جو شخص خلافت کی مخالفت کرتا ہے وہ اسلام کی عملی زندگی پر تبر چلاتا ہے

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم), حصہ 2

خلافة على منهاج النبوة
۱۳۱
جلد سوم
حصہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ، حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کے ساتھ ہو گیا اور انہوں نے
جنگ کیلئے ایک لشکر تیار کیا۔حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اس بات کا علم ہوا تو آپ نے بھی ایک
لشکر تیار کیا۔لیکن جب دونوں لشکر اکٹھے ہوئے تو دوسرے صحابہ نے دونوں فریق کو سمجھانا
شروع کیا اور آخر صلح کا فیصلہ ہو گیا۔جب یہ خبر اس فتنہ کے بانیوں کو پہنچی تو انہیں سخت
گھبراہٹ ہوئی اور انہوں نے مشورہ کیا کہ جس طرح بھی ہو صلح نہ ہونے دو کیونکہ اگر صلح
ہوگئی تو ہمارے بھانڈے پھوٹ جائیں گے۔چنانچہ جب رات ہوئی تو انہوں نے صلح کو
روکنے کیلئے یہ تدبیر کی کہ ان میں سے جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے انہوں نے
حضرت عائشہ اور حضرت طلحہ وزبیر کے لشکر پر اور جو اُن کے لشکر میں تھے انہوں نے حضرت علیؓ
کے لشکر پر شبخون مار دیا اور ہر فریق نے یہ خیال کیا کہ دوسرے فریق نے اس سے دھوکا کیا
ہے۔اس پر جنگ شروع ہو گئی اور دونوں فریق کے سرداروں کو میدان میں نکلنا پڑا۔یہ دیکھ
کر بعض صحابہ اور رؤسا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے اور اُن سے کہا کہ
اے عائشہ ! آپ کے سوا آج اسلامی لشکر میں کوئی صلح نہیں کر سکتا۔آپ تشریف لائیں اور
صلح کرا ئیں۔چنانچہ وہ صلح کیلئے باہر نکلیں۔یہ دیکھ کر اُن شریروں اور فتنہ پردازوں نے جو یہ
چاہتے تھے کہ صلح نہ ہو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے اونٹ اور ہودج پر تیر مارنے شروع
کر دیے۔اس پر وہ لوگ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں سرشار تھے ، آپے سے
باہر ہو گئے اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے اونٹ کے اردگر دحلقہ باندھ لیا اور
ان لوگوں کا مقابلہ کرنا شروع کر دیا جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے اونٹ پر تیر چلا رہے
تھے۔یہ دیکھ کر ایک شخص ان لوگوں میں سے ایک شخص کے پاس گیا جو حضرت عائشہ رضی اللہ
عنہا کے اونٹ کے اِرد گر د حلقہ باندھے ہوئے تھا اور کہا کہ کیا تو مسلمانوں کے اوپر تیر
چلائے گا ؟ وہ کہنے لگا خدا گواہ ہے میں مسلمانوں کے اوپر تیر نہیں چلانا چاہتا مگر میں اپنے آقا
کی بیوی کو بھی یونہی نہیں چھوڑ سکتا۔پس شرارتیوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے اونٹ
پر تیر چلائے اور بعض صحابہ نے دفاع کے طور پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف سے
دشمنوں کا مقابلہ کیا۔ورنہ تاریخی طور پر یہ ثابت ہے کہ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے لڑائی

خلافة على منهاج النبوة
۱۳۲
جلد سوم
کیلئے نہیں نکلی تھیں بلکہ آپس میں صلح کرانے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا مقابلہ کرنے والے
لشکر کو سمجھانے کیلئے نکلی تھیں اور ان کا وہی فعل بیعت تھا۔باقی رہا یہ کہنا کہ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ اور حضرت زبیر رضی اللہ عنہ جیسے جلیل القدر
صحابہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لینے کے بعد بیعت کو فسخ کر لیا۔مگر کوئی ہے جو
جرات کر کے انہیں اسلام سے خارج قرار دے۔میں اس کے متعلق بتا چکا ہوں کہ ہم نہ
انہیں غیر مسلم کہتے ہیں اور نہ مصری صاحب کو غیر احمدی کہتے ہیں۔ہاں اس سے یہ معلوم
ضرور ہوتا ہے کہ انہیں غیر احمدی کہلانے کا شوق ہے اور شاید یہ پیش خیمہ ہے ان کے
غیر احمدی بننے کا۔چنانچہ کچھ تعجب نہیں کہ وہ تھوڑے دنوں کے بعد ہی یہ کہنے لگ جائیں کہ چلو
