امام اور ماموم کا مقام اور اس کے تقاضے

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم), حصہ 2

خلافة على منهاج النبوة
۱۰۵
جلد سوم
کو ڈرا سکتے ہیں۔اگر چالیس آدمی ایسے مل جائیں جو مار کھانے کی طاقت اپنے اندر رکھتے
ہوں تو وہ دنیا کو ڈرا سکتے ہیں اور اگر چالیس آدمی ایسے میسر آجائیں جو مارنے کی طاقت
اپنے اندر رکھتے ہوں تو وہ بھی دنیا کو ڈرا سکتے ہیں۔مگر تمہاری حالت یہ ہے کہ جب تم میں
سے بعض دشمن سے کوئی گالی سنتے ہیں تو ان کے منہ میں جھاگ بھر آتی ہے اور وہ کو دکر اُس پر
حملہ کر دیتے ہیں۔لیکن اُسی وقت ان کے پیر پیچھے کی طرف پڑ رہے ہوتے ہیں۔تم میں سے
بعض تقریر کیلئے کھڑے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم مر جائیں گے مگر سلسلہ کی ہتک برداشت
نہ کریں گے لیکن جب کوئی ان پر ہاتھ اُٹھاتا ہے تو پھر ادھر اُدھر دیکھنے لگتے ہیں اور کہتے ہیں
کہ بھائیو! کچھ روپے ہیں جن سے مقدمہ لڑا جائے ، کوئی وکیل ہے جو وکالت کرے؟ بھلا
ایسے خنٹوں کے نے بھی کسی قوم کو فائدہ پہنچایا ہے؟ بہادر وہ ہے جو اگر مارنے کا فیصلہ کرتا ہے تو
مار کر پیچھے ہٹتا ہے اور پکڑا جاتا ہے تو دلیری سے سچ بولتا ہے۔اور اگر مار کھانے کا فیصلہ کرتا
ہے تو پھر جوش میں نہیں آتا اور اپنے نفس کو شدید اشتعال کے وقتوں میں بھی قابورکھتا ہے۔پس اگر تم جیتنا چاہتے ہو تو دونوں میں سے ایک اصل اختیار کرو۔جو کچھ میں سمجھتا ہوں
وہ یہ ہے کہ بہادر بنو مگر اس طرح کہ مار کھانے کی عادت ڈالو اور امام کے پیچھے ہو کر دشمن
سے جنگ کرو۔ہاں جب وہ کہے کہ اب لڑو اُس وقت بینک لڑو۔لیکن جب تک تمہیں امام
لڑائی کا حکم نہیں دیتا اُس وقت تک دشمن کو سزا دینے کا تمہیں اختیار نہیں۔لاٹھی اور سوئے
سے ہی نہیں بلکہ ایک ہلکا ساتھپڑ مارنا بھی تمہارے لئے جائز نہیں۔بلکہ میں کہتا ہوں تھپڑ تو الگ
رہا ایک گلاب کے پھول سے بھی تمہیں دشمن کو اُس وقت تک مارنے کی اجازت نہیں جب
تک امام تمہیں لڑائی کی اجازت نہ دے۔لیکن اگر تمہارا یہ عقیدہ نہیں تب بھی میں شریف
انسان تمہیں تب ہی سمجھوں گا کہ اگر تمہارا یہ دعوی ہو کہ گالی دینے والے دشمن کو ضرور سزا دینی
چاہئے اور تم اُس گالی دینے والے کے جواب میں سخت کلامی کرتے ہو اور اس سے جوش میں
آکر وہ پھر اور بد کلامی کرتا ہے تو پھر تم مٹ جاؤ اور اپنے آپ کو فنا کر دو لیکن اُس منہ کو توڑ دو
جس منہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کیلئے گالی نکلی تھی۔اُس کو خاموش کرانا
تمہارا ہی فرض ہے کیونکہ تمہارے ہی فعل سے اُس نے مزید گالیاں دی ہیں۔کیا

خلافة على منهاج النبوة
1۔7
جلد سوم
شرم نہیں آتی کہ تم ایک سخت بد لگام دشمن کا جواب دے کر اس سے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں دلواتے ہو اور پھر خاموشی سے گھروں میں بیٹھ رہتے ہو !! اگر تم
میں ایک رائی کے دانہ کے برابر بھی حیا ہے اور تمہارا سچ سچ یہ عقیدہ ہے کہ دشمن کو سزا دینی
چاہئے تو پھر یا تم دنیا سے مٹ جاؤ یا گالیاں دینے والوں کو مٹا ڈالو۔مگر ایک طرف تم جوش
اور بہادری کا دعویٰ کرتے ہو اور دوسری طرف بُزدلی اور دون ہمتی کا مظاہرہ کرتے ہو۔میں تو ایسے لوگوں کے متعلق بھی یہی کہتا ہوں کہ وہ خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
گالیاں دلواتے ہیں اور وہ آپ سلسلہ کے دشمن اور خطرناک ہیں۔اگر کسی کو مارنا پیٹنا جائز ہوتا تو میں تو کہتا کہ ایسے لوگوں کو بازار میں کھڑا کر کے انہیں
خوب پیٹنا چاہئے کیونکہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آپ گالیاں دلواتے ہیں
اور پھر مخلص اور احمدی کہلاتے پھرتے ہیں۔میں اس موقع پر ان لوگوں کو بھی جو انہیں اعلیٰ
