خلیفہ وقت کی مجلس میں بیٹھنے والوں کیلئے چند ضروری آداب

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۲۸
جلد سوم
خلیفہ وقت کی مجلس میں
بیٹھنے والوں کیلئے
چند ضروری آداب
(فرموده ۲۱ را پریل ۱۹۳۳ء)
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔چونکہ ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے روز بروز بڑھ رہی ہے اور نئے
اور پرانے ہر قسم کے دوست قادیان میں آتے رہتے ہیں ، یہاں کے باشندوں کی تعداد بھی
اب اتنی ہو چکی ہے کہ وہ اس بات کے محتاج ہیں کہ وقتا فوقتا ان کی تربیت کا خیال رکھا
جائے۔کیونکہ انہیں دینی کتب کے پڑھنے ، دینی باتیں سننے اور دینی تربیت حاصل کرنے کا
بوجہ کثرت آبادی اتنا موقع نہیں ملتا جتنا پہلے ملا کرتا تھا ، اس لئے آج کا خطبہ میں اس امر کے
متعلق پڑھنا چاہتا ہوں کہ جو دوست اس مجلس میں شامل ہوتے ہیں جس میں میں موجود ہوتا
ہوں ، ان کو کیا طریق عمل اختیار کرنا چاہیے۔پہلی بات جو ہمارے دوستوں کو مد نظر رکھنی چاہئے یہ ہے کہ مجھ سے ملنے والے نہ صرف
احمدی ہوتے ہیں بلکہ غیر احمدی ، ہندو ،سکھ اور عیسائی ہر قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔پھر احمد یوں
میں سے نئے بھی ہوتے ہیں اور پرانے بھی۔سمجھدار طبقہ کے بھی ہوتے ہیں اور کم سمجھ کے
بھی۔واقف بھی ہوتے ہیں اور نا واقف بھی۔ایسے لوگوں کی گفتگوئیں کبھی علمی رنگ کی ہوتی
ہیں اور کبھی کج بحثی والی۔کبھی ان میں تحقیق حق مد نظر ہوتی ہے اور کبھی محض چھیڑ خانی مقصد
ہوتا ہے۔مگر خواہ کوئی بھی مقصد و مدعا ہو ، دو باتیں ہیں جو ہماری جماعت کے ان لوگوں کو

خلافة على منهاج النبوة
۲۹
جلد سوم
جو اس مجلس میں موجود ہوں مد نظر رکھنی چاہئیں اور جو مجھے افسوس ہے کہ بعض اوقات دوستوں
کے مدنظر نہیں رہتیں۔اول تو یہ کہ جب کوئی کلام امام کی موجودگی میں کرتا ہے اور امام کو مخاطب کر کے
کرتا ہے تو دوسروں کا حق نہیں ہوتا کہ وہ خود اس میں دخل دیں اور مخاطب کو خود اپنی طرف
مخاطب کر کے اُس سے گفتگو شروع کر دیں۔علاوہ اس کے کہ یہ عام آداب کے خلاف ہے،
دشمن کو یہ کہنے کا موقع ملتا ہے کہ امام خود جواب نہیں دے سکتا اور اس کے معتقدین کو ضرورت
پیش آتی ہے کہ اس کے حملہ کو اپنے اوپر لے لیں۔چنانچہ ایک دوست کی ایسی ہی سادگی کی
وجہ سے ایک دفعہ مجھے یہ بات بھی سننی پڑی۔کوئی صاحب اعتراض کر رہے تھے کہ ایک
جو شیلے احمدی بول اُٹھے یہ بات تو بالکل صاف ہے، اس کا تو یہ مطلب ہے۔آخر سوال کرنے
والے نے چڑ کر کہا میں تو آپ کے امام سے مخاطب ہوں اگر وہ جواب نہیں دے سکتے تو میں
آپ سے گفتگو شروع کر دیتا ہوں۔یہ فقرہ اُس دوست نے اپنی سادگی یا بیوقوفی کی وجہ سے
کہلوایا کیونکہ عام آداب کے یہ خلاف ہے کہ کسی کی گفتگو میں دخل دیا جائے۔یہ محض اعصابی
کمزوری کی علامت ہوتی ہے اور اس کے اتنے ہی معنی ہوتے ہیں کہ ایسا شخص اپنے جذبات
کو دبا نہیں سکتا ہے۔ایسی دخل اندازی اس کے علم پر دلالت نہیں کرتی بلکہ اس کی کمزوری
اور کم فہمی پر دلالت کرتی ہے۔پس ہمیشہ اس امر کو مدنظر رکھنا چاہئے کہ جب امام کی مجلس
میں امام سے گفتگو ہو رہی ہو تو سب کو خاموش ہو کر سامع کی حیثیت اختیار کرنی چاہئے اور کبھی
اس میں دخل اندازی کر کے خود حصہ نہیں لینا چاہئے سوائے اس صورت کے کہ خود امام کی
طرف سے کسی کو کلام کرنے کی ہدایت کی جائے۔مثلاً بعض دفعہ کوئی ضروری کام آپڑتا
ہے ، اس کے لئے مخاطب کرنا پڑتا ہے یا بعض دفعہ قرآن کی کسی آیت کی تلاش کیلئے اگر کوئی
حافظ قرآن ہوں تو اُن سے آیت کا حوالہ پوچھنا پڑتا ہے یا ہوسکتا ہے کہ کسی کو عیسائیت کی
