم
با وجو دمطالبات کے واپس نہیں ملی۔اس کے علاوہ ۸۷ روپے ۸ آ نے مولوی علی محمد اجمیری کو
ولائے گئے یہ رقم بھی واپس نہیں ہوئی۔اس تحقیقات سے میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اس ۱۸۹۹ روپے ۱ آنہ ۳ پائی کی رقم کا
بیشتر حصہ مولوی عبد المنان صاحب یا ان کے احباب نے لیا ہوا تھا لیکن تمام رقم ایک ماتحت
کا رکن کے نام پیشگی دکھائی ہوئی تھی۔خاکسار ظہور احمد آڈیٹر صدرانجمن
پھر علاوہ ان بد عنوانیوں کے جو کہ مالی معاملات کے متعلق اور نینٹل کمپنی میں مولوی
عبدالمنان صاحب نے کی ہیں یا سلسلہ کے روپیہ سے جلسہ سالانہ کے کام میں کی ہیں انہوں
نے یہ بھی کوشش شروع کر دی تھی کہ کچھ روپیہ جمع کر لیں تا کہ وقت ضرورت کام آئے جس
سے ان کی نیتوں کا پتہ لگتا ہے۔چنانچہ ان کا ایک خط پکڑا گیا ہے جس کا فوٹو ہمارے پاس
موجود ہے۔انہوں نے افریقہ میں ایک احمدی دوست کو لکھا کہ میں تمہارے لڑکے کی شادی
کرانے لگا ہوں تم پانچ سو پونڈ ( جو آجکل کے لحاظ سے سات ہزار روپیہ بنتا ہے ) بھیج دو۔یہ خط اس دوست نے اپنے ایک دوست کو جو پاکستان میں ہیں بھیج دیا اور اس نے فوٹو لیکر
ہمیں بھجوا دیا وہ خط یہ ہے۔مکرم و محترم چوہدری صاحب
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
آپ کا خط موصول ہوا۔الْحَمدُ لِلهِ۔چوہدری منصور احمد اور ان کی والدہ بفضلہ تعالیٰ
بخیریت ہیں۔پرسوں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب سے منصور احمد صاحب کی ملاقات ہوئی تھی
آج ابھی ابھی حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ کی ملاقات کے بعد واپس آئے
ہیں۔حضور منصور احمد سے آپ کے اور آپ کے کاروبار کے متعلق دریافت فرماتے رہے۔عزیز
کی شادی کے سلسلہ میں ایک جگہ تجویز کی گئی ہے لڑکی بی اے پاس ہے اور اس وقت بی ٹی
میں لاہور کالج میں پڑھ رہی ہے۔لڑکے کے دادا نہایت مخلص اور سلسلہ کے فدائی اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔والد آجکل قادیان میں مقیم ہیں۔لڑکی تعلیم یافتہ
اور مخلص ہے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو یہ رشتہ پسند ہے لڑکی کے ایک چا یہاں سلسلہ

خلافة على منهاج النبوة
۴۲۶
جلد دوم
کے مبلغ ہیں۔دوسرے چچا مولوی صالح محمد صاحب پیچھے سلسلہ کی طرف سے انگلستان بھجوائے
گئے تھے آجکل مغربی افریقہ گولڈ کوسٹ ان کا تبادلہ ہو گیا ہے۔دادا کا نام فضل احمد صاحب ہے اور والد کا عبدالرحیم۔لڑکی کا ایک بھائی یہاں رہتا
ہے۔کالج میں زیر تعلیم ہے اور تبلیغ کی ٹرینینگ لے رہا ہے ان کی ذات راجکمار یا راجپوت
ہے میرے خیال میں رشتہ موزوں ہے۔منصور احمد اور عزیزہ نسیم کو پسند ہے۔شادی کے
اخراجات کے سلسلہ میں میرا ذاتی نکتہ نگاہ یہ ہے کہ معمولی سے اخراجات کافی ہوتے ہیں۔اسلام میں تکلفات نہیں اور یہاں بھی عام حالات میں زیادہ اخراجات کی ضرورت نہ تھی