جب جماعت مجھے غیر احمدی سمجھتی ہے تو میں غیر احمدی ہی ہو جاتا ہوں۔ورنہ ہم نے تو آج
تک ایک دفعہ بھی انہیں غیر احمدی نہیں کہا۔یا د رکھنا چاہئے کہ حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کے متعلق جو یہ کہا گیا ہے کہ انہوں
نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیعت کو توڑا، یہ ایک غلط مثال اور تاریخ سے ان کی
نا واقفیت کا ثبوت ہے۔تاریخیں اس بات پر متفقہ طور پر شاہد ہیں کہ حضرت طلحہ اور حضرت
زبیر نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی جو بیعت کی تھی وہ بیعت طوعی نہیں تھی بلکہ جبراً اُن سے
بیعت لی گئی تھی۔چنانچہ حمد اور طلحہ دو راویوں سے طبری میں یہ روایت آتی ہے کہ حضرت عثمان
رضی اللہ عنہ جب شہید ہو گئے تو لوگوں نے آپس میں مشورہ کر کے فیصلہ کیا کہ جلد کسی کو خلیفہ
مقرر کیا جائے تا امن قائم ہو اور فساد مئے۔آخر لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس گئے
اور اُن سے عرض کیا کہ آپ ہماری بیعت لیں۔حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا اگر تم نے
میری بیعت کرنی ہے تو تمہیں ہمیشہ میری فرمانبرداری کرنی پڑے گی اگر یہ بات تمہیں منظور
ہے تو میں تمہاری بیعت لینے کیلئے تیار ہوں ورنہ کسی اور کو اپنا خلیفہ مقرر کر لو میں اُس کا ہمیشہ
فرمانبردار رہوں گا اور تم سے زیادہ اُس کی اطاعت کروں گا۔انہوں نے کہا ہمیں آپ کی
اطاعت منظور ہے۔آپ نے فرمایا پھر سوچ لو اور آپس میں مشورہ کر لو۔چنانچہ انہوں نے
مشورہ سے یہ طے کیا کہ حضرت طلحہ اور حضرت زبیر اگر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیعت

خلافة على منهاج النبوة
۱۳۳
جلد سوم
کر لیں تو سب لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لیں گے ورنہ جب تک وہ حضرت علی
رضی اللہ عنہ کی بیعت نہیں کریں گے اُس وقت تک پورے طور پر امن قائم نہیں ہوگا۔اس پر
حکیم بن جبلہ کو چند آدمیوں کے ساتھ حضرت زبیر کی طرف اور مالک اشتر کو چند آدمیوں
کے ساتھ حضرت طلحہ کی طرف روانہ کیا گیا۔جنہوں نے تلواروں کا نشانہ کر کے اُنہیں بیعت
پر آمادہ کیا یعنی وہ تلواریں سونت کر ان کے سامنے کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ
حضرت علی کی بیعت کرنی ہے تو کرو ورنہ ابھی ہم تم کو مارڈالیں گے۔چنانچہ انہوں نے
مجبور ہو کر رضا مندی کا اظہار کر دیا اور یہ واپس آگئے۔دوسرے دن حضرت علی رضی اللہ عنہ
منبر پر چڑھے اور فرمایا اے لوگو! تم نے کل مجھے ایک پیغام دیا تھا اور میں نے کہا تھا کہ تم اس
پر غور کر لو۔کیا تم نے غور کر لیا ہے اور کیا تم میری کل والی بات پر قائم ہو؟ اگر قائم ہو تو یا درکھو
تمہیں میری کامل فرمانبرداری کرنی پڑے گی۔اس پر وہ پھر حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کے
پاس گئے اور اُن کو زبردستی کھینچ کر لائے۔روایت میں صاف لکھا ہے کہ جب وہ حضرت طلحہ
کے پاس پہنچے اور ان سے بیعت کیلئے کہا تو انہوں نے جواب دیا اِنّى إِنَّمَا أُبَايِعُ كَرُهَا
دیکھو میں زبر دستی بیعت کر رہا ہوں خوشی سے بیعت نہیں کر رہا۔اسی طرح حضرت زبیر کے
پاس جب وہ لوگ گئے اور بیعت کیلئے کہا تو انہوں نے بھی یہی جواب دیا کہ إِنِّي إِنَّمَا أُبَايِعُ
گھا تم مجھ کو مجبور کر کے بیعت کروا ر ہے ہو دل سے میں یہ بیعت نہیں کر رہا۔اسی طرح عبدالرحمن بن جندب اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عثمان کے
قتل کے بعد اشتر ، طلحہ کے پاس گئے اور بیعت کے لئے کہا۔انہوں نے کہا مجھے مُہلت دو میں
دیکھنا چاہتا ہوں کہ لوگ کیا فیصلہ کرتے ہیں مگر انہوں نے نہ چھوڑا اور جَاءَ بِهِ يَتْلُهُ تَلا