کتب کے حوالہ جات بہت سے یاد ہوں اور ضرورت پر اس سے کلام کرنی پڑے۔ایسی
حالتوں میں سامعین میں سے بھی بعض شخص بول سکتے ہیں مگر عام حالات میں دخل اندازی
بالکل نا واجب ہوتی ہے۔ہماری شریعت نے ان تمام باتوں کا لحاظ رکھا ہے۔چنانچہ خطبوں

خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
کے متعلق بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تاکید فرمائی ہے کہ اس دوران کلام نہیں کرنی
چاہئے لی۔غرض جب امام سے گفتگو ہو رہی ہو تو اس میں دخل نہیں دینا چاہئے۔کیونکہ اس
طرح یا تو بات ناقص اور ادھوری رہ جائے گی اور یا دشمن پر یہ اثر پڑے گا کہ شاید امام اس
کا جواب نہیں دے سکتا اور معتقدین نے گھبرا کر اس حملہ کو اپنی طرف منتقل کر لیا ہے پس ایک
تو اس امر کا لحاظ رکھنا چاہئے۔دوسرے اس امر کو مدنظر رکھنا چاہئے کہ مخاطب اور مخاطب کا ایک تعلق ہوتا ہے۔وہ
آپس میں بعض دفعہ بعض مجبوریوں کی وجہ سے ایک رنگ کی شدت کا پہلو بھی اختیار کر لیتے
ہیں یا اختیار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ایسے موقع پر سامعین کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا
چاہئے اور دوسرے کی گفتگو پر ہنسنا نہیں چاہئے۔کیونکہ گفتگو کا اصل مطلب تو یہ ہوتا ہے کہ
اُس شخص کو ہدایت حاصل ہو لیکن اگر گفتگو کے ضمن میں ایسا رنگ پیدا ہو جائے جس سے اس
کے دل میں تعصب پیدا ہو جانے کا خطرہ ہو تو وہ مقصد حاصل نہیں ہوسکتا۔میں نے دیکھا ہے
نوجوان اور خصوصاً طالب علم ، اگر بعض دفعہ کوئی ایسا جواب دیا جا رہا ہو جو دوسرے کے کسی
نقص کو نمایاں کرنے والا ہو تو ہنس پڑتے ہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ سائل سمجھتا ہے مجھے
لوگوں کی نگاہ میں بیوقوف بنایا گیا اور ان کے ہنس پڑنے سے وہ خیال کرتا ہے کہ اس گفتگو کا
مقصد مجھ پر بنی اُڑانا ہے بات سمجھانا مد نظر نہیں۔اس وجہ سے اس کے اندر نفسانیت کا جذ بہ
پیدا ہو جاتا اور حق کے قبول کرنے سے وہ محروم رہ جاتا ہے۔پس جو لوگ ایسے موقع پر جبکہ
امام کسی کو ہدایت دینے کی فکر میں ہوتا ہے ہنس پڑتے ہیں وہ دراصل اس شخص کو ہدایت سے
محروم کرنے کی فکر میں ہوتے ہیں۔ان کے نزدیک بنی ایک معمولی چیز ہوتی ہے مگر جس پر
ہنی اُڑائی جاتی ہے اس کے نزدیک خطر ناک حملہ ہوتا ہے۔پس دوستوں کو چاہئے کہ اگر
دوران گفتگو میں کوئی ایسا جواب دیا جائے جس سے ہنسی آسکتی ہو یا دوسرے کی کسی کمی کو
نمایاں کر کے دکھا یا جائے تو وہ اپنے جذبات کو دبائے رکھیں۔جواب دینے والا تو مجبور ہے
کہ وہ ایسے نمایاں طور پر کسی کا نقص بیان کرے کہ اُسے اپنی غلطی کا احساس ہو جائے مگر
ہننے والا اس مقصد پر پردہ ڈال دیتا اور سائل یہ سمجھنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ ان کا مقصد مجھے۔

خلافة على منهاج النبوة
۳۱
جلد سوم
غلطی بتا نا نہیں بلکہ بیوقوف بنانا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے صحابہ کے متعلق
ایک حدیث آتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جب وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس
میں بیٹھتے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان کے سروں پر پرندے بیٹھے ہیں۔۔اس کے یہ معنی نہیں
کہ وہ سوالات نہیں کرتے تھے ان سے زیادہ سوال کرنے والا ہمیں کوئی نظر نہیں آتا۔حدیثیں ان کے سوالات سے بھری پڑی ہیں بلکہ اس کے معنی یہ ہیں کہ جب رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کلام کر رہے ہوتے تو وہ ہمہ تن گوش ہو جاتے اور یوں معلوم ہوتا کہ گویا ان کے
