خلیفہ وقت کی اطاعت میں یقینی فتح اور کامیابی ہے
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۱۵۵
جلد سوم
لیفہ وقت کی اطاعت میں یقینی فتح اور کامیابی ہے
فرموده ۲۷ /اگست ۱۹۳۷ء)
تشہد، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
”سب سے پہلے تو میں ایک رپورٹ کے متعلق بعض باتیں کہنا چاہتا ہوں جو ایک
دوست نے ایک باہر کے گاؤں سے لکھ کر بھیجی ہے۔وہ دوست بیان کرتے ہیں کہ میں اپنی
بیماری کے متعلق مشورہ کرنے کے لئے اور بعض انتظامات کی خاطر قادیان آیا تھا۔ایک مجلس
میں مجھے باہر کے ایک مہمان کے ساتھ بیٹھنے کا اتفاق ہوا جس کا نام تو میں نہیں جانتا مگر غالباً
وہ ایم۔اے تھے۔وہ دوست لکھتے ہیں کہ موجودہ فتنہ کے متعلق ہماری باہمی گفتگو شروع ہو
گئی۔اور میں نے برسبیل تذکرہ یہ بات بیان کی کہ ہمارے گاؤں میں بعض نوجوان اُن
اتہامات اور الزامات کی وجہ سے جو آجکل بعض جماعت سے خارجین کی طرف سے لگائے
جاتے ہیں بہت اشتعال میں تھے لیکن میں نے حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے خطبات اور نصائح
کی طرف ان کو توجہ دلائی اور بتلایا کہ ہمارے جوش اسی راہ پر چلنے چاہئیں جس پر چلنے کی
خلیفہ وقت کی طرف سے ہدایت ہو اور ہماری قربانیاں اسی رنگ میں ہونی چاہئیں جس رنگ
میں امام کی طرف سے قربانی کے لئے ہمیں بلایا جائے۔اس پر وہ دوست جو بیرونی مہمان
تھے اور جن کا رپورٹ کرنے والے دوست کو نام معلوم نہیں کہنے لگے کہ آپ کو کیا ضرورت
پیش آئی تھی کہ خوامخواہ ان کے جوشوں کو ٹھنڈا کرتے۔چونکہ جس شخص سے ان کی بات ہوئی
ہے اس کا نام وہ نہیں جانتے اور جس کا نام معلوم نہیں اسے پرائیویٹ طور پر نصیحت کرنا ناممکن ہے
اور پھر چونکہ ناممکن ہے کہ ایسے اور لوگ بھی ہوں میں نے مناسب سمجھا کہ اس رپورٹ کے متعلق
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
خطبہ میں بعض باتیں بیان کروں۔میں نے متواتر جماعت کو بتلایا ہے کہ خلافت کی بنیاد محض اور محض اس بات پر ہے کہ الْإِمَامُ
جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِه یعنی امام ایک ڈھال ہوتا ہے اور مومن اس ڈھال کے پیچھے سے
لڑائی کرتا ہے۔مومن کی ساری جنگیں امام کے پیچھے کھڑے ہو کر ہوتی ہیں۔اگر ہم اس مسئلہ
کو ذرا بھی بھلا دیں، اس کی قیود کو ڈھیلا کر دیں اور اس کی ذمہ داریوں کو نظر انداز کر دیں
تو جس غرض کیلئے خلافت قائم ہے وہ مفقود ہو جائے گی۔میں جانتا ہوں انسانی فطرت کی
کمزوریاں کبھی کبھی اسے اپنے جوش اور غصہ میں اپنے فرائض سے غافل کر دیتی ہیں۔پھر
میں یہ بھی جانتا ہوں کہ کبھی انسان ایسے اشتعال میں آجاتا ہے کہ وہ یہ نہیں جانتا کہ میں منہ
سے کیا کہ رہا ہوں مگر بہر حال یہ حالت اس کی کمزوری کی ہوتی ہے نیکی کی نہیں۔اور مومن کا
کام یہ ہے کہ کمزوری کی حالت کو مستقل نہ ہونے دے اور جہاں تک ہو سکے اسے عارضی
بنائے بلکہ بالکل دُور کر دے۔اگر ایک امام اور خلیفہ کی موجودگی میں انسان یہ سمجھے کہ
ہمارے لئے کسی آزاد تد بیر اور مظاہرہ کی ضرورت ہے تو پھر خلیفہ کی کوئی ضرورت باقی نہیں
رہتی۔امام اور خلیفہ کی ضرورت یہی ہے کہ ہر قدم جو مومن اُٹھاتا ہے اُس کے پیچھے اُٹھاتا
ہے اپنی مرضی اور خواہشات کو اس کی مرضی اور خواہشات کے تابع کرتا ہے ، اپنی تدبیروں کو
اس کی تدبیروں کے تابع کرتا ہے ، اپنے ارادوں کو اس کے ارادوں کے تابع کرتا ہے، اپنی
آرزوؤں کو اس کی آرزوؤں کے تابع کرتا ہے اور اپنے سامانوں کو اس کے سامانوں کے
تابع کرتا ہے۔اگر اس مقام پر مومن کھڑے ہو جائیں تو ان کیلئے کامیابی اور فتح یقینی ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں اسی نکتہ کو واضح کرنے کے لیے فرماتا ہے کہ وليُمَكِّنَنَّ لَهُمْ
دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَةِ لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنا ل یعنی جو خلفاء الله
تعالیٰ کی طرف سے مقرر کئے جاتے ہیں ہمارا وعدہ یہ ہے کہ وَلِيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي
ار تضى لهم یعنی ان کے طریق کو جو ہم ان کیلئے خود چنیں گے دنیا میں قائم کریں گے۔دین
کے معنی صرف مذہب کے ہی نہیں۔گو مذ ہب بھی اس میں شامل ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ مذہب
تو انبیاء کے ذریعہ سے قائم ہوتا ہے۔خلفاء کے ذریعہ سنن اور طریقے قائم کئے جاتے ہیں
خلافة على منهاج النبوة
۱۵۷
جلد سوم
ور نہ احکام تو انبیاء پر نازل ہو چکے ہوتے ہیں۔خلفاء دین کی تشریح اور وضاحت کرتے ہیں
اور مُغلق امور کو کھول کر لوگوں کے سامنے بیان کرتے ہیں اور ایسی راہیں بتاتے ہیں جن پر
چل کر اسلام کی ترقی ہوتی ہے۔یا د رکھو کہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ نہیں فرمایا کہ جو مسلمانوں کا دین ہوگا ہم اسے
مضبوط کریں گے بلکہ یہ فرمایا ہے کہ جو خلیفہ کا دین ہوگا اسے مضبوط کریں گے۔جس پالیسی کو
خلفاء پیش کریں گے ہم اسے ہی کامیاب بنائیں گے اور جو پالیسی ان کے خلاف ہو گی اُسے
نا کام کریں گے۔پس اگر کوئی مبائع اور مومن کوئی اور طریق اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ ہم اسے نا کام کریں گے۔اب اس پر غور کرو ایک شخص یا دس ہیں یا ہزار دو ہزار
یا دس بیس ہزار لوگ خلیفہ سے کوئی الگ پالیسی رکھتے ہیں یا اپنی اپنی الگ پالیسیاں رکھتے ہیں
تو خدا تعالیٰ نے تو جیسا کہ وہ فرما چکا ہے صرف خلیفہ کی پالیسی کو ہی کامیاب کرنا ہے۔تو اس
کے یہ معنی ہوں گے کہ اگر جماعت ایک لاکھ کی ہے تو اس میں سے اتنے ہزار کی کوششیں
رائیگاں جائیں گی۔اگر ایک ہزار کی کوششیں اللہ تعالیٰ رڈ کر رہا ہے تو گویا ننانوے ہزار یا
اگر دس ہزار کی رڈ ہو رہی ہیں تو نوے ہزار ، اگر بیس ہزار کی رڈ ہو رہی ہیں تو اسی ہزار ، اگر
پچاس ہزار کی رڈ ہو رہی ہیں تو صرف پچاس ہزار لوگوں کی کوششیں کامیابی کے راستہ پر
ہو رہی ہوں گی اور اس طرح جس نسبت کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف سے فتوحات آنی ہیں
وہ اسی نسبت سے کم ہوتی جائیں گی۔ایک لاکھ سپاہیوں کو جو کامیابی ہوئی تھی اتنی نہیں ہوگی
اور جتنی کوششیں رڈ ہو رہی ہوں گی اتنی کامیاب کوششوں میں کمی ہو جائے گی اور اس طرح
ایسے لوگ دین کی مدد کر نے والے نہیں ہوں گے بلکہ اس میں رخنہ ڈالنے والے اور اسے
ضعیف اور کمزور کرنے والے ہوں گے۔یہ تمام نقائص پیدا ہی تب ہوتے ہیں جب خدا تعالیٰ کے کلام پر یقین نہ ہوا اور یہ خیال ہو
کہ اس موقع پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی مدد نہیں آئے گی بلکہ ہم نے خود کام کرنا ہے۔یا
خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریق پر چلنے سے کامیابی نہیں ہوگی بلکہ کامیابی اس طریق پر چلنے
سے ہوگی جو ہم نے سوچا ہے۔جس شخص نے جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو اُس کیلئے ضروری
خلافة على منهاج النبوة
۱۵۸
جلد سوم
ہے کہ سستیوں کو دور کر کے لوگوں کے اندر اخلاص، تقویٰ اور اُمنگ پیدا کرے۔لیکن اگر
کچھ آدمی ایسے ہوں کہ جتنی اُمنگیں اور امیدیں اور جوش خلیفہ پیدا کرے اس کا ایک حصہ وہ
ضائع کر دیں تو ایسے لوگ بجائے اسلام کی ترقی کا موجب ہونے کے اس کے تنزل کا
موجب ہوں گے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں دیکھ لوصلح حدیبیہ کی مثال بالکل واضح
ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رویا میں دیکھا کہ کعبہ کا طواف کر رہے ہیں۔چونکہ وہ
حج کا وقت نہیں تھا آپ نے عمرہ کی نیت کی اور صحابہ کو بھی اطلاع دی۔چلتے چلتے آپ کی
اونٹنی حدیبیہ کے مقام پر بیٹھ گئی اور زور لگانے کے باوجود نہ اُٹھی۔آپ نے فرمایا کہ اسے
خدا تعالیٰ نے بٹھا دیا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ اس کی مشیت یہی ہے کہ ہم آگے نہ جائیں گے۔مسلمانوں کی آمد دیکھ کر کفار نے بھی اپنا لشکر جمع کرنا شروع کیا کیونکہ وہ یہ گوارا نہیں کر سکتے
تھے کہ مسلمان طواف کریں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے آدمیوں کی انتظار میں تھے
کہ آئیں تو شائد کوئی سمجھوتہ ہو جائے۔ان کی طرف سے مختلف نمائندے آئے اور آخر کا ر صلح
کا فیصلہ ہوا۔شرائط صلح میں سے ایک شرط یہ بھی تھی کہ مسلمان اس وقت واپس چلے جائیں۔وہ سمجھتے تھے کہ اگر اب انہوں نے طواف کر لیا تو ہمارے پر سٹیج (PRESTIGE) میں فرق
آئے گا اس لئے انہوں نے یہی شرط پیش کی کہ اب کے واپس چلے جائیں اور اگلے سال
آکر طواف کرلیں۔دوسری شرط یہ ہوئی کہ اگر کوئی کا فر مسلمان ہوکر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس آ جائے تو آپ اسے واپس کر دیں گے لیکن اگر کوئی مسلمان مرتد ہو کر مکہ والوں کے
پاس جانا چاہے تو اسے اس کی اجازت ہو گی۔بظاہر یہ شرطیں بڑی کمزور شرطیں تھیں اور پھر
جس وقت آپ نے اس شرط کو منظور کر لیا اُسی وقت ایک مسلمان جس کے ہاتھوں اور پاؤں
میں کڑیاں اور بیڑیاں پڑی تھیں، جس کا تمام جسم لہولہان تھا نہایت تکلیف سے لڑھکتا اور
گر تا پڑتا وہاں پہنچا اور عرض کیا يَا رَسُولَ اللهِ ! میرا حال دیکھئے میں مسلمان ہوں اور میرے
رشتہ داروں نے اس طرح مجھے بیڑیاں پہنائی ہوئی ہیں اور مجھے شدید تکالیف پہنچا رہے
ہیں۔آج کفار لڑائی کیلئے تیار ہوئے تو میرا پہرہ ذرا کمزور ہوا اور میں موقع پا کر نکل بھاگا
خلافة على منهاج النبوة
۱۵۹
جلد سوم
اور اس حالت میں یہاں پہنچا ہوں۔صحابہ کو اُس کی حالت دیکھ کر اتنا جوش تھا کہ وہ آپے
سے باہر ہورہے تھے۔لیکن اہل مکہ کی طرف سے جو شخص سفیر ہو کر آیا ہوا تھا اُس نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لے کر کہا کہ ہمیں آپ سے غداری کی امید نہیں۔آپ نے
وعدہ کیا ہے کہ ہم میں سے اگر کوئی شخص آپ کے پاس آئے تو اسے واپس کر دیں گے اس
لئے یہ شخص واپس کیا جائے۔اُس وقت اُن ہزاروں آدمیوں کے سامنے جو اپنے گھروں
سے جانیں دینے کیلئے نکلے تھے، ان کا ایک بھائی تھا جو مہینوں سے قید تھا ، جس کے ہاتھوں اور
پاؤں سے خون کے فوارے پھوٹ رہے تھے اور جس کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ خدا تعالیٰ
اور اس کے رسول پر ایمان لایا تھا اسے دیکھ کر صحابہ کی تلواریں میانوں سے باہر نکل رہی
تھیں اور وہ دلوں میں کہہ رہے تھے کہ ہم سب یہیں ڈھیر ہو جائیں گے مگر اسے واپس نہیں
جانے دیں گے۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی طرف دیکھا اور فرمایا کہ خدا کے
رسول دھو کا نہیں کیا کرتے۔ہم نے وعدہ کیا ہے اور اب خواہ ہمارے دلوں کو کتنی تکلیف ہو ،
اسے پورا کریں گے اور آپ نے کفار کے نمائندہ سے فرمایا کہ اسے لے جاؤ۔جب اس شخص
نے دیکھا کہ مجھے واپس کیا جا رہا ہے تو اس نے پھر نہایت مترحمانہ نگاہوں کے ساتھ صحابہؓ کی
طرف دیکھا اور کہا تم جانتے ہو مجھے کس طرف دھکیلتے ہو؟ تم مجھے ظالم لوگوں کے قبضہ میں
دے رہے ہو؟ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کسی کو تاب نہ تھی کہ آنکھ اُٹھا سکے
