خلافت حقہ اسلامیہ

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 2

خلافة على منهاج النبوة
۴۵۹
جلد دوم
کرے گی کیونکہ قرآن شریف نے فرمایا ہے کہ وقدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ
وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْراهِمْ
جس طرح اس نے پہلوں کو خلیفہ بنایا تھا اسی طرح تم کو بنائے گا سو میں نے کہا عیسائی جس
طرح انتخاب کرتے ہیں اس کو بھی معلوم کرو ہم نے اس کو دیکھا ہے گو پوری طرح تحقیق نہیں
ہوئی وہ بہت سادہ طریق ہے۔اس میں جو بڑے بڑے علماء ہیں ان کی ایک چھوٹی سی تعداد
پوپ کا انتخاب کرتی ہے اور باقی عیسائی دنیا اُسے قبول کر لیتی ہے لیکن اس کمیٹی کی رپورٹ
سے پہلے ہی میں نے چند قواعد تجویز کر دیئے ہیں جو اس سال کی مجلس شوری کے سامنے پیش کر
دیئے جائیں گے تا کہ کسی شرارتی کے لئے شرارت کا موقع نہ رہے۔یہ قواعد چونکہ ایک
ریز ولیوشن کی صورت میں مجلس شوری کے سامنے علیحدہ پیش ہو نگے اس لئے اس ریزولیوشن
کے شائع کرنے کی ضرورت نہیں۔میں نے پُرانے علماء کی کتابیں پڑھیں تو اُن میں بھی یہی
لکھا ہوا پایا ہے کہ تمام صحابہ اور خلفاء اور بڑے بڑے ممتاز فقیہہ اس بات پر متفق ہیں کہ یہ
خلافت ہوتی تو اجماع کے ساتھ ہے لیکن یہ وہ اجماع ہوتا ہے کہ يَتَيَسَّرَ اجْتِمَاعُهُمُ د جن
ارباب حل و عقد کا جمع ہونا آسان ہو۔یہ مراد نہیں کہ اتنا بڑا اجتماع ہو جائے کہ جمع ہی نہ ہو
سکے اور خلافت ہی ختم ہو جائے بلکہ ایسے لوگوں کا اجتماع ہوگا جن کا جمع ہونا آسان ہو۔سو
میں نے ایسا ہی اجماع بنا دیا ہے جن کا جمع ہونا آسان ہے اور اگر ان میں سے کوئی نہ پہنچے تو
میں نے کہا ہے کہ اس کی غلطی سمجھی جائے گی۔انتخاب بہر حال تسلیم کیا جائے گا اور ہماری
جماعت اس انتخاب کے پیچھے چلے گی۔مگر جماعت کو میں یہ حکم نہیں دیتا بلکہ اسلام کا بتایا ہوا
طریقہ بیان کر دیتا ہوں تا کہ وہ گمراہی سے بچ جائیں۔ہاں جہاں میں نے خلیفہ کی تجویز بتائی ہے وہاں یہ بھی شریعت کا حکم ہے کہ جس شخص کے
متعلق کوئی پرو پیگنڈا کیا جائے وہ خلیفہ نہیں ہو سکتا یا جن لوگوں کے متعلق پرو پیگنڈا کیا جائے
وہ خلیفہ نہیں ہو سکتے۔یا جس کو خود تمنا ہو ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اس کو وہ
مقام نہ دیا جائے۔تو حضرت خلیفہ اول کی موجودہ اولاد بلکہ بعض پوتوں تک نے چونکہ
پرو پیگنڈا میں حصہ لیا ہے اس لئے حضرت خلیفہ اول کے بیٹوں یا اُن کے پوتوں کا نام ایسے

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۰
جلد دوم
انتخاب میں ہرگز نہیں آسکے گا۔ایک تو اس لئے کہ انہوں نے پروپیگینڈا کیا ہے اور دوسرے