سروں پر پرندے بیٹھے ہیں اگر انہوں نے ذرا حرکت کی تو پرندے اُڑ جائیں گے۔تیسری چیز جس کو مد نظر رکھنا ضروری ہے یہ ہے کہ جو لوگ چند دنوں کیلئے عارضی طور پر
باہر سے یہاں آتے ہیں ان کو آگے بیٹھنے کا زیادہ موقع دینا چاہئے۔میں ان لوگوں میں سے
نہیں ہوں جو یہ سمجھتے ہیں کہ قادیان کے لوگ آگے نہ بیٹھا کریں بلکہ ان کے ایک حصہ کا آگے
بیٹھنا ضروری ہوتا ہے اور دوسرے حصہ میں سے اگر کوئی شخص کوشش کر کے آگے بیٹھتا اور اس
طرح اپنے حق کو مقدم کر لیتا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ اسے اس حق سے محروم کیا جائے۔میں
سمجھتا ہوں اگر کسی کو متواتر آگے بیٹھنے کا موقع ملتا رہے تو آخر میں وہ سست ہو جاتا ہے لیکن
اگر کوئی شخص متواتر آگے بیٹھنے کے باوجود سُست نہیں ہوتا اور وہ ہمیشہ کوشش کر کے آگے جگہ
حاصل کرتا ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ محض اس وجہ سے کہ وہ ہمیشہ آگے بیٹھا کرتا ہے اُس کی محبت
کو مسل دیا جائے اور اس کے جذبہ اخلاق کی قدر نہ کی جائے۔پس ہم ایسے لوگوں کی محبت
کی قدر کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کا واقعہ ہے غرباء آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے
اور کہا یا رسول اللہ ! ہمیں ایک بڑی مشکل نظر آتی ہے۔جب ہم جہاد کیلئے جاتے ہیں تو امراء
بھی جہاد کے لئے چل پڑتے ہیں۔جب روزوں کا وقت آتا ہے تو ہمارے ساتھ یہ بھی
روزوں میں شریک ہو جاتے ہیں۔جب نمازیں پڑھتے ہیں تو یہ بھی اخلاص سے نمازیں
پڑھتے ہیں۔مگر یا رسول اللہ ! جب چندہ دینے کا وقت آتا ہے تو ہم کچھ نہیں دے سکتے اور یہ
سے آگے نکل جاتے ہیں۔اس وجہ سے ہمیں بڑی تکلیف ہے اور ہماری سمجھ میں نہیں
ا

خلافة على منهاج النبوة
۳۲
جلد سوم
آتا کہ مال کی وجہ سے انہیں جو فوقیت حاصل ہے اس کا ہم کیا جواب دیں۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کا جواب یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد تینتیس تینتیس دفعہ
سُبْحَانَ اللهِ الْحَمدُ لِله اور چونتیس دفعہ اللہ اکبر پڑھ لیا کرو۔یہ سو دفعہ ذکر الہی ہو جائے
گا اور بڑے ثواب کا موجب ہوگا۔انہوں نے بڑے شوق سے اس پر عمل شروع کر دیا۔مگر
چونکہ صحابہ میں سے ہر شخص نیکی کے حصول کے لئے کوشاں رہتا تھا امراء کا کوئی ایجنٹ بھی
وہاں موجود تھا۔اس نے انہیں جا کر بتا دیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ذکر بتایا ہے
اور انہوں نے بھی پڑھنا شروع کر دیا۔کچھ دنوں بعد پھر غرباء رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ! یہ تو امراء نے بھی پڑھنا شروع کر دیا۔ا
آپ نے فرمایا جب خدا کسی پر اپنا فضل نازل کرنا شروع کر دے تو میں اسے کس طرح روک
دوں سے۔باوجود اس کے کہ دولت انسان کو اعمال میں سست کر دیتی ہے اگر وہ ست نہیں
ہوتے بلکہ تقویٰ اور اخلاص میں بڑھ رہے ہیں تو میں انہیں نیکی سے کس طرح محروم کر سکتا
ہوں۔اسی طرح با وجود اس کے کہ متواتر صحبت انسان کو ست کر دیتی ہے اگر کوئی شخص اپنے
اخلاص میں ترقی ہی کرتا چلا جاتا ہے تو کون ایسے شخص کو محروم کر سکتا ہے۔پس میرا یہ منشاء نہیں کہ قادیان کے وہ مخلصین جو اپنے اوقات اور کاموں کا حرج کر کے
اس مسجد میں نماز پڑھنے آتے ہیں جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے برکات کے وعدے کئے ہیں
اور پھر اپنے امام کی مجلس میں حاضر ہوتے ہیں انہیں محروم کر دیا جائے۔بلکہ میرا منشاء صرف
یہ ہے کہ باہر سے آنے والوں کے حق کو نظر انداز نہ کیا جائے۔اور اگر کبھی قادیان کے
