امام اور ماموم کا مقام اور اس کے تقاضے

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۹۳
جلد سوم
امام اور ماموم کا مقام اور اس کے تقاضے
فرموده ۲۸ رمئی ۱۹۳۷ء)
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
غالبا د و جمعے گزرے ہیں کہ میں نے ایک خطبہ اپنے سفر کے دوران میں پڑھا تھا اور
ہدایت کی تھی کہ اسے فوراً الفضل میں چھپنے کیلئے بھجوا دیا جائے کیونکہ وہ خطبہ موجودہ فتنوں
کے متعلق تھا اور گو وہ پڑھا سفر میں گیا تھا اور جو لوگ اُس وقت سامنے بیٹھے تھے ان میں سے
اکثریت ان لوگوں کی تھی جو قادیان میں نہیں رہتے تھے مگر اُس خطبہ کے پہلے مخاطب قادیان
میں رہنے والے لوگ ہی تھے اور میں چاہتا تھا کہ جس قدر جلد ہو سکے اسے قادیان میں رہنے
والے لوگوں تک پہنچا دیا جائے تا کہ کم سے کم خدا تعالیٰ کے سامنے میں بری الذمہ ہوسکوں
اور اُسے کہہ سکوں کہ میں نے ان کے سامنے ہدایت اور راستی پیش کر دی تھی۔اگر با وجود
میرے ہدایت پیش کر دینے کے انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا تو اس کی ذمہ داری مجھ پر نہیں
ان پر ہے۔میں آج پھر اُسی مضمون کے متعلق آپ لوگوں سے کچھ باتیں کہنا چاہتا ہوں اور نہ
صرف آپ لوگوں سے بلکہ باہر کی جماعتوں سے بھی اور اللہ تعالیٰ کے سامنے اس بات سے
بری الذمہ ہوتا ہوں کہ میں نے وہ صداقت آپ لوگوں تک پہنچادی ہے جو میرے نزدیک
اللہ تعالیٰ کا منشاء اور قرآنی تعلیم ہے۔میں نے اُس خطبہ میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ
ولا ئی تھی کہ جو جماعتیں منظم ہوتی ہیں اُن پر کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور کچھ شرائط کی
پابندی کرنی ان کیلئے لازمی ہوتی ہے جن کے بغیر ان کے کام کبھی بھی صحیح طور پر نہیں چل

خلافة على منهاج النبوة
۹۴
جلد سوم
سکتے۔اور سلسلہ کے متعلق میں نے کہا تھا کہ ان شرائط اور ذمہ داریوں میں سے ایک اہم شرط
اور ذمہ داری یہ ہے کہ جب وہ ایک امام کے ہاتھ پر بیعت کر چکے اور اس کی اطاعت کا
اقرار کر چکے تو پھر انہیں امام کے منہ کی طرف دیکھتے رہنا چاہئے کہ وہ کیا کہتا ہے اور اس کے
قدم اُٹھانے کے بعد اپنا قدم اُٹھانا چاہئے۔اور افراد کو کبھی بھی ایسے کاموں میں حصہ نہیں لینا
چاہئے جن کے نتائج ساری جماعت پر آ کر پڑتے ہوں کیونکہ پھر امام کی ضرورت اور حاجت
ہی نہیں رہتی۔اگر ایک شخص اپنے طور پر دوسری قوموں سے لڑائی مول لے لیتا ہے اور ایسا
فتنہ یا جوش پیدا کر دیتا ہے جس کے نتیجہ میں ساری جماعت مجبور ہو جاتی ہے کہ اس لڑائی میں
شامل ہو تو اس کے متعلق یہی سمجھا جا سکتا ہے کہ اس نے امام اور خلیفہ کے منصب کو چھین لیا اور
خود امام اور خلیفہ بن بیٹھا اور وہ فیصلہ جس کا اجراء خلیفہ اور امام کے ہاتھوں میں ہونا چاہئے
تھا خود ہی صادر کر دیا۔اگر ہر شخص کو یہ اجازت ہو تو تم ہی بتاؤ پھر امن کہاں رہ سکتا ہے۔ایسی صورت میں جماعت کے نظام کی مثال اُس ٹین کی سی ہوگی جو کتے کی دم سے باندھ دیا
جاتا ہے اور جدھر جاتا ہے ساتھ ساتھ ٹین بھی حرکت کرتا جاتا ہے۔امام کا مقام تو یہ ہے کہ وہ حکم دے اور ماموم کا مقام یہ ہے کہ وہ پابندی کرے۔لیکن
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہماری جماعت کے دوستوں نے باوجود بیعت کر لینے کے ابھی
تک بیعت کا مفہوم نہیں سمجھا اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کی بہت بڑی ذمہ داری جماعت کے علماء
پر ہے۔وہ خلافت اور اس کی اہمیت پر تقریریں کرنے سے ساکت رہتے ہیں اور ان کے لیکچر