اس لئے کہ اس بنا پر اُن کو جماعت سے خارج کیا گیا ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک خواب بھی بتاتی ہے کہ اس خاندان میں صرف
ایک ہی پھانک خلافت کی جانی ہے اور پیغام صلح نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ اس سے مراد
خلافت کی پھانک ہے۔پس میں نفی کرتا ہوں حضرت خلیفہ اول کی اولاد کی اور ان کے پوتوں
تک کی یا تمام ایسے لوگوں کی جن کی تائید میں پیغامی یا احراری ہوں یا جن کو جماعت مبائعین
سے خارج کیا گیا ہو۔اور اثبات کرتا ہوں منکم کے تحت آنے والوں کا یعنی جو خلافت
کے قائل ہوں چاہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جسمانی ذریت ہوں یا
روحانی ذریت ہوں۔تمام علمائے سلسلہ احمدیہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روحانی ذریت
ہیں اور جسمانی ذریت تو ظاہر ہی ہوتی ہے ان کا نام خاص طور پر لینے کی ضرورت نہیں۔یہ
لوگ کہتے ہیں کہ اپنے بیٹوں کو خلیفہ بنانا چاہتا ہے۔اب روحانی ذریت حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی دس لاکھ ہے اور جسمانی ذریت میں سے اس وقت صرف تین فرد زندہ
ہیں ایک داماد کو شامل کیا جائے تو چار بن جاتے ہیں۔اتنی بڑی جماعت کے لئے میں یہ کہہ
رہا ہوں کہ ان میں سے کوئی خلیفہ ہو۔اس کا نام اگر یہ رکھا جائے کہ میں اپنے فلاں بیٹے کو
کرنا چاہتا ہوں تو ایسے قائل سے بڑا گدھا اور کون ہوسکتا ہے۔میں تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی ذریت جسمانی کے چار افراد اور دس لاکھ اس وقت تک کی روحانی
ذریت کو خلافت کا مستحق قرار دیتا ہوں ( جو ممکن ہے میرے مرنے تک دس کروڑ ہو جائے )
سو جو شخص کہتا ہے کہ اس دس کروڑ میں سے جو خلافت پر ایمان رکھتے ہوں کسی کو خلیفہ چن لو
اُس کے متعلق یہ کہنا کہ وہ اپنے کسی بیٹے کو خلیفہ بنانا چاہتا ہے نہایت احمقانہ دعوی ہے۔میں
صرف یہ شرط کرتا ہوں کہ منكُمُ کے الفاظ کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئی خلیفہ چنا جائے اور
چونکہ حضرت خلیفہ اول کی نسل نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پیغامیوں کے ساتھ ہیں اور پیغامی
ان کے ساتھ ہیں اور احراری بھی ان کے ساتھ ہیں اور غزنوی خاندان جو کہ سلسلہ کے
ابتدائی دشمنوں میں سے ہے اُن کے ساتھ ہے اس لئے وہ منظم نہیں رہے ان میں

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۱
جلد دوم
سے کسی کا خلیفہ بننے کے لئے نام نہیں لیا جائے گا۔اور یہ کہ دینا کہ ان میں سے خلیفہ نہیں ہو
سکتا یہ اس بات کے خلاف نہیں کہ خلیفہ خدا بناتا ہے سوال یہ ہے کہ جب خلیفہ خدا بناتا ہے تو
ان کے منہ سے وہ باتیں جو خلافت کے خلاف ہیں کہلوائیں کس نے ؟ اگر خدا چاہتا کہ وہ