مخلصین باری باری اپنا حق بھی چھوڑ کر باہر کے لوگوں کو آگے بیٹھنے کا موقع دے دیا کریں
تو میرے نزدیک یہ ان کے لئے ثواب کا موجب ہوگا۔پھر ایک اور چیز بھی جس سے یہ موقع
نکالا جاسکتا ہے بچوں کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حکم ہے کہ وہ پیچھے رہیں گے۔اس لحاظ سے سکولوں کے طالبعلم جو چھوٹی عمر کے ہوں اگر بعض دفعہ باہر سے آنے والے
دوستوں کے لئے ان کو پیچھے بٹھا کر موقع نکالا جائے تو یہ بھی ایک طریق ہے جس سے فائدہ
اُٹھایا جاسکتا ہے۔مگر بچوں کے پیچھے بٹھانے کا بھی میں یہ مطلب نہیں سمجھتا کہ ان کے اندر

خلافة على منهاج النبوة
۳۳
جلد سوم
اخلاص کا جو جذ بہ پیدا ہورہا ہے اسے کچل دیا جائے۔پچھلے دنوں یہ طریق نکالا گیا تھا کہ میرے آنے پر چونکہ ہجوم زیادہ ہو جاتا ہے اس لئے
قطار باندھ کر مصافحہ کیا جائے اور کسی کو آگے بڑھنے نہ دیا جائے۔میں نے مستقل طور پر اسے
کبھی پسند نہیں کیا کیونکہ جب جذبات کو دبا دیا جائے تو آہستہ آہستہ مُردنی پیدا ہو جاتی ہے۔بچوں میں بھی اگر خلوص کے جذبات پیدا ہوں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم انہیں دبا دیں۔مگر یہ ایک
ذریعہ ہے جس سے ہم دوسروں کے لئے موقع پیدا کر سکتے ہیں بچے اور رنگ میں بھی فائدہ
حاصل کر سکتے ہیں اور بوجہ قادیان میں مستقل رہنے کے ان کے لئے اور مواقع پیدا ہو سکتے
ہیں۔پس اگر باہر سے آنے والے لوگوں کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک
ارشاد کے ماتحت بچوں کو پیچھے رکھا جائے جبکہ اور موقعوں پر بھی وہ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں تو اس
سے ان کے جذبات کو ٹھیس لگنے کا احتمال نہیں ہوسکتا۔پھر ایک اور ہدایت اس موقع کے متعلق میں یہ دینا چاہتا ہوں کہ اسلام نے اجتماع کے
موقعوں پر حفظانِ صحت کا خصوصیت سے خیال رکھا ہے۔مجھے افسوس ہے کہ ابھی تک ہماری
جماعت نے اس طرف پوری توجہ نہیں کی۔حفظانِ صحت کا خیال نہ صرف اپنی ذات کے لئے
مفید ہوتا ہے بلکہ دوسروں پر بھی اس کا اچھا اثر پڑتا ہے۔بعض لوگ مضبوط ہوتے ہیں اور کئی
قسم کی بدعنوانیاں کرنے کے باوجود ان کی صحت میں نمایاں خرابی پیدا نہیں ہوتی۔جس سے
وہ خیال کرتے ہیں کہ چونکہ ان پر کوئی بُرا اثر نہیں پڑا اس لئے دوسروں پر بھی کوئی خراب اثر
ان کی وجہ سے پیدا نہیں ہوسکتا۔حالانکہ دنیا میں سینکڑوں نہیں ہزاروں آدمی ایسے ہوتے ہیں
کہ جن کے اندر بیماریوں کے اثرات موجود ہوتے ہیں اور اپنی قوت کی وجہ سے وہ ان کا اثر
محسوس نہیں کرتے مگر ان سے ملنے والے ان کے اثرات سے متاثر ہو جاتے ہیں۔یہی وجہ
ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ اور عیدین کے موقع پر فرمایا کہ نہا کر آؤ ، اچھے
کپڑے پہن کر آؤ، خوشبو استعمال کرو اور ان امور کی تاکید کی۔آپ خود ہمیشہ غسل کرتے
اور دوسروں کو غسل کرنے کی تاکید فرماتے۔خوشبو استعمال کرتے اور دوسروں کو خوشبو لگانے
کی تاکید کر تے۔حالانکہ جمعہ یا عیدین کے ساتھ منسل کی کوئی خصوصیت نہیں۔ہر وقت انسان

خلافة على منهاج النبوة
۳۴
جلد سوم۔غسل کر سکتا ہے اور ہر وقت خوشبو استعمال کر سکتا ہے۔جمعہ اور عیدین کے ساتھ منسل جو رکھا
گیا ہے وہ محض اس لیے کہ ان موقعوں پر جبکہ اثر دہام ہوتا ہے کئی لوگوں کو جلدی بیماریاں
ہوتی ہیں ، بعضوں کو کھجلی ہوتی ہے، بعضوں کو بغل گند کی شکایت ہوتی ہے ، بعضوں کے ہاتھ یا
منہ وغیرہ میں بیماری ہوتی ہے مگر تازہ بتازہ غسل کے ساتھ کچھ عرصہ کے لئے اس قسم کی
بیماریاں دب جاتی ہیں اور پاس بیٹھنے والے اتنی تکلیف محسوس نہیں کرتے جتنی دوسری