مخلص سمجھتے ہیں کہتا ہوں کہ مومن بیوقوف نہیں ہوتا۔کیا تم سمجھتے ہو کہ گالیاں دینا کوئی بہادری
ہے؟ تم کسی چوہڑے کو دو روپے دے کر دیکھ لو وہ تم سے زیادہ گالیاں دے دے گا۔پس تم
بھی اگر گالیاں دیتے ہو تو زیادہ سے زیادہ چوڑھوں والا کام کرتے ہو۔یہ کوئی ایسا پیچیدہ
مسئلہ نہیں جو تمہیں سمجھ میں نہ آسکے۔مگر میں متواتر تین سال سے سمجھا رہا ہوں اور تم ابھی تک
سمجھنے میں نہیں آتے۔میرے سامنے کوئی آٹھ دس برس کا بچہ لے آؤ ، میں یہ باتیں اُس کے
سامنے دُہرا دیتا ہوں تمہیں خود بخود معلوم ہو جائے گا کہ وہ بچہ میری بات کو کتنی جلدی سمجھ لیتا
ہے مگر کیا میرے تین سالہ خطبات بھی تمہیں میرے منشاء سے آگاہ نہیں کر سکے۔پس میں پھر ایک دفعہ کھول کھول کر بتا دیتا ہوں کہ شریفانہ اور عقلمندانہ طریق دو ہی
ہوتے ہیں۔یا انسان کو مرنا آتا ہو یا انسان کو مارنا آتا ہو۔ہمارا طریقہ مرنے کا ہے مارنے
کا نہیں۔ہم کہتے ہیں ہمیں اللہ تعالیٰ نے ابھی اس مقام پر رکھا ہوا ہے کہ مر جاؤ مگر اپنی زبان
نہ کھولو۔کیا تم نے جہاد پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظم نہیں پڑھی؟ اس میں کس
وضاحت سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بتایا ہے کہ اگر جہاد کا موقع ہوتا
تو خدا تعالیٰ تمہیں تلوار کیوں نہ دیتا۔اُس کا تلوار نہ دینا بتاتا ہے کہ یہ تلوار سے جہاد کا موقع

خلافة على منهاج النبوة
1+2
جلد سوم
نہیں۔اسی طرح اگر تمہارے لئے مارنے کا مقام ہوتا تو تمہیں اس منہ کے توڑنے کی طاقت اور
اس کے سامان بھی ملتے جس منہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں دی جاتی
ہیں۔مگر تمہیں اس کی توفیق نہیں دی گئی اور وہ سامان نہیں دیئے گئے۔پس معلوم ہوا کہ تمہار
لئے اللہ تعالیٰ نے یہی مقام مقدر کیا ہے کہ تم گالیاں سنو اور صبر کرو۔اور اگر کوئی انسان سمجھتا ہے
کہ اس میں مارنے کی طاقت ہے تو میں اسے کہوں گا اے بے شرم ! تو آگے کیوں نہیں جاتا اور
اُس منہ کو کیوں تو ڑ نہیں دیتا جس منہ سے تو نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں
دلوائی ہیں۔گندے سے گندے الفاظ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق کہے
جاتے ہیں۔تم خود دشمن سے وہ الفاظ کہلواتے ہو اور پھر تمہاری تگ و دو یہیں تک آ کر ختم
ہو جاتی ہے کہ گورنمنٹ سے کہتے ہو کہ وہ تمہاری مدد کرے۔گورنمنٹ کو کیا ضرورت ہے کہ
وہ تمہاری مدد کرے۔کیا اُس کا اور تمہارا مذہب ایک ہے؟ یا اس کی اور تمہاری سیاست ایک
ہے؟ یا اس کا نظام تمہارے نظام سے ملتا ہے؟ پھر گورنمنٹ تمہاری کیوں مدد کرے۔گورنمنٹ اگر ہمدردی کرے گی تو اُن لوگوں سے جو تمہارے دشمن ہیں کیونکہ وہ اکثریت میں
ہیں اور تم اقلیت میں اور گورنمٹوں کو اکثریت کی خوشنودی کی ضرورت ہوتی ہے۔پس
گورنمنٹ کو تم سے کس طرح ہمدردی ہو سکتی ہے۔اُس کو تو اُسی وقت تک تمہارے ساتھ
ہمدردی ہو سکتی ہے جب تک تم خاموش رہو اور دشمن کے مقابلہ میں صبر سے کام لو اور اس
صورت میں بھی صرف شریف حاکم تمہاری مدد کریں گے اور کہیں گے انہوں نے ہمیں
فتنہ وفساد سے بچالیا۔مگر یہ خیال کرنا کہ گورنمنٹ اُس وقت مدد کرے جب دشمن تم کو گالیاں
دے رہا ہو اور تم جواب میں اُسے گالیاں دے رہے ہو نادانی ہے۔اُس وقت اُس کی
ہمدردی اکثریت کے ساتھ ہو گی کیونکہ وہ جانتی ہے اقلیت کچھ نہیں کر سکتی۔پس گورنمنٹ سے
اسی صورت میں تم امداد کی توقع کر سکتے ہو جب خود قربانی کر کے لڑائی اور جھگڑے سے بچو
اور اُس وقت بھی صرف شریف افسر تم سے ہمدردی کریں گے اور کہیں گے کہ انہوں نے
ہماری بات مان لی اور خاموش رہ کر اور صبر کر کے فتنہ وفساد کو بڑھنے نہ دیا مگر رذیل حکام پھر
