خلیفہ وقت کی مجلس میں بیٹھنے والوں کیلئے چند ضروری آداب
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم), حصہ 2
جلد سوم
خلافة على منهاج النبوة
حسین
یا آپ کے کپڑوں کو ہی چھولیتے۔ایسے لوگ محبت کی وجہ سے مجبور ہوتے ہیں۔مگر مجھے شبہ ہے
کہ بعض لوگ دوسروں کو دیکھ کر یہ سمجھتے ہیں کہ ہر وقت مصافحہ کرنا ضروری ہے۔مصافحہ کا
اصل وقت تو وہ ہوتا ہے جب کوئی شخص باہر جا رہا ہو یا باہر سے آیا ہو۔یا سا تو میں آٹھویں دن
اس لئے مصافحہ کرے کہ تا دعاؤں میں اسے یا درکھا جائے اور اس کا تعارف قائم رہے یا کسی
بیمار نے بیماری سے شفا پائی ہو تو وہ یہ بتانے کیلئے مصافحہ کرے کہ اب وہ اچھا ہو گیا ہے یہ
اور چیز ہے مگر ہالالتزام بغیر اس کے کہ نفس اس مقام پر پہنچا ہوا ہو کہ انسان مصافحہ کرنے
پر مجبور ہو جائے دوسروں کو دیکھ کر یہ کام کرنا کوئی پسندیدہ امر نہیں۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں قاضی سید امیرح
صاحب مرحوم کو جو میرے استاد بھی تھے بوجہ اس کے کہ وہ اہلحدیث میں سے آئے تھے بعض
مسائل میں اختلاف تھا۔ایک دفعہ یہ سوال زیر بحث تھا کہ مجلس میں کسی بڑے آدمی کے آنے
پر کھڑا ہونا جائز ہے یا نہیں قاضی سید امیر حسین صاحب فرمایا کرتے تھے کہ یہ شرک ہے
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے۔آخر یہ جھگڑا اتنا طول پکڑ گیا کہ
اسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے پیش کیا گیا۔اُس وقت یہ سوال ایک
رقعہ پر لکھا گیا اور میں رقعہ لے کر اندر گیا۔اُس وقت اگر چہ میں طالب علم تھا مگر چونکہ مذہبی
باتوں سے مجھے بچپن ہی سے دلچسپی رہی ہے اس لئے میں ہی وہ رقعہ اندر لے گیا۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُس کے جواب میں زبانی کہا یا تحریر کیا مجھے اچھی طرح یاد
نہیں خیال یہی آتا ہے کہ آپ نے تحریر فرمایا کہ دیکھو وفات کے موقع پر کوئی ایسی حرکت کرنا
جیسے دو ہتر مارنا شریعت نے سخت ناجائز قرار دیا ہے لیکن جہاں تک مجھے خیال ہے روایت
تو صحیح یا دنہیں آپ نے غالباً حضرت عائشہ کا ذکر کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات
کے موقع پر انہوں نے بے اختیار اپنے سینہ پر ہاتھ مارا یہ روایت لکھ کر آپ نے تحریر فرمایا
کہ ایک چیز ہوتی ہے تکلف اور بناوٹ اور ایک چیز ہوتی ہے جذبہ بے اختیاری۔جوامر
جذبہ بے اختیاری کے ماتحت ہو اور ایسا نہ ہو جو نص صریح سے ممنوع ہو بعض حالتوں میں وہ
جائز ہوتا ہے اور وہاں یہ دیکھا جائے گا کہ یہ فعل کرنے والے نے کس رنگ میں کیا۔سجدہ
خلافة على منهاج النبوة
۴۱
جلد سوم
تو بہر حال منع ہے خواہ کسی جذبہ کے ماتحت ہو مگر بعض افعال ایسے ہوتے ہیں کہ وہ بعض
صورتوں میں تکلف اور بعض صورتوں میں جذبہ بے اختیاری کے ماتحت صادر ہوتے ہیں۔اس کے بعد آپ نے تحریر فر مایا کہ اگر کوئی شخص اس لئے کھڑا ہوتا ہے کہ ایک بڑے آدمی کے
آنے پر چونکہ باقی لوگ کھڑے ہیں اس لئے میں بھی کھڑا ہو جاؤں تو وہ گنہگار ہو گا۔مگر وہ جو
بے قرار ہو کر کھڑا ہو جاتا ہے جیسے معشوق جب عاشق کے سامنے آئے تو وہ اس کے لئے کھڑا
ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ، اس پر گرفت نہیں۔قاضی سید امیرحسین صاحب مرحوم نہایت ہی مخلص
احمدی تھے۔میں نے ان سے بہت عرصہ پڑھا ہے وہ احمدیت کے متعلق اپنے اندر عشق کا
جذبہ رکھتے تھے۔مجھے یاد ہے میری خلافت کے ایام میں ایک دفعہ جب میں مسجد میں آیا
تو قاضی صاحب بھی بیٹھے ہوئے تھے مجھے دیکھتے ہی کھڑے ہو گئے میں نے کہا قاضی صاحب !
آپ تو کسی کی تعظیم کے لئے کھڑا ہونا شرک قرار دیا کرتے تھے کہنے لگے۔” کی کراں میں
سمجھدا تے ایہی ہاں پر دیکھدے ہی کچھ ہو جاندا اے رہیا جاندا ہی نہیں۔یعنی کیا کروں
میں سمجھتا تو یہی ہوں لیکن آپ کو دیکھ کر ایسا جذ بہ طاری ہوتا ہے کہ میں بیٹھا نہیں رہ سکتا۔تو حالات کے مختلف ہونے اور جذبات کی بے اختیاری کی وجہ سے حکم بدلتے رہتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں مصافحہ بھی اسی رنگ کی چیز ہے۔جب مصافحہ رسم ورواج کے ماتحت ہویا
دکھاوے کے طور پر یا اس لئے ہو کہ شاید یہ شرعی احکام میں سے ہے یا اخلاص کے اظہار کا یہ بھی
کوئی ذریعہ ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔لیکن جب کوئی دیر سے ملتا ہے اور چاہتا ہے کہ بتلائے
کہ میں آگیا ہوں یا بیمار چاہتا ہے کہ میں بتاؤں مجھے صحت ہوگئی ہے یا کوئی اس لئے مصافحہ
کرتا ہے کہ تا دعاؤں میں وہ یا درہ سکے تو ایسے موقعوں پر مصافحہ ایک نہایت ہی مفید مقصد کو پورا
کر رہا ہوتا ہے۔مگر دوسرے اوقات میں وہ بعض دفعہ وقت کو ضائع کرنے والا بھی ہو جاتا ہے۔یہ چند باتیں ہیں جو میں نے کہی ہیں اور کچھ باتیں اس وقت بھول بھی گئی ہیں اور بعض
ممکن ہے ابھی اور بھی بیان کرنے والی ہوں ، انہیں پھر بیان کر دوں گا۔لیکن یہ تمام باتیں
اپنی اپنی جگہ بہت سے مفید مقاصد رکھتی ہیں جماعت کو چاہئے کہ انہیں مدنظر رکھے۔مجالس کو کھلا
رکھنا چاہیے ، قرآن کریم سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ ضروری ادب ہے اور اس کے بہت سے فائدے
خلافة على منهاج النبوة
۴۲
جلد سوم
ہیں۔یہی فائدہ نہیں کہ دوسروں کو جگہ مل جائے گی اور صحت پر اس کا خوشگوار اثر پڑے گا بلکہ اور بھی
بار یک روحانی مطالب پر مشتمل فوائد ہیں اور یہ مختصر خطبہ ان کا حامل نہیں ہوسکتا۔اسی طرح کھڑکیوں کو
کھلا رکھنا چاہئے۔جسم اور گھروں کی صفائی کا خیال رکھنا چاہئے۔اور مجلس میں خوشبو لگا کر آنا
چاہئے۔بد بودار چیزیں کھا کر اجتماع کے موقعوں پر نہیں آنا چاہئے۔اور بد بودار چیزیں ہی نہیں اگر کسی
کو کوئی بغل گند وغیرہ کی بیماری ہو تو اچھی طرح صفائی کر کے آئے۔مجلس کو مفید بنانے کی کوشش کرنی
چاہیے۔مشکل مسائل درپیش ہوں تو ان کے متعلق سوال کرنا چاہئے۔جب گفتگو ہورہی ہو تو اُس وقت
دخل نہیں دینا چاہئے اور کسی کی غلطی معلوم کر کے اس پر ہنسنا نہیں چاہیے۔ان باتوں پر عمل کرنے سے
مجلس میں برکت ہوتی، تعلقات مضبوط ہوتے اور فائدہ زیادہ ہوتا ہے۔لیکن اگر یہ باتیں نہ ہوں
تو صحت کے خراب ہونے کے خیال سے یا وقت کے ضائع ہونے کے خطرہ سے طبیعت میں اس امر پر
بشاشت پیدا نہیں ہوتی کہ مجلس میں بیٹھا جائے۔میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے دوست آئندہ مجالس
میں ان امور کو مدنظر رکھیں گے۔“
خطبات محمود جلد ۴ صفحه ۹۴ تا ۱۰۹)
بخارى كتاب الجمعة باب الانصات يوم الجمعة صفحه ۱۵۰ حدیث نمبر ۹۳۴ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء
الطبعة الثانية
بخاری کتاب الجهاد باب فضل النفقة فی سبیل الله صفحه ۴۷۱،۴۷ حدیث نمبر ۴۲ ۲۸ مطبوعه
رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
مسلم کتاب المساجد باب استحباب الذكر بعد الصلوة و بيان صفته صفحه ۲۴۱ حدیث نمبر
۱۳۴۷ مطبوعہ ریاض ۲۰۰۰ء الطبعة الثانية
ابوداؤد کتاب الصلوة باب مقام الصبيان من الصف صفحہ ۱۰۷ حدیث نمبر ۶۷۷ مطبوعہ ریاض
١٩٩٩ ء الطبعة الأولى
بخاری کتاب الجمعة باب الدهن للجمعة صفحه ۱۴۲ حدیث نمبر ۸۸۳ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء، الطبعة الثانية
گندنا: ایک ترکاری کا نام جو ہسن سے مشابہ ہوتی ہے۔( علمی اُردو لغت صفحه ۱۲۴۳ مطبوعہ لاہور ۱۹۹۶ء
مسلم کتاب المساجد و مواضع الصلواة باب فهى من اكل ثوماً او بصلاً صفحه ۲۲۸
حدیث نمبر ۱۲۵۲ مطبوعہ ریاض ۲۰۰۰ء الطبعة الثانية
طبقات ابن سعد جلد ۲ صفحه ۲۶۲ دار صادر بیرود