خلافت حقہ اسلامیہ
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)
خلافة على منهاج النبوة
۴۴۷
جلد دوم
خلافت حقہ اسلامیہ
( تقریر جلسه سالانه ۲۷ / دسمبر ۱۹۵۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔" قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ
وليبة لَنَّهُمْ مِّن بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا ، يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا، وَمَنْ كَفَرَ
بعد ذلك فأوليكَ هُمُ الفسقون۔اس آیت کے متعلق تمام پچھلے مفسرین اس بات پر متفق ہیں کہ یہ آیت خلافتِ اسلامیہ
کے متعلق ہے۔اسی طرح صحابہ کرام (رضوان اللہ علیہم اجمعین ) اور کئی خلفائے راشدین بھی
اس کے متعلق گواہی دیتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اپنی کتابوں
میں اس آیت کو پیش کیا ہے اور بتایا ہے کہ یہ آیت خلافتِ اسلامیہ کے متعلق ہے۔اس آیت
میں اللہ تعالیٰ بیان فرماتا ہے کہ اے خلافت حقہ اسلامیہ پر ایمان رکھنے والے مومنو! ( چونکہ
یہاں خلافت کا ذکر ہے اس لئے امنوا میں ایمان لانے سے مرادایمان بالخلافت ہی ہوسکتا
ہے۔پس یہ آیت مبائعین کے متعلق ہے غیر مبائعین کے متعلق نہیں کیونکہ وہ خلافت پر ایمان
نہیں رکھتے ) اے خلافتِ حقہ اسلامیہ کو قائم رکھنے اور اس کے حصول کے لئے کوشش کرنے
والو! تم سے اللہ ایک وعدہ کرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم تم میں سے زمین میں اسی طرح خلفاء
بناتے رہیں گے جس طرح تم سے پہلے لوگوں کو خلفاء بنایا اور ہم اُن کے لئے اسی دین کو
خلافة على منهاج النبوة
۴۴۸
جلد دوم
جاری کریں گے جو ہم نے اُن کے لئے پسند کیا ہے یعنی جو ایمان اور عقیدہ ان کا ہے وہی خدا
کو پسند یدہ ہے اور اللہ تعالٰی وعدہ کرتا ہے کہ وہ اسی عقیدہ اور طریق کو دنیا میں جاری رکھے گا
اور اگر اُن پر کوئی خوف آیا تو ہم اس کو تبدیل کر کے امن کی حالت لے آئیں گے۔لیکن ہم
بھی اُن سے امید کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ تو حید کو دنیا میں قائم کریں گے اور شرک نہیں کریں
گے۔یعنی مشرک مذاہب کی تردید کرتے رہیں گے اور اسلام کی ، توحید حقہ کی اشاعت
کرتے رہیں گے۔خلافت کے قائم ہونے کے بعد خلافت پر ایمان لانے والے لوگوں نے خلافت کو ضائع
کر دیا تو فرماتا ہے مجھ پر الزام نہیں ہوگا۔اس لئے کہ میں نے ایک وعدہ کیا ہے اور شرطیہ
وعدہ کیا ہے۔اس خلافت کے ضائع ہونے پر الزام تم پر ہوگا۔میں اگر پیشگوئی کرتا تو مجھ پر
الزام ہوتا کہ میری پیشگوئی جھوٹی نکلی مگر میں نے پیشگوئی نہیں کی بلکہ میں نے تم سے وعدہ کیا
ہے اور شرطیہ وعدہ کیا ہے کہ اگر تم مومن بالخلافہ ہو گے اور اس کے مطابق عمل کرو گے تو پھر
میں خلافت کو تم میں قائم رکھوں گا۔پس اگر خلافت تمہارے ہاتھوں سے نکل گئی تو یا درکھو کہ تم
مومن بالخلافۃ نہیں رہو گے کا فر بالخلافہ ہو جاؤ گے اور نہ صرف خلفاء کی اطاعت سے نکل جاؤ
گے بلکہ میری اطاعت سے بھی نکل جاؤ گے اور میرے بھی باغی بن جاؤ گے۔خلافت حقہ اسلامیہ کے عنوان کی وجہ میں نے اس مضمون کا ہیڈنگ
خلافت حقہ اسلامیہ اس لئے رکھا ہے
کہ جس طرح موسوی زمانہ میں خلافتِ موسویہ یہود یہ دو حصوں میں تقسیم تھی ، ایک دور
حضرت موسیٰ علیہ السلام سے لے کر حضرت عیسی علیہ السلام تک تھا اور ایک دور حضرت عیسی
علیہ السلام سے لے کر آج تک چلا آ رہا ہے۔اسی طرح اسلام میں بھی خلافت کے دو دور