عَنِيفًا ان کو زمین پر نہایت سختی سے گھسیٹتے ہوئے لے آئے جیسے بکرے کو گھسیٹا جاتا ہے۔پھر حارث الوالی کی روایت ہے کہ حضرت زبیر کو جبراً حکیم بن جبلہ بیعت کیلئے لایا تھا
اور حضرت زبیر یہ کہا کرتے تھے کہ جَاءَ نِی لِصٌ مِنْ لُصُوصِ عَبْدِ الْقَيْسِ فَبَايَعْتُ وَاللجُ
عَلى عُنُقِی کے یعنی عبد القیس قبیلہ کے چوروں میں سے ایک چور میرے پاس آیا اور اس کے
مجبور کرنے پر اس حالت میں میں نے بیعت کی کہ تلوار میری گردن پر تھی اور مجھے کہا جاتا

خلافة على منهاج النبوة
۱۳۴
جلد سوم
تھا کہ بیعت کرو ورنہ تمہاری گردن اُڑا دی جائے گی۔اس بیعت کو کون شخص ہے جو
بیعت کہہ سکے۔پھر تاریخوں سے صاف ثابت ہے کہ جب وہ حضرت علی کی بیعت کرنے لگے تو انہوں
نے کہا ہماری شرط یہ ہے کہ حضرت عثمان کے قاتلوں سے آپ بدلہ لیں۔پس چونکہ اُنہوں
نے شرط کر کے بیعت کی تھی اور حضرت علی رضی اللہ عنہ ان کی شرط پوری نہ کر سکے کیونکہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یہ خیال تھا کہ پہلے تمام صوبوں کا انتظام ہو جائے اور پھر قاتلوں کو
سزا دینے کی طرف توجہ کی جائے اور اس سے حضرت طلحہ اور حضرت زبیر نے یہ سمجھا کہ
حضرت علی اپنے عہد سے پھرتے ہیں اور پھر چونکہ جبراً ان سے بیعت لی گئی تھی اس لئے وہ
چوتھے دن ہی چلے گئے اور بیعت سے الگ ہو گئے۔پس یہ کہنا کہ حضرت طلحہؓ اور حضرت زبیر نے بیعت کر کے چھوڑ دی ایک مغالطہ ہے وہ
بیعت نہیں تھی بلکہ جبری بیعت تھی۔اور اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کسی شخص کا ہاتھ زبر دستی
نیل کے مٹکے میں ڈال دیا جائے اور پھر کہنا شروع کر دیا جائے کہ اس نے اپنے ہاتھ نیلے
کر لئے ہیں۔انہوں نے بھی جبراً بیعت کی تھی۔وہ خود کہتے ہیں ہم نے ایسی حالت میں
بیعت کی وَالله عَلَى أَعْنَاقِنَا جبکہ تلوار میں ہماری گردنوں پر رکھی تھیں۔پھر انہوں نے بیعت
پر زیادہ دیر بھی نہیں لگائی۔تیسرے یا چوتھے دن وہ سکے چلے جاتے ہیں اور کہتے ہیں چونکہ
حضرت عثمان کے قاتلوں سے بدلہ نہیں لیا جاتا اور اسی شرط پر ہم نے بیعت کی تھی اس لئے ہم
اپنی بیعت پر قائم نہیں رہتے۔اب بتاؤ اس میں اور مصری صاحب کی بیعت میں آیا کوئی بھی
مناسبت ہے؟ اور کیا مصری صاحب سے جب بیعت لی گئی تھی تو تلوار اُن کی گردن پر رکھی گئی
تھی؟ یا کیا انہوں نے کسی شرط پر میری بیعت کی تھی؟ اور کیا وہ ۲۳ سال تک میری اطاعت
اور فرمانبرداری کا اقرار نہیں کرتے رہے؟ پھر ان کی اور حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کی
نسبت ہی کیا ہے کہ وہ ان کی مثال اپنے لئے پیش کرتے ہیں۔چنانچہ اس بات کا ایک اور ثبوت کہ حضرت طلحہ اور حضرت زبیر سے زبر دستی بیعت لی
گئی یہ ہے کہ جب جنگ جمل ہوئی انہوں نے حضرت علیؓ کا مقابلہ کیا۔تو لکھا ہے حضرت علی

خلافة على منهاج النبوة
۱۳۵
جلد سوم
스
رضی اللہ عنہ نے حضرت طلحہ سے کہا اما با يَعْتَنِی؟ تم نے میری بیعت نہیں کی تھی ؟ حضرت طلحہ
نے کہا بَايَعْتُكَ وَ عَلَی عُنُقِى اللج ^ میں نے بیعت تو کی تھی مگر ایسی حالت میں جب
تلوار میری گردن پر تھی۔مگر باوجود اس جبر کے انہوں نے بیعت کے وقت اقامتِ حد کی شرط
کر لی۔گویا حضرت طلحہ اور حضرت زبیر نے جو بیعت کی وہ انہوں نے اپنی خوشی سے نہیں کی
بلکه ز بر دستی ان سے بیعت کرائی گئی۔اور اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے جبراً کسی شخص سے کلمہ
پڑھایا جائے اور پھر کہہ دیا جائے کہ وہ مسلمان ہو گیا ہے۔حضرت طلحہؓ اور حضرت زبیر کو بھی
وہ تلواروں سے ڈرا دھمکا کر بلکہ سختی سے گھسیٹ کر لائے اور انہوں نے کہہ بھی دیا کہ گو ہم
بیعت کرتے ہیں مگر جبر ا کرتے ہیں اور پھر اس شرط پر کرتے ہیں کہ حضرت عثمان کے قاتلوں