خلیفہ بنیں تو ان کے منہ سے یہ باتیں کیوں کہلواتا ؟ اگر خدا چاہتا کہ وہ خلیفہ بنیں تو اُن کی یہ
باتیں مجھ تک کیوں پہنچا دیتا ، جماعت تک کیوں پہنچا دیتا؟ یہ باتیں خدا کے اختیار میں ہیں
اس لئے ان کے نہ ہونے سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ خلیفہ خدا ہی بناتا ہے اور جماعت احمد یہ
مبائعین میں سے کسی کا خلیفہ ہونا بھی بتاتا ہے کہ خدا خلیفہ بناتا ہے۔دونوں باتیں یہی ثابت
09
کرتی ہیں کہ خدا ہی خلیفہ بناتا ہے۔بہر حال جو بھی خلیفہ ہو گا وہ مِنْكُم ہوگا۔یعنی وہ
خلافت احمدیہ کا قائل ہوگا اور جماعت مبائعین میں سے نکالا ہوا نہیں ہوگا۔اور میں یہ بھی
شرط کرتا ہوں کہ جو بھی خلیفہ چنا جائے وہ کھڑے ہو کر یہ قسم کھائے کہ میں خلافت احمدیہ پر ایمان
رکھتا ہوں اور میں خلافتِ احمدیہ کو قیامت تک جاری رکھنے کے لئے پوری کوشش کروں گا اور
اسلام کی تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے انتہائی کوشش کرتا رہوں گا اور میں ہر
غریب اور امیر احمدی کے حقوق کا خیال رکھوں گا اور اگر میں بد نیتی سے کہہ رہا ہوں یا اگر
میں دانستہ ایسا کرنے میں کوتاہی کروں تو خدا کی مجھ پر لعنت ہو۔جب وہ یہ قسم کھالے گا تو پھر
اس کی بیعت کی جائے گی اس سے پہلے نہیں کی جائے گی۔اسی طرح منتخب کرنے والی
جماعت میں سے ہر شخص حلفیہ اعلان کرے کہ میں خلافتِ احمدیہ کا قائل ہوں اور کسی ایسے
شخص کو ووٹ نہیں دونگا جو جماعت مبائعین میں سے خارج ہو یا اس کا تعلق غیر مبائعین یا
غیر احمد یوں سے ثابت ہو۔غرض پہلے مقررہ اشخاص اس کا انتخاب کریں گے اس کے
بعد وہ یہ قسم کھائے گا کہ میں خلافت احمد یہ حقہ پر ایمان رکھتا ہوں اور میں ان کو جو
خلافت احمدیہ کے خلاف ہیں جیسے پیغامی یا احراری وغیرہ باطل پر سمجھتا ہوں۔آب ان لوگوں کو دیکھ لو۔ان کے لئے کس طرح موقع تھا میں نے مری میں خطبہ پڑھا
اور اس میں کہا کہ صراط مستقیم پر چلنے سے سب باتیں حل ہو جاتی ہیں۔یہ لوگ بھی صراط مستقیم
پر چلیں اور اس کا طریق یہ ہے کہ پیغامی میرے متعلق کہتے ہیں کہ یہ حضرت خلیفہ اول کی ہتک

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۲
جلد دوم
کر رہا ہے۔یہ اعلان کر دیں کہ پیغامی جھوٹے ہیں۔ہمارا پچھلا میں سالہ تجربہ ہے کہ پیغامی
ہتک کرتے چلے آئے ہیں اور مبائعین نہیں کرتے رہے۔مبائعین صرف دفاع کرتے رہے
ہیں مگر باوجود اس کے ان کو توفیق نہیں ملی اور یوں معافی نامے چھاپ رہے ہیں۔ڈرتے
ہیں کہ اگر ہم نے یہ اعلان کیا تو ہمارا اڈہ جو غیر مبائعین کا ہے اور ہمارا اڈہ جو احراریوں کا
ہے وہ ٹوٹ جائے گا۔سواگر اڈہ بنانے کی فکر نہ ہوتی تو کیوں نہ یہ اعلان کرتے مگر یہ اعلان
کبھی نہیں کیا۔چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے مجھے سنایا کہ عبدالمنان نے اُن سے کہا ہم