ہیں ، ایک دور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد شروع ہوا اور اُس کی ظاہری شکل حضرت
علی رضی اللہ عنہ پر ختم ہو گئی اور دوسرا دور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد حضرت
خلیفہ اول سے شروع ہوا اور اگر آپ لوگوں میں ایمان اور عمل صالح قائم رہا اور خلافت سے
وابستگی پختہ رہی تو اِنْشَاءَ اللهُ یہ دور قیامت تک قائم رہے گا۔
خلافة على منهاج النبوة
۴۴۹
جلد دوم
جیسا کہ مذکورہ بالا آیت کی تشریح میں میں ثابت کر چکا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
اگر ایمان بالخلافتہ قائم رہا اور خلافت کے قیام کے لئے تمہاری کوشش جاری رہی تو میرا وعدہ
ہے کہ تم میں سے ( یعنی مومنوں میں سے اور تمہاری جماعت میں سے ) میں خلیفہ بنا تا رہوں
گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کے متعلق احادیث میں تصریح فرمائی ہے۔آپ
فرماتے ہیں۔مَا كَانَتْ نُبُوَّةً قَطُّ إِلَّا تَبِعَتُهَا خِلَافَةٌ " کہ ہر نبوت کے بعد خلافت ہوتی ہے اور
میرے بعد بھی خلافت ہو گی اس کے بعد ظالم حکومت ہوگی پھر جابر حکومت ہوگی یعنی غیر قو میں
آ کر مسلمانوں پر حکومت کریں گی جو زبر دستی مسلمانوں سے حکومت چھین لیں گی۔اس کے
بعد فر ماتے ہیں کہ پھر خلافت على مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ہو گی یعنی جیسے نبیوں کے بعد خلافت ہوتی
ہے ویسی ہی خلافت پھر جاری کر دی جائے گی۔سے
نبیوں کے بعد خلافت کا ذکر قرآن کریم میں دو جگہ آتا ہے۔ایک تو یہ ذکر ہے کہ
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد خدا تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو خلافت اس طرح دی کہ کچھ ان
میں سے موسیٰ علیہ السلام کے تابع نبی بنائے اور کچھ اُن میں سے بادشاہ بنائے۔اب نبی اور
بادشاہ بنانا تو خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے ہمارے اختیار میں نہیں لیکن جو تیسرا امر خلافت کا
ہے اور اس حیثیت سے کہ خدا تعالیٰ بندوں سے کام لیتا ہے ہمارے اختیار میں ہے چنانچہ
عیسائی اس کے لئے انتخاب کرتے ہیں اور اپنے میں سے ایک شخص کو بڑا مذہبی لیڈر بنا لیتے
ہیں جس کا نام وہ پوپ رکھتے ہیں۔گو پوپ اور پوپ کے متبعین اب خراب ہو گئے ہیں مگر اس
سے یہ خیال نہیں کرنا چاہیے کہ پھر اُن سے مشابہت کیوں دی ؟ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں
صاف طور پر فرماتا ہے کہ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قبلهم جس طرح پہلے لوگوں کو
میں نے خلیفہ بنایا تھا اسی طرح میں تمہیں خلیفہ بناؤں گا یعنی جس طرح موسیٰ علیہ السلام کے
سلسلہ میں خلافت قائم کی گئی تھی۔اُسی طرح تمہارے اندر بھی اس حصہ میں جو موسوی
سلسلہ کے مشابہ ہو گا میں خلافت قائم کروں گا یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت
براہ راست چلے گی پھر جب مسیح موعود آ جائے گا تو جس طرح مسیح ناصری کے سلسلہ میں
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۰
جلد دوم
خلافت چلا ئی گئی تھی اُسی طرح تمہارے اندر بھی چلاؤں گا۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرماتے ہیں کہ موسیٰ کے سلسلہ میں مسیح آیا اور محمدی سلسلہ میں بھی مسیح آیا مگر محمدی سلسلہ کا
مسیح پہلے مسیح سے افضل ہے۔اس لئے وہ غلطیاں جو انہوں نے کیں وہ اللہ تعالیٰ کے
فضل سے مسیح محمدی کی جماعت نہیں کرے گی۔انہوں نے خدا کو بھلا دیا اور خدا تعالیٰ کو بھلا کر