لیکن اس وقت صورتِ حال یہ ہے کہ لڑکی نے اپنے ماں باپ کو چھوڑ کر ہزاروں میل دُور
جانا ہے پھر وہاں کے حالات بھی لڑکی والوں کے سامنے نہیں ہیں اور سب سے بڑی بات یہ
ہے کہ ابھی باقی عزیزوں کے رشتے بھی کرنے ہیں اور ضرورت ہے کہ پہلی شادی کے
بعد راستے کھل جائیں اور کئی لوگوں کی نظریں اس پہلی شادی پر ہیں اور وہ دیکھ رہے ہیں کہ
یہاں کیا خرچ ہوتا ہے اس سے وہ مالی اور دوسرے حالات کا اندازہ کریں گے اور میرے
سامنے یہ حقیقت بھی ہے کہ سونا اور کپڑا افریقہ میں یہاں پاکستان کے مقابلہ میں سنتا ہے۔ان تمام حالات کو دیکھ کر میری رائے یہ ہے کہ شادی کے تمام اخراجات کیلئے پانچ صد
پونڈ ( یعنی آجکل کے لحاظ سے سات ہزار روپیہ ) کافی ہونگے علاوہ حق مہر کے۔یہ روپیہ
بذریعہ ڈرافٹ بھجوانے کی ضرورت نہیں آپ یہ روپیہ وہاں کی جماعت میں میرے نام پر جمع
کرا دیں اور رسید مجھے بھجوا دیں میں یہ روپیہ یہاں منصور احمد کی والدہ کو ادا کر دوں گا تا وہ
اپنی نگرانی میں زیور کپڑا وغیرہ پر صرف کریں۔پس آپ ڈرافٹ بینک نہ بھجوائیں بلکہ وہاں
میرے نام پر رقم جمع کروا دیں میں یہاں سے اس کے مطابق رقم ادا کر دوں گا۔مہر انداز الر کے کی ایک سال کی آمد کے برابر ہونی چاہیے جو میرے خیال میں آٹھ
ہزار روپیہ ہوگی۔خاکسار عبد المنان عمر ( دستخط )
غرض انہوں نے ادھر سلسلہ کا کچھ مال اِدھر اُدھر استعمال کیا اور کچھ لوگوں
منگواتے رہے۔

خلافة على منهاج النبوة
۴۲۷
جلد دوم
یہ جو عبد القدوس صاحب نواب شاہ کی گواہی ہے کہ میاں عبد الوہاب صاحب نے کہا
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے اپنی اولاد کے لئے دنیا مانگی اور ہمارے باپ
نے ہمارے لئے دین مانگا۔اس کی مزید شہادت لاہور کی مجلس خدام الاحمدیہ نے بھجوائی ہے
کہ ایک احمدی سے ایک پیغامی نے آکر کہا کہ میاں منان کہتے ہیں کہ ہم تو چپ کر کے بیٹھے
ہیں کیونکہ ہمارے باپ نے ہمیں خدا کے سپرد کیا تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی
اولا د کو دنیا کے سپر د کیا تھا۔یہ جوش نکال لیں سال دو سال پانچ سال خوب جوش نکالیں پھر
ٹھنڈے ہو جائیں گے۔یہ شہادت بھی ہمارے پاس محفوظ ہے۔اب تم جو مبائعین کی جماعت
ہوا اور جنہوں نے لکھا تھا کہ قیامت تک ہم خلافت احمدیہ کو قائم رکھیں گے تم بتاؤ کہ کیا مولوی
عبدالمنان کے قول کے مطابق دو تین سال میں ٹھنڈے پڑ جاؤ گے یا قیامت تک تمہاری
اولا د میں خلافت احمدیہ کا جھنڈا کھڑا رکھیں گی ؟ ( اس پر چاروں طرف سے آوازیں آئیں
کہ ہم قیامت تک خلافت احمدیہ کا جھنڈا کھڑا رکھیں گے )
اکتوبر ۱۹۵۵ء میں جب صوفی مطیع الرحمن صاحب شدید ذیا بیطس سے فوت ہوئے تو
رشید احمد صاحب بٹ ضلع نواب شاہ سندھ کی گواہی کے مطابق میاں عبد السلام نے کہا کہ