بھی تمہارے ساتھ لڑیں گے اور کہیں گے کیا ہوا اگر دشمن کا تھپڑ اُنہوں نے کھا لیا۔وہ زیادہ

خلافة على منهاج النبوة
1+A
جلد سوم
تھے اور یہ تھوڑے۔اگر اکثریت سے ڈر کر تھپڑ کھا لیا ہے تو یہ کوئی خوبی نہیں۔پس وہ تمہارے
صبر کو بُزدلی پر محمول کریں گے اور تمہاری خاموشی کو کمزوری کا نتیجہ قرار دیں گے۔پس تمہارا
گورنمنٹ کے پاس شکایت کرنا بالکل بے سود ہے اور مجھے تمہاری مثال ویسی ہی نظر آتی ہے
جیسے پہلے زمانہ میں جب یہ معلوم نہ تھا کہ کشمیری فوج میں بھرتی ہونے کے قابل نہیں۔ایک دفعہ سرحد پر لڑائی ہوئی اور حکومت انگریزی نے مہا راجہ صاحب جموں سے کہا کہ
اپنی فوج میں سے ایک دستہ ہماری فوج کے ساتھ روانہ کر دیں۔اُنہوں نے ایک کشمیری دستہ
کو تیار ہو جانے کا حکم دے دیا جب وہ تیار ہو گئے تو کشمیری افسر ایک وفد کی صورت میں
مہا راجہ صاحب کے پاس آئے اور کہنے لگے ہم نے اتنی مدت تک آپ کا نمک کھایا ہے ہمیں
لڑائی سے ہر گز انکار نہیں، ہم ہر وقت جانے کیلئے تیار ہیں صرف ایک ہماری عاجزانہ التماس
ہے اور وہ یہ کہ سُنا ہے پٹھان سخت وحشی ہوتے ہیں آپ ہمارے ساتھ کچھ سپاہی کر دیں جو
ہماری جانوں کی حفاظت کریں۔تم بھی خدا کے سپاہی کہلاتے ہومگر انگریزی سپاہیوں کے
پہرے میں کام کرنا چاہتے ہو۔پھر تم سے زیادہ بے غیرت اور کون ہوسکتا ہے۔اس وقت تم
سب اس مثال کے سننے پر ہنس پڑے ہو مگر کیا تمہاری بھی یہی حالت نہیں ؟ تم کہتے ہو دشمن
کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں مگر انگریزی سپاہیوں کی حفاظت میں۔اگر واقعہ میں تم
خدا تعالیٰ کے سپاہی ہو اور اُس کے دشمن کے مقابل پر کھڑے ہو تو پھر تمہیں کسی حفاظت کی
ضرورت ہی کیا ہے۔تم میرے بتائے ہوئے طریق کے ماتحت صبر اور شکر کرو پھر خدا تعالیٰ
کے سپاہی آپ تمہاری مدد کیلئے آسمان سے اُتریں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایک دفعہ ایک مقدمہ ہوا۔جس مجسٹریٹ کے
پاس وہ مقدمہ تھا اُس پر لاہور کے بعض آریوں نے سخت زور ڈالا کہ جس طرح بھی ہو سکے تم
کسی نہ کسی طرح مرزا صاحب کو سزا دے دو اور اِس قدر اصرار کیا کہ آخر اس نے وعدہ کر لیا
کہ میں کچھ نہ کچھ سزا انہیں ضرور دے دوں گا۔ایک ہندو دوست جو اس مجلس میں موجود تھے
انہوں نے یہ تمام حالات ایک احمدی وکیل کے پاس بیان کئے اور کہا کہ میں خود اس مجلس میں
موجود تھا آریوں نے بہت اصرار کیا اور آخر مجسٹریٹ نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ میں ضرور

خلافة على منهاج النبوة
1+9
جلد سوم
حضرت مرزا صاحب کو کچھ نہ کچھ سزا دے دوں گا۔وہ احمدی وکیل گھبرائے ہوئے
گورداسپور آئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام اُن دنوں گورداسپور میں ہی تھے میں
وہاں موجود نہیں تھا لیکن جو دوست وہاں موجود تھے وہ بیان کرتے ہیں کہ جب اُس دوست
نے آکر ذکر کیا کہ حضور! ہمیں کوئی فکر کرنا چاہئے اس مجسٹریٹ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ آپ کو
ضرور سزا دے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُس کی طرف کوئی توجہ نہ فرمائی۔آخر انہوں نے دوبارہ اور سہ بارہ یہی بات دہرائی اور کچھ اور دوست بھی ان کے ساتھ شامل
ہو گئے اور سب نے کہا کہ اب ضرور کوئی فکر کرنا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اُس وقت لیٹے ہوئے تھے۔آپ نے جب متواتر یہ بات سنی تو آپ نے چار پائی سے سر
اُٹھایا اور لیٹے لیٹے کہنی پر ٹیک دے کر بڑے جلال سے فرمایا وہ مجسٹریٹ ہوتا کیا چیز ہے وہ
خدا کے شیر پر ہاتھ ڈال کر تو دیکھے۔پس کیا تم سمجھتے ہو کہ اگر خدا تمہارے ساتھ ہو تو یہ مجسٹریٹ اور افسر اور پولیس کے آدمی