ایک کمزور انسان کو خدا کا بیٹا بنا کر اُسے پوجنے لگ گئے۔مگر محمدی مسیح نے اپنی جماعت کو شرک
کے خلاف بڑی شدت سے تعلیم دی بلکہ خود قرآن کریم نے کہہ دیا کہ اگر تم خلافت حاصل کرنا
چاہتے ہو تو پھر شرک کبھی نہ کرنا اور میری خالص عبادت کو ہمیشہ قائم رکھنا جیسا کہ
يَعْبُدُونَني لا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا میں اشارہ کیا گیا ہے۔پس اگر جماعت اس کو قائم رکھے
گی تبھی وہ انعام پائے گی اور اس کی صورت یہ بن گئی ہے کہ قرآنِ کریم نے بھی شرک کے
خلاف اتنی تعلیم دی کہ جس کا ہزارواں حصہ بھی انجیل میں نہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے بھی شرک کے خلاف اتنی تعلیم دی ہے جو حضرت مسیح ناصرٹی کی موجود تعلیم میں نہیں پائی
جاتی۔پھر آپ کے الہاموں میں بھی یہ تعلیم پائی جاتی ہے۔چنانچہ آپ کا الہام ہے۔خُذُوا
التَّوْحِيدَ التَّوْحِيدَ يَا ابْنَاءَ الْفَارِسِ " اے مسیح موعود اور اُس کی ذریت ! تو حید کو ہمیشہ قائم
رکھوسو اس سلسلہ میں خدا تعالیٰ نے توحید پر اتنا زور دیا ہے کہ اس کو دیکھتے ہوئے اور قرآنی
تعلیم پر غور کرتے ہوئے یہ یقین ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے تو حید کامل احمد یوں میں
قائم رکھے گا اور اس کے نتیجہ میں خلافت بھی ان کے اندر قائم رہے گی اور وہ خلافت بھی
اسلام کی خدمت گزار ہو گی۔حضرت مسیح ناصری کی خلافت کی طرح وہ خود اس کے اپنے
مذہب کو تو ڑنے والی نہیں ہوگی۔جماعت احمدیہ میں خلافت میں نے بتایا ہے کہ جس طرح قرآن کریم نے کہا ہے
کہ خلیفے ہو نگے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی
قائم رہنے کی بشارت فرمایا ہے کہ میرے بعد خلیفے ہوں گے۔پھر
مُلكاً عَاضًا ہو گا۔پھر ملک جبر یہ ہو گا اور اس کے بعد خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ہوگی۔اسی
طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی قرآن کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۱
جلد دوم
وآلہ وسلم کی سنت میں الوصية میں تحریر فرمایا ہے کہ
سواے عزیز و ! جب کہ قدیم سے سُنت اللہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ دو
قدرتیں دکھلاتا ہے تا مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو پامال کر کے دکھلا دے سواب
ممکن نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدیم سنت کو ترک کر دیوے۔اس لئے تم میری اس
بات سے جو میں نے تمہارے پاس بیان کی غمگین مت ہو اور تمہارے دل پریشان
نہ ہو جائیں کیونکہ تمہارے لئے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے اور اُس کا
آنا تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں
ہوگا، ۵
یعنی اگر تم سیدھے رستہ پر چلتے رہو گے تو خدا کا مجھ سے وعدہ ہے کہ جو دوسری قدرت
یعنی خلافت تمہارے اندر آوے گی وہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگی۔عیسائیوں کو دیکھو گو جھوٹی
خلافت ہی سہی انہیں سو سال سے وہ اس کو لئے چلے آ رہے ہیں۔مگر مسلمانوں کی بدقسمتی ہے
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خلافت کو ابھی اڑتالیس سال ہوئے تو کئی بلیاں چھیچھڑوں
کی خواہیں دیکھنے لگیں اور خلافت کو توڑنے کی فکر میں لگ گئیں۔پھر فرماتے ہیں کہ
وو
تم خدا کی قدرت ثانی کے انتظار میں اکٹھے ہو کر دعا کرتے رہو۔سو تم کو بھی چاہیے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد کے ماتحت دعائیں