ہمیشہ اور اور مضامین پر ہوتے ہیں۔اس امر کے متعلق بہت ہی کم دلائل قرآن مجید یا
احادیث یا عقل سے دیئے جائیں گے کہ خلافت سے وابستگی کتنی اہم چیز ہے۔وہ سمجھتے ہیں
شاید لوگ ان مسائل کو جانتے ہی ہیں اس لئے ان مسائل پر زور دینے کی کیا ضرورت ہے
حالانکہ یہی وہ خیال تھا جس نے پہلے مسلمانوں کو تباہ کر دیا۔گزشتہ علماء نے خیال کرلیا کہ
توحید پر زور دینے کی کیا ضرورت ہے۔بھلا کوئی مسلمان ایسا بھی ہوسکتا ہے جو تو حید کو نہ
مانے۔نتیجہ یہ ہوا کہ تو حید اُن کے ہاتھ سے جاتی رہی۔انہوں نے خیال کر لیا کہ رسالت پر
ایمان لانے کی اہمیت واضح کرنے کی کیا حاجت ہے یہ تو ایک صاف اور واضح مسئلہ ہے۔

خلافة على منهاج النبوة
۹۵
جلد سوم
نتیجہ یہ ہوا کہ رسالت پر ایمان بھی جاتا رہا۔انہوں نے خیال کر لیا کہ نظام کی ضرورت پر
دینے کی کیا ضرورت ہے سب کو معلوم ہی ہے کہ نظام میں سب برکت ہے۔نتیجہ یہ ہوا
کہ ان کا نظام بھی ٹوٹ گیا۔انہوں نے خیال کر لیا کہ نماز اور روزہ کی تاکید کرنے کی بار بار
کیا ضرورت ہے سب لوگ نمازیں پڑھتے اور روزے رکھتے ہی ہیں۔نتیجہ یہ ہوا کہ نمازوں
میں بھی سستی آگئی اور روزے بھی ہاتھ سے جاتے رہے۔اسی طرح انہوں نے خیال کر لیا کہ
حج کا مسئلہ بھی کوئی ایسا مسئلہ ہے جس سے کوئی نا واقف ہو اور نتیجہ یہ ہوا کہ حج کے مسائل بھی
لوگوں کے ذہن سے اُتر گئے اور استطاعت کے باوجود انہوں نے حج کرنا چھوڑ دیا۔تو جب
کسی قوم کے علماء یہ خیال کر لیتے ہیں کہ فلاں فلاں مسائل لوگ جانتے ہی ہیں اس قوم میں
آہستہ آہستہ ان مسائل سے نا واقفیت پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے اور آخر اس نیکی سے ہاتھ
دھو بیٹھتے ہیں۔پس میں سمجھتا ہوں ایک حد تک اس کی ذمہ داری جماعت کے علماء پر ہے لیکن
ایک حد تک اس کی ذمہ داری جماعت کے افراد پر بھی ہے۔کیونکہ ان کے سامنے یہ مسائل
بالکل تازہ ہیں اور وہ خلافت کی اہمیت سے پورے طور پر آگاہ کئے جاچکے ہیں اور گو آج اس
پر بحثیں نہیں ہوتیں مگر آج سے ہیں سال پہلے اس پر خوب بخشیں ہو چکی ہیں اور خود جماعت
کے افراد اس میں حصہ لیتے رہے ہیں۔پھر آج وہ ان مسائل کو کیوں بھول گئے۔میں
نے اس امر کی طرف توجہ ان واقعات کی وجہ سے دلائی تھی جو قادیان میں حال ہی میں
ظاہر ہوئے۔میں نے دیکھا ہے بعض لوگ فتنہ و فساد کی نیت سے کوئی بات چھیڑ دیتے ہیں اور ہماری
جماعت کے دوست فورا اس کے پیچھے بھاگ پڑتے ہیں اور وہ یہ خیال نہیں کرتے کہ دشمن کی
تو غرض ہی یہ تھی کہ وہ کوئی فتنہ و فساد پیدا کرے اور انہیں زیر الزام لائے۔ان کی مثال
بالکل اس شخص کی سی ہے جس کا دشمن اس کیلئے گڑھا کھودتا اور اُس پر گھاس پھونس ڈال دیتا
ہے اور وہ اپنی بیوقوفی سے گھاس پر پاؤں رکھتا اور گڑھے میں جا پڑتا ہے۔بلکہ میں کہتا ہوں
خیالی مثال کی کیا ضرورت ہے شیر کے شکاریوں کی مثال لے لو جو پہلے زمانہ میں شیر کا شکار
اس طرح کرتے تھے کہ گھاس کے نیچے بانس کی کھپچیوں کے اوپر خاص طور پر سریش تیار

خلافة على منهاج النبوة
۹۶
جلد سوم
کر کے چپکا دیتے اور گھاس پر بکرا باندھ دیتے۔شیر خیال کرتا کہ بکرا میرا شکار ہے اور وہ
اُس پر حملہ کر دیتا۔لیکن جب بکرے کے پاس پہنچتا تو کھپچیوں میں لپٹ جاتا۔اسی طرح
دشمن بعض دفعہ ایسی حرکات کرتا ہے جن کے ذریعہ وہ اپنے مخالف کو بلاتا ہے کہ آؤ اور مجھ پر
حملہ کرو۔عقلمند آدمی موقع کو خوب سمجھتا ہے اور وہ جانتا ہے کہ حملے کا کونسا موقع ہے۔لیکن
نادان آدمی ان باتوں کو نہیں سمجھتا وہ حملہ کر دیتا ہے اور کھپچیوں میں پھنس جاتا ہے۔پھر