سے بدلہ لیا جائے۔دراصل زبر دستی بیعت لوگوں نے انہیں اس لئے کرائی کہ وہ سمجھتے تھے۔دونوں صحابہ اثر و رسوخ رکھنے والے ہیں اور اگر ان دونوں نے بیعت کر لی تو باقی مسلمان
بھی بیعت کر لیں گے اور عالم اسلامی میں امن قائم ہو جائے گا۔مگر کیا مصری صاحب اور ان
کے رفقاء نے بھی ایسی حالت میں بیعت کی تھی کہ ان کی گردنوں پر تلوار میں تھیں؟ اور کیا
انہوں نے بھی بیعت کے وقت کوئی شرط کی تھی ؟
پھر حدیثوں میں محمد وطلحہ کی روایت سے یہاں تک آتا ہے کہ بیعت کرنے کے معاً بعد
حضرت طلحہ، حضرت زبیر اور بعض دوسرے صحابہ حضرت علی کے گھر گئے اور انہوں نے کہا کہ
ہماری بیعت میں شرط تھی کہ حضرت عثمان کے قاتلوں پر حد قائم کی جائے گی پس آپ ان کو
سزا دیں اور حضرت عثمان کے قاتلوں سے بدلہ لیں۔حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عذر کیا اور
کہا اس وقت فساد کا خطرہ ہے اور سب سے مقدم اسلام کی حفاظت ہے قاتلوں کے معاملہ میں
دیر ہو جانے سے کوئی حرج نہیں۔گویا انہوں نے ایک گھنٹہ بھی انتظار نہیں کیا بلکہ ادھر بیعت
کی اور اُدھر اُن کے گھر چلے گئے کہ ہماری شرط پوری کی جائے ورنہ ہم آپ کی بیعت سے
آزاد ہیں۔اور یہ وہ ہیں کہ ۲۳ سال تک ان کا منہ میری تعریفیں کر کر کے سوکھتا رہا مگر آج یہ
کہہ رہے ہیں کہ میرا اور طلحہ وزبیر کا معاملہ ایک ہی ہے۔میں ضمناً اس جگہ یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ اُس زمانہ میں بیعت کا مفہوم کیا سمجھا جایا

خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
کرتا تھا۔حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جب لوگوں سے بیعت لی تو اُس کے الفاظ یہ تھے
علیک عهد الله و ميثاقه بالوفاء لتكونن لسلمنا سلما و لحربنا حربا و لتكفن عنا
لسانک ویدک کہ تم خدا کی قسم کھا کر مجھ سے یہ عہد کرتے ہو کہ تم ہمیشہ میرے مطیع و فرمانبردار
رہو گے۔جس سے میں صلح کروں اُس سے تم بھی صلح کرو گے اور جس سے میں جنگ کروں گا
اُس سے تم بھی جنگ کرو گے اور تم نہ اپنی زبان سے مجھ پر کوئی اعتراض کرو گے اور نہ اپنے
اعمال سے میرے لئے کسی تکلیف کا باعث بنو گے۔گویا بیعت کی یہ اہم شرط تھی کہ و لتکفن
عنا لسانک ویدک۔اپنی زبانوں اور اپنے ہاتھوں کو روکے رکھنا ہے اور مجھ پر کسی قسم کا
اعتراض نہیں کرنا۔یہ عہد تھا جو صحابہ بیعت کا سمجھتے تھے مگر مصری صاحب کہتے ہیں کہ میں برابر
دو سال تک آپ کے خلاف مصالحہ جمع کرتا رہا اور ابھی ان کے نزدیک وہ میری بیعت میں
ہی شامل تھے۔پس جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے کیا قصور کیا ، ہم نے صرف اعتراض ہی کیا
تھا اور اعتراض کرنے میں آزادی ہونی چاہئے۔انہیں غور کرنا چاہئے کہ اگر خلفاء پر
اعتراضات کرنے میں اسلام آزادی سکھاتا ہے تو وَ لَتَكُفَنُ عَنَا لَسَانَكَ وَيَدَكَ کا کیا
مفہوم ہے۔اس میں تو صاف طور پر حضرت علیؓ نے لوگوں سے کہہ دیا تھا کہ تم اپنی زبانوں کو
رو کے رکھنا اور کبھی مجھ پر اعتراض نہ کرنا۔اسی طرح اپنے ہاتھوں کو ہمیشہ بند رکھنا اور کوئی
ایسی حرکت نہ کرنا جو میرے لئے دُکھ اور اذیت کا موجب ہو۔پھر روایتوں سے یہ بھی ثابت ہے کم سے کم حضرت طلحہ کی نسبت کہ انہوں نے
وفات سے پہلے دوبارہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی تھی اور حضرت زبیر نے
بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک پیشگوئی سن کر حضرت علیؓ کا مقابلہ کرنے سے
اعراض کر لیا تھا۔چنانچہ روایات میں آتا ہے کہ حضرت زبیر جب جنگ کیلئے حضرت علیؓ کے
سامنے نکلے تو اُس وقت حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت زبیر سے کہا ز بیر ! تم کو وہ دن بھی
یاد ہے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک دن میں اور تم اکٹھے بیٹھے ہوئے
تھے کہ اتنے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور آپ نے مجھے اور تمہیں اکٹھے