اس لئے لکھ کر نہیں بھیجتے کہ پھر جرح ہوگی کہ یہ لفظ کیوں نہیں لکھا وہ لفظ کیوں نہیں لکھا حالانکہ
اگر دیانتداری ہے تو بیشک جرح ہو حرج کیا ہے۔جو شخص حق کے اظہار میں جرح سے ڈرتا
ہے تو اس کے صاف معنی یہ ہوتے ہیں کہ وہ حق کو چھپانا چاہتا ہے اور حق کے قائم ہونے کے
مخالف ہے۔غرض جب تک شوری میں معاملہ پیش ہونے کے بعد میں اور فیصلہ نہ کروں اوپر کا
فیصلہ جاری رہے گا۔تمہیں خوشی ہو کہ جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت چلی تھی واقعات
نے ثابت کر دیا ہے کہ تمہارے اندر بھی اُسی طرح چلے گی۔مثلاً حضرت ابو بکر کے بعد حضرت
عمر خلیفہ ہوئے۔میرا نام عمر نہیں بلکہ محمود ہے مگر خدا کے الہام میں میرا نام فضل عمر رکھا گیا اور
اُس نے مجھے دوسرا خلیفہ بنا دیا۔جس کے معنی یہ تھے کہ یہ خدا ئی فعل تھا۔خدا چاہتا تھا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خلافت بالکل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
بعد کی خلافت کی طرح ہو۔میں جب خلیفہ ہوا ہوں تو ہزارہ سے ایک شخص آیا اُس نے کہا کہ
میں نے خواب دیکھی تھی کہ میں حضرت عمر کی بیعت کر رہا ہوں تو جب میں آیا تو آپ کی شکل
مجھے نظر آئی اور دوسرے میں نے حضرت عمرؓ کو خواب میں دیکھا کہ اُن کے بائیں طرف سر پر
ایک داغ تھا۔میں جب انتظار کرتا ہوا کھڑا رہا۔آپ نے سر کھجلایا اور پگڑی اُٹھائی تو دیکھا
کہ وہ داغ موجود تھا اس لئے میں آپ کی بیعت کرتا ہوں۔پھر ہم نے تاریخیں نکالیں تو
تاریخوں میں بھی مل گیا کہ حضرت عمرؓ کو بائیں طرف خارش ہوئی تھی اور سر میں داغ پڑ گیا تھا
سو نام کی تشبیہ بھی ہوگئی اور شکل کی تشبیہ بھی ہو گئی۔مگر ایک تشبیہ نئی نکلی ہے وہ میں تمہیں بتا تا

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۳
جلد دوم
ہوں اس سے تم خوش ہو جاؤ گے۔وہ یہ ہے کہ حضرت عمرؓ نے جب اپنی عمر کا آخری حج کیا تو
اُس وقت آپ کو یہ اطلاع ملی کہ کسی نے کہا ہے حضرت ابو بکر کی خلافت تو اچانک ہو گئی تھی
یعنی حضرت عمرؓ اور حضرت ابو عبید نے آپ کی بیعت کر لی تھی۔پس صرف ایک یا دو بیعت کر
لیں تو کافی ہو جاتا ہے اور وہ شخص خلیفہ ہو جاتا ہے اور ہمیں خدا کی قسم اگر حضرت عمر فوت
ہو گئے تو ہم صرف فلاں شخص کی بیعت کریں گے اور کسی کی نہیں کریں گے۔2 جس طرح
غلام رسول نمبر ۳۵ اور اس کے ساتھیوں نے کہا کہ خلیفہ ثانی فوت ہو گئے تو ہم صرف
عبدالمنان کی بیعت کریں گے۔دیکھ لو یہ بھی حضرت عمرؓ سے مشابہت ہو گئی۔حضرت عمرؓ کے
زمانہ میں بھی ایک شخص نے قسم کھائی تھی کہ ہم اور کسی کی بیعت نہیں کریں گے فلاں شخص کی
کریں گے۔اس وقت بھی غلام رسول ۳۵ اور اس کے بعض ساتھیوں نے یہی کہا ہے۔جب
حضرت عمرؓ کو یہ خبر پہنچی تو آپ نے یہ نہیں کیا جیسے مولوی علی محمد اجمیری نے شائع کیا تھا کہ
آپ پانچ وکیلوں کا ایک کمیشن مقرر کریں جو تحقیقات کرے کہ بات کونسی سچی ہے۔حضرت عمرؓ
نے ایک وکیل کا بھی کمیشن مقر ر نہیں کیا اور کہا میں کھڑے ہو کر اس کی تردید کروں گا۔بڑے
بڑے صحابہ اُن کے پاس پہنچے اور انہوں نے کہا۔حضور ! یہ حج کا وقت ہے اور چاروں طرف
سے لوگ آئے ہوئے ہیں ان میں بہت سے جاہل بھی ہیں ان کے سامنے اگر آپ بیان
کریں گے تو نہ معلوم کیا کیا باتیں باہر مشہور کریں گے جب مدینہ میں جائیں تو پھر بیان
کریں۔چنانچہ جب حضرت عمرؓ حج سے واپس آئے تو مدینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے منبر پر کھڑے ہو گئے اور کھڑے ہو کر کہا کہ اے لوگو! مجھے خبر ملی ہے کہ تم میں سے کسی نے
کہا ہے کہ ابو بکر کی بیعت تو ایک اچانک واقعہ تھا اب اگر عمر مر جائے تو ہم سوائے فلاں شخص
کے کسی کی بیعت نہیں کریں گے پس کان کھول کر سن لو کہ جس نے یہ کہا تھا کہ ابوبکر کی بیعت
اچانک ہو گئی تھی اُس نے ٹھیک کہا ہے۔لیکن خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو اس جلد بازی کے فعل
کے نتیجہ سے بچا لیا اور یہ بھی یاد رکھو کہ تم میں سے کوئی شخص ابو بکڑ کی مانند نہیں جس کی طرف
لوگ ڈور ڈور سے دین اور روحانیت سیکھنے کے لئے آتے تھے۔پس اس وہم میں نہ پڑو کہ
ایک دو آدمیوں کی بیعت سے بیعت ہو جاتی ہے اور آدمی خلیفہ بن جاتا ہے کیونکہ اگر جمہور

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۴
جلد دوم
مسلمانوں کے مشورہ کے بغیر کسی شخص نے کسی کی بیعت کی تو نہ بیعت کرنے والے کی بیعت
ہوگی اور نہ وہ شخص جس کی بیعت کی گئی ہے وہ خلیفہ ہو جائے گا بلکہ دونوں اس بات کا خطرہ
محسوس کریں گے کہ سب مسلمان مل کر ان کا مقابلہ کریں اور انکا کیا کرایا اکارت ہو جائے
گا۔حالانکہ ابو بکر کی بیعت صرف اس خطرہ سے کی گئی تھی کہ مہاجرین اور انصار میں فتنہ پیدا نہ
ہو جائے مگر اس کو خدا تعالیٰ نے قائم کر دیا۔پس وہ خدا کا فعل تھا نہ کہ اس سے یہ مسئلہ نکلتا ہے
کہ کوئی ایک دو شخص مل کر کسی کو خلیفہ بنا سکتے ہیں۔پھر علامہ رشید رضا نے احادیث اور اقوال فقہاء سے اپنی کتاب ”الخلافہ “ میں لکھا ہے
کہ خلیفہ وہی ہوتا ہے جس کو مسلمان مشورہ سے اور کثرتِ رائے سے مقرر کریں۔مگر آگے
چل کر وہ علامہ سعد الدین تفتازانی مصنف شرح المقاصد اور علامہ نووی وغیرہ کا یہ قول نقل
کرتے ہیں کہ مسلمانوں کی اکثریت کا جمع ہونا وقت پر مشکل ہوتا ہے۔پس اگر جماعت کے
چند بڑے آدمی جن کا جماعت میں رسوخ ہو کسی آدمی کی خلافت کا فیصلہ کریں اور لوگ اس
