جو شخص خلافت کی مخالفت کرتا ہے وہ اسلام کی عملی زندگی پر تبر چلاتا ہے

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
119
جلد سوم
جو شخص خلافت کی مخالفت کرتا ہے
وہ اسلام کی عملی زندگی پر تنبر چلاتا ہے
فرموده ۲۳ / جولائی ۱۹۳۷ء)
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں آج بہت زیادہ دیر سے آسکا ہوں جس کی وجہ یہ ہے کہ کل مجھے شدید سر درد کا دورہ
ہوا اور اس کی وجہ سے میں رات بھر جاگتا رہا۔صبح اُٹھ کر میں نے برومائیڈ پیا اور تھوڑی دیر
کے لئے سو گیا۔پھر میں دفتر میں آیا اور کچھ دوست جو مجھ سے ملنے آئے ہوئے تھے اُن سے
ملا۔اس کے بعد چونکہ بعض حوالے تاریخی کتب سے میں نے نکالنے تھے اس لئے وہ حوالہ جات
تلاش کرتا رہا اور ان سے ایسے وقت میں فارغ ہوا جبکہ غنسل اور کھانے کے بعد نماز کو بہت
دیر ہو جاتی تھی۔چنانچہ میں نے جلدی جلدی ان دونوں کاموں سے فراغت پائی مگر پھر دیر
ہوگئی۔اس کے بعد میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے پچھلے جمعہ کے خطبہ میں مصری صاحب کے
بعض ان اعتراضات کے جوابات دیئے تھے جو انہوں نے اپنے ایک اشتہار میں شائع کئے
ہیں اور وہ اعتراض دو تھے۔ایک تو یہ کہ جماعت نے بغیر تحقیق کئے انہیں گالیاں دی ہیں اور
دوسرا یہ کہ جماعت نے ایک ایسے آدمی کو گالیاں دی ہیں جس نے جماعت کے مفاد کیلئے
قربانی کی ہے۔میں نے بتایا تھا کہ ان کی یہ دونوں باتیں غلط ہیں۔جماعت نے ان کو کوئی
گالیاں نہیں دیں بلکہ انہوں نے جماعت کو گالیاں دیں اور جماعت نے جو کچھ جوابا کہا وہ

خلافة على منهاج النبوة
۱۲۰
جلد سوم
اس سے بہت کم ہے جو انہوں نے ہمارے متعلق کہا۔اسی طرح ان کا یہ کہنا بھی غلط ہے کہ میں
نے جماعت کیلئے قربانی کی۔وہ حالات سے مجبور ہو گئے تھے اس لئے وہ ہم سے علیحدہ ہوئے
ور نہ انہوں نے پہلا خط جو مجھے لکھا اس سے ان کا مقصد ہرگز جماعت سے علیحد گی نہیں تھا بلکہ
مجھے ڈرانا اور بعض باتیں مجھ سے منوانا تھا۔لیکن جب ان کی وہ غرض پوری نہ ہوئی اور انہوں
نے دیکھا کہ اب میرا اندرونہ بھی ظاہر ہو چکا ہے جس کے بعد میرا اس جماعت میں رہنا
ناممکن ہے تو انہوں نے خود ہی اپنے تیسرے خط میں جماعت سے علیحدہ ہونے کا وقت مقرر
کر دیا۔اسی اشتہار میں انہوں نے ایک بات یہ بھی لکھی ہے کہ میرے متعلق کہا یہ جاتا ہے کہ میں
جماعت سے الگ ہو گیا ہوں حالانکہ میں جماعت سے الگ نہیں ہوا صرف بیعت سے الگ
ہوا ہوں۔میں نے اس سوال کے اصولی حصہ کا جواب پہلے دے دیا ہے بلکہ ان کے اشتہار
کے شائع ہونے سے بھی پہلے میرے ایک خطبہ میں ان کے اس اعتراض کا جواب آچکا ہے
اور وہ خطبہ آج کے الفضل میں چھپ بھی گیا ہے۔آج میں ان کے بعض اُن دلائل کا جواب
دینا چاہتا ہوں جو انہوں نے اس بارہ میں اپنے اشتہار میں دیئے ہیں۔وہ
ہیں۔وہ لکھتے ہیں
میں اس جگہ بعض دوستوں کے اس خیال کے متعلق بھی کہ خلیفہ سے علیحدگی جماعت سے
علیحدگی کے ہی مترادف ہے کچھ عرض کر دینا ضروری سمجھتا ہوں۔یہ بات بالکل غلط ہے کہ جو
شخص خلیفہ کی بیعت نہیں کرتا یا بیعت سے علیحدگی اختیار کرتا ہے وہ اصل سلسلہ سے بھی الگ
ہو جاتا ہے۔حضرت علی کرم اللہ وجہ نے حضرت ابوبکر کی چھ ماہ تک بیعت نہیں کی تھی تو کیا
کوئی ان کے متعلق یہ کہنے کی جرات کر سکتا ہے کہ وہ اُس وقت تک اسلام سے خارج تھے؟
حضرت علی کی بیعت مسلمانوں کے ایک بڑے گروہ نے نہیں کی تھی تو کیا وہ سب اسلام سے
خارج تھے ؟ حضرت عائشہ صدیقہ نے حضرت علی کی بیعت نہیں کی تھی تو کیا انہیں اسلام سے
خارج سمجھتے ہو؟ حضرت طلحہؓ اور حضرت زبیر جیسے جلیل القدر صحابہ نے حضرت علی کی بیعت