صورت میں کر سکتے ہیں۔یا مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مسجد میں گندنا "
پیاز اور لہسن وغیرہ ایسی چیزیں کھا کر مت آیا کرو۔یہ چیزیں اپنی ذات میں مضر نہیں لیکن اِن
کی بو سے دوسروں کو تکلیف ہوتی ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان کے
کھانے سے فرشتے نہیں آتے۔کے جس کے معنی یہ ہیں کہ جب کوئی شخص اپنے بھائی کو تکلیف
دیتا ہے تو خدا تعالیٰ کے ملائکہ اس سے الگ ہو جاتے ہیں۔یہ ایک مثال ہے جو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے دی۔ورنہ اگر کسی کو کوئی ایسی بیماری ہے جس سے بُو پیدا ہوتی ہے اور وہ
اس کا وقتی علاج کر کے بھی مجلس میں نہیں آتا تو وہ بھی فرشتوں کی معیت سے محروم رہتا ہے۔عام طور پر میں دیکھتا ہوں ہمارے ملک میں پچانوے فیصدی لوگوں کے منہ سے بدبو آتی ہے
یہ بدبو کسی بیماری کی وجہ سے نہیں ہوتی بلکہ محض اس بے اختیاطی کی وجہ سے ہوتی ہے کہ وہ
کھانے کے بعد گلی نہیں کرتے یا درمیانی وقفوں میں اگر مٹھائی یا کوئی میوہ وغیرہ کھاتے ہیں
تو اس کے بعد منہ کی صفائی نہیں کرتے یا لمبے عرصہ تک خاموش رہنے اور منہ بند ر کھنے کے بعد
بھی منہ میں بدبو پیدا ہو جاتی ہے۔ایسے لوگ بھی صفائی کی طرف توجہ نہیں کرتے اور جب
مجلس میں ایسے لوگوں کا اجتماع ہوتا ہے تو ہر ایک کی تھوڑی تھوڑی بُو مل کر ایسی تکلیف دہ چیز
بن جاتی ہے کہ بیسیوں کمزور صحت والوں کو سر درد، نزلہ اور کھانسی وغیرہ کی شکایت ہو جاتی ہے۔اسلام نے ہمارے لئے ہر بات کے متعلق احکام رکھے ہیں۔یہ احکام بیکار اور فضول
نہیں بلکہ نہایت ضروری ہیں اور انہی چھوٹی چھوٹی چیزوں کے مجموعہ کا نام اسلامی تمدن ہے۔اسلامی تمدن نماز کا نام نہیں ، روزے کا نام نہیں ، زکوۃ کا نام نہیں بلکہ ان چھوٹے چھوٹے
احکام کے مجموعہ کا نام ہے جو ایسا تغیر پیدا کر دیتے ہیں کہ اس کی وجہ سے وہ سوسائٹی دوسری

خلافة على منهاج النبوة
۳۵
جلد سوم
سوسائٹیوں سے نمایاں اور ممتاز نظر آتی ہے۔یورپین لوگ یوں تو صفائی کے بڑے پابند ہیں
مگر کھانا کھانے کے بعد منہ کی صفائی کرنے کے وہ بھی عادی نہیں اور اس وجہ سے اگر ان کے
اُن پوڈروں اور یو ڈی کلون وغیرہ خوشبوؤں کو نکال دیا جائے جو وہ اپنے چہروں پر ملتے ہیں
تو صاف طور پر ان کے منہ سے بد بو محسوس ہوتی ہے۔اب چونکہ انہیں ہندوستانیوں سے ملنے
کا موقع ملا ہے اس لئے آہستہ آہستہ ان میں یہ احساس پیدا ہو رہا ہے اور مجھے بھی بعض
انگریزوں سے ملنے کا موقع ملا ہے میں نے دیکھا ہے کہ اب مسلمانوں سے مل کر وہ صفائی کے
اس پہلو کو بھی سیکھ رہے ہیں۔غرض مجلس میں آنے والوں کو یہ امور مدنظر رکھنے چاہئیں۔اگر
کسی شخص کو بغل گند ہو یا اُس کے ہاتھوں کی انگلیاں خراب ہوں اوران میں ایسی بُو ہو جو
دوسروں کو ناگوار گزرے تو اسے چاہیے کہ وہ ایسی صفائی کے بعد مجلس میں آئے جس سے اس
کے اثر کو کم سے کم مضر بنایا جا سکے۔یوں تو اللہ تعالیٰ نے ہر مرض کا علاج پیدا کیا ہے لیکن اگر
کسی کو علاج میسر نہیں آتا تو وہ عارضی صفائی کے بعد مجلس میں آیا کرے۔پھر مجلس میں ان چیزوں کے بعد ایک اور چیز کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔میں نے
دیکھا ہے کہ جب لوگ بیٹھتے ہیں تو ایسا تنگ حلقہ بناتے ہیں کہ اس میں سانس لینا مشکل
ہو جاتا ہے۔کئی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ مجلس میں زیادہ دیر بیٹھنے کو میرا جی چاہا مگر تنگ حلقہ کی وجہ
سے تھوڑی ہی دیر میں مجھے سر درد ہو گیا اور میں اُٹھنے پر مجبور ہو گیا اور بسا اوقات میں صحت
کے ساتھ مجلس میں بیٹھتا ہوں اور بیمار ہو کر اُٹھتا ہوں۔ہر شخص اپنے اخلاص میں یہ خیال کرتا