کے پیچھے چل پڑیں تو ایسے لوگوں کا اجتماع سمجھا جائے گا اور سب مسلمانوں کا اجتماع سمجھا
جائے گا اور یہ ضروری نہیں ہوگا کہ دنیا کے سب مسلمان اکٹھے ہوں اور پھر فیصلہ کر یں۔اسی
بناء پر میں نے خلافت کے متعلق مذکورہ بالا قاعدہ بنایا ہے جس پر پچھلے علماء بھی متفق ہیں۔محد ثین بھی اور خلفاء بھی متفق ہیں۔پس وہ فیصلہ میرا نہیں بلکہ خلفائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا
ہے اور صحابہ کرام کا ہے اور تمام علمائے امت کا ہے جن میں حنفی شافعی وہابی سب شامل ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ بڑے آدمی سے مراد یہ ہے کہ جو بڑے بڑے کاموں پر مقرر ہوں جیسے
ہمارے ناظر ہیں اور وکیل ہیں۔اور قرآن کریم میں جہاں کہیں بھی مومنوں کی جماعت کو
مخاطب کیا گیا ہے وہاں مراد ایسے ہی لوگوں کی جماعت ہے نہ کہ ہر فرد بشر۔یہ علامہ رشید کا
قول ہے کہ وہاں بھی یہ مراد نہیں کہ ہر فرد بشر بلکہ مراد یہ ہے کہ ان کے بڑے بڑے آدمی۔شام
پس صحابہؓ ، احادیث رسول اور فقہائے امت اس بات پر متفق ہیں کہ خلافت مسلمانوں کے
اتفاق سے ہوتی ہے مگر یہ نہیں کہ ہر مسلمان کے اتفاق سے بلکہ ان مسلمانوں کے اتفاق سے
جو مسلمانوں میں بڑا عہدہ رکھتے ہوں یا رسوخ رکھتے ہوں اور اگر ان لوگوں کے سوا چند

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۵
جلد دوم
او باش مل کر کسی کی بیعت کر لیں تو نہ وہ لوگ مبائع کہلائیں گے اور نہ جس کی بیعت کی گئی ہے
وہ خلیفہ کہلائے گا۔اے
اب خلافت حقہ اسلامیہ کے متعلق میں قرآنی اور احادیثی تعلیم بھی بتا چکا ہوں اور وہ
قواعد بھی بیان کر چکا ہوں جو آئندہ سلسلہ میں خلافت کے انتخاب کے لئے جاری ہونگے۔چونکہ انسانی زندگی کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا نہ معلوم میں اُس وقت تک رہوں یا نہ رہوں اس
لئے میں نے اوپر کا قاعدہ تجویز کر دیا ہے تا کہ جماعت فتنوں سے محفوظ رہے۔“
النور : ۵۶
(انوار العلوم جلد ۲۶ صفحه ۲۲ تا ۳۹ )
کنز العمال جلد ا ا صفحه ۲۵۹ حدیث نمبر ۳۱۴۴۷ مطبوعہ دمشق ۲۰۱۲ء
مسند احمد بن حنبل حدیث نعمان بن بشیر صفحه ۱۳۲۳ حدیث نمبر ۱۸۵۹۶
مطبوعه لبنان ۲۰۰۴ء
تذکره صفحه ۲۳۲ ( طبع اوّل)
الوصیت صفحہ ۷۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۳۰۵
الوصیت صفحہ ۸۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۶
ک بدر ۲ جون ۱۹۰۸ء
رساله الخلافة مصنفہ شیخ محمد رشید رضا مصری صفحه ۱۹ مطبوعہ قاہرہ مصر
تاریخ الخلفاء للسیوطی صفحه ۴۹ ، ۵۰ فصل في مبايعته مطبع لکھنو ۱۹۲۵ء
رسالة الخلافة مصنفہ شیخ محمد رشید رضا مصری صفحه ۱۴، ۱۹ مطبوعه قاهره مصر
رسالة الخلافة مصنفہ شیخ محمد رشید رضا مصری صفحه ۹ تا ۱۹ مطبوعہ قاہرہ

آج 10 میں سے 10 باقی