اس لئے خون کے گھونٹ پی کر رہ گئے۔ہے لیکن صحابہ کو اس کا رنج اتنا تھا ، اتنا تھا کہ جب صلح نامہ
پر دستخط ہو چکے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور فرمایا اللہ تعالیٰ کی مشیت
یہی تھی کہ اس سال ہمیں عمرہ کا موقع نصیب نہ ہو۔جاؤ اور اپنی قربانیوں کو ذبح کر دو۔آپ
نے یہ فرمایا اور وہ صحابہ جو آپ کے ایک اشارے پر اُٹھ کھڑے ہوتے اور نہایت بے تابی
کے ساتھ فرمانبرداری کا اعلیٰ نمونہ دکھانے کی کوشش کرتے تھے ان میں سے ایک بھی نہ اُٹھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پھر اپنے خیمہ میں تشریف لے گئے۔آپ کے ساتھ اُمہات المؤمنین
میں سے ایک بی بی تھیں۔آپ نے ان سے کہا کہ آج میں نے وہ نظارہ دیکھا ہے جو نبوت
کے ایام میں کبھی نہیں دیکھا تھا۔میں نے باہر جا کر صحابہؓ سے کہا کہ اپنی قربانیاں ذبح کرد و مگر
خلافة على منهاج النبوة
17۔جلد سوم
ان میں سے ایک بھی نہیں اُٹھا۔انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللَّهِ ! آپ کسی سے بات ہی نہ
کریں۔آپ سیدھے جا کر اپنی قربانی کے جانور کو ذبح کر دیں۔یہ زجر زبان کی زجر سے
بہت سخت تھی اور یہ مشورہ نہایت ہی اچھا تھا۔چنانچہ آپ باہر آئے ، نیزہ لیا اور بغیر کسی مدد
کے اپنے جانور ذبح کرنے شروع کر دیئے۔جو نہی صحابہ نے یہ دیکھا معاً انہیں اپنی غلطی کا
احساس ہوا اور وہ دوڑے، بعض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کیلئے اور بعض اپنی
قربانیوں کی طرف۔اور ان کی بے تابی اِس قدر بڑھ گئی کہ وہ ایک دوسرے سے سبقت لے
جانے کیلئے تلواروں کی نوکوں سے ایک دوسرے کو ہٹاتے تھے۔۔لیکن گو انہوں نے یہ
فرمانبرداری دکھائی اور ان کا جوش بھی ٹھنڈا ہوا مگر پوری طرح نہیں ہوا۔حضرت عمر جیسا
مخلص انسان بھی اپنے جوش کو نہ دبا سکا۔آپ رسول کریم ﷺ کی مجلس میں جا کر بیٹھ گئے اور
عرض کیا کہ يَارَسُولَ اللهِ! کیا آپ خدا کے رسول نہیں ہیں؟ کیا ہم خدا کی کچی جماعت نہیں
ہیں؟ آپ نے فرمایا ہاں ہیں۔حضرت عمر نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! آپ کو ایک رویا ہوئی تھی کہ
ہم مکہ میں داخل ہو کر عمرہ کر رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا ہاں یہ صحیح ہے۔اس پر حضرت عمر نے
عرض کیا کہ یہ نا کامی پھر کس بات کا نتیجہ ہے؟ ہم ایمان پر ہوتے ہوئے دب گئے اور کفار
کا پہلو بھاری رہا اور ہم نے ایسی ایسی شرطیں منظور کر لیں کہ اپنے ایک بھائی کو سخت مصیبت
کی حالت میں دیکھا مگر کچھ نہ کر سکے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بے شک مجھے
رویا ہوئی تھی مگر کیا میں نے کہا تھا کہ اس سال ہم عمرہ کریں گے؟ میں نے صرف قیاس کیا تھا
اور اسی قیاس کی بناء پر آیا اور تم کو معلوم ہے کہ یہ بات شرائط میں ہے کہ ہم اگلے سال عمرہ
کریں گے اور خواب پورا ہوگا۔پھر اس میں ذلت کی کوئی بات نہیں کہ جو مسلمان ہوا سے
واپس کیا جائے اور جو کافر ہوا سے اپنے ہم مذہبوں کے پاس جانے دیا جائے۔جس مسلمان
کو کفار پکڑ کر رکھیں گے وہ تبلیغ ہی کرے گا اور جو مسلمان مرتد ہو جائے تم بتاؤ ہم نے اُسے رکھ
کر کرنا ہی کیا ہے۔اس پر حضرت عمر خاموش ہو گئے۔ان کا جوش کم ہوا مگر پوری طرح فرو
نہیں ہوا۔اور پھر وہ اس شخص کے پاس پہنچے جسے اللہ تعالیٰ نے صدیق کہا ہے اور جس کی نبض
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبض کے تابع چلتی تھی اور کہا ابوبکر ! کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم
خلافة على منهاج النبوة
171
جلد سوم
خدا کے رسول ہیں ؟ کیا ہمارا دین سچا ہے؟ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب نہیں دیکھا