ہے کہ اگر میں ایک انچ آگے بڑھ گیا تو کیا نقصان ہے اور اس طرح ہر شخص کے ایک ایک
انچ بڑھنے سے وہی مثال ہو جاتی ہے جیسے کہتے ہیں کہ ایک شخص کو وہم کی بیماری تھی۔وہ جب
با جماعت نماز میں کھڑا ہوتا تو کہتا ” چار رکعت نماز فرض پیچھے اس امام کے اور پھر خیال کرتا
کہ امام اور میرے درمیان تو کئی صفیں ہیں نیت ٹھیک نہیں ہوئی۔یہ خیال کر کے وہ بڑھتے
بڑھتے پہلی صف میں آجاتا اور امام کی طرف اشارہ کر کے کہتا پیچھے اس امام کے۔آخر اس
طرح بھی اس کی تسلی نہ ہوتی تو وہ امام کو ہاتھ لگا کر کہتا پیچھے اس امام کے۔پھر بڑھتے بڑھتے
اس کے وہم کی یہاں تک کیفیت ہو جاتی کہ وہ امام کو دھکے دینے لگ جاتا اور کہتا پیچھے اس

خلافة على منهاج النبوة
۳۶
جلد سوم
امام کے۔ہر شخص مجلس میں آگے آنا چاہتا ہے اور خیال کرتا ہے کہ میرے ذرا سا آگے بڑھنے
سے کیا نقصان ہو جائیگا۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ حلقہ نہایت ہی تنگ ہو جاتا ہے اور صحت پر اس کا بُرا
اثر پڑتا ہے۔مگر علاوہ اس کے کہ صحت کے لئے یہ مفید بات نہیں اس کا نتیجہ یہ بھی ہوتا ہے کہ
زیادہ آدمی اس حلقہ سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے۔مجھے ایسے حلقہ میں سخت تکلیف ہوتی ہے کیونکہ
مجھے گلے اور آنکھوں کی ہمیشہ تکلیف رہتی ہے۔پھر یہ حلقہ تو بڑی بات ہے میری تو یہ حالت
ہے کہ اگر لیمپ کی بتی خفیف سی بھی اونچی رہے اور اس سے ایسا دھواں نکلے جو نظر بھی نہ
آسکتا ہو تو مجھے شدید کھانسی اور نزلہ ہو جاتا ہے۔ناک کی حس اللہ تعالیٰ نے میری ایسی تیز
بنائی ہے کہ میں دوسرے لوگوں کی نسبت کئی گنے زیادہ بُو یا خوشبو محسوس کر لیتا ہوں۔یہاں
تک کہ جانوروں کے دودھ سے پہچان لیتا ہوں کہ انہوں نے کیا چارہ کھایا ہے۔جس شخص
کے ناک کی جس اتنی شدید واقع ہو وہ اس قسم کی باتوں سے بہت زیادہ تکلیف محسوس کرتا ہے۔ایک اور ادب مجلس کا یہ مد نظر رکھنا چاہئے کہ جہاں تک ہو سکے مجلس کو مفید بنانا چاہیے۔اور خصوصاً جو باہر سے دوست آئیں انہیں چاہیے کہ اپنی مشکلات پیش کر کے میرے خیالات
معلوم کر نے کی کوشش کیا کریں۔بہت لوگ خیال کرتے ہیں کہ شاید یہ بے ادبی ہے مگر میں
انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ بے ادبی نہیں بلکہ مجلس کو مفید بنانا ہے۔میں نے دیکھا ہے
بسا اوقات مجلس میں دوست خاموش بیٹھے رہتے ہیں اور میں بھی خاموش بیٹھا رہتا ہوں۔میری اپنی طبیعت ایسی ہے کہ میں گفتگو شروع نہیں کر سکتا۔اس مقام کے لحاظ سے جو اللہ تعالیٰ
نے مجھے عطا فر مایا ہے میں کوشش کرتا ہوں کہ بولوں مگر طبیعت کی اُفتاد ایسی ہے کہ کوشش کے
با وجود میں کلام شروع نہیں کر سکتا اور جب کوئی شخص سوال کرے تبھی میرے لئے گفتگو کا
راستہ کھلتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں جو دوست باہر سے آیا
کرتے تھے وہ مشکل مسائل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پوچھا کرتے اور اس
طرح گفتگو کا موقع ملتا رہتا تھا اور بعض دوست تو عادتاً بھی کر لیا کرتے اور جب بھی وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجلس میں بیٹھتے کوئی نہ کوئی سوال پیش کر دیا کرتے۔مجھے ان میں سے دو شخص جو اس کام کو خصوصیت سے کیا کرتے تھے اچھی طرح یاد ہیں۔ایک

خلافة على منهاج النبوة
۳۷
جلد سوم
میاں معراج دین صاحب عمر جو آجکل قادیان میں ہی رہتے ہیں اور دوسرے میاں
رجب الدین صاحب جو خواجہ کمال الدین صاحب کے خسر تھے۔مجھے یاد ہے مجلس میں بیٹھتے