صوفی مطیع الرحمن صاحب کا علاج نہیں کروایا گیا اس لئے مر گئے۔حالانکہ ان کو ہسپتال میں
داخل کیا گیا تھا اور سینکڑوں روپیہ سلسلہ نے ان پر خرچ کیا تھا۔میاں محمد عبد اللہ صاحب
سابق انجینئر ایران حال نواب شاہ لکھتے ہیں کہ میاں وہاب نے ایک دفعہ کہا کہ حضرت
صاحب کی مجلس عرفان میں رکھا ہی کیا ہے۔پھر ۱۹۵۵ء کے شروع کے متعلق ملک صاحب خان صاحب نون ریٹائرڈ ڈ۔بیان کرتے ہیں کہ جب میاں عبد المنان صاحب کا مکان دوسری جگہ بننے لگا تو میں نے بھیرہ
کے تعلقات کی وجہ سے ان سے کہا کہ میاں صاحب! میں نے تو آپ کی صحبت حاصل کرنے
کیلئے آپ کے قریب مکان بنایا تھا مگر آپ اب کہیں اور چلے ہیں تو اس پر میاں عبدالمنان
صاحب آگے بڑھے اور میرے سینہ کی طرف ہاتھ بڑھا کر ہلایا اور کہا ملک صاحب ! آپ
گھبرائیں نہیں ہم جہاں بھی جائیں گے آپ کو ساتھ لے کر جائیں گے۔وہ کہتے ہیں کہ اُس

خلافة على منهاج النبوة
۴۲۸
جلد دوم
وقت تو میں اس کا مطلب نہ سمجھا لیکن گھبرا گیا اور بعد میں جب یہ فتنہ پیدا ہوا تو میں با قاعدہ
اخبار میں دیکھتا تھا کہ اس میں میاں عبد المنان کا نام بھی آتا ہے یا نہیں۔جب میں نے ان کا
نام پڑھا تو استغفار پڑھا کہ ان کی یہی غرض تھی کہ مجھے بھی اس فتنہ میں ملوث کریں۔ملک صاحب سرگودہا کے مشہور خاندان ٹوانہ اور نون میں سے ہیں اور ڈپٹی کمشنر رہ چکے
ہیں گوجرانوالہ سے ریٹائر ڈ ہوئے۔ملک فیروز خان صاحب نون جو اسوقت وزیر خارجہ ہیں
ان کے بھتیجے ہیں چنانچہ ملک صاحب کا اصل خط اس شہادت کے سلسلہ میں ذیل میں درج کیا
جاتا ہے۔ملک صاحب لکھتے ہیں :۔مکرم ملک صاحب خان صاحب نون کی شہادت
میرے آقا ! سلمہ اللہ تعالی۔اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کا ملہ اور عمر خضر عطا فرمائے آمین ثم آمین۔چونکہ حضور پر نور امام الوقت اور خلیفہ وقت ہیں اللہ تعالیٰ کی نصرت حضور کی تائید میں
ہے اور انشاءَ اللهُ تَعَالٰی ہمیشہ رہے گی اور دشمنان خائب و خاسر اور منہ کی کھائیں گے
إنْشَاءَ اللَّهُ تَعَالَى ضرور ضرور۔میں ایک واقعہ حضور کی خدمت بابرکت میں گوش گزار کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ گواہ ہے
کہ اس میں ذرہ بھر بھی شک و شبہ نہیں بلکہ عین اصل واقعہ ہے۔جب میں نے ربوہ والے
مکان کی جگہ کے متعلق حضور پر نور کے پاس شکایت کی اور حضور نے اپنے ساتھ کچے مکانوں
میں مجھے اور ناظر متعلقہ (جو اُس وقت غالبًا عبد الرشید صاحب تھے ) کو بلایا میں نے حاضر
ہو کر عرض کیا کہ مجھے شکایت نہیں ہے جس کی وجہ یہ تھی کہ ایک تو حضرت میاں بشیر احمد صاحب
نے بہت زور دیا کہ یہی جگہ لے لوں اور دوسرے یہ کہ پسران حضرت خلیفہ اول میرے
ہمسایہ تھے یہ بات میرے واسطے بہت ہی خوشی و تسلی کی ہوئی گو میں بذات خود اس جگہ کو پسند