بیٹھے دیکھ کر میری طرف مخاطب ہو کر فرمایا اے علی ! وہ بھی کیا دن ہو گا جب یہ تیرے چا کا بیٹا

خلافة على منهاج النبوة
۱۳۷
جلد سوم
زبیر تجھ سے ایسی حالت میں لڑائی کرے گا جبکہ یہ ظالم ہوگا اور تو مظلوم ہوگا۔یہ سن کر حضرت
زبیر اپنے لشکر کی طرف واپس کو ٹے اور انہوں نے قسم کھائی کہ وہ حضرت علیؓ سے ہر گز جنگ
نہیں کریں گے اور اقرار کر لیا کہ انہوں نے اپنے اجتہاد میں غلطی کی لیکن لطیفہ یہ ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت زبیر کو حضرت علیؓ کے مقابلہ میں ظالم قرار دیتے ہیں اور
مصری صاحب کہتے ہیں اگر میں نے بیعت توڑ دی ہے تو کیا حرج ہوا زبیر نے بھی تو بیعت
توڑی تھی اور حضرت علی کا مقابلہ کیا تھا۔گویا وہ اپنے منہ سے یہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ ظالم ہیں
کیونکہ وہ اپنے آپ کو حضرت زبیر سے نسبت دیتے ہیں اور حضرت زبیر کو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے ظالم قرار دیا تھا۔اب کیا ظالم ہونا ان کے خیال میں کوئی گناہ نہیں
صرف غیر احمدی ہونا ہی گناہ ہے۔یہ مانا کہ حضرت زبیر نے حضرت علی کی بیعت عملاً تو ڑ دی
تھی مگر ساتھ ہی یہ بھی تو حدیث ہے کہ اے زبیر! تو علی سے ایسی حالت میں مقابلہ کرے گا
جبکہ تو ظالم ہو گا۔پس جب وہ حضرت زبیر سے اپنی نسبت دیتے ہیں تو کیا وہ اس حدیث کے
ماتحت ظالم قرار
نہیں پاتے ؟ اور کیا ظالم ہونا ان کے نزدیک کم گناہ ہے کہ وہ اسے معمولی
بات سمجھتے ہیں۔پس حضرت زبیر تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی سن کر جنگ سے
الگ ہو گئے اور اچانک حملہ کے وقت چونکہ وہ زخمی ہو گئے تھے بعد میں فوت ہو گئے۔باقی
رہے حضرت طلحہ ان کی نسبت روایات میں آتا ہے کہ حضرت طلحہ بھی میدانِ جنگ کو چھوڑ کر
چلے گئے تھے۔ان کے پیچھے ایک شخص گیا اور ان پر غفلت میں حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔اس
کے بعد ان کے پاس سے ایک شخص گزرا اور آپ نے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں دے کر کہا
کہ تیرا ہاتھ علی کا ہاتھ ہے اور میں تیرے ہاتھ پر علی کی دوبارہ بیعت کرتا ہوں۔اب کجا حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کی حالت اور کجا مصری صاحب کی حالت۔کیا ان
دونوں میں کوئی بھی نسبت ہے؟ اور کیا ان کا حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کی مثال پیش کرنا
کسی لحاظ سے بھی درست ہو سکتا ہے؟ مصری صاحب دریافت کرتے ہیں کہ حضرت طلحہ اور
حضرت زبیر نے جب بیعت کو فسخ کر لیا تھا تو کوئی ہے جو جرات کر کے انہیں اسلام۔خارج قرار دے۔اور میں انہیں کہتا ہوں کہ ہم اگر انہیں اسلام سے خارج قرار نہیں دیتے

خلافة على منهاج النبوة
۱۳۸
جلد سوم
تو آپ کو بھی بیعت سے الگ ہو جانے کی وجہ سے احمدیت سے کب خارج قرار دیتے ہیں۔اگر آپ ایک بھی میری ایسی تحریر دکھا دیں جس میں میں نے آپ کو غیر احمدی قرار دیا ہو تب تو
سمجھ لیا جائے گا کہ آپ سچ بولتے ہیں۔لیکن اگر کوئی تحریر نہ دکھا سکیں تو کیا اس سے صاف طور
پر یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ آپ نے دیدہ دانستہ غلط بیانی کی ہے۔میری جس قدر تحریر میں ہیں وہ
چھپ چکی ہیں ، میری تقاریر بھی محفوظ ہیں اور شائع ہو چکی ہیں پس اگر ان میں شرافت کا ایک
ذرہ بھی باقی ہے اور اگر ایمان کی کوئی حس اِن میں موجود ہے تو وہ میرا کوئی ایک ہی ایسا
حوالہ پیش کریں جس میں میں نے یہ کہا ہو کہ وہ میری بیعت سے الگ ہو کر غیر احمدی ہو گئے
ہیں۔اس وقت ہزاروں وہ لوگ ہیں جنہوں نے میرے خطبات کو سُنا اور ہزاروں وہ لوگ
ہیں جنہوں نے ”الفضل“ کے ذریعہ میرے خطبات کو پڑھا پھر کیا ان ہزاروں لوگوں میں