کر لینے کے بعد بیعت کو فتح کر لیا مگر کوئی ہے جو جرأت کر کے انہیں اسلام سے خارج قرار
دے۔دوستو ! یہ خیال کسی مصلحت کے ماتحت آج پیدا کیا جا رہا ہے ورنہ قرآن کریم ،

خلافة على منهاج النبوة
۱۲۱
جلد سوم
احادیث نبوی عمل صحابہ کرام میں اس کا نام ونشان بھی نہیں ملتا۔یہ گویا انہوں نے اس بات کی تائید میں اپنی طرف سے دلائل دیئے ہیں کہ میں خلیفہ کی
بیعت سے الگ ہوا ہوں جماعت سے الگ نہیں ہوا۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مصری
صاحب نے اس جگہ دیدہ دانستہ غلط بیانی سے کام لیا ہے۔مجھے ہرگز یہ امید نہیں تھی کہ باوجود
اس تمام مخالفت کے جو انہوں نے اختیار کی ہے، باوجود اس تمام عناد کے جو انہوں نے ظاہر
کیا ہے اور باوجود اس شدید دشمنی کے جس کے وہ مرتکب ہوئے ہیں وہ احمدیت سے اتنے
بے بہرہ ہو جائیں گے کہ چند دنوں کے اندر ہی اندر دیدہ دانستہ خلاف بیانی کے مرتکب
ہونے لگ جائیں گے۔چنانچہ میں ابھی ثابت کر دوں گا اور خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے
ایسا ثابت کر دوں گا کہ ایک جاہل سے جاہل اور ان پڑھ سے ان پڑھ انسان بھی یقینی طور پر
سمجھ جائے گا کہ مصری صاحب نے قطعی طور پر جان بوجھ کر غلط بیانی سے کام لیا ہے۔میرے اعلان کا مضمون یہ تھا کہ مصری صاحب ہماری جماعت سے الگ ہیں میں انہیں
اپنی جماعت سے خارج سمجھتا اور ان کے خروج کا اعلان کرتا ہوں۔مصری صاحب اس پر
اعتراض یہ کرتے ہیں کہ میں نے جماعت سے نہیں بلکہ بیعت سے الگ ہونے کو کہا تھا۔پس
یہ مجھ پر غلط الزام ہے کہ میں نے جماعت چھوڑ دی ہے۔حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیعت
سے حضرت طلحہ اور حضرت زبیر الگ ہو گئے تھے مگر کوئی ہے جو جرات کر کے انہیں اسلام سے
خارج قرار دے۔اب اس امر کو دیکھو کہ ہم تو یہ کہتے ہیں کہ وہ جماعت سے الگ ہو گئے اور
وہ مثال میں حضرت طلحہؓ اور حضرت زبیر کو پیش کرتے ہوئے دریافت یہ کرتے ہیں کہ کیا وہ
اسلام سے نکل گئے تھے؟ یہ وہ دیدہ دانستہ دھوکا ہے جو انہوں نے لوگوں کو دیا۔کیا ہماری
جماعت آج قائم ہوئی ہے کہ ابھی تک ہم اپنی اصطلاحات کے مفہوم کو واضح نہیں کر سکے یا کیا
مصری صاحب نئے آدمی ہیں کہ انہیں آج تک یہ علم نہیں ہو سکا کہ خلیفہ وقت کی بیعت سے
جب کوئی شخص الگ ہوتا ہے تو وہ احمدیت یا اسلام سے خارج نہیں سمجھا جا تا بلکہ جماعت سے
علیحدہ سمجھا جاتا ہے۔جماعت احمدیہ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد خلافت
کے سلسلہ میں منسلک ہوئے قریبا تمیں سال گزر چکے ہیں۔مئی ۱۹۰۸ء میں حضرت مسیح موعود

خلافة على منهاج النبوة
۱۲۲
جلد سوم
علیہ الصلوۃ والسلام نے وفات پائی اور آج جولائی ۱۹۳۷ء ہے گویا ۲۹ سال اور کچھ مہینے
سلسلۂ خلافت کو شروع ہوئے ہو چکے ہیں۔اس تیس سال کے عرصہ میں ان اصطلاحات کے
متعلق ہماری جماعت کے خیالات بار بار ظاہر ہو چکے ہیں۔اگر کوئی نئی بات ہو تو انسان کہہ
سکتا ہے کہ مجھے معاف فرمائیے مجھے چونکہ علم نہیں تھا اس لئے دھوکا کھایا۔مگر جس امر کے متعلق
۳۰ سال تک ہرا دنی اعلیٰ ، چھوٹا بڑا ، عالم جاہل گفتگو کرتے چلے آئے ہوں اور بار باراس
کے متعلق جماعت کے خیالات ظاہر ہو چکے ہوں ، اس کے متعلق ایک عالم کہلانے والا ، ایک
مولوی کہلانے والا ، ایک تبلیغیں کرنے والا ، ایک مناظرے کرنے والا ، ایک بحثیں کرنے
والا اور ایک مدرسہ دینیہ کا لمبے عرصہ تک ہیڈ ماسٹر رہنے والا اگر یہ کہے کہ مجھے اس بات کا علم