نہیں کرتا تھا خیر مکان بنایا بن گیا جب ناظر صاحبان کے مکان مکمل ہوئے تو میاں عبد المنان
صاحب اس نئے مکان میں چلے گئے اور جب میں ربوہ گیا تو مجھے معلوم ہوا۔اتفاق سے
منان صاحب مجھے ملے۔میں نے کہا واہ مولوی صاحب ! آپ مجھے چھوڑ کر چلے گئے تو اس

خلافة على منهاج النبوة
۴۲۹
جلد دوم
نے ذرا آگے آکر ذرا آہستہ آواز میں دایاں ہاتھ اُٹھا کر میرے سینہ کے برابر کر کے کہا
د و تسلی رکھو جدے جاواں گے تہانوں نالے لے جاواں گے“۔اُس وقت میں نے بہتیر از ور
لگایا مگر مجھے اس مہمل بات کی سمجھ نہ آئی جو متواتر میرے دل میں چھتی رہی۔اس کے بعد
اللہ تعالیٰ کی شان میں وجہ نہیں بتلا سکتا کہ کیوں میرا اُنس و کشش و محبت ان سے دن بدن کم
ہوتی گئی حتی کہ جب اماں جی کی وفات ہوئی ڈاک خانہ کے پاس کھڑے کھڑے ہی میں نے
منان سے اظہار افسوس کیا اور ان کے مکان تک بھی نہ گیا۔نوبت بایں جا رسید والا
معاملہ ہوا کہ جب دو دفعہ منان صاحب میرے سامنے آئے تو میں نے السَّلَامُ عَلَيْكُمُ
بھی ان سے نہیں کی۔میں نہیں بتلا سکتا کہ کون سی غیبی طاقت اندر ہی اندر کام کر رہی تھی جب
میں نے یہ فتنہ پڑھا تو ہر پر چہ الفضل کو اوّل سے آخر تک پڑھتا رہا اور خاص توجہ اس طرف
تھی کہ منان صاحب کا بھی کہیں ذکر ہے حتی کہ ان کے خیالات کے متعلق اطلاع آمدہ امریکہ
سے میرا وہ پرانا معمہ حل ہوا کہ جدے جاواں گے تہانوں نال لے جاواں گے“ کا کیا مدعا
تھا۔اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر تحریر کرتا ہوں کہ اس میں ذرہ بھر بھی جھوٹ نہیں۔نوٹ میں نے اس کا ذکر بہت دن ہوئے محترم جناب مرزا عبدالحق صاحب سے کیا تھا۔والسلام
خاکسار
حضور کا ادنی خادم
صاحب خان نون
مولوی محمد احمد صاحب کی شہادت اسی طرح مولوی محمد احمد صاحب جلیل کی
شہادت ہے کہ :۔ا۔چند سال قبل جب میاں عبدالمنان صاحب جامعہ احمدیہ میں پڑھایا کرتے تھے
میں کسی کام کی غرض سے انہیں ملنے کیلئے اُن کے مکان پر گیا دورانِ گفتگو میں انہوں نے اپنے
جامعہ میں تقرر پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس Regime میں ہمارے لئے
یا یہ کہا کہ میرے لئے ) کوئی جگہ نہیں یہ پہلا موقع تھا کہ میری طبیعت پر ان کے متعلق یہ اثر

خلافة على منهاج النبوة
۴۳۰
جلد دوم
پیدا ہوا کہ وہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ کے قائم کردہ نظام سے شا کی اور سخت
غیر مطمئن ہیں۔۔تحریک جدید کے ایک کوارٹر کی تعمیر میں قواعد میونسپل کمیٹی کی خلاف ورزی پر سیکرٹری
کمیٹی صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب کی شکایت پر حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ
نے مجلس تحریک جدید کو جرمانہ کیا تھا۔اس کے متعلق مجھ سے بات کرتے ہوئے میاں