تمہیں کچھ نقصان پہنچا سکتے ہیں ؟ کبھی نہیں۔ہاں تمہیں اُس تعلیم پر عمل کرنا چاہئے جو خدا تعالیٰ
کے مامور نے تمہیں دی اور جو یہ ہے کہ
گالیاں سن کر دعا دو پا کے دُکھ آرام دو
کبر کی عادت جو دیکھو تم دکھاؤ انکسار
اور جو تعلیم قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے دی ہے کہ جب کسی مجلس میں خدا اور اُس کے رسول
کو گالیاں دی جاتی ہوں تو وہاں سے اُٹھ کر چلے آؤ اور بے غیرت مت بنو۔مگر تمہاری
غیرت کا یہ حال ہے کہ ادھر ہم منع کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اُن کے جلسہ میں کوئی نہ جائے
اور اُدھر تم میں سے کوئی کونوں میں چھپ کر ان کی تقریر میں سنتا ہے ، کوئی کسی ہمسایہ کے مکان
پر چڑھ کر وہاں سے تقریر میں سنتا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ اُن کے دل میں یہ گد گدی
اُٹھ رہی ہوتی ہے کہ کسی طرح جائیں اور گالیاں سنیں۔کیا تم نے کبھی مجھے بھی دیکھا کہ میں
ان جلسوں میں گیا ہوں؟ پھر کیا تمہارے سینہ میں ہی دل ہے میرے سینہ میں نہیں۔پھر تم کو
کیوں شوق آتا ہے کہ جاؤ اور گالیاں سنو۔اسی وجہ سے کہ تمہارے دلوں میں غیرت نہیں اور

خلافة على منهاج النبوة
11۔جلد سوم
جب میں یہ کہتا ہوں کہ تمہارے دلوں میں غیرت نہیں تو اس سے مراد وہی خاص لوگ ہیں جو
بڑھ بڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور پھر قابل شرم بے غیرتی کا نمونہ دکھاتے ہیں۔پس تمہارا گالیاں
سننا بتا تا ہے کہ تمہارے دل مردہ ہو چکے ہیں۔تم بے ایمانی کے ساتھ ایمان کا جبہ پہن کر نکلے
ہوا اور تمہاری غرض محض تماش بینی ہے۔ایسے لوگ اُس وقت بھی تماش بین ہوتے ہیں جب وہ
ہماری مجلسوں میں شور مچارہے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی عزت کی حفاظت ہونی چاہئے۔اور جب وہ اُس مجلس میں جاتے ہیں جہاں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں دی جاتی ہیں تو وہاں بھی ان کی حیثیت ایک تماش بین
کی سی ہوتی ہے اور یقیناً ایسے لوگ اپنی قوم کیلئے عارا ورنگ کا باعث ہوتے ہیں۔پھر میں تمہیں کہتا ہوں تم اپنے آپ کو با غیرت کہتے ہو اور تم سمجھتے ہو کہ تم سلسلہ کے
قربانی دینے والے ہو مگر تمہارے پاس اس الزام کا کیا جواب ہے کہ جب آریوں کا
پر وسیشن نکل رہا تھا تو تم میں سے ایک شخص نے مرزا غلام احمد زندہ باد کا نعرہ لگایا۔اس میں
غیرت کا کونسا سوال تھا ؟ کیا دوسری قوموں کا حق نہیں کہ وہ بھی اپنے بزرگوں کے حق میں
نعرے لگائیں ؟ تم کہتے ہو لوگ ہم پر جھوٹا الزام لگاتے ہیں کہ ہم میں سے کسی نے
دیکھرام مُردہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔میں کہتا ہوں یہ درست ہے کہ تم میں سے کسی نے ایسا
نہیں کیا مگر تم انصافاً آپ ہی بتاؤ کہ جس وقت تمہارا پروسیشن نکل رہا ہو اور تم محمد زندہ باد کے
نعرے لگا رہے ہو تو اُس وقت اگر کوئی شخص ابو جہل زندہ باد کا نعرہ لگا دے تو تمہارے تن بدن
میں آگ لگ جائے گی یا نہیں ؟ اگر لگ جائے گی تو تمہیں سمجھنا چاہئے کہ تمہارے دشمن کے
سینہ میں بھی دل ہے۔اور اُس کا دل بھی اُس وقت دُکھتا ہے جب تم اُس کے مظاہرہ کے
وقت میں مرزا غلام احمد زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہو۔پس تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے مُردہ باد
نہیں
کہا تھا زندہ باد کہا تھا۔سوال یہ نہیں کہ تم نے کیا کہا بلکہ سوال یہ ہے کہ ایسے موقع پر زندہ باد
کا نعرہ لگانا بھی دوسرے کو چڑانا اور اسے تکلیف دینا ہوتا ہے۔جس وقت تم اپنا پر وسیشن
نکال رہے ہو اور سلسلہ کی تعریف میں نعرے لگا رہے ہو اُس وقت اگر کوئی شخص لیکھر ام زندہ باد
یا ثناء اللہ زندہ باد کا نعرہ لگا دے تو ایمان سے کہو کہ تمہیں غصہ آئے گا یا نہیں ؟ آئے گا اور