نہیں تھا، دراصل مجھے دھوکا لگ گیا تھا تو کیا کوئی بھی عقلمند اس کے اس عذر کو تسلیم کرے گا ؟
اگر مصری صاحب جب میری بیعت سے الگ ہوئے تھے ہم ان کی نسبت کہتے کہ مصری
صاحب غیر احمدی ہو گئے ہیں تب بیشک وہ کہہ سکتے تھے کہ میں نے تو صرف خلیفہ وقت کی
بیعت چھوڑی ہے اور آپ لوگ مجھے احمدیت سے ہی خارج سمجھنے لگ گئے ہیں۔یا اگر میں
نے اپنی کسی تحریر یا تقریر میں ایک جگہ بھی یہ الفاظ استعمال کئے ہوں کہ مصری صاحب
غیر احمدی ہو گئے ہیں تب تو بے شک وہ یہ مثال پیش کر سکتے اور کہہ سکتے تھے کہ جب حضرت
طلحہ اور حضرت زبیر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیعت سے الگ ہوئے تھے تو کیا وہ اسلام سے
خارج ہو گئے تھے ؟ اگر نہیں تو پھر مجھے کیوں غیر احمدی کہا جاتا ہے۔لیکن ہم نے ایسا نہیں کہا۔اگر کوئی شخص میری کسی تحریر یا تقریر سے اشارہ یا وضاحاً ظا ہر یا باطناً یہ ثابت کر دے کہ میں
نے کہا ہو مصری صاحب احمدیت سے علیحدہ ہو گئے ہیں اور اب وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی صداقت پر بھی ایمان نہیں رکھتے تب بیشک یہ کہا جاسکتا ہے کہ انہوں نے بیعت سے علیحدگی
اختیار کی ہے، احمدیت سے علیحد گی تو اختیار نہیں کی اور تب بیشک وہ خود بھی سوال کر سکتے تھے
کہ حضرت طلحہ اور حضرت زبیر نے بھی حضرت علی کی بیعت کو فتح کر لیا تھا مگر کیا کوئی ہے جو
جرات کر کے انہیں اسلام سے خارج قرار دے۔لیکن جب میں نے ایک دفعہ بھی یہ الفاظ
استعمال نہیں کئے اور نہ ہماری جماعت نے انہیں غیر احمدی کہا تو ان کا اپنے دعوئی کے ثبوت

خلافة على منهاج النبوة
۱۲۳
جلد سوم
میں حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کو پیش کرنا اور یہ دریافت کرنا کہ کیا وہ بیعت سے علیحدہ ہو کر
اسلام سے نکل گئے تھے صریح دھوکا اور فریب نہیں تو اور کیا ہے۔میں نے جو الفاظ استعمال
کئے ہیں وہ یہ ہیں کہ وہ جماعت سے الگ ہو چکے ہیں نہ یہ کہ وہ احمد بیت یا اسلام سے علیحدہ
ہو گئے ہیں۔اب دوسری صورت یہ ہو سکتی تھی کہ اگر ہماری جماعت کا یہ محاورہ ہوتا کہ جو شخص بھی
ہماری جماعت میں نہیں وہ احمدی نہیں تب بھی وہ کہہ سکتے تھے کہ گوتم نے یہ الفاظ نہ کہے ہوں
کہ میں احمدیت سے خارج ہوں مگر چونکہ جماعت میں عام محاورہ یہی ہے کہ جو شخص جماعت
سے علیحدہ ہوتا ہے اسے احمدی نہیں سمجھا جاتا اس لئے میں نے دھوکا کھایا اور سمجھا کہ آپ مجھے
احمدی نہیں سمجھتے۔گو ہم پھر بھی مصری صاحب کو غلطی پر سمجھتے۔کیونکہ جب ہم نے انہیں
غیر احمدی نہ کہا ہوتا تو انکا کوئی حق نہ تھا کہ وہ خود بخود یہ قیاس کر لیتے کہ مجھے احمدی نہیں سمجھا
جا تا۔لیکن بہر حال اس صورت میں کسی حد تک ہم سمجھ سکتے تھے کہ انہوں نے دھوکا کھایا۔مگر
واقعہ یہ ہے کہ ہماری جماعت میں نہ صرف یہ کہ یہ محاورہ نہیں بلکہ اس کے بالکل الٹ محاورہ
رائج ہے۔آپ لوگوں میں سے ہر شخص جانتا ہے کہ ۲۳ سال حضرت خلیفۃ امسیح الاوّل کو
وفات پائے گزر چکے ہیں۔اس ۲۳ سال کے عرصہ میں احمد یوں میں سے جن لوگوں نے
میری بیعت نہیں کی وہ سینکڑوں کی تعداد میں ہیں اور گو ہم ان کی نسبت یہ کہتے ہیں کہ وہ
ہماری جماعت میں نہیں مگر ہم یہ کبھی نہیں کہتے کہ وہ احمدی نہیں۔ہم یہ تو کہا کرتے ہیں کہ
مولوی محمد علی صاحب ہماری جماعت میں نہیں یا یہ تو ہم کہا کرتے ہیں کہ خواجہ کمال الدین
صاحب ہماری جماعت میں نہیں مگر ہم یہ نہیں کہتے کہ مولوی محمد علی صاحب احمدی نہیں یا
خواجہ کمال الدین صاحب احمدی نہیں۔چنانچہ اگر کوئی شخص ہماری جماعت کے کسی آدمی سے
کہے کہ مولوی محمد علی صاحب کے پاس میری سفارش کر دیں تو وہ یہی کہے گا کہ مولوی محمد علی