کرتے رہو کہ اے اللہ ! ہم کو مؤمن بالخلافت رکھیو اور اس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق
دیجو اور ہمیں ہمیشہ اس بات کا مستحق رکھیو کہ ہم میں سے خلیفے بنتے رہیں اور قیامت تک یہ
سلسلہ جاری رہے تا کہ ہم ایک جھنڈے کے نیچے کھڑے ہو کر اور ایک صف میں کھڑے ہو کر
اسلام کی جنگیں ساری دنیا سے لڑتے رہیں اور پھر ساری دنیا کو فتح کر کے محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں گرا دیں کیونکہ یہی ہمارے قیام اور مسیح موعود علیہ السلام کی
بعثت کی غرض ہے۔
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۲
قدرت ثانیہ سے مراد خلافت ہے
جلد دوم
یہ جو میں نے قدرت ثانیہ کے معنی
خلافت کے کئے ہیں یہ ہمارے ہی نہیں
بلکہ غیر مبائعین نے بھی اس کو تسلیم کیا ہوا ہے چنانچہ خواجہ کمال الدین صاحب لکھتے ہیں :۔حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا جنازہ قادیان میں پڑھا جانے سے پہلے
آپ کے وصایا مندرجہ رسالہ الوصیۃ کے مطابق حسب مشورہ معتمدین صدر انجمن
احمد یہ موجود قادیان و اقرباء حضرت مسیح موعود به اجازت حضرت (اماں جان )
گل قوم نے جو قادیان میں موجود تھی اور جس کی تعداد اس وقت بارہ سوتھی والا
مناقب حضرت حاجی الحرمین شریفین جناب حکیم نورالدین صاحب سلمہ کو آپ کا
جانشین اور خلیفہ قبول کیا اور آپ کے ہاتھ پر بیعت کی۔۔۔یہ خطوط بطور اطلاع کل
سلسلہ کے ممبران کو لکھا جاتا ہے“۔یہ خط ہے جو انہوں نے شائع کیا۔اس میں مولوی محمد علی صاحب ، شیخ رحمت اللہ صاحب
اور ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب وغیرہ کا بھی انہوں نے ذکر کیا ہے کہ معتمدین میں سے وہ اس
موقع پر موجود تھے اور انہوں نے حضرت خلیفہ اول کی بیعت کی۔سوان لوگوں نے اس زمانہ
میں یہ تسلیم کر لیا کہ یہ جو قدرت ثانیہ کی پیش گوئی تھی یہ خلافت کے متعلق تھی کیونکہ الوصیۃ میں
سوائے اس کے اور کوئی ذکر نہیں کہ تم قدرت ثانیہ کے لئے دعائیں کرتے رہو اور خواجہ صاحب
لکھتے ہیں کہ مطابق حکم الوصیۃ ہم نے بیعت کی۔پس خواجہ صاحب کا اپنا اقرار موجود ہے کہ
الوصیۃ میں جو پیشگوئی کی گئی تھی وہ خلافت کے متعلق تھی اور ” قدرتِ ثانیہ سے مراد
خلافت ہی ہے۔پس حضرت خلیفہ اول کے ہاتھ پر خواجہ کمال الدین صاحب ، مولوی محمد
علی صاحب اور ان کے ساتھیوں کا بیعت کرنا اور اسی طرح میرا اور تمام خاندانِ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بیعت کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام جماعت احمدیہ نے
بالا تفاق خلافتِ احمدیہ کا اقرار کر لیا۔پھر حضرت خلیفہ اول کی وفات کے بعد حضرت
خلیفہ اول کے تمام خاندان اور جماعت احمدیہ کے ننانوے فیصدی افراد کا میرے ہاتھ پر
بیعت کر لینا اس بات کا مزید ثبوت ہوا کہ جماعت احمد یہ اس بات پر متفق ہے کہ
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۳
خلافت احمدیہ کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔جلد دوم
آئندہ انتخاب خلافت چونکہ اس وقت حضرت خلیفہ اول کے خاندان میں سے
بعض نے اور اُن کے دوستوں نے خلافت احمدیہ کا
کے متعلق طریق کار سوال پھر اُٹھایا ہے اس لئے میں نے ضروری سمجھا کہ اس
مضمون کے متعلق پھر کچھ روشنی ڈالوں اور جماعت کے سامنے ایسی تجاویز پیش کروں جن
سے خلافتِ احمد یہ شرارتوں سے محفوظ ہو جائے۔میں نے اس سے پہلے جماعت کے دوستوں کے مشورہ کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا کہ خلیفہ وقت