خلافة على منهاج النبوة
111
جلد سوم
ضرور آئے گا۔پھر کیا تمہارے ہی سینہ میں دل ہیں اور تمہارے دشمن کے سینہ میں دل نہیں کہ
تمہیں تو ایسے نعرے بُرے لگ سکتے ہیں مگر انہیں بُرے نہیں لگ سکتے ہیں میں تو حیران ہوتا
ہوں جب میں یہ بحث سنتا ہوں کہ ہم نے مرزا غلام احمد زندہ باد کہا تھا لیکھر ام مردہ بادتو نہیں
کہا تھا حالانکہ سوال زندہ باد کہنے کا نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ وہ زندہ باد کا نعرہ کس موقع پر لگایا
تھا۔کیا وہ تمہارا جلسہ تھا؟ اگر تم اپنے جلسہ میں اس قسم کا نعرہ لگاتے تو یہ ایک معقول بات سمجھی
جا سکتی تھی مگر غیر کے جلسہ یا جلوس میں نعرے لگا نا صریح اشتعال دلانے والی حرکت تھی۔پس
یہ بحث ہی کیا ہوئی کہ ہم نے لیکھرام مردہ باد نہیں کہا ، مرزا غلام احمد زندہ با دکہا۔اُس وقت
مرزا غلام احمد زندہ باد کہنا بھی لیکھر ام مردہ باد کہنے کے مترادف تھا۔یاد رکھو جب کوئی قوم
اپنے کسی لیڈر کے اعزاز میں پر وسیشن نکال رہی ہو تو اس وقت تمہارا کوئی حق نہیں کہ تم اُس
میں دخل دو اور اگر تم اپنے لئے یہ بات جائز سمجھتے ہو تو پھر دشمن کا بھی حق ہوگا کہ وہ تمہارے
پر وسیشن میں لیکھرام زندہ باد کے نعرے لگائے۔میں یہ مانتا ہوں کہ جن لوگوں نے یہ کہا کہ
لیکھرام مُردہ باد کا نعرہ لگایا گیا تھا انہوں نے جھوٹ بولا۔کیونکہ اس وقت تک کوئی گواہی
ایسی نہیں ملی جس سے یہ الزام ثابت ہوا ہو۔علاوہ ازیں جب وہ شخص جس پر یہ الزام لگایا
جاتا ہے قسم کھا کر کہہ چکا ہے کہ میں نے اس قسم کا نعرہ نہیں لگا یا تو ہمارا فرض ہے کہ ہم اُس کی
قسم کو تسلیم کریں۔پس یہ جو کہا گیا کہ احمدیوں کی طرف سے لیکھر ام مردہ باد کا نعرہ لگایا گیا یہ
جھوٹ کہا گیا اور اس میں کسی قسم کی سچائی نہیں۔یہ کہنا کہ پولیس کی ڈائری میں یہ لکھا ہوا ہے
یہ بھی کوئی معقول ثبوت نہیں۔پولیس والے بیسیوں جھوٹ بول لیتے ہیں اور جب وہ انہی کے
چٹے بٹے ہیں تو ان سے ہم سچائی کی توقع کس طرح رکھ سکتے ہیں۔پھر جس شخص کے متعلق یہ کہا
جاتا ہے کہ اُس نے لیکھرام مردہ باد کا نعرہ لگایا جب وہ قسم کھا کر کہتا ہے کہ میں نے ایسا نعرہ
نہیں لگا یا تو اب اس کے بعد تصفیہ کی صورت یہی رہ جاتی ہے کہ پولیس والے قسم اُٹھا لیں کہ
واقعہ میں لیکھرام مردہ باد کا نعرہ لگایا گیا تھا پھر خدا خود فیصلہ کر دے گا کہ کس نے سچ بولا اور
کس نے جھوٹ۔پولیس کی ڈائریوں کا تو یہ حال ہے کہ گزشتہ سالوں میں جب یہ الزام لگایا گیا کہ احمدی

خلافة على منهاج النبوة
١١٢
جلد سوم
-
لیکچراروں نے ڈپٹی کمشنر کو حرامزادہ کہا ہے تو پولیس کے جس آدمی نے یہ رپورٹ کی تھی اُسے
جب کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر چھوڑ کسی کو بھی کسی احمدی لیکچرار نے حرامزادہ نہیں کہا پھر تم نے ایسا
کیوں لکھا ؟ تو وہ کہنے لگا یہ ایک راز کی بات ہے میں اس کا جواب نہیں دے سکتا۔پھر کم سے
کم ہیں فیصلے ہائی کورٹ کے میں ایسے پیش کر سکتا ہوں جن میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ پولیس
والوں نے جھوٹ بولا۔پس ہم کہتے ہیں یہ الزام بالکل جھوٹا ہے۔جس پر یہ الزام لگایا
جاتا ہے وہ قسم اور غلیظ قسم کھا کر اپنے کو بری ثابت کر چکا ہے اور اگر یہ جھوٹی قسم ہے تو اس کے
مقابلے میں دوسرا شخص جسے یہ یقین ہے کہ واقعہ میں لیکھر ام مردہ باد کا نعرہ لگایا گیا کیوں ایسی
ہی قسم نہیں کھا لیتا۔پھر یہ بھی تو غور کرنا چاہئے کہ کیا یہ مکن نہیں کہ کسی مخالف نے خود اس قسم کا
نعرہ لگا دیا ہو تا کہ فتنہ پیدا ہو جائے۔پس قسمیہ طور پر اس بات کو بیان کر دینے کے بعد کہ لیکھر ام مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا گیا