صاحب سے ہمارا کیا تعلق ، وہ ہماری جماعت میں نہیں۔لیکن کیا آج تک ہم میں سے کسی
شخص نے یہ کہا ہے کہ مولوی محمد علی صاحب غیر احمدی ہیں؟ یقیناً ایک مثال بھی ایسی پیش نہیں
کی جاسکتی کہ ہم میں سے کسی عالم دین نے اُن کو غیر احمدی کہا ہو۔پس ۲۳ سال کے عرصہ میں

خلافة على منهاج النبوة
۱۲۴
جلد سوم
سینکڑوں ہیں جو ہماری جماعت میں سے نکلے مگر کیا ہم ان کو بیعت نہ کرنے کی وجہ سے یا بعض
کو بیعت توڑ دینے کی وجہ سے غیر احمدی کہتے ہیں؟ ہم انہیں احمدی ہی کہتے ہیں۔گو ساتھ ہی
یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ متفرق گروہ ہے۔مگر بہر حال کہتے ہم انہیں احمدی ہی ہیں اور آج تک
کسی ایک شخص نے بھی میرے منہ سے یہ نہیں سنا ہوگا کہ میں نے کہا ہو مولوی محمد علی صاحب
غیر احمدی ہیں ، خواجہ کمال الدین صاحب غیر احمدی تھے یا شیخ رحمت اللہ صاحب غیر احمدی
تھے۔پس ہم ۲۳ سال سے برابر یہ اقرار کرتے چلے آئے ہیں کہ گو بعض لوگ ہماری جماعت
میں نہیں مگر ہیں وہ احمدی ہی۔پس یہ کوئی نیا مسئلہ نہیں تھا جو آج پیدا ہوا۔اگر مصری صاحب
پہلے احمدی ہوتے جس نے خلیفہ وقت کی بیعت کو تو ڑا ہوتا تب تو کہا جا سکتا تھا کہ انہیں دھوکا
لگ گیا مگر وہ بیعت توڑنے والوں میں سے پہلے نہیں بیسیوں احمدی ان سے پہلے بیعت توڑ
چکے ہیں مگر ان کو اگر وہ اپنے آپ کو احمدی کہتے ہوں ہم نے کبھی نہیں کہا کہ وہ غیر احمدی
ہو گئے تو آج مصری صاحب کو یہ شبہ کس طرح پڑ گیا کہ انہیں غیر احمدی کہا جاتا ہے۔جب وہ
ہم میں شامل تھے وہ بھی یہی کہا کرتے تھے کہ مولوی محمد علی صاحب ہماری جماعت میں نہیں ،
خواجہ کمال الدین صاحب ہماری جماعت میں نہیں مگر ساتھ ہی وہ یہ بھی کہا کرتے تھے کہ گو وہ
ہماری جماعت میں نہیں مگر ہیں وہ احمدی ہی۔اسی طرح شیخ رحمت اللہ صاحب اور سید محمد احسن
صاحب امروہی کے متعلق بھی باوجود یہ کہنے کے کہ وہ ہماری جماعت میں نہیں وہ یہ نہیں کہا
کرتے تھے کہ وہ غیر احمدی ہیں۔جو شخص ۲۳ سال خود یہ محاورہ استعمال کرتا رہا ہو اُس کا
بیعت سے الگ ہوتے ہی یہ کہنا شروع کر دینا کہ مجھے جماعت سے الگ قرار دے کر
غیر احمدی سمجھا جاتا ہے سراسر دنیا داری اور چالا کی ہے۔یہ کوئی ایسی بات نہیں جس کا سمجھنا
کسی کیلئے مشکل ہو۔تم کسی احمدی بچے کے پاس چلے جاؤ۔ایک سکول کے احمدی طالب علم
سے ہی دریافت کرلو کہ کیا مولوی محمد علی صاحب ہماری جماعت میں ہیں؟ وہ کہے گا نہیں پھر
اس سے پوچھو کیا مولوی محمد علی صاحب احمدی ہیں؟ وہ کہے گا ہاں۔بلکہ وہی طالب علم جنہیں
وہ پڑھایا کرتے تھے ان سے سوال کر کے دیکھ لو کہ کیا مولوی محمد علی صاحب ہماری جماعت
میں ہیں وہ کہیں گے نہیں پھر ان سے سوال کرو کہ کیا وہ احمدی ہیں؟ وہ کہیں گے ہاں۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۲۵
جلد سوم
اب دوسری موٹی مثال اس کی میں یہ دیتا ہوں کہ اسی منبر پر کھڑے ہو کر میں نے مولوی
سید محمد احسن صاحب امروہی کی وفات پر اُن کا جنازہ پڑھنے کا علان کیا اور ساری جماعت
کے ساتھ ان کا جنازہ پڑھا۔لیکن اس کے مقابلہ میں کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ ہم نے کسی
غیر احمدی کا کبھی کبھی جنازہ پڑھا۔ہم غیر احمدیوں کا جنازہ کبھی نہیں پڑھتے صرف احمدیوں کا
جنازہ پڑھتے ہیں۔پس میرا مولوی سید محمد احسن صاحب امروہی کا جنازہ پڑھنا بتاتا ہے کہ
میں ایسے لوگوں کو جو خلیفہ وقت کی بیعت سے الگ ہو جائیں یا احمدی کہلا کر بیعت نہ کریں
احمدی ہی سمجھتا ہوں۔اور مصری صاحب تو میرے متعلق یہ اعلان کر رہے ہیں کہ میں انہیں