کی وفات کے بعد جماعت احمدیہ کی مجلس شوری دوسرا خلیفہ چنے۔مگر موجودہ فتنہ نے بتا دیا
ہے کہ یہ طریق درست نہیں کیونکہ بعض لوگوں نے یہ کہا کہ ہم خلیفہ ثانی کے مرنے کے بعد
بیعت میاں عبدالمنان کی کریں گے اور کسی کی نہیں کریں گے۔اس سے پتہ لگا کہ ان لوگوں
نے یہ سمجھا کہ صرف دو تین آدمی ہی اگر کسی کی بیعت کر لیں تو وہ خلیفہ ہو جاتا ہے اور پھر اس
سے یہ بھی پتہ لگا کہ جماعت میں خلفشار پیدا ہو سکتا ہے۔چاہے وہ خلفشار پیدا کر نے والا
غلام رسول نمبر ۳۵ جیسا آدمی ہی ہو اور خواہ وہ ڈاہڈا جیسا گمنام آدمی ہی ہو۔وہ دعوئی تو یہی
کریں گے کہ خلیفہ چنا گیا ہے۔سو جماعت احمدیہ میں پریشانی پیدا ہوگی۔اس لئے وہ پرانا
طریق جو طول عمل والا ہے میں اس کو منسوخ کرتا ہوں اور اس کی بجائے میں اس سے زیادہ تو
قریبی طریقہ پیش کرتا ہوں۔بیشک ہمارا دعویٰ ہے کہ خلیفہ خدا بناتا ہے مگر اس کے باوجو د تاریخ کی اس شہادت کا
انکار نہیں کیا جا سکتا کہ خلیفے شہید بھی ہو سکتے ہیں۔جس طرح حضرت عمرؓ، حضرت عثمان اور
حضرت علی شہید ہوئے اور خلافت ختم بھی کی جا سکتی ہے۔جس طرح حضرت حسنؓ کے بعد
خلافت ختم ہو گئی۔جو آیت میں نے اس وقت پڑھی ہے اس سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ
مسلمانوں میں خلافت قائم رکھنے کا اللہ تعالیٰ کا وعدہ مشروط ہے کیونکہ مندرجہ بالا آیت میں
یہی بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ خلافت پر ایمان لانے والوں اور اس کے قیام کیلئے مناسب حال
عمل کرنے والے لوگوں سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ ان میں خلافت کو قائم رکھے گا۔پس خلافت
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۴
جلد دوم
کا ہونا ایک انعام ہے پیشگوئی نہیں اگر پیشگوئی ہوتا تو حضرت امام حسنؓ کے بعد خلافت کا ختم ہونا
نَعُوذُ بِاللهِ قرآن کریم کو جھوٹا قرار دیتا لیکن چونکہ قرآن کریم نے اس کو ایک مشروط انعام
قرار دیا ہے۔اس لئے اب ہم یہ کہتے ہیں کہ چونکہ حضرت امام حسنؓ کے زمانہ میں عام
مسلمان کامل مومن نہیں رہے تھے اور خلافت کے قائم رکھنے کے لئے صحیح کوشش انہوں نے
چھوڑ دی تھی اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس انعام کو واپس لے لیا اور باوجود خلافت کے ختم ہو
جانے کے قرآن سچا رہا جھوٹا نہیں ہوا۔وہی صورت اب بھی ہوگی اگر جماعت احمد یہ خلافت
کے ایمان پر قائم رہی اور اس کے قیام کے لئے صحیح جد و جہد کرتی رہی تو اس میں بھی قیامت
تک خلافت قائم رہے گی۔جس طرح عیسائیوں میں پوپ کی شکل میں اب تک قائم ہے گو وہ
بگڑ گئی ہے۔میں نے بتا دیا ہے کہ اس کے بگڑنے کا احمدیت پر کوئی اثر نہیں ہوسکتا۔مگر
بہر حال اس فساد سے اتنا پتہ لگ جاتا ہے کہ شیطان ابھی مایوس نہیں ہوا۔پہلے تو شیطان نے
پیغامیوں کی جماعت بنائی لیکن بیالیس سال کے انتظار کے بعد اس باسی کڑھی میں پھر اُبال
آیا اور وہ بھی لگے مولوی عبد المنان اور عبد الوہاب کی تائید میں مضمون لکھنے اور ان میں سے
ایک شخص محمد حسن چیمہ نے بھی ایک مضمون شائع کیا ہے کہ ہمارا نظام اور ہما ر ا سٹیج اور ہماری
جماعت تمہاری مدد کے لئے تیار ہے شاباش ہمت کر کے کھڑے رہو۔مرزا محمود سے دبنا
نہیں۔اس کی خلافت کے پردے چاک کر کے رکھ دو ہماری مدد تمہارے ساتھ ہے۔کوئی
اس سے پوچھے کہ تم نے مولوی محمد علی صاحب کو کیا مدد دے لی تھی۔آخر مولوی محمد علی صاحب