تھا کہ ہم عمرہ کر رہے ہیں؟ پھر ہوا کیا ؟ حضرت ابوبکرؓ نے فرمایا عمر ! کیا محمد مصطفیٰ صلی اللہ
علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا تھا کہ ہم ضرور اسی سال عمرہ کریں گے؟ خواب صرف یہی ہے کہ ہم
عمرہ کریں گے سوضرور کریں گے۔تب حضرت عمرؓ کا دل صاف ہوا اور انہوں نے سمجھ لیا کہ
صداقت جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے نکلی اُسی طرح ابو بکر کی زبان
سے بھی نکلی۔تو صلح حدیبیہ بڑا بھاری امتحان تھا ، بڑی آزمائش تھی مگر صحابہ نے انتہائی
اطاعت کا نمونہ دکھایا۔مؤمن کو بعض دفعہ ایسی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں ہم انتہائی طور
ذلیل کئے جارہے ہیں۔پہلوں سے بھی ایسا ہوا اور ضروری ہے کہ تمہارے ساتھ بھی ایسا ہو۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی غرضیکہ سب انبیاء کی جماعتوں سے ایسا
ہوا۔حضرت عیسی کی صلیب کا واقعہ کچھ کم نہیں۔حضرت عیسی علیہ السلام ہمیشہ یہ وعظ کیا کرتے
تھے کہ اپنے کپڑے بیچ کر بھی تلوار میں خرید و مگر جب حکومت نے آپ کو پکڑا تو پطرس جوش
میں آیا اور اُس نے لڑنا چاہا مگر حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمایا پطرس جوش میں مت آ اور
خاموش رہ۔چنانچہ انجیل میں آتا ہے پطرس نے تلوار جو اس کے پاس تھی کھینچی اور سردار
کا ہن کے نوکر پر چلا کر اُس کا داہنا کان اُڑا دیا۔یسوع نے پطرس سے کہا تلوار کومیان میں
رکھ۔جو پیالہ باپ نے مجھ کو دیا کیا میں اسے نہ پیوں کے حضرت موسی کے زمانہ میں بھی
کئی واقعات ایسے ہوئے ہیں کہ ان کی قوم جوش میں لڑنا چاہتی مگر وہ حکم دیتے کہ ٹھہر جاؤ۔قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ انبیاء کی جماعتوں کیلئے ضروری ہے کہ اپنے آپ کو گلی
طور پر خدا کی تدبیر کے ماتحت کر دیں۔مگر وہ مردہ نہیں ہوتے ان کے اندر جوش اور اخلاص
ہوتا ہے۔وہ قربانی کیلئے تیار رہتے ہیں مگر قربانی کرنے کیلئے خدا تعالیٰ کی طرف دیکھتے ہیں۔جب خدا تعالیٰ کی طرف سے اذن ہو اور جس رنگ میں ہو وہ اُسی وقت اور اُسی رنگ میں
قربانی کرتے ہیں اور ایسے لوگوں کی فوقیت اور عظمت کی بڑی علامت فرمانبرداری اور
اطاعت کا ایسا نمونہ ہی ہوتا ہے جو دوسری قوموں میں نظر نہیں آتا۔جو چیز دوسروں کی نگاہ
خلافة على منهاج النبوة
۱۶۲
جلد سوم
میں ذلت ہو وہ ان کی نگاہ میں عزت ہوتی ہے۔جو دوسروں کو عزت نظر آئے وہ اسے ذلت
سمجھتے ہیں۔لوگ عزت اس میں سمجھتے ہیں کہ اپنے نفس کا غصہ نکال لیں اور مومن اس میں کہ
خدا تعالیٰ کا حکم پورا ہو، نفس کا غصہ بے شک نہ نکلے۔جب کوئی شخص ایسا ہو جائے تو اس کیلئے
اللہ تعالیٰ آسمان سے فرشتے نازل کرتا ہے جو اُس کی مدد کرتے ہیں اور یہی کامیابی کا ذریعہ
ہے۔تم سوچو تو سہی کیا ہماری اتنی طاقت ہے کہ ساری دنیا کو فتح کر سکیں۔ہمیں تو جو کامیابی
ہوگی فرشتوں کے ذریعہ سے ہوگی اور یہ اُسی وقت ہوتا ہے جب مومن اپنے نفسوں پر قابو
رکھیں اور دل میں اس کیلئے بالکل تیار رہیں کہ جب خدا تعالیٰ کی طرف سے آواز آئے گی
اپنے نفسوں کو قربان کر دیں گے مگر اپنے ہاتھوں اور زبانوں کو قابو میں رکھیں گے اور کوئی بات
ایسی نہ کریں گے جو خلاف شریعت اور خلاف آداب ہو۔شریعت وہ ہے جو قرآن کریم میں
بیان ہے اور آداب وہ ہیں جو خلفاء کی زبان سے نکلیں۔پس ضروری ہے کہ آپ لوگ ایک
طرف تو شریعت کا احترام قائم کریں اور دوسری طرف خلفاء کا ادب و احترام قائم کریں اور
یہی چیز ہے جو مومنوں کو کامیاب کرتی ہے۔تمہارے دل پتھر کے ہوں گے اگر وہ ان معجزات سے متاثر نہیں ہوتے جو خدا تعالیٰ