معزول کراؤں گا۔لیکن مولوی سید محمد احسن صاحب وہ تھے جنہوں نے میرے متعلق یہ اعلان
کیا تھا کہ میں نے انہیں خلافت سے معزول کر دیا۔پس وہ ہماری جماعت سے الگ ہو چکے
تھے۔مگر باوجود اس کے کہ وہ ہماری جماعت سے الگ تھے اور باوجود اس کے کہ انہوں نے
میرے متعلق یہ اعلان کیا تھا کہ میں انہیں خلافت سے معزول کرتا ہوں اُن کی وفات پر میں
نے اُن کا جنازہ پڑھا اور یہ ہر شخص جانتا ہے کہ اگر ہم انہیں غیر احمدی سمجھتے تو کبھی ان کا جنازہ
نہ پڑھتے۔لیکن جب میں نے مولوی سید محمد احسن صاحب کا جنازہ پڑھا تو اس کے معنی یہی
تھے کہ میں ان کو احمدی سمجھتا ہوں۔پھر شیخ رحمت اللہ صاحب فوت ہوئے تو میں نے اُن کا
جنازہ پڑھا ، وہ بھی مبائع نہیں تھے۔مگر باوجود اس کے کہ وہ ہماری جماعت میں شامل نہ تھے
میں نے ان کا جنازہ پڑھا۔جس کے معنے یہ ہیں کہ کسی شخص کے جماعت میں نہ ہونے کا ہم یہ
مفہوم نہیں لیتے کہ وہ احمدی نہیں۔بلکہ اس کا مفہوم یہ ہوتا ہے کہ وہ مبائع احمدی نہیں۔یعنی
خلیفہ وقت کے ہاتھ پر بیعت کرنے والی جماعت کا وہ حصہ نہیں وہ بیشک پہلے ہمارے ساتھ
تھا مگر اب وہ کٹ گیا اور ہماری جماعت سے الگ ہو گیا ہے۔تو یہ کتنا بڑا دھوکا ہے کہ ایک
شخص ۲۳ سال ہمارے اندر رہتا ہے، جماعت کی اصطلاحات اور محاورات سے واقف ہے
خود بھی یہ محاورہ استعمال کرتا رہتا ہے مگر جونہی وہ جماعت سے علیحدہ ہوتا ہے لوگوں کو دھوکا
دینے کیلئے کہتا ہے مجھ پر اتہام لگایا جاتا ہے کہ میں احمدی نہیں رہا۔سوال یہ ہے کہ کس نے
تمہیں کہا کہ تم احمدی نہیں رہے۔جب کسی نے بھی ایسا نہیں کہا تو تمہارا جماعت پر یہ الزام

خلافة على منهاج النبوة
۱۲۶
جلد سوم
لگا نا بتاتا ہے کہ خود تمہارے دل میں کوئی شکوک پیدا ہوئے ہیں جن کو تم دوسروں کی طرف
منسوب کرتے ہو۔ہمارا تو یہ طریق ہی نہیں کہ جب کوئی شخص ہماری جماعت میں سے الگ
ہو تو اُس کے متعلق ہم یہ کہنا شروع کر دیں کہ وہ احمدی نہیں رہا۔خواجہ کمال الدین صاحب
کے متعلق بھی ہم یہی کہتے تھے کہ وہ ہماری جماعت میں نہیں۔مولوی سید محمد احسن صاحب
امروہی کے متعلق بھی یہی کہتے تھے کہ وہ ہماری جماعت میں نہیں۔مولوی محمد علی صاحب کے
متعلق بھی یہی کہتے ہیں کہ وہ ہماری جماعت میں نہیں۔اسی طرح باقی تمام غیر مبائعین کے
متعلق ہم یہی کہتے ہیں کہ وہ ہماری جماعت میں نہیں۔ہاں ساتھ ہی ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ
سب احمدی ہیں اور ہم انہیں احمدی ہی سمجھتے ہیں گو احمد یہ جماعت میں نہیں سمجھتے۔چنانچہ جب
کبھی پیغامیوں اور ہماری جماعت میں مباحثہ ہو تو ہم انہیں یہی کہتے ہیں کہ جماعت تو ہماری
ہی ہے جو ایک خلیفہ کے ہاتھ پر بیعت کر چکی ہے تم لوگ پراگندہ اور متفرق ہو۔تمہارا حق نہیں
کہ تم اپنے آپ کو جماعت کہو۔پھر میرے متعد دفتو ے موجود ہیں جن میں دوستوں نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ
کیا غیر مبائعین کے پیچھے نماز جائز ہے؟ اور میں نے ہمیشہ انہیں یہی جواب دیا کہ
جائز تو ہے مگر مگر وہ ہے۔کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ تم امام
اُس شخص کو بناؤ جو تم میں سے اتقی اور معزز ہو۔وہ لوگ چونکہ خلیفہ وقت کا انکار کر کے
ومَن كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأوليكَ هُمُ الفسقون لے کے ماتحت آچکے ہیں اس لئے ان کی
اقتدا میں نماز پڑھنا پسندیدہ فعل نہیں سمجھا جا سکتا۔ہاں اگر کسی موقع پر مجبور ہو جاؤ تو نماز کے
ادب کے لحاظ سے یہ جائز ہے کہ تم کسی غیر مبائع کے پیچھے نماز پڑھ لو۔لیکن کیا یہی فتویٰ ہم
نے کبھی غیر احمدیوں کے متعلق بھی دیا ہے کہ اگر مجبور ہو جاؤ تو ان کے پیچھے نماز پڑھ لو؟ جب
نہیں تو صاف معلوم ہوا کہ ہمارے نزدیک بیعت سے الگ ہونا اور چیز ہے اور احمدیت سے
الگ ہونا اور چیز۔اب باوجود یکہ پیغامیوں کو ہم اپنی جماعت میں نہیں سمجھتے پھر بھی ہم انہیں
احمدی ہی کہتے ہیں۔کیونکہ جماعت اور چیز ہے اور احمدیت اور چیز۔جماعت متفرق ہو جاتی
ہے مگر مذہب دنیا میں باقی رہتا ہے۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۲۷
جلد سوم
خلافت راشدہ جب دنیا سے مٹی تو جماعت بھی ساتھ ہی مٹ گئی مگر اس کے ساتھ مذہب
نہیں مٹا۔بلکہ مسلمانوں کی کئی جماعتیں بن کر کوئی افغانستان میں قائم ہوگئی ، کوئی ایران میں ،
کوئی عرب میں قائم ہو گئی اور کوئی سپین میں۔پس با وجود اس کے کہ مسلمان دنیا میں متفرق
ہو گئے مذہب ان کے پاس رہا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ خلافت موجود نہ ہو تو بیعت میں نہ
شامل ہونے والے کا اور حال ہوتا ہے اور جب موجود ہو تو اور ہوتا ہے۔جس طرح پانی کی
موجودگی میں تیم کرنے والے اور عدم موجودگی میں تیمم کرنے والے میں فرق ہے۔لیکن پھر
بھی ہم یہ نہیں کہتے کہ جس نے بیعت توڑ دی وہ مسلمان نہیں رہا۔ہاں اُس شخص کو گنہ گار اور
روحانیت سے دور ہو جانے والا ضرور قرار دیتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ اگر اس کے نفس
میں شرارت ہے تو وہ ایمان سے کسی دن محروم ہو جائے گا۔یہ بھی یا درکھنا چاہئے کہ مولوی محمد علی صاحب اور ان کے رفقاء ہمارے ساتھ عقائد میں
بھی اختلاف رکھتے ہیں۔مثلاً وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نبوت کے قائل
نہیں۔وہ آپ کے منکروں کے متعلق یقین رکھتے ہیں کہ ان میں بھی بزرگ اور نیک ہو سکتے
ہیں۔لیکن اس وقت تک شیخ عبد الرحمن صاحب مصری نے کوئی ایسا اعلان نہیں کیا جس سے
ظاہر ہو کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نبوت کے قائل نہیں۔پھر یہ کس طرح
ہوسکتا ہے کہ ہم مولوی محمد علی صاحب کے متعلق تو یہ کہیں کہ وہ احمدی ہیں اور مصری صاحب
کے متعلق یہ کہیں کہ وہ احمدی نہیں۔جنہوں نے عقائد میں ہم سے بہت زیادہ اختلاف کیا جب
ہم انہیں بھی آج تک احمدی کہتے رہے اور کہتے ہیں تو مصری صاحب کے متعلق یہ کس طرح
کہہ سکتے تھے کہ چونکہ انہوں نے بیعت سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اس لئے وہ احمدی نہیں
رہے۔پس یہ کیسی چالبازی ہے کہ کہا جاتا ہے ” حضرت طلحہ اور حضرت زبیر جیسے جلیل القدر
صحابہ نے حضرت علی کی بیعت کر لینے کے بعد بیعت کو فسخ کر لیا۔مگر کوئی ہے جو جرات کر کے
انہیں اسلام سے خارج قرار دے۔یہ سوال تو تب ہوتا جب ہم کہتے کہ چونکہ مصری
صاحب نے بیعت سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اس لئے وہ غیر احمدی ہو گئے ہیں۔لیکن جب
ہم نے یہ کہا ہی نہیں تو ایک جھوٹی بنیاد پر لوگوں کو اشتعال دلا نا صریح دھوکا دہی ہے جو انہوں

خلافة على منهاج النبوة
۱۲۸
جلد سوم
نے اختیار کی۔غرض یہ بات جو کہی گئی ہے اس میں دیدہ دانستہ اور جانتے بوجھتے ہوئے
انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا ہے۔اگر غیر مبائعین کو ہم غیر احمدی کہا کرتے تب تو انہیں شبہ
ہوسکتا تھا اور وہ کہہ سکتے تھے کہ مجھے بھی ان کی طرح غیر احمدی کہا جاتا ہے۔مگر غیر مبائعین جو
نہ صرف خلافت بلکہ نبوت میں بھی ہم سے اختلاف رکھتے ہیں ، جب ہم نے انہیں بھی آج
تک غیر احمدی نہیں کہا تو ان کو کس طرح احمدیت سے خارج قرار دے سکتے تھے اور جب ہم
نے انہیں احمدیت سے خارج قرار نہیں دیا تو ان کا یہ کہنا کہ حضرت طلحہ اور حضرت زبیر جب
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیعت سے الگ ہو گئے تھے تو کیا وہ اسلام سے نکل گئے تھے ، صریح
غلط بیانی ہے جو انہوں نے لوگوں کو جوش دلانے کیلئے کی ہے۔پس نہ کبھی ہم نے ان کو غیر احمدی کہا اور نہ حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کے متعلق ہم نے
کہا کہ وہ اسلام سے نکل گئے تھے بلکہ مصری صاحب سے زیادہ اختلاف رکھنے والوں یعنی
غیر مبائعین کے متعلق بھی ہم نے کبھی نہیں کہا کہ وہ غیر احمدی ہو گئے ہیں۔باوجود یکہ وہ ہم
سے خلافت میں اختلاف رکھتے ہیں، امامت میں اختلاف رکھتے ہیں، نبوت میں اختلاف
رکھتے ہیں ، غیر احمدیوں کے جنازے پڑھنے اور ان سے رشتہ داری تعلقات قائم کرنے میں
اختلاف رکھتے ہیں، کفر و اسلام میں اختلاف رکھتے ہیں پھر بھی ہم نے انہیں کبھی نہیں کہا کہ وہ
غیر احمدی ہو گئے بلکہ ان کے پیچھے اشد ضرورت کے موقع پر نماز پڑھ لینے کے جواز کے متعلق
میرے فتوے شائع شدہ موجود ہیں۔اور ان میں سے بعض کے جنازے پڑھنا میرے عمل
اور طریق سے ثابت ہے۔تو پھر کس طرح ممکن تھا کہ مصری صاحب کی موجودہ حالت میں ہم
انہیں غیر احمدی کہتے۔اب میں ان روایات کو لیتا ہوں جو انہوں نے بیان کی ہیں۔پہلی روایت انہوں نے یہ
پیش کی ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے حضرت ابو بکر کی چھ ماہ تک بیعت نہیں کی تھی کے یہ
روایت صحیح ہے۔چنانچہ بعض روایتوں میں اس قسم کا ذکر آتا ہے مگر ساتھ ہی یہ یا درکھنا چاہئے
کہ یہ مختلف فیہ روایت ہے یعنی یہ بھی روایت آتی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی بیعت فورا کر لی تھی سکے اور یہ بھی روایت آتی ہے کہ انہوں نے

خلافة على منهاج النبوة
۱۲۹
جلد سوم
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی چھ ماہ تک بیعت نہیں کی تھی۔پس ایک روایت کو قائم کرنے اور
اسے درست قرار دینے کی کوئی وجہ ہونی چاہئے۔پھر جن روایات میں یہ آتا ہے کہ انہوں
نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت نہیں کی اُنہی میں سے بعض میں ( میں نے حضرت
خلیفہ اول سے سنا ہے ) یہ بھی آتا ہے کہ حضرت علیؓ نے فرمایا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی
دستی بیعت میں نے ابتدائی چھ ماہ میں اس لئے نہ کی کہ حضرت فاطمہ اتنی شدید بیمار تھیں کہ
میں انہیں چھوڑ کر نہیں آ سکتا تھا حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کا یہی مذہب تھا کہ حضرت علی
رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو بکر کی بیعت فورا ہی کر لی تھی۔پس یہ دلیل کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بیعت نہیں کی اول تو یہ مکمل دلیل نہیں کیونکہ
اس کے خلاف بھی روایات پائی جاتی ہیں اور اگر بفرض محال دوسری روایت درست ہو تو پھر
بھی یہ ماننا پڑے گا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بیعت سے کبھی انکار نہیں کیا۔صرف حضرت
فاطمہ کی شدید بیماری کی وجہ سے تیمارداری میں مشغول رہنے کے باعث وہ فورا دستی بیعت
نہیں کر سکے۔اور یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی شخص باہر ہو اور وہ کسی اشد مجبوری کی وجہ
سے نہ آ سکے۔ایسی حالت میں اگر وہ اپنے دل میں خلیفہ وقت کی بیعت کا اقرار کر چکا ہے تو
وہ بیعت میں ہی شامل سمجھا جائے گا۔دوسری دلیل انہوں نے یہ دی ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ نے حضرت علی کی بیعت نہیں