بھی تو تمہارے لیڈر تھے خواجہ کمال الدین صاحب بھی لیڈر تھے اُن کی تم نے کیا مددکر لی تھی
جو آج عبد المنان اور عبدالوہاب کی کر لو گے۔پس یہ باتیں محض ڈھکو سلے ہیں ان سے صرف
ہم کو ہوشیار کیا گیا ہے۔خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ مطمئن نہ ہو جانا اور یہ نہ سمجھنا کہ خدا تعالیٰ
چونکہ خلافت قائم کیا کرتا ہے اس لئے کوئی ڈر کی بات نہیں ہے تمہارے زمانہ میں بھی فتنے
کھڑے ہو رہے ہیں اور اسلام کے ابتدائی زمانہ میں بھی فتنے کھڑے ہوئے تھے۔اس لئے
خلافت کو ایسی طرز پر چلا ؤ جو زیادہ آسان ہو اور کوئی ایک دو لفنگے اُٹھ کر اور کسی کے ہاتھ پر
بیعت کر کے یہ نہ کہہ دیں کہ چلو خلیفہ مقرر ہو گیا ہے۔پس اسلامی طریق پر جو کہ میں آگے
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۵
جلد دوم
بیان کروں گا آئندہ خلافت کے لئے میں یہ قاعدہ منسوخ کرتا ہوں کہ شوری انتخاب کرے
بلکہ میں یہ قاعدہ مقرر کرتا ہوں کہ آئندہ جب کبھی خلافت کے انتخاب کا وقت آئے تو صدر
انجمن احمدیہ کے ناظر اور ممبر اور
تحریک جدید کے وکلاء اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
خاندان کے زندہ افراد اور اب نظر ثانی کرتے وقت میں یہ بات بھی بعض دوستوں کے
مشورہ سے زائد کرتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ بھی جن کو فوراً
بعد تحقیقات صدر انجمن احمدیہ کو چاہیے کہ صحابیت کا سرٹیفکیٹ دے دے اور جامعتہ المبشرین
کے پرنسپل اور جامعہ احمدیہ کا پرنسپل اور مفتی سلسلہ احمدیہ اور تمام جماعتہائے پنجاب اور سندھ
کے ضلعوں کے امیر اور مغربی پاکستان اور کراچی کا امیر اور مشرقی پاکستان کا امیر مل کر اس کا
انتخاب کریں۔اسی طرح نظر ثانی کرتے وقت میں یہ امر بھی بڑھاتا ہوں کہ ایسے سابق امراء جو دو
دفعہ کسی ضلع کے امیر رہے ہوں گو انتخاب کے وقت بوجہ معذوری کے امیر نہ رہے ہوں وہ بھی
اس لسٹ میں شامل کئے جائیں۔اسی طرح ایسے تمام مبلغ جو ایک سال تک غیر ملک میں کام
کر آئے ہیں اور بعد میں سلسلہ کی طرف سے اُن پر کوئی الزام نہ آیا ہو۔ایسے مبلغوں کی لسٹ
شائع کرنا مجلس تحریک کا کام ہوگا۔اسی طرح ایسے مبلغ جنہوں نے پاکستان کے کسی ضلع یا
صو بہ میں رئیس التبلیغ کے طور پر کم سے کم ایک سال کام کیا ہو۔ان کی فہرست بنانا صدرانجمن احمد یہ
کے ذمہ ہوگا۔مگر شرط یہ ہوگی کہ اگر وہ موقع پر پہنچ جائیں۔سیکرٹری شوری تمام ملک میں اطلاع
دے دے کہ فوراً پہنچ جاؤ۔اس کے بعد جو نہ پہنچے اس کا اپنا قصور ہو گا اور اس کی غیر حاضری
خلافت کے انتخاب پر اثر انداز نہیں ہو گی۔نہ یہ عذر سنا جائے گا کہ وقت پر اطلاع شائع نہیں
ہوئی۔یہ ان کا اپنام کام ہے کہ وہ پہنچیں۔سیکرٹری شوری کا کام اُن کو لا نا نہیں ہے اس کا کام
صرف یہ ہو گا کہ وہ ایک اعلان کر دے اور اگر سیکرٹری شوری کہے کہ میں نے اعلان کر دیا تھا
تو وہ انتخاب جائز سمجھا جائے گا۔ان لوگوں کا یہ کہہ دینا یا ان میں سے کسی کا یہ کہہ دینا کہ مجھے
اطلاع نہیں پہنچ سکی اس کی کوئی وقعت نہیں ہوگی نہ قانوناً نہ شرعا۔یہ سب لوگ مل کر جو فیصلہ
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۶
جلد دوم
کریں گے وہ تمام جماعت کے لئے قابل قبول ہوگا اور جماعت میں سے جومی
سے جو شخص اس کی
مخالفت کرے گا وہ باغی ہوگا اور جب بھی انتخاب خلافت کا وقت آئے اور مقررہ طریق کے
مطابق جو بھی خلیفہ چنا جائے میں اُس کو ابھی سے بشارت دیتا ہوں کہ اگر اس قانون کے ماتحت
وہ چنا جائے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ ہوگا اور جو بھی اس کے مقابل میں کھڑا ہو گا وہ بڑا ہویا
چھوٹا ہو ذلیل کیا جائے گا اور تباہ کیا جائے گا کیونکہ ایسا خلیفہ صرف اس لئے کھڑا ہوگا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس پیشگوئی کو
پورا کرے کہ خلافت اسلامیہ ہمیشہ قائم رہے۔پس چونکہ وہ قرآن اور محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی باتوں کو پورا کرنے کے لئے کھڑا ہوگا اس لئے
اُسے ڈرنا نہیں چاہیے۔جب مجھے خلیفہ چنا گیا تھا تو سلسلہ کے بڑے بڑے لیڈ ر سارے مخالف ہو گئے تھے اور
خزانہ میں کل اٹھارہ آنے تھے اب تم بتاؤ اٹھارہ آنے میں ہم تم کو ایک ناشتہ بھی دے سکتے
ہیں ؟ پھر خدا تعالیٰ تم کو کھینچ کر لے آیا۔اور یا تو یہ حالت تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی وفات پر صرف بارہ سو آدمی جمع ہوئے تھے اور یا آج کی رپورٹ یہ ہے کہ ربوہ
کے آدمیوں کو ملا کر اس وقت جلسہ مردانہ اور زنانہ میں پچپن ہزار تعداد ہے۔آج رات کو
۴۳ ہزار مہمانوں کو کھانا کھلایا گیا ہے۔بارہ ہزار ربوہ والے ملالئے جائیں تو پچپن ہزار ہو
0
جاتا ہے۔پس عورتوں اور مردوں کو ملا کر اس وقت ہماری تعداد ۵۵ ہزار ہے۔اُس وقت
بارہ سو تھی یہ پچپن ہزار کہاں سے آئے؟ خدا ہی لایا۔پس میں ایسے شخص کو جس کو خدا تعالیٰ
خلیفہ ثالث بنائے ابھی سے بشارت دیتا ہوں کہ اگر وہ خدا تعالیٰ پر ایمان لا کر کھڑا ہو جائے
گا تو منان، وہاب اور پیغامی کیا چیز ہیں اگر دنیا کی حکومتیں بھی اُس سے ٹکر لیں گی تو وہ ریزہ
ریزہ ہو جائیں گی ( نعر ہائے تکبیر ) جماعت احمدیہ کو حضرت خلیفہ اول کی اولاد سے ہر گز کوئی
تعلق نہیں۔جماعت احمدیہ کو خدا کی خلافت سے تعلق ہے اور وہ خدا کی خلافت کے آگے اور
پیچھے لڑے گی اور دنیا میں کسی شریر کو جو کہ خلافت کے خلاف ہے خلافت کے قریب بھی نہیں
آنے دے گی۔
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۷
جلد دوم
اب یہ دیکھ لو ا بھی تم نے گواہیاں سن لی ہیں کہ عبدالوہاب احراریوں کو مل کر قادیان کی
خبریں سنایا کرتا تھا اور پھر تم نے یہ بھی سن لیا ہے کہ کس طرح پیغامیوں کے ساتھ ان لوگوں
کے تعلقات ہیں۔سو اگر خدانخواستہ ان لوگوں کی تدبیر کامیاب ہو جائے تو اس کے معنی یہ
تھے کہ بیالیس سال کی لڑائی کے بعد تم لوگ احراریوں اور پیغامیوں کے نیچے آ جاتے۔تم
بظاہر اس کو چھوٹی بات سمجھتے ہو لیکن یہ چھوٹی بات نہیں یہ ایک بہت بڑی بات ہے اگر
خدانخواستہ ان کی سکیم کامیاب ہو جاتی تو جماعت احمد یہ مبائعین ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی اور اس
کے لیڈر ہوتے مولوی صدر الدین اور عبد الرحمن مصری اور ان کے لیڈر ہو تے مولوی داؤد
غزنوی اور عطاء اللہ شاہ بخاری۔اب تم بتاؤ کہ مولوی عطاء اللہ شاہ بخاری اور داؤ دغزنوی
اگر تمہارے لیڈر ہو جائیں تو تمہارا دنیا میں کوئی ٹھکانہ رہ جائے ؟ تمہارا ٹھکا نہ تو تبھی رہتا ہے
جب مبائعین میں سے خلیفہ ہوا اور قرآن مجید نے شرط لگائی ہے منظم کی یعنی وہ مبائعین
میں سے ہونا چاہیے۔اس پر کسی غیر مبائع یا احراری کا اثر نہیں ہونا چاہیے۔اگر غیر مبائع کا
اور احراری کا اثر ہو تو پھر وہ نہ مِنكُمُ ہو سکتا ہے نہ خلیفہ ہو سکتا ہے۔پس ایک تو میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ جب بھی وہ وقت آئے آخر انسان کے لئے کوئی