ہم اس امر کو تسلیم نہیں کر سکتے کہ یہ الزام درست ہے۔ہاں ہم یہ ضرور کہیں گے کہ اس موقع پر
مرزا غلام احمد زندہ باد کہنا بھی فتنہ پیدا کرنے کا موجب تھا۔ہماری جماعت بھی اپنے جلوسوں
میں زندہ باد کے نعرے لگایا کرتی ہے۔ایسے مواقع پر اگر مقابل کا فریق بھی نعرے لگانا
شروع کر دے تو فساد ہوگا یا نہیں۔پس میں تو ہر گز نہیں سمجھتا کہ جس چیز کو ہم اپنے لئے جائز
نہیں سمجھتے وہ دوسروں کیلئے جائز سمجھیں۔بحیثیت انسان ہونے کے ہندو بھی وہی حق رکھتے
ہیں جو ہم رکھتے ہیں بلکہ سکھوں اور ہندوؤں کو جانے دو چوڑھوں کا بھی انسان ہونے کے
لحاظ سے وہ حق ہے جو ایک مسلمان یا سکھ یا ہندو کا ہے۔اور ہمیں کوئی اختیار نہیں کہ ہم یہ کہیں
کہ ہمیں تو فلاں حق حاصل ہے مگر ہندوؤں یا سکھوں یا چوڑھوں کو حاصل نہیں۔جو حق ہمیں
حاصل ہو گا وہ دوسروں کو بھی حاصل ہوگا اور جو بات ہمیں بُری معلوم ہوتی ہو ہم کو چاہئے کہ
دوسرے کے حق میں بھی اِس طرح نہ کریں۔آج ہی اگر میں ایک میٹنگ کر کے لوگوں کے
سامنے یہ بات پیش کروں کہ جب آپ لوگ کہتے ہیں ” محمد زندہ باد “ یا ” غلام احمد کی جے تو
کیا آپ اُس وقت برداشت کریں گے کہ آپ کے جلوس میں ہی مخالف ابو جہل زندہ باد یا
لیکھرام زندہ باد کے نعرے لگا ئیں تو میں سمجھتا ہوں کہ سو فیصدی لوگ اشتعال میں آ جائیں

خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
گے اور وہ کہیں گے کہ ہم اپنے جلسہ یا جلوس میں اس قسم کے نعرے ہر گز نہیں سنیں گے۔پس
اگر تم اپنے جلسوں اور جلوسوں میں ان نعروں کو سننے کیلئے تیار نہیں تو کیا تمہارا فرض نہیں کہ
دوسروں کے جلسوں اور جلوسوں میں بھی تم اپنی زبانوں کو روکو اور اپنے جذبات پر قابورکھو۔پھر ایک اور موٹی بات ہے جس کی طرف ہمیں توجہ کرنی چاہئے اور وہ یہ کہ تم میں سے
ایک شخص ایک مجرمانہ فعل کرتا ہے تو تم سب کو کیوں فکر پڑ جاتی ہے حالانکہ تمہارا فرض صرف
اتنا ہے کہ تم مجرم کو مجرم قرار دے دو اور اس کے فعل سے اپنی بے تعلقی اور براءت کا اظہار کر
دو۔آج ہندوستان میں جس قدر فسادات ہیں ان کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ایک شخص مجرم کرتا ہے
اور اُس کی ساری قوم سمجھ لیتی ہے کہ شاید ہم پر الزام لگا ہے اور زخم کردہ قوم واقعہ میں بھی
اس ساری قوم کو مجرم سمجھنے لگتی ہے۔اگر تم بھی ایسا ہی کرو تو تم میں اور ان میں کیا فرق رہ
جائے۔اگر کسی نے مرزا غلام احمد زندہ باد کا نعرہ لگایا تو بیشک یہ فقرہ بالکل سچ تھا مگر سچے
فقرے بھی بعض دفعہ فتنہ وفساد کا موجب ہو جاتے ہیں۔قرآن کریم میں ہی آتا ہے، اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے اے ہمارے رسول ! لبعض منافق تیرے پاس آتے اور قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ
تو اللہ تعالیٰ کا رسول ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تو اللہ کا رسول ہے مگر اے ہمارے رسول
منافق اس وقت جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں۔پس بعض لوگوں کا رسول اللہ ﷺ کو رسول کہنا
بھی جھوٹ تھا حالانکہ اس سے بڑھ کر سچی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔اسی طرح حضرت علیؓ کے زمانہ میں کچھ لوگ تھے جنہوں نے ایک دفعہ کہا بادشاہت
صرف اللہ تعالیٰ کی ہے ھے مسلمانوں کے کام باہمی مشورہ سے ہونے چاہئیں۔حضرت علیؓ
سے کسی نے یہ بات کہی تو آپ نے فرمایا كَلِمَةُ الْحِكْمَةِ أُرِيدَ بِهَا الْبَاطِلُ کہ یہ بات تو
سچی ہے مگر اس سے فساد پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔تو ہر سچی بات موقع ومحل کو مدنظر رکھے
بغیر بیان کرنی جائز نہیں ہوتی۔میاں اور بیوی کے تعلقات سے زیادہ حلال اور کونسا تعلق