ہی یہ سوال کر دیا کرتے کہ حضور فلاں مسئلہ کس طرح ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اس مسئلہ پر تقریر شروع فرما دیتے تو جو دوست باہر سے آتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے
مطالب پیش کرنے کے علاوہ مشکل مسائل دریافت کیا کریں تا کہ مجلس زیادہ سے زیادہ مفید
ہو اور ان کے علاوہ دوسروں کو بھی فائدہ پہنچے۔میں نے بتایا ہے کہ اول تو میری عادت ہے
کہ میں گفتگو شروع نہیں کر سکتا۔لیکن اگر میں کبھی نفس پر زور دے کر گفتگو شروع بھی کر دوں
تو بھی مجھے کیا معلوم ہوسکتا ہے کہ کسی کو کیا مشکلات درپیش ہیں۔گوایسا بھی ہوتا ہے کہ
بسا اوقات اللہ تعالیٰ القاء اور الہام کے ذریعہ زبان پر ایسی گفتگو جاری کر دیتا ہے کہ جو اُس
وقت کی مجلس کے مطابق ہو۔مگر پھر بھی کئی خیالات ایسے ہو سکتے ہیں جن کے متعلق کوئی شخص
چاہتا ہو کہ وہ مجھ سے ہدایت لے لیکن سوال نہ کرنے کی وجہ سے وہ اس سے محروم رہے۔پس
باہر سے آنے والوں کو چاہئے کہ وہ اس تبلیغی زمانہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایسے سوالات پوچھا
کریں جن کے جوابات سے عام لوگوں کو فائدہ پہنچے۔مگر ایک چیز ہے جس کا خیال
رکھنا چاہیے اور وہ یہ کہ بعض لوگ سوال تو کرتے ہیں مگر ان کی غرض یہ نہیں ہوتی کہ مجھ سے
کچھ سنیں بلکہ یہ ہوتی ہے کہ اپنی سنائیں۔بعض مبلغین میں بھی یہ عادت پائی جاتی ہے۔جب
وہ میرے پاس آتے ہیں تو وہ شروع سے آخر تک مباحثہ کی روئید ا د سنانا شروع کر دیتے ہیں
اور کہتے ہیں اس نے یہ اعتراض کیا میں نے یہ جواب دیا۔اس نے فلاں اعتراض کیا میں
نے فلاں جواب دیا۔اور اس ذریعہ سے وہ اپنی گفتگو کو اتنا لمبالے جاتے ہیں کہ وہ ملال پیدا
کرنے والا طول بن جاتا ہے اور پھر لوگوں کو بھی غصہ آتا ہے کہ یہ اپنی بات کیوں ختم نہیں
کرتے۔جو لوگ میرے پاس آتے ہیں ان کی غرض یہ ہوتی ہے کہ مجھ سے کچھ سنیں یہ نہیں
ہوتی کہ دوسروں کی سنیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بعض لوگوں کی طرف سے خلاف آداب
حرکات سرزد ہو جاتی ہیں۔مثلاً یہی کہ کہتے ہیں جزاک اللہ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ بس
کریں اب ہم سے زیادہ باتیں نہیں سنی جاتیں۔مگر وہ بھی اپنی طبیعت کے ایسے پختہ ہوتے

خلافة على منهاج النبوة
۳۸
جلد سوم
ہیں کہ جزاک اللہ پر خوش ہو کر اور زیادہ باتیں سنانے میں مشغول ہو جاتے ہیں اور یہ نہیں
سمجھتے کہ یہ جَزَاكَ الله تعریف کے لئے نہیں بلکہ گفتگو بند کرانے کے لئے کہا گیا ہے۔پس یہ ایک مرض پیدا ہو رہا ہے جس کی طرف میں توجہ دلاتا ہوں لوگ میری وجہ سے یہ
تو دوسرے کو نہیں کہہ سکتے کہ چُپ کرو اور میں بھی حیا کی وجہ سے کچھ نہیں کہہ سکتا نتیجہ
ہوتا ہے کہ ایسے اشاروں میں انہیں بات کہی جاتی ہے جو گرے ہوئے اخلاق پر دلالت
کرتے ہیں۔انہیں چاہئے کہ وہ بجائے اس کے کہ اپنی گفتگو سنائیں جو وہ پوچھنا چاہتے ہوں
پوچھیں۔پچھلے ایام میں میں ایک جگہ گیا وہاں بہت سے دوست میرے ملنے کے لئے جمع
ہو گئے۔مگر دو گھنٹہ تک ایک شخص مجھے اپنا مباحثہ ہی سناتا رہا اور آخر رات کے ساڑھے گیارہ
بجے کے قریب اُس کی گفتگو ختم ہوئی۔مگر اُس وقت اتنا وقت گزر چکا تھا کہ میں بھی اُٹھ
کھڑا ہوا اور دوست بھی جو میری باتیں سننے کے لئے آئے تھے چلے گئے۔وہ اس سارے
عرصہ میں یہی سناتے رہے کہ اس نے یوں کہا میں نے یوں جواب دیا پھر اس نے یہ کہا میں
نے یہ کہا۔حالانکہ مباحثات کی تفصیل کی مجھے ضرورت ہی نہیں ہوتی اور گو دوسروں کو ضرورت
ہو بھی مگر وہ محبت اور اخلاص کی وجہ سے میری باتیں سننے کے مشتاق ہوتے ہیں اور وہ سمجھتے
ہیں کہ دوسروں سے باتیں سننے کے لئے کافی اوقات ہیں۔پس گفتگو ایسے رنگ میں ہونی
چاہئے کہ دوستوں کا اصل مقصد یعنی یہ کہ وہ میری باتیں سننے کے لئے آتے ہیں کسی طرح
فوت نہ ہو جائے اور وقت ضائع نہ ہو۔اللہ تعالیٰ نے انسانی فطرت کو ایسا بنایا ہے کہ لمبی
چوڑی فلسفیانہ تقریریں اُس پر وہ اثر پیدا نہیں کرتیں جو اخلاص سے کہی ہوئی ایک چھوٹی سی
بات کر جاتی ہے۔گھروں میں روزانہ دیکھا جاتا ہے بعض اوقات بچہ ضد میں آکر ایک بات
نہیں مانتا ، ہزاروں دلائل دو وہ کچھ نہیں سنتا لیکن جب ماں کہے بیٹا یوں کرنا اچھا نہیں ہوتا
تو وہ فوراً سمجھ جاتا ہے۔اس پر غیر کی زبردست دلیلیں اثر نہیں کرتیں مگر ماں کا یہ فقرہ کہ ایسا
کرنا اچھا نہیں ہوتا فوراً اثر کر جاتا ہے۔اسی طرح لوگوں کے سامنے اخلاص ہوتا ہے وہ
دوسروں کی فلسفیانہ تقریریں سننا پسند نہیں کرتے بلکہ اپنے امام کے منہ سے چند سادہ کلمات
سننا چاہتے ہیں اور یہ محبت کے کرشمے ہیں۔جب تک اور جس سے اخلاص اور محبت ہو گی اُس

خلافة على منهاج النبوة
۳۹
جلد سوم
کی سادہ بات بہ نسبت دوسروں کی لمبی فلسفیانہ تقریر کے بڑا اثر کرے گی۔پس مجلس کو زیادہ
سے زیادہ مفید بنانے کی کوشش کرنی چاہیے اور وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے۔پھر یہ بات بھی
مد نظر رکھنی چاہئے کہ میری مجلس میں جیسا کہ میں بنا چکا ہوں ہر قسم کے لوگ آتے ہیں عالم بھی
آتے ہیں اور جاہل بھی اور بعض دفعہ پاگل بھی آتے ہیں۔چنانچہ کئی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ ایک
پاگل شخص آیا ہے اور اس نے مجھے اپنی باتیں سنانی شروع کر دیں۔میں سمجھتا ہوں کہ ایسے
لوگوں کا ایک ہی جواب ہوتا ہے اور وہ یہ کہ خاموشی سے وقت گزار دیا جائے۔مگر دوسرے
لوگ چونکہ اس امر کو نہیں سمجھتے اس لئے بعض دفعہ وہ بیچ میں آکو دتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ
ہماری مدد کی ضرورت ہے۔یہ دماغی خلل والے کئی لوگ میرے پاس آتے ہیں اور اس قسم
کے سوال کرتے ہیں جن کے متعلق وہ خیال کرتے ہیں کہ وہ معقول ہیں مگر میں اُن کی دماغی
حالت کو جانتا ہوں۔پس میں مختصر جواب دے دیتا ہوں یا خاموش رہتا ہوں اور جب وہ
تکرار کرتے ہیں تو میں کہتا ہوں میں نے سن لیا اس پر غور کروں گا۔مگر ناواقف آدمی دخل
دے دیتا ہے اور اس طرح بات کو خراب کر دیتا ہے۔اسی طرح میں سمجھتا ہوں ایک مصافحوں والا معاملہ بھی ہے۔باہر سے آنے والے
دوست جن کو یہاں آنے کا بار بار موقع نہیں ملتا یا جمعہ کے موقع پر جبکہ مقامی لوگوں میں سے
ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں ہفتہ بھر ملنے کا اور کوئی موقع نہیں ملا ہوتا مجھ سے مصافحہ کرتے
ہیں اور ان کے لئے مصافحہ کی معقولیت میری سمجھ میں آسکتی ہے۔کیونکہ مصافحہ قلوب میں
وابستگی اور پیوستگی پیدا کرتا ہے اور یہ معمولی چیز نہیں۔بلکہ احادیث سے ثابت ہے کہ عیدین
وغیرہ مواقع پر صحابہ خصوصیت سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مصافحہ کیا کرتے۔مگر مجھے شبہ ہے کہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہر نماز کے وقت مصافحہ کرنا دینی ضرورتوں میں
سے کوئی ضرورت ہے۔بعض لوگ محبت میں گداز ہوتے ہیں میں اُن کو الگ کرتا ہوں کیونکہ ان پر
کوئی قانون جاری نہیں ہو سکتا۔میں نے دیکھا ہے بعض لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے زمانہ میں سارا سارا دن اُس کھڑکی کے سامنے بیٹھے رہتے جس سے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام باہر آیا کرتے تھے۔اور جب باہر آتے تو وہ آپ سے مصافحہ کرتے

آج 10 میں سے 10 باقی