عبد المنان صاحب نے کہا کہ نہ کمیٹی کا کوئی ایسا قاعدہ ہے جس کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور
نہ قواعد کی رو سے یہ جرمانہ ہوسکتا ہے یہ سب طاقت اور اقتدار کا نتیجہ ہے۔۳۔ایک دفعہ میرا ایک معاملہ جس کا حضرت میاں شریف احمد صاحب اور صاحبزادہ
مرزا ناصر احمد صاحب سے تعلق تھا اس کے متعلق بات کرتے ہوئے ان دونوں حضرات
کے متعلق یہ لفظ میاں عبد المنان صاحب نے کہے کہ دیکھو کس طرح ان لوگوں کا خون سفید
ہو گیا ہے۔۴۔میاں عبدالمنان صاحب جب امریکہ گئے تو امریکہ جانے کی حضرت خلیفہ المسیح
الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اجازت ملنے کے متعلق میری بیوی سے ذکر کرتے ہوئے
امة الرحمن صاحبہ اہلیہ میاں عبدالمنان صاحب نے حضور کے متعلق یہ کہا کہ انہوں نے
اجازت تو دے دی ہے مگر اس بابل دا کی اعتبار ہے کہ ڈولے پاکے بھی کڑھ لے۔خاکسار محمد احمد جلیل
اس فتنہ کو مزید ہوا شیطان نے اس طرح دی کہ خدام الاحمدیہ میں جب ناصر احمد افسر تھا
تو اس نے حمید ڈاڈھا کو سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا اور اس نے اس کو سزا دینی چاہی اس پر وہ
اس کے مخالف ہو گیا چنانچہ حافظ عبداللطیف صاحب اور اخوند فیاض احمد صاحب کی شہادتیں
اس بارہ میں ہمارے پاس محفوظ ہیں جنہوں نے لکھا ہے کہ یہ اُسی وقت سے مرزا ناصر احمد
صاحب کے خلاف بغض وعناد کا اظہار کرتا رہتا تھا۔پھر چونکہ جلسہ سالانہ کا کام کئی سال تک میاں عبدالمنان کے سپر د ہوتا رہا ہے اس لئے
وہ سلسلہ کے روپیہ میں سے اپنے ان ایجنٹوں کو پیشکیاں بھی دیتے رہے چنانچہ ریکارڈ سے

خلافة على منهاج النبوة
۴۳۱
جلد دوم
مولوی علی محمد اجمیری کے نام ۷ ۸ روپے ۸ آنے ، حمید ڈاڈھا کے نام ۳۵ روپے اور
م رسول چک ۳۵ کے نام ۵۰ روپے پیشگی دئیے جانے ثابت ہیں۔اس طرح نفرت اور
لالچ دونوں جذبات اکٹھے ہو گئے اور ان لوگوں نے میاں عبد المنان کی تائید میں پرو پیگنڈا
شروع کر دیا جس طرح بعض منافقوں نے حضرت عمر کی زندگی میں پرو پیگنڈا شروع کیا تھا
کہ جب حضرت عمر فوت ہوں گے تو ہم فلاں کی بیعت کریں گے۔لیکن وہ بھی خائب و خاسر
رہے اور یہ بھی خائب و خاسر رہیں گے اور اللہ تعالیٰ خلافت احمدیہ کی خود حفاظت کرے گا
اور جماعت کی خود را ہنمائی کرے گا اور وہ کبھی ان منافقوں یا پیغامیوں کے چیلوں یا
احراریوں کے چیلوں کو قریب بھی نہیں آنے دے گا۔جب ۱۹۵۵ء میں مجھ پر فالج کا حملہ ہوا تو یہ بغض اور زیادہ زور سے ظاہر ہونے لگا جیسا
که شیخ نصیر الحق صاحب کی گواہی سے ظاہر ہے جو ذیل میں درج کی جاتی ہے۔شیخ بیج۔مکرم شیخ نصیر الحق صاحب کی گواہی ملا صاحب لکھتے ہیں:۔شیخ
سید نا و اما منا حضرت۔۔۔۔۔۔۔رت المصلح الموعود خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز !
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
جب حضور لاہور سے کراچی تشریف لے گئے دوسرے دن شام کو آپ کی خیریت سے
کراچی پہنچنے کی اطلاع حاصل کرنے کیلئے سمن آباد سے رتن باغ پہنچا میرے ساتھ میری
چھوٹی بیوی بھی تھی انہیں رتن باغ ٹھہرا کر چونکہ یہاں اطلاع کو ئی نہیں ملی تھی میں جو دھامل
بلڈنگ میں گیا۔لوگ مغرب کی نماز ادا کر چکے تھے اور حضور کی خیریت سے کراچی پہنچنے کے
متعلق گفتگو کر رہے تھے میں مزید حالات معلوم کرنے کے لئے سید بہاول شاہ صاحب کی
طرف متوجہ ہوا۔انہوں نے تار کا ذکر کیا کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ حضور بخیریت تمام کراچی پہنچ گئے
ہیں۔جب میں واپس رتن باغ کو لوٹنے لگا تا اپنی بیوی کو ساتھ لے کر گھر سمن آباد چلا جاؤں
مولوی عبدالوہاب صاحب نے مجھے آواز دی کہ حاجی صاحب ٹھہر جائیں میں بھی چلتا ہوں۔مولوی صاحب نے فرمایا کہ حاجی صاحب آپ نے دیکھا کہ قوم کا کتنا روپیہ خرچ ہو رہا

خلافة على منهاج النبوة
۴۳۲
جلد دوم
ہے۔میں نے عرض کیا مولوی صاحب حضرت صاحب تو فرما چکے ہیں کہ میں اپنا خرچ خود
برداشت کروں گا پھر اعتراض کیسا؟ فرمانے لگے آگے تو سنو! میں نے کہا فرمائیے۔کہنے
لگے کہ دیکھو اب خلیفہ تو نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذلِكَ ( اپنا دماغ کھو چکا ہے وہ اس قابل نہیں کہ
خلیفہ رکھا جا سکے میں بجبر خاموش رہا تا سارا ماجرا سن سکوں اور جو گفتگو یہ کرنا چاہتے ہیں
وہ رہ نہ جائے۔میں نے کہا مولوی صاحب بھلا یہ تو بتائیے کہ اب اور کون خلیفہ ہوسکتا ہے؟
کہنے لگے کہ میاں بشیر احمد صاحب اور چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کیا کم ہیں۔اب میں
نہیں رہ سکا تو میں نے کہا مولوی صاحب ! آپ تو ایک بہت بزرگ ہستی کے فرزند ہیں آپ
کو اتنا بھی علم نہیں کہ ایک خلیفہ کی موجودگی میں دوسرا خلیفہ نہیں ہو سکتا۔اللہ تعالیٰ سے
دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ حضور کو جلد صحت عطا فرمائے۔مولوی صاحب فرمانے لگے کہ بھئی اب تو
یہ ممکن ہی نہیں۔میں نے یہ بھی کہا کہ ایک خلیفہ کی موجودگی میں دوسرا خلیفہ بنانا تو کجا خیال کرنا
بھی گناہ ہے چہ جائیکہ آپ ایسی باتیں کر رہے ہیں اور میرے لئے یہ امر نہایت تکلیف دہ ہو
گیا ہے۔۔۔پھر فرمانے لگے سنو ! سنو! میں نے عرض کیا کہ چونکہ میں نے سمن آباد جانا ہے اور
نیلا گنبد سے بس لینی ہے اس لئے کچھ اور کہنا ہے تو چلتے چلتے بات کیجئے۔کہنے لگے کہ دیکھو یہ جو
مضامین آجکل چھپ رہے ہیں انہیں میاں بشیر احمد صاحب درست کر کے پریس کو بھیجتے ہیں
وہ خود تو لکھ ہی نہیں سکتے پھر یہ عجیب بات ہے کہ انہی میاں صاحب کو حضرت صاحب اپنے
کمرہ میں سلاتے ہیں۔میں اس معمہ کو نہیں سمجھ سکا۔اس کے علاوہ بھی اور کئی ایسی باتیں کہیں
جو میں بھول گیا۔میں نے اگلے دن سارا واقعہ چوہدری اسد اللہ خان صاحب کو ہائیکورٹ
میں جا کر سنایا۔انہوں نے فرما یا لکھ دو۔میں نے وہیں بیٹھ کر لکھ دیا جو مجھے اُس وقت یا دتھا۔چوہدری صاحب نے فرمایا کہ آپ مولوی صاحب کے سامنے بھی یہی بیان دیں گے۔میں
نے عرض کیا کہ میں نے آپ کو لکھ دیا ہے۔آپ میرے ساتھ جو دھامل بلڈنگ چلیں اور
انہیں میری موجودگی میں پڑھا دیں چنانچہ ہم دونوں گئے۔مولوی صاحب اپنی دکان میں
موجود نہ تھے ہم انتظار کرتے رہے کچھ دیر کے بعد مولوی صاحب تشریف لے آئے۔میرا خط
چوہدری صاحب نے مولوی صاحب کو پڑھایا۔مولوی صاحب کا رنگ زرد ہو گیا کچھ سکتے

·

آج 10 میں سے 10 باقی