ہوسکتا ہے مگر کیا جائز ہے کہ انسان مخصوص تعلقات کا ذکر کرے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں اُس عورت پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے جو اپنے خاوند کے پاس جاتی اور پھر باہر
جا کر اُس کے متعلق باتیں کرتی ہے مگر کیا وہ سچ نہیں ہوتا۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۱۴
جلد سوم
غرض سچائی کے اظہار کیلئے بھی شرائط ہوتی ہیں اور ان شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے
کہ ہر شخص جس بات کو سچائی سمجھتا ہے وہ اس سچائی کے اظہار کا حق تو رکھتا ہے لیکن دشمن کی
مجلس میں جب طبائع میں جوش ہو اُسے اس کے بیان کرنے میں احتیاط سے کام لینا چاہئے۔جب لوگ جلوس نکال رہے ہوتے ہیں اُس وقت ان کی ساری عقیدت جو اپنے پیشواؤں کے
ساتھ وہ رکھتے ہیں پھوٹ پھوٹ کر نکل رہی ہوتی ہے۔محرم میں جب شیعہ لوگ روتے پیٹتے
ہیں ، سنی بھی شیعہ ہو جاتے اور ان میں سے اکثر ان میں شامل ہو جاتے ہیں۔کسی عقلمند کا
مقولہ ہے کہ مسلمان گیارہ مہینے سنی رہتے ہیں اور بارہویں مہینہ سب شیعہ بن جاتے ہیں۔درحقیقت یہ بات بالکل درست ہے۔جس وقت شیعہ لوگ یا حسین یا حسین“ کے نعرے
لگاتے ہیں تو واقعات کربلا کی یا دسینیوں کی عقلوں پر بھی پردہ ڈال کر انہیں شیعہ بنادیتی ہے
اور اپنی سنیت انہیں بھول جاتی اور شیعیت ان پر غالب آجاتی ہے۔اسی طرح جس وقت
ہندو یا سکھ جلوس نکال رہے ہوتے ہیں ان کی عقیدت کا جوش انتہاء تک پہنچا ہوا ہوتا ہے۔اُس وقت اگر کوئی مخالف اپنے عقیدہ کا اظہار کرتا ہے تو گو وہ ایک سچائی ہی ہو مگر چونکہ اس
سے دوسرے کی دل آزاری ہوتی ہے اس لئے وہ مجرم ہے اور اس کی جماعت کا کوئی حق نہیں
کہ اس سے ہمدردی کرے۔در حقیقت میں تو اب کچھ مدت سے اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ گورنمنٹ کو چاہئے کہ وہ تمام
جلوسوں کو بند کر دے۔جلوسوں کی وجہ سے ہندوستان میں بڑے بڑے فساد ہوتے ہیں۔جب جلوس نکلتا ہے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ ایک آفت آ گئی۔ادھر جلوس والوں میں جوش
ہوتا ہے اُدھر جلوس کو دیکھ کر مخالفوں کے دلوں میں غیظ و غضب بھڑک اُٹھتا ہے اور
بسا اوقات فساد اور کشت و خون تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔پس ہندوستان کے امن کی راہ میں
جلوس ایک خطر ناک روک ہیں اور گورنمنٹ کو چاہئے کہ وہ ان جلوسوں کو بند کر دے۔اگر
گورنمنٹ جلوسوں کے متعلق کوئی ایسا عام فیصلہ صادر کر دے کہ کسی کو بھی جلوس نکالنے کی
اجازت نہ ہو گی تو میں اپنی جماعت کی طرف سے حکومت کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس کے
خلاف نہ صرف کوئی پروٹسٹ نہیں کریں گے بلکہ حتی الامکان اس کی مدد کریں گے۔کیونکہ اس

خلافة على منهاج النبوة
۱۱۵
جلد سوم
زمانہ میں جلوس سخت فسادات کا موجب بنے ہوئے ہیں۔66
پس تم میں سے جس شخص نے بھی یہ نعرہ لگایا اُس نے سخت غلطی کی اور ایک مجرمانہ فعل کا
ارتکاب کیا۔میں بتا چکا ہوں کہ یہ کوئی سوال نہیں کہ نعرہ کیا لگایا گیا اور میں تو یہاں کے لوگوں
کے خطوں کو پڑھ پڑھ کر سفر میں حیران ہوتا رہا کہ یہ کیا لکھا ہوتا ہے کہ پولیس کا الزام غلط
ہے۔ایک شخص نے مرزا غلام احمد زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا لیکھر ام مردہ باد کا نعرہ اس نے نہیں
لگایا، مجھے ان دونوں فقرات میں فرق تو نظر آتا ہے مگر مجھے ان میں سے کسی کے جواز کی بھی
دلیل نظر نہیں آتی۔میرے نزدیک تو یہ کہنا کہ لیکھر ام مردہ باد ہم نے نہیں کہا مرزا غلام احمد
زندہ با د ہم نے کہا۔ویسی ہی بات ہے جیسے میری ایک بھانجی کو ایک اُستاد پڑھایا کرتا تھا۔بچی بہت چھوٹی تھی۔اُسے آداب کا کوئی پتہ نہ تھا۔ایک دن اس نے کسی لڑکی کے منہ سے