نے گزشتہ پچاس سال میں جماعت کیلئے ظاہر کئے ہیں۔میں تو سمجھتا ہوں کہ اگر وہ نشانات
جمادات پر ظاہر ہوں تو درختوں پر اور پتھروں پر اور لوہے پر اور لکڑی پر بھی ان کا اثر ضرور
ہو اور تم تو انسان ہو۔غور تو کرو تم نے کتنے نشان دیکھے ہیں اور کتنی وحیوں ، کشوف اور
الہامات کو پورا ہوتے دیکھا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ، آپ کے خلفاء اور
پھر اپنے نفسوں کے ذریعہ تم میں سے بہت ہی کم ہوں گے جنہیں خدا تعالیٰ نے کبھی کوئی سچا
خواب نہ دکھایا ہو اور پھر وہ پورا نہ ہوا ہو۔تم تو زمین پر اللہ تعالیٰ کا چلتا پھرتا نشان ہو۔دنیا کو
تم انسان نظر آتے ہو مگر خدا تعالیٰ کی نظر میں تم خدا کا ہاتھ ہو جو دنیا کی طرف بڑھایا گیا۔تم
خدا تعالیٰ کا دنیا کی طرف ایک چیلنج ہو جس طرح پرانے بادشاہ بکرے چھوڑ دیتے تھے اور وہ
علامت ہوتے تھے اس بات کی کہ جو اُن پر ہاتھ اُٹھائے گا وہ گویا با دشاہ کو چیلنج دے گا اور پھر
اس بکرے کیلئے ہزاروں لاکھوں انسان تہ تیغ ہو جاتے تھے۔اسی طرح تم خدا کے بڑے ہو۔
خلافة على منهاج النبوة
۱۶۳
جلد سوم
خدا تعالیٰ نے دنیا میں تم کو چھوڑا اور کہا ہے کہ یہ میری نشانیاں ہیں۔جو ان پر ہاتھ اُٹھائے گا
وہ مجھ پر ہاتھ اُٹھانے والا سمجھا جائے گا۔پس تم کو خدا تعالیٰ نے اپنی طاقت کی آزمائش کیلئے
بھیجا ہے نہ کہ تمہاری طاقت کے اظہار کیلئے۔ذرا سوچو کہ بکرے کی کیا طاقت ہوتی ہے۔اگر
وہ خود سینگ مارنے لگے تو لوگ اُس پر ہنسی کریں گے۔لیکن ہر شخص جانتا ہے کہ اُس بکرے
کے پیچھے بادشاہ کی طاقت ہے اور جس طرح بادشاہ کا بکرا اپنے سینگ مار کر اپنی ہلاکت
خریدتا ہے اسی طرح تمہارا حال ہے۔کیا تم کو خدا تعالیٰ پر یقین نہیں کہ تم اپنی تدبیروں سے
کامیابی کی کوشش کرو۔جو لوگ کامیابی اپنی تدبیروں سے سمجھتے ہیں وہ سوچیں تو سہی کہ ہماری
طاقت کیا ہے۔خدا تعالیٰ نے ہمارے ذریعہ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پس
تم اُسی کی طاقت پر بھروسہ رکھو اور اپنی تدبیروں کو دماغ سے نکال دو۔مومن وہ ہے جو ہر
ابتلاء سے بچتا ہے اور جسے دنیا کی کوئی طاقت اپنی طرف نہیں پھیر سکتی۔موجودہ فتنہ جو ہے اس گند کے دو ہی نتیجے ہو سکتے ہیں۔جن لوگوں کے دلوں میں ایمان
اور تقویٰ ہے اُن پر تو اس کا کچھ اثر ہو نہیں سکتا اور ایسے لوگوں کو کیا صدمہ ہوسکتا ہے اور جن
پر اثر ہوتا ہے وہ ازلی را ندے ہوئے لوگ ہیں جن کو خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ سلسلہ سے الگ
کر دے اور ظاہر ہے کہ ایسے لوگوں کو کون بچا سکتا ہے۔انہیں تو نہ میں بچا سکتا ہوں اور نہ تم
نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بچا سکتے تھے اور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم۔جس کے دل پر
موت وارد کرنے کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کرلے اسے کون بچا سکتا ہے۔ہدایت دینا اور پھر
ابتلاؤں سے بچانا اللہ تعالیٰ کا ہی کام ہے۔ہمارا کام یہ ہے کہ اپنے ایمانوں کو مضبوط
بنالیں اور ایسے مقام پر کھڑے ہوں کہ اس کے فضل سے ہمارے ایمان پر کوئی چھاپہ نہ
مار سکے۔جب کوئی شخص اپنے ایمان کو حملہ سے بچا لیتا ہے تو پھر فرشتے خود بخود اُس کی حفاظت
کرتے ہیں۔میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ میں پندرہ سولہ سال کا تھا جب اللہ تعالیٰ نے مجھے الہام کیا
که إِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ یعنی میں تیرے متبعین کو
تیرے منکروں پر قیامت تک غالب رکھوں گا۔یہ الہام اُس وقت کا ہے جب مجھے نہ خلافت کا
خلافة على منهاج النبوة
۱۶۴