شور مچاتا ہے کہ آؤ آؤ اور مجھے اس مصیبت سے بچاؤ۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اُس کی آواز سن کر
دو چار آدمی اور دشمن پر حملہ کر دیتے ہیں اور وہ بھی انہی کھپچیوں میں پھنس جاتے ہیں اور
اسی طرح یہ معاملہ بڑھتا جاتا ہے۔انگریزوں میں ایک کہانی مشہور ہے جو اسی قسم کے فتنوں پر چسپاں ہوتی ہے۔کہتے ہیں
کسی کے پاس کوئی بلغ تھی۔جب وہ کسی شخص پر ناراض ہوتا تو کسی طرح اُس کا ہاتھ بلغ
کو لگوا دیتا۔نتیجہ یہ ہوتا کہ اس بطبخ سے اُس کا ہاتھ چمٹ جاتا اور وہ چھوٹ نہ سکتا۔یہ دیکھ کر
اُس کے دوست اور رشتہ دار اُسے چھڑانے کیلئے آتے اور جو بھی بطخ پر ہاتھ ڈالتا اُس کے
ساتھ چمٹا جاتا۔یہی حال ایسی لڑائی کا ہوتا ہے۔جب ایک شخص لڑائی میں شامل ہوتا اور
دشمن کی گرفت میں آجاتا ہے تو شکوہ کرتا اور شور مچانے لگ جاتا ہے کہ میں جماعت کا ممبر
ہوں ، میری مدد کیوں نہیں کی جاتی۔میرے ساتھ ہمدردی اور محبت کا سلوک کیوں نہیں کیا
جاتا۔اس شخص کو جواب تو یہ ملنا چاہئے کہ تمہارے ساتھ ہمدردی کیا کی جائے تم نے نظام کو
تو ڑا اور سلسلہ کی ہتک کی لڑائی کرنا امام کا کام تھا ، تمہارا کام نہیں تھا۔لیکن اُس کی آواز سن
کر کئی رحم دل یا یوں کہو کہ کمزور دل کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ آؤ اس کی مدد کریں۔چنانچہ وہ
اس کی مدد کیلئے اس کے پیچھے جاتے ہیں اور وہی لڑائی جو پہلے ایک شخص کی تھی اب نہیں
آدمیوں کی لڑائی بن جاتی ہے اور پھر ایک کی بجائے ہیں آواز میں اٹھنی شروع ہو جاتی ہیں
کہ آنا آنا ، بچانا بچانا۔اس پر وہ لوگ بھی جو پہلے اس خیال سے خاموش ہوتے ہیں کہ یہ
انفرادی فعل ہے اس میں ہمیں دخل دینے کی کیا ضرورت ہے جوش سے کھڑے ہو جاتے ہیں
اور کہتے ہیں اب ایک کا سوال نہیں ہیں کا سوال ہے اور وہ بھی لڑائی میں شامل ہو جاتے ہیں

خلافة على منهاج النبوة
۹۷
جلد سوم
نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اب لڑائی میں چالیس آدمی شامل ہو جاتے ہیں۔پھر وہ چالیس اپنے ساتھ
اوروں کو ملاتے اور ساٹھ بن جاتے ہیں۔ساٹھ ایک سو بیس کی کشش کا موجب بنتے ہیں
اور ایک سو بیس کے شور مچانے پر دو سو چالیس کی تعداد ہو جاتی ہے۔یہ دوسو چالیس پھر
چارسو استی ہو جاتے ہیں جو بڑھ کر نو سو ساٹھ کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔یہاں تک کہ رفتہ
رفته ساری جماعت ایک معمولی وجہ سے ایسی لڑائی میں شامل ہو جاتی ہے جس کا کوئی بھی نتیجہ
نہیں ہوتا اور دشمن دل میں ہنستا ہے کہ جو میری غرض تھی وہ پوری ہو گئی۔ایک مشہور واقعہ پنجاب کے ایک رئیس کا ہے جو اس مقام پر خوب چسپاں ہوتا ہے۔پنجاب کے ایک مشہور راجہ گزرے ہیں جن کا نام لینے کی ضرورت نہیں ان کے ہاں کوئی
اولا د نہیں تھی۔ان کے دربار میں دو پارٹیاں تھیں۔ایک وزیر اعظم کی اور ایک اور وزیر کی
اور یہ دونوں پارٹیاں روزانہ آپس میں لڑتیں اور راجہ کے پاس شکایتیں ہوتیں۔ایک پارٹی
دوسری پارٹی کے خلاف شکایت کرتی اور دوسری پہلی کے خلاف راجہ کے کان بھرتی اور ہر
ایک کی یہی کوشش ہوتی کہ راجہ صاحب ہمارے ساتھ مل جائیں اور دوسری پارٹی پر ناراض
ہو جائیں۔اس لڑائی نے ترقی کرتے کرتے سخت بھیانک شکل اختیار کر لی۔ایک دن ایک
پارٹی نے تجویز کی کہ کوئی ایسا کام کرنا چاہئے جس سے مخالف پارٹی کو بالکل کچل دیا جائے۔چنانچہ انہوں نے آپس میں مشورہ کیا اور یہ فیصلہ ہوا کہ ایک رانی کو اپنے ساتھ ملا یا جائے اور
یہ مشہور کر دیا جائے کہ اُس کے ہاں اولاد ہونے والی ہے۔چنانچہ انہوں نے ایک رانی