کی تھی۔مگر حضرت عائشہ کے متعلق یہ کہنا کہ انہوں نے حضرت علی کی بیعت نہیں کی تھی اول تو
تاریخی طور پر ثابت نہیں اور میں نے یہ کہیں نہیں پڑھا کہ حضرت عائشہ نے اپنی وفات تک
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیعت نہیں کی۔لیکن اگر بفرضِ محال اس امر کو تسلیم بھی کر لیا جائے تو
ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ وہ ثابت کریں کہ اُس زمانہ میں ہر فرد واحد خلیفہ وقت کی اصالتاً دوبارہ
بیعت کیا کرتا تھا۔ہمیں تو تاریخی کتب کے مطالعہ سے جو کچھ معلوم ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ اُس
زمانہ میں بڑے بڑے آدمی خلیفہ وقت کی بیعت کر لیا کرتے تھے اور اُن کے بیعت کر لینے کی
وجہ سے سارے علاقوں کی بیعت سمجھی جاتی تھی۔صرف وہ لوگ خارج از بیعت سمجھے جاتے
تھے جو خود بیعت کا انکار کریں ورنہ خاموشی اقرار بیعت قرار دی جاتی تھی۔خصوصاً عورتوں کا

خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
خلفاء کی بیعت کرنا یہ تفصیلاً ثابت نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں چونکہ
مذہب کے بدلنے کا سوال ہوتا تھا اس لئے ہر فردِ واحد آپ کی بیعت کرتا تھا۔لیکن
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جہاں تک تو میں نے تاریخ کا مطالعہ کیا ہے یہ ثابت نہیں
ہوتا کہ ہر مرد، ہر عورت اور ہر بچہ نے خلفاء کی دوبارہ بیعت کی ہو بلکہ جو کچھ ثابت ہے وہ یہ
ہے کہ شہر کے معزز مرد بیعت کر لیا کرتے تھے اور انہی کی بیعت میں عورتوں اور بچوں کی
بیعت بھی شامل سمجھی جاتی تھی۔یاممکن ہے بعض عورتیں شوقیہ طور پر یا بعض مصالح کے ماتحت
بیعت میں شامل ہو جاتی ہوں لیکن ملک کے تمام مردوں ، تمام عورتوں اور تمام بچوں کے
بیعت کرنے کا ثبوت کم از کم میری نگاہ سے کوئی نہیں گزرا۔پس حضرت عائشہ کا بیعت نہ کرنا
کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔عورتوں سے بلکہ دُور دراز کے مردوں سے بھی بیعت کا خاص تعہد نہ
ہوتا تھا۔جب عام بیعت ہو جاتی تو باقی توابع اور عورتوں کی بیعت بیچ میں ہی شامل سمجھی جاتی
تھی۔ان حالات میں جب تک کوئی یہ ثابت نہ کر دے کہ اُس زمانہ میں تمام عورتیں خلفاء کی
بیعت کیا کرتی تھیں اور حضرت عائشہ نے بیعت نہ کی تھی اُس وقت تک حضرت عائشہ عنہا کے
بیعت کا ثبوت تاریخ میں نہ ملنا کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔پھر صریح طور پر تاریخوں میں آتا ہے
کہ گو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ابتدا میں مقابلہ کرنا چاہا
تھا مگر جس وقت حضرت علیؓ کے لشکر اور حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کے لشکر میں لڑائی ہوئی
ہے اُس وقت وہ لڑائی کیلئے نہیں بلکہ صلح کیلئے نکلی تھیں۔چنانچہ جتنے معتبر راوی ہیں وہ تو اتر اور
تسلسل سے یہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ اسی لئے نکلی تھیں کہ وہ دونوں لشکروں میں صلح
کرائیں۔اصل بات یہ ہے کہ حضرت طلحہ اور حضرت زبیر نے حضرت علی کی اس شرط پر بیعت کی
تھی کہ وہ حضرت عثمان کے قاتلوں سے جلد سے جلد بدلہ لیں گے۔یہ شرط ان کے خیال میں
چونکہ حضرت علیؓ نے پوری نہ کی اس لئے شرعاً وہ اپنے آپ کو بیعت سے آزاد خیال کرتے
ا
تھے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بھی اس سے قبل حضرت عثمان کے خون کا بدلہ لینے کیلئے جہاد
کا اعلان کر چکی تھیں اور صحابہ کو اُنہوں نے اپنی مدد کیلئے طلب کیا تھا۔اس پر لوگوں کا ایک

آج 10 میں سے 10 باقی