جلد سوم
پتہ تھا اور نہ اس کا کوئی وہم و گمان ہو سکتا تھا۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کا
الہام ہے جسے حضور نے خود اپنے ہاتھ سے اپنی کاپی میں درج فرمایا۔پندرہ سولہ سال کے
بچہ کو ان باتوں کا علم ہی کیا ہو سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے
وقت میری عمر انیس سال کی تھی اور یہ دو تین سال پہلے کا الہام ہے جبکہ میری عمر زیادہ
سے زیادہ سترہ سال کی ہو گی۔اُس وقت کون کہہ سکتا تھا کہ کبھی میرے متبع ہوں گے اور
پھر میرے منکر بھی ہوں گے۔پھر اگر متبع ہوں تو منکروں کا ہونا تو ضروری نہیں ہوتا۔حضرت خلیفہ اول کی بیعت سب نے کر لی تھی صرف دو تین آدمی رہ گئے تھے مگر وہ بھی کبھی
ظاہر نہیں ہوئے۔حضور کی وفات کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم نے بیعت نہیں کی تھی مگر لوگ
یہی سمجھتے تھے کہ یہ بیعت میں شامل ہیں اور ایسا ہی پھر بھی ہو سکتا تھا یعنی اگر میرے متبع ہوتے
تو منکر نہ ہوتے۔پھر میری خلافت کے خلاف تو حضرت خلیفہ اول کی زندگی میں ہی ایجی ٹیشن
شروع ہو گئی تھی۔اُس وقت جو لوگ صاحب کا ر اور صاحب تدبیر تھے وہ ہمیشہ میرے خلاف
جماعت کو اُکساتے رہتے تھے اور پھر دوسری طرف حضرت خلیفہ اول کو مجھ سے بدظن کرنے
کی کوششیں کرتے رہتے تھے۔وہ جماعت کو تو کہتے تھے کہ یہ غلو کرتا ہے، کفر و اسلام کا مسئلہ
چھیڑ کر جماعت کو تباہ کرنا چاہتا ہے اور حضرت خلیفہ اول کو عجیب تدبیروں سے مجھ سے
ناراض کرنے کی کوشش کرتے رہتے تھے۔یہ دو ہی ذریعے میری خلافت کے ممکن تھے یعنی یا تو
جماعت منتخب کرتی اور یا پھر حضرت خلیفہ اول نامزد کرتے۔اور یہ لوگ دونوں رستے بند
کرنے کی کوشش کرتے رہتے تھے۔حضرت خلیفہ اول جب پہلی بار بیمار ہوئے تو آپ نے
اپنی وصیت میں تحریر فرما دیا تھا کہ میرے بعد محمود خلیفہ ہو مگر بعد میں مخالفتوں کو دیکھ کر آ
وہ وصیت پھاڑ دی۔معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے یہ خیال کیا کہ اگر میں نے یہ لکھ دیا تو مخالفت
کر نیوالے اسے میرا بنایا ہوا خلیفہ کہیں گے اور خلافت کا امر مشتبہ ہو جائے گا ، اللہ تعالیٰ جسے
چا ہے بنا دے۔حضرت خلیفہ اول کو مجھ سے جس رنگ میں بدظن کرنے کی کوشش کی جاتی تھی میں
اس کی ایک مثال سناتا ہوں۔حضرت خلیفہ اول اُس کمرہ میں رہا کرتے تھے جہاں اب
خلافة على منهاج النبوة
۱۶۵
جلد سوم
شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ آ کر ٹھہرتے ہیں یعنی مسجد مبارک کے ساتھ جو کمرہ ہے۔ایک
روز قریشی امیر احمد صاحب مجھے گھر پر بلانے آئے اور کہا کہ حضرت خلیفہ اسی بلاتے ہیں۔میں گیا تو اُس وقت وہاں شیخ رحمت اللہ صاحب ، مرزا الیعقوب بیگ صاحب ، ڈاکٹر محمد حسین
شاہ صاحب، مولوی محمد علی صاحب اور غالباً مولوی صدر الدین صاحب بیٹھے تھے۔جب میں
دروازہ میں پہنچا تو دیکھا ان کے چہروں کے رنگ اُڑے ہوئے ہیں۔میں گھبرایا کہ خدا خیر
کرے۔میں نے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہا اور مجھے یاد نہیں حضرت خلیفہ اول نے جواب دیا یا
نہیں اور فرمایا میاں ! تم بھی اب ہمارے خلاف منصوبوں میں شامل ہوتے ہو؟ میں نے کہا
کہ نہیں میں تو کسی ایسے منصوبہ میں شامل نہیں ہوا؟ آپ نے فرمایا یہ لوگ بیٹھے ہیں میں نے
ایک مکان کے متعلق کہا تھا کہ وہ فلاں شخص کو دے دیا جائے اور ان لوگوں نے میرے خلاف
فیصلہ کیا ہے اور میرے پوچھنے پر کہتے ہیں کہ میاں صاحب نے بھی یہی فیصلہ کیا ہے۔میں نے
کہا یہ بالکل خلاف واقعہ امر ہے۔اِن لوگوں نے یہ معاملہ پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ شخص