سے کوئی ایک بھی بتا سکتا ہے کہ میں نے شیخ صاحب کو غیر احمدی کہا۔جب ایک بھی ایسی گواہی
نہیں مل سکتی تو یقیناً انہوں نے غلط بیانی کی۔یقیناً انہوں نے ایک جرم عظیم کیا ، یقیناً
انہوں نے لوگوں کو دھوکا و فریب دیا۔اور پھر دیدہ دانستہ ان امور کا ارتکاب کیا کیونکہ ہم
پہلے بھی کئی لوگوں کو اپنی جماعت سے خارج کر چکے ہیں اور ہم نے ان میں سے آج تک کسی
کو محض جماعت سے الگ ہونے کی وجہ سے غیر احمدی نہیں کہا۔اب ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فیصلہ دیکھتے ہیں کہ وہ کیا ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام حضرت علیؓ کی مخالفت کرنے والوں کا ذکر کرتے ہوئے ”سر الخلافہ میں تحریر
فرماتے ہیں والحق ان الحق كان مع المرتضى ومن قاتله في وقته فبغی و طغى
یعنی سچی بات یہ ہے کہ سچ اور حق جو تھا وہ حضرت علی کے ساتھ تھا۔ومن قاتله في وقته فبغی
وطنی اور حضرت علی کی خلافت کے زمانہ میں جن لوگوں نے آپ کا مقابلہ کیا وہ باغی اور
سرکش تھے۔اب چاہے حضرت طلحہ اور حضرت زبیر ہی کیوں نہ ہوں جس کسی نے حضرت علی کا
مقابلہ ان کی خلافت میں کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جس وقت تک وہ
حضرت علیؓ کے مقابلہ میں کھڑا رہا اُس وقت تک وہ باغی اور طاغی تھا ( مگر میں جیسا کہ بتا چکا
ہوں کہ صحابہ مقابلہ سے پہلے ہی پیچھے ہٹ گئے تھے اور فی الحقیقت مقابلہ کرنے والوں میں

خلافة على منهاج النبوة
۱۳۹
جلد سوم
سے نہ تھے )۔اب اگر مصری صاحب اس لئے خوش ہیں کہ میں گو غیر احمدی نہیں مگر باغی اور
طاغی ہوں تو وہ بے شک خوش ہو لیں۔ہم تو یہ جانتے ہیں کہ جو شخص مومن ہو وہ خدا تعالیٰ کی
ادنیٰ سے ادنی ناراضگی سے بھی ڈرتا اور چھوٹے سے چھوٹے گناہ کے ارتکاب سے بھی خوف
کھاتا ہے۔ان کو اگر اس بات کی پرواہ نہیں اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ میں باغی اور
طاغی ہوں غیر احمدی نہیں تو بیشک اس پر فخر کر لیں ہم بھی انہیں غیر احمدی نہیں کہتے بلکہ باغی
اور طافی ہی کہتے ہیں۔پس یا د رکھو حضرت طلحہ اور حضرت زبیر نے گو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیعت کی مگر وہ
جبری بیعت تھی ، طوعی بیعت نہیں تھی۔اور پھر بیعت کے وقت انہوں نے شرط بھی کر لی تھی کہ
حضرت عثمان کے قاتلوں سے بدلہ لیا جائے گا۔مگر جب ان کی نگاہ میں یہ شرط پوری نہ ہوئی تو
انہوں نے بیعت توڑ دی۔لیکن تاریخی طور پر ثابت ہے کہ ان کے بیعت توڑنے کے فعل کو
اُن کے ساتھیوں نے بھی نا پسند کیا۔چنانچہ ایک شخص سے جب کسی دوسرے شخص نے کہا کہ تم
تو حضرت عثمان کے قاتلوں کے مخالف تھے پھر آج حضرت علیؓ کے ساتھیوں میں کیوں شامل
ہو گئے؟ تو اُس نے کہا میں اس لئے ان کے ساتھ شامل ہوا ہوں کہ إِنَّهُمْ نَكَفُوا الْبَيْعَة۔طلحہ اور زبیر نے بیعت کی اور پھر توڑ دی گویا باوجود یکہ ان کی بیعت جبری بیعت تھی پھر بھی
ان کے ساتھیوں نے ان کے فعل کو نا پسند کیا اور کہا کہ جب بیعت کر لی تھی تو خواہ جبری بیعت
تھی پھر بھی اس بیعت کو توڑنا نہیں چاہئے تھا۔غرض ان لوگوں کی مثالوں سے استنباط بالکل غلط ہے۔انہوں نے بیعت یا تو عارضی
طور نہ کی اور پھر کر لی یا پھر جنہوں نے بیعت کی گڑھا کی اور پھر فوراً الگ ہو گئے ، استقرار
بیعت کبھی نہیں ہوا۔یا پھر انہوں نے بیعت نہ کی مگر خلافت کا مقابلہ بھی نہیں کیا بلکہ صرف ،
کہا کہ اگر فلاں امر ہو جائے مثلاً حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتلوں سے بدلہ لے لیا
جائے تو ہم بیعت کر لیں گے۔جیسے حضرت معاویہؓ ہیں کہ انہوں نے گو حضرت علیؓ کی اسی
وجہ سے بیعت نہیں کی مگر انہوں نے آپ کا مقابلہ بھی نہیں کیا۔غرض تمکین خلافت کے بعد کسی
کی مخالفت یا بیعت طوعی کا توڑنا ہرگز ثابت نہیں اور اگر ہو تو اس کے متعلق حضرت مسیح موعود