گدھی کا لفظ سنا اسے یہ لفظ بہت پسند آیا اور جب اُستاد اُسے پڑھانے آیا اور کسی بات پر
ناراض ہوا تو وہ کہنے لگی ددھی یعنی تو گدھی ہے بوجہ زبان کے صاف نہ ہونے کے گدھی کی
جگہ اُس نے ددھی“ کہا۔اُستاد نے اس کے والد کے پاس شکایت کی کہ آپ کی لڑکی نے
آج مجھے گدھی کہا ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ اس نے کہیں سے گدھی کا لفظ سنا ہے اور اب یہ گالی
اس کی زبان پر چڑھ گئی ہے۔باپ نے لڑکی کو بلایا۔چونکہ واقعہ تازہ ہی تھا اس لئے وہ سمجھ گئی
کہ ضرور اسی بات کی وجہ سے مجھے بلایا گیا ہے۔وہ ڈرتی ڈرتی اور کانپتی کانپتی آئی اور کہنے
لگی ددھی نہیں ددھا یعنی میں نے گدھی کہنے میں غلطی کی اصل میں مجھے گدھا کہنا چاہئے تھا۔اُس نے سمجھا شاید غلطی اس میں ہوئی ہے کہ میں نے مرد کو گدھی کہہ دیا حالانکہ اسے گدھا کہنا
چاہئے تھا اور اسے یہ خیال ہی نہ آیا کہ مجھے ان میں سے ایک لفظ بھی نہیں کہنا چاہئے تھا۔یہی
مثال اس شخص پر صادق آتی ہے جس نے یہ حرکت کی ہے۔اس موقع کے لحاظ سے یہ دونوں
فقرے جو زیر بحث ہیں نامناسب تھے اور نہیں کہنے چاہئیں تھے۔پس تم اپنے جذبات کو
روکنے کی عادت ڈالو اور لوگوں کے احساسات کا خیال رکھو۔اب یہ ہوتا ہے کہ ہم انتہائی
کوشش کر کے دشمن کو جب اس مقام پر لے آتے ہیں جہاں وہ مجرم ثابت ہونے والا ہوتا ہے
اور اس کی سو گالیاں پکڑ لیتے ہیں تو جھٹ تم میں سے ایک شخص کوئی سخت لفظ کہ دیتا ہے اور

خلافة على منهاج النبوة
117
جلد سوم
خواہ وہ گالی نہ ہو محض ایک سخت لفظ ہو حکومت ان کی سو گالیوں کو پرے پھینک کر کہہ دیتی ہے
کہ آپ کے آدمی نے بھی یہ گالی دی ہے۔پس تمہارے اس ایک آدمی کی غلطی کی وجہ سے
حکام ایک عرصہ تک یہی دُہراتے چلے جاتے ہیں کہ آپ کے آدمی نے بھی یہی بات کہی تھی
اور اس طرح ہماری ساری سکیم تم میں سے ایک شخص جوش میں آکر تباہ کر دیتا ہے اور جب بھی
کوئی ایسا موقع آتا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں اب ضرب لگانے کا وقت ہے، ہماری جماعت کا کوئی
شخص اپنی بیوقوفی سے اُس ضرب کو اپنے اوپر لے لیتا اور بنی بنائی سکیم کو بگاڑ دیتا ہے۔پس میں پھر جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور کہتا ہوں کہ میری یہ باتیں
سمجھنی مشکل نہیں۔تم میں سے جو شخص یہ سمجھتا ہو کہ یہ باتیں مشکل ہیں اور جلدی سمجھ میں نہیں
آسکتیں وہ کوئی آٹھ دس سال کا بچہ میرے سامنے لے آئے ، میں اُسے یہ تمام باتیں سمجھا کر
بتا دیتا ہوں۔پھر اتنی وضاحت کے بعد بھی اگر تم لوگ نہ سمجھو تو سوائے اس کے اور کیا معنے
ہوں گے کہ تم چاہتے ہی نہیں کہ سمجھو اور میری باتوں پر عمل کرو۔میں سوئے ہوئے کو تو جگا
سکتا ہوں مگر جو جاگ رہا ہو اور یونہی آنکھیں بند کر کے پڑا ہوا ہو اُ سے کس طرح جگا سکتا
ہوں۔اس کے متعلق تو میرے پاس سوائے اس کے اور کوئی چارہ نہیں کہ میں خدا سے ہی
کہوں کہ خدایا! مجھے اس نادان دوست سے بچا کہ یہ میرے کام میں روک بنا ہوا ہے۔“
( خطبات محمود جلد ۱۸ صفحه ۱۴۳ تا ۱۶۴ء)
66
لے پوری پرندوں کے پروں کا مخصوص انداز کا بنا ہوا گول پنکھا ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلدے
صفحه ۶۲۵ مطبوعہ کراچی ۱۹۸۷ء)
بخارى كتاب الجهاد والسير باب يقاتل من وراء الامام ویتقی به صفحه ۴۸۹ حدیث نمبر
۲۹۵۷ مطبوعہ ریاض ١٩٩٩ ء الطبعة الثانية
التوبة: ٦١
خنشون : خفشی: بیجا، نامرد ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد ۸ صفحہ ۷۰۷ مطبوعہ کراچی ۱۹۸۷ء)
۵، ۶ تاریخ ابن اثیر جلد ۳ صفحه ۳۳۴ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء

آج 10 میں سے 10 باقی