کم قیمت دیتا ہے۔میں نے کہا حضرت خلیفہ اول کا منشاء ہے کہ اسی کو دیا جائے۔اس پر
ڈاکٹر محمد حسین صاحب نے کہا کہ ہم لوگوں کو تقویٰ سے کام لینا چاہئے۔ہم لوگ ٹرسٹی ہیں اور
جماعت کے اموال کا اللہ تعالیٰ نے ہمیں اعتمادی بنایا ہے دین کیلئے ہمیں جہاں سے زیادہ رقم
ملے لے لینی چاہئے۔میں نے کہا کہ حضرت خلیفتہ المسیح سے زیادہ تقویٰ کا خیال کون رکھ سکتا
ہے۔اگر ان کے نزدیک کم قیمت پر اس شخص کو دے دینا ضروری ہے تو میرے نزدیک یہی
تقویٰ ہے۔مگر یہ کہنے لگے کہ حضرت خلیفہ اسیح نے اجازت دے دی ہے۔میں نے کہا کہ
ان کی تحریر دکھائیں۔اس پر انہوں نے آپ کی ایک تحریر دکھائی جس میں لکھا تھا کہ میں نے
وہ مشورہ دیا تھا جو میرے نزدیک صحیح تھا لیکن اب میں وہ مشورہ واپس لیتا ہوں جس طرح
چا ہو کر و۔یہ دیکھ کر میں نے کہا یہ اجازت تو نہیں نا راضگی کی تحریر ہے اس لئے اگر آپ لوگوں
کا پہلے ارادہ بھی کسی اور کو دینے کا تھا تو اب رُک جانا چاہئے۔لیکن اس کے جواب
میں انہوں نے پھر کہا کہ تقویٰ سے کام لینا چاہئے اور میں یہ کہہ کر کہ میرے نزدیک تقوی
وہی ہے جو حضرت خلیفہ اسیح پسند کرتے ہیں خاموش ہو گیا۔حضرت خلیفہ اول نے ان سے
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
پوچھا کہ یہ بات ٹھیک ہے ؟ انہوں نے کہا ہاں ٹھیک تو ہے مگر انہوں نے منع بھی نہیں کیا۔اس
پر حضرت خلیفہ اول جوش میں آگئے اور فرمایا کہ تم لوگ مجھے اس پر ناراض کرنے کی کوشش
کرتے ہو!۔یہ بڑی عمر کا تھا یا تم ! اس نے کہ دیا کہ اطاعت کرو اور کیا کرتا تم لوگوں کے
ہاتھ پکڑ لیتا !! غرض حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کو مجھ سے بدظن کرنے کی جو تذا بیر بھی ممکن تھیں
یہ لوگ انہیں اختیار کرتے رہتے تھے مگر خدا کی مشیت نے پورا ہوکر رہنا تھا۔انسانوں نے
سارا زور لگایا اور خلافت کے جتنے دروازے ان کے نزدیک تھے وہ مجھ پر بند کرنے کی
کوشش کرتے رہے۔حالانکہ میرے تو ذہن میں بھی کبھی خلافت کا خیال نہ آیا تھا بلکہ اگر کوئی
کبھی مجھ سے اس کے متعلق کوئی ذکر بھی کرتا تو میں اسے روک دیتا اور کہتا کہ یہ جائز نہیں۔ابھی حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی نے ایک حلفی بیان شائع کرایا ہے جس میں
لکھا ہے کہ ” حضرت خلیفہ اول بیمار تھے اور مجھے گوجرانوالہ ایک مباحثہ پر جانے کا حکم ہوا۔مولوی محمد علی صاحب مجھے ملے تو کہنے لگے حافظ صاحب ! آپ سفر پر جاتے ہیں اور مولوی
صاحب بیمار ہیں۔خلیفہ بنانے میں جلدی نہ کرنا۔میں نے یہ بات حضرت مرزا محمود احمد
صاحب کے سامنے پیش کی کہ آپ کا کیا خیال ہے؟ تو آپ نے فرمایا حافظ صاحب ! اگر
مولوی محمد علی صاحب کو اللہ تعالیٰ خلیفہ بنادے تو میں اپنے تمام متعلقین کے ساتھ ان کی بیعت
کرلوں گا“۔تو میں آگے آنا نہیں چاہا تھا ، میں پیچھے ہٹتا تھا مگر خدا کے ہاتھ نے مجھے پکڑا اور کہا کہ
جب ہم کام لینا چاہتے ہیں تو تو پیچھے رہنے والا کون ہے اور خدا تعالیٰ نے مجھے کھڑا کر دیا۔اب کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہم خوش نہیں ہیں مگر میں کہتا ہوں تمہاری خوشی کا سوال ہی کیا ہے۔اگر تم خوش نہیں ہو تو جاؤ اُس سے لڑو جس نے مجھے خلیفہ بنایا ہے۔اگر تم میں کچھ طاقت اور
زور ہے تو اُس کے پاس جاؤ اور اس سے اُس تائید اور نصرت کو بند کرا دو جو مجھے مل رہی
ہے۔مگر میں ہرایسے شخص کو بتا دیتا ہوں کہ اسے سوائے ناکامی و نامرادی کے کچھ حاصل نہیں
ہوگا۔یہ سلسلہ خدا کا سلسلہ ہے اور خدا کے سلسلوں پر کوئی غالب نہیں آ سکتا۔آج بے شک تم
اتنے لوگ میرے ساتھ ہو مگر اُس وقت کون تھا جب خدا تعالیٰ نے مجھے خلیفہ بنایا۔بے شک