خلافة على منهاج النبوة
۱۴۰
جلد سوم
علیہ الصلوۃ والسلام کا فیصلہ یہی ہے کہ فَبَغِی وَ طَغَی۔بعض نادان اس موقع پر کہا کرتے ہیں کہ جب بیعت سے الگ ہونے کی وجہ سے کوئی
شخص غیر احمدی نہیں ہو جاتا تو پھر بیعت نہ کرنا یا بیعت کا تو ڑ دینا کوئی بڑا گناہ تو نہ ہوا۔مگر یاد
رکھنا چاہئے کہ یہ ایک خطر ناک غلطی ہے۔ایمان کے معاملہ میں جب انسان جان بوجھ کر کہتا
ہے کہ فلاں فعل کا ارتکاب اگر چہ گناہ ہے مگر میں نے اگر کر لیا تو کیا حرج ہوا تو وہ ضرور اپنے
ایمان کو تباہ کر لیتا ہے۔اگر کوئی شخص مجور یا عادتا یا جہالتا نادانی سے کوئی گناہ کرتا ہے تو یہ اور
بات ہے۔لیکن اگر ایک شخص سمجھتا ہے کہ فلاں امر گناہ ہے اور پھر وہ اسے معمولی بات خیال
کر کے اس گناہ کا ارتکاب کر لیتا ہے تو اس شخص کو خدا دولتِ ایمان سے محروم کر کے ہی
چھوڑتا ہے کیونکہ وہ باغی ہے اور خدا تعالیٰ کی ہتک کرتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ مسلمانوں کی
تباہی میں بھی بہت بڑا دخل اس امر کا بھی ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ چھوٹا گناہ ہے اور وہ بڑا۔حالانکہ مومن کامل وہ ہے جو خدا تعالیٰ کی ادنی ناراضگی سے بھی ڈرے اور اس کے ارتکاب
سے بچے۔یہ نہ کہے کہ میرا احمدی نہ ہونا تو بہت بڑا گناہ ہے لیکن احمدی ہو کر نماز نہ پڑھنا یا
روزے نہ رکھنا معمولی باتیں ہیں۔جو شخص اس طرح اپنی رضامندی اور خوشی سے جانتے
بوجھتے ہوئے کوئی گناہ کرتا ہے اور اسے چھوڑتا نہیں وہ خدا تعالیٰ کو چیلنج کرتا ہے اور کہتا ہے کہ
مجھے تیری رضا کی پرواہ نہیں۔پس مومن تو خدا تعالیٰ کی ادنی ناراضگی سے بھی ڈرتا ہے گجا یہ
کہ اس قدر اہم ناراضگی سے نہ ڈرے جو گو کفر نہیں مگر کفر کے دروازہ تک انسان کو پہنچا دیتی
ہے۔اور ومَن كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأولئكَ هُمُ الفيسقون کا اسے مورد بنا دیتی ہے۔دراصل جو شخص نیکیوں کو یہ سمجھ کر چھوڑتا چلا جاتا ہے کہ وہ معمولی ہیں اور گناہوں کا اس لئے
ارتکاب کر لیتا ہے کہ اس کے نزدیک ان گناہوں کا ارتکاب کوئی بڑی بات نہیں ، اس کی
مثال بالکل ایسی ہی ہوتی ہے جیسے کہتے ہیں کسی شخص کو بہادری کا دعویٰ تھا وہ ایک دن کسی
گودنے والے کے پاس گیا اور کہا کہ میرے بازو پر شیر گود دو۔اس نے شیر گودنے کیلئے
جب سوئی ماری تو اُسے درد ہوا اور کہنے لگا بتاؤ کیا کرنے لگے ہو؟ اس نے کہا میں شیر کا کان
گود نے لگا ہوں۔کہنے لگا کون سا کان دایاں یا بایاں ؟ اس نے کہا دایاں۔وہ کہنے لگا اچھا

خلافة على منهاج النبوة
۱۴۱
جلد سوم۔اگر شیر کا دایاں کان نہ ہو تو آیا شیر رہتا ہے یا نہیں؟ وہ کہنے لگا رہتا کیوں نہیں۔اس نے کہا
اچھا تو دایاں کان چھوڑ دو اور آگے چلو۔جب اس نے دوسرا کان بنانے کیلئے سوئی ماری تو
پھر اسے درد ہوا اور وہ کہنے لگا اب کیا کرنے لگے ہو؟ اس نے جواب دیا کہ اب بایاں کان
گود نے لگا ہوں۔وہ کہنے لگا اگر بایاں کان نہ ہو تو شیر رہتا ہے یا نہیں ؟ اس نے کہا رہتا
کیوں نہیں۔وہ کہنے لگا اسے بھی چھوڑ دو اور آگے چلو۔پھر جب اس نے ٹانگ گودنا شروع
کی تو وہ پھر کہنے لگا اگر ٹانگ نہ ہو تو شیر رہتا ہے یا نہیں؟ وہ کہنے لگا ٹا نگ کے بغیر بھی شیر
ہوسکتا ہے۔کہنے لگا اسے بھی چھوڑو اور آگے چلو۔اس کے بعد اس نے دوسری ٹانگ گودنی
پاہی تو پھر اس نے روک دیا۔یہ دیکھ کر اُس گودنے والے نے سوئی ہاتھ سے رکھ دی اور
کہنے لگا ایک کان کے بغیر بھی شیر رہ سکتا ہے اور دوسرے کان کے بغیر بھی مگر یہ سب چیزیں
چھوڑ دی جائیں تو پھر شیر کا کچھ نہیں رہتا۔تو جب انسان دلیری سے یہ کہتا ہے کہ اگر فلاں نیکی
چھوڑ دوں تب بھی ایمان باقی رہتا ہے اور فلاں گناہ کرلوں تب بھی میرے ایمان میں کوئی