کو اپنے ساتھ ملالیا اور اُسے کہہ دیا کہ عین وقت پر ہم تمہیں ایک بچہ لا کر دے دیں گے اس
سے راجہ کی نگاہ میں تمہاری عزت بھی قائم ہو جائے گی اور اس کے بعد گدی پر بیٹھنے کا بھی وہی
حقدار ہوگا۔جب یہ خبر عام لوگوں میں مشہور ہو گئی تو دوسرے فریق نے راجہ کے کان بھرنے
شروع کر دیئے کہ یہ بالکل جھوٹ ہے۔مہارانی حاملہ نہیں بلکہ شرارت سے مخالف پارٹی نے
اسے حاملہ مشہور کر دیا ہے۔اب مہا راجہ صاحب نے بیوی کی نگرانی شروع کر دی اور کچھ
عرصہ کے بعد انہیں پتہ لگا کہ یہ محض فریب کیا جا رہا ہے، رانی حاملہ نہیں ہے۔اس پر انہوں
نے گورنمنٹ کے پاس اس امر کے متعلق کوشش شروع کر دی کہ جس بچہ کے متعلق مشہور کیا

خلافة على منهاج النبوة
۹۸
جلد سوم
جا رہا ہے کہ وہ پیدا ہونے والا ہے وہ میرا نہیں ہوگا اور نہ تخت کا وارث ہوگا۔یہ بات
دوسرے فریق پر بھی کھل گئی اور انہوں نے مشورہ کیا کہ اب کوئی ایسی چال چلنی چاہئے جس
کے نتیجہ میں ہماری سکیم فیل نہ ہو۔چنانچہ انہوں نے مختلف لوگوں سے گورنمنٹ کے پاس
چٹھیاں لکھوانی شروع کر دیں کہ مہا راجہ صاحب پاگل ہو گئے ہیں اور وہ گدی کا انتظام نہیں
کر سکتے۔ذرا ذرا سی بات پر لڑتے اور جوش میں آکر گالیاں دینے لگ جاتے ہیں اور ان کا
غصہ حد اعتدال سے بالکل باہر نکل گیا ہے۔مہا راجہ بیچارے کو پتہ بھی نہیں اور گورنمنٹ کے
پاس شکایتیں ہو رہی ہیں کہ مہا راجہ صاحب پاگل ہو گئے ہیں۔پہلے چھوٹوں کی طرف
سے گورنمنٹ کو لکھا گیا۔پھر بڑے بڑے افسروں کی طرف سے اور پھر ان سے بھی بڑے
عہد یداروں کی طرف سے۔جب شکایتوں کی تعداد بہت زیادہ ہوگئی اور بڑے بڑے
افسروں نے خود مل کر بھی گورنمنٹ کے پاس شکایت کرنی شروع کر دی تو گورنمنٹ کو خیال
پیدا ہوا کہ تحقیقات کرنی چاہئے۔چنانچہ اس نے مخفی طور پر کمشنر کو بھجوایا کہ وہ مہا راجہ سے
باتیں کر کے رپورٹ کرے کہ یہ شکایتیں کس حد تک صحیح ہیں اور یہ بھی کہہ دیا کہ ڈاکٹر کو بھی
ساتھ لیتے جاؤ اور باتوں باتوں میں اندازہ کر کے رپورٹ کرو کہ ان شکایتوں میں کس
حد تک معقولیت ہے۔فریق مخالف جس نے شکایت کی تھی وہ چونکہ ہر تد بیر سے اپنی بات کو
منوانا چاہتا تھا اس لئے اس نے سرکاری دفاتر میں بھی بعض آدمی خریدے ہوئے تھے۔جس
وقت کمشنر صاحب تحقیقات کیلئے جانے لگے ، ان سرکاری آدمیوں نے اطلاع کر دی کہ
کمشنر صاحب آ رہے ہیں۔چنانچہ جو نہی انہوں نے سمجھا کہ اب کمشنر صاحب کے آنے کا
وقت بالکل قریب آپہنچا ہے اور ایک آدھ منٹ میں ہی وہ دربار میں داخل ہو جائیں گے
انہوں نے ایک چوری کے جھلنے والے کو اشارہ کر دیا جسے انہوں نے پہلے سے اپنے ساتھ ملایا
ہوا تھا اور اُس نے جھک کر مہا راجہ کے کان میں دو تین گالیاں ماں اور بہن کی دے دیں۔اب تم سمجھ سکتے ہو کہ مہا راجہ تخت پر بیٹھا ہوا ہو ، دربار لگا ہوا ہو اور چوری جھلنے والا
مہا راجہ کو اُس کے کان میں ماں کی گالیاں دے دے تو اُس کی کیا کیفیت ہوسکتی ہے۔مہا راجہ جوش سے اُٹھا اور اس نے بے تحاشا اُسے مارنا شروع کر دیا۔اب غصہ سے اُس کے

خلافة على منهاج النبوة
۹۹
جلد سوم
منہ سے جھاگ نکل رہی تھی اور وہ اسے ٹھڈے پر ٹھڈے مارتا چلا جا رہا تھا کہ اتنے میں
کمشنر صاحب اندر داخل ہو گئے اور وہ پارٹی کی پارٹی کھڑی ہوکر کہنے لگی ' حضور ! روز
ساڈے نال اسے طرح ہوندا ہے۔یعنی حضور ! ہمارے ساتھ روزانہ یہی سلوک ہوتا
ہے۔کمشنر صاحب کی رپورٹ پر گورنمنٹ نے فیصلہ کیا کہ مہا راجہ واقعہ میں حواس باختہ ہے
نتیجہ یہ ہوا کہ مہا راجہ صاحب کے اختیارات محدود کر دئیے گئے اور وہ لڑکا جسے رانی نے گود
میں ڈال لیا تھا اور جو ایک ملازم سرکار کا لڑکا تھا جسے بعد میں حج بنا دیا گیا جوان ہو کر گدی پر
بٹھایا گیا اور خوش قسمتی سے نہایت شریف اور کامیاب راجہ ثابت ہورہا ہے۔تو بعض دفعہ دشمن اس قسم کی چالا کی بھی کرتا ہے۔سمجھنے والے تو بچ جاتے ہیں لیکن جو
اندھا دھند کام کرنے والے ہوں وہ پھنس جاتے اور مصیبتوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔اسی
وجہ سے اسلام نے حکم دیا کہ اْلاِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِہ سے کہ امام کو ہم نے تمہارے
لئے ڈھال کے طور پر بنایا ہے۔اگر اس کے پیچھے ہو کر لڑو گے تو زخموں سے بچ جاؤ گے۔لیکن
اگر آگے ہو کر حملہ کرو گے تو مارے جاؤ گے کیونکہ وہ خوب سمجھتا ہے کہ کیا حالات ہیں۔کس
وقت اعلانِ جنگ ہونا چاہئے اور کس وقت دشمن کے فریب سے بچنا چاہئے۔کئی باتیں ایسی
ہوتی ہیں جنہیں انسان تفصیل سے بیان نہیں کر سکتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں بھی بعض دفعہ لوگ آتے اور گھنٹوں آپ
سے مخفی باتیں کرتے۔قرآن کریم میں اسی امر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا گیا ہے
هو اذن کہ منافق کہتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو کان ہی کان ہیں۔ہر وقت لوگ
آتے اور انہیں رپورٹیں پہنچاتے رہتے ہیں۔تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی کئی مخفی
باتوں کا علم ہوا کرتا تھا۔بیسیوں دفعہ ایسا ہوا کہ آپ فرماتے میرے پاس رپورٹ آئی ہے کہ
آج فلاں جگہ یہ کام ہو رہا ہے۔تو امام کو وہ معلومات ہوتی ہیں جو اور لوگوں کو نہیں ہوتیں۔اس لئے وہ جانتا ہے کہ فلاں کام جو ہو رہا ہے وہ کیوں ہو رہا ہے اور کس طرح ہورہا ہے اور
اس کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ جماعت سے اُسی وقت لڑائی کرائی جائے جب لڑائی کا کوئی
فائدہ ہو۔ورنہ یہ تو نہیں کہ لڑائی کرنے میں تم مجھ سے زیادہ بہادر ہو۔

خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم۔پچھلے دو سال میں میں نے ایک ہی وقت میں گورنمنٹ سے اور دوسرے مخالف اقوام
سے لڑائی لڑی ہے یا نہیں ؟ تم میں سے کئی لوگ تھے جو اُس وقت کہتے تھے کہ ہمیں کس مصیبت
میں پھنسا دیا۔مگر میں جانتا تھا کہ وہ وقت لڑنے کا تھا۔پس ہم لڑے اور خدا تعالیٰ کے فضل
سے ہم نے فتح پائی۔لیکن اب جماعت کو ایک ایسے فتنہ میں مبتلا کیا جا رہا ہے جس میں میں سمجھتا
ہوں ہمارا فرض ہے کہ ہم دنیا کو دکھا دیں کہ ہم مظلوم اور ہمارا دشمن ظالم ہے اور شرارت کی
تمام تر ذمہ داری ہمارے دشمن پر ہے ہم پر نہیں۔پس جبکہ ہم کو معلوم ہے کہ اس لڑائی کی وجہ
لڑائی نہیں بلکہ یہ ہے کہ ہم نے پچھلے دنوں جو حکومت پر یہ ثابت کر دیا تھا کہ ہم ظالم نہیں بلکہ
مظلوم ہیں اور ہمارا دشمن مظلوم نہیں بلکہ ظالم ہے وہ چاہتے ہیں کہ اس خیال کو مٹایا جائے
اور بعض اور ذرائع سے اپنی مظلومیت حکومت پر ظاہر کریں۔اگر تم ذرا بھی سوچ سمجھ سے کام
لو تو یہ موٹی بات تو تمہیں بھی نظر آسکتی ہے کہ قادیان میں بلا وجہ فتنے مختلف شکلیں بدلتے رہتے
ہیں۔ایک وقت مسلمانوں کی طرف سے شور مچایا جاتا ہے اور پھر یک دم اس میں تغیر آجاتا
ہے اور پولیس کی طرف سے شور اُٹھنا شروع ہو جاتا ہے۔پھر یک دم یہ حالت بھی بدل جاتی
ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ ہماری لڑائی نہ مسلمانوں سے ہے نہ پولیس سے بلکہ سکھوں سے
ہے۔پھر سکھوں سے لڑتے لڑتے یک دم تغیر آجاتا ہے اور سکھ تو بالکل خاموش ہو جاتے ہیں
اور ہند و شور مچانا شروع کر دیتے ہیں اور ان لڑائیوں میں سے کسی لڑائی کے پیدا کرنے میں
بھی ہما را دخل نہیں ہوتا۔جس وقت مسلمان شور مچار ہے ہوتے ہیں اُس وقت کوئی ایسی حرکت
ہم نے نہیں کی ہوتی جو پندرہ میں سال پہلے ہم نے نہ کی ہو۔گویا کوئی تازہ حرکت ایسی نہیں
ہوتی جس کی وجہ سے ہم سمجھیں کہ ان کا شور مچانا حق بجانب ہے۔اسی طرح جب پولیس کی
طرف سے شور مچایا جاتا ہے تو ہماری کوئی ایسی حرکت نہیں ہوتی جس کی وجہ سے وہ اشتعال
میں آئے۔پھر جب سکھ اور ہند و شور مچاتے ہیں اُس وقت بھی کوئی ایسا نیا فعل ہم سے صادر
نہیں ہوتا جس کی وجہ سے سمجھا جائے کہ ان کا شور اور فتنہ وفساد کسی بنیاد پر ہے۔پس کیا اس
محاذ کی تبدیلی سے تمہاری سمجھ میں اتنی موٹی بات بھی نہیں آتی کہ یہ کسی سازش اور چالا کی کا
نتیجہ ہے۔اگر تم بات کی گہرائی تک نہیں پہنچ سکتے اور نہ تمہیں وسیع علم ہے اور نہ وسیع معلومات

خلافة على منهاج النبوة
1+1
جلد سوم
کے ذرائع تمہیں حاصل ہیں تو کم سے کم اتنی بات تو تمہیں سمجھ لینی چاہئے تھی کہ کیوں بلا وجہ
ایک وقت مسلمانوں کو جوش آتا ہے تو دوسرے وقت پولیس والوں کو کبھی سکھوں کو جوش آجاتا
ہے تو کبھی ہندوؤں کو۔کم سے کم اتنی موٹی بات تمہیں سمجھ لینی چاہئے تھی کہ یہ تغیرات جو پیدا
ہوئے ان کا کوئی نہ کوئی سبب ہوگا ورنہ بلا سبب تو یہ نہیں ہو سکتے اور جب یہ بلا سبب نہیں
ہو سکتے اور تمہیں ان کا سبب معلوم نہیں تو تم کیوں اندھیرے میں چھلانگ لگاتے اور سلسلہ کی
بدنامی اور ہتک کا موجب بنتے ہو۔یہ معاملات اُن لوگوں کے ہاتھ میں چھوڑ دو جو اِن
تغیرات کا سبب جانتے اور اس کی وجہ کو خوب پہچانتے ہیں۔وہ جب دیکھیں گے کہ سلسلہ کی
عظمت لڑائی کرنے میں ہے تو اُس وقت وہ بغیر کسی قسم کے خطرہ کے لڑائی کریں گے اور اُس
وقت تم میں سے وہ لوگ جو اس وقت بڑھ بڑھ کر باتیں کرتے اور کہتے ہیں ہم صبر نہیں
کر سکتے ، ہم دشمن سے لڑیں گے اور مر جائیں گے وہ لڑائی کرنے سے انکار کر دیں گے اور
کہیں گے کہ ہم ہلاکت کے منہ میں اپنے آپ کو نہیں ڈال سکتے۔گویا جس وقت ہم کہتے ہیں
ہمیں صلح رکھنی چاہئے اور بلا وجہ دشمن سے لڑائی نہیں لڑنی چاہئے اُس وقت وہ بزدل اور
منافق جو اگرلڑائی ہو تو سب سے پہلے میدانِ جنگ سے بھاگ نکلیں گے کہتے ہیں ہم بے غیرت
نہیں ، ہم دشمن سے ضرور لڑیں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں اب کسی نے لڑنا نہیں اور جب
لڑائی ضروری ہو جائے تو کہہ دیتے ہیں صلح رکھنی چاہئے ، آپس کے تعلقات کو خراب کر
لینے سے کیا فائدہ۔آخر کیا تم خیال کرتے ہو کہ ایک شخص کے ہاتھ پر تم بیعت کرتے ہو اور پھر یہ مجھتے ہو کہ
اس کے دل میں سلسلہ کے متعلق اتنی بھی غیرت نہیں جتنی تمہارے دلوں میں ہے۔حالانکہ اس
نے اپنی غیرت کا عملی ثبوت بھی تمہارے سامنے پیش کیا ہوا ہے۔میں ہمیشہ اس بات پر حیران
ہوتا ہوں کہ جماعت کا بیشتر حصہ سچے مخلصوں اور باتیں بنانے والوں میں فرق کیوں نہیں
کرتا۔گزشتہ دو سال میں تم نے دیکھ لیا کہ وہ لوگ جو بڑھ بڑھ کر باتیں کر نیوالے تھے جب
اُن پر مقدمے ہوئے تو انہوں نے کیسی بزدلی اور دوں ہمتی دکھائی۔جماعت کا ان مقدموں
اور سیاسی شرارتوں کے مقابلہ کیلئے تھیں چالیس ہزار بلکہ اس سے بھی زیادہ روپیہ خرچ ہو چکا

خلافة على منهاج النبوة
۱۰۲
جلد سوم
ہے۔حالانکہ ان لوگوں کو سوچنا چاہئے تھا کہ ہماری حرکات سے اگر سلسلہ کیلئے مشکلات پیش
آئیں گی اور سلسلہ کا روپیہ خرچ ہو گا تو اس کا کون ذمہ وار ہوگا۔اور پھر جب بعض حالات
میں مقدمات چلائے گئے تو کیوں یہ لوگ گھبرا گھبرا کر اچھے سے اچھے وکیلوں اور اچھے سے
اچھے سامانوں کے طالب ہوئے۔جن لوگوں کے افعال کی وجہ سے یہ صورتِ حالات پیدا
ہوئی تھی انہیں چاہئے تھا کہ یا وہ خود مقدمہ چلاتے یا کانگرس والوں کی طرح ڈیفنس پیش
کرنے سے انکار کر دیتے اور قید ہو جاتے۔مگر انہیں شرم نہیں آتی کہ کہتے تو وہ یہ تھے کہ ہم
سلسلہ کیلئے اپنی جانیں قربان کر دیں گے مگر جماعت کا پندرہ بیس ہزار روپیہ انہوں نے
مقدمات پر خرچ کر دیا اور پھر بھی وہ مخلص کے مخلص بنے ہوئے ہیں۔ان میں سے بعض کے
کھانوں اور سفر خرچ کے بل جا کر دیکھو تو تم کو تعجب ہو گا کہ یہ کیا ہوا ہے۔لیکن حقیقت یہ تھی کہ
دشمن جھوٹ بول رہا تھا اور سلسلہ کو بدنام کرنے کیلئے جھوٹے مقدمات کر رہا تھا۔ہم ان کی
مدد کیلئے مجبور تھے گوہم جانتے تھے کہ بعض جگہ دشمن کو موقع دینے والے خود ہمارے اپنے آدمی
تھے۔اگر ہمارے آدمی میری تلقین کے مطابق صبر سے کام لیتے اور گالی کا جواب نہ دیتے تو
اتنا فتنہ نہ بڑھتا۔لیکن میں کہتا ہوں کہ اگر انہوں نے لڑائی کرنا دین کیلئے ضروری ہی سمجھا تھا
تو ان کا فرض تھا کہ یا مقدمہ کے تمام اخراجات خود برداشت کرتے اور کہتے کہ ہماری
جماعت کی مالی حالت کمزور ہے ، ہم اس پر اپنا بوجھ ڈالنا نہیں چاہتے اور یا جواب دعوئی سے
دستبردار ہو کر معاملہ خدا تعالیٰ پر چھوڑ دیتے۔مگر یہ جماعت کا تمہیں چالیس ہزار روپیہ خرچ کرا
دینے کے باوجود مخلص کے مخلص بنے پھرتے ہیں ( میں سب مقدمات کے بارہ میں نہیں کہتا۔بعض مقدمات سلسلہ کی ضروریات کیلئے خود کئے گئے ہیں اور نہ سب آدمیوں کے متعلق کہتا
ہوں جو ان میں مبتلا تھے۔مگر چونکہ اصل لوگوں کو ظاہر نہیں کرنا چاہتا میں نے بات کو عام رکھا
ہے تاکسی خاص شخص پر الزام نہ آئے اور اس نوٹ کے ذریعہ سے میں نے اس کا بھی ازالہ کر
دیا ہے کہ نا کردہ گناہ لوگوں پر کوئی بدظنی کرے )۔میں پوچھتا ہوں بھلا گالیاں دینے یا بے فائدہ جوش دکھانے میں کونسی خوبی اور کمال
ہے۔کیا موچی دروازہ کے غنڈے گالیاں نہیں دیتے ؟ اگر تم بھی دشمن کے جواب میں زبان

خلافة على منهاج النبوة
۱۰۳
جلد سوم
سے گالیاں دیتے چلے جاتے ہو تو زیادہ سے زیادہ یہی کہا جائے گا کہ تم نے وہ کام کیا جو حق
کے دشمن کر رہے ہیں مگر تمہاری اس حرکت کو قربانی قرار نہیں دیا جائے گا۔قربانی وہ ہوتی ہے
جسے عام آدمی پیش نہ کر سکے۔مگر تقریر کیلئے کھڑے ہو جانا اور اس میں پندرہ بیس گالیاں دے
دینا یہ تو ہر شخص کر سکتا ہے اور کرتا ہے۔پس صرف اس لئے کہ کوئی شخص بڑھ چڑھ کر باتیں
کرتا ہے مخلص اور مومن نہیں کہلا سکتا۔کیونکہ مخلص وہ ہے جو اس چیز کو پیش کرے جسے عام لوگ
پیش کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔تم چلے جاؤ لا ہور میں یا اور کسی شہر میں اور چلے جاؤ بداخلاق
نمائندگان مذاہب کی مجالس میں تمہیں یہی نظر آئے گا کہ جو شیلے اور فسادی لوگ ہمیشہ گالیاں
دیتے ، پتھر پھینکتے اور تالیاں پیٹتے ہیں۔مگر مخلص وہ قربانی کرتے ہیں جو دوسرے نہیں کرتے۔لا ہور میں ہی جب کوئی فساد ہو ، کمزور اخلاق کے لوگ ہمیشہ بڑھ بڑھ کر لاٹھی چلائیں گے۔لیکن جب اسلام کیلئے مال کی قربانی کا سوال ہو تو پیچھے ہٹ جائیں گے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں ہمارا
کام اتنا ہی ہے کہ ہم گالیاں دیں، لٹھ ماریں اور پھر پلاؤ زردہ کھا ئیں۔پس گالیاں دینا تو
کمزور طبع لوگوں کا کام ہے کامل مومنوں والا کام نہیں اور اگر واقعہ میں ان میں اخلاص ہوتا
تو جن لوگوں پر مقدمہ چلایا گیا تھا وہ کہتے ہم جماعت کا ایک پیسہ بھی اس پر خرچ نہیں ہونے
دیں گے ہم نے اپنی ذمہ داری سے کام کیا ہے اور اب اس بوجھ کو بھی یا خود برداشت کریں
گے یا برداشت نہ کر سکنے کی صورت میں قید ہو جائیں گے۔جماعت کے پاس آگے ہی روپیہ
کونسا زیادہ ہے ہم اس پر مزید اپنے مقدمات کا بوجھ کیوں ڈالیں۔کیا یہ اتنی موٹی بات نہیں
جو تمہاری سمجھ میں آسکے۔تو تمہیں چاہئے کہ تم مخلص اور کمزور طبع انسانوں میں فرق کرو۔میں
انہیں منافق نہیں کہتا۔بعض کمزور طبائع ہوتی ہیں ان کا دل ایسا کمزور ہوتا ہے کہ وہ نتائج کی
برداشت نہیں کر سکتے۔ہوتے مومن ہی ہیں مگر دل کی کمزوری کی وجہ سے نتائج برداشت
کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے۔یہی حال ان لوگوں کا ہے انہوں نے بھی بڑھ بڑھ کر باتیں
کیں اور جماعت کو مزید مشکلات میں مبتلا کرا دیا اور جب کبھی ان کی مدافعت کی غلط
تدبیروں سے فساد اور بڑھ گیا اور اس کے نتائج کو برداشت کرنے کا وقت آیا تو کمزوری
دکھا دی اور مقدمہ لڑ کر اس امر کی کوشش شروع کر دی کہ ان کی بریت ہو جائے۔حالانکہ اگر

خلافة على منهاج النبوة
۱۰۴
جلد سوم
کوئی سمجھتا ہے کہ جو شخص حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں دے گا میں ضرور ا سے
سزا دوں گا تو اگر اس کا یہ مقولہ صحیح ہے تو سزا دینے کے بعد اسے دلیری سے اپنے جرم کا
اقرار کرنا چاہئے اور اسے کہنا چاہئے مجھے جہاں چاہتے ہو لے جاؤ میں نے اس کے
منہ سے گالی سنی اور میں اسے برداشت نہیں کر سکا۔فرض کرو کوئی شخص کہتا ہے کہ جو شخص
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں دے گا میں اُسے بُھو تی ماروں گا۔اگر اسے
ہماری تعلیم سے اتفاق نہیں تو جائے اور اُسے جوتی مارے اور پھر نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہے۔مگر ادھر تو وہ ہماری رائے سے اتفاق نہیں کرتا اُدھر جب دوسرے کو مار کر آتا ہے تو کہتا ہے
کہ میرے فعل کے جواب دہ تم ہو۔یا درکھو دنیا میں قیام امن دو ذرائع سے ہوتا ہے یا اُس وقت جب مارکھانے کی طاقت
انسان میں پیدا ہو جائے یا جب دوسرے کو مارنے کی طاقت انسان میں پیدا ہو جائے ،
درمیانی دوغلہ کوئی چیز نہیں۔اب جو کچھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم سے میں
سمجھتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہم میں مار کھانے کی طاقت ہونی چاہئے۔بالکل ممکن ہے تم میں سے
بعضوں کا یہ خیال ہو کہ ہم میں مارنے کی طاقت ہونی چاہئے۔میں اسے غیر معقول نہیں کہتا
ہاں غلط ضرور کہتا ہوں۔یہ ضرور کہتا ہوں کہ اُس نے قرآن کریم کو نہیں سمجھا ، حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم کو نہیں سمجھا کیونکہ خدا تعالیٰ نے مارنے کیلئے جو شرائط رکھی ہیں وہ
اس وقت ہمیں میسر نہیں۔پس کم سے کم میں اسے شرارتی یا پاگل نہیں کہوں گا میں زیادہ سے
زیادہ یہی کہوں گا کہ اُس کی ایک رائے ہے جو میری رائے سے مختلف ہے۔لیکن تمہاری یہ
حالت ہے کہ تم میں سے ایک شخص کہتا ہے کہ دشمن کو سزا دینی چاہئے اور پھر جب وہ ہماری
تعلیم کے صریح خلاف کوئی ایسی حرکت کر بیٹھتا ہے تو بھاگ کر ہمارے پاس آتا ہے اور کہتا
ہے مجھے بچانا مجھے بچانا۔آخر جماعت تمہیں کیوں بچائے ؟ کیا تم نے جماعت کے نظام کی
پابندی کی یا اپنے جذبات پر قابو رکھا ؟ اور اگر تم اس خیال کے قائل نہیں تھے تو پھر تمہیں
ہمارے پاس بھاگ کر آنے کی کیا ضرورت ہے۔تمہیں چاہئے کہ تم دلیری دکھاؤ اور اپنے
جرم کا اقرار کر و۔اگر ان دونوں عقیدوں کے چالیس چالیس آدمی بھی میسر آجائیں تو ہم دنیا

آج 10 میں سے 10 باقی