دن آنا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ابھی میں نے حوالہ سنایا ہے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اپنی موت کی خبر دی اور فرمایا پریشان نہ ہو کیونکہ خدا تعالیٰ دوسری
قدرت ظاہر کرنا چاہتا ہے۔سو دوسری قدرت کا اگر تیسرا مظہر وہ ظاہر کرنا چاہے تو اس کو کون
روک سکتا ہے۔ہر انسان نے آخر مرنا ہے مگر میں نے بتایا ہے کہ شیطان نے بتا دیا ہے کہ
ابھی اس کا سر نہیں کچلا گیا۔وہ ابھی تمہارے اندر داخل ہونے کی امید رکھتا ہے۔”پیغام صلح کی تائید اور محمد حسین چیمہ کا مضمون بتاتا ہے کہ ابھی مارے ہوئے سانپ کی دُم
ہل رہی ہے۔پس اُس کو مایوس کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آئندہ یہ نہ رکھا جائے کہ ملتان
اور کراچی اور حیدر آباد اور کوئٹہ اور پشاور سب جگہ کے نمائندے جو پانچ سو کی تعداد سے
زیادہ ہوتے ہیں وہ آئیں تو انتخاب ہو بلکہ صرف ناظروں اور وکیلوں اور مقررہ اشخاص کے
مشورہ کے ساتھ اگر وہ حاضر ہوں خلیفہ کا انتخاب ہو گا جس کے بعد جماعت میں اعلان کر دیا
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۸
جلد دوم
جائے گا اور جماعت اُس شخص کی بیعت کرے گی۔اس طرح وہ حکم بھی پورا ہو جائے گا کہ
خلیفہ خدا بناتا ہے اور وہ حکم بھی پورا ہو جائے گا کہ وہ ایسا مومنوں کے ہاتھ سے کرتا ہے۔در حقیقت خلافت کوئی ڈنڈے کے ساتھ تو ہوتی نہیں ، مرضی سے ہوتی ہے اگر تم لوگ ایک
شخص کو دیکھو کہ وہ خلاف قانون خلیفہ بن گیا ہے اور اس کے ساتھ نہ ہو تو آپ ہی اس کو نہ
آمدن ہوگی نہ کام کر سکے گا ختم ہو جائے گا۔اسی لئے یہ کہا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ نے یہ چیز اپنے
اختیار میں رکھی ہے لیکن بندوں کے توسط سے رکھی ہے اگر صحیح انتخاب نہیں ہو گا تو تم لوگ کہو
گے کہ ہم تو نہیں مانتے۔جو انتخاب کا طریق مقرر ہوا تھا اس پر عمل نہیں ہوا تو پھر وہ آپ ہی
ہٹ جائے گا اور اگر خدا نے اُسے خلیفہ بنایا تو تم فوراً اپنی رائے بدلنے پر مجبور ہو جاؤ گے۔جس طرح ۱۹۱۴ء میں رائے بدلنے پر مجبور ہو گئے تھے اور جوق در جوق دوڑتے ہوئے اس
کے پاس آؤ گے اور اس کی بیعتیں کرو گے۔مجھے صرف اتنا خیال ہے کہ شیطان کے لئے
دروازہ نہ کھلا رہے۔اس وقت شیطان نے حضرت خلیفہ اول کے بیٹوں کو چنا ہے، جس
طرح آدم کے وقت میں اُس نے درخت حیات کو چنا تھا۔اُس وقت بھی شیطان نے کہا تھا
کہ آدم ! میں تمہاری بھلائی کرنا چاہتا ہوں میں تم کو اس درخت سے کھانے کو کہتا ہوں کہ جس
کے بعد تم کو وہ بادشاہت ملے گی جو کبھی خراب نہیں ہوگی اور ایسی زندگی ملے گی جو کبھی ختم نہیں
ہوگی۔سواب بھی لوگوں کو شیطان نے اسی طرح دھوکا دیا ہے کہ لو جی ! حضرت خلیفہ اول کے
بیٹوں کو ہم پیش کرتے ہیں گو آدم کو دھوکا لگنے کی وجہ موجود تھی تمہارے پاس کوئی وجہ نہیں
کیونکہ حضرت خلیفہ اول کے بیٹے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیٹوں کو تباہ
کرنے کے لئے کھڑے ہوئے ہیں کیونکہ ان کا دعوی یہی ہے کہ یہ اپنے خاندان میں خلافت
رکھنا چاہتے ہیں۔خلافت تو خدا اور جماعت احمدیہ کے ہاتھ میں ہے اگر خدا اور جماعت احمدیہ
خاندان بنو فارس میں خلافت رکھنے کا فیصلہ کریں تو یہ حضرت خلیفہ اول کے بیٹے کون ہیں جو
اس میں دخل دیں۔خلافت تو بہر حال خدا تعالیٰ اور جماعت احمدیہ کے اختیار میں ہے اور
خدا اگر ساری جماعت کو اس طرف لے آئے گا تو پھر کسی کی طاقت نہیں کہ کھڑا ہو سکے۔پس
میں نے یہ رستہ بتا دیا ہے لیکن میں نے ایک کمیٹی بھی بنائی ہے جو عیسائی طریقہ انتخاب پر غور