خلل واقع نہیں ہو سکتا۔وہ آہستہ آہستہ تمام نیکیوں کو چھوڑتا ہی چلا جاتا ہے یہاں تک کہ اُس
کے ایمان میں سے کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔پھر یہ بھی یاد رکھو کہ زمانوں کے بدلنے سے سزائیں بھی بدل جاتی ہیں۔اور گو واقعہ
ایک ہی قسم کا ہوتا ہے مگر حالات کے اختلاف کی وجہ سے سزا کی نوعیت تبدیل ہو جاتی ہے۔مثال کے طور پر دیکھ لوتم کسی شہر میں رہتے ہو اور تمہارے پاس کوئی بھوکا شخص آتا ہے اور کہتا
ہے مجھے کچھ کھانے کیلئے دو تمہارے پاس کھانا موجود ہے مگر تم اسے نہیں دیتے اور وہ چلا جاتا
ہے۔اب تم ایک گناہ کے مرتکب ہوئے ہو کیونکہ وہ بھوکا تھا مگر تم نے اسے کھانا نہیں دیا۔لیکن اگر تم ایک ایسے جنگل میں ہو جہاں ہیں ہیں تھیں تھیں میل تک آبادی کا نام و نشان نہیں
اور کہیں سے کھانا ملنے کی امید نہیں ہو سکتی لیکن تمہارے پاس وافر کھانا موجود ہے مثلاً ایک
گھوڑا روٹیوں اور کھانے پینے کے سامان سے لدا ہوا تمہارے پاس کھڑا ہے ایسی حالت میں
اگر ایک بھو کا تمہارے پاس آتا ہے اور کہتا ہے میرا بہت بُرا حال ہے مجھے ایک روٹی دے دو
تا اسے کھا کر میرے بدن میں کچھ طاقت آجائے اور میں آبادی کے قریب پہنچ جاؤں تو ایسی

خلافة على منهاج النبوة
۱۴۲
جلد سوم
حالت میں اگر تم اسے روٹی نہیں دیتے اور وہ بھو کا چلا جاتا ہے تو اس صورت میں بھی تم ایک
گناہ کے مرتکب ہو گے کیونکہ کھانا تمہارے پاس موجود تھا مگر تم نے اسے نہیں دیا۔لیکن ان
دونوں جگہ ایک بین فرق بھی موجود ہے جو تمہارے جرم کو ایک جگہ معمولی اور دوسری جگہ سنگین
بنا دیتا ہے۔جب تم نے آبادی میں ایک بھو کے اور غریب شخص کو روٹی نہ دی تو اُس وقت
امکان تھا کہ اسے کوئی اور شخص روٹی دے دیتا مگر جنگل میں جب تم نے ایک بھو کے کو روٹی نہ
دی اور ایسی حالت میں نہ دی جبکہ ہیں ہیں تھیں تھیں میل تک اسے کھانا ملنے کی امید نہ ہو سکتی
تھی تو تم نے اسے بھوکا ہی نہیں رکھا بلکہ اگر وہ مر جائے گا تو تم اس کے قاتل بھی ٹھہرو گے۔تو
صرف عمل کو دیکھا نہیں جاتا بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ ارد گرد کے حالات اس عمل کو کیا شکل
دے رہے ہیں۔بالکل ممکن ہے ایک عمل ظاہری نگاہ میں بالکل چھوٹا ہو مگر حالات کی وجہ سے
وہ بہت بڑی اہمیت رکھنے لگے۔مثلاً دنیا میں ہزاروں لوگ ایسے ہیں جو حافظ قرآن ہیں اگر
کوئی شخص کسی حافظ قرآن
کو قتل کرتا ہے تو ہم اسے قاتل کہیں گے۔لیکن فرض کرو اگر کسی وقت
دنیا میں صرف ایک ہی حافظ قرآن ہو تو اگر کوئی شخص اُس کو مارے گا تو نہیں کہا جا سکے گا کہ
دونوں کا فعل ایک جیسا ہے کیونکہ گو دونوں جگہ حافظ قرآن ہی قتل ہوئے ہوں گے مگر ان
دونوں قتلوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔پہلا قاتل صرف ایک عام آدمی کا قاتل ہے مگر
دوسرا قاتل صرف ایک آدمی کا قاتل نہیں بلکہ قرآن کا بھی قاتل ہے۔کیونکہ اس کے قتل کے
بعد دنیا میں کو ئی شخص ایسا نہیں رہے گا جس کے سینہ میں قرآن محفوظ ہو۔تو صرف کسی عمل کی
ظاہری شکل نہیں دیکھی جاتی بلکہ اس کے باطنی حالات بھی دیکھے جاتے ہیں۔اب دیکھ لو رسول کریم میہ کے زمانہ میں بہت بڑا فرق ہے۔اُس وقت حکومت ساتھ
تھی ، اسلام مضبوط ہو چکا تھا ، ملکوں کے ملک اسلام میں داخل ہو چکے تھے اور اسلامی
شریعت پر رات اور دن عمل کروایا جا رہا تھا۔پس اُس وقت تفرقہ صرف سیاسی کمزوری پیدا
کرتا تھا مگر یہ زمانہ اور ہے، ترقی آہستہ ہے، حکومت غیر ہے، اسلامی تمدن قائم نہیں ہوا۔پس آج کا تفرقہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کو بالکل رائیگاں کر سکتا ہے۔صلى الله
اسی لئے آج کا فساد اور اُس وقت کا فساد بالکل مختلف ہے۔اُس وقت رسول کریم